Baaghi TV

Tag: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

  • امریکہ کی نئی سفری پابندیاں، لسٹ میں پاکستان بھی شامل

    امریکہ کی نئی سفری پابندیاں، لسٹ میں پاکستان بھی شامل

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیاں عائد ہوں گی،متعدد ممالک کے نام پر مشتمل ریڈ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ریڈ لسٹ میں موجود ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی،سوڈان، صومالیہ ،ایران، شام ، یمن اور شمالی کوریا فہرست میں شامل ہیں۔پاکستان اور افغانستان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے،ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندی کل لگائی جا سکتی ہے۔دوسری جانب وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکی ویزے سے متعلق بیان پر فارن افیئرز والے بہتر بتا سکتے ہیں،ہم تو چاہتے ہیں کہ امریکاسے تعلقات اچھے ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف زہریلے پروپیگنڈہ کرنے میں بھارتی امریکن لابی انتہائی ملوث رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کا گروپ بھی سازشیں کر رہا ہے۔ تاہم حال ہی میں امریکہ کو مطلوب ایک خطرناک دہشت گرد کی پاکستان میں گرفتاری اور امریکہ کو حوالگی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ میں کافی قربت دیکھنے میں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دوران پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان حالیہ رابطے میں سفری پابندیوں کی فہرست سب سے زیادہ زیر بحث رہی۔

    کراچی ،پسند کی شادی ،سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

    ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

    محسن نقوی کو 3 عہدوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی

    کراچی ،پسند کی شادی ،سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

  • چین کا امریکی زرعی مصنوعات پر اضافی 15 فیصد محصولات کا اعلان

    چین کا امریکی زرعی مصنوعات پر اضافی 15 فیصد محصولات کا اعلان

    چین نے امریکی زرعی مصنوعات پر اضافی 15 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت تجارت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چین امریکی چکن، گندم، سویا بین، کپاس، مکئی اور گائے کے گوشت پر اضافی ٹیرف وصول کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر محصولات کا فیصلہ 10 مارچ سے نافذ ہو گا۔چین نے محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد 15 امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کر دیا۔واضح رہے کہ چین کی جانب سے محصولات عائد کرنے کا اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس لاگو کرنے کے بعد اٹھایا گیا۔

    اس سے قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا بھی امریکا کے خلاف جوابی ٹیرف لگائے گا،انہوں نے کہا تھا کہ ہم 155 ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیاء پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف لگائیں گے۔ وزیراعظم ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ٹیرف اُس وقت تک رہیں گے جب تک امریکا ٹیرف ختم نہیں کرتا۔ ٹروڈو نے مزید کہا کہ امریکا نے اپنے قریب ترین اتحادی کینیڈا سے تجارتی جنگ شروع کردی۔ امریکا کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ اور روس کے ساتھ مثبت تعلقات کی بات کر رہا ہے۔ کینیڈا یہ کیس عالمی تجارتی تنظیم میں دائر کرے گا۔

    آئی پی ایل پلیئرز کے فیملی ممبران پر نئی پابندی لگ گئی

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کا سحروافطار میں گیس لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار

    وزیراعظم کا مصر کے غزہ بحالی منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم

  • ٹرمپ اور یوکرینی صدر کی ملاقات میں جھگڑا؟

    ٹرمپ اور یوکرینی صدر کی ملاقات میں جھگڑا؟

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، اس موقع پر میڈیا نمائندوں کے سامنے یوکرینی صدر کی امریکی صدر اور نائب سے تکرار ہوتی رہی جس کی ویڈیو کیمروں میں محفوظ ہوگئی۔ وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے صدر زیلنسکی سے کہا کہ آپ کا ملک جنگ نہیں جیت رہا، آپ ہماری وجہ سے اس جنگ سے صحیح سلامت نکل سکتے ہیں۔ اگر آپ کی فوج کے پاس ہمارا دیا ہوا عسکری سازوسامان نہیں ہوتا تو یہ جنگ 2 ہفتوں میں ہی ختم ہوجاتی۔

    اس دوران یوکرینی صدر متعدد مرتبہ امریکی صدر کی بات کا جواب دینے کی کوشش کرتے رہے لیکن ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو بولنے نہیں دیا۔ٹرمپ نے ