Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل ڈی جی مرکزی کنٹرول روم ہارون شنواری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، سٹیٹ آف ارٹ سسٹم میں مانیٹرنگ کیلئے خصوصی اقدامات کیے،شکایات درج کرانے کیلئے پہلی مرتبہ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں،ای میل اور یونیورسل فون نمبر پر پورے ملک سے شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں،صوبائی سطح پر چار کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں،

    ہارون شنواری کا کہنا تھا کہ 32 ریجنل مانیٹرنگ کنٹرول رومز الیکشن کی نگرانی کر رہے ہیں،144 ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کر رہی ہیں،26 دسمبر سے ابتک 625 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں،252 امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے،156 لوگوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں،12 ہزار 236 وال چاکنگ اور ہورڈنگز کو ہٹایا گیا ہے،ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی پر امیدوار کو نااہل بھی کیا جاسکتا ہے،ابتک 221 شکایات کو موصول ہوئیں، 198 شکایات کو حل کرلیا گیا ہے،سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں واقعات پر ائی جیز اور چیف سیکرٹریز کو نوٹسز جاری کیے گئے،8 فروری کو پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پر ہوں گی،ضلعی، صوبائی اور مرکزی سطح پر انتخابات کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے،ابتک ٹرائلز پر ای ایم ایس کی کارکردگی اطمینان بخش رہی،ای ایم ایس کی ذریعے نتائج کی ترسیل کی جائے گی،تمام کنٹرول رومز 24/7 کام کر رہے ہیں،انتخابات کے نتائج آنے تک مرکزی روم مسلسل کام کرے گا،ای ایم ایس آف لائن اور ان لائن دونوں صورتوں میں کام کرے گا

    ڈی جی آئی ٹی خضر حیات کا کہنا تھا کہ ای ایم ایس کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کیا گیا،ای ایم ایس کو اس سے قبل 40 انتخابات میں استعمال کیا جاچکا ہے،پریذائیڈنگ افسر ای ایم ایس کے ذریعے ریٹرننگ افسر کو نتائج بھجوائے گا،نتائج ترسیل میں کوئی ایشو ہوا تو پریذائیڈنگ افسر ذاتی حیثیت میں ریٹرننگ افسر کو نتائج پہنچائے گا،ای ایم ایس نتائج میں کسی قسم کی تبدیلی کو فوری طور پر ڈیٹیکٹ کرے گا،

    پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ر سعد کا کہنا تھا کہ ای ایم ایس کی مالیت ابھی بتانا مشکل ہے،3600 ای ایم ایس اپریٹرز کو ٹریننگ دی گئی ہے،ای ایم ایس سے متعلق انٹرنیشنل سٹینڈرڈز بنائے گئے،ای ایم ایس کی ورکنگ کیلئے انتہائی سیکیور نیٹ ورک موجود ہے.این اے 197 کے خط پر ریٹرننگ افسر سے تفصیلی بات ہوئی،این اے 197 کے ریٹرننگ افسر نے ہیلپ لائن کی بجائے ڈی ار او کو خط لکھ دیا،این اے 197 کے ریٹرننگ افسر کے ای ایم ایس پر خدشات کو حل کردیا ہے،نتائج کب تک آئیں گے اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں،ای ایم ایس کے حوالے سے مختلف مراحل پر پانچ ٹرائلز کیے گئے،ای ایم ایس پر انے والے مسائل کو حل کیا گیا ہے،آر اوز کو سیٹلائٹ کنیکشن بھی فراہم کیے گئے ہیں،

    سیکریٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین کا کہنا تھا کہ پریذائیڈنگ افسر نے ای ایم ایس پر صرف فارم کی تصویر لیکر بھیجنی ہے،الیکشن کیلئے ای ایم ایس سے ذیادہ آسان سسٹم نہیں ہوسکتا،

    عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

  • تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادئیے گئے ہیں،الیکشن کمشنر سندھ

    تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادئیے گئے ہیں،الیکشن کمشنر سندھ

    کراچی: الیکشن کمشنر سندھ نے کہا ہے کہ پولنگ والے دن انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو امن و امان کی وجہ سے ہوگا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے کہا ہے کہ سندھ میں 2 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، سندھ میں 19 ہزار 8 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں،الیکشن کا سامان تمام اضلاع میں پہنچا دیا گیا ہے، تمام سامان 7 فروری کو پولنگ اسٹیشنز میں پہنچا دیا جائےگا سیکیورٹی کےحوالے سےسندھ حکومت سےرابطے میں ہیں،تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادئیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کہا کہ افسران کو رات 2 بجے تک نتیجہ لازمی دینا ہوگا، فارم 45 تمام سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹ وصول کریں انٹرنیٹ بند کرنےکا فیصلہ حکومت کرتی ہے پولنگ والے دن انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو امن و امان کی وجہ سے ہوگا الیکشن مہم 6 فروری رات 12 بجے ختم کی جائے گی، الیکشن میں خواتین کا 10 فیصد ٹرن آؤٹ ہونا ضروری ہے، ووٹوں کی گنتی کے دوران ایک ایک ایجنٹ کو موجود رہنے کی اجازت ہوگی۔

    انتخابات 2024:انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر

    انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لئے جگہ جگہ بہتر اہتمام کیا گیا ہے، میڈیا لوگوں سے ووٹ کاسٹ کرنے کےلئے مہم چلائے ڈی جی رینجرز اور تمام تر اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، میڈیا کے پاس جو کارڈ ہوگا اس حوالے سے انتظامیہ کو بتایا گیا ہے آر اوز الیکشن کمیشن کے ماتحت ہی کام کررہے ہیں، 8 فروری کا الیکشن بہترین طریقے سے ہوگا۔

    مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر مزید حملے کریں گے،امریکا

    میرے لیے مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا اب بہت مشکل ہے،بلاول

  • انتخابات 2024:انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر

    انتخابات 2024:انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں تمام سیاسی جماعتوں کو اس حوالے سے مطلع کیا گیا الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشننر ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے تحت 6 فروری 2024 اور 7 فروری 2024 کی درمیانی شب 12 بجے تک انتخابی مہم چلائی جاسکے گی۔

    پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مقررہ کردہ وقت کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا، کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    جنوبی وزیرستان میں آزاد امیدوارکو پولیس نے گرفتار کرلیا

    مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر مزید حملے کریں گے،امریکا

    امریکا میں یونیورسٹی طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی

  • الیکشن کمیشن  نے نگران حکومت کوپی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

    الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کوپی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی: سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے سیکرٹری اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا، نگران وزیراعظم کے سیکرٹری کے نام خط میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کو خط میں لکھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات کی تمام دستاویزات جائزے کے لیے الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے اس معاملے پر کسی بھی فیصلے سے پہلے نگران حکومت پی آئی اے نجکاری کے کسی معاہدے پر دستخط کرنے سے اجتناب کرے۔

    خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری کو پولنگ ہوگی جس میں 3 دن رہ گئے ہیں۔

  • ایف بی آر کی تنظیم نو روکنے کیلئے الیکشن کمیشن  کا وفاقی حکومت کو خط

    ایف بی آر کی تنظیم نو روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کا وفاقی حکومت کو خط

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو روکنے کے لئے ایک اور خط لکھا ہے۔

    باغی ٹی وی : سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری ٹو وزیراعظم کو ایک اور خط لکھا ہے، خط کے مطابق ایف بی آر کی تنظیم نو ایک بڑا فیصلہ ہے، نگراں حکومت کو شق230 کےتحت پالیسی فیصلوں کا اختیار نہیں ہے، ایف بی آر کی تنظیم نو کو آئندہ حکومت تک زیرالتوا رکھا جائے۔

    واضح رہے کہ 30 جنوری کو وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تنظیمِ نو اور ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری دی تھی، جب کہ اسی روز فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی تشکیل نو اور اصلاحات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی جانب سے ایف بی آر تشکیل نو اوراصلاحات کی خبروں کانوٹس لے لیا تھا۔

    لاہور میں مریم نواز کی حمایت میں شاندار موٹر سائیکل ریلی نکالی

    9 جنوری کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے معاملے پر اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن (ایس آئی ایف سی) کونسل کی ہدایت پر ایف بی آر کی تنظیم نو کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور چیئرمین ایف بی آر شامل ہیں۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    ننکانہ :جونیئر کلرک انسپکٹر انکروچمنٹ اورڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن بن گیا

  • عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل

    عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کرلیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی پورے ملک میں ترسیل کا عمل کل بروز پیر تک مکمل کرلیا جائے گا، الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 859 حلقوں کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی گئی، تین سرکاری اداروں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی سخت سکیورٹی میں کی گئی، 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے 2170 ٹن کاغذ استعمال کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 کے مقابلے میں 2024 کے عام انتخابات میں امیدواروں کی تعداد میں 150 فیصد اضافہ ہوا، امیدوار وں کی بڑی تعداد اور عدالتی فیصلے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران چیلنجز تھے،چیلنجز کے باوجود الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی بروقت چھپائی مکمل کی، الیکشن کمیشن یقینی بنائے گا کہ 8 فروری کو تمام ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

  • لیکشن کمیشن نے عطا تارڑ اور پی پی رہنما سے  ثبوت طلب کر لئے

    لیکشن کمیشن نے عطا تارڑ اور پی پی رہنما سے ثبوت طلب کر لئے

    لاہور: قومی اسمبلی کی نشست این اے 127 لاہور پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا تارڑاور پیپلز پارٹی امیدوار پی پی 160میاں مصباح الرحمان کو نوٹسز جاری کیے-

    باغی ٹی وی :ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے دونوں کو طلب کر لیا، لاہور میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین مبینہ ووٹوں کی خریدو فروخت اور الیکشن دفتر پر حملے کے تناظر میں نوٹسز جاری کئے گئے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے دونوں امیدواروں کو 5 فروری کو دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ طلب کیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی طرف سے واقعے کی رپورٹ جمع کروانے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیاصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب کی طرف سے رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی، اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو فوری ایکشن لینے اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کردیں۔

    لاہور میں بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا تھا کہ پیپلز پارٹی پیسوں کے عوض لوگوں سے ووٹ خرید رہی ہےانہوں نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شئیر کی تھی جس میں کچھ لوگوں کو پیسوں کے عوض ووٹ خریدتے اور مقدس کتابوں پر پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا حلف لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ٹرک اور پولیس بس میں تصادم ،الیکشن ڈیوٹی کیلئے جانیوالے28 اہلکار زخمی

    دوسری جانب الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کا نظام فعال ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے خلاف ورزیوں کےواقعات کا نوٹس لیا ہےاین اے 155 لودھراں میں جہانگیر ترین کو حلقے میں ترقیاتی کام کروانےپر نوٹس جاری کیا گیا پی پی 188 اوکاڑہ میں ملک غضنفر کو اسلحے کی نمائش پر نوٹس جاری کیا گیا،پی پی 208 خانیوال میں محمد طیب کو تشہیری مواد پر وارننگ جاری کی گئی، اسی طرح خانیوال کےمختلف حلقوں کے چار امیدواران کو بھی نوٹسز جاری ہوئے، بہاولپور کے حلقوں کے نو امیدوران کو بھی نوٹس جاری کئے گئے۔

    پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا چاہتی ہے،بلاول بھٹو

  • الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیا

    الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 5 سال کےلیے نا اہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کیجانب سے نوٹیفکیشن میں شاہ محمود قریشی کو عام انتخابات 2024 کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیا ہے، عدالت شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید با مشقت کی سزا سنا چکی ہے اور انہیں آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا شاہ محمود قریشی الیکشن ایکٹ 232 کے تحت بھی نااہل قرار دئیے جاتے ہیں اور ان کی نااہلی کی مدت 5 سال ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

  • خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ نہیں دئیے گئے،ویمن فاؤنڈیشن کا الیکشن کمشنر کو خط

    خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ نہیں دئیے گئے،ویمن فاؤنڈیشن کا الیکشن کمشنر کو خط

    اسلام آباد: ویمن فاؤنڈیشن نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر شکایت درج کروائی ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے متعدد بڑی جماعتیں خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ دینے میں ناکام رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی: ویمن فاؤنڈیشن کی جانب سے خط میں لکھا گیا کہ قومی اسمبلی جنرل نشست پر ایم کیو ایم نے 9.6، مسلم لیگ ن نے 7.8 فیصد نشستیں خواتین کو دیں پیپلز پارٹی نے 4.5، جماعت اسلامی نے 4.4، اے این پی نے 3.3 فیصد نشستیں خواتین کو دیں، بی این پی اور جے یو آئی ایف نے صفر فیصد نشست پر خواتین کو ٹکٹ دئیے، اگر جماعتیں 5 فیصد ٹکٹ خواتین کو نہیں دیتیں تو وہ انتخابی نشان کے لیے اہل نہیں رہتی۔

    نواز شریف کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں،بلاول بھٹو زرداری

    اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، نواز شریف

    محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ 9 مئی کی رپورٹ حکومت کو جمع کرادی

  • الیکشن والے دن اگر کچھ ہوا تو ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہوگی، نگران وزیر صحت سندھ

    الیکشن والے دن اگر کچھ ہوا تو ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہوگی، نگران وزیر صحت سندھ

    کراچی: نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے الیکشن کی ڈیوٹی سے غیر حاضر طبی عملے کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ اسپتالوں میں پہلے ہی 60 فیصد عملے کی کمی کا سامنا ہے، الیکشن والے دن اگر کچھ ہوا تو ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہوگی، ڈاکٹرز کے وارنٹ گرفتاری واپس کئے جائیں، الیکشن کے دن اسپتالوں میں عملے کی کمی کیسے پوری کریں گے، الیکشن کمیشن کو انتخابی عملے کی کیا ضرورت ہے،الیکشن کے لئے انتخابی خدمات کے دیگر شعبوں سے مدد لی جائے، الیکشن کمیشن سے پہلے بھی طبی عملے کو تعینات نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

    پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    واضح رہے کہ ایک روز قبل کراچی میں الیکشن ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے محکمہ صحت کے 267 ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے کراچی کے پی سی 110 کے ریٹرننگ افسر نے محکمہ صحت کے ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، غیر حاضر ملازمین میں خواتین بھی شامل ہیں، ریٹرننگ افسر محمد حیات نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی/ سٹی کو احکامات جاری کیے تھے کہ ملازمین قومی ذمہ داری کی ادائیگی سے گریزاں ہیں، ان ملازمین کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

    وفاقی کابینہ نے غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کی منظوری دیدی

    عمران خان بشری بی بی غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری