Baaghi TV

Tag: امریکا

  • امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

    امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

    واشنگٹن: امریکی ریاست الاباما میں ہونے والی ویک اینڈ ڈانس پارٹی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق ریاست الباما میں ہونے والی پارٹی میں ایک شخص نے معمولی سی تلخ کلامی پر جھگڑا شروع کردیا اور پارٹی کے شرکاء پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جبکہ 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی کی جا رہی ہے، تاحال ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی، نائٹ پارٹی میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے،بیرسٹر گوہر

    واضح د رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد روڈ حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہے، جس کی وجہ اسلحے کی خرید و فروخت کے قوانین میں بے جا نرمی ہے۔

    190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،وفاقی کابینہ کی منظوری میں غیرقانونی چیز کیا ہے؟عدالت

  • امریکا میں شخص کا چرچ میں داخل ہو کر پادری پر حملہ

    امریکا میں شخص کا چرچ میں داخل ہو کر پادری پر حملہ

    پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک شخص نے چرچ میں داخل ہوکر پادری پر یہ کہتے ہوئے پستول تان لیا کہ خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ جاکر پادری کو مار ڈالو۔

    باغی ٹی وی : نارتھ بریڈ ڈاک کے جیزز ڈویلنگ پلیس چرچ میں پاسٹر گلین جرمنی لائیو اسٹریمنگ میں دعائیہ کلمات ادا کر رہا تھا کہ ایک شخص چرچ میں داخل ہوا، تیزی سے پادری کے نزدیک پہنچا اور اس پر پستول تان لیا، اس سے پہلے کہ وہ فائر کرتا، عبادت کے لیے آئے ہوئے ایک شخص نے تیزی سے آگے بڑھ کر اُسے دبوچا اور گرادیا۔

    پاسٹر گلین جرمنی نے بھی آگے بڑھ کر اس سے پستول چھین لیا 26 سالہ برنارڈ جے پولائٹ نے پستول نکالنے سے پہلے پاسٹر گلین کی طرف مسکراکر دیکھا گرفتاری کے بعد اس نے بتایا کہ خدا نے اسے حکم دیا تھا کہ پادری کو مار ڈالو، برنارڈ پولائٹ نے فائر کرنے کی کوشش کی تھی مگر پستول میں کوئی خرابی واقع ہونے سے گولی چلی نہیں، یہ واقعہ ہزاروں افراد نے گھر بیٹھے دیکھا کیونکہ چرچ کی دعائیہ تقریب کی لائیو اسٹریمنگ کی جارہی تھی۔

  • عورت کا روپ دھار کر  چوی کرنے والا شخص گرفتار

    عورت کا روپ دھار کر چوی کرنے والا شخص گرفتار

    فلوریڈا: امریکا میں سنہرے بالوں والی عورت کا روپ دھار کر چوی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ شہری کو حال ہی میں ایک کشتی چوری کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ملزم کی شناخت جوشوا کولوٹکا کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ایک کشتی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے علاقے کی چھان بین کررہی تھی جب اسی دوران انہوں نے ایک سنہرے بالوں والی عورت کو دیکھا جس نے ہلکے نیلے رنگ کے لباس پر سفید کوٹ پہنا ہوا تھا اور بڑا چشمہ لگا کر گھر سے نکل رہی تھی، پولیس نے اسے روکا اور فوراً ہی سمجھ گئے کہ عورت دراصل ایک مرد ہے اور تفتیش کے بعد وہ ملزم جوشوا ہی نکلا جسکی انہیں تلاش تھی جوشوا کو فوراً حراست میں لے لیا گیا۔

    پاکستان کو خوشحال اور پرامن ملک بنانے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا،ترجمان پاک فوج

    پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ انہوں نے جوشوا کولوٹکا کو عورت کا بھیس بدل کر ایک رہائش گاہ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا،مشتبہ شخص کے گھر سے چوری کی گئی متعدد دیگر اشیا بھی ملی ہیں، تفتیش کار اب چوری کی دیگر وارداتوں سے جُڑے واقعات کی بھی تفتیش کریں گے۔

    بیروزگاری بڑا مسئلہ جس کو حل کرنے کیلئے سندھ حکومت کوشاں ہے،وزیراعلیٰ سندھ

  • اسرئیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ،عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم

    اسرئیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ،عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم

    دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر نے امریکا و اسرائیل کی جانب سے مسلسل ملنے والی دھمکیوں پر کہا ہے کہ امریکا و اسرائیل عالمی عدالت کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمیت سینئر اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے کو پوری طاقت سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کے باعث عالمی عدالت انصاف سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمیت سینئر اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کا امکان ہے، امریکا و اسرائیل عالمی عدالت کو اس کام سے پوری طاقت سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے اہلکاروں کو ڈرانے دھما کے ، ان پر غلط طریقے سے اثر انداز ہونے اور ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی تمام کوششیں فوری طور پر بند کی جائیں، عدالت سرکار ی اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ یکساں طور پر بات چیت کا خیرمقدم کرتی ہے، لیکن ایسا صرف اسی صورت میں ہوگا جب اس کے لیے آزادانہ اور غیر جانبداری سے کام کرنا ممکن ہو، لیکن اس آزادی اور غیر جانبداری کو مجروح کیا جارہا ہے، انتقامی کارروائی کی دھمکیاں مل رہی ہیں، یہ دھمکیاں عالمی عدالت کی طرف سے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ اور جرم کا باعث بن سکتی ہیں۔

  • امریکا یہود دشمنی اور نفرت آمیز تقریروں کی مذمت جاری رکھے گا، جین بیئر

    امریکا یہود دشمنی اور نفرت آمیز تقریروں کی مذمت جاری رکھے گا، جین بیئر

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرین جین بیئر نے کہا ہے کہ جامعات میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہرے خلل کا باعث بن رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی سے کرین جین بیئر سے مظاہرین پر پولیس کے تشدد سے متعلق سوال پوچھے گئے سوال پر کہا کہ امریکا اپنے شہریوں کے احتجاج کے حق کو تسلیم کرتا ہے لیکن جامعات میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہرے خلل کا باعث بن رہے ہیں، امریکی یونیورسٹیوں میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج بہت محدود پیمانے پر تھا اور صرف چند فیصد طلبا نے شرکت کی۔

    پریس سیکرٹری کرین جین بیئر نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اموات کی شرح کے خلاف نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے غصے سے آگاہ ہیں لیکن یہ مظاہرے پُرامن ہونے چاہیے، امریکا یہود دشمنی اور نفرت آمیز تقریروں کی مذمت جاری رکھے گا۔

    دوسری جانب امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہروں اور احتجاج کا کوئی جواز نہیں نیو یارک پولیس نے اچھا کیا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس پر چھاپے مارے اور گرفتاریاں کیں مجھے تو یہ سب دیکھ کر بہت مزا آیا۔

    اسکونسن ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جامعات میں اسرائیل مخالف احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں کے ذمہ دار صدر بائیڈن ہیں اس حوالے سے پہلے سے تیاریاں کی جانی چاہیے تھیں تاکہ مظاہرین سے بروقت نمٹ لیا جاتا،نیو یارک کے پولیس افسران نے کمال کر دکھایا کہ کولمییا اور سٹی کالج نیو یارک میں 300 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرکے کیمپس خالی کروایا کسی بھی تعلیمی ادارے میں سیاسی بنیادوں پر مظاہروں اور احتجاج کی کوئی گنجائش نہیں بائیڈن انتظامیہ کو اس صورتِ حال کا نوٹس لیتے ہوئے جامع حکمتِ عملی کے تحت احتجاج روکنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ امریکا کی جامعات میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہروں میں شریک طلبا پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، تشدد کا نشانہ بنایا اور 500 سے زائد کو حراست میں لے لیا تھا۔

  • پاکستان اورامریکا کےمشترکہ سکیورٹی مفادات ہیں،امریکا

    پاکستان اورامریکا کےمشترکہ سکیورٹی مفادات ہیں،امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکا کےمشترکہ سکیورٹی مفادات ہیں-

    باغی ٹی وی : پریس بریفنگ میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں، علاقائی سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنا دونوں ممالک کی ترجیح ہے، قومی سلامتی کے امور پر پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری ہے۔

    غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ رفاہ آپریشن کے لیے اسرائیل کا منصوبہ نہیں دیکھا، رفاہ آپریشن پر امریکا کے خدشات اپنی جگہ پر موجود ہیں۔

    دوسری جانب 18 برس تک امریکی سفارت کار کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی ہالا رہاریت نے اچانک سے بائیڈن انتظامیہ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے معاملے پر امریکا سے کسی کے مزید نفرت کرنے کی وجہ نہیں بننا چاہتی۔

    امریکی اخبار کوانٹرویو میں ہالا رہاریت نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ 18 برس کے کیرئیر میں ہمیشہ پالیسی پر بات ہوتے دیکھی تھی کہ امریکا کیا غلط کر رہا ہے اور کیا درست مگر حیران کن اور منجمد کرنے والی یہ صورتحال پہلی مرتبہ غزہ تنازعے پر پیدا ہوئی تھی اس لیے اکتوبر سے غزہ صورتحال پر انٹرویو دینا بند کردئیے تھے، محکمہ خارجہ میں لوگ ڈر کے مارے غزہ کا ذکر کرنے سے بھی گریز کرتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ محکمہ خارجہ غزہ پر جن نکات پر بات کا کہتا تھا وہ اشتعال انگیز تھے، وہ نکات فلسطینیوں کو یکسر نظرانداز کرتے تھے، ان میں فلسطینیوں کی حالت زار کا ذکر نہیں ہوتا تھا اگر وہ محکمہ خارجہ کے نکات پر بات کرتیں تو لوگ ٹی وی پر جوتا مارنے کا سوچتے، امریکی پرچم جلانے کا سوچتے اور امریکی فوج پر راکٹ مارنے کا سوچتے۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں ڈر ہے یتیم فلسطینی بچے کل کو ہتھیار اٹھا کر بدلا لینے نہ کھڑے ہو جائیں کیونکہ امریکی پالیسی پوری نسل کو انتقام پر اکسا رہی ہے بطور انسان، بطور ایک ماں یہ کیسے ممکن ہے، مردہ فلسطینی بچوں کی ویڈیو آپ پر اثر نہ ڈالیں؟ یہ المناک تھا کہ فلسطینی بچوں کو مارنے والے بم ہمارے تھے اور زیادہ المناک یہ تھا کہ اموات کے باوجود ہم مزید اسلحہ اسرائیل بھیج رہے تھے، ہالا نے اس معاملے پر امریکی پالیسی کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسلحہ کی نہیں سفارت کاری کی ضرورت ہے۔

  • امریکی تعلیمی اداروں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے،نیتن یاہو

    امریکی تعلیمی اداروں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے،نیتن یاہو

    تل ابیب: امریکی یونیورسٹیز میں فلسطین کے حق میں جاری احتجاجی مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سٹپٹا گئے-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تعلیمی اداروں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے، معروف اور بڑی یونیورسٹیز پر یہود مخالف ہجوموں نے قبضہ کر لیا ہے جو اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    نیتن یاہو نے کہا کہ یہ یہود مخالف ہجوم یہودی طلبہ اور اساتذہ پر حملے کررہے ہیں، وہ اسرائیل مردہ باد، یہودی مردہ باد یہاں تک کہ امریکا مردہ باد کے نعرے لگارہے ہیں، یہی کچھ 1930 میں جرمن جامعات میں بھی ہوا تھا، اس سلسلے کو روکنا اور اس کی مذمت کرنی ہوگی، امریکا بھر میں اور یورپی ممالک میں یہود دشمنی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، ہم تو غزہ میں صرف اپنا دفاع کررہے ہیں، ہم پر قتل عام کا جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے۔

    ملالہ یوسف زئی نے بالآخرمظلوم فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کر دی

    دوسری جانب اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان مائیک جونسن نے کولمبیا یونیورسٹی کے صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا اور کہا کولمبیا یونیورسٹی کے صدر فلسطین کے حامی کیمپوں کو ختم کرنے میں ناکام رہے، امریکا بھر کے کالج کیمپوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے، جبکہ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدرجوبائیڈن امریکی جامعات میں آزادی اظہار رائے کے حامی ہیں-

    سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا

    واضح رہے کہ امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی سمیت متعدد جامعات میں غزہ میں اسرائیل مخالف کے خلاف دھرنے اور مظاہرے جاری ہیں۔ امریکی پولیس نے بڑے پیمانے پر طلبہ کو گرفتار کیا ہے اور ان کے داخلے بھی معطل کیے گئے ہیں،اس کے باوجود احتجاج میں مزید شدت آتی جارہی ہے، اس احتجاج میں ہر طبہ فکر اور مذہب سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات اور اساتذہ شریک ہیں۔ کولمبیا یونی ورسٹی خصوصا اس احتجاج کا مرکز ہے طلبہ و طالبات اپنی یونیورسٹیوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کی حامی کمپنیوں کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ مظاہرین کا نعرہ ہے “نسل کشی میں سرمایہ کاری بند کرو”۔

    پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی،گرفتار دہشتگرد کا انکشاف

  • بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شرمناک حد تک بڑھ چکی ہیں،امریکا

    بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شرمناک حد تک بڑھ چکی ہیں،امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تفصیلی رپورٹ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: مذکورہ رپورٹ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے 22 اپریل 2024 کو جاری کی، رپورٹ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری انٹونی بلنکن کی جانب سے پیش کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شرمناک حد تک بڑھ چکی ہیں-

    امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی پر سابقہ رپورٹ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، 2023 میں بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں کوکی اور میتی قبیلوں کے درمیان نسلی تنازعہ کا آغاز ہوا جس کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں، 3 مئی سے 15 نومبر کے درمیان کم از کم 175 افراد ہلاک اور 60,000 سے زیادہ بے گھر ہوئے-

    پاکستان اور ایران کو نئے معاہدوں میں پیشرفت کی صورت میں نئی پابندیوں …

    امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے سول سوسائٹی کی تنظیموں، مذہبی اقلیتوں، جیسے سکھوں و مسلمانوں، اور سیاسی اپوزیشن کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کے بھی بے شمار واقعات رونما ہوئے، جموں و کشمیر میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے پرتشدد تفتیش کی بھی متعدد رپورٹس موصول ہوئی ہیں،بھارتی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا اداروں پر دباؤ ڈالا یا ہراساں کیا-

    ضمنی الیکشن: کوہلو میں پولنگ اسٹیشن کے قریب راکٹ حملہ

    رپورٹ میں کہا گیا کہ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے 2023 میں آزادی صحافت کے انڈیکس میں بھارت کو 180 ممالک میں سے 161 نمبر پر رکھا، انسانی حقوق کی تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ مودی کے دور میں ماحول انتہائی خراب ہوا ہے،رپورٹ میں مودی کے زیرِ اقتدار نفرت انگیز تقاریر میں اضافے، کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی، شہریت کا قانون جسے اقوام متحدہ “بنیادی طور پر امتیازی” قرار دیتا ہے اور غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے نام پر مسلمانوں کی املاک کی مسماری کا بھی ذکر کیا گیا-

    رواں سال کے مکمل پنک مون کا ملک بھرمیں نظارہ

  • پاکستان اور ایران کو   نئے معاہدوں میں پیشرفت کی صورت میں نئی پابندیوں سامنا ہو سکتا ہے،امریکا

    پاکستان اور ایران کو نئے معاہدوں میں پیشرفت کی صورت میں نئی پابندیوں سامنا ہو سکتا ہے،امریکا

    واشنگٹن:امریکا نے پاکستان اور ایران کو نئے معاہدوں میں پیش رفت کی صورت میں نئی پابندیوں سے خبردار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور امریکا نے باہمی معاہدوں میں پیش رفت کی تو انہیں نئی پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے پاکستان کو ایران سے تعلقات اپنی خارجہ پالیسی کے تحت دیکھنے چاہئیں، ایرانی صدر کے تین روزہ دورہ پاکستان کے موقع پر جاری کیا جانے والا یہ امریکی انتباہ غیر معمولی نسبتی اہمیت رکھتا ہے۔

    ویدانت پٹیل نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی وسیع تر تباہی کے ہتھیاروں کے پروگرامز پر کام ہوگا، امریکا کی طرف سے اقدامات یقینی بنائے جائیں گے جو بھی ایران سے لین دین کرے اُسے ہم ممکنہ نتائج سے خبردار کرتے ہیں حکومتِ پاکستان کو جو کچھ بھی کرنا ہے اپنی خارجہ پالیسی کے اہداف کا حصول یقینی بنانے کی خاطر کرنا ہے۔

    کراچی میں ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی

    امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے پاکستان کو خبردار کرنے کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے موجود ہیں جو وسیع تر تباہی کے ہتھیاروں کی تیاری اور ان کی ترسیل میں معاونت کر رہے ہیں، بیلاروس میں ایسے چینی ادارے موجود ہیں جنہوں نے، ہمارے مشاہدے کے مطابق، پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے بنیادی آلات اور دیگر سامان فراہم کیا ہے، ان میں مِنسک وہیل ٹریکٹر پلانٹ بھی شامل ہے جس نے پاکستان کو دور مار بیلسٹک میزائل کی تیاری کے لیے اسپیشل وہیکل چیسس فراہم کرنے پر کام کیا ہے۔

    مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

  • امریکا نے پاکستان سے متعلق انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی

    امریکا نے پاکستان سے متعلق انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی

    واشنگٹن: امریکانے پاکستان سے متعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : عرب نیوز کے مطابق ہیومن رائٹس پریکٹسس کی کنٹری رپورٹس 2023 سے متعلق امریکا نے رپورٹ میں پاکستان کا بھی ذکر کیا ہےامریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینا اور بنیادی آزادیوں کا دفاع کرنا اس بات کا مزکر ہے، کہ ہم بحیثیت ملک کون ہیں، انسانیت کی فلاح و بہبود اور آزادی کے لیے کام کرنے والوں کو امریکا ہمیشہ سپورٹ کرتا رہے گا۔

    یچ آر سی پی نے حراستی مراکز میں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ کئےامریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بلوچستان میں منحرفین کے اغوا، تشدد اور قتل کے واقعات رپورٹ کئے اور حکومت یا اس کے ایجنٹوں کے ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک کی نشاندہی کی گئیغیر قانونی حراست، سیاسی قیدی، آزادی اظہار پر سنگین پابندیوں کی نشاندہی بھی امریکی رپورٹ کا حصہ بنائی گئی ہے جبکہ میڈیا کی آزادی، صحافیوں پر تشدد اور صحافیوں کی بلاجواز گرفتاریوں کی نشاندہی بھی رپورٹ میں شامل ہے۔

    زیرِ اعظم کا ٹیکس کیسز التوا کا نوٹس ،متعلقہ تمام افسران کو معطل …

    گمشدگیاں، سنسرشپ کے مسائل، توہین مذہب کے خلاف قوانین، اقلیتوں کےخلاف واقعات اور انٹرنیٹ کی آزادی پر سنگین پابندیاں بھی پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال کی رپورٹ میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق خواتین صحافیوں کو خاص طور پر جنسی تشدد اور ہراسانی کے خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی رپورٹ میں جنسی تشدد، کم عمری میں جبری شادیاں، ہم جنس پرستوں کو نشانہ بنانے، ٹرانس جینڈرز ملزمان کو مرد قیدیوں کے ساتھ رکھنے پر ہراسانی کا سامنا، پرامن اجتماع کی آزادی میں مداخلت اور خواتین سے امتیازی سلوک کا بھی ذکر ہے

    9 مئی واقعات کےمقدمات سے بریت ، شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

    رپورٹ میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر بندش سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے بھی ذکر کیا گیا ہے، انٹرنیٹ کی آزادی پر سنگین پابندیاں، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے کام پر حد سے زیادہ پابندی والے قوانین سمیت پرامن اجتماع کی آزادی اور انجمن کی آزادی میں خاطر خواہ مداخلت، مذہبی آزادی کی پابندیاں، نقل و حرکت کی آزادی پر پابندیاں، افراد کی زبردستی یا زبردستی کسی ایسے ملک میں واپسی جہاں انہیں ممکنہ طور پر تشدد یا ایذا رسانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    عالمی مالیاتی فنڈ کے علاوہ کسی پلان بی کا تصور نہیں کیا جاسکتا،وزیر خزانہ

    جبکہ سرکار سے متعلق امریکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے شاذ و نادر ہی ایسے اہلکاروں کی شناخت اور سزا دینے کے لیے قابل اعتماد اقدامات کیے دہشت گردی کے تشدد اور غیر ریاستی عناصر کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے انسانی حقوق کے مسائل میں اہم کردار ادا کیا، سال کے دوران دہشت گردی کے تشدد میں اضافہ ہوا، شہریوں، فوجیوں اور پولیس کے خلاف دہشت گرد اور سرحد پار سے عسکریت پسندوں کے حملوں میں سینکڑوں ہلاکتیں ہوئیں، فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف اہم مہمات جاری رکھی۔

    زیرِ اعظم کا ٹیکس کیسز التوا کا نوٹس ،متعلقہ تمام افسران کو معطل …

    جنوبی ایشیائی ملک میں نومبر 2022 سے جب عسکریت پسندوں اور ریاست کے درمیان ایک نازک جنگ بندی ٹوٹ گئی تھی، تشدد، خاص طور پر خودکش حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اس کے بعد سے پاکستان نے پاکستانی طالبان یا تحریک طالبان پاکستان (TTP) اور ایک بلوچ علیحدگی پسند عسکریت پسند تنظیم، بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) کے خلاف ملک کے دو مغربی صوبوں میں فوجی کارروائیاں کی ہیں جن کی سرحد افغانستان سے ملتی ہے۔