Baaghi TV

Tag: امریکا

  • امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ  گر کر تباہ

    امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

    نیو میکسیکو: امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف تھرٹی فائیو نیو میکسیکو میں گرکر تباہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ کی جان بچ گئی لیکن وہ شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا،طیارےمیں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا، حادثہ دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا جس میں جب پائلٹ کو احساس ہوا کہ طیارہ تباہ ہوگیا ہے تو وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا، فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق پائلٹ ہوائی اڈے کے جنوب کی طرف ایک پہاڑی پر تھا جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    البوکرک فائر ریسکیو کے ترجمان نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جواب دہندگان جائے وقوعہ پر پہنچے اور تباہ شدہ طیارے کی تصدیق کی اور پائلٹ کی تلاش شروع کر دی اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں”۔

    بھارت اور بنگلہ دیش میں تیز بارشوں اور سائیکلون سے 38 افراد ہلاک

    ترجمان کے مطابق، پائلٹ حادثے میں بچ گیا اور اسے "سنگین زخموں” کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا "دو دیگر شہریوں کا جائے وقوعہ پر جائزہ لیا گیا، اور ان میں سے کسی کو بھی ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا-

    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایڈوانس اسٹیلتھ فائٹر مبینہ طور پر جنوبی کیلیفورنیا میں ایڈورڈز ایئر فورس بیس کے لیے جا رہا تھا جب یہ البوکرک انٹرنیشنل سنپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جو کرٹ لینڈ ایئر فورس بیس کی جگہ بھی ہے۔

     

    رفح میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا ،21 فلسطینی …

    بلوچستان:واشک میں مسافر کوچ کھائی میں جا گری،خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک

    ڈنمارک کے طلبا کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا

  • امریکا نے  1کروڑ 30لاکھ ڈالر مالیت کے چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے

    امریکا نے 1کروڑ 30لاکھ ڈالر مالیت کے چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے

    نیو یارک: امریکا نے 1کروڑ 30لاکھ ڈالر (تقریباً3ارب 61کروڑ روپے) مالیت کے 133چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نوادرات کی واپسی کے لیے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برآمد ہونے والے نوادرات کی نمائش بھی کی گئی، ان نوادرات میں گندھارا دور کے مجسمے اور دیگر اشیاءبھی شامل ہیں۔

    امریکا کی طرف سے پاکستان کو چوری شدہ نوادرات واپس کرنے کی یہ 5 ویں قسط تھی، تقریب میں پاکستان قونصل جنرل عامر اتوزئی نے حکومت پاکستان کی طرف سے یہ نوادرات وصول کیےاس موقع پر قونصل جنرل نے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس، نوادرات سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بنائے گئے خصوصی یونٹ اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ نوادرات برآمد کیے۔

    28 مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں

    نیویارک میں واقع پاکستانی قونصل خانے کےایکس اکاؤنٹ پر اس تقریب کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ جلد یہ نوادرا ت پاکستان کے عجائب گھروں کی زینت بنیں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر کیلئے 11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، رانا ثنااللہ

  • امریکی اداکار  کو ڈکیتی  مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

    امریکی اداکار کو ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

    لاس اینجلس: امریکی اداکار جونی ویکٹر کو ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق لاس اینجلس میں اداکار کی گاڑی سے کچھ حصہ چوری کرنے کی کوشش کی گئی ،جس پر اداکار نے مزاحمت کی ،اس دوران 3 افراد نے جونی ویکٹر پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی وجہ سے اداکار شدید زخمی ہوگئے تاہم بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہفتے کی صبح انتقال کر گئے،جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    اداکار کی والدہ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ویکٹر پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی کے پاس واپس جارہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ کچھ نامعلوم افراد ان کی گاڑی سے کچھ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں،جب ویکٹر نے ان افراد سے پوچھا کہ یہ کیا کررہے اور انہیں روکنے کی کوشش کی تو اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی اور پھر فرار ہوگئے۔

    کراچی: درخت سے لٹکی ہوئی نوجوان کی لاش برآمد

    واضح رہےکہ جونی ویکٹر نے 2013 میں NBC series کی Siberia میں اداکاری کی جبکہ وہ معروف ٹی وی سیریز Westworldمیں بھی کام کرتے نظر آئے۔

    28 مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں

  • امریکا کا روس پر  اینٹی اسپیس سیٹلائٹ لانچ کرنے  کا الزام

    امریکا کا روس پر اینٹی اسپیس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا الزام

    واشنگٹن: امریکا کی اسپیس کمانڈ نے روس پر ایک ایسا سیٹلائٹ لانچ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جو ممکنہ طور پر اینٹی اسپیس ہتھیار ہے-

    یہ الزام ایسے وقت میں لگایا گیا جب روسی خلائی جہاز ”کوسموس 2576“ کو نیشنل ریکونیسنس آفس (NRO) کے امریکی جاسوس سیٹلائٹ کا پیچھا کرتے دیکھا گیا،روس کا سویوز راکٹ 16 مئی کو پلیسیٹسک لانچ سائٹ سے خلا میں پہنچا اور اس نے کم از کم نو سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار میں تعینات کیا، جن میں کوسموس 2576 بھی شامل تھا۔

    یو ایس اسپیس کمانڈ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے معمولی سرگرمی کا مشاہدہ کیا ہے اور اندازہ لگایا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ایک اینٹی اسپیس ہتھیار ہے جو ممکنہ طور پر زمین کے نچلے مدار میں موجود دیگر سیٹلائٹس پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےروس نے اس نئے اینٹی اسپیس ہتھیار کو امریکی حکومت کے سیٹلائٹ کے مدار میں تعینات کیا ہے-

    نیب ترامیم کیس:عمران خان نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے درخواست دائر کردی

     

    کوسموس 2576، 2019اور 2022 سے پہلے تعینات کیے گئے روسی کاؤنٹر اسپیس پے لوڈز سے مشابہت رکھتا ہے، جس میں حساس امریکی جاسوس سیٹلائٹس کےقریب سیٹلائٹس کی تعیناتی کےہتھکنڈوں سےمتعلق نمائش کی گئی تھی 2019 میں، ایک روسی سیٹلائٹ نے ایک شے کو خلا میں تعینات کیا اور قریب سے ایک این آر او سیٹلائٹ کا پیچھا کیا،اگرچہ کوسموس 2576 ابھی تک کسی امریکی سیٹلائٹ کے قریب نہیں پہنچا ہے، لیکن خلائی تجزیہ کاروں نے اسے یو ایس اے 314 کے اسی مداری حلقے میں دیکھا ہے، جو اپریل 2021 میں لانچ کیا گیا بس سائز کا این آر او سیٹلائٹ ہے۔

    گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط

  • ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والی بلی

    ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والی بلی

    امریکا میں ایک بلی کو یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق "میکس” نامی بلی نے ورمونٹ اسٹیٹ یونیورسٹی کیسلٹن کیمپس کے داخلی راستے کے قریب رہائش اختیار کی ہوئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر یونیورسٹی میں حاضری دیتی ہے، زیادہ تر یونیورسٹی میں رہنے کی وجہ سے بلی طالب علموں اور اساتذہ سے مانوس ہے جس کے سبب وہ یونیورسٹی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتی۔

    بلی کی طالب علموں اور اساتذہ سے محبت کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی کے عہدیداروں کی جانب سے بلی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا اور اسے ڈاکٹر آف لٹر- ایچر (Doctor of Litter- ature) کا لقب دیا گیا ہے،بلی کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ بلی کافی سوشل ہے اور سیلفی کیلئے پوز بھی کرتی ہے جبکہ کھیل کود میں سرگرم رہنے کے ساتھ ساتھ طالب علموں سے اپنے نخرے بھی اٹھواتی ہے۔

    ٹی20 ورلڈکپ :سٹار سپورٹس نے ایک مرتبہ پھر متنازع اشہتار بناڈالا

    سات ستارے دریا فت جن پر کوئی انتہائی ذہین مخلوق ہوسکتی ہے،ماہرین فلکیات کا دعویٰ

    بھارت بھی فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث،ثبوت مل گئے

  • فلسطینیوں کی نسل کشی: بائیڈن انتظامیہ کے ایک اور رکن نے استعفی دے دیا

    فلسطینیوں کی نسل کشی: بائیڈن انتظامیہ کے ایک اور رکن نے استعفی دے دیا

    واشنگٹن :فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلے اسرائیل کا ساتھ دینے پر بائیڈن انتظامیہ کے ایک اور رکن نے استعفی دے دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کی اسرائیل کی حمایت کی پالیسی کے خلاف اب جوبائیڈن انتظامیہ کے اندر سے ہی آواز اٹھ رہی ہیں،امریکا میں ہونے والے ایک احتجاج کے دوران امریکی محکمہ داخلہ میں تعینات چیف آف اسٹاف کی معاون خصوصی للی گرینبرگ نے غزہ کے معاملے پر امریکی پالیسیوں پر احتجاجا استعفی دے دیا۔

    للی گرینبرگ نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ان کا ضمیر انہیں مزید کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا،للی گرینبرگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک موقع پر کہا تھا کہ اسرائیل کے وجود کے بغیر دنیا میں کوئی بھی ایسا یہودی نہیں ہوگا جو محفوظ ہو، ہم امریکی صدر کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں، صدر جو بائیڈن یہودیوں کو امریکی وار مشین کی شکل دے رہے ہیں اور یہ بہت غلط ہے۔

    اسلام آباد اورر بالائی پنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ میں طویل المدتی قیام اور حکمرانی پر وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یووگیلنٹ کے درمیان شدید اختلافات سامنے آگئے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ ہمیں غزہ میں حماس کی حکمرانی کو بڑی فوجی کارروائی کے ذریعے خاتمہ کرنا چاہیے اور حماس کی جگہ کسی دوسری حکومت کے قیما کی کوشش کرنا چاہیے، غزہ کے لیے دو آپشنز ہی ہیں یا تو حماس کی حکومت قائم رہے یا غزہ میں اسرائیلی فوجی حکمرانی، لیکن میں فوجی حکمرانی کی مخالفت کروں گا اور وزیراعظم نیتن یاہو سے اس منصوبے کو ترک کرنے پر زور ڈالوں گا۔

    اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے ہی وزیراعظم کی غزہ پالیسی پر ان اعتراضات کا ٹیلی ویژن پر کھل کر اظہار کیا جس سے غزہ جنگ میں وزیراعظم نیتن یاہو، وزرا اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کے درمیان کشمکش اور عدم اتفاقی کا بھانڈا پھوٹ دیا۔

    پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی مل گئی

    بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وزیر دفاع کا نام لیے بغیر کہا کہ ریٹائرڈ ایڈمرل (یعنی وزیردفاع) غزہ جنگ کے آٹھ مہینوں کے بعد بھی تاحال حماس پر قابو نپ پا سکنے پر بہانے بازی کر رہے ہیں اسرائیل کی 3 رکنی جنگی کمیٹی میں وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع کے ساتھ سابق جنرل بینی گینٹز بھی جنھوں نے اس اختلاف پر اپنے وزیراعظم کے بجائے وزیر دفاع کے مؤقف کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یووگیلنٹ نے سچ بولا۔

    ڈالر او ر سونے کی قیمت میں اضافہ

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں حماس کی حکومت ختم کرکے فوجی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں جس کی مخالفت ان کے وزرا اور اتحادی ممالک جیسے امریکا وغیرہ بھی کرتے ہیں اسرائیلی اتحادی ممالک امریکا، برطانیہ وغیرہ اور حکومتی وزرا بھی حماس کی حکومت کے خاتمے کے بعد غزہ میں فلسطین اتھارٹی کی حکومت بنتا دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے بیک ٹو ڈور مذاکرات بھی جاری ہیں، تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فلسطین اتھارٹی کو ایک دشمن جماعت قرار دیتے ہوئے غزہ میں اس کی حکومت بنانے سے انکار کر دیا ہے۔

  • پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر متفق

    پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر متفق

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر متفق ہیں-

    باغی ٹی وی : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اورامریکی حکام کے درمیان بات چیت میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کمیونیکشن کو مزید بڑھانے پربات ہوئی، دونوں ممالک نے اس سلسلے میں باہمی رابطوں میں مزید تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی متفق ہیں۔ اس بارے میں پاکستان کو مغربی سرحد پر تعاون کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات پر غور کیا گیا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھارت اور ایران کے درمیان چاہ بہار بندرگاہ معاہدے کے حوالے سے کہا کہ ایران پر پابندیاں تاحال برقرار ہیں، ایران سے تجارتی معاہدہ کرنے والوں کوممکنہ خطرات سے آگاہ ہونا چاہیے، بھارت کو پابندیوں سے کوئی استثنیٰ حاصل نہیں، بھارت بھی پابندیوں کی زد میں آ سکتا ہے، ایران پر پابندیاں ہیں اور رہیں گی، ایران سے تجارت کرنے والوں کو باخبر رہنا ہوگا۔

    بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

    واضح رہے کہ بھارت نے ایران کی چابہار بندر گاہ کا انتظامات سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندر گاہ کی تعمیر اور انتظامی امور کے دس سالہ معاہدے پر دستخط ہوگیا ہے،اس معاہدے کے تحت بھارت ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے ترقیاتی کاموں کو بڑھائے گا۔

    ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،اسرائیل کاا مر یکا …

  • فحش اداکارہ کیساتھ جنسی اسکینڈل کیس:ٹرمپ کے سابق وکیل نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    فحش اداکارہ کیساتھ جنسی اسکینڈل کیس:ٹرمپ کے سابق وکیل نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    واشنگٹن: فحش اداکارہ کے ساتھ جنسی تعلق اسکینڈل کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے عدالت میں بیان دیدیا ہے-

    باغی ٹی وی :"دی گارجئین” کے مطابق سابق امریکی صدر کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے عدالت کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز اسکینڈل منظر عام پرآیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کواس بات کی فکر ہی نہیں تھی کہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ انہیں چھوڑ تو نہیں دیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ کو زیادہ فکر یہ تھی کہ اسکینڈل کا الیکشن 2016 کی انتخابی مہم پر کیا اثر پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلقات چھپانے اور انہیں خاموش رہنے کی خاطر ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ڈیل کی تھی۔

    حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

    پاکستان جولائی کے آخر تک 8 بلین ڈالر کا نیا آئی ایم ایف …

    بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا

  • ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،اسرائیل کاا مر یکا کو جواب

    ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،اسرائیل کاا مر یکا کو جواب

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، غزہ میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی : امریکا نے اسرائیل سے غزہ میں امدادی ٹرکوں کو روکنے کا معاملہ اٹھایا ہے، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پیٹل نے کہا کہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، امریکا گرفتار فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کی بدسلوکی کا جائزہ لے رہا ہے۔

    ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، غزہ میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

    غزہ میں نسل کشی ہونے کا یقین نہیں ہے،امریکا

    وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے تاہم اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہیے ہیں،امن کی ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے-

    حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

    امریکی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن حماس کی شکست چاہتے ہیں تاہم انہیں فلسطینیوں کی تکلیف کا احساس ہے۔ جوبائیڈن سمجھتے ہیں کہ رفح میں آپریشن کو اسٹریٹیجک اینڈ گیم سے جوڑنا چاہیے، امریکا اسرائیل کو انسداد بغاوت کی کبھی نہ ختم ہونے والی مہم میں الجھنے سے بچائے گا۔

    دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ جاری رہی تو بے گھر اسرائیلی گھر نہیں جا پائیں گے، اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کے لیے اسرائیل پر مسلسل راکٹ داغ رہے ہیں جب تک اسرائیل غزہ پر اپنا حملہ جاری رکھے گا، ان کا گروپ لڑتا رہے گا، لبنان کی جنوبی سرحد پر اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے اور نصیرات پناہ گزین کیمپ میں مکان پر بمباری سے 14 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے-

    یوکرین کا روس پر اب تک کا بڑا حملہ، 10 منزلہ رہائشی عمارت زمین …

    عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے50 سے زائد مقامات پر بمباری کی، شہدا کی مجموعی تعداد 35 ہزار 105 ہوگئی، اسرائیلی فوج نے رفح میں کویتی اسپتال خالی کرنے کا حکم دے دیا جبکہ صیہونی فورسز جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ میں گھس گئیں اور خیمہ بستی سے3 لاکھ 60 ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

    رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک امدادی کارکن ہلاک ہوگیا۔ ادھر القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی اور کہا کہ جنگجوؤں نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ میں اسرائیلی ٹینک کو ڈرون سے نشانہ بنایا، علاقے میں اسرائیل کے چار دیگر ٹینکوں پر بھی حملے کیے گئے۔

    پاکستان جولائی کے آخر تک 8 بلین ڈالر کا نیا آئی ایم ایف …

  • امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

    امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

    واشنگٹن: امریکی ریاست الاباما میں ہونے والی ویک اینڈ ڈانس پارٹی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق ریاست الباما میں ہونے والی پارٹی میں ایک شخص نے معمولی سی تلخ کلامی پر جھگڑا شروع کردیا اور پارٹی کے شرکاء پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جبکہ 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی کی جا رہی ہے، تاحال ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی، نائٹ پارٹی میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے،بیرسٹر گوہر

    واضح د رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد روڈ حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہے، جس کی وجہ اسلحے کی خرید و فروخت کے قوانین میں بے جا نرمی ہے۔

    190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،وفاقی کابینہ کی منظوری میں غیرقانونی چیز کیا ہے؟عدالت