Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کا نوٹیفکیشن جاری

    مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خاتون کی نشست پر کامیاب قرار دے دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر مدت 11 مارچ 2027 کو ختم ہوگی، مشعال یوسفزئی سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر منتخب ہوئی ہیں،سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں مشعال یوسفزئی بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کاضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کاضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف،نے 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنےرہنماؤں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا، پی ٹی آئی میاں اظہرکےانتقال سےخالی نشست این اے129میں انتخاب لڑےگی اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی87پر رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے، اسی طرح این اے 66 کی خالی نشست پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 129 لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق کل 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

    بھارت کا نیا خفیہ منصوبہ، ملک بھر میں ہوائی اڈے بند

    عبوری فہرست کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، اویس انجم، میاں جمیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، اسی طرح مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود، حافظ میاں محمد نعمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جب کہ پیپلز پارٹی سے حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب، آصف ناگرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،ریٹرننگ آفیسر کے مطابق کل 8 اگست سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا جائے گا این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہوگا، یہ نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    عتیقہ اوڈھو کو شادی کے پیغامات موصول ہونے لگے

  • پنجاب میں ضمنی انتخابات : الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیا

    پنجاب میں ضمنی انتخابات : الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیا

    اسلام آباد:پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیا۔

    پنجاب کے دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹربیونل تشکیل دے دیا اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق اپیلیٹ ٹربیونل مقرر کیے گئے ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،اپیلیٹ ٹربیونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیل کی جاسکے گی،این اے 66 وزیر آباد، پی پی 87 میانوالی اور این اے 129 لاہور میں ضمنی انتخاب کےلیے اپیلیٹ ٹربیونل بنایا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔

    واضح رہے کہ حلقے این اے 66 احمد چٹھہ اور پی پی 87 احمد خان بچھر کی نااہلی پر خالی ہوئے تھے جب کہ این اے 129 لاہور کی نشست میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

    عتیقہ اوڈھو کو شادی کے پیغامات موصول ہونے لگے

    مظفر گڑھ : گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی، وزیراعلیٰ پنجاب کاسخت نوٹس

  • خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    لیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    پی ٹی آئی کے 6، جے یو آئی، پی پی کے 2 اور ن لیگ کے ایک سینیٹر کا نوٹیفکیش جاری ہوا،روبینہ خالد، روبینہ ناز، اعظم خان سواتی، مولانا عطا الحق درویش، نور الحق قادری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا؛فیصل جاوید، مراد سعید، نیاز احمد مرزا محمد آفریدی طلحہ محمود کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق نوٹیفکیشن کے بعد نومنتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے، نومنتخب سینیٹرز کی مدت اپریل 2030 کو ختم ہوگی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹرز کو آزاد قرار دیا گیا۔

  • عمر ایوب کے اثاثوں سے متعلق کیس واپس لینے کی استدعا مسترد

    عمر ایوب کے اثاثوں سے متعلق کیس واپس لینے کی استدعا مسترد

    الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کے اثاثوں سے متعلق کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی-

    کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی، سماعت میں عمر ایوب کے وکیل نے اسے خلاف قواعد قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے نوٹس واپس لینے کی استدعا کی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا۔

    عمر ایوب کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانا ہوتی ہیں قواعد کے مطابق غلط گوشوارے جمع ہونے کے 120 روز کے اندر الیکشن کمیشن رکن اسمبلی کے خلاف شکایت درج کر سکتا ہے، جب کہ الیکشن کمیشن نے رواں برس 29 اپریل کے بعد نوٹس بھیجا۔

    سانحہ سوات : رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع ، حکومتی اقدامات اور نظام میں خامیوں کا انکشاف

    ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد نے درخواست گزار کے وکیل کو بتایا کہ کمیشن نے پہلا نوٹس مقررہ مدت کے اندر بھجوایا تھا اور الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو فیئر ٹرائل کا موقع دیا ہے،بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔

    آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، شرجیل میمن

  • پی ٹی آئی کے الزامات،الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا

    پی ٹی آئی کے الزامات،الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے بھی کئی رہنما ان سے ملتے رہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سےاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور گروہ الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں یہا ں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنراور ممبران ہر فیصلہ بغیر کسی کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، آئین و قانون کے مطابق کرتے ہیں اور کسی قسم کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آتے اور نہ ہی ان او چھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوں گے۔

