Baaghi TV

Tag: اقوام متحدہ

  • اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کا عظیم کردار

    اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کا عظیم کردار

    دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاریوں کے بعد آئندہ نسلوں کو ممکنہ جنگوں سے بچانے اور دنیا بھر میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے کےلیے اقوام متحدہ کا قیام 24 اکتوبر 1945 کو عمل میں لایا گیا

    اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کا کردار شروع ہی سے مثالی رہا ہے،پاکستان اپنے قیام کے اگلے ہی ماہ یعنی 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ کا رکن بنا اور 1960 میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا حصہ بن گیا،اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت پاک فوج نے نمایاں اور مثالی خدمات سرانجام دی ہیں،پاکستان کے قیام سے لے کر اب تک پاکستان نے اقوام متحدہ کے 23 ممالک کے بے شمار امن مشنز میں خدمات فراہم کی ہیں،جب کہ اس وقت بھی پاک فوج و پولیس کے ہزاروں جوان و افسران اقوام متحدہ کے امن مشن میں حصہ لے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاک فوج کی بے مثال خدمات کا اعتراف اقوام متحدہ سمیت دنیا کے اہم رہنماؤں نے ہمیشہ کیا،اس وقت 3 ہزار کے قریب پیس کیپر اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت خدمات سرانجام دے رہے ہیں،یہ امن دستے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، جنوبی سوڈان، وسطی افریقی جمہوریہ، قبرص، مغربی صحارا اور صومالیہ کے امن مشنز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں،1960 سے لے کر اب تک پاکستان نے دنیا کے تقریباَ تمام براعظموں سمیت 29 ممالک میں اقوامِ متحدہ کے 48 امن مشنز میں 2 لاکھ 35 ہزار فوجیوں کو تعینات کیا، ایک رپورٹ کےمطابق اقوام متحدہ کے امن مشنوں کے دوران 27 افسران سمیت 171 پاکستانی فوجیوں نے عالمی امن کی بحالی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں،پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے پسماندہ ملکوں میں مشکل حالات سے نمٹنے کے لئے امن کے قیام کے حوالے سے جاری آپریشن میں خواتین کی نمائندگی اور درجہ بندی پر خصوصی توجہ دی ہے

    کٹھن چیلنجز کے باوجود اقوام متحدہ میں شامل افواج پاکستان کے جوان اورافسران ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں اوراقوام متحدہ کے چارٹر ،سلامتی کونسل کے فیصلوں کے مطابق دنیا میں امن کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ،امن فوج کے یہ جوان مذہب، نسل، زبان اور رنگ کے تعصب سے بالا تر ہو کر صرف انسانیت کی مدد کر رہے ہیں

    امن مشن کی 75 ویں سالگرہ،شہداء پاکستان کیلئے اعزازات کا اعلان

    اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

    افغانستان میں جنگ بہت ہو چکی، اب امریکا کی کیا خواہش ہے؟ زلمے خلیل زاد بول پڑے

  • اقوامِ متحدہ کے قیام کو 79 سال مکمل لیکن کشمیر کے معاملے پر  مکمل خاموشی

    اقوامِ متحدہ کے قیام کو 79 سال مکمل لیکن کشمیر کے معاملے پر مکمل خاموشی

    اقوامِ متحدہ کے قیام کو 79 سال مکمل لیکن کشمیر کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کی مکمل خاموشی دکھائی دی ہے

    24 اکتوبر 1945 کو اقوامِ متحدہ، سیکیورٹی کونسل اور اقوامِ متحدہ چارٹر وجود میں آئے،اقوام متحدہ اب تک مسئلہ کشمیر پر متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہیں،اپریل 1948 کو اقوامِ متحدہ کی قرارداد 47 کے مطابق کشمیر کی آزادی اور حق خود ارادیت کو یقینی بنایا جاۓ،نومبر 1951 کو اقوامِ متحدہ کی قرارداد 96 کے مطابق کشمیر میں آزاد اور غیر جانبدار انتخابات کروانے کی قرارداد بھی منظور ہوئی.اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود ہندوستان کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دے سکا.اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو 1948 میں ناجائز طور پر ضم کیا گیا.آرٹیکل 370 کی تنسیخ اقوام متحدہ کی قرارداد 47 کی کھلی خلاف ورزی ہے.مقبوضہ کشمیر میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد کشمیری شہید، 7 ہزار سے زائد ماورائے عدالت قتل جبکہ ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد گرفتاریاں ہو چکی ہیں .مقبوضہ کشمیر میں سوا لاکھ املاک نذرِ آتش جبکہ 12 ہزار خواتین کے ساتھ زیادتی کی جا چکی ہے.2019 کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں سب سے طویل مدتی انٹرنیٹ کی بندش جاری ہے. ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

    پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور کثیر الفریقی نظام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے،صدر مملکت
    اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کا 79 واں دن منا رہا ہے۔ یہ اقوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ، مساوی حقوق اور عالمی امن کیلئے مناسب اقدامات کا احاطہ کرتا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور کثیر الفریقی نظام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ پاکستان پرامن اور خوشحال دنیا کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

    اقوام متحدہ کی حق خود ارادیت کی قراردادوں کے باوجود کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات اب بھی حل پذیر ہیں ،وزیراعظم
    اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج اقوام متحدہ کی 79 ویں سالگرہ کا دن ہمیں اقوام متحدہ چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے حصول کے عزم کے اعادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے،بین الاقوامی تنازعات جیسا کہ موسمیاتی تبدیلی، جغرافیائی، سیاسی تناؤ میں اضافہ اور گلوبل ساؤتھ کی گہری ہوتی اقتصادی مشکلات عالمی نظام کے بڑے چیلنجوں کی نشاندہی کرتے ہیں،اقوام متحدہ چارٹر کا منصفانہ طریقے سے نفاذ بھی ایک بڑا چیلنج ہے ،اقوام متحدہ کی حق خود ارادیت کی قراردادوں کے باوجود جموں و کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات اب بھی حل پذیر ہیں ،جب تک اقوام متحدہ کی بانی دستاویز کی دفعات کو نظر انداز کیا جائے گا، بحران مزید گہرے ہوتے جائیں گے ،اقوام متحدہ کے اس دن پر، میں کثیرالجہتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں،ہم اس دنیا کو سب کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے جہاں تمام لوگوں کے حقوق بالخصوص جائز اور ناقابل تنسیخ حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو ان کے حقوق دلائے جا سکیں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ امن، انسانی حقوق، اور ترقی کے لئے امید کی کرن ہے،پاکستان کی یو این کے بنیادی مقاصد سے گہری وابستگی ہے،ذمہ دار اور سرگرم رکن کی حیثیت سے قراردادوں کی پاسداری کی جا رہی ہے، پاکستان عالمی امن اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ،فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو حق دلانے میں اپیل کرتے رہیں گے

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • سلامتی کونسل کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

    سلامتی کونسل کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کے شہر کراچی میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

    چینی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک پریس بیان جاری کیا جس میں پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں اتوار کی رات ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی، جس کے نتیجے میں دو چینی اور متعدد پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے اور مزید چینی اور پاکستانی شہری زخمی ہوئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے کراچی میں گھنانے اور بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے متاثرین کے خاندانوں اور چین اور پاکستان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے میں زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کونسل کے اراکین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے، انہوں نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور سہولت کاروں کا احتساب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں چین اور پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال تعاون کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ اور بلاجواز ہے۔

    ایئرپورٹ دھماکے کا مقدمہ کئی دن بعدسی ٹی ڈی میں درج

    دہشتگردی کا شکارچینی انجینئرزآئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے

    حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی روزنامہ 92 کے دفاتر بند کرنے کی مذمت

    پاکستان سے لبنان کے لیے پہلی امدادی کھیپ روانہ

  • یو این نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،منیراکرم

    یو این نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،منیراکرم

    نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ لائیک مائنڈڈ گروپ کا مؤقف ہے کہ یو این نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی : منیر اکرم نے کہا کہ لائیک مائنڈڈ گروپ کامؤقف ہے کہ 2030 ایجنڈے پرعمل درآمد تیز کرنے کیلئے مذاکراتی عمل ضروری ہےگروپ نے یو این چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور حل طلب تنازعات کو عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے 2030 ایجنڈے کو تیز کرنے کیلئے ماضی کے معاہدوں پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے، پچھلے معاہدوں میں تبدیلی قابل قبول نہیں،اقوام متحدہ کا نظام چارٹر کے اصولوں پر عمل سے مضبوط ہوسکتا ہے-

    انہوں نے کہا کہ گروپ نے پیرس معاہدے کے مطابق ماحولیاتی مالیات کے اضافی پہلو کو کمزور کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہےگرو پ نے زور دیا ہے کہ تمام پائیدار ترقیاتی اہداف یکساں اہمیت کے حامل ہونے چاہئیں ایل ایم جی نے بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات پر زوردیا، قرضوں کے بحران کے حل، تجارت و ٹیکس مسائل پر فوری توجہ دینے پربھی زوردیا۔

