Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے

    الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے

    الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا، شریف اللہ پہلے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پشاور تعینات کردیا گیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن علی اصغر سیال کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کردیا گیا جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنرعلیم شہاب کو ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمشن تعینات کردیا گیا۔خیال رہے کہ اعجاز انور چوہان پہلے بھی کئی برس تک سندھ میں صوبائی الیکشن کمشنر رہ چکے ہیں۔

    پاکستان نے اپنی چیٹ جی پی ٹی متعارف کروا دی

    ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید

    شرجیل میمن کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں پر سندھ پولیس کی تعریف

  • چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوگئی

    چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوگئی

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور دو ارکان کی مدت ملازمت آج ختم ہوگئی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق پینتالیس روز میں نئے چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب ضروری ہے، جبکہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اس حوالے سے ابھی تک مشاورتی عمل شروع نہیں ہوسکا۔حکومتی ذرائع کے مطابق چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت نئی تعیناتی تک چیف الیکشن کمشنرکام جاری رکھیں گے، جبکہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ممبرسندھ اورممبربلوچستان بھی نئے ممبران کی تعیناتی تک کام جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ سکندر سلطان راجہ اور ان کے ساتھی اراکین کی پانچ سالہ مدت 27 جنوری 2019 کو شروع ہوئی تھی اور اب ان کی مدت کا اختتام ہوگیا ہے تاہم آئینی ترمیم کے تحت ان کی مدت ختم ہونے کے باوجود وہ اس وقت تک اپنے عہدوں پر براجمان رہیں گے جب تک کہ نئے اراکین کی تقرری نہ ہو۔الیکشن کمیشن کی موجودہ قیادت کو مختلف انتخابی مسائل اور تنازعات پر شدید عوامی تنقید کا سامنا رہا ہے۔ خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے کمیشن کی کارروائیوں پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ای سی پی کو پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے انتخاب میں تاخیر پر بھی تنقید کی گئی۔ اس کے علاوہ، ای سی پی نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پی ٹی آئی کے لئے مخصوص اسمبلی سیٹوں کی بحالی میں تاخیر کی۔

    بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ اور احتجاج

    واٹس ایپ نےآئی او ایس ڈیوائسز میں نیا فیچر متعارف کرادیا

    عام انتخابات، پی ٹی آئی خواتین میں مقبول جماعت رہی

  • الیکشن کمیشن نے لیگی رہنما عادل بازئی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا

    الیکشن کمیشن نے لیگی رہنما عادل بازئی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما عادل بازئی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما عادل بازئی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا جبکہ الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کے فیصلے کو دوبارہ ویب سائٹ پر آویزاں کردیا۔

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ کا تاثر حقائق کے برعکس ہے، تبصرہ نگار اپنی رائے سے قبل ایک دفعہ فیصلے کو غور سے پڑھ کر فیصلہ کریں کہ کونسا ادارہ جانبدار ہے، آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اسپیکر قومی اسمبلی سے ڈیکلیئریشن کی وصولی کے 30دن کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہے۔

    کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ملزمان کی بریت کا آغاز

    اعلامے میں کہا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق عادل بازئی آزاد امیدوارکی حیثیت سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، نوٹیفیکیشن 15 فرور ی کو جاری ہوا عادل بازئی نے 3 دن کی میعاد کے اندر 16 فروری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کروایا، عادل بازئی کا بیان حلفی 18 فروری 2024 کو الیکشن کمیشن کو موصول ہوا۔

    عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا

    اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے 19 فروری 2024 کو عادل بازئی کی ن لیگ میں شمولیت کی منظوری دی، الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی شمولیت سے متعلق قومی اسمبلی کو 25 اپریل 2024 کو مطلع کیا، قومی اسمبلی نے اپنی ویب سائٹ پر نمبر256 پرعادل بازئی کانام مسلم لیگ (ن) کی فہرست میں شامل کیا، عادل بازئی 25 اپریل سے 2 نومبر 2024 تک اپنی پارٹی وابستگی پر خاموش رہے۔

    جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیل کا فوجی آپریشن،9 فلسطینی شہید 40 زخمی

    الیکشن کمیشن کے مطابق ریفرنس دائر ہونے کے بعد 2 نومبر 2024 کو عادل بازئی نے اس سے متعلق مقامی عدالت میں درخواست دائر کی، اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس کےمتن کے مطابق عادل بازئی نے فنانس بل پر ووٹنگ کے دوران بل کے حق میں ووٹ نہیں دیا اور 26 ویں آئینی ترمیم کی رائے شماری کے وقت بھی حصہ نہیں لیا۔

    عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے نشست خالی قرار دے دی گئی۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

  • پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس منجمد کئے جائیں،اکبر ایس بابر کی الیکشن کمیشن سے استدعا

    پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس منجمد کئے جائیں،اکبر ایس بابر کی الیکشن کمیشن سے استدعا

    پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سب لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں۔

    الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، ابھی تک الیکشن کمیشن کی طرف سے ہمیں سرٹیفکیٹ نہیں ملا، ہم نے الیکشن کمیشن کے آئینی وقانونی سوالات کا جواب دے دیا تھا، پارٹی سرٹیفکیٹ ہمارا آئینی وقانونی حق ہے، پارٹی دفتر پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے دستاویزات لے گئی تھی، ہمیں امید ہے اگلی سماعت پر پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ مل جائے گا، پی ٹی آئی دنیا کی بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ہے، پاکستان میں سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی ہے، ممبران صاحبان اور چیف الیکشن کمشنر کیلئے وہی طریقہ کار ہے جو آئین میں درج ہے، پارلیمنٹری کمیٹی بننے پر ہی یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ایک ہی مُلاقات ہوئی، وہ بھی خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال سے متعلق تھی، اِس کے علاوہ کچھ نہیں، میں نے اڈیالہ جیل کے نہ اندر، نہ باہر کسی سے صحافی سے بات نہیں کی، ہماری ایک ہی میٹنگ ہوئی، لوگ اس کو بیک ڈور کہتے، ہماری ایک ہی ملاقات ہوئی یہ بارہا کہہ چکا ہوں،26 ویں آئینی ترمیم چیلنج ہو چکی ہے سپریم کورٹ میں پٹیشن ہے پینڈنگ ہے اس میں جب جوڈیشل کمیشن کی سماعت تھی تو جج صاحبان نے بھی پوائنٹ آؤٹ اٹھا لیا تھا کہ ہم ججز کو پوائنٹ کریں گے۔

    پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کس طرح غیرقانونی قیادت چلا رہی؟ اکبر ایس بابر
    دوسری جانب اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی مختلف گزارشات میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اس وقت جوآرگرنازیشن سٹرکچر اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔ یعنی پی ٹی آئی کا لکھ کر بھی ان کو دیا ہے کہ موجودہ آرگنائزیشن سٹرکچر جب تک قانونی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں ہوجاتے نہیں ہے،یہ پی ٹی آئی میں جو عہدوں کے دعوے کرتے یہ غیر قانونی ہیں، ہم نے آج الیکشن کمیشن کو کہا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کس طرح غیرقانونی قیادت چلا رہی ہے، ایک ارب کے لگ بھگ روپیہ بانٹا گیا ہے، جب تک پی ٹی آئی کی قانونی حیثیت بحال نہیں ہوتی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سیز کئے جائیں،یہ بہروپیے ہیں، ایسے لوگ جن کا پی ٹی آئی سے دور دور تک تعلق نہیں وہ پی ٹی آئی پر قابض ہیں، ابھی جو 190 ملین پاؤنڈ فیصلہ آیا ،میں پی ٹی آئی کا بانی ممبر ہوں، مجھے تشویش ہوئی ،

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب کیس،بیرسٹر گوہر کو مہلت مل گئی
    قبل ازیں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر صاحب یہ کیس 30 اپریل 2024 سے چل رہا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال تحریری جواب جمع نہیں کروایا گیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے پانچ درخواستوں اور نوٹس پر جواب جمع کروانا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نوٹس کا جواب ہم دے چکے ہیں، درخواست گزاروں کی گزارشات کا جواب آئندہ سماعت پر جمع کروا دیں گے،اس موقع پر اکبر ایس بابر نے کہا کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس منجمد کئے جائیں، ا لیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔

    ٹرمپ کے حلف اٹھاتے ہی عالمی ادارہ صحت کو بڑا دھچکا

    تقریب حلف برداری،ٹرمپ ہار گئے،میلانیا کوکوشش کے باوجود "بوسہ” نہ دے سکے

  • الیکشن کمیشن کو سیاسی اثر و رسوخ، مداخلت کا شکار نہیں ہونا چاہیے،سپریم کورٹ

    الیکشن کمیشن کو سیاسی اثر و رسوخ، مداخلت کا شکار نہیں ہونا چاہیے،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کیے جانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کردیا

    جسٹس منصور علی شاہ نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ہدایات کے باوجود الیکشن کمیشن ایسا رویہ اپناتا ہے جو اس کے آئینی فرائض سے مطابقت نہیں رکھتا، الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ اسے دوسرے آئینی اداروں اور ووٹ کے بنیادی حق کو نظرانداز کرنے کا اختیار حاصل ہے، انتخابات جمہوریت کی زندگی ہیں اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کی دیانتداری کا ضامن ہے، الیکشن کمیشن کے آزاد انتخابی عمل کے بغیر جمہوریت کی بنیاد کمزور ہو جاتی ہے، الیکشن کمیشن کو سیاسی اثر و رسوخ یا سیاسی مداخلت کا شکار نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن کو جمہوریت کا غیرجانبدار محافظ رہنا چاہیے۔

    سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن کا حکومت کے حق میں جھکاؤ ظاہر ہو تو یہ سیاسی نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا، انتخابی عمل کی حفاظت کا مرکز عوام کے ووٹ کا حق ہے، حق ووٹ کے استعمال سے جمہوری نظام میں طاقت اور قانونی حیثیت عوام کی مرضی سے حاصل ہوتی ہے۔

    جاپان،بزرگ افراد تنہائی کا شکار،خواتین جیل جانے کو ترجیح دینے لگیں

    ٹرمپ چین اور بھارت کے دورے کے خواہشمند

    سات دن میں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ کا فائدہ نہیں، بیرسٹر گوہر

  • ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹرزکےگوشوارے جمع کرانےکی ڈیڈلائن ختم

    ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹرزکےگوشوارے جمع کرانےکی ڈیڈلائن ختم

    اسلام آباد: ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورسنیٹرزکےگوشوارے جمع کرانےکی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیڈ لائن تک سالانہ گوشوارے جمع نہ کروائے تورکنیت معطل ہوجائےگی،31دسمبرتک 517 ارکان نےسالانہ گوشوارےجمع نہیں کرائےتھےجب تک گوشوارےجمع نہیں کراتے تب تک ارکان کسی کارروائی میں حصہ نہیں لےسکیں گے،گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے والے ارکان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    31دسمبرتک چیئرمین سینیٹ،وزیراعلیٰ بلوچستان نےگوشوارےجمع نہیں کرائےتھے اس کے علاوہ سینیٹ کے 23 ،قومی اسمبلی کے 116 ارکان نےگوشوارےجمع نہیں کرائےتھےپنجاب 208،سندھ اسمبلی کے 55 ارکان نے اب تک گوشوارے جمع نہیں کرائے ،خیبرپختونخوا 91اوربلوچستان اسمبلی کے 24ارکان نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائےتھے۔

    لاس اینجلس میں آتشزدگی کے دوران "بیٹ مین” کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی تعیناتی کالعدم قرار دیدی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی اے آر سی کو چارج چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کر کے نیا چیئرمین تعینات کیا جائے،جسٹس بابر ستار نے 15 مارچ 2024 کا آفس میمورنڈم کالعدم قرار دیا-

    تنگوانی: تھانہ تنگوانی کی حدود سے دو افراد اغوا، پولیس خاموش

  • شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان رجسٹر  ہو گئی

    شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان رجسٹر ہو گئی

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کو رجسٹر کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی جماعت کے کنوینر اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سیکریٹری ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشنز بھی تسلیم کرلیے ہیں، عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائیں تھی۔خیال رہے کہ عوام پاکستان پارٹی کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ یکم فروری 2023 کو شاہد خاقان عباسی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کو اوپن فیلڈ ملنی چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ میں نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفی جب مریم نواز چیف آرگنائزر بنی تو پارٹی کے صدر شہباز شریف کو دے دیا تھا۔سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں پارٹی کا عہدہ دوبارہ قبول نہیں کروں گا، پارٹی نے بے پناہ عزت دی ہے، لاہور سے انتخاب کے لیے میاں صاحب نے خاص طور پر اس کا بندوبست کیا۔انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میرا گھر ہے، 35 سال سے اس جماعت میں ہوں.

    ٹیلی کام سیکٹر میں بہتری، پراجیکٹ کیبل 2 افریقا کا آغاز

    ٹیلی کام سیکٹر میں بہتری، پراجیکٹ کیبل 2 افریقا کا آغاز

    ڈی آئی خان میں 5 خوارج جہنم واصل ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ کا خراج تحسین

    7 ممالک سے آج 258 پاکستانی نکالےگئے

  • الیکشن کمیشن کی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کی مخالفت

    الیکشن کمیشن کی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کی مخالفت

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کی ہے-

    باغی ٹی وی: منگل کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا اجلاس ڈاکٹر ہمایوں مہمند کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں کو آن لائن ووٹ کا حق دینے پر بریفنگ دی گئی۔

    الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق آسٹریا کے سوا کسی ملک میں نہیں، انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق آسٹریا کے سوا کسی ملک میں نہیں، الیکشن کمیشن نے حکومت کو ہیکنگ کے خطرات سے آگاہ کردیا تھا، نجی و بعض ممالک کے ہیکرز بھی مسئلہ پیدا کرسکتے ہیں، عام انتخابات میں تو بالکل انٹرنیٹ ووٹنگ کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے۔

    سال 2024 نے کسی کی دولت کو دگنا کیا تو کچھ کواربوں کا نقصان

    حکام نے بتایا کہ بھارت کے اوورسیز بھی اپنے ملک میں آکر ہی ووٹ ڈال سکتے ہیں، اگر کوئی بھارتی بیرون ملک ہے مگر اس کے پاس صرف بھارت کی شہریت ہے تو اسے پوسٹل بیلٹ کی اجازت ہے، انٹرنیٹ ووٹنگ کی صرف دنیا میں سفارت کاروں کو اجازت دی جاتی ہے بھارت میں اوورسیز اپنے کسی قریبی عزیز کو ووٹ دینے کیلئے نامزد کرسکتے ہیں اور اگر کوئی بھارتی بیرون ملک ہے اور تو اُسے پوسٹل بیلٹ کی اجازت ہے۔

    اجلاس کے دوران سینیٹر سرمد علی نے سوال اٹھائے کہ اگر دوہری شہریت والے ارکان پارلیمنٹ نہیں بن سکتے تو وہ ووٹ کیسے دے سکتے ہیں؟ دوسری صورت میں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیئے، اگر ارکان پارلیمنٹ کو دوہری شہریت کا حق نہیں دیا جاسکتا تو بیوروکریسی و ججوں کو دوہری شہریت کا حق کیوں ہے؟

    سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ

    سینیٹر پرویزرشید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے قائل کرنے کے لیے کمیٹی کا وفد لے کر چلتے ہیں، جس پر کامران مرتضی نے کہا کہ سعودی عرب سیاسی وفد نہ لےکر جائیں وہاں سیاسی سرگرمیاں منع ہیں، دیکھنا کہیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا وفد ہی سعودی عرب میں سیاسی سرگرمیوں پر گرفتار نہ کرلیا جائے۔

    شبلی فراز نے تجویز دی کہ سعودی عرب سمیت تمام ممالک کو سفارتخانوں کو خطوط لکھے جائیں، جو سفارتخانوں کا جواب آئے اس کے مطابق حل نکالا جائےہمیں تسلیم کرناچاہیئے کہ ہم الیکشن میں دھاندلی روکنے کی باتیں تو کرتے ہیں مگر روکنے کے لیے اقدامات نہیں کرتے، ای ووٹنگ یا جو بھی طریقہ ہو حل پر بات کی جائے، بھارت کے انتخابات متنازعہ نہ ہونے سے ملک کہاں سے کہاں پہنچ گیا، ہم اپنے انتخابات ہی غیر متنازعہ نہیں کراسکے تو ترقی کہاں سے کریں گے، بطور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ای ووٹنگ مشین مقامی سطح پر تیار کروائی تھی اور چیلنج کیا کہ اسے ہیک کرکے کوئی دکھائے، الیکشن کمیشن کی نیت ہی نہیں تھی کہ ای ووٹنگ ہو۔

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کیا آئین میں ترمیم ای ووٹنگ کے لیے ہونی چاہیئے، جس پر کامران مرتضی نے کہا کہ 2018 اور 2024 کے انتحابات کے نتائج سے ڈرا ہوا ہوں۔

  • قومی انتخابات 2024، فافن کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں ، جماعت اسلامی

    قومی انتخابات 2024، فافن کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں ، جماعت اسلامی

    قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے اخبارات اور میڈیا میں آنے والی 2024کے قومی انتخابات کے حوالے سے فافن کی تجزیاتی رپورٹ کو قطعاً گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس رپورٹ کا ماخذ اور دارو مدار کلیتاً الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج ہیں جو مکمل طور پر فراڈ اور فارم47کی بنیاد پربنائے گئے ہیں .

    باغی ٹی وی کے مطابق سیف الدین ایڈوکیٹ ن نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات 2023میں جعل سازی کے کامیاب تجربہ کے بعد 2024کے قومی انتخابات کو بھی تختہ مشق بنایا گیا ، ان انتخابات میں جن کٹھ پتلی پارٹیوں کے ذریعے حکومت تشکیل دینا مقصود تھا ان کے لیے پولنگ اسٹیشنوں میں پڑنے والے ووٹو ں اور پریذائڈنگ آفیسرز کی جانب سے جاری کردہ فارم 45کے برعکس جعلی فارم 47بنائے گئے اور انتہائی غیر مقبول اور عوام کے ٹھکرائے ہوئے امیدواروں اور جماعتوں کی جیت کا اعلان کیا گیا ۔اس طرح کا تجزیہ جاری کر کے فافن نے اپنی ساکھ کو متاثر کیا ہے ، اس سلسلے میں ہم فافن کو باقاعدہ خط بھی تحریر کریں گے اور مطالبہ کریں گے کہ وہ اپنی اس رپورٹ کو فوری واپس لے کیونکہ جعل سازی کے ذریعے مرتب کردہ انتخابی نتائج کو کسی معقول تجزیہ اور رپورٹ کی بنیاد نہیں بنایا جا سکتا ۔ قائم امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پورے ملک میں بدترین دھاندلی کی گئی لیکن سندھ بالخصوص کراچی میں یہ معاملہ انتہاکو پہنچ گیا اور ایم کیو ایم جیسی جماعت جسے کراچی سے حقیقتاًایک سیٹ بھی نہیں ملی ، اس کو قومی و صوبائی اسمبلی میں بھاری تعداد میں نشستیں دے دی گئیں ، صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں پر کونسلر کے برابر ووٹ لینے والی جماعت کو لاکھوں ووٹ دکھا کر بڑی جماعتوں کی صف میں کھڑا کر نے کی کوشش کی گئی ، اسی طرح جعل سازی کے ذریعے کراچی سے پیپلز پارٹی کو بھی کئی سیٹیں قومی اور صوبائی اسمبلی کی دے دی گئیں جبکہ کراچی کے شہری پیپلز پارٹی کے متعصب رویے کی وجہ سے اس سے نفرت کرتے ہیں ، سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کراچی کی سب سے بڑی ‘دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی اور تیسرے نمبر پر تمام تر جعل سازی کے باوجود پیپلز پارٹی تھی لیکن کراچی کے میئر کے عہدے پر اس کا قبضہ کروایا گیا اور بہت سے ٹائون اور یوسیز بھی پیپلز پارٹی کودے دی گئیں ، قومی انتخابات میں بھی کراچی میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ووٹ اتنے زیادہ تھے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اس کی خاک کو بھی نہیں پہنچ سکتیں لیکن بیشتر نشستیں ان دونوں پارٹیوں میں بانٹ دی گئیں ۔
    قومی انتخابات میں جعل سازی کی وجہ سے ووٹوں اور نشستوں سب کا تناسب درہم برہم ہو گیا ہے اور ہاری ہوئی جماعتوں کے امیدواروں کو جیت کا پروانہ تھما کر حکومتیں تشکیل دی گئی ہیں ، اس طرح کی حکومتوںکی کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ اخلاقی ۔ ان شاء اللہ جلد وہ وقت آئے گا جب ان اسمبلیوں کے اقدامات اور آئینی ترامیم سب غیر قانونی اور کالعدم قرار پائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں بیان کردہ مختلف پارٹیوں کے ووٹوں اور قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، مسلم لیگ ن ایک مسترد شدہ جماعت ہے جسے دوسری مسترد شدہ جماعتوں کے ساتھ ملا کر غیر قانونی حکومت تشکیل دی گئی ہے ۔

  • اسلام آباد:3 حلقوں سے متعلق حکم امتناع،کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے  ملتوی

    اسلام آباد:3 حلقوں سے متعلق حکم امتناع،کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

    اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے 3 حلقوں کے لئے نئے الیکشن ٹریبیونل کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی-

    باغی ٹی وی : نئے اسلام آباد الیکشن ٹربیونل نے 18 دسمبر سے 5 ماہ بعد کام کا آغاز کیا تھا اور فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ٹریبیونل کارروائی روکنے کے حکم امتناع کی وجہ سے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوئی الیکشن ٹربیونل نے تمام فریقین کو 24 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔

    نئے الیکشن ٹربیونل میں علی بخاری اور دیگر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی کاپی پیش کی گئی، جسٹس طارق جہانگیری نے بطور الیکشن ٹریبونل جولائی میں آخری سماعت کی تھی جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ نے بطور نئے الیکشن ٹریبیونل 18 دسمبر سے کارروائی شروع کی تھی-

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 3 امیدواروں علی بخاری، عامر مغل اور شعیب شاہین نے حکم امتناع حاصل کررکھا ہے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ 31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں، اراکین پارلیمنٹ اہلخانہ اور زیرکفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں، گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی، گوشواروں میں غلط معلومات جمع کرانے کی صورت میں سیکشن 137 کے تحت بدعنوانی کی پاداش میں کارروائی کی جائے گی۔