Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو طلب کر لیا

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو طلب کر لیا

    لاڑکانہ: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے مطابق انتباہ کے باوجود بلاول بھٹو کی جانب سے 21 جون کو لاڑکانہ میں جلسے میں شرکت قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو 28 جون کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    اسلام آباد جیل کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) لاڑکانہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال کے باعث انہیں تاخیر سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

    خیال رہےکہ الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل نے لاڑکانہ میں وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے 21 جون کو ہونے والے جلسےکو روکنےکے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط بھی لکھا تھا۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ بلاول بھٹو کے 21 جون کو ہونے والے جلسےکو روکا جائے، الیکشن قوانین کے تحت جلسہ انتخابی مہم کے دوران نہیں کیا جاسکتا،اگر جلسہ کیا گیا تو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کارروائی کی جائےگی۔

    احمد شہزاد نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا

    دوسری جانب آج چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پیپلز بس سروس کا افتتاح کیا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اوروزیرٹرانسپورٹ بھی بلاول بھٹوکے ہمراہ تھےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز بس سروس پر بلاول بھٹو کو بریفنگ دی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں کراچی کے 7 روٹ پر 230 بسیں چلائی جائیں گی 10 بسیں لاڑکانہ کے ایک روٹ پر چلائی جارہی ہیں،کل سے 20 بسیں ملیر کالا بورڈ سے ٹاور کے روٹ پر چلائی جائیگی ملیر کالا بورڈ سے ٹاور تک 38 بس اسٹیشنز بنائےگئے ہیں، یکم جولائی سے مزید دو روٹ پر بسیں چلائی جائیں گی-

    کراچی میں پیپلز بس سروس کا کیا بلاول نے افتتاح

  • اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کا طریقہ کار، آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد

    اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کا طریقہ کار، آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد

    اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کا طریقہ کار، آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے

    تحریک انصاف کے رہنما داود غزنوی نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترامیم کیخلاف درخواست دی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لئے ہدایات نہیں دے سکتی توقع ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لئے اقدامات کرے گا یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے، ووٹ سیکیورٹی اور سیکریسی بہت ضروری ہے

    درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جاتا ہے لیکن دیا نہیں جاتا قیامت تک اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا پارلیمنٹ نے بدنیتی سے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ دوبارہ صفر پرپہنچا دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزارکے وکیل پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جا سکتا عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے، شہری عدالت پہنچ گیا

  • لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کاالیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹفکیشن نہ کرنے کے حوالہ سے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی ،لاہور ہائیکورٹ نے درخواستوں کو منظور کر لیا،پی ٹی آئی کی نشستوں کا نوٹیفکیشن کرنے کا حکم دے دیا پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفرکی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دلائل دیئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواستوں کی مخالفت کی،عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے

    بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جاری نہیں کررہا، منحرف ارکان کوڈی سیٹ کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے جنرل سیٹ کے تناسب سے فہرست کے مطابق نوٹیفکیشن کیا جاتا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی دی گئی فہرست بدل نہیں سکتا ہم نے الیکشن کمیشن کوکہا کہ اس پرنوٹیفکیشن جاری کریں الیکشن کمیشن نے کہا کہ 20 سیٹیں خالی ہوئی ہیں اس لیے پارٹیوں کی کل نشستیں بھی بدلی ہیں الیکشن کمیشن کا یہ مؤقف قانون کے مطابق نہیں

    ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جنرل الیکشن کے بعد ہوتا ہے اب 20 نشستوں کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کی پوزیشن بدل گئی ہے میرا تو خیال تھا کہ یہ لارجر بینچ کا معاملہ ہے عدالت نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن نہ کرنے کے خلاف درخواست منظور کرلی اور الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جاری کرنےکی ہدایت کردی

    عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر آئینی اور غیر قانونی اسٹینڈ لیا ہو ا تھا،لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی کےلیے تازہ ہوا کا پہلا جھونکا ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ اس ناجائز حکومت کے خلاف جو بھی کیسز ہیں، ہماری شنوائی کریں،ہم بھی شہری ہیں، آئین اور قانون کے مطابق ہمارا حق دیا جائے سندھ میں بھی آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں،

    عدلیہ اورججز پرانگلیاں اٹھانا، ججز پر الزامات لگانا بند کریں،جس پراعتراض ہے اس کا نام لیں،چیف جسٹس

    یہ معاملہ عدلیہ کی آزادی سے متعلق ہے،عدالت کا اٹارنی جنرل کو حکم

    عدلیہ کی غیر متعلقہ حدود میں مداخلت شرمندگی کا باعث بنتی ہے،سپریم کورٹ

    عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین امیز ریمارکس،سینئر اینکر پرسن بارے عدالت کا بڑا حکم

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیش نے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا، اب خالی سیٹوں پر الیکشن کا اعلان ہو چکا ہے، مخصوص نشستوں کے حوالہ سے پی ٹی آئی نے درخؤاست دی ہے کہ نئی سیٹیں الاٹ کی جائیں

    پنجاب اسمبلی کی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے اور ان کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات تک روک دیا تھا، الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلایل سننے کے بعد پی ٹی آئی کے 25 منحرف قانون سازی کی ڈی سیٹ ہونے کے بعد خالی ہونے والی خواتین اور اقلیتوں کی 5 مخصوص نشستوں پر نئے اراکین پنجاب اسمبلی کے نوٹی فکیشن سے متعلق فیصلہ سنایا تھا اور پی ٹی آئی کی درخؤاست کو مسترد کر دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا

  • ضمنی الیکشن مہم،اسلحے کے استعمال پر 2 سال کی نااہلی ہوسکتی ہے،بریفنگ

    ضمنی الیکشن مہم،اسلحے کے استعمال پر 2 سال کی نااہلی ہوسکتی ہے،بریفنگ

    ضمنی الیکشن مہم،اسلحے کے استعمال پر 2 سال کی نااہلی ہوسکتی ہے،بریفنگ
    پی پی 167 ضمنی الیکشن مہم کے دوران جھگڑے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ،تحریک انصاف کے امیدوار شبیر احمد گجر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اسپیشل سیکریٹری نے الیکشن کمیشن میں بریفنگ دی اور کہا کہ ملزمان نے ضابطہ اخلاق سیکشن 3 کی خلاف ورزی کی ملوث افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے کلاز 16 کی خلاف ورزی ، اسلحے کے استعمال پر 2 سال کی نااہلی ہوسکتی ہے ،وکیل نے کہا کہ شبیر گجر اپنے دفتر میں موجود تھے ،نذیر چوہان نے ساتھیوں کے ساتھ حملہ کیا

    ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،فائرنگ اور ڈنڈوں کے درمیان پرامن الیکشن نہیں ہوسکتا ،وکیل پی ٹی آئی امیدوار نے کہا کہ نذیر چوہان نے گاڑیوں پر نیلی بتی لگا رکھی تھی ، ویڈیوز موجود ہیں، تحریک انصاف کے امیدوار نے الیکشن کمیشن میں ویڈیو پیش کردی

    دوسری جانب الیکشن کمیشن پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے الزامات کے جواب میں تفصیلی رپورٹ مرکزی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 میں اسکروٹنی کے روز شاہ محمود قریشی اور ان کے وکلا نے ریٹرننگ افسر پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ملتان میں بینر اور پینا فلیکس اتارنے پر شاہ محمود کے سیکرٹری نے دھمکیاں دیں

     کوئی کتنا بھی با اثر ہو امن وامان خراب کرنے کے واقعات ناقابل قبول ہیں 

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

  • لاہورپی پی 167 ضمنی الیکشن معاملہ: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کےامیدوارکو کل طلب کر لیا

