Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • کے پی اسمبلی کے انتخابات : الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب

    کے پی اسمبلی کے انتخابات : الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب

    خیبر پختونخوا اسمبلی کے بروقت انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور گورنر سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: پشاور ہائی کورٹ میں کے پی اسمبلی کے بروقت انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، اسد قیصر، شبلی فراز اور شاہ فرمان عدالت میں پیش ہوئے۔

    گورنر پنجاب نےانتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے آج اجلاس طلب کرلیا

    عدالت نے کہا کہ گورنر نے جواب جمع نہیں کیا،گورنر ہمیں بتا دیں کہ کیوں ابھی تک تاریخ نہیں دی؟ صوبائی ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیف سیکرٹری نے آج جواب جمع کیا ہے –

    ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق گورنر کے پاس تاریخ دینےکا ابھی وقت ہے،جسٹس ارشد علی نےکہا کہ اس پر بعد میں بات ہوگی، پہلے تحریری جواب دیں کہ خط کے جواب میں گورنر نے تاریخ نہیں دی، الیکشن کمیشن کو اگر تاریخ نہیں ملی تو کیا لائحہ عمل ہوگا۔

    ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن جمعرات تک تحریری جواب جمع کرادیں-

    دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالت میں پیش کیا، وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ،گورنر اور صدرکے خطوط ریکارڈ پر موجود ہیں،گورنر بہانے بنا کر تاریخ نہیں دینا چاہتے ہیں۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے جمعرات تک سماعت ملتوی کردی۔

    شہبازگل نےٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  • گورنر پنجاب نےانتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے آج اجلاس طلب کرلیا

    گورنر پنجاب نےانتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے آج اجلاس طلب کرلیا

    لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے آج اجلاس طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: گورنر پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں اجلاس طلب کیا ہے جس سلسلے میں گورنر ہاؤس کی جانب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بھی مراسلہ جاری کرکے شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی کو کم کرنے کا مشن،امریکی وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

    مراسلے کے مطابق اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے فیصلےکی روشنی میں الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کی جائےگی۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کا وفد پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے کے معاملے پر آج 12 بجے گورنر ہاؤس میں حکام سے ملاقات کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی سربراہی میں وفد گورنر ہاؤس میں ملاقات کرے گا۔

    سندھ حکومت کا سکھرمیں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

    پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ صدر مملکت کو پنجاب الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دے، درخواست میں وفاقی حکومت، صدر ، گورنر پنجاب، نگران وزیر اعلیٰ کو فریق بنایا گیا-

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 10 فروری کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا،دوسری جانب عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا-

    وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

  • کراچی : ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا آخری دن

    کراچی : ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا آخری دن

    کراچی: ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا آخری دن،189 نامزدگی فارم جمع کرائے گئے-

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 189 نامزدگی فارم جمع کرائے گئے ،این اے 241 کراچی میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد 24 رہی،کراچی این اے 242 میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد19 رہی،این اے243 کراچی شرقی میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد17 رہی-

    الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی این اے 244 میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد 19 رہی،این اے 247 میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد 24 رہی،این اے 250 میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد19 رہی،این اے 252 میں 24 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،این اے 254 میں 23 اور 256 کے لیے 19 نامزدگی کاغذات وصول کئے-

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آج کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی،16فروری تک منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اعتراضات جمع کرائے جاسکیں گے،22 فروری تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے،23 فروری کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،کراچی میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر 16 مارچ کو پولنگ ہوگی

  • فواد چوہدری الیکشن کمیشن کیس: کیس کی اگلی تاریخ تفتیشی افسر کے پیش ہونے پر دیں گے،عدالت

    فواد چوہدری الیکشن کمیشن کیس: کیس کی اگلی تاریخ تفتیشی افسر کے پیش ہونے پر دیں گے،عدالت

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری الیکشن کمیشن سے متعلق نفرت پھیلانے کے کیس میں عدالت میں پیش ہوئے-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کی سیشن عدالت میں فواد چوہدری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی رہنما اپنے وکلا علی بخاری اور فیصل چوہدری کے ہمراہ پیش ہوئے۔

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگِل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

    فواد چوہدری نے عدالت کے جج سے مکالمہ کیا کہ حاضر ہیں جناب جس پر عدالت نے وکلا سے سوال کیا کہ مقدمے کا چالان جمع ہوا؟

    فواد چوہدری کے وکیل نے جواب میں کہا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے اب تک مقدمے کاچالان جمع نہیں کروایا جاسکا، جج نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کو بلا لیتے ہیں، 14 روز بعد بھی چالان جمع کیوں نہیں ہوا؟

    وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہمیں 3 مارچ کے بعد کی تاریخ دے دیں تاکہ استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کرنی پڑے اس پر جج نے کہا کہ تفتیشی افسر سے معلوم کرلیتے ہیں پھر تاریخ دیں گے۔

    دورانِ سماعت عدالت نے فواد چوہدری کو جانے کی اجازت دے دی اور کہا کہ کیس کی اگلی تاریخ تفتیشی افسر کے پیش ہونے پر دیں گے۔

    بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سے متعلق نفرت پھیلانے کے کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، ہم جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہیں، الیکشن کے لیے یہ لوگ تیار نہیں، موجودہ حکومت عمران خان کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج غداری کیس میں پیشی تھی، ابھی تک پولیس چالان پیش نہ کرسکی، چالان پیش کریں تاکہ ہمیں بھی پتہ لگے کہ ہم نے غداری کیا کی ہے، اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹر غدار ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ ناسمجھ لوگ ہیں جنہیں تاریخ کا نہیں پتہ، ہمارے اوورسیز پاکستانی ان سے کیوں نفرت کرتے ہیں، اس حکومت نے گرین پاسپورٹ کی عزت ختم کردی ہے۔

    عمران خان کے گھر سے دفتر تک سفری اخراجات شیلٹر ہومز سے 6 گنا زیادہ

  • تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں،وکیل الیکشن کمیشن

    تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں،وکیل الیکشن کمیشن

    لاہور :الیکشن کمیشن کے وکیل نے الیکشن بروقت کروانے سے معذرت کر لی-

    باغی ٹی وی: لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس جواد حسن نے درخوست پر سماعت کی آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے-

    چیف سیکریٹری نے کہا کہ ہم آئین کے آرٹیکل 220 پر عملدرآمد کے پابند ہیں،عدالت اور الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گی عملدرآمد کے پابند ہیں، عدالت نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری سے ہمیں یقین دہانی چاہیے تھی-

    الیکشن کمیشن کے وکیل نے الیکشن بروقت کروانے سے معذرت کر لی وکیل نے کہا کہ جوڈیشری،چیف سیکریٹری، فنانس سب نے معذرت کرلی ہے، الیکشن کمیشن ایسے حالات میں کیسے الیکشن کروا سکتا ہے، کیس صرف تاریخ سے متعلق ہے،تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں کیس میں فریق نہیں بنایا جاسکتا-

    الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ کوئی ایسا قانون نہیں ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے،کیس میں صدر مملکت کو بھی فریق نہیں بنایا گیا ،عدالت نےکہا کہ ایسا آرڈر جاری نہیں کریں گے جس پر عملدرآمد نہ کرا سکیں،درخواست میں وفاقی حکومت کو بھی فریق نہیں بنایا گیا جس نے فنڈز جاری کرنے ہیں-

    وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عدلیہ سے رابطہ کیا انہوں نے ججز دینے سے انکار کر دیا ،ملک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر الیکشن کروانا مشکل ہے، الیکشن کمیشن کو 40 بلین کی رقم مانگے کے باوجود ضمنی الیکشن کے لیے جاری نہیں کی گئی-

    جسٹس جواد حسن نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کرانے کے لیےا سٹاف بھی چاہیے ہوتا ہے،جس پر وکیل نے کہا کہ اگر قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن ایک دن نہ ہوں تو شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے-

    گورنر پنجاب کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی درخواست میں فیڈریشن اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق نہیں بنایا گیا، اگر گورنر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرے تو پھر گورنر تاریخ دینے کا پابند ہے، اگر گورنر اس پراسس کا حصہ نہ بنے تو پھر گورنر الیکشن کی تاریخ دینے کا پابند نہیں ہے ،کیس میں گورنر نے سمری پر دستخط نہیں کیے، اس لیے الیکشن کی تاریخ دینے کا پابند نہیں-

    تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ آئین میں واضح درج ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد نوے روز میں الیکشن ہوں گے ، صدر مملکت بھی الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں ، عدالت حکم دے گی تو صدر تاریخ دے دیں گے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے لیے دائر درخواستوں پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد از نماز جمعہ سنایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 14 جنوری کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے سمری پر دستخط کرنے کے 48 گھنٹے مکمل ہونے پرپنجاب کی صوبائی اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی تھی اس کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے سے گریز کیا تھا۔

    چنانچہ پی ٹی آئی نے 27 جنوری کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے دائر درخواست میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکریٹری فریق بنایا گیا۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ آئین کے تحت اسمبلی تحلیل ہونے کے فوری بعد گورنر کو الیکشن کا اعلان کرنا ہے، گورنر پنجاب الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے، 10 روز سے زائد کا وقت گزر چکا ہے اور گورنر پنجاب کی جانب سے تاحال الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ گورنر اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ لاہور ہائی کورٹ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے گورنر کو ہدایات جاری کرے۔

  • الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج

    الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج

    زہ ترین
    الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج
    صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں آج الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی پر ریٹرننگ افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر، ندیم قریشی، جاوید اختر انصاری، ن لیگی امیدوار شیخ طارق رشید اور حاجی احسان الدین قریشی سمیت 250 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر الیکشن کمیشن آفس میں پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا، اس دوران دونوں جانب سے کارکنان نے پتھراؤ کیا۔ پولیس کے مطابق ملتان الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامی آرائی پر تھانہ کوتوالی میں ریٹرننگ آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں دہشتگردی سمیت 8 دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
    عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا نہیں. رانا ثناء

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عامر ڈوگر، ندیم قریشی، جاوید اختر انصاری، ن لیگی امیدوار شیخ طارق رشید اور حاجی احسان الدین قریشی سمیت 250 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ کیونکہ یہ لوگ ہی اس ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار ہیں لہذا ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل مین لائی جائے گی.

  • عدالت نے  پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا

    عدالت نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کردیا۔ جسٹس شاہد کریم نے 43 سابق ایم این ایز کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے-

    عمران خان کی متوقع گرفتاری، پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس زمان پارک پہنچ گئی

    جسٹس شاہد کریم نے بیرسٹر علی ظفر سے استفسار کیا کہ بتائیں کن قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا؟،بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے قبل آئین کے تحت انکوائری نہیں کی ارکان اسمبلی استعفے منظور کرانے کے لیے اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے، ارکان کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کر سکتے۔

    عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ایم این اے کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات

    واضح رہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ممبران اسمبلی نے استعفیٰ منظور ہونے سے قبل ہی واپس لے لئے تھے ،ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بدنیتی پر مبنی ہے،درخواست میں سپیکر کا 22 جنوری اور الیکشن کمیشن کا 25 جنوری کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا تھا-

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا پی ٹی آئی کے ان 43 ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظور کر کے سمری الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی الیکشن کمیشن نے اس سمری پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا تحریک انصاف نے 43 ایم این اے کے استعفے منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا-

  • بلدیاتی الیکشن سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ملتوی

    بلدیاتی الیکشن سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی

    اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پھر کیا تیاری شروع کردے ؟ ڈی جی لا نے کہا کہ اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ،عدالت نے کہا کہ یہ تو آپ نے کہا تھا کہ 8 دن میں تیاری کرا سکتے ہیں کچھ تو آپ کی ہے بھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو اسلام آباد میں پورا جنرل الیکشن ہورہا ہے،ڈی جی لا نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈی آراو اس ضمنی انتخابات کیلئے بھی آراو ہیں ،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن کمیشن کیوں تاخیر چاہ رہا ہے، تیمور اسلم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تیاری مکمل ہے،صرف لنک ہی اوپن کرنا ہے،

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    ، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

    ،ڈی سی کیماڑی کے دفترکے باہر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کارکنان میں تصادم

     پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد رابطہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کی معاونت کریں کہ کیا الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دی جاسکتی ہے؟ میرے خیال میں تو الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دی جا سکتی ہے ،مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں اور سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ سمجھ آتی ہے،ایڈجسٹمنٹ ہونے کے بعد دوبارہ حلقہ بندیوں کی سمجھ نہیں آتی ، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کا اختیار نہیں کہ وہ یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کیلئے کہے،وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی اس معاملے میں بینفشری ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی مسئلہ وفاقی حکومت کا ہے ،الیکشن کمیشن کا نہیں ،یہ ایک اہم ایشو ہے ، کل کیلئے سماعت رکھ دیتے ہیں ، سپریم کورٹ سے چیک کرکے بتادیں کہ وہاں کیس کب تک ملتوی ہوتا ہے ،اگر وہاں کل سماعت نہیں ہوتی تو کل یہاں کریں گے ، اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ملتوی کر دی.

  • الیکشن کمیشن نے فنڈنگ کیس میں پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    الیکشن کمیشن نے فنڈنگ کیس میں پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈنگ کیس میں پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کر دی گئی-

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اسکروٹنی مکمل ہونے میں کتنا وقت لگے گا ؟جس پر ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہزاروں ٹرانزیکشنز کا معاملہ ہے ، ہم کام کررہے ہیں –

    ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ ،سیشن کورٹ اسلام آباد

    سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ کیسز بھی پی ٹی آئی کیساتھ شروع ہوئے تھے لیکن مکمل نہیں ہوسکے،الیکشن کمیشن کی رپورٹ کی کاپی ہمیں بھی فراہم کی جائے-

    چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ اس میں ڈائریکشن ہی چاہ رہے ہیں کہ جلد ا سکروٹنی مکمل کی جائے ؟ جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف دیا کہ پہلے ہی اتنا وقت گزر چکا ہے ، پی ٹی آئی کیساتھ امتیازی سلوک کیا گیا-

    ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کو میں ہی ہیڈ کررہا ہوں ، اکاؤنٹنٹ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں –

    فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

    چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور فرانزک ایکسپرٹ کو بھی ہائیر کرنا چاہیے ، آج بھی کروڑوں کی ٹرانزیکشنز بیگز میں ہوتی ہیں،آئی ایم ایف بھی یہی چاہتا ہے کہ ڈاکیومنٹڈ اکانومی ہو،بڑے شہروں میں اربوں کی ٹرانزیکشنز پرچی پر ہورہی ہیں-

    بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی-

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیسز میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ دس روز میں طلب کی تھی-

    فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

  • ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ ،سیشن کورٹ اسلام آباد

    ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ ،سیشن کورٹ اسلام آباد

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی عمران خان کےخلاف فوجداری مقدمے کی سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی،جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا مچلکے جمع کروا دیئے ؟ وکیل گوہر علی خان نے جواب میں کہا کہ عمران خان کے ضمانتی گزشتہ روز مچلکے جمع کروا دیئے-

    اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی…

    جج نے کہا کہ ایسے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ہوتی رہی تو فردجرم کیسے عائد ہوگی؟ وکیل علی بخاری نے اعتراض کیا کہ ہمیں مصدقہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں،واٹس ایپ اسکرین شارٹس لگا کر کاپیاں فراہم نہیں کی جاتیں-

    الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی وکلاء کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں،عدالت کے سامنے پی ٹی آئی وکلاء کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں-

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ تمام ثبوتوں کی تصدیق شدہ کاپیاں عدالت اور پی ٹی آئی کو فراہم کریں،جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم آج ہی کمپلینٹ اور ثبوتوں کی مصدقہ کاپیاں فراہم کردیں گے-

    کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان 1000 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کا معاہدہ

    وکیل الیکشن کمیشن نے اعتراض کیا کہ عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے؟ جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ 15فروری کو عدالت میں عمران خان کی پیشی ہے، اس کے بعد کی تاریخ دےدیں،جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے 15 فروری کو جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں آنا ہے؟ –

    جج ظفر اقبال نے استفسار کیا کہ مجھے ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ وکیل نے کہا کہ عمران خان کی صحت نے اجازت دی تو آئیں گے، ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کر رہےہیں-

    سیشن کورٹ اسلام آباد نے کمپلینٹ اور شواہد کی تصدیق شدہ کاپیاں عمران خان کے وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئےعمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا-

    پاکستان کے معروف نیزہ باز ملک عطا محمد خان کا یوم وفات