Baaghi TV

Tag: امریکا

  • امریکا میں  طیارہ  گرکر تباہ،پائلٹ ہلاک

    امریکا میں طیارہ گرکر تباہ،پائلٹ ہلاک

    ہالی ووڈ: امریکی ریاست جنوبی فلوریڈا میں طیارہ گرکر تباہ ،طیارے میں مآگ لگنے سے ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جنوبی فلوریڈا کے علاقے پیمبروک پائنز میں پیش آیا جہاں سنگل انجن طیارہ پائپر PA-25-235 ہالی وڈ شاپنگ سینٹر کے قریب گر کر تباہ ہوگیاائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے نے قریب میں ہی قائم ائیر پورٹ سے اڑان بھری تھی جو ہالی ووڈ میامی سے تقریباً 20 میل (32 کلومیٹر) شمال میں ہے۔

    پاکستان کی موجودہ صورتحال:اراکین کانگریس نےانٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا

    انتظامیہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا تاہم طیارہ گرنے کی کے باعث شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    ہالی وڈ پولیس کا کہنا تھا کہ طیارے کے زمین پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد اطلاع ملتے ہی فائر فائٹر ز کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، جائے وقوعہ سے طیارہ کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہےجبکہ طیارہ گرنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔

    مشہور امریکی ریسلر بلی گراہم 79 سال کی عمر میں چل بسے

    نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا کہ ہلاک ہونے والا پائلٹ، جس کا حکام نے فوری طور پر نام نہیں بتایا، طیارے کا واحد مسافر تھا۔ زمین پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

    حکام نے بتایا تھا کہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے تفتیش کار جمعرات کو جائے وقوعہ پر پہنچیں گے، اور طیارے کو تفتیش کے لیے ایک آف سائٹ سہولت پر پہنچا دیا جائے گا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن تحقیقات میں مدد کرے گی۔

    ٹائٹینک کا پہلی بار فل سائز ڈیجیٹل اسکین،تصاویر دیکھ کر ماہرین دنگ رہ گئے

  • پاکستان کی موجودہ صورتحال:اراکین کانگریس  نےانٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا

    پاکستان کی موجودہ صورتحال:اراکین کانگریس نےانٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا

    واشنگٹن: پاکستان کی صورتحال پر امریکا کے 60 اراکین کانگریس نے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی: خط میں پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہےاس کے علاوہ خط میں سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن پر اظہار تشویش کیا گیا جبکہ آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر کسی خلاف ورزی کی تحقیقات کرانے پر زور بھی دیا گیا۔

    عمران خان گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں …

    امریکی وزیر خارجہ کو خط بھیجنے میں پاک پیک تنظیم نے کردار ادا کیا، پاک پیک نے کچھ عرصہ پہلے لابنگ بھی کی تھی۔

    قبل ازیں گزشتہ ماہ امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کوخط لکھاتھاکہ یہ امریکی مفاد میں ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو سپورٹ کیا جائے۔پاکستان کی پالیسی جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کے احترام سے متعلق امریکی ترجیحات کا مظہر ہو۔

    اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے،سعید غنی

    امریکی رکن کانگریس نے خط میں کہا تھا کہ مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےخط میں بریڈ شرمین نے شہبازگل پر مبینہ تشدد اور علی امین گنڈا پور کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا لکھا تھا کہ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاسی ایرینا سےختم کردیا جائے گا۔

    بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے،فیصل واوڈا

  • پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پرامریکا کا بیان جاری

    پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پرامریکا کا بیان جاری

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نےپاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ احتجاج اور اظہار رائے ایسا ہونا چاہیے جس سے سرکاری ملازمین یا املاک کو نقصان نہ پہنچے-

    باغی ٹی وی : پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتے یقین رکھتےہیں کہ احتجاج اور اظہار رائے بغیر تشدد کے ہونا چاہیے-

    چین نے جاسوسی کے الزام میں 78 سالہ امریکی شہری کو عمر قید کی سزا …

    امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ احتجاج اور اظہار رائے ایسا ہونا چاہیے جس سے سرکاری ملازمین یا املاک کو نقصان نہ پہنچے جبکہ گرفتاریاں بھی قانون کےمطابق ہونی چاہییں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ مضبوط،مستحکم اور خوشحال پاکستان پاک امریکا تعلقات کے لیے اہم ہے۔

    سعودی عرب میں انگریزی ریڈیو اسٹیشن کا آغاز

  • چین نے جاسوسی کے الزام میں 78 سالہ امریکی شہری کو عمر قید کی سزا سنادی

    چین نے جاسوسی کے الزام میں 78 سالہ امریکی شہری کو عمر قید کی سزا سنادی

    بیجنگ: چین کی عدالت نے 78 سالہ امریکی شہری جان شنگ وان لیونگ کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے”بی بی سی” کے مطابق ہانگ کانگ میں مستقل رہائشی جان شنگ وان لیونگ کو پیر کو جیل بھیج دیا گیاجنوب مشرقی شہر سوزو کی عدالت نے ان کے خلاف الزامات کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ دہری شہریت کے حامل 78 سالہ جان شنگ وان لیونگ امریکی پاسپورٹ بھی رکھتے ہیں۔ ان کے خلاف چین نے امریکا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں تحقیقات 2021 میں کی تھیں۔

    آسٹریلیا میں چینی طالبعلموں کی ’ورچوئل کڈنیپنگ‘ میں اضافہ

    چینی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیونگ کو دو سال قبل چین کی انسداد انٹیلی جنس ایجنسی کے مقامی بیورو نے شہر سے گرفتار کیا تھاتفتیش کے دوران ملزم کے خلاف ملنے والے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملک کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور دشمن ملک کے لیے جاسوسی پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے بیان کے مطابق جسے WeChat سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا گیاتھاکہ اسے جاسوسی کا مجرم پایا گیا، اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی اور سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا-

    بیجنگ میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ وہ ان رپورٹس سے آگاہ ہیں انہوں نے کہا محکمہ خارجہ کی بیرون ملک مقیم امریکی شہریوں کی حفاظت سے زیادہ کوئی ترجیح نہیں ہے۔

    سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلادیش اورمیانمار کے ساحلوں سے ٹکرا گیا

    یہ واضح نہیں ہے کہ گرفتاری کے وقت لیونگ کہاں رہ رہا تھا یہ نہیں بتایا گیا کہ انھیں قانونی چارہ جوئی کے لیے کیا مواقع اور سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ چین میں حساس مقدمات کی بند کمرہ ٹرائل معمول کی بات ہے۔

    جولائی میں، ایک نیا قانون نافذ ہو جائے گا جو چین کی جاسوسی سے متعلق قانون سازی کا دائرہ وسیع کرتا ہے۔ یہ کسی بھی ڈیٹا کے حوالے کرنے پر پابندی لگائے گا جسے حکام قومی سلامتی سے متعلق سمجھتے ہیں۔

    یاد رہے کہ چین ہانگ کانگ کو اپنا علاقہ تصور کرتا ہے اور اسے خصوصی انتظامی یونٹ کے طور پر چلاتا ہے تاہم مقامی آبادی خود کو خودمختار ریاست کے باسی کے کہتے ہیں۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب چین نے جاسوسی کے الزام میں کسی کو سزا سنائی ہو۔ ایک ممتاز چینی صحافی کو فروری 2022 کو جاپانی سفارت کار کے ساتھ لنچ کرتے ہوئےحراست میں لے لیا گیا تھا ان پر بھی جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہےاسی طرح 2019 میں چینی نژاد آسٹریلوی مصنف یانگ جون کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    ترکیہ انتخابات؛ ایک بار پھر ابتدائی نتائج میں صدر اردوان کو برتری

    علاوہ ازیں 2018 میں چینی موبائل کمپنی ’ہواوے‘ کی سی ایف او مینگ وانزو کی کینیڈا میں گرفتاری کے چند دن بعد چین نے کینیڈا کے سابق سفارت کار مائیکل کووریگ اور ایک بزنس مین مائیکل اسپاور کوحراست میں لے لیا تھاکینیڈا کا کہنا تھا کہ چین نے ہمارے دو شہریوں کو یرغمال بناکر ’ہواوے‘ کی سی ایف او کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالاجبکہ رواں برس فروری میں ایک جاپانی شخص کو چین میں جاسوسی کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں غیر ملکیوں کو حراست میں لیے جانے کے کئی ہائی پروفائل کیسز نے چین اور مغربی ممالک کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچایا ہےجیل میں ڈالنے سے چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا امکان ہے، جو 2018 میں چین کے خلاف تجارتی جنگ شروع کرنے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے دوران بگڑ گئے تھے۔

    سعودی عرب میں انگریزی ریڈیو اسٹیشن کا آغاز

    دونوں سپر پاورز تائیوان، چین کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین کی عسکریت پسندی اور کووِڈ کی ابتدا سمیت مختلف امور پر ٹکراؤ جاری رکھے ہوئے ہیں کشیدگی فروری میں اس وقت بھی بڑھ گئی تھی جب امریکہ نے ایک مبینہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا تھا، جس پر بیجنگ کا اصرار تھا کہ یہ موسم کی نگرانی کرنے والا آلہ تھا۔

  • قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے،ایران

    قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے،ایران

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ سعودی عرب کو ایران کا دشمن یا ایران کو سعودی عرب کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول ہے۔

    باغی ٹی وی :شامی نیوز ایجنسی کو دیےگئے انٹرویو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب دو بڑے ملک ہیں جن کے تعلقات کی بحالی سے خطے میں بڑی اہم تبدیلیاں رونما ہوں گی ایران اور سعودی عرب دو عظیم ملک ہیں اور ان کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے میں مساواتیں بدل جائیں گی ۔ اس مساوات کو منظم کیا جائے گا۔

    ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ،8 افراد ہلاک اور 9 زخمی

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےکہا کہ شام کے صدر بشار الاسد نے امریکی اتحاد اور اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے امریکا اور اس کے حواریوں نےشام کوتقسیم کرنےکی گھناؤنی سازش کی تھی، امریکیوں نے داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو تشکیل دینے کا اعتراف کیا ہے-

    امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ

    انہوں نے کہا کہ ہمارے اور سعودی عرب کےدرمیان تنازعہ کے عروج پر بھی ہمارے سپریم لیڈر نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا تھا کہ اصل معاملہ سے غافل مت ہوں حقیقت یہ ہےکہ ہمارے اصل دشمن امریکہ اوراسرائیل ہیں انہوں نےمزید کہاکہ ایران اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی ہم اس بات کو مسترد کرتے ہیں اور قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے۔ یا یہ بات کی جائے کہ ہم کبھی اس کے دشمن رہیں گے۔

    انٹرنیٹ کا مسلسل استعمال اور ڈیمینشیا

    واضح رہے اس ہفتے کے شروع میں رئیسی نے شام کا دو روزہ دورہ کیا تھا اور اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں ایک اہم موڑ قرار دیا-

  • ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ،8 افراد ہلاک اور 9 زخمی

    ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ،8 افراد ہلاک اور 9 زخمی

    امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر الین کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیلس کے نواحی شہر میں پیش آئے اس واقعہ میں ابتدائی طور پر 9 افراد زخمی ہوئے عینی شاہدین کے مطابق جائے واقعہ پر تین لاشیں پڑی ہوئی دیکھی ہیں ان کے مطابق حملہ آور سیاہ کپڑوں میں ملبوس تھا اور مختلف اقسام کی اشیا سے لیس تھا۔

    مِس یونیورس مقابلے کی فائنلسٹ آسٹریلوی ماڈل سینا ویر 23 سال کی عمر میں چل …

    پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں میں پانچ برس کا بچہ بھی شامل ہے، مشتبہ حملہ آور کی گاڑی کی شناخت کرلی گئی ہےشاپنگ مال میں فائرنگ کی آواز سنتے ہی قریب موجود پولیس اہلکار مال میں پہنچا اور حملہ آور کو گولی ماردی تاہم حملے کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی،فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے فوری طور پر شاپنگ مال کو خالی کرا لیا۔

    ابتدائی طورپر کہا گیا تھا کہ حملہ آور کا ممکنہ طورپر ایک اور ساتھی بھی موجود ہے جس کی تلاش جاری ہے تاہم بعد میں تصدیق کی گئی کہ حملہ آور تنہا تھاایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور اکیلا ہی تھا اور اس نے شاپنگ سینٹر کے باہر سے ہی فائرنگ شروع کردی۔