    لاہورپی پی 167 ضمنی الیکشن معاملہ: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کےامیدوارکو کل طلب کر لیا

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کوئی کتنا بھی با اثر ہو امن وامان خراب کرنے کے واقعات ناقابل قبول ہیں ضمنی انتخابات کو پرامن اور شفاف بنانا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہورپی پی 167 ضمنی الیکشن مہم کے دوران جھگڑے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی سی سی پی او لاہور اور ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

    کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

    سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈی جی لاء نے بتایا کہ لاہور پولیس نے واقعے کے مقدمے میں مؤثر دفعات شامل نہیں کیں واقعے میں ملوث کوئی بھی امیدوار دو سال کے لئے نااہل ہوسکتا ہے-

    جس پر سی سی پی او لاہور نے بتایا جھگڑے کے بعد بلاتفریق کارروائی کی اور گرفتاریاں کیں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس پرچیف الیکشن کمشنر نے سی سی پی او کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

    ن لیگی امیدوار نے بتایا یہ میرا دوسرا الیکشن ہے، مجھے اللہ تعالی نے دوسری زندگی دی،، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ اس کیس کو مثالی بنایا جائے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں

    چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کوئی کتنا بھی با اثر ہو امن وامان خراب کرنے کے واقعات ناقابل قبول ہیں ضمنی انتخابات کو پرامن اور شفاف بنانا ہےلاہور صوبے کا سب سے بڑا شہر ہے وہاں پر تشدد واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

    پی ٹی آئی امیدوار شبیر احمد کے وکیل سے چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا آپ کا کلائنٹ کہاں ہے؟ان کو بتائیں یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر احمد کو کل پیش ہونے ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مذید سماعت کل صبح دس بجے تک ملتوی کردی۔

  • پی ٹی آئی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا

    پی ٹی آئی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا

    پی ٹی آئی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا
    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ،اکبر ایس بابر کے فنانشل ایکسپرٹ کمیشن میں پیش ہوئے،اور کہا کہ ایک گھنٹےمیں بات مکمل کرلوں گا ،فنانشل ایکسپرٹ نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کو ڈونرز کی نامکمل تفصیلات فراہم کی گئیں ،13 ممالک سے فنڈنگ ہوئی لیکن اسکروٹنی کمیٹی کو نہیں بتایا گیا ،2013 کے ڈونرز کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی،پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ ہم نے کچھ دن پہلے ڈونرز کی فہرست جمع کرا دی ہے،فنانشل ایکسپرٹ نے کہا کہ فنڈنگ کے لیے بیرون ملک بنائی گئی کمپنیوں کی تفصیلات نہیں دیں ،اسٹیٹ بینک سے 11 اکاونٹس کی تفصیلات منگوائی جائیں

    اکبر ایس بابر نے کہا کہ پہلی بارکوئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں فنڈنگ کی تفصیلات دے رہی ہے، ہرسیاسی جماعت کو الیکشن کمیشن کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دونوں طرف کی سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کا کیس فائنل ہوا ہے چاہتے ہیں دوسری سیاسی جماعتوں کے کیسزکا بھی اختتام ہو، ووٹر کا اعتماد بحال ہو، ملک کو جمہوری طور پر مضبوط کرنا ہے فریقین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، کیس میں ماہر قانون دان پیش ہوئے،ہمیں کسی قسم کی پریشانی نہیں کہ باہر کون کیا کہہ رہا ہے ،انصاف کے مطابق اس کیس کا فیصلہ ہوگا

    بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کیس کے فیصلے کے لیے کوئی حتمی وقت نہیں دیا گیا

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد درخواست گزار اکبر ایس بابر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ دیکھنا نصیب ہوا، آج آخری شنوائی تھی اور فیصلہ محفوظ ہوا،8سال میں 100 سے زائد پیشیاں ہوئیں، فارن فنڈنگ کا پہلا کیس 14 نومبر 2014 کو شروع ہوا،الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ محفوظ کرلیا،اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے 96 سیشنز ہوئے،الیکشن کمیشن کے سامنے 96 سے زائد دفعہ پیش ہوئے امید کرتے ہیں جلد از جلد کیس کا فیصلہ ہوگا،

    سینئر صحافی و اینکر سلیم صافی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم جوان تھے توپارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت شروع ہوئی۔ ہم بوڑھے ہوگئے لیکن سماعت چلتی رہی۔ یہ فیصلہ عمران خان کے لئے پولیٹیکل مینیجمنٹ کرانے،آر ٹی ایس فیل کرانےاور ٹھپے لگوانے والی اسٹیبلشمنٹ نہیں کرنے دے رہی تھی۔ فیصلہ محفوظ توہوگیا لیکن اب دعا کریں کہ ہماری زندگی میں سنایا بھی جائے۔

    تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کافیصلہ محفوظ ہوگیا ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کا سلسلہ ختم ہوگیا پی ٹی آئی نے تمام سماعتوں پر تفصیل پیش کی اوراسکروٹنی ہوئی ہمارے پاس سارا ریکارڈ ہے، بینکنگ کے ذریعے پیسہ ٹرانسفر ہوا ،الیکشن کمیشن کا کردار واضح ہے، الیکشن کمیشن سماعت مکمل کر چکا،عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کروایا جائے،اسکروٹنی کی رپورٹ منگوا کر فیصلہ ہونا چاہیے، ممنوعہ فنڈنگ پر کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی،اب الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کا فیصلہ ایک ساتھ کرے پی ٹی آئی کا کیس تو سنا گیا، باقی جماعتوں کا کیس کیوں نہیں سنا گیا، دباؤ نظر آرہا ہے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلے موجود ہیں، ہمارے تحفظات پہلے سے ہیں،آئینی ادارے کی ساکھ کے لیے اہم ہے کہ قانون کے مطابق فیصلے آنے چاہیئں ، جھکاؤ پرنہیں،ڈالر نے پاکستان کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ،انٹر بینک میں ڈالر 213 روپے 20 پیسے کا ہوگیا ،امپورٹڈ حکومت نے تباہی مچا دی ہے، صنعتوں کا قتل عام ہورہا ہے، فیکٹریاں بند ہونے سے مزدوربے روزگارہورہا ہے، مہنگائی کا طوفان قابو سے باہر ہے،

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے تا ہم پی ٹی آئی دوبارہ عدالت پہنچی گئی اوراس فیصلے کو چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا، اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا

  • الیکشن کمیشن نے صوبائی و قومی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں فوج سے مدد طلب کرلی

    الیکشن کمیشن نے صوبائی و قومی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں فوج سے مدد طلب کرلی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صوبائی و قومی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے فوج سے مدد طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی :کراچی اور لاہور کے ضمنی انتخابات میں بد امنی اور پر تشدد واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاک فوج کی خدمات طلب کی جا رہی ہیں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ 26 جون، پی کے 7 سوات میں ضمنی الیکشن 26 جون اور پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو شیڈول ہیں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 24 جولائی اور این اے 245 کراچی میں 27 جولائی کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔

    غیر قانونی ڈرائیونگ کرنے پر اب صرف چالان نہیں ہو گا،پوائنٹس بھی کٹیں گے

    اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مراسلہ بھیج دیا، جس میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات،پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات، این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخابات، پی کے 7 سوات کے ضمنی انتخابات کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے مراسلے میں گزشتہ انتخابات کے دوران پاک فوج کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات سمیت ضمنی و بلدیاتی الیکشن میں انتہائی حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیاحالیہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں بھی پاک فوج نے سکیورٹی کی خدمات احسن طریقے سر انجام دیں امید ہے آئندہ انے والے ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں بھی پاک فوج بہترین طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دے گی۔

    پوری امید ہے کہ ایک آدھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو جائے گا،مفتاح اسماعیل

    علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنر نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات اور قومی اسمبلی کی نشست 245 کراچی کے ضمنی انتخابات کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے رینجرز و پاک فوج طلب کرنے کا مطالبہ کیا-

    چیف الیکشن کمشنر نے مراد علی شاہ کوارسال کیےگئے مراسلے میں کہاہےکہ این اے 240 کے حالیہ ضمنی انتخابات میں بد امنی ، فائرنگ اور بلیٹ باکس چھینے جیسے واقعات پرفوری ایکشن کی ہدایت دی ہے پولنگ میں مداخلت اور بدامنی کے ذمہ داروں کے خلاف مثالی ایکشن لیا جائے اور اس سلسلے میں اگر ضرورت پڑے تو سندھ رینجرز اور پاک آرمی کی حساس پولنگ اسٹیشنز پر خدمات طلب کی جائیں اور ہدایت دی کہ سندھ میں ائندہ بلدیاتی انتخابات اور این اے 245 ضمنی انتخابات میں پر امن ماحول کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، صوبائی حکومت ہر حال میں بلدیاتی انتخابات اور ضمنی انتخابات میں پر امن پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنائے۔

    پنجاب اسمبلی کا ایوان اقبال میں اجلاس جاری،بجٹ پر بحث،ارکان کی عدم دلچسپی

  • مجھ پرحملہ کیا گیا،الیکشن کمیشن کردار ادا کرے،لیگی امیدوار نذیر چوہان

    مجھ پرحملہ کیا گیا،الیکشن کمیشن کردار ادا کرے،لیگی امیدوار نذیر چوہان

    مسلم لیگ ن کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں مجھ پر اور میرے نہتے لوگوں پر وار کیا گیا، اللّٰہ کا فضل ہے کہ میری جان بچ گئی اور آپ سب کے سامنے کھڑا ہوں۔

    الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نذیر چوہان نے کہا کہ میری قیادت اور اداروں سے درخواست ہے کہ فری اینڈ فیئر ٹرائل کیا جائے، پہلے بھی الیکشن ہوئے ہیں، جو پرامن اور مقابلےکی فضا میں ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، وہی طاقتور ادارہ ہے، جس نے زیادتی کی اس کو ہمیشہ کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم خود کو پولیس اور الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کر کے انصاف کے طلب گار ہیں، میں نہ مانوں کی رٹ نہیں لگاؤں گا، اداروں کا احترام کروں گا۔ گزشتہ روز ایک بیان میں نذیر چوہان نے دعویٰ کیا تھا کہ انتخابی مہم کے بعد گھر جاتے ہوئے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔انہوں نے الزام لگایا کہ فائرنگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شبیر گجر، خالد گجر اور ان کے ساتھیوں نے کی۔نزیر چوہان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے میری گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر نے لیگی امیدوار پر تحریک انصاف کے دفتر پر حملے کا الزام لگایا تھا۔ شبیر گجر نے کہا ہے کہ ن لیگی امیدوار نذیر چوہان نے مسلح گارڈز اور پولیس کے ہمراہ انتضابی دفتر پردھاوا بولا، لیگی امیدوار رات 2 بجے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دفتر سے پینا فلیکس اتارنے آئے تھے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے میرا بھتیجا زخمی ہو گیا، جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

  • پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں

    الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 41 کروڑ 43 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب نے 13 کروڑ 64 لاکھ روپےکے 11 رہائشی گھر ظاہر کیے ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی 3 زرعی زمین کی مالیت 3 کروڑ 97 لاکھ روپےہے ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خود کو 9 کروڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض ظاہر کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی پہلی اہلیہ 50 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی دوسری اہلیہ 3 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں ،

