Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • کچھ حلقوں میں انتخابات مؤخر ہو سکتے، الیکشن کمیشن کا اعلامیہ

    کچھ حلقوں میں انتخابات مؤخر ہو سکتے، الیکشن کمیشن کا اعلامیہ

    الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقوں میں بیلٹ پیپر کی دوبارہ چھپائی کے مسئلہ پر ایک ہنگامی اجلاس میں غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ جن حلقوں میں بیلٹ پیپر کی دوبارہ چھپائی کرانا پڑ رہی ہے،وہاں پر چھپائی کے سلسلہ کو ملک کے دیگر حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا تاہم اس کا دارومدار خصوصی سیکیورٹی کاغذ اور وقت کی دستیابی کے ساتھ پرنٹنگ پریسوں کی استعاعت پر منحصر ہو گا اور اگر خصوصی سیکیورٹی کاغذ مطلوبہ مقدار میں دستیاب نہ ہوا تو کمیشن کے پاس ان حلقوں میں انتخابات موخر کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں رہے گا۔

    اجلاس میں اس امر پر غور کیا گیا کہ کہ ایسے وقت کہ جب انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی طباعت مکمل کی جا رہی ہے ، کچھ حلقوں میں دوبارہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کرانا پڑ رہی ہے جس کے لیے اس مرحلہ پر درکار خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی کی تکمیل ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جہاں 2018 کے عام انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی طباعت کے لیے 800 ٹن خصوصی سیکیورٹی کاغذ استعمال ہوا تھا، وہاں 2024ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ایک کثیر تعداد کے پیش نظر لگ بھگ 2400 ٹن خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی ضرورت پڑی تاہم کمیشن نے صورت حال کی سنگینی کے باعث بیلٹ پیپر کے سائز کو کم کرنے کا فیصلہ کیا جس سے خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی ضرورت 2170 ٹن رہ گئی تاہم یہ تعداد محض ایک دفعہ بیلٹ پیپر کی چھپائی کے لیے بمشکل کافی ہے۔اس صورت حال میں کچھ حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کا بڑھتا ہوا سلسلہ اور اس مقصد کے لیے درکار خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی اس مرحلہ پر بروقت دستیابی اور چھپائی ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئی ہے۔

    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    انتخابات،الیکشن ایکٹ نظر انداز،پولنگ سٹیشن،پولنگ بوتھ کم، ووٹرز کو ہو گا مشکلات کا سامنا

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

    الیکشن کمیشن میں ڈیٹا سنٹر بارے بریفنگ،صحافیوں کا بائیکاٹ،احتجاج

    چیف الیکشن کمشنر کا سخت رویہ، الیکشن کمیشن کے افسران بیمار ہونے لگے

    الیکشن کمیشن نے 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیدیا

  • الیکشن کمیشن نے   نگران وزیر اعظم کو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات سے روک دیا

    الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعظم کو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات سے روک دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعظم کو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات سے روک دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کی تنظیمِ نو اور ڈیجٹائزیشن کی منظوری دی، تاہم فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی تشکیل نو اوراصلاحات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی جانب سے ایف بی آر تشکیل نو اوراصلاحات کی خبروں کانوٹس لے لیا الیکشن کمیشن نے سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر خرم آغا کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے آئین اور الیکشن ایکٹ میں نگران حکومت کا دائرہ اختیار واضح ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230 کے تحت نگران حکومت روزمرہ کے امور انجام دے سکتی ہے، ایف بی آر کی تشکیل نو اوراصلاحات ایک بڑا پالیسی فیصلہ ہے، الیکشن کمیشن نے تجویز دی نگران وزیراعظم یہ اہم پالیسی اقدام آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیں اور ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات سے گریز کریں نگران حکومت کی متعین کردہ ذمہ داریوں سے ہٹ کر اقدامات پر نظر رکھنا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔

    نئے ڈی جی ایف آئی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    ایف آئی اے کا مونس الٰہی کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹرپول سے رابطہ

    اردو کے ممتاز شاعر، فلم ساز اور ہدایت کار سرور بارہ بنکوی

  • بیلٹ پیپرز کی ڈیلوری کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہو چکا ہے،الیکشن کمیشن

    بیلٹ پیپرز کی ڈیلوری کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہو چکا ہے،الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تین سرکاری پریسوں میں جاری ہے ، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام 2 فروری تک مکمل ہو جائے گا جب کہ بیلٹ پیپرز کی ڈیلوری کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہو چکا ہے۔