    روسی مصنف کی کار پر دھماکہ زخار پریلیپین زخمی جبکہ ڈرائیور ہلاک

    ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ کو ’ناقابل بیان سانحہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مقامی حکام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    الین شہر میں پاکستانیوں سمیت جنوبی ایشیائی افراد کی بڑی تعداد آباد ہے تاہم ہلاک شدہ اور زخمی افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    بھارتی مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا

  • قبل از پیدائش بچے کے دماغ کی ناقابل یقین سرجری

    قبل از پیدائش بچے کے دماغ کی ناقابل یقین سرجری

    واشنگٹن: ڈاکٹروں نے ایک ایسے بچے کے دماغ کی ناقابل یقین سرجری کی ہے جو ابھی پیدا نہیں ہوا اور ماں کے رحم میں ہے۔

    باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق امریکی ڈاکٹروں نے اس طرح کی سرجری کر کے میڈیکل کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی ہےبوسٹن چلڈرن اسپتال میں کیا جانے والا آپریشن دراصل دماغ میں پیدا ہونے والے نقص ’وینس آگ گیلن میلفارمیشن‘ کو دور کرنا تھا۔

    انٹرنیٹ کا مسلسل استعمال اور ڈیمینشیا

    ڈاکٹروں کے مطابق یہ بیماری اس وقت لاحق ہوتی ہے جب دماغ سے دل کی طرف خون لے جانے والی نالیاں درست طور پر کام نہ کریں جس کی وجہ سے رگوں میں خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے اور مزید کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔

    جرنل سٹروک میں شائع تحقیق کے مطابق اگرچہ یوٹریس کی سرجری میں جو بچے کی پیدائش سے پہلے کی جاتی ہےکو دیگر حالات کے لیے استعمال کیا جاتا ہےیہ الٹراساؤنڈ گا ئیڈڈ طریقہ کار اس حالت کے لیے پہلا طریقہ تھا –

    تاریخ رقم کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم کے رکن ڈاکٹر ڈیرن اوربیچ نے اس حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا پیدائش کے فوراً بعد دماغ کے مسائل اور دل کا فیل ہو جانا میڈیکل کے لیے دو بڑے چیلنجز ہیں عموماً ایسے بچوں کا علاج تب کیا جاتا ہے جب وہ پیدا ہو جائیں اور چھوٹے آلات کو جسم میں داخل کر کے خون کے بہاؤ کو کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن زیادہ تر اس عمل میں تاخیر ہوتی ہے۔

    امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ

    ڈاکٹر ڈیرن اوربیچ کے مطابق ایسے کیسز میں اچھی نگہداشت کے باجود 50 سے 60 فیصد بچے پیدائش کے فوراً شدید بیمار ہوتے ہیں اور 40 فیصد شرح اموات کی وجہ بھی یہی صورت حال دکھائی دیتی ہے۔ بچ جانے والے بچوں میں سے بھی تقریباً آدھے دماغی مسائل کا شکار رہتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق جس بچےکا آپریشن کیا گیا ہےوہ ماں کے رحم میں معمول کے مطابق پرورش پا رہا تھا لیکن الٹراساؤنڈ میں ڈاکٹروں نے دیکھا تھا کہ اس کے دماغ کی نالیوں میں کچھ خرابی ہے جو خطرناک حد تک بڑھ چکی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق حمل کے 34 ویں ہفتے میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے سرجری کی تیاری کی اور اس وقت بچہ یوٹریس کے اندر تھا۔ آپریشن کے لیے الٹراساؤنڈ کی رہنمائی میں ایک چھوٹی سوئی بچے کے دماغ تک پہنچائی گئی جو خون کے غیرمعمولی بہاؤ روکنے کے استعمال ہوتی ہے۔

    نوواں جائزہ مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہوگی،چیف آئی ایم ایف

    17 مارچ کو، ڈینور کولمین پیدا ہوئی، جس کا وزن 4 پاؤنڈ اور 1 اونس تھا 36 سالہ والدہ کینیاٹا کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی بار اس کا رونا سنا اور بس، میں میں الفاظ میں بھی بیان نہیں کر سکتی کہ میں نے اس لمحے کیسا محسوس کیا-

    ولکنز نے کہا کہ اس کے ڈاکٹر بھی خوش تھےفوری طور پر نئے نوزائیدہ دور میں، وہ بہت مستحکم تھی اور اسے کسی بھی فوری علاج کی ضرورت نہیں تھی جس کی انہیں عام طور پر ضرورت ہوتی ہے-

  • امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ

    امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ

    امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جس میں امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو جنوبی کوریا میں ایک بڑے امریکی فوجی اڈے کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔

    شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

    امریکی فوج کی جانب سے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ طیارہ آٹھویں فائٹر ونگ کے لیے تھا جو ہفتے کی صبح تقریباً 9:45 بجے اوسان ائیربیس کے قریب کھیتوں میں گرکر تباہ ہوگیا۔

    امریکی عسکری حکام نے بتایا کہ پائلٹ کو بحفاظت باہر نکالا گیا اور اسے قریبی طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا۔ فوج کے مطابق اس واقعے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا پائلٹ معمول کی تربیتی پرواز میں حصہ لے رہا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    کانگو میں بارشوں کے باعث سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور 130 کے …

    جنوبی کوریا کے صوبہ گیونگگی کے گورنر کم ڈونگ یون نے ٹویٹر پر لکھا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور فائر حکام نے طیارے میں لگی آگ کو بجھایا۔

    اوسان ایئر بیس امریکی فضائیہ کا شمالی کوریا کا قریب ترین اڈہ ہے، جو اس کی سرحد سے تقریباً 40 میل (64 کلومیٹر) دور ہے۔

    انٹرنیٹ کا مسلسل استعمال اور ڈیمینشیا

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

    امریکا میں شرحِ سود بڑھنے سےعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی ڈبلیو ٹی آئی ساڑھے 3 ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت 68.60 پر آگئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل 3 ڈالر سستا ہوجانے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 72.30 ڈالر ہوگئی ہے۔

    امریکا میں شرح سود میں مزید اضافے کے بعد 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    گزشتہ روز ہی امریکی ڈبلیو ٹی آئی 3.94 ڈالر سستا ہو کر فی بیرل قیمت 71.71 ڈالر پرآیا تھا جبکہ برطانوی برینٹ 4 ڈالر کے قریب سستا ہونے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 75.40 ڈالر ہوگئی تھی۔

    چینی وزیرخارجہ جمعے کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے

    واضح رہے کہ امریکی مرکزی بینک نے شرحِ سود میں مزید 0.25 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے بعد امریکا میں شرحِ سود بڑھ کر5.25 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے شرح سود میں اضا فے کے بعد امریکی منڈیا ں گر گئیں ڈاؤ جونز ،ایس اینڈ پی اور نیسڈیک میں مندی دیکھی گئی ،اس اقدام نے اس کی بینچ مارک کی شرح کو 5فیصد اور 5.25فیصد کے درمیان دھکیل دیا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ شرح سود میں آئندہ کچھ عرصے تک مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا-

    الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

  • امریکا میں شرح سود میں مزید اضافے کے بعد 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    امریکا میں شرح سود میں مزید اضافے کے بعد 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    امریکی مرکزی بینک (فیڈرل ریزرو) نے شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ کر دیا جس کے بعد شرح سود 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود 5 سے بڑھا کر 5.25 فیصد کردی ہےامریکا میں ایک سال سے کچھ زیادہ عرصے میں شرح سود میں یہ 10ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہےامریکی فیڈرل ریزرو مہنگائی کی سالانہ شرح 2 فیصد تک کرنے کا ہدف رکھتا ہے، شرح سود میں حالیہ اضافے کے بعد شرح سود 16 سال کی بلند سطح پر پہنچی ہے۔

    سگریٹ نوشی چھوڑنے کیلئے تُرک شہری نے اپنا سر پنجرے میں بند کر لیا

    فیڈرل بینک نے اشارہ کیا کہ بدھ کا اضافہ اب کے لیے آخری ہو سکتا ہے-

    شرح سود میں اضا فے کے بعد امریکی منڈیا ں گر گئیں ڈاؤ جونز ،ایس اینڈ پی اور نیسڈیک میں مندی دیکھی گئی ،اس اقدام نے اس کی بینچ مارک کی شرح کو 5فیصد اور 5.25فیصد کے درمیان دھکیل دیا ہے –