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ روپےسے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، سابق صوبائی وزیر علیم خان ایک ارب 70 کروڑ روپےسے زائد اثاثوں کے مالک ہیں سابق صوبائی وزیر مراد راس 38 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں پی ٹی آئی کے میاں محمود الرشید 18 کروڑ روپےسے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی 23 کروڑ 14 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں پرویز الہٰی نے 6کروڑ 78 لا کھ رو پے مالیت کی غیر زرعی زمین ظاہر کی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے 9 کروڑ 94 لاکھ روپےکے اثاثے ظاہر کیے رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے 2 گھر ظاہر کیے جوتحفے میں ملے ہیں حنا پرویز بٹ نے تحفے میں ملنے والے گھروں کی مالیت ظاہر نہیں کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے 35 لاکھ مالیت کے اثاثے ظاہر کیے، رکن پنجاب اسمبلی عظمٰی بخاری 24 لاکھ روپے مالیت کی اثاثوں کی مالک ہیں، رکن پنجاب اسمبلی عظمٰی بخاری کے پاس 70 تولے سونا بھی ہے ، ڈپٹی ا سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری 2 کروڑ سے زائد روپے کےاثاثوں کے مالک ہیں سابق وزیر صحت یاسمین راشد 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے زرعی اراضی کی مالیت ظاہر نہیں کی، صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کروڑ روپےکے اثاثوں کے مالک ہیں

  • کوئی اکاونٹ اگرچھپایا گیا تو اسکے نتائج کیا ہونگے؟ فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر کا استفسار

    کوئی اکاونٹ اگرچھپایا گیا تو اسکے نتائج کیا ہونگے؟ فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر کا استفسار

    کوئی اکاونٹ اگرچھپایا گیا تو اسکے نتائج کیا ہونگے؟ فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر کا استفسار

    الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی

    وکیل ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 2002 میں بینک اسٹیٹ منٹ بھی جمع کراتی رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مالی تفصیلات تو پی ٹی آئی نے اب بھی دی ہیں،وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کے مانگنے پر ہی ریکارڈ دیا گیا،معاون وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ جو بھی ریکارڈ مانگا گیا وہ فراہم کر دیا گیا،پی ٹی آئی اندرون و بیرون ملک ہر اکاونٹ ظاہر کرنے کی پابندی تھی، فارا قانون کے تحت فنڈنگ کیلئے کمپنی بنانے کی ضرورت نہیں تھی،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی بنانے سے آپکی نظر میں پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوا؟

    وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نالائقی سے کمپنیاں بنائیں یا پیسے کے غبن کیلئے،وکیل احمد حسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ امریکہ میں کمپنی بنانا ہی ملکی قانون کے تحت غلط ہے،وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے عدالت اب سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی، بین الاقوامی سیاسی جماعت بنانے کی اجازت ہمارے قانون میں نہیں،احمد حسن ایڈوکیٹ نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کا کام تھا کہ ڈونرز کے نام شناخت کیلئے نادرا کو بھیجتی،

    چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی پر اعتراضات آپ اپنے دلائل میں کر چکے ہیں ، وکیل احمد حسن ایڈوکیٹ نے کہا کہ لوگوں کو کہتے تھے کہ رسیدیں نکالو اب خود نکالیں،وکیل اکبر ایس بابرنے کہا کہ کمیشن وہ تمام معلومات طلب کرے جو فراہم نہیں کی گئیں، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کیس ختم ہونے کے بجائے ایک اورا سکروٹنی کمیٹی بنائی جائے،وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ تفصیلات سامنے آنے سے علم ہو جائے گا کتنا پیسہ غبن ہوا، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کوئی اکاونٹ اگر چھپایا گیا ہو تو اس کے نتائج کیا ہونگے؟ احمد حسن ایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس کا منفی تاثر لیکر کارروائی کر سکتا ہے، وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ چھپائی گئی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر الگ سے شوکاز دینا چاہیے،پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کینیڈا کا قانون ڈونرز کی تفصیلات دینے کی اجازت نہیں دیتا،سیاسی جماعت پاکستان کے قانون کی پابند ہے کینیڈا کی نہیں،

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل