Baaghi TV

Tag: اقوام متحدہ

  • امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے،روسی وزیر خارجہ

    امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے،روسی وزیر خارجہ

    نیو یارک: روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ ایک بار پھربڑی جنگ کے دہانے پر ہے اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو خطے میں بڑی جنگ پر اکسا رہے ہیں،امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے-

    باغی ٹی وی: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ اس سے پہلے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہوجائے، تشدد کو روکنا ہوگا کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو خطے میں بڑی جنگ پر اکسا رہے ہیں۔

    روس کے وزیرخارجہ نے لبنان پر اسرائیل کے اندھا دھند حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عام شہری ان حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل نے جو رستہ چنا ہے اس سے نہ تو اسرائیل میں نقل مکانی پرمجبور افراد شمالی علاقے میں واپس آسکیں گے اور نہ ہی لبنان اسرائیل سرحد پر سکیورٹی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے یا ان کوششوں کو روکتا رہےسلامتی کونسل کے اراکین فلسطین اور اسرائیل کے عوام کے مفادات کو اپنے تنگ نظر سیاسی مفادات پر ترجیح دیں اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کریں،جلد تمام یرغمالی رہا کرائے جائیں اور بلا روک ٹوک انسانی امداد یقینی بنائی جائے۔

  • اقوام متحدہ کے 79 ویں سیشن کا سیکرٹر ی جنرل کی  مایوسی سے آغاز،تجزیہ ،شہزاد قریشی

    اقوام متحدہ کے 79 ویں سیشن کا سیکرٹر ی جنرل کی مایوسی سے آغاز،تجزیہ ،شہزاد قریشی

    اقوام متحدہ کے سیشن کا سیکرٹر ی جنرل کی مایوسی سے آغاز، جنگیں دنیا کو تباہ کردیں گی،عالمی قوانین کا احترام کون کرے گا، بستیاں اجڑ گئیں ،کوئی بات سننے کیلئے تیار نہیں،خون کی ہولی کب بند ہوگی، امریکہ کو سانپ سونگھ گیا ،دنیا بھر کے کمزور ممالک کی نظریں سپر پاور پر

    تجزیہ ،شہزاد قریشی

    اقوام متحدہ کا قیام 1945ء میں ہوا،79 ویں سیشن کا آغاز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مایوس کن پیغام سے ہوا ،سیکرٹری جنرل نے دنیا میں جاری جنگیں روکنے میں اقوام متحدہ کی نااہلی کے بارے میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنیوالی ریاستوں کو حاصل استثنیٰ کی مذمت کی اور خاص طور پر غزہ اور یوکرین کی جنگوں کا حوالہ دیا، بلاشبہ اقوام متحدہ قومی سلامتی کونسل، او آئی سی اور اسی طرح دوسری عالمی تنظیموں کے سامنے دنیا کے کئی ممالک جنگوں میں تباہ ہو گئے، ہنستی بستی آبادیاں اجڑ گئیں، ملک کھنڈرات کی شکل اختیار کر گئے انسانوں کو زندہ جلا دیا گیا ،طاقتور ممالک نے کمزور ممالک میں وہ ظلم کئے جس کی تاریخ نہیں ملتی، انسانی لاشوں سے قبرستان بھر گئے۔ بچے بوڑھے عورتیں جوان ان جنگوں کا نشانہ بن گئے، سوال یہ ہے کہ کیا کبھی بین الاقوامی قوانین پر طاقتور ممالک عمل کریں گے بھی یا یہ موت کا رقص جاری رہے گا؟ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی شروع ہوتے ہی لبنان اسرائیلی بموں کی زد میں آگیا۔ بین الاقوامی قوانین کا نظام اس حد تک بگڑ چکا ہے کہ کوئی بھی چیز مذمت کا باعث نہیں بن سکتی کیا پابندیاں کیا رکاوٹیں کیا مذمتیں دنیا کے حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ اب اقوام متحدہ، قومی سلامتی ، او آئی سی ، عرب لیگ وغیرہ ایک بے جان ڈھانچے کی طرح ہیں، مشرق وسطیٰ ہمہ گیر جنگ اور دیگر ممالک کے درمیان جنگ دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے بین الاقوامی تنظیمیں عالمی کشمکش میں الجھی ہوئی ہیں، دنیا میں غربت کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی، بڑھتی ہوئی بیماریاں، سیلاب سے تباہ شدہ ممالک، دنیا میں پانی کی قلت کا بڑھتا ہوا بحران، انسانی حقوق کی پامالی، موسمیاتی تبدیلی، فسادات، خواتین کے حقوق، اقوام متحدہ دنیا میں بڑھتے ہوئے ان خطرات سے کیسے نمٹے گا دنیا کی سپر پاور امریکہ اگر اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرے تو شاید عمر رسیدہ اقوام متحدہ اپنے آپ کی تجدید کر سکتی ہے، دنیا کے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کی نظریں امریکہ سپرپاور پر لگی ہیں۔

  • وزیراعظم اور بنگلہ دیش حکومت کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات

    وزیراعظم اور بنگلہ دیش حکومت کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات

    نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیشی حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، اقتصادی تعاون کی وسعت پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں اہم علاقائی و عالمی امور بھی زیر غور آئے ،ملاقات میں جنوبی ایشاء میں امن، استحکام اور ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے پر غور کیا گیا

    وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات
    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون اور عوامی اور سماجی تبادلے بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔وزیراعظم پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت کویت اور پاکستان کے درمیان اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا۔

    Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a meeting with the Crown Prince of Kuwait, His Highness Sheikh Sabah Al-Khaled Al-Hamad Al-Mubarak Al-Sabah on the sidelines of the 79th United Nations General Assembly Session.

    وزیر اعظم شہباز شر یف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات
    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شر یف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں امن مشن کے طور پر پاکستان کی خدمات کو سراہا، سیکرٹری جنرل اور وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان اور مشرق وسطیٰ سمیت خطے میں ہونے والی پیش رفت اور مشترکہ تشویش کے دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا،سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں امن مشن کے طور پر پاکستان کی خدمات کو سراہا

    pmun

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان سے نیویارک میں یواین جنرل اسمبلی کے79ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور تجارت،سرمایہ کاری،دفاع سلامتی کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔انہوں نے مستقبل قریب میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان-ترکیہ اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے آئندہ 7ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہِ خیال کیا۔ انہوں نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور گشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔وزیرِاعظم نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر (IIOJK) کے مظلوم عوام کے لیے ترکیہ کی مضبوط اور مستقل حمایت کو سراہا۔ملاقات کے دوران صدر اردوان نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی جن کی بدولت پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا اور وزیرِاعظم کی قیادت اور اقتصادی اصلاحات کے عزم کو سراہا۔ مزید برآں صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

    آئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں،کچھ کا تعلق چین سے تھا،وزیراعظم

    وزیر اعظم کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات: تجارت، سیاحت اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون کا عہد

  • اقوام متحدہ کی  ای گورننس رینکنگ جاری،پاکستان پہلی بار ٹاپ رینکنگ میں شامل

    اقوام متحدہ کی ای گورننس رینکنگ جاری،پاکستان پہلی بار ٹاپ رینکنگ میں شامل

    جنیوا: پاکستان نے اقوام متحدہ کی تازہ ترین ای-گورننس رینکنگ میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا-

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ ای گورننس سے متعلق ممالک کی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے اقوام متحدہ ای-گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس (ای جی ڈی آئی) میں پاکستان 14 درجہ بہتری کےساتھ ای گورننس میں136ویں نمبر پر آگیا،اس سے پہلے ملک کی درجہ بندی 2022 میں 150 پر تھی، جو اس کی ای گورننس کی صلاحیتوں میں خاطر خواہ ترقی کی عکاسی کرتی ہے،جبکہ پاکستان پہلی بار ای جی ڈی آئی کی ٹاپ رینکنگ میں شامل ہوا ہے۔

    پاکستان اقوام متحدہ ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 88 ویں نمبرپرآگیا ہے جب کہ 2 سال قبل پاکستان ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 106 ویں نمبرپرتھا پاکستان کی ای پارٹیسپیشن ویلیو میں بھی بہتری آئی ہے اور ای پارٹیسپیشن ویلیو 0.36 سےبڑھ کر0.49 پرپہنچ گئی ہے-

    پی ٹی آئی کا 7 اکتوبر کو کراچی میں جلسے کا فیصلہ

    اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا کہ ای گورنمنٹ درجہ بندی میں پاکستان کی14 درجہ بہتری ہوئی، ای گورنمنٹ کے لیے اقدامات پر وزیراعظم شہبازشریف کے شکرگزارہیں، ای گورنمنٹ کے لیے وزارت آئی ٹی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کا کرداربھی قابل تحسین ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات اور گھمبیر کو آمنے سامنے بٹھا دیا

  • وزیراعلیٰ سندھ سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات ہوئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ اینڈ ہومنیٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحیٰ کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران صوبے میں جاری اور مستقبل کے منصوبوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے حکومت سندھ اور اقوام متحدہ کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کوآرڈینیٹر محمد یحیٰ نے پائیدار ترقی کےلیے تعاون کے فریم ورک کے تحت سندھ میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور پارٹنرز کےلیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر حکومت سندھ کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ پائیدار ترقی کےلیے تعاون کا فریم ورک اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ ہے جو ملکی ترقی کے اہم شعبوں سے جڑا ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے صوبائی سطح پر فریم ورک پر عملدرآمد کی نگرانی اور رہنمائی کےلیے اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔

    وفاقی حکومت سندھ میں اہم شاہراہوں کی تعمیر کرئے گی

    اقوام متحدہ نے پاکستان میں پانچ ترجیحی شعبوں کی بہتری کےلیے چار ارب ستر کروڑ ڈالر مہارت اور وسائل کیلئے مختص کیے ہیں۔ ترجیحی شعبوں میں بنیادی سماجی خدمات ، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات، صنفی برابری اور خواتین کی خودمختاری ، ہمہ جہت معاشی ترقی اور گورننس شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ اور اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے سندھ میں ہمہ جہت معاشی ترقی اور تحفیف غربت کی طویل مدتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سندھ میں صحت، تعلیم ، بسر اوقات، غربت میں کمی، غذائیت، چھوٹے کاروبار کی ترقی ، موسمی اثرات سے ہم آہنگ زراعت اور پانی کے انتظام کے کئی منصوبے چل رہے ہیں۔

  • یو این وفد کا موہٹا پیلس کا دورہ

    یو این وفد کا موہٹا پیلس کا دورہ

    اقوام متحدہ کے وفد کا تاریخی موہٹا پیلس کا دورہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے وفد کا خیر مقدم کیا۔یونائیٹڈ نیشن کے 8 رکنی وفد نے محمد یحییٰ ( RCO UN Resident Coordinator & Humanitarian coordinator for pakistam) کی سربراہی میں موہٹا پیلس کا دورہ کیا اور تاریخ معلوم کی،وفد نے موہٹا پیلس کے فن تعمیر اور خوبصورتی کو سراہا،صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے وفد کو موہٹا پیلس کی تاریخ سے آگاہ کیا. اس موقع پر وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ موہٹا پیلس شاندار تاریخ اور ثقافت کا اہم ورثہ ہے، موہٹا پیلس شاندار فن تعمیر کا ایک شاہکار ہے،سندھ کی تاریخ سے واقف ہوکر ہمیں خوشی محسوس ہوئی.

    حکومت سندھ نے الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کوشش تیز کر دی

    توہین مذہب کے ملزم کو پولیس اہلکار نے گولی مار دی

    صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے وفد کو بتایا کہ موہٹا پیلس سمیت یہاں کی تاریخی عمارتیں ماضی میں علاقے کی خوشحالی کا ثبوت ہیں، غیرملکی سیاحوں کیلئے پاکستان میں سیاحت کیلئے بیشمار مقامات موجود ہیں، ہم دنیا بھر کو سندھ کی ثقافت تاریخ سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں.صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے وفد کو تاریخی مکلی قبرستان، شاہجہان مسجد کے دورے کی دعوت دی،صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے مہمانوں کو سندھی اجرک ٹوپی سمیت کنگ پریسٹ اور سنمبارا کے یادگار تحائف طور پیش کیے،

  • ڈی آئی خان میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ

    ڈی آئی خان میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ

    خٰبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں این جی او گاڑی پر حملہ ہوا ہے

    ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ ہتھالہ کی حدود ٹانک روڑ پر بھگوال کے قریب ٹانک جاتے ہوئے اقوام متحدہ او پی ایف واٹر منیجمنٹ این جی اوز کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم فائرنگ سے گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس حکام کے مطابق اقوام متحدہ کی گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے گاڑی میں سوار افراد محفوظ رہے ،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے.پولیس کے مطابق گاڑی پینے کے صاف پانی کے سیمپل کیلئے گئی ہوئی تھی۔

    اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد اقوام متحدہ کے اہلکار سخت سیکورٹی میں واپس روانہ ہو گئے ہیں، آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے

  • اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی وزیراعظم سے ملاقات

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی وزیراعظم سے ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) عزت مآب فلیپو گرانڈی (H.E. Filippo Grandi) نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں وزیراعظم نے یو این ایچ سی آر کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کا حوالہ دیتے ہوئے چار دہائیوں سے زائد عرصے سے افغان مہاجرین کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ افغان مہاجرین کی انتہائی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کی اتنی بڑی آبادی کی میزبانی کرنے سے پاکستان پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لیے اور اس مسئلے کے دیرپا حل کے لیے اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے یو این ایچ سی آر پر زور دیا کہ وہ افغان مہاجرین کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک پائیدار حل کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان مہاجرین کی محفوظ اور باوقار وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے مسئلے میں عالمی برادری پاکستان کو درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجوں اور سلامتی کے خطرات کو مد نظر رکھے۔

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے گزشتہ کئی دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر حکومت پاکستان کو مثالی مہمان نوازی کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ یو این ایچ سی آر افغان مہاجرین کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر 7 سے 9 جولائی 2024 تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔

    کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

  • عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، وفاقی وزیر قانون

    عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، وفاقی وزیر قانون

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے اقوام متحدہ ورکنگ گروپ کے عمران خان کے حوالہ سے رپورٹ پر ردعمل سامنے آیا ہے،

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں، کئی مقدمات میں عمران خان کو ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل عدالتی نظام کا مظہر ہے،عمران خان کی گرفتاری اور زیر سماعت مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، خود مختار ریاست کے طور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے،عمران خان کو ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، کئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل عدالتی نظام کا مظہر ہے، آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا.

