Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • منحرف اراکین نااہلی کیس، پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا

    منحرف اراکین نااہلی کیس، پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا

    منحرف اراکین نااہلی کیس، پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا
    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی

    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی الیکشن کمیشن ہر رکن قومی اسمبلی کیخلاف ریفرنس کی الگ الگ سماعت کررہا ہے نور عالم خان کے خلاف ریفرنس، بحث کیلئے سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،نور عالم خان کے وکیل نے جواب جمع کرا دیا، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا آپ آج دلائل دیں گے، وکیل نے کہا کہ جی میں دلائل دوں گا، وکیل تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے جواب پڑھنے کی مہلت مانگ لی اور کہا کہ استدعا ہے کہ سب کے جواب پڑھ لوں پھر دلائل شروع کریں گے،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم تو یہ سمجھ رہے تھے مہلت منحرف ارکان کے وکلا مانگیں گے،لیکن یہاں تو آپ نے ہی مانگ لی،

    منحرف ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا گیا،وکیل فیصل چودھری نے الیکشن کمیشن سے سماعت منگل تک ملتوی کرنے کی استدعا کر دی.،الیکشن کمیشن نے کہا کہ کیس میں تاخیر نہ کریں،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ سوموار کو ہائیکورٹ میں ایک کیس میں پیش ہونا ہے،سوموار کو ساڑھے 11بجے کیس کا ٹائم دیا جائے، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں لوٹوں کو نا اہل قراد دینے کی کارروائی دوبارہ شروع ہو رہی ہے یہ اہم ترین مقدمہ پاکستان کی سیاست میں موجودہ تلخی کی بنیاد ہے چیف الیکشن کمشنر کو اپنی ذات سے آگے سوچنے کی ضرورت ہے ان تمام لوگوں کو آئین کے مطابق نااہل کیا جائے

    دوسری جانب ایم پی اے جاوید اختر کی حد تک ریفرنس نمٹا دیا گیا ،جاوید اختر نے کہا کہ میں تو بائیکاٹ کرکے چلا گیا تھا، ووٹ ڈالا ہی نہیں،میرے نام کے سامنے غلطی یا بدنیتی سے ٹک لگایا گیا،مجھ پر تشدد بھی کیا گیا،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو دوبارہ آنے کی ضرورت نہیں،

    پی ٹی آئی وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ منحرف اراکین نے جواب جمع کروائے ہیں ،منحرف اراکین نے عجیب و غریب جواب جمع کروائے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور تسلیم کریں کہ دوسری جماعت سے مل گئے اراکین قومی اسمبلی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا پنجاب میں اراکین نے وزیر اعلیٰ کے الیکشن میں ووٹ ڈالا ارکان پنجاب اسمبلی نے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی ،پنجاب کا کیس صرف 26 منٹ کا ہے چیف الیکشن کمشنر ہاں نا میں پوچھ لیں ووٹ ڈالا گیا کہ نہیں پنجاب اسمبلی کا ریکارڈ موجود، تصاویر ویڈیوز بھی موجود ہیں ،منگل کو منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کا فیصلہ ہوجائے گا،

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف نے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر جلد کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا تھا

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دیے تھے جو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے تاہم نئے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے استعفوں کو ڈی سیل کیا تھا۔

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • عمران خان کے الیکشن کمیشن مخالف بیانات پر نوٹس لے لیا گیا

    عمران خان کے الیکشن کمیشن مخالف بیانات پر نوٹس لے لیا گیا

    سابق وزیراعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن مخالف بیانات کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا ہے الیکشن کمیشن نے عمران خان کے پشاور ورکرز کنونشن سے خطاب کا ریکارڈ پیمرا سے مانگا ہے، الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چودھری کے بیان کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے، اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے پیمرا کو لیٹر لکھ دیا ہے، چیئرمین پیمرا کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے 26 اپریل کے خطابات کی کاپی بھجوائیں

    واضح رہےکہ عمران خان الیکشن کمیشن پر تنقید کر رہے ہیں اور چیئرمین الیکشن کمیشن کو ن لیگ کا کہہ رہے ہیں، گزشتہ روز لاہور میں بھی عمران خان نے الیکشن کمیشن پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ چیئرمین الیکشن کمیشن مستعفی ہوں، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج بھی کیا ہے

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دھمکیاں، غنڈہ گردی اور الیکشن کمیشن پر حملے چیف الیکشن کمشنر کو استعفے یا قبل از وقت انتخابات پر مجبور نہیں کر سکتے عمران خان اب پاکستان کے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے کیونکہ عوام اب جان چکے ہیں کہ غیر ملکی سازش کا بیانیہ اور منگل کو الیکشن کمیشن پر حملہ ان کے دور میں ہونے والی تباہی کو چھپانے کا ایک طریقہ ہے جس کی وجہ سے تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا اور معیشت اور گورننس کو نقصان پہنچا پی ٹی آئی نے غیر قانونی فارن فنڈنگ کیس کی حقیقت کو چھپانے کے لئے الیکشن کمیشن پر حملہ کیا، آٹھ سال سے زیر التواء فارن فنڈنگ کیس پر انہوں نے جواب دینا ہے۔ امید تھی عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں پیش ہوں گے اور اپنے خلاف الزامات پر اپنی پارٹی کا دفاع کریں گے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    10 سے15 ہزار لوگ جمع کر کےعدالتی فیصلے پر تنقید کریں تو ہم کیوں فیصلے دیں،چیف جسٹس

    تنقید سے فرق نہیں پڑتا،عدالت کے دروازے ناقدین کیلئے بھی کھلے ہیں،چیف جسٹس

  • ای وی ایم میں بہت سی تیکنیکی مسائل ہیں،سیکرٹری الیکشن کمیشن

    ای وی ایم میں بہت سی تیکنیکی مسائل ہیں،سیکرٹری الیکشن کمیشن

    ای وی ایم میں بہت سی تیکنیکی مسائل ہیں،سیکرٹری الیکشن کمیشن

    لاہور ہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی

    سیکرٹری الیکشن کمیشن، عمر حمید خان نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرا دیا ،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم مشین کاابتدائی تجربہ کرچکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کے حوالے سے دو رپورٹس پارلیمنٹ کو پیش کیں۔ تمام ووٹرز ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہ نہیں ہیں۔ ٹیکنیکل رپورٹس بھی الیکشن کمیشن میں زیر غور ہیں۔ ای وی ایم ابھی تجرباتی ایولیویشن کے مرحلے میں ہے۔ ای وی ایم میں بہت سی تیکنیکی مسائل ہیں۔ عدالت نے کہا کہ حق رائے دہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا آئینی حق ہے۔

    جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نادرا اور آئی ٹی کے ساتھ مل کر کئے گیےاقدمات کے بارے آگاہ کرے۔وزارت قانون اور اوورسیز کی وزارت کے نمائندوں کا پیش نہ ہونا عدالتی فیصلے میں لکھا جائے گا اس حوالے سے فنڈز کی تفصیل سے عدالت کو آگاہ کیا جائے ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم مشینیوں اور انٹرنیٹ کی سہولیات کےلئے وفاقی وزارت خزانہ کو لکھا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ڈی جی نادرا تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں۔اوورسیز پاکستانیوں کی ملک کےلئے خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔زرمبادلہ کے پیسوں سے ہی ملک چل رہا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت کیلئے اگلی تاریخ 24 مئی مقرر کر دی.

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر قانون سازی،الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں بنا دیں

  • نورعالم خان نااہلی ریفرنس کے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ

    نورعالم خان نااہلی ریفرنس کے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کا کیس کی سماعت ہوئی،

    چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نے سماعت کی،منحرف ارکان چوہدری عاصم نذیر، احمد حسین دیہڑ، مخدوم سمیع گیلانی اور عامر طلال گوپانگ کی جانب سے میاں فیصل الیکشن کمیشن پیش ہوئے منحرف ارکان ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ، امجد کھوسہ کی جانب عثمان گھمن الیکشن کمیشن پیش ہوئے، منحرف ارکان عامر لیاقت حسین اور ڈاکٹر رمیش کمار ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن پیش ہوئے، پی ٹی آئی کی جانب سے ملیکہ بخاری، فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے

    منحرف رکن نور عالم خان کی طرف سے انکے وکیل بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو گئے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام منحرف اراکین کے وکلا ایک ایک کرکے روسٹرم پر آئیں،نور عالم کے وکیل نے آرٹیکل 63 اے (1) کا حوالہ دے کر ریفرنس پر اعتراض کردیا،کہا کہ الیکشن کمیشن مکمل نہیں ہے، اسلیے ریفرنس نہیں سن سکتا،عدالت فیصلہ دے چکی ہے کہ نااہلی ریفرنس کا فیصلہ فل بنچ کریگا،بنچ کا نامکمل ہونا ایک لیگل ایشو ہے،نور عالم نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ نہیں دیا۔ میں نے سیاسی جماعت سے نہ استعفی دیا نہ کسی اور جماعت میں شمولیت اختیار کی ،الیکشن کمیشن کے سامنے 2015 میں ایسے کیسز آئے تھے،کمیشن نے آرڈر کیا تھا کہ مکمل کمیشن ایسے کیسز پر فیصلہ کرے گا منحرف ارکان کا کیس پر فل کمیشن ہی فیصلہ کر سکتا ہے،الیکشن کمیشن نے نور عالم خان نااہلی ریفرنس کے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس وسیع اختیارات ہیں،الیکشن کمیشن کا کورم تین ارکان پر مشتمل ہے، الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھانا آئین کے منافی ہے، الیکشن کمیشن آئین کے مطابق نا اہلی ریفرنسز کا فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے

    الیکشن کمیشن نے تمام ریفرنسز کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی، تحریک انصاف کے وکیل نے منحرف ارکان کے کیسز کی الگ الگ تاریخ کی استدعا کر دی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم شام تک کیس سن سکتے ہیں، ایک ہی جیسا کیس ہے، الگ نہیں کر سکتے،

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دیے تھے جو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے تاہم نئے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے استعفوں کو ڈی سیل کیا تھا۔

    قبل ازیں رواں ماہ 14 اپریل کو پی ٹی آئی نے منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جماعت سے منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے جماعت چھوڑنے اور پیسے لیکر فلور کراسنگ کرنے والے ارکان آئین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جماعت کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے مطابق کارروائی ہوتی ہے،پارٹی ٹکٹ پر الیکشن جیت پر عوام کے ووٹ کو بیچا نہیں جاسکتا، بابر اعوان نے منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی درخواست میں الیکشن کمیشن،اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے

    عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ قراردیا جائے کہ منحرف اراکین کی نااہلی تاحیات ہوگی۔درخواست میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا کہ جو بھی رکن پارٹی کو چھوڑنا چاہتا ہے وہ پہلے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے پارٹی سے منحرف ہونے والے اراکین صادق اورامین نہیں رہتے سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں انحراف کو ناسور قرار دے چکی ہے منحرف ارکان کا ڈالا گیا ووٹ گنتی میں شمارنہیں ہونا چاہیئے منحرف ارکان کا ڈالا گیا ووٹ متنازعہ تصور کیا جائے۔ کوئی وجہ نہیں کہ منحرف ارکان کی نااہلی تاحیات قرارنہ دی جائے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    10 سے15 ہزار لوگ جمع کر کےعدالتی فیصلے پر تنقید کریں تو ہم کیوں فیصلے دیں،چیف جسٹس

    تنقید سے فرق نہیں پڑتا،عدالت کے دروازے ناقدین کیلئے بھی کھلے ہیں،چیف جسٹس

  • 17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات میں شکوک و شبہات ہیں،چیف الیکشن کمشنر

    17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات میں شکوک و شبہات ہیں،چیف الیکشن کمشنر

    17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات میں شکوک و شبہات ہیں،چیف الیکشن کمشنر

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی فارن فنڈنگ کیسز پر اسکروٹنی کمیٹی کی پیشرفت سے متعلق سماعت ہوئی

    اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ ڈی جی لا محمد ارشد الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے درخواستگزار فرخ حبیب الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فرخ حبیب کی غیر حاضری لگائی جائے،سربراہ کمیٹی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ریکارڈ کی بروقت فراہمی کے باعث تاخیر ہوئی، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی میں مزید کتنا وقت درکار ہے؟ سربراہ کمیٹی نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی ن لیگ، پیپلزپارٹی اکاؤنٹس کی اسکروٹنی 8 ہفتے میں مکمل کرلے گی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اکاؤنٹس کی ا سکروٹنی جلد مکمل کریں، ہوسکتا ہے کہ 17 مزید جماعتوں کی بھی اسکروٹنی کرانی پڑے،سیاسی فنانس ونگ نے 101 جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کی ہے 17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات میں شکوک و شبہات ہیں،

    دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے نہ لڑیں، فارن فنڈنگ کی چوری کا کیس لڑیں تحریک انصاف الیکشن کمیشن پر اعتراضات کی بجائے فارن فنڈنگ کی چوری کے کیس کا سامنا کرے عوام کو اب سکون ہے کہ روز کی گھبراہٹ اور بے سکونی سے نجات ملی عوام پر گھبراہٹ طاری کرنے والوں کی گھبراہٹ وزیراعظم شہبازشریف سپیڈ کی وجہ سے مزید بڑھتی جائے گی پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن سے الجھنے اور اعتراضات کی بجائے فارن فنڈنگ کی چوری کے کیس کا سامنا کرے۔ آئین، پارلیمنٹ، عدلیہ کے بعد الیکشن کمیشن سے غنڈہ گردی نہ کریں بلکہ آئین، قانون اور اداروں کا احترام کریں ،غنڈہ گردی کی تو قانون آپ کے سامنے کھڑا ہوگا ،جمہوری حکومت آنے سے ملک میں سکون اور چندآئین شکن بے سکون ہیں عوام کو اب سکون ہے کہ روز کی گھبراہٹ اور بے سکونی سے نجات ملی ،کُرسی کے نشے میں مبتلا ٹولہ حالت گھبراہٹ میں ہے، مفت کی روٹی بند ہونے کے بعد ایسی حالت ہو ہی جاتی ہے ۔ انتشار چند ذہنوں تک محدود ہوگیا ہے، ملک اب استحکام، ترقی اور خوش حالی کی سمت چل پڑا ہے ،مہنگائی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، معیشت کی روانی پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے ۔

    فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

    عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب

    تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • فارن فنڈنگ کیس: فیصلہ میرٹ پر ہو گا کسی جماعت کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی،چیف الیکشن کمشنر

    فارن فنڈنگ کیس: فیصلہ میرٹ پر ہو گا کسی جماعت کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی،چیف الیکشن کمشنر

    پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوئی۔

    باغی ٹی وی : چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کےوکیل نےاسلام آبادہائیکورٹ کاحکمنامہ پیش کردیا –

    تحریک انصاف کے وکیل انورمنصور نےالیکشن کمیشن کوفیصلہ پڑھ کرسنایا،کیس میں التواکی استدعاکردی کہا کہ جب تک باقی کیس اس جگہ نہیں آتے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس نہیں چل سکتا-

    چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وکیل سے کہا کہ تمام پارٹیز کی فارن فنڈنگ کی اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلہ تک موخر کیا جائے آپ کا دل میں احترام ہے تینوں پارٹیز کے فارن فنڈنگ کیسز چل رہے ہیں مختلف ا سٹیج پر ہیں –

    انور منصور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2018میں کہہ دیا تھا کہ 5سال کےاکاوئنٹس کی تفصیلات دیکھیں گے-

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس کو 8 سال ہو گئے آپ کی قیادت نے کہا ہے کیس جلدی نمٹائیں، ہائیکورٹ کے آرڈر سے پہلے بھی ہم کیس نمٹانے کی طرف جا رہے تھے، کمیشن اپنا پروسیجر خود بناتا ہے، آپ سمجھتے ہیں کمیشن تاریخیں بھی دوسری عدالت سے لے؟ آپ کے دلائل اگر متعلقہ ہیں تو بے شک 6 ماہ دلائل دیں-

    جس پر انور منصور خان نے کہا کہ دو ہفتے کے بعد میں اپنے دلائل مکمل کر لوں گا آپ کیس کو عید کے بعد رکھ لیں، مجھےآپ کے سامنے ثابت کرنا ہے کہ فنڈ دینے والے پاکستانی تھے، ثابت کرنا ہے کہ ساری کمپنیاں سنگل ملکیت کی کمپنیاں ہیں، میرے دلائل تو اب شروع ہوئے ہیں، مجھے ملین ڈالرز کا حساب دینا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ آپ اپنی مرضی کی تاریخ بتائیں، جس پر انور منصور خان نے کہا کہ عید کے بعد کی تاریخ دے دیں، میں ایک ہفتے میں دلائل مکمل کر لوں گا۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انور منصور صاحب، آپ کی مرضی کی تاریخ ہمیشہ دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے پابند ہیں،انہوں نے کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا آپ نے کہا ہے کہ آپ کیس پر دلائل ایک ہفتے میں مکمل کر لیں گے میرٹ پر فیصلہ ہو گا،کمیشن کسی قسم کا پریشر لینے کو تیار نہیں ہے، کسی جماعت کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی، ہم نے نہیں دیکھنا کہ باہر پانچ بندے آئے ہیں یا 5 لاکھ-

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 101 سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی کی، 17 کے اکاؤنٹس میں تضاد تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن اپنا تفصیلی مؤقف دے گا جبکہ الیکشن کمیشن اپنی سماعت جاری رکھے گا۔

    اکبر ایس بابر کے وکیل نے کیس میں التوا پر اعتراض اٹھایا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے پہلے بھی 8 سال کیس سنا ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہفتہ دو تاخیر کر لیں-

    وکیل احمد حسن نے کہا کہ میری درخواست پر یہ کہتے ہیں کہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کیس میں مداخلت نہ کریں جبکہ باقی جماعتوں پر پی ٹی آئی وکیل کہہ رہے ہیں میں مداخلت کروں، یکساں مواقع یہ نہیں کہ ‎سب کیس ساتھ چلیں، اس کا مطلب ہے سب کو برابری کے مواقع ملنے چاہئیں، ان کی بات سے تو یہ مطلب ہے کہ قتل کے سب مقدمات اکھٹے چلیں، اس رویے پر پی ٹی آئی کو بھاری جرمانہ کیا جائے۔

    ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن کو اپنا مینڈیٹ معلوم ہے، انور منصور صاحب، آپ چاہتے ہیں سب جماعتوں کے ساتھ پی ٹی آئی کا کیس سنیں؟ سب کیسز برابری کے ساتھ ہی سنے جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔

  • تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج،انتخابات کرانے کا مطالبہ

    تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج،انتخابات کرانے کا مطالبہ

    تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج،انتخابات کرانے کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف ملک کے کئی شہروں میں احتجاج کیا ہے

    پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج ہوا مظاہرین نے الیکشن کمیشن سے غیر جانبدار رویہ کا مطالبہ کیا،اور کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف جلد فیصلہ کرے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی فنڈنگ کیس کیخلاف الیکشن کمیشن جلد فیصلہ کرے، مظاہرین نے الیکشن کمیشن سے ملک بھرمیں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا،

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کیا گیا جس میں چند خواتین و مرد شریک تھے،شرکا کی جانب سے الیکشن کمیشن کے باہر نعرے بازی کی گئی تحریک انصاف پنجاب کے صوبائی صدر شفقت محمود اور انفارمیشن سیکرٹری مسرت جمشید چیمہ کی قیادت میں لاہور میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا ،اس دوران الیکشن کمیشن سے لوٹوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا مطالبہ کیا گیا، میاں محمود الرشید کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن رویہ درست کرے ،الیکشن کمیشن رویہ درست نہیں کرے گا تو روزانہ مظاہرہ کریں گے الیکشن کمیشن جانبدار اورمتعصب ہے،

    الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کارکنان نے شرکت کی،پشاور صوبائی الیکشن کمیشن دفتر کے باہر احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے

    شہر قائد کراچی میں بھی الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی

    اسلام آباد میں ٹی آئی ارکان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، ان کاکہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے جانبدار رویہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں مظاہرین نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف جلد فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن ن لیگ اورپیپلزپارٹی غیر ملکی فنڈنگ کیس کیخلاف پی ٹی آئی درخواست پر بھی جلد فیصلہ کرے

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں پہنچے اور کہا کہ چور ڈاکو لٹیرے سعودی عرب جارہے ہیں ان کو سعودی عرب میں بھی نعروں کا سامنا ہوگا یہ حرم میں بھی جائیں گے تو چور چور کے نعرے لگیں گے،لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں،پی ٹی آئی کی پوزیشن اچھی نہیں تھی جتنی اب ہے،ملک کو خانہ جنگی، خونریزی سے بچانا ہے تو 30 مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان کردیں،آج یہ سارے الیکشن سے بھاگ گئے ہیں،ملک میں الیکشن ہونےسےاب کوئی نہیں روک سکتا ملک میں خون ریزی کے ذمہ دار یہ لوگ ہوں گے ،ملک میں تشدد کی ذمہ دار یہ حکومت ہوگی،

    سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کےسامنےعلامتی احتجاج ریکارڈکرارہےہیں،ہم نے کبھی پی ڈی ایم کواحتجاج سے نہیں روکا تھا ای سی ایل سے نام نکا ل دیئے گئےہیں جہاز بھر کے حج کو جارہے ہیں، ایک جہاز اسٹینڈ بائی رکھا ہوا ہے،احتجاج ہمارا حق ہے اورامپورٹڈ حکومت کا کوئی اخلاقی جواز نہیں

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 2 سابق ایم این ایز کو آج گرفتار کرا دیا گیا دونوں سابق ایم این ایز نے سندھ ہاؤس کے باہر لوٹوں کیخلاف احتجاج کیا تھا،فہیم اور عطا اللہ کراچی سے عوامی نمائندے تھے، انصار الاسلام نے لاجز پر حملہ کیا ان تمام کو بے گناہ قرار دے دیا گیا انصاف کے دہرے معیار معاشرے کو تباہ کر دیتے ہیں،

    https://twitter.com/PTIAJK_Official/status/1518868229845921794

    پیپلز پارٹی کی رہنما وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان پکڑے گئے ہیں، عمران خان اپنی ڈوبتی سیاست کو دیکھ کر اداروں کو بلیک میل کر رہے ہیں،الیکشن کمیشن کا آئین پر ثابت قدم رہنا قابل ستائش ہے عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے،مورخ لکھے گا کہ ایک شخص تبدیلی کے نام پر تباہی لایا تھا جس نے ملک کو تباہ کیا ،

    قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ خاں نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ شیطان رمضان مین جھوٹ کے ساتھ نمودار ہوگیا ہے۔ جو کہتا تھا "تحریک عدم اعتماد ناکام ہے, نا کام ہے, نا کام ہے, وہ اس کی کامیابی کے بعد اب نیا چورن بیچنے آگیا ہے یہ وہی جھوٹا شخص نہیں جو کہتا تھا کہ اب سیاست نہیں کروں گا؟ اگر آٹھ سال بعد عمران نیازی الیکشن کمیشن جا ہی رہا ہے تو غیر وانونی فارن فنڈنگ منی لانڈرنگ، چندے کے پیسے کی لوٹ مار کا جواب دینا ہوگا سیاست میں کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا کیونکہ غنڈے اور بدمعاش اب ملک پہ مسلط نہیں ہیں۔ الیکشن اپنے مقررہ وقت پہ ہونگے باقی جو کرنا ہے ہے کرو ہم سیکورٹی دیں گے۔ "جو قانون کو ہاتھ میں لے گا, قانون اسے ہاتھ میں لے گا”عمران خان کو تحریکِ عدم اعتماد میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا گیا اور کرپشن میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔

    فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

    عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب

    تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف نے ایک اور درخواست دائر کر دی

  • انتخابی اصلاحات،کیا کچھ ہونے جارہا ہے:اہم پیش رفت سامنے آگئی

    انتخابی اصلاحات،کیا کچھ ہونے جارہا ہے:اہم پیش رفت سامنے آگئی

    لاہور:انتخابی اصلاحات،کیا کچھ ہونے جارہا ہے:اہم پیش رفت سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات اور الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کیلئے اپنی تجاویز مرتب کرلی ہیں، جن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی طرح مخصوص نشستیں مختص کرنے اور الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے ذریعہ ووٹنگ نہ کرانے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

    باخبر ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اپنی ان تجاویز پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ ترمیمی بل بھی تیار کرلیا گیا ہے اور اس کی ایک کاپی سپریم کورٹ میں بھی جمع کراچکی ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی رولنگ کیخلاف ازخود نوٹس کیس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے پوچھا تھا کہ وہ انتخابی اصلاحات کے لیے کیا کررہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ پوسٹل بیلٹ کے لیے طریقہ کار وضح کیا جائے کہ اس کے ذریعہ جعلی ووٹنگ نہ ہوسکے۔

    پیپلزپارٹی نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتخابی عمل کے دوران صرف سیکورٹی کے کام تک محدود رکھا جائے اور ان اداروں کے اہل کار پولنگ اسٹیشن سے باہر ہوں۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ جب تک ان کی ووٹنگ کا کوئی بہتر نظام وضع نہیں ہوجاتا، تب تک اُن کے لیے قومی اسمبلی میں چند نشستیں مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ان نشستوں کی تعداد 5 یا 6 ہوسکتی ہے۔

    الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ اس مشین پر خود الیکشن کمیشن آف پاکستان شدید تحفظات کا اظہار کرچکا ہے۔ اس کے ذریعہ نہ صرف شفاف انتخابات ناممکن ہیں بلکہ اس مشین کو آسانی کے ساتھ دھاندلی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پیپلزپارٹی شفاف انتخابات کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی حامی ہے لیکن یہ ٹیکنالوجی خامیوں سے پاک ہو۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی طرف سے اور بھی تجاویز دی گئی ہیں، جن کے مطابق ووٹر جہاں چاہتے اپنے ووٹ کا اندراج کراسکے گا۔ انتخابی فہرستوں کی بروقت اشاعت ہوگی۔

    امیدواروں کو یہ حق دیا جائے گا کہ وہ افسروں اور پولنگ اسٹاف کی تقرری کو چیلنج کرسکیں گے۔ یہ تقرریاں کمیشن کی ویب سائٹ پر فوراً اپ لوڈ کی جائیں گی۔

    قومی اسمبلی سینیٹ، صوبائی اسمبلیوں اور لوکل کونسلز کا کوئی منتخب رکن اگر اسمبلی یا کونسل کے پہلے اجلاس سے 60 دنوں کے اندر اپنی رکنیت کا حلف نہیں اٹھاتا ہے تو اس کی نشست کو خالی ڈکلیئر کیا جائے گا اور اس پر ازسرنو انتخابات کرائے جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن ووٹنگ کے دن سے 30 روز پہلے ہر حلقے کی تصدیق شدہ انتخابی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو مہیا کرے گا۔ معذور افراد کو ووٹ ڈالنے کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

    حتمی نتیجہ مرتب ہونے سے پہلے اگر کوئی امیدوار یا اس کا کوئی ایجنٹ ایک یا ایک سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دیتا ہے تو ریٹرننگ افسر صرف ایک دفعہ دوبارہ گنتی کیلئے پابند ہوگا بشرطیکہ کامیاب اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کے ووٹوں کا فرق 5 فیصد یا 10 ہزار تک ہو یا ریٹرننگ افسر یہ سمجھے کہ دوبارہ گنتی کی درخواست بلاجواز ہیں ہے۔

  • الیکشن کمیشن بلا خوف و خطرسیاسی جماعتوں کے کیسزکا فیصلہ کرے،احسن بھون

    الیکشن کمیشن بلا خوف و خطرسیاسی جماعتوں کے کیسزکا فیصلہ کرے،احسن بھون

    الیکشن کمیشن بلا خوف و خطرسیاسی جماعتوں کے کیسزکا فیصلہ کرے،احسن بھون

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ ہم سب وکلا متفق ہیں کہ موجودہ الیکشن کمیشن غیر متنازعہ ہے

    احسن بھون کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانا ملک کے خلاف سازش ہے،لیٹر گیٹ اسکینڈل آگیا اس سے خارجہ پالیسی متاثر ہورہی ہے سیاسی کارڈ کھیل کرقومی ادارو ں کو نقصان نہ پہنچایا جائے،سیاسی معاملات میں قومی اداروں کو نہ گھسیٹا جائے الیکشن کمیشن کو متنازعہ نہ بنایا جائے الیکشن کمیشن غیر جانبداری سے کام کر رہا ہے تو اس پر حملے نہ کیے جائیں الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں الیکشن کمیشن بلا خوف و خطر سیاسی جماعتوں کے کیسز کا فیصلہ کرے

    صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے موجودہ چیرمین الیکشن کمیشن کو خود تعینات کیا پہلے انکی تعریفیں کرتے تھے اب انکے خلاف ہوئے ہیں عوامی جلسوں میں عدلیہ پر تنقید اور نعرے بازی کسی صورت برداشت نہیں ،

    واضح رہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے متوقع فیصلے کے پیش نظر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ ووٹ بیچنےوالوں کیخلاف سماعت کرے،پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے،اگر کوئی ایکشن نہیں ہوا تو پیسے لینے والے بچ جائیں گے،آج پورے قوم کو کھڑا ہونا ہوگا، کیونکہ یہ ہمارے مستقبل کا سوال ہے الیکشن کمیشن کو مستعفی ہوجانا چاہے، الیکشن کمیشنر جانبدار آدمی ہے، ہمیں اس پر اعتماد نہیں ہے. تحریک انصاف نے 26 اپریل کو الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا بھی اعلان کر رکھا ہے،

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

    قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    نور مقدم قتل کیس،فیصلہ آ گیا،مرکزی ملزم سفاک ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم

  • اسلام آباد ہائی کورٹ سے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ سے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ سے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے سے روک دیا عدالت نے سنگل بینچ کا تیس روز میں فیصلہ کرنے کا حکم معطل کر دیا عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 17 مئی تک جواب طلب کر لیا

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل بینچ نے سماعت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ کے خلاف پٹیشن کو یکجا کر کے سماعت کی گئی پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے،وکیل شاہ خاور نے کہا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ تحریک انصاف نے کیا ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی؟ شاہ خاور نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے کہا کہ اکبر ایس بابر کے دستاویزات قابل تصدیق نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن ہر سال سیاسی جماعتوں کی ا سکروٹنی کریگا،الیکشن کمیشن کے پاس اختیار ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کو ضبط کر سکتا ہے ،قانون کے مطابق الیکشن کمیشن نے فنڈز کی سکروٹنی کرنی ہے اگر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو جائے تو اس کو ضبط کرنا ہے، جب اسکروٹنی کمیٹی نے کہہ دیا کہ دستاویزات قابل تصدیق نہیں تو اب کیا کارروائی ہو رہی ہے؟ وکیل شاہ خاور نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب خود ا سکروٹنی کر رہا ہے،ہم کہتے ہیں کہ اکبر ایس بابر کو اسکروٹنی کی کارروائی سے باہر نکال دیا جائے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی استدعا ہے کہ کسی تیسرے بندے کو اس میں شامل نہ کریں،یہ مناسب تو نہیں ہو گا کہ ہم الیکشن کمیشن کو یہ ہدایات جاری کریں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ تحریک انصاف کی دوسری درخواست میں کیا استدعا ہے؟ شاہ خاور نے کہا کہ اس درخواست میں ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو،عامر کیانی کی دیگر جماعتوں کے خلاف درخواست پر کارروائی سست روی کا شکار ہے،تحریک انصاف کو الگ کر کے ہمارے خلاف کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی پارٹیز آرڈر کے تحت تو کسی جماعت کو ایسی رعایت دینی ہی نہیں چاہیے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، 30 روز میں فیصلے کا حکم معطل کر دیتے ہیں،

    عدالتی فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کا حکم بہترین فیصلہ ہے،اب آئے گا اونٹ پہاڑ کے نیچے، پتہ چلے گا کون کون پارٹی فنڈنگ کے نام پر بھتے لیتا رہا ن لیگ اورپیپلزپارٹی فنڈنگ کے نام پر کس طرح منی لانڈرنگ اور رشوت کا پیسہ اکاؤنٹ میں ڈالتے رہے ،تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا روزانہ کی بنیاد پر پی ٹی آئی کا کیس سننے کا فیصلہ معطل کرنا خوش آئند ہے،اس حوالے سے سپریم کورٹ کا 2017 میں حنیف عباسی کیس کا واضح فیصلہ ہے،

    قبل ازیں پی ٹی آئی کا ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی ،پی ٹی آئی وکیل شاہ خاور ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ اکاؤنٹس کی اسکروٹنی حتمی مرحلے میں ہے،فرخ حبیب نےن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دے رکھی ہے،الیکشن کمیشن میں ان کا کیس سست روی کا شکار ہے، پی ٹی آئی کو باقی جماعتوں سے الگ کر کے ہمارے معاملات کواچھالا جاتاہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن سیاسی تعصب کا مظاہرہ کر رہا ہے؟یہی سوال انٹرا کورٹ اپیل میں نہیں اٹھایا گیا؟ وہ اپیل بھی آج لگی ہوئی ہے ، انٹراکورٹ اپیل کو ڈویژن بینچ سن رہا ہے اور آج ہی سماعت کے لیے مقرر ہے، عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست کو انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ یکجا کر کے آج ہی سماعت کرنے کا فیصلہ کر لیا

    درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کرتے جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے، الیکشن کمیشن 17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی ا سکروٹنی سے انکاری ہے، الیکشن کمیشن کے رویے سے پی ٹی آئی متاثرہ پارٹی ہے،الیکشن کمیشن کو 17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان کا حکم دیا جائے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے پی ٹی آئی کے ساتھ جانبدارانہ رویہ نہ رکھے

    تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی، درخواست میں کہا ہے کہ کہ ہمارے اکاؤنٹس کی ا سکروٹنی ہوئی ہے، اگر پی ٹی آئی کی ا سکروٹنی کی جارہی ہے پھر دیگر جماعتوں کی بھی ہونی چاہیے الیکشن کمیشن دیگر جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ویسا رویہ رکھے ایک ہی قانون کے مطابق تمام جماعتوں کی اسکروٹنی کی جائے

    فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

    عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب

    تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف نے ایک اور درخواست دائر کر دی