Baaghi TV

Tag: امریکا

  • امریکا کی غزہ میں جنگ بندی کیلئے    اقوام متحدہ میں ووٹنگ کو ویٹو کرنے کی دھمکی

    امریکا کی غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ میں ووٹنگ کو ویٹو کرنے کی دھمکی

    جنیوا:امریکا نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 20 فروری کو ہونے والی ووٹنگ کو ویٹو کرنے کی دھمکی د ی ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 20 فروری کو ووٹنگ کرائے جانے کا امکان ہے، جس کے لیے الجزائر نے ایک ہفتے قبل قرارداد کا مسودہ پیش کیا تھاالجزائر نے اپنی درخواست میں اپیل کی تھی کہ ووٹنگ منگل کو کرائی جائے تاہم اب امریکا نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس قرارداد پر ووٹنگ کے عمل کو ویٹو کردے گا۔

    اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کا متن حساس مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتا تھا اس لیے حمایت نہیں کرسکتے۔

    روس کو بڑی کامیابی،یوکرین کے اہم قصبےپر قبضہ کر لیا

    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو منظور کرنے کے لیے اس کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہو گی اور یہ بھی کہ امریکا، برطانیہ، فرانس، چین یا روس میں سے کوئی بھی قرارداد کو ویٹو نہیں کرے، اس سے قبل بھی امریکا غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی مذمتی قرارداد کو ویٹو کرچکا ہے اور ایسا وہ اسرائیل سے دوستی نبھانے کے لیے کرتا ہے۔

    فلسطینی اتھارٹی نے حماس سے اتحاد پر آمادگی ظاہر کردی

    رواں سال رہائش کی خلاف ورزیوں کی صورت میں عازمین کا معاوضہ واپس کیا جائے …

  • ایرانی جہاز کو اگر تحویل میں لیا گیا تو ہم اپنا ردعمل ظاہر کریں گے،ایران

    ایرانی جہاز کو اگر تحویل میں لیا گیا تو ہم اپنا ردعمل ظاہر کریں گے،ایران

    تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے قانونی مشیر محمد دحقان نے کہا ہے کہ اگر ایران کے بحری جہاز روکے گئے تو ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں روئٹرز کے مطابق رواں ماہ امریکی وزارت قانون کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں پاسداران انقلاب کے معاشی نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے 5 لاکھ بیرل سے زیادہ تیل کو قبضے میں لینے کا اعلان کیا گیا جس کے جواب میں
    ایرانی صدر کے قانونی مشیر محمد دحقان نے کہا کہ ایرانی جہاز کو اگر تحویل میں لیا گیا تو ہم اپنا ردعمل ظاہر کریں گے اور اس حوالے سے قانونی راستہ بند نہیں ہے، محمد دحقان نے کہا کہ وہ فی الحال یہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ امریکی حکام نے ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لیا ہے یا نہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    واضح رہےکہ ایران کی عدالتوں کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پاسداران انقلاب کی جانب سے دوسرے ممالک کے ٹینکروں کو قبضے میں لینے کی بنیاد بنتے رہے ہیں، گزشتہ برس سے بحیرہ احمر میں عالمی نقل و حرکت تعطل کا شکار ہے کیوںکہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع میں فلسطینی گروہ حماس کی حمایت میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    ملک بھر میں عدالتو ں میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 2.26 ملین تک پہنچ …

    عمران خان نے تین سزاؤں کے خلاف اپیلیں تیار کرلیں

  • اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے امریکا کے پاس ایک موقع ہے،عمران خان

    اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے امریکا کے پاس ایک موقع ہے،عمران خان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ بانی عمران خان نے امریکا کو پیغام بھجوایا ہے کہ وہ ملک میں ہوئے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر نظر رکھے اور اس کے خلاف آواز اٹھائے۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب کی طرف سے یہ ایک پیغام ہے کہ امریکا کیلئے اس وقت ایک موقع ہے کہ وہ اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے، جمہوری اور قابل بھروسہ بنانے کیلئے پاکستان کے الیکشن میں ہونی والی دھاندلیوں پر نظر رکھے اور جو بھی لوگ اس میں ملوث ہیں ان سے کہے، اپنا اثرورسوخ استعمال کرے کہ وہ اس کا سد باب کریں۔

    پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

    بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے امریکا نے ہر دور میں آمروں کی سرپرستی کی ہے،امریکا نے آمروں کی یا پھر کرپٹ لوگوں کی سپورٹ کی ہے، امریکا الیکشن میں دھاندلی پر نظر رکھے اور اس کے خلاف آواز اٹھائے، ساتھ ہی پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھنے کی مذمت کرے۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ امریکا کا پاکستان کے الیکشن سے متعلق بیان کاسمیٹک قسم کا ہے، امریکا پوری دنیا میں جمہوریت کا دعویدار ہے، اس لیے اس پر اپنا کردار ادا کرے۔

    یوکرین کا روسی بحریہ کےسب سے بڑے جنگی جہاز کو تباہ کرنے کا دعویٰ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جیل سے امریکہ کیلئے دیے گئے پیغام پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سخت تنقید کی ہے، عمران خان کے اس پیغام پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے لکھا کہ امریکی سازش کا بیانیہ، ایبسلوٹلی ناٹ کا نعرہ، اس کے بعد امریکی لابنگ فرم ہائر کی اور اب امریکہ سے الیکشن 2024 کے حوالے سے مدد مانگ رہا ہے،پی پی پی اور جے یو آئی سے متعلق جو کچھ کہتا رہا وہ بھی سب کے سامنے ہے مگر آج انہیں کے ساتھ اتحاد کی باتیں کرکے تھوکا ہوا چاٹ رہا ہے۔
    https://x.com/Mian_JavedLatif/status/1758154448508010811?s=20
    ایک ٹوئٹ میں ن لیگی ترجمان نے لکھا کہ عمران خان ”امریکہ، باہر رہو!“ سے ”امریکہ، براہ کرم مجھے بچاؤ!“ میں ”سیاسی یوٹرن“ سے زیادہ تیزی سے گئے۔
    https://x.com/pmln_org/status/1758118649800413465?s=20
    https://x.com/pmln_org/status/1758155474485281172?s=20

    اے این پی نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے …

  • کچھ ملکوں کے اثاثوں کو  منجمد کرکے امریکا نے دنیا کو ایک غلط سگنل دیا

    کچھ ملکوں کے اثاثوں کو منجمد کرکے امریکا نے دنیا کو ایک غلط سگنل دیا

    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ کچھ ملکوں کی تجارت کو محدود کر کے اور اثاثوں کو منجمد کرکے امریکا نے دنیا کو ایک غلط سگنل دیا-

    باغی ٹی وی : مغربی میڈیا کو انٹرویو کے دورن روسی صدر نے کہا کہ ڈالر کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے امریکی معیشت متاثر ہوئی اور دنیا بھر میں امریکی طاقت کمزور ہوئی خارجہ پالیسی میں ڈالر کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا امریکا کی ایک بڑی غلطی ہے کچھ ملکوں کی تجارت کو محدود کر کے اور اثاثوں کو منجمد کرکے امریکا نے دنیا کو ایک غلط سگنل دیا، یہ وہ اہم ہتکھنڈے تھے جس نے امریکا کا بھرم دنیا پر قائم رکھا۔

    صدر پیوٹن نے کہا کہ 2022 تک 80 فیصد روسی غیر ملکی لین دین ڈالر میں کی جاتی تھی جبکہ دیگر ممالک کی 50 فیصد لین دین امریکی ڈالر میں کی جاتی تھی، اب یہ تعداد 31 فیصد تک کم ہو چکی ہے جبکہ دوسری کرنسی کا استعمال بھی بڑھا ہے 2022 میں ہماری 3 فیصد لین دین یوآن میں تھی جو آج 34 فیصد ہو چکی ہے۔

    واضح رہے کہ 2022 سے شروع ہونے والی روس یوکرین جنگ کے بعد روسی صدر نے پہلی بار کسی مغربی میڈیا کو انٹرویو دیا-

  • امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے،ایران

    امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے،ایران

    تہران: ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی سے سوال پوچھا کہ کیا امریکا ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پہلے بھی ہر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا ہے اور اگر اب بھی امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔

    قبل ازیں امریکانے خبردار کیا کہ ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں کے خلاف ابھی اور حملے کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے،و ائٹ ہاؤس کےقومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید حملوں کا ارادہ رکھتا ہے، ہم اس سلسلے میں مزید حملوں اور دیگر ایکشنز کا بھی سوچ رہے ہیں، مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر مزید حملوں کا مقصد یہ واضح پیغام دینا ہے جب ہماری فورسز پر حملہ کیا جائے گا اور ہمارے لوگوں کو قتل کیا جائے گا تو امریکا اس کا جواب دے گا، دوران بریفنگ ایک سوال کے جواب میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کے اندر حملے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس حوالے سے امریکی فوج محتاط رہی ہے۔

    مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر مزید حملے کریں گے،امریکا

    واضح رہے کہ اردن میں ایک فوجی بیس پر ڈرون حملے میں امریکا کے 3 فوجی ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کا الزام امریکا نے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ پر عائد کیا تھا،امریکا نے بعد ازاں شام اور عراق میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ امریکا نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ حزب اللہ کو مالی اور فوجی امداد ایران فراہم کرتا ہےجب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا تھا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملے میں ایران براہ راست ملوث تھا فی الحال ایران پر حملے کے حق میں نہیں لیکن ایران کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے تو کچھ بھی ممکن ہے۔

    بیلجیئم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا

    جاسوسی کے الزام میں چین میں گرفتار آسٹریلوی مصنف کو سزائے موت سنادی گئی

  • مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر  مزید حملے کریں گے،امریکا

    مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر مزید حملے کریں گے،امریکا

    واشنگٹن: امریکانے خبردار کیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں کے خلاف ابھی اور حملے کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے-

    باغی ٹی وی : وائٹ ہاؤس کےقومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید حملوں کا ارادہ رکھتا ہے، ہم اس سلسلے میں مزید حملوں اور دیگر ایکشنز کا بھی سوچ رہے ہیں، مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر مزید حملوں کا مقصد یہ واضح پیغام دینا ہے جب ہماری فورسز پر حملہ کیا جائے گا اور ہمارے لوگوں کو قتل کیا جائے گا تو امریکا اس کا جواب دے گا۔

    دوران بریفنگ ایک سوال کے جواب میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کے اندر حملے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس حوالے سے امریکی فوج محتاط رہی ہے۔

    جنوبی وزیرستان میں آزاد امیدوارکو پولیس نے گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ دنوں عراق، شام اور یمن میں حملے کیے جن میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ امریکا کے ساتھ برطانیہ نے بھی ہفتے کی شب یمن میں حوثیوں پر حملے کیے اس سے پہلے امریکہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے رد عمل میں دو بار ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کر چکا ہے۔

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، …

    علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کا نام بتا دیا

  • فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ

    فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ

    امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گرا،طیارہ موبائل ہوم پارک میں گرا ، طیارہ گرنے کے بعد اسے آگ لگ گئی، آگ نے قریبی گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، طیارے کے حادثے میں فوری طور پر اموات کا پتہ نہیں چل سکا تا ہم خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ طیارے میں سوار افراد کی موت ہو گئی ہو گی،

    طیارہ گرنے کی اطلاع کے بعد ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے، اور آگ بجھائی،طیارہ حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی سامنے آئیں جن میں طیارے کو مکمل طور پر تباہ دیکھا گیا ہے،حکام کا کہنا ہےکہ طیارے کے پائلٹ نے ریڈار سے غائب ہونے کے بعد قریب موجود ائیرپورٹ پر مے ڈے کال دی، اس وقت طیارہ رن وے سے 3 میل دوری پر تھا جہاں موبائل ہوم پارک واقع ہے،حکام کے مطابق طیارے کے رہائشی علاقے پر گرنے کی وجہ سے متعدد لوگوں کے مرنے اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے

    یوکرینی قیدیوں کو لے کر جانے والا روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

     خاتون نے کپڑے اتارے اور برہنہ ہو کر جہاز کے اندر گھومتی رہی

    بھارتی سرکاری ایئر لائن نے متعدد پائلٹ سمیت 200 ملازمین کو کیا فارغ

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا جس کے بعد کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے

    قطر ایئرویز کے پائلٹ کی دہلی سے دوحہ کی پرواز میں موت

  • امریکا مشرق وسطیٰ میں ایرانی اہداف پر حملوں کا منصوبہ بنا رہا ہے،امریکی میڈیا

    امریکا مشرق وسطیٰ میں ایرانی اہداف پر حملوں کا منصوبہ بنا رہا ہے،امریکی میڈیا

    امریکا مشرق وسطیٰ میں ایرانی اہداف پر حملوں کا منصوبہ بنا رہا ہے جو ہفتوں تک جاری رہ سکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے کے بعد امریکا مشرق وسطیٰ میں ایرانی اہداف پر حملوں کا منصوبہ بنا رہا ہے جو ہفتوں تک جاری رہ سکتے ہیں، امریکی منصوبے میں ایران کی سرحد سے باہر اہداف شامل ہیں جبکہ ایران کے اندر سائبر حملوں پر ہی انحصار کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اردن میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے اور تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا نے ڈرون حملے پر جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد ایران نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو سختی سے جواب دیا جائے گا۔

    انتخابات میں رخنہ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، چیف الیکشن کمشنر

    دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی کا کہنا ہےکہ ایران کو امریکا سے جنگ کے لیے کوئی خوف نہیں ہے ایران کے خلاف امریکی دھمکی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، تہران واشنگٹن سے براہ راست فوجی تصادم کے لیے خوفزدہ نہیں ہے۔

    برطانیہ کی ارب پتی کاروباری شخصیت ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا

    بھارت میں جاسوسی کے الزام میں پکڑا گیاچینی کبوتر 8 ماہ بعد بے گناہ قرار

  • امریکی عدالت نے  اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دے دیا

    امریکی عدالت نے اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دے دیا

    واشنگٹن: امریکی وفاقی عدالت نے اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: وفاقی عدالت کا یہ فیصلہ گزشتہ جمعہ کو عالمی عدالت انصاف کے تاریخی فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے، جمعہ 26 جنوری کو ایک وفاقی عدالت نے ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل – فلسطین بمقابلہ بائیڈن کیس میں دلائل اور گواہی سننے کے بعد، بائیڈن انتظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ غزہ میں نسل کشی کی روک تھام اور بصورت دیگر مدد اور حوصلہ افزائی کرنے میں اپنے فرض میں ناکام رہی ہے-

    امریکا کی وفاقی عدالت کے جج جیفری وائٹ نےفیصلے میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کامرتکب ہو رہاہےاسرائیلی حکومت کےمختلف افسرا ن کے بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ غزہ میں جاری فوجی محاصرے کا مقصد فلسطینیوں کو ختم کرنا ہے۔

    اسرائیل کاغزہ میں ناجائز یہودی بستیوں کا نیا منصوبہ تیار

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظا میہ غزہ میں نسل کشی روکنے میں ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔البتہ امریکا کو اسرائیل کی حمایت سے روکنا عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں، اس لیے مقدمہ خارج کرتے ہیں۔

    امریکی سینٹرفار کانسٹیٹیوشنل رائٹس نے فلسطینی انسانی حقوق تنظیموں کی طرف سے گزشتہ سال 13 نومبر کو وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا، مقدمے میں مدعیان نے بائیڈن، بلنکن اور آسٹن کو فوری طور پر اسرائیل کو اضافی رقم، ہتھیار اور فوجی اور سفارتی مدد فراہم کرنے سے روکنے کے لیے ابتدائی حکم امتناعی جاری کرنےکی درخواست کی تھی۔

    سکھ رہنما کے قتل میں سازش کا الزام، امریکا نے بھارت کو ڈرونز …

    امریکہ میں بھارت سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم

  • سکھ رہنما کے قتل میں سازش کا الزام، امریکا  نے بھارت کو  ڈرونز کی فروخت روک دی

    سکھ رہنما کے قتل میں سازش کا الزام، امریکا نے بھارت کو ڈرونز کی فروخت روک دی

    واشنگٹن: سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے پر امریکا نے بھارت کو ڈرونز کی فروخت روک دی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے پر امریکا نے بامعنی تحقیقات تک بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرونز کی فروخت روک دی،امریکا نے ایم کیو نائن اے 31 سی گارڈین اور اسکائی گارڈین ڈرونز بھارت کو دینے تھے تاہم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی کوشش پر ڈرونز کی خریداری امریکی کانگریس میں مسترد ہوئی، امریکی نمائندوں نے بھارت کو ڈرونز کی فروخت کیلئے درکار قانونی کارروائی کو منجمد کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ڈرونز کی فروخت روکے جانے پر رد عمل سے گریز کیا ہے جبکہ بھارتی بحریہ اور بھارتی وزارت خارجہ کے حکام بھی رپورٹ پر ردعمل دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی سفارتی عہدیداروں کے ملوث ہونے کے ثبوت پائے گئے تھے جس کے بعد امریکا میں بھی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کا منصوبہ امریکی خفیہ اداروں نے ناکام بنایا تھا اور اس سازش میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تھےامریکا اور کینیڈا نے بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل اور ان کے قتل کی سازش کے الزام کی تحقیقات میں معاونت کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