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من مانی طور پر قید کیا گیا ہے۔جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے صوابدیدی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ کاکہنا ہے کہ مناسب یہ ہوگا کہ مسٹر خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور انہیں بین الاقوامی قانون کے مطابق معاوضے دیئے جائیں، انکی حراست کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائے،عمران خان کی قانونی پریشانیاں، اُن کے اور تحریک انصاف کے خلاف جبر و زیادتی کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

    امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

    امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

    قراردار پر پاکستان نے امریکا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

  • اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من مانی طور پر قید کیا گیا ہے۔

    جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے صوابدیدی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ کاکہنا ہے کہ مناسب یہ ہوگا کہ مسٹر خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور انہیں بین الاقوامی قانون کے مطابق معاوضے دیئے جائیں، انکی حراست کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائے،عمران خان کی قانونی پریشانیاں، اُن کے اور تحریک انصاف کے خلاف جبر و زیادتی کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے،2024 کے عام انتخابات سے پہلے عمران خان کی پارٹی کے لوگوں کو گرفتار کیا گیا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اُن کی سیاسی ریلیوں کو روکا گیا،ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ عمران خان کی حراست کی کوئی قانونی بنیاد نہیں تھی اور ایسا لگتا ہے کہ اس کا مقصد انہیں سیاسی عہدے کے لیے نااہل قرار دینا تھا عمران خان کے خلاف کارروائیاں شروع سے ہی قانون کی بنیاد پر نہیں تھیں اور مبینہ طور پر ان کارروائیوں کو سیاسی مقصد کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ الیکشن میں بڑے پیمانے میں فراڈ ہوا اور درجنوں پارلیمانی نشستیں چوری کی گئیں،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے عمران خان کے خلاف مقدموں میں کئی قانونی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا حوالہ دیا اور یہ بھی کہا کہ حکومت پاکستان سے اس ضمن میں رابطہ کیا گیا تھا تا ہم حکومت نے کسی قسم کو کوئی جواب نہیں دیا.

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے بعد ابھی تک حکومت پاکستان کا کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا،عمران خان ابھی بھی اڈیالہ جیل میں ہیں، 2022 کے ماہ اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے انہیں وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا تھا جس کے بعد سے انہوں نے پی ڈی ایم حکومت اور اداروں کے خلاف تحریک چلائی، نومئی کا واقعہ بھی ہوا جس میں پاکستان دشمنی کا کردار ادا کرتے ہوئے عسکری اداروں کو نشانہ بنایا گیا،نومئی کے بعد پی ٹی آئی رہنما پارٹی چھوڑنے لگے، کئی گرفتار تو کوئی روپوش ہو گئے،انتخابات ہوئے تو آزاد امیدوار جنہیں پی ٹی آئی کی حمایت تھی وہ جیتے جس کےبعد پی ٹی آئی کے روپوش رہنما سامنے آنے لگے،تاہم مراد سعید ابھی تک روپوش ہیں، میاں اسلم اقبال سامنے آئے تھے تا ہم پھر روپوش ہو گئے، حماد اظہر بھی سامنے آنے کے بعد پھر روپوش ہو گئے ہیں

    عمران خان کو اڈیالہ جیل میں تین مقدمات میں سزائیں سنائی گئی تھیں، توشہ خانہ کیس، سائفر کیس کی سزا معطل ہو چکی ہے تا ہم گزشتہ ہفتے عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی ،

    عمران خان پر نومئی، القادر ٹرسٹ سمیت دیگر کیسز بھی ہیں، شاہ محمود قریشی بھی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جبکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی دوران عدت کیس میں سزا کاٹ رہی ہیں.

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

    امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

    امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

    قراردار پر پاکستان نے امریکا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    عمران خان کی گرفتاری پر پہلے بھی کہہ چکےیہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
    اقوام متحدی ورکنگ گروپ کی عمران خان سے متعلق رپورٹ پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے معاملے پر امریکا پہلے بھی کہہ چکا یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اقوام متحدہ اپنی رائے کی وضاحت خود کر سکتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے امریکی کانگریس میں پاکستان کے انتخابات میں مداخلت کی تحقیقات کی قرار داد کے حوالہ سے بھی سوال کیا گیا جس کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ کانگریس امریکی حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے، اس کی قانون سازی پر بات نہیں کر سکتے،