    این ڈی ایم اے کا بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفانی صورتحال کا الرٹ

    سلامتی کونسل میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ طاقتور ممالک کی حکمت عملی کے مقابلے سے بچتے ہوئے اصلاحات ہونی چاہئیں تاریخی نا انصافیوں کو دور کیا جانا چاہیےاقوام متحدہ سے توقع ہے کہ وہ مالی، تجارتی اور ٹیکس اصلاحات سے متعلق مرکزی کردار ادا کرے گا۔

    کراچی دھماکہ، جیو فینسنگ میں مشکوک خاتون سمیت متعدد افراد زیر حراست

  • غزہ میں 10 ہزار سے زائدلاشیں لاکھوں ٹن ملبے تلے دبی ہونے کا انکشاف

    غزہ میں 10 ہزار سے زائدلاشیں لاکھوں ٹن ملبے تلے دبی ہونے کا انکشاف

    اسرائیلی فوج نے غزہ کو ایک سال میں کنکریٹ کا جنگل بنا دیا، غزہ کے باشندے حیران ہیں کہ لاکھوں ٹن ملبے سے کیسے نمٹا جائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کا تخمینہ ہے کہ غزہ میں جنگ کے بعد 42 ملین ٹن سے زائد ملبہ جمع ہو چکا ہے، جو 2008 سے لے کر جنگ کے آغاز تک جمع ہونے والے ملبے کی 14 گنا مقدار ہے۔ ملبے کی اتنی بڑی مقدار کو ہٹانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق یہ کام مکمل کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں۔اس تباہی کی شدت سے نمٹنے کے لیے، غزہ کے حکام اور اقوام متحدہ نے مل کر ایک پائلٹ منصوبہ شروع کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ خان یونس اور دیگر علاقوں سے سڑکوں پر پڑے ملبے کو صاف کیا جا سکے۔ لیکن اس کام کے لیے بڑے پیمانے پر مشینری اور فنڈز کی ضرورت ہے، جو موجودہ حالات میں ایک چیلنج ہے۔

    ملبے کا استعمال اور مستقبل کی تعمیر

    غزہ کے حکام امید رکھتے ہیں کہ ملبے کا ایک حصہ سڑکوں اور سمندری کناروں کو مضبوط کرنے کےلیے دوبارہ استعمال کیا جائے گا، لیکن موجودہ جنگی صورتحال اور اسرائیلی پابندیوں کے باعث یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔خان یونس میں اپنے دو منزلہ گھر کے ملبے پر کھڑا 11 سالہ محمد گرے ہوئے چھت کے ٹکڑوں کو ایک ٹوٹے ہوئے ڈول میں جمع کرتا ہے اور اسے کنکریوں میں تبدیل کرتا ہے، جسے اس کا والد جنگ کے متاثرین کی قبریں بنانے کےلیے استعمال کرے گا۔11 سالہ محمد کے والد جو تعمیراتی کمپنی میں بھی کام کرچکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ’ہم یہ ملبہ گھروں کو بنانے کےلیے نہیں جمع کرتے، بلکہ قبریں اور کتبے بنانے کےلیے۔ یعنی ایک مصیبت سے دوسری مصیبت میں جا رہے ہیں۔‘اس محنت کے ساتھ ایک دکھ بھری حقیقت بھی جڑی ہوئی ہے۔ مارچ میں، شمالی کے بیٹے، اسماعیل کی قبر بنانے میں بھی یہی ملبہ استعمال ہوا، جو گھر کے کام کاج کے دوران شہید ہوگیا تھا۔

    بی جے پی کو ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھی شکست کا امکان

    فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

  • آئرلینڈ نے اسرائیلی درخواست مسترد کردی

    آئرلینڈ نے اسرائیلی درخواست مسترد کردی

    آئرلینڈ کی جانب سے لبنانی بارڈرسے امن دستے واپس بلوانے کی اسرائیلی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئرش میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں تعینات آئرش امن دستے ہٹانے کی درخواست کی تھی، جسے مسترد کردیا گیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے امن دستے لبنانی سرحد پرواقع ایک چوکی پرتعینات ہیں، امن دستے اقوام متحدہ کے مشن کے تحت لبنانی سرحد پرتعینات کئے گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے یونیفل امن مشن دستے میں 10 ہزار کے قریب فوجی شامل ہیں جو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی کرتے ہیں، آئرش دستہ جس پوسٹ پر تعینات ہے وہاں سرحدی دراندازی کا مشاہدہ اور اسے رپورٹ کرنا اس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

    گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا اشارہ دے دیا

    اقوام متحدہ کی اسرائیل کی طولکرم پر بمباری میں 18افراد قتل کی مذمت

    پی ٹی آئی کے دھرنے کیخلاف درخواستیں 10سال بعد سماعت کیلئے مقرر

  • اقوام متحدہ کی اسرائیل کی طولکرم پر بمباری میں 18افراد قتل کی مذمت

    اقوام متحدہ کی اسرائیل کی طولکرم پر بمباری میں 18افراد قتل کی مذمت

    اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں بمباری کر کے 18فلسطینیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ”غیر قانونی“ حملہ قرار دیا ہے اورآزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کو موصول غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی طرف سے طاقت کے غیر قانونی استعمال کا ایک پریشان کن نمونہ ہے ان حملوں سے فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جانی نقصان کے ساتھ فلسطینیوں کی عمارتیں اور بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے.بیان کے مطابق یہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے میں منظم طریقے سے مہلک طاقت کا سہارا لینے کی ایک اور واضح مثال ہے بیان میں اس حملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا دفتر نے کہا کہ فضائی بمباری سے رہائشیوں سے بھری ہوئی ایک پوری عمارت کی تباہی اسرائیل کی اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے بڑی غفلت کو ظاہر کرتی ہے.

    اقوام متحدہ نے کہا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب اس مقام پر کوئی جھڑپیں یا تصادم نہیں ہو رہا تھا فضائی حملے نے نشانہ بننے والی عمارت کو مکمل طور پرتباہ کر دیا اور پڑوسی گھروں کو بھی نقصان پہنچایا بیان میں کہا گیا کہ ملبے کے نیچے مزید افراد کی میتیں ہوسکتی ہیں لیکن دھماکے کے بڑے اثرات کی روشنی میں ان کی شناخت بھی مشکل ہوجائے گی.واضح رہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ روز ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ تحریک کے رہنما زاھی یاسر عوفی سات دیگر جنگجوﺅں کے ساتھ مغربی کنارے کے شہر طولکرم پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں دوسری جانب س جرمنی نے بھی طولکرم میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے پر صدمے کا اظہار کیا ہے.

    پی ٹی آئی کے دھرنے کیخلاف درخواستیں 10سال بعد سماعت کیلئے مقرر

  • امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے،روسی وزیر خارجہ

    امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے،روسی وزیر خارجہ

    نیو یارک: روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ ایک بار پھربڑی جنگ کے دہانے پر ہے اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو خطے میں بڑی جنگ پر اکسا رہے ہیں،امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے-

    باغی ٹی وی: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ اس سے پہلے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہوجائے، تشدد کو روکنا ہوگا کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو خطے میں بڑی جنگ پر اکسا رہے ہیں۔

    روس کے وزیرخارجہ نے لبنان پر اسرائیل کے اندھا دھند حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عام شہری ان حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل نے جو رستہ چنا ہے اس سے نہ تو اسرائیل میں نقل مکانی پرمجبور افراد شمالی علاقے میں واپس آسکیں گے اور نہ ہی لبنان اسرائیل سرحد پر سکیورٹی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے یا ان کوششوں کو روکتا رہےسلامتی کونسل کے اراکین فلسطین اور اسرائیل کے عوام کے مفادات کو اپنے تنگ نظر سیاسی مفادات پر ترجیح دیں اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کریں،جلد تمام یرغمالی رہا کرائے جائیں اور بلا روک ٹوک انسانی امداد یقینی بنائی جائے۔

  • اقوام متحدہ کے 79 ویں سیشن کا سیکرٹر ی جنرل کی  مایوسی سے آغاز،تجزیہ ،شہزاد قریشی

    اقوام متحدہ کے 79 ویں سیشن کا سیکرٹر ی جنرل کی مایوسی سے آغاز،تجزیہ ،شہزاد قریشی

    اقوام متحدہ کے سیشن کا سیکرٹر ی جنرل کی مایوسی سے آغاز، جنگیں دنیا کو تباہ کردیں گی،عالمی قوانین کا احترام کون کرے گا، بستیاں اجڑ گئیں ،کوئی بات سننے کیلئے تیار نہیں،خون کی ہولی کب بند ہوگی، امریکہ کو سانپ سونگھ گیا ،دنیا بھر کے کمزور ممالک کی نظریں سپر پاور پر