    ماہرین کا خیال ہے کہ شرح سود میں آئندہ کچھ عرصے تک مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

    بلند شرحوں نے دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں قرض لینے کے اخراجات میں تیزی سے اضافہ کیا ہے، جس سے ہاؤسنگ اور تین امریکی بینکوں کی حالیہ ناکامیوں میں کردار ادا کرنے جیسے شعبوں میں سست روی پیدا ہوئی ہے۔

    فیڈرل ریزرو کے چیئر جیروم پاول نے اعلان کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اسے ایک "اہم تبدیلی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہم مزید یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اضافی شرح سود میں اضافے کی توقع ہےتاہم، انہوں نے مزید کارروائی کو مسترد کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا: "ہم آنے والے ڈیٹا سے متاثر ہوں گے۔

    کینیا:109 پیروکاروں کی موت کا ذمہ دارخود ساختہ پادری عدالت میں پیش

    بینک نے گزشتہ سال اس وقت جارحانہ طور پر شرح سود میں اضافہ کرنا شروع کیا جب امریکہ میں قیمتیں دہائیوں میں سب سے تیز رفتاری سے بڑھ رہی تھیں برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا بھر کے مرکزی بینکوں نے بھی ایسی ہی کارروائی کی ہے۔

    زیادہ شرح سود کے باعث گھر خریدنا، کاروبار کو بڑھانے کے لیے قرض لینا یا دیگر قرض لینا زیادہ مہنگا ہو جاتا ہے۔ ان اخراجات کو بڑھا کر، حکام توقع کرتے ہیں کہ مانگ گر جائے گی اور قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

    جب سے فیڈرل بینک نے اپنی مہم شروع کی ہے، امریکہ میں قیمتوں میں اضافے نے اعتدال کے آثار دکھائے ہیں مارچ میں، افراط زر، جس شرح سے قیمتیں بڑھتی ہیں، 5فیصد پر کھڑی رہی – تقریباً دو سالوں میں سب سے کم سطح پر اگرچہ فیڈ کے لیے اب بھی غیر آرام دہ حد تک زیادہ ہے، جو کہ 2فیصد کی شرح کو نشانہ بنا رہا ہے۔

    EY-Parthenon کے چیف اکانومسٹ گریگوری ڈیکو نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ فیڈ اب توقف کرنے کے لیے "سمجھداری” کا مظاہرہ کرے گا، کیونکہ سرگرمی سست ہونے سے معیشت کو خطرات بڑھ رہے ہیں۔

    سعودی عرب کیوں گئے؟فرانسیسی کلب نے میسی کو معطل کر دیا

    انہوں نے کہا کہ آج معیشت میں کساد بازاری کا خوف بہت زیادہ ہے۔ "مجھے نہیں لگتا کہ افراط زر کی جنگ ختم ہو گئی ہے، لیکن ہم ایک ایسی صورتحال میں ہیں جہاں ہم بتدریج کمی دیکھ رہے ہیں اور ہم ایسے ماحول میں بھی ہیں جہاں شرح سود زیادہ اور بلند ہے اور اس وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کو روکنا چاہیے، جو آنے والے مہینوں میں مزید تنزلی کا باعث بنے۔”

    بال چین مینوفیکچرنگ، نیویارک میں ایک ملکیتی فرم میں، حالیہ مہینوں میں اقتصادی پریشانیوں کی وجہ سے صارفین زیادہ محتاط ہو گئے ہیں، صدر بل ٹوبنر کا کہنا ہے اس کی کمپنی نے اب بھی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے جواب میں اپنی سپلائی کو دوبارہ بھرنے میں کمی کر دی ہے۔

    لیکن انہوں نے کہا کہ ان کی فرم کو قرض لینے کی فوری ضرورتوں کا سامنا نہیں ہے اور وہ پر امید ہیں کہ کوئی بھی سست روی ہلکی اور نسبتاً مختصر مدت کے لیے ہوگی۔

    بکھنگم پیلس پر حملے کی کوشش،نامعلوم شخص گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو یکم جون تک امریکا دیوالیہ ہوجائے گا، کانگریس قرض کی حد بڑھائے یا حد کو معطل کر دے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں سلیکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک دیوالیہ ہوچکے ہیں۔