Baaghi TV

Tag: امریکا

  • امریکا میں ٹیک آف کے دوران طیارے کے انجن کا کور نکل گیا

    امریکا میں ٹیک آف کے دوران طیارے کے انجن کا کور نکل گیا

    امریکا کے ڈینور ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران ایک بوئنگ 737 طیارے کے انجن کا کور نکل گیا اور ونگ فلیپ سے جا ٹکرایا۔

    باغی ٹی وی: ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد پائلٹ نے ایمرجنسی کال دی اور طیارے کو ڈینور ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا،طیارے کو ڈینور ایئر پورٹ حفاظت سے واپس اتارنے کے بعد تمام مسافروں کو متبادل طیارے میں ہیوسٹن روانہ کردیا گیا،ایک ہفتے کے دوران ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کے کسی طیارے میں خرابی یا حادثے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ اتوار کی صبح (پاکستان میں شام) ڈینور سے ہیوسٹن جانے والی پرواز 3695 کے ساتھ یہ حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا، ایئر لائن نے ایک بیان میں مسافروں سے معذرت چاہتے ہوئے کہا کہ تمام مسافروں اور ملازمین کی سلامتی ہر حال میں مقدم ہے، ماہرین کی ٹیمیں متاثرہ طیارے کا معائنہ کر رہی ہیں-

  • امریکی ایوانِ صدر  کا  ناسا کو چاند کے معیاری وقت کے تعین کا حکم

    امریکی ایوانِ صدر کا ناسا کو چاند کے معیاری وقت کے تعین کا حکم

    واشنگٹن: امریکی ایوانِ صدر نے خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کو چاند کے معیاری وقت کے تعین کا حکم دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :"دی گارڈین” کے مطابق وائٹ ہاؤس چاہتا ہے کہ ناسا چاند پر وقت بتانے کا طریقہ معلوم کرے،اس حوالے سے امریکی ایوانِ صدر نے چاند پر پہنچنے اور وہاں بستیاں بسانے کی سرکاری اور نجی اداروں کی دوڑ تیز ہونے کے پیشِ نظر ناسا سے کہا ہے کہ چاند اور دیگر اجسامِ فلکی کے لیے معیاری وقت کا تعین کرے۔

    امریکی ایوانِ صدر کے آفس آف دی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی نے ایک میمورینڈم کے ذریعے کہا ہے کہ یو ایس آفس آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی (OSTP) کے سربراہ کی جانب سے منگل کو بھیجے گئے ایک میمو میں خلائی ایجنسی سے کہا گیا ہے کہ وہ دیگر امریکی ایجنسیوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر چاند پر مرکوز ٹائم ریفرنس سسٹم قائم کرے 2026 کے آخر تک کوآرڈینیٹیڈ لیونر ٹائم (سی ایل ٹی) کا تعین کیا جائے-

    کششِ ثقل کے فرق اور دیگر عوامل کے باعث چاند اور نظامِ شمسی میں شامل دیگر اجسامِ فللکی پر وقت کا ادراک زمین پر وقت کے ادراک سے مختلف ہوتا ہے سی ایل ٹی چاند کے وقت کے حوالے سے خلائی جہازوں اور مصنوعی سیاروں کو ایک واضح بینچ مارک فراہم کرے گا۔ خلائی جہازوں اور مصنوعی سیاروں کو اپنے مشنز کے لیے وقت کے معاملے میں قطعیت درکار ہوگی۔

    وائٹ ہاؤس کے آفس آف دی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسیز کی سربراہ آرتی پربھاکر کے میمو میں بتایا گیا ہے کہ چاند پر موجود کسی شخص کے لیے زمین پر کسی بھی گھڑی میں پایا جانے والا وقت اوسطاً 58.7 مائیکرو سیکنڈ کم ہوگا اور وقتاً فوقتاً رونما ہونے والے دیگر تغیرات کے نتیجے میں چاند کا وقت زمین کے وقت سے مزید دور ہوتا جائے گا۔

    ناسا کے کمیونی کیشن اینڈ نیویگیشن چیف کیوِن کوگنز کہتے ہیں کہ زمین پر کام کرنے والی گھڑیاں چاند پر مختلف رفتار سے کام کریں گی، واشنگٹن میں امریکی بحریہ کی رصدگاہ میں نصب ایٹمی گھڑیوں کا سوچیے، وہ قوم کے دل کی دھڑکن ہیں اور ہر چیز کو ہم آہنگ بناتی ہیں، اب ہم چاند پر بھی ہارٹ بیٹ چاہتے ہیں۔

    ناسا نے اپنے آرٹیمس پروگرام کے ذریعے ستمبر 2026 میں چاند کی سطح پر خلانورد مشن بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو آخر کار ایک سائنسی قمری اڈہ بھی قائم کرے گا جو مریخ پر مستقبل کے مشنوں کے لیے مرحلہ طے کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اس کوشش میں درجنوں کمپنیاں، خلائی جہاز اور ممالک شامل ہیں۔

    آرٹیمس پروگرام کے تحت ناسا چند برسوں میں چاند پر انسان بردار مشن بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے اور وہاں ایک مستقل بیس قائم کرنے کی منصوبہ سازی کر رہا ہے کہ مستقبل میں مریخ کے لیے مشن آسانی سے روانہ کیے جاسکیں۔ اس کام میں درجنوں کمپنیاں، خلائی جہاز اور ممالک شریک ہیں۔

    او ایس ٹی پی کے ایک افسر نے بتایا کہ خلائی جہازوں کے درمیان ڈیٹا کے تبادلے اور زمین، مصنوعی سیاروں، چاند پر بیس اور خلا بازوں کے درمیان رابطوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے چاند کا قطعی معیاری وقت جاننا لازم ہے۔

    وقت کی پیمائش کے معاملے میں گڑبڑ مپینگ اور لوکیٹنگ پوزیشنز یقینی بنانا بہت مشکل ہوگا، غلطیاں بھی ہوسکتی ہیں۔

    زمین پر مختلف خطوں کا مختلف وقت ہوتا ہے۔ بیشتر گھڑیاں اور ٹائم زون کوآرڈینیٹیڈ یونیورسل ٹائم (یو ٹی سی) سے مطابقت رکھتے ہیں۔ عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیارات ایٹمی گھڑیوں کے نیٹ ورک پر منحصر ہیں۔ یہ گھڑیاں دنیا بھر مختلف مقامات پر نصب ہیں۔ یہ گھڑیاں ایک ایسا معیاری وقت ترتیب دیتی ہیں جو سب کے لیے مکمل طور پر قابلِ قبول ہوتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ چاند پر بھی ایٹمی گھڑی نصب کرنے کی ضرورت محسوس ہو۔

  • امریکا میں نوعمر آبادی میں خودکشی کی شرح میں خطرناک اضافہ

    امریکا میں نوعمر آبادی میں خودکشی کی شرح میں خطرناک اضافہ

    واشنگٹن: امریکا میں نوعمر آبادی میں خودکشی کی شرح 20 سالوں میں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ’جاما نیٹ ورک اوپن‘ میں شائع ہونے والے ایک نئے مطالعے نے ظاہر کیا ہے کہ دو دہائیوں کے دوران 10 سے 19 سال کی عمر کے 47,000 امریکیوں نے خودکشی کی اور ہر سال اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، لڑکیوں اور لڑکوں میں خودکشی کے واقعات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔

    امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے اقلیتی صحت اور تفاوت کے پروفیسر کیمرون اورمسٹن نے بتایا کہ نوعمر آبادی میں خودکشی کا رجحان امریکا کے تمام خطوں میں ہی دیکھا گیا ہے، نسل، جنس اور طریقہِ خودکشی کے لحاظ سے بھی پریشان کن رجحانات سامنے آئے ہیں مثال کے طور پر منشیات کی وجہ سے ہونے والی اموات میں نوعمر لڑکوں میں سالانہ 2.7 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ لڑکیوں میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے،جبکہ بندوق کے استعمال سے خودکشی کرنے والے لڑکوں میں سالانہ 5.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس میں بھی تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ جبکہ لڑکیوں میں بندوق کے ذریعے خودکشی میں سالانہ 7.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    استنبول کے نائٹ کل میں آتشزدگی،29 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

    ’گمراہ کن‘ اشتہارات بند نہ کیے تو سخت کارروائی ہو گی،بھارتی سپریم کورٹ …

    برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کا دوسر ا کیس سامنے آگیا

  • تائیوان کا معاملہ چین اور امریکا کے تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہئے،چینی صدر کی جوبائیڈن کو وارننگ

    تائیوان کا معاملہ چین اور امریکا کے تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہئے،چینی صدر کی جوبائیڈن کو وارننگ

    بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ سے امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا-

    باغی ٹی وی : چینی میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے مابین سائبر سکیورٹی خدشات، یوکرین اور معاشی روابط سے متعلق بات چیت ہوئی، دونوں صدور نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس، موسمیاتی تبدیلیوں اور انسداد منشیات سےمتعلق تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

    چینی صدر شی جن پنگ نے صدر جوبائیڈن کو آگاہ کیا کہ تائیوان کا معاملہ چین کیلئے ریڈ لائن ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہئے، اگر امریکہ نے چینی ٹیکنالوجی کی ترقی روکنے کی کوشش کی تو چین خاموش نہیں بیٹھے گا، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کیلئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کا احترام اور برابری کی سطح پر تعاون کیا جائے۔

    استنبول کے نائٹ کل میں آتشزدگی،29 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

    کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کا دوسر ا کیس سامنے آگیا

  • برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کا دوسر ا کیس سامنے آگیا

    برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کا دوسر ا کیس سامنے آگیا

    ٹیکساس: امریکا میں برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کا دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی: فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ کیس امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ڈیری فارم پر رہنے والے شخص کا ہے، امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق متاثرہ شخص میں ظاہر ہونے والی واحد علامت اس کی آنکھوں کی سرخی ہے اور وہ صحت یاب ہو رہا ہے اسے آئسولیشن میں رکھ کر اس کا علاج فلو کے لیے استعمال ہونے والی اینٹی وائرل دوا سے کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ2020 میں امریکا میں پولٹری فارمزمیں برڈ فلو کی وبا کے آغاز کے بعد سے لاکھوں پرندوں کو تلف کرنے کے باوجود مویشی حتی کی سمندری جانور تک اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    برڈ فلو یعنی انفلوئنزا وائرس کی تین اقسام ہیں۔ پہلی قسم A کہلاتی ہےاے قسم کے انفلوئنزا وائرس پرندوں اور ممالیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ پرندوں کو متاثر کرنے والے اے انفلوئنزا وائرس کی 15 ذیلی اقسام ہیں، اس کے علاوہ اے قسم کے انفلوئنزا وائرس گھوڑے، وہیل اور سؤر کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

    انفلوئنزا B اور C قسم صرف انسانوں کو متاثر کرتی ہے جبکہ یہ دیگر حیوانات کو متاثر نہیں کرتی ہیں۔ C قسم کے وائرس انسانوں میں وبائی صورت اختیار نہیں کرتے ہیں اور ہلکا سا متاثر کرنے کے بعد ختم ہو جاتے ہیں جبکہ انفلوئنزا A اور B قسم شدید حملہ کرتی ہیں اور وبائی صورت اختیار کرتی ہیں۔

    عموما انفلوئنزا A کی لہر انسانی آبادیوں میں ہر تین سال جبکہ B چار سال کے وقفہ سے ظہور ہوتی ہیں۔ اس صدی کے دوران انسانی آبادی میں عالمگیر سطح پر تین دفعہ انفلوئنزا کی تین ذاتوں نے وبائیت پھیلائی۔ یعنی 1918ء، 1957ء اور 1968ء میں۔

    برڈ فلو یعنی طیوری زکام پرندوں کو متاثر کرتا ہے۔ ان میں جنگلی پرندے بطخیں، مرغیاں شامل ہیں۔ انسانی فلو اور برڈ فلو میں خاصا فرق ہے۔ پرندوں میں فلو ان کی آنت کو متاثر کرتا ہے اور فضلے کے ساتھ خارج ہوتا ہے اور عماما فلو کا پرندوں پر کوئی منفی اثر ظاہر ہوتا ہے۔

    علامات

    بخار (درجہ حرارت 102 تا 103 فارن ہائٹ تک ہو سکتا ہے)دردِ سر (headache)عضلاتی درد (muscular pain) جارانفی (rhinorrhea) جسے عام الفاظ میں ناک بہنا کہتے ہیں۔ اس میں ناک (انف) سے مخطی سیال جاری ہوتا ہےزکام (coryza) یہ ایک حادی نزلہ ہوتا ہے حادی (acute) سے مراد اچانک نمودار ہونے والے مرض کی ہوتی ہے، اس کیفیت میں ناک میں سوزش، جھلی میں ورم اور سانس میں مشکل، چہرے پر ورم (بطورخاص آنکھ کے گرد) اور چھینکوں (sneezing) کی علامات مل سکتی ہیں -جبکہ نزلہ (catarrh) ایک مزمن (chronic) کیفیت کا نام ہے۔

  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کو ایک بار پھر دھمکی دیدی

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کو ایک بار پھر دھمکی دیدی

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نومبر کے صدارتی انتخاب میں اُنہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو بڑی خرابیاں پیدا ہوں گی اور شاید ملک ہی باقی نہ رہے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 5 نومبر 2024 امریکا کی تاریخ کا اہم ترین دن ہوگا اس وقت ملک کی حالت بہت خراب ہیں، عوام کے پاس 5 نومبر 2024 کو بہتر تبدیلیوں کی راہ ہموار کرنے کا موقع ہوگا، اگر درستی یقینی بنانے والی تبدیلیاں نہ آئیں تو پھر ملک ہی نہیں رہے گا۔

    جب اس انٹرویو کے حوالے سے امریکا بھر میں شدید ردعمل دکھائی دیا تو ڈونلڈ کی انتخابی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے معروف جریدے نیوز ویک کے نام ایک ای میل میں کہا کہ قانون کی علمداری اور امریکیوں کی سلامتی کے بغیر یہ ملک بھی باقی نہ رہے گا ترجمان کا کہنا تھا کہ سابق صدر صرف یہ کہہ رہے تھے کہ ملک کو حقیقی استحکام کی ضرورت ہے جو صرف اُن کی فتح کی صورت میں واقع ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دن پہلے بھی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ دوبارہ صدر منتخب نہ ہوئے تو ملک میں خون کی ندیاں بہہ نکلیں گی۔ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ امریکا میں پھر کبھی جمہوریت کا سورج طلوع ہی نہ ہو، ان ریمارکس پر بھی انہیں شدید نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد میں ٹرمپ کو خود وضاحت کرنا پڑی تھی کہ اُن کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے جو صرف اُن کی فتح کی صورت میں آسکتا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران میکسیکو کے صدر آندے مینیوئل لوپیز اوبراڈور کی طرف سے تارکینِ وطن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے پیش کی جانے والی تجاویز پر بھی بات کی،فاکس نیوز کے پروگرام ون نیشن کے تحت لوپیز اوبراڈور نے غیر قانونی تارکینِ وطن کا قضیہ ختم کرنے کے لیے چار تجاویز پیش کی تھیں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو جنوبی امریکا اور کیریبیئن کے غریب ممالک کے لیے سالانہ 20 ارب ڈالر کی امداد کا بندوبست کرنا چاہیے، وینزویلا پر سے پابندیاں اٹھالی جانی چاہئیں، کیوبا پر سے بھی پابندیاں ختم کردینی چاہئیں اور امریکا میں آباد میکسیکو کے ایسے باشندوں کو سکونت کا حق دیا جائے جو اگرچہ غیر رجسٹرڈ ہیں تاہم قانون پر عمل کرتے ہوئے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کو جوابی خط لکھ دیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کو جوابی خط لکھ دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب دے دیا –

    باغی ٹی وی : شہباز شریف نے خط میں لکھا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی اورگرین الائنس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملک توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں مل کرکام کررہے ہیں، امریکا کے ساتھ عالمی امن وسلامتی کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں اور خطے کی ترقی وخوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے بھی مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے کے بعد پہلا خط لکھا گیا تھا یہ طویل عرصے کے بعد کسی بھی امریکی صدرکا پاکستانی وزیراعظم کو پہلا سفارتی خط تھا اور یہ تہنیتی خط پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات میں بحالی کا عندیہ ہے،جوکہ سائفر معاملے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے الزامات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی-

    امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا،امریکی صدر کا شہباز شریف کو خط

    خط میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اہم چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، دونوں ممالک کے عوام میں شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم ہے، امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا،امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،امریکی صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کو معاشی،صحت،تعلیم کے شعبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اورپاک امریکہ اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا.