    تجزیہ ،شہزاد قریشی

    اقوام متحدہ کا قیام 1945ء میں ہوا،79 ویں سیشن کا آغاز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مایوس کن پیغام سے ہوا ،سیکرٹری جنرل نے دنیا میں جاری جنگیں روکنے میں اقوام متحدہ کی نااہلی کے بارے میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنیوالی ریاستوں کو حاصل استثنیٰ کی مذمت کی اور خاص طور پر غزہ اور یوکرین کی جنگوں کا حوالہ دیا، بلاشبہ اقوام متحدہ قومی سلامتی کونسل، او آئی سی اور اسی طرح دوسری عالمی تنظیموں کے سامنے دنیا کے کئی ممالک جنگوں میں تباہ ہو گئے، ہنستی بستی آبادیاں اجڑ گئیں، ملک کھنڈرات کی شکل اختیار کر گئے انسانوں کو زندہ جلا دیا گیا ،طاقتور ممالک نے کمزور ممالک میں وہ ظلم کئے جس کی تاریخ نہیں ملتی، انسانی لاشوں سے قبرستان بھر گئے۔ بچے بوڑھے عورتیں جوان ان جنگوں کا نشانہ بن گئے، سوال یہ ہے کہ کیا کبھی بین الاقوامی قوانین پر طاقتور ممالک عمل کریں گے بھی یا یہ موت کا رقص جاری رہے گا؟ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی شروع ہوتے ہی لبنان اسرائیلی بموں کی زد میں آگیا۔ بین الاقوامی قوانین کا نظام اس حد تک بگڑ چکا ہے کہ کوئی بھی چیز مذمت کا باعث نہیں بن سکتی کیا پابندیاں کیا رکاوٹیں کیا مذمتیں دنیا کے حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ اب اقوام متحدہ، قومی سلامتی ، او آئی سی ، عرب لیگ وغیرہ ایک بے جان ڈھانچے کی طرح ہیں، مشرق وسطیٰ ہمہ گیر جنگ اور دیگر ممالک کے درمیان جنگ دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے بین الاقوامی تنظیمیں عالمی کشمکش میں الجھی ہوئی ہیں، دنیا میں غربت کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی، بڑھتی ہوئی بیماریاں، سیلاب سے تباہ شدہ ممالک، دنیا میں پانی کی قلت کا بڑھتا ہوا بحران، انسانی حقوق کی پامالی، موسمیاتی تبدیلی، فسادات، خواتین کے حقوق، اقوام متحدہ دنیا میں بڑھتے ہوئے ان خطرات سے کیسے نمٹے گا دنیا کی سپر پاور امریکہ اگر اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرے تو شاید عمر رسیدہ اقوام متحدہ اپنے آپ کی تجدید کر سکتی ہے، دنیا کے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کی نظریں امریکہ سپرپاور پر لگی ہیں۔

  • وزیراعظم اور بنگلہ دیش حکومت کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات

    وزیراعظم اور بنگلہ دیش حکومت کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات

    نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیشی حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، اقتصادی تعاون کی وسعت پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں اہم علاقائی و عالمی امور بھی زیر غور آئے ،ملاقات میں جنوبی ایشاء میں امن، استحکام اور ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے پر غور کیا گیا

    وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات
    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون اور عوامی اور سماجی تبادلے بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔وزیراعظم پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت کویت اور پاکستان کے درمیان اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا۔

    Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a meeting with the Crown Prince of Kuwait, His Highness Sheikh Sabah Al-Khaled Al-Hamad Al-Mubarak Al-Sabah on the sidelines of the 79th United Nations General Assembly Session.

    وزیر اعظم شہباز شر یف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات
    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شر یف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں امن مشن کے طور پر پاکستان کی خدمات کو سراہا، سیکرٹری جنرل اور وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان اور مشرق وسطیٰ سمیت خطے میں ہونے والی پیش رفت اور مشترکہ تشویش کے دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا،سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں امن مشن کے طور پر پاکستان کی خدمات کو سراہا

    pmun

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان سے نیویارک میں یواین جنرل اسمبلی کے79ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور تجارت،سرمایہ کاری،دفاع سلامتی کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔انہوں نے مستقبل قریب میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان-ترکیہ اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے آئندہ 7ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہِ خیال کیا۔ انہوں نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور گشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔وزیرِاعظم نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر (IIOJK) کے مظلوم عوام کے لیے ترکیہ کی مضبوط اور مستقل حمایت کو سراہا۔ملاقات کے دوران صدر اردوان نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی جن کی بدولت پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا اور وزیرِاعظم کی قیادت اور اقتصادی اصلاحات کے عزم کو سراہا۔ مزید برآں صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

    آئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں،کچھ کا تعلق چین سے تھا،وزیراعظم

    وزیر اعظم کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات: تجارت، سیاحت اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون کا عہد