    باغی ٹی وی : چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 8 فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں تیزی سے تکمیل کے مراحل کی طرف گامزن ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تسلی بخش طریقے سے جاری ہے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تین سرکاری پریسوں میں جاری ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے بعد 16 جنوری سے شروع ہوا تھا،اس کے علاوہ سکیورٹی اداروں، آر اوز اور ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کی مدد سے بیلٹ پیپرز کی ڈیلیوری کا کام کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب کوہستان میں خواتین کی انتخابی مہم چلانے پرپابندی کےفتوے پر الیکشن کمیشن نے خبردار کردیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دوران انتخابات کسی خاتون کو انتخابی مہم چلانے یا ووٹ ڈالنےسے روکا گیا تو الیکشن کمیشن کارروائی کرےگا۔

    کراچی میں صبح سویرے بارش سے سردی بڑھ گئی

    کمیشن کے مطابق حلقےمیں انتخابات کاعمل کالعدم بھی قرار دیا جاسکتا ہے،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کوہستان نےرپورٹ میں واضح کیا کہ خبر درست نہیں اور یہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

    علاوہ ازیں بلوچستان کی 12 جیلوں اور 17 جوڈیشل لاک اپ میں پابند سلاسل 3 ہزار قیدیوں میں سےصرف 166قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں دے دیں، محکمہ جیل بلوچستان کے حکام کے مطابق صوبے کی 12 میں سے 7 جیلوں مچ ، مستونگ، ژوب، ڈیرہ مراد جمالی، لورالائی، پشین اور سبی کے 162 قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ دینے کیلئے اپنے اپنے ریٹرننگ آفیسر کو درخواستیں دی ہیں۔

    پی ٹی آئی نے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں

    ان میں سینٹرل جیل مچ کے 103قیدی، سینٹرل جیل مستونگ کے 3، ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی کے 18، ڈسٹرکٹ جیل لورالائی کے 15، ڈسٹرکٹ جیل ژوب کے 12، ڈسٹرکٹ جیل سبی کے 6 اور ڈسٹرکٹ جیل پشین کے 5 قیدی شامل ہیں،صوبے کے 17 جوڈیشل لاک اپ میں سے صرف 2 قلعہ سیف اللہ، جوڈیشل لاک اپ کے 3 قیدیوں اور ڈیرہ بگٹی جوڈیشل لاک اپ کا ایک قیدی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ دے گا۔

    عمران خا ن کا سائفر کیس کی کارروائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے …

  • الیکشن کمیشن نے 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دے دیا

    الیکشن کمیشن نے 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دے دیا

    الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا

    چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدرات اجلاس میں تمام متعلقہ ونگز کے سر براہان شریک تھے، 8300 ایس ایم سروس پر پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات اپ ڈیٹ کر دی گئی،8300 پر ووٹرز اپنے حلقے، پولنگ اسٹشن کی تفصیلات حاصل کر سکیں گے، اجلاس میں بیلٹ پپیرز کی چھپائی پر شرکا نے اظہار اطمینان کیا.

    ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 8فروری 2024ء کے عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں تیزی سے تکمیل کے مراحل کی طرف گامزن ہیں۔بیلٹ پیپر کی چھپائی کا کام جو تین سرکاری پریس اداروں میں کیا جا رہاہے، تسلی بخش طریقے سے جاری ہے ۔ یہ کام جو آر او کی طرف سے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے بعد 16 جنوری سے شروع ہوا تھا، اگلے 4 روز میں یعنی 2فروری تک مکمل ہو جائے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اداروں ، آر او اور ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کی مدد سے بیلٹ پیپر کی ڈیلوری کا کام چاروں صوبوں کے لیے شروع ہو چکا ہے۔یہ ترسیل سڑک اور ہوائی دونوں ذریعوں سے کی جا رہی ہے۔

    8300 ایس ایم ایس سروس ،پولنگ سٹیشن کی معلومات حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم
    علاوہ ازیں آج 29 جنوری 2024ء سے 8300 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے عوام الناس کو دیگر معلومات کے علاوہ اپنے پولنگ سٹیشن کی معلومات حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے ۔ ووٹرز کو اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیجنا ہو گا ۔ تمام ووٹرز سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اورگھر والوں کے ووٹ کی تفصیلات بروقت حاصل کر لیں تاکہ پولنگ اسٹیشن میں انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    کراچی میں جھنڈا لگانے پر تصادم و فائرنگ،الیکشن کمیشن نے کی رپورٹ طلب
    دریں اثناء الیکشن کمیشن نے اب تک 9 لاکھ76 ہزار درکار پولنگ عملے میں سے 9 لاکھ 70 ہزار پولنگ عملے کی تربیت مکمل کر لی ہے جو کہ کل درکار تعداد کا 96 فیصد بنتی ہے۔ بقیہ 6 ہزار پولنگ عملے کی تربیت اگلے چار دنوں میں مکمل ہو جائے گی۔مزید یہ کہ کراچی میں دو سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھنڈا لگانے پر تصادم و فائرنگ اور ضلع صوابی میں پوسٹل بیلٹ چھینے جانے کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے متعلقہ چیف سیکرٹری اور آئی جی صاحبان سے رپورٹس طلب کی ہیں تاکہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت بھی کاروائی کی جا سکے۔

    بلوچستان کے تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی میٹریل کی چھپائی مکمل
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی میٹریل کی چھپائی مکمل کرلی ہے کل بروز منگل سے بلوچستان میں ترسیل شروع ہوجائے گا،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین پرنٹنگ پریسوں میں انتخابی میٹریل بشمول بلٹ پیپرز کی چھائی جاری ہے ابھی تک 65فیصد بلیٹ پیپرز چھپ گئے ہیں ۔60فیصد بلیٹ پیپز کی چھپائی کراچی میں ہوگی جبکہ 40فیصد بلیٹ پیپز اسلام آباد میں موجود 2پرنٹنگ پریس میں چھپا جارہاہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے بلیٹ پیپز کی چھپائی مکمل ہوگئی ہے جو کل بروز منگل کو ترسیل شروع ہوجائے گی ۔کراچی کے پرنٹنگ پریس میں پنجاب کے کچھ حلقوں کے بلیٹ پیپرز چھپے جائیں گے ۔ رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    الیکشن کمیشن نے 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیدیا
    باخبر ذرائع کے مطابق حساس اور انتہائی حساس قرار دینے والے پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 46 ہزار 65 ہے،الیکشن کمیشن نے 27 ہزار 628 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا،الیکشن کمیشن نے 18 ہزار 437 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا،پنجاب میں 12 ہزار 580 پولنگ اسٹیشنز حساس 6 ہزار 40 انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے،پنجاب میں 32 ہزار 324 پولنگ اسٹیشز نارمل قراردیئے گئے،سندھ کے 6545 پولنگ اسٹیشنز حساس 6524 انتہائی حساس قرار دیئے گئے،سندھ میں 5937 پولنگ اسٹیشنز نارمل قراردیئے گئے،خیبرپختونخواہ کے 6166 پولنگ اسٹیشنز حساس 4143 انتہائی حساس قراردیئے گئے،خیبرپختونخواہ کے 5388 پولنگ اسٹیشنز نارمل قراردیئے گئے،بلوچستان میں کل 5ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 961 نارمل قراردیئے گئے،بلوچستان کے 2337پولنگ اسٹیشنز حساس 1730 انتہائی حساس قرار دیئے گئے،ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے

    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    انتخابات،الیکشن ایکٹ نظر انداز،پولنگ سٹیشن،پولنگ بوتھ کم، ووٹرز کو ہو گا مشکلات کا سامنا

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

    الیکشن کمیشن میں ڈیٹا سنٹر بارے بریفنگ،صحافیوں کا بائیکاٹ،احتجاج

    چیف الیکشن کمشنر کا سخت رویہ، الیکشن کمیشن کے افسران بیمار ہونے لگے

  • اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد

    اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد

    چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کردی،سردار اختر مینگل کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ، عدالت نے کہا کہ اعتراض کنندہ یاسر احمد نے سرادر اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل دائر کی، ریٹرننگ افسر نے سرادر اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے، الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کئے، ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا ،سپریم کورٹ انتخابی معاملہ کے حقائق سے متعلق کیسز میں مداخلت سے گریز کرتی ہے، اختر مینگل 8 فروری کے عام انتخابات میں امیدوار ہیں، سپریم کورٹ اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد کرتی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

    الیکشن کمیشن میں ڈیٹا سنٹر بارے بریفنگ،صحافیوں کا بائیکاٹ،احتجاج

    چیف الیکشن کمشنر کا سخت رویہ، الیکشن کمیشن کے افسران بیمار ہونے لگے

    ہزاروں پولنگ سٹیشن اور پولنگ بوتھ کم بنانے سے الیکشن کے دن ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا 

  • انتخابات،الیکشن ایکٹ نظر انداز،پولنگ سٹیشن،پولنگ بوتھ کم، ووٹرز کو ہو گا مشکلات کا سامنا

    انتخابات،الیکشن ایکٹ نظر انداز،پولنگ سٹیشن،پولنگ بوتھ کم، ووٹرز کو ہو گا مشکلات کا سامنا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ کو یکسر نظر انداز کرکے ملک بھر میں 8فروری کو عام انتخابات 2024کے لیے 16ہزار 4سو 80پولنگ سٹیشن اور 1لاکھ 52ہزار2سو21پولنگ بوتھ کم بنائے ہیں۔ہزاروں پولنگ سٹیشن اور پولنگ بوتھ کم بنانے سے الیکشن کے دن ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور بڑی تعداد میں ووٹرز اپنا ووٹ ڈالنے کے حق سے بھی محروم ہوجائیں گے ۔ترجمان الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا ۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 سے مکمل انحراف کرتے ہوئے ملک بھر میں پولنگ سٹیشنوں میں 152,221کم پولنگ بوتھ بنائے ہیں قانون کے مطابق 428619پولنگ بوتھ بنانے تھے مگر الیکشن کمیشن نے 2276398پولنگ بوتھ بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ملک بھر میں 16480پولنگ سٹیشن کم بنائے گئے ہیں ملک بھر میں 90675پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ قانون کے مطابق 107,155پولنگ سٹیشن بنانے چاہیے تھے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اتوار کو عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ اسکیم کی سمری جاری کی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے ملک میں کل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں،جن میں مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 950 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری سمری میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ جن میں مردوں کے 14 ہزار 556 اور خواتین کے 14 ہزار 36 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ پنجاب میں 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی سمری میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ جن میں مردوں کے 4 ہزار 439،خواتین کے 4 ہزار 308 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ، صوبے میں 10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ، جن میں مردوں کے 4 ہزار 814،خواتین کے 4 ہزار 289 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ صوبے میں 6 ہزار 594 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

    اس کےعلاوہ بلوچستان میں 5 ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، جن میں مردوں کے 1511 اور خواتین کے 1317 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ، صوبے میں 2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 2 لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ ہوں گے ،جن میں مردوں کے 1 لاکھ 47 ہزار 560 اور خواتین کےلیے 1 لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ ہوں گے۔پنجاب میں 1لاکھ 49 ہزار 434،سندھ میں 65 ہزار5 پولنگ بوتھ ہوں گے ،خیبر پختو نخوا میں 47 ہزار 81،بلوچستان میں 14 ہزار 882 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

    ملک بھر میں 16ہزار4سو80پولنگ سٹیشن اور 1لاکھ 52ہزار2سو21پولنگ بوتھ کم بنائے ہیں۔ہزاروں پولنگ سٹیشن اور پولنگ بوتھ کم بنانے سے الیکشن کے دن ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور بڑی تعداد میں ووٹرز اپنا ووٹ ڈالنے کے حق سے بھی محروم ہوجائیں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 سے مکمل انحراف کرتے ہوئے ملک بھر میں پولنگ سٹیشنوں میں 152,221کم پولنگ بوتھ بنائے ہیں قانون کے مطابق 428619پولنگ بوتھ بنانے تھے مگر الیکشن کمیشن نے 2276398پولنگ بوتھ بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ملک بھر میں 16480پولنگ سٹیشن کم بنائے گئے ہیں ملک بھر میں 90675پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ قانون کے مطابق 107,155پولنگ سٹیشن بنانے چاہیے تھے پنجاب میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اوسط 497 ووٹرز پر ایک پولنگ بوتھ بنایا ہے بلوچستان میں اوسط 361ووٹرز پر ایک پولنگ بوتھ بنایا ہے خیبرپختونخوا میں اوسط 466ووٹرز پرایک پولنگ بوتھ بنایا گیا ہے اور صوبہ سندھ میں اوسط 415ووٹرز پر ایک پولنگ بوتھ بنایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017کی شق 59کی ذیلی شق 3کہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ 1200ووٹرز پر پولنگ سٹیشن اور 300ووٹرز پر ایک بوتھ بنے گا ۔ترجمان الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے موقف نہیں دیا ۔(محمداویس)

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

    الیکشن کمیشن میں ڈیٹا سنٹر بارے بریفنگ،صحافیوں کا بائیکاٹ،احتجاج

    چیف الیکشن کمشنر کا سخت رویہ، الیکشن کمیشن کے افسران بیمار ہونے لگے

  • این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط

    این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط

    پاکستان پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے،

    انچارج الیکشن سیل سینیٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو این اے 127 کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا، خط کے متن میں کہا گیا کہ این اے 127 میں دوسری جماعتوں سے پی پی پی کی مہم میں شامل ہونے والوں کو پولیس گرفتار کر رہی ہے۔پنجاب پولیس نے اس طرح علاقے میں دہشت کا راج شروع کر دیا ہے تاکہ خواہشمند دوسروں کو منتشر کیا جا سکے۔پی پی پی کی حمایت گزشتہ روز شہزاد اور شہباز جو پہلے پی ٹی آئی کے کارکن تھے نے ہماری پارٹی میں شمولیت کا انتخاب کیا۔بہار کالونی سے پی ٹی آئی کے دیگر کارکنوں کے ایک گروپ کے ساتھ اور حمایت کے لیے شمولیت کا اعلان کیا۔بلاول کی حمایت کرنے والے کو علاقہ پولیس نے اٹھا لیا۔اسی طرح مسلم لیگ (ن) کی کونسلر محترمہ خالدہ پروین کو بھی اٹھا کر اندر رکھا گیا جنہوں نے بلاول کی حمایت کی ہے،ہمیں خدشہ ہے کہ اگر ان کو نہ روکا گیا تو اس طرح کے فاشسٹ ہتھکنڈوں میں مزید اضافہ ہوگا۔خالدہ پروین کو 4 ماہ پرانی ایف آئی آر کےتحت گرفتار کیا گیا ہے، ذوالفقار بدر نے کارکنوں کی رہائی کے لیے اعلیٰ افسران سے رابط کیا تاہم داد رسی نہیں ہو سکی

    امیدوار قومی اسمبلی این اے 39 بنوں فرزانہ شیرین کے انتخابی مہم کے دوران شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر، پینافلیکس پھاڑنے، پارٹی جھنڈے اتارنے پر انچارج سنٹرل الیکشن سیل تاج حیدر نے الیکشن کمیشن اور فرزانہ شیرین نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو خط لکھ دیئے اور فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

    الیکشن کمیشن میں ڈیٹا سنٹر بارے بریفنگ،صحافیوں کا بائیکاٹ،احتجاج

    چیف الیکشن کمشنر کا سخت رویہ، الیکشن کمیشن کے افسران بیمار ہونے لگے

    ہم الیکشن کمیشن سے پنجاب میں پولیس گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں،شیری رحمان
    پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس پیپلز پارٹی کو نشانہ بنا رہی ہے،این اے 127 لاہور میں پیپلزپارٹی کے نمائندوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، اس حلقے سے بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑ رہے ہیں، چند دن پہلے ہمارے الیکشن آفس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا گیا، پنجاب پولیس ہمارے نمائندے اور حمایتی گرفتار کر رہی ہے، پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے شہزاد اور شہباز کو پولیس نے گرفتار کیا،ن لیگ سے پیپلز پارٹی میں آنے والی خدیجہ پروین کو بھی کل پنجاب پولیس نے گرفتار کیا، پارٹی عہدیدار نے سی سی پی او سے رابطہ کیا تو انہوں نے غلط زبان استعمال کی،شہزاد، شہباز اور خدیجہ پروین کو فوری رہا کیا جائے، ہم الیکشن کمیشن سے پنجاب میں پولیس گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں

    گزشتہ روز بھی پیپلز پارٹی کے انچارج سینٹرل الیکشن سیل اور سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر این اے 73 ڈسکہ میں زیرِ حراست 3 کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔خط میں تاج حیدر نے لکھا ہے کہ ہمارے 3 کارکن رانا گلزار، رانا بہادر علی اور رانا احسان کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔انہوں نے خط میں کہا ہے کہ پولیس کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے ہمارے الیکشن آفس میں فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا، پولیس کھلے عام ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کر رہی ہے، ہمارے کارکنوں اور ہمدردوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔سینیٹر نے خط میں چیف الیکشن کمشنر سے استدعا ہے کہ فوری مداخلت کریں اور حکم دیں کہ بے گناہ کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

  • انتخابات 2024: ‏الیکشن کمیشن  نے حتمی پولنگ اسکیم تیار کر لی

    انتخابات 2024: ‏الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم تیار کر لی

    اسلام آباد: ‏الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ اسکیم تیار کر لی، الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 92 ہزار 353 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے ملک میں کل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں،جن میں مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 950 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،جبکہ ملک بھر میں 41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

    عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ اسکیم تیار تو کرلی گئی ہے لیکن الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے کئی حلقوں کی پولنگ اسکیم تاحال مکمل نہیں ہوسکی۔

    اوچ شریف:ریلی کی کوریج،اے ایس آئی جام زاہدکی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے …

    الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 52 ہزار 412 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے،جن میں مردوں کے 14 ہزار 556 اور خواتین کے 14 ہزار 36 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ پنجاب میں 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے،جن میں مردوں کے 4 ہزار 439،خواتین کے 4 ہزار 308 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ، صوبے میں 10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

    عوام کا سمندر بتا رہا ہے کہ آٹھ فروری کو شیر آرہا ہے ،شہباز شریف

    اسی طرح سندھ میں 19 ہزار 96 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ، جن میں مردوں کے 4 ہزار 814،خواتین کے 4 ہزار 289 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، صوبے میں 6 ہزار 594 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جبکہ بلوچستان میں 5 ہزار 67 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جن میں مردوں کے 1511 اور خواتین کے 1317 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ، صوبے میں 2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ۔

    جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے اور بلوچستان کی بقا اسی میں ہے …

    الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 2 لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ ہوں گے ،جن میں مردوں کے 1 لاکھ 47 ہزار 560 اور خواتین کےلیے 1 لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ ہوں گے، پنجاب میں 1لاکھ 49 ہزار 434،سندھ میں 65 ہزار5 پولنگ بوتھ ہوں گے ،خیبر پختو نخوا میں 47 ہزار 81،بلوچستان میں 14 ہزار 882 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

  • مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا

    مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا

    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو 26 جنوری کی میڈیا ٹاک پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس کا جواب مرتضیٰ وہاب نے جمع کرا دیا ہے-

    الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے اپنے جواب میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ قانون کی پاسداری کرنے والا شہری ہوں اور الیکشن کمیشن کے قانون اور آئین پر عمل درآمد کا پابند ہوں، کسی بھی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنا نہ آئندہ بنوں گا، 26 جنوری کی پریس کانفرنس کسی سیاسی مہم کا حصہ نہیں بلکہ عوامی مسائل پر تھی، الیکشن کمیشن کو کسی امیدوار کی مہم کا حصہ نہ بننے کا یقین دلاتا ہوں۔

    ملک میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    مسجدِ نبوی ﷺ میں الیکٹرانک چپ والی 25 ہزار جائے نماز بچھادی گئیں

    صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

  • ای ایم ایس کی تجرباتی مشق، پریذائیڈنگ آفیسرز کو نتائج کی ترسیل میں مسائل

    ای ایم ایس کی تجرباتی مشق، پریذائیڈنگ آفیسرز کو نتائج کی ترسیل میں مسائل

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کی تجرباتی مشق کی جو کامیاب رہی اور اس کے مفید اور حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے۔ملک بھر میں 859 مقامات پر قائم ریٹرننگ افسران کے دفاتر اِس تجرباتی مشق میں شریک ہوئے جس کے دوران فائبر/ڈی ایس ایل کنیکٹوٹی، ای ایم ایس ایپ لاگ ان، استعمال اور نتائج کی ترسیل و تدوین کے مراحل کی مکمل مشق کی گئی اور اس میں ای ایم ایس کے ذریعے کامیابی سے پریذائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی ترسیل اور ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی تدوین مکمل کی گئی۔

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ای ایم ایس کا بنیادی مقصد آر او کی سطح پر نتائج کی تدوین و ترتیب ہے۔اس مشق کے دوران تمام آر اوز نے مکمل کامیابی کے ساتھ نتائج کی تدوین و ترتیب مکمل کی اور اس میں کسی قسم کی کوئی دقت نہیں ہوئی۔مجموعی طور پر پریذائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی ترسیل بھی تسلی بخش رہی تاہم مشق کے دوران چند مقامات پر کنیکٹوٹی کی دشواری کے باعث کچھ پریذائیڈنگ آفیسرز کو نتائج کی ترسیل میں معمولی چیلنجز بھی سامنے آئے جنہیں فوری طور پر دور کیا جا رہا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر کسی پریذائیڈنگ آفیسر کو اپنے موبائل فون کے ذریعے نتائج کی آر او تک ترسیل میں کوئی دشواری ہو تو وہ پریذائیڈنگ آفیسر انتخابی نتیجہ ذاتی طور پر آر او کے دفتر پہنچائے گا۔

    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    دوسری جانب ٹویٹر پر ایک صارف توقیر سرفراز نے الیکشن کمیشن کے ای ایم ایس سسٹم کی مشق پر کہا کہ "پیارے وطن میں آج کل الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے۔اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ الیکشن کی طرح "بروقت” اور "تیز ترین” نتائج کی ترسیل کے لیے ایک ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔جس کو EMS (الیکشن مینجمنٹ سسٹم) کا نام دیا گیا ہے۔( 2018 میں اس کا نام RTS تھا) بنیادی طور پر یہ واٹس ایپ کی طرز کی ایک ایپ ہے جس پر پریزائڈنگ آفیسرز اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن کا فارم 45 ( پولنگ نتائج کا مصدقہ فارم) اپلوڈ کریں گے۔ویسے تو اس طرح کے اقدامات جدید سہولیات اور انٹرنیٹ کے انقلابی دور سے استفادہ کرنے لیے کیے جاتے ہیں۔تاہم قابل افسوس بات یہ ہے کہ دیگر شعبہٴ زندگی کی طرح اس معاملے میں بھی اپنے ملک کا ہاتھ تنگ ہے۔ بندہ ناچیز گزشتہ سات سال سے محکمہ تعلیم کا ملازم ہے،اور اس بات کا عینی شاہد ہے کہ جب کسی خاص سرگرمی کو ایک ہی وقت میں بذریعہ انٹرنیٹ سر انجام دینے کی کوشش کی جائے سسٹم جواب دے جاتا ہے۔پھر وہ آنلائن ٹریننگ ہو، سکول سنسز(census) فارم ہو، یا کوئی اور سرگرمی، سرتوڑ ٹکڑوں کے بعد ہی کچھ خوش نصیب اسے کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ گزشتہ برس کی گئی آنلائن مردم شماری بھی اس کی بدترین مثال ہے جہاں لاکھ یقین دہانیوں کے باوجود سسٹم پہلے ہی دن جواب دے گیا تھا۔ ذاتی اور ناقص رائے میں اپنے ملک میں انٹرنیٹ اور دیگر آنلائن ایپس کا حال بھی ملکی معیشت جیسا ہے جو یکدم پڑنے والا بوجھ برداشت نہیں کر پاتا۔یوں سمجھ لیں چار لین والی سڑک پر آٹھ گاڑیاں بیک وقت دوڑانے کی کوشش کی جاتی ہے نتیجہ ٹریفک جام۔۔اس کی تازہ ترین مثال کل سے جاری ایک موک( Mock) سرگرمی ہے جس میں تمام پریزائیڈنگ آفیسرز کو بطور مشق فرضی نتائج اپلوڈ کرنے کا کام سونپا گیا تاکہ ایپ پر کام کرنے کو سمجھ لیا جائے، لیکن ابھی تک فارم اپلوڈ کرنا تو درکنار لاگ ان ہونے میں ہی چند خوش نصیب کامیاب ہوئے ہیں۔لہذا ماضی کے تمام تلخ تجربات کی روشنی میں آپ کا بھائی آپ کو پیشگی اطلاع دینا چاہتا ہے کہ اس دفعہ بھی یہی ہوگا۔ اب آپ اس کو ناقص حکمت عملی کہیں، دھاندلی کہیں، جدید سہولیات کا فقدان یا کوئی اور آپ کی مرضی”

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

    الیکشن کمیشن میں ڈیٹا سنٹر بارے بریفنگ،صحافیوں کا بائیکاٹ،احتجاج

    چیف الیکشن کمشنر کا سخت رویہ، الیکشن کمیشن کے افسران بیمار ہونے لگے

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حتمی پولنگ سکیم پبلک کرنے میں مکمل ناکام