    بوم سپر سونک کے تجرباتی طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز مکمل

    برصغیر کی خوب صورت اداکارہ اور شاعرہ مینا کماری

  • توانائی کی کمی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد امریکا کی ترجیح ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    توانائی کی کمی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد امریکا کی ترجیح ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ توانائی کی کمی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد امریکا کی ترجیح ہے۔

    باغی ٹی وی : واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں تقریباً 4,000 میگاواٹ صاف توانائی کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کی،امریکی منصوبوں نے بجلی کی صلاحیت میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا ہے، منصوبوں کے ذریعے آج لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں کو بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ یو ایس پاکستان گرین الائنس دونوں ممالک کے درمیان تبدیلی کا اقدام ہے، آج کے انتہائی اہم ماحولیاتی چیلنجوں خاص طور پر پانی کے انتظام سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی وفد نے سینئر وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں اسموگ اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی، ملاقات میں تعلیم، صحت، ماحولیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ٹرانسپورٹ، شرمپس کی پیداوار، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں تعاون پر بات چیت بھی ہوئی، مریم اورنگزیب نے وزیراعلی مریم نواز کے مختلف شعبوں میں بہتری کے ایجنڈے پر بریف کیا،ملاقات میں مریم اورنگزیب نے وزیراعلی پنجاب کی نمائندگی کی جبکہ مریکی وفد کی قیادت قونصل جنرل کرسٹن ہاکن کر رہی تھی، وفد میں سیاسی و اقتصادی امور کے سربراہ نکولس کٹساکس اور صدف سعد بھی شامل تھے۔

  • امریکی ریاست میں بچوں کےسوشل میڈیا استعمال کرنے پرپابندی عائد

    امریکی ریاست میں بچوں کےسوشل میڈیا استعمال کرنے پرپابندی عائد

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں 14 سال سےکم عمربچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق 14 سال سے کم عمربچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 14 سال سےکم عمربچوں کے موجودہ اکاؤنٹس کو حذف کرنا ہوگا، ریاست فلوریڈا کےگورنر رون ڈی سانٹس نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندیوں کے قانون پر دستخط کردئیے پابندی کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق حفاظتی خدشات کے پیش نظر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے خلاف پابندی لگائی گئی ہےکیلیفورنیا، کنساس اور دیگر کئی امریکی ریاستوں میں بھی بچوں کےسوشل میڈیا استعمال کی حدیں مقرر کی گئی ہیں بچوں میں ڈپریشن اور خودکشی کے رجحان میں اضافےکی وجہ سے امریکی ریاستوں میں یہ اقدام کیےگئے ہیں جب کہ میٹا اور ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کمپنیوں کے اتحاد نے امریکی ریاستوں کے اقدام کوعدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔

    رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے،اسحاق ڈار

    دوسری جانب سوشل میڈیاکمپنیوں کا مؤقف ہے کہ پابندی بچوں کے آزادی اظہار کے حق کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

    اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی،حماس

    فریڈم فلوٹیلا،ترک امدادی ایجنسی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے دو بحری جہاز خرید

  • اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکی ریمارکس پر بھارت  کا شدید ردعمل

    اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکی ریمارکس پر بھارت کا شدید ردعمل

    نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق امریکی ریمارکس پر بھارت نے شدید ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارت نے نئی دہلی میں امریکا کی قائم مقام ڈپٹی چیف آف مشن گلوریا بربینا کو بدھ کی سہ پہر دفتر خارجہ طلب کرکے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دوسروں کی خودمختاری اور اندرونی معاملات کا احترام کریں، بھارت کا قانونی عمل ایک آزاد عدلیہ پر مبنی ہے جس پر الزامات لگانا غیر ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکا اروند کجریوال کی گرفتار ی کی رپورٹس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، ان کا ملک صرف منصفانہ قانونی عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، انہوں نے نئی دہلی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جیل میں قید عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیلئے بروقت اور فیئر ٹرائل کو یقینی بنائے۔

    نئی دہلی کےوزیراعلیٰ اروند کیجریوال گرفتار ہو گئے

    اس سے قبل جرمنی نے بھی بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ اروند کیجریوال کو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ٹرائل کا حق فراہم کرے، بھارتی حکومت نے جرمنی کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کیا تھا اور اسے بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا بھارتی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ہم اس طرح کے ریمارکس کو بھارت کےعدالتی عمل میں مداخلت اور بھارتی عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچانے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کی عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 21 مارچ 2024 کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    غزہ میں جارحیت، کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل مکمل طور پر روک …

    امریکا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھی بھارتی ایجنٹ ملوث نکلے