    اعلامیے کے مطابق حال ہی میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات پر جو حقائق کے برعکس تبصرے ہوئے، ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے مختلف اوقات میں الیکشن کمیشن سے کئی آئینی اور انتظامی عہدے دار سرکاری معاملات کے سلسلے میں ملتے رہتے ہیں، سابق صدر عارف علوی سے چیف الیکشن کمشنرکی اور کمیشن کے ممبران کی متعدد ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں اور خاص طور پرای وی ایم اور انٹرنیٹ ووٹنگ جو کہ صدرِ مملکت کے مینڈیٹ میں بھی نہیں آتا، کے سلسلے میں میٹنگز میں چیف الیکشن کمشنر شریک رہے ہیں۔

    ایف بی آر میں اے آئی پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر اُن سے ملتے رہے ہیں، جس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، اُس وقت کے جنرل سیکرٹری اسد عمر، پرویز خٹک، محمود خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شامل ہیں، اسی طرح کچھ معاملات پر اُس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی چیف الیکشن کمشنر کی وزیر اعلیٰ کے دفتر میں ملاقات ہوئی ممبران الیکشن کمیشن بھی باقی وزرائےاعلیٰ سے سرکاری فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں ملتے رہے ہیں کیا اُس وقت یہ درست تھا اور اب غلط ہے، الیکشن کمیشن کا کوئی بھی عہدے دارکسی ذاتی کام کے لیے اورذاتی حیثیت میں کسی بھی شخصیت سے نہیں ملا سیاست دانوں اور سیاسی پارٹیوں کا الیکشن کمیشن کو اپروچ کرنا کسی طور پربھی خلاف ضابطہ نہیں ہے۔

    کراچی میں قبرستانوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ، قبر کی قیمت کتنی ہو گی؟

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق صاحبزادہ محمد حامد رضا کا یہ الزام کہ ریٹرننگ آفیسر نے اسے سنی اتحاد کونسل کا امیدوار ڈکلیئر نہیں کیا سراسر غلط ہے۔ اس کی اصل حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی پر اپنا تعلق سنی اتحاد کونسل الائنس پی ٹی آئی لکھا جب کہ الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 215 (2) اور رول 162(2) کے تحت دونوں جماعتوں ( پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل) نے نہ تو الیکشن کمیشن کو الائنس کی درخواست دی اور نہ ہی کوئی ایک نشان دینے کے لیے کہا۔

    اعلامیے کے مطابق موصوف نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو ڈیکلریشن جمع کروایا وہ پی ٹی آئی نظریاتی کا تھا اور اس کے ساتھ مذکورہ بالا پارٹی کا ٹکٹ بھی جمع نہیں کروایا۔ ریٹرننگ آفیسر نے انہیں ضابطہ کے تحت آزاد امیدوار کے طورپر مینار کا نشان دیا۔

    ہم نے پاسپورٹ ریکنگ کے نظام پر کام کیا ہے تاکہ عوام کو سہولت ہو ،وزیر داخلہ

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اگر صاحبزادہ محمد حامد رضا کا مؤقت اتنا ہی درست ہے تو کم از کم کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنی ہی پارٹی کا ٹکٹ لگاد یتے اور کہتے کہ میں سنی اتحاد کونسل کا امیدوار ہوں۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے جب سنی اتحاد کونسل سے پوچھا کہ اس نے الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 206 کے تحت کتنی خواتین امیدواروں کو نامزد کیا تو صاحبزادہ حامد رضا نے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر اپنے دستخطوں سے مطلع کیا کہ جنرل الیکشن 2024 میں کسی امیدوار نے بھی سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔ لہذا خواتین امیدواروں کی لسٹ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

  • سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

    سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔

    تفصیلات کے کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان الیکشن کمیشن پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا ملک احمد نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا۔

    27 جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کی تھی، اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی ، جس کے بعد 28 جون کو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی ناا ہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

    دورانِ پرواز بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کھڑکی کا فریم نکل گیا

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ریفرنس دائر کردیا ہے جو لوگ آئین اور حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے انہیں رکن اسمبلی رہنے کا حق نہیں، آئین توڑنے والے 25 کے بجائے 35 بھی ہوں تو بھی یہی کروں گا، آئین ہمیشہ غالب رہے گا حلف کی پاسداری کی خلاف ورزی کس زمرے میں آتا ہے؟ یہ سوال الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے۔
    پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم

  • ملکی سیاسی میدان میں ایک نئی پارٹی کی انٹری

    ملکی سیاسی میدان میں ایک نئی پارٹی کی انٹری

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرلی،جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد بڑھ کر 167 ہو گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی سیاسی جماعت ’’بہاولپور عوامی حقوق پارٹی‘‘کو باقاعدہ طور پر رجسٹر کر لیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ،جس میں بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی تسلیم کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق محمد سلمان مہتاب کو پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

    بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کی رجسٹریشن سے جنوبی پنجاب، خصوصاً بہاولپور کے عوامی مسائل اور حقوق کے لیے ایک نئی سیاسی آواز سامنے آئی ہے، جو آئندہ عام انتخابات میں اپنا کردار ادا کرنے کی اہل ہو گئی ہے،الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد یہ جماعت ملکی سیاست میں اپنی جگہ بنانے کے لیے قانونی و آئینی حیثیت حاصل کر چکی ہے۔

    محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے،محسن نقوی

    بھارتی اداکارہ شیفالی کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل

    خوبصورتی کے لئے وٹامن ڈرپس کا استعمال کتنا نقصان دہ،مشی خان کی ویڈیو وائرل

  • کل تک مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ بحال ہونے کا امکان

    کل تک مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ بحال ہونے کا امکان

    سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو موصول ہو چکی ہے-

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کر دے گا، جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو دوبارہ دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی، قانونی ٹیم کی تیار کردہ رپورٹ کی روشنی میں مخصوص نشستوں کی بحالی کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تمام سول نظرثانی درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں، جس کے بعد پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلی کی 55 مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 77 ارکانِ اسمبلی کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی 27 مخصوص نشستیں بحال ہو گئی ہیں جن میں سے مسلم لیگ ن کو 21 خواتین اور 2 اقلیتی نشستیں، جب کہ پیپلز پارٹی، ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک ایک نشست ملی ہے۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو دو اور ایم کیو ایم پاکستان کو ایک نشست ملی ہے۔

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں 25 مخصوص نشستیں بحال ہوئیں جن میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کو 7،7 خواتین نشستیں ملیں جبکہ باقی نشستیں پیپلز پارٹی، اے این پی اور پی ٹی آئی پی کو دی گئیں۔ اقلیتی نشستوں میں 2 ن لیگ اور 2 جے یو آئی ف کو ملیں۔

    قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو 15، پیپلز پارٹی کو 4 اور جے یو آئی کو 3 اضافی نشستیں ملی ہیں اس فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 125، پیپلز پارٹی کے 74، اور جے یو آئی ف کے 11 ہو گئی ہے، جب کہ حکومتی اتحاد کو اب 233 نشستوں کے ساتھ دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کی توقع ہے جس کے بعد سینیٹ کی زیر التوا نشستوں پر بھی جلد انتخابات ہونے کا امکان ہے۔

  • شیخ حسینہ کے حق میں مبینہ انتخابی دھاندلی کا الزام،سابق چیف الیکشن کمشنر گرفتار

    شیخ حسینہ کے حق میں مبینہ انتخابی دھاندلی کا الزام،سابق چیف الیکشن کمشنر گرفتار

    بنگلہ دیش میں سابق چیف الیکشن کمشنر کے ایم نورالہدیٰ کو شیخ حسینہ کے حق میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا-

    ’اے ایف پی‘ کے مطابق بنگلہ دیشی عدالت نے سابق چیف الیکشن کمشنر کو وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے حق میں مبینہ انتخابی دھاندلی میں کردار ادا کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے 77 سالہ کے ایم نورالہدیٰ کو مزید تفتیش کیلئے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے،یہ کارر وائی اس واقعے کے ایک دن بعد عمل میں آئی جب ایک مشتعل ہجوم نے اُن کے گھر پر دھاوا بول دیا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں پولیس کے حوا لے کر دیا۔

    اتوار کے روز اپوزیشن کی طاقتور جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے نورالہدیٰ اور دیگر سابق الیکشن کمشنرز کے خلاف مقدمہ درج کروایا، جن پر ماضی کے انتخابات میں شیخ حسینہ کے حق میں دھاندلی کرنے کا الزام ہے مقدمہ درج ہونے کے چند گھنٹوں بعد ایک ہجوم نے ڈھاکا میں نورالہدیٰ کے گھر پر حملہ کیا، وہ انہیں گھسیٹ کر سڑک پر لائے، ان کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈالا اور تشدد کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

    وزیراعظم سے سعودی اور قطر کے سفیروں کی الگ الگ ملاقات

    نگراں حکومت نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں کسی ملزم پر حملہ کرنا اور اسے جسمانی تشدد کا نشانہ بنانا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ قانون کی حکمرانی کے منافی اور ایک فوجداری جرم ہے بعد ازاں پولیس نے کے ایم نورالہدیٰ کو عدالت لے جاتے ہوئے ان کی حفاظت کے لیے انہیں ہیلمٹ پہنایا۔

    دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی نورالہدیٰ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے،انسانی حقوق کی تنظیم ’آئین و سلیش کیندر‘ سے وابستہ ابو احمد فیض القبر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قانون کی حکمرانی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    ایرانی حملے کے بعد قطر ایئر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز کو برطانیہ واپس لوٹنا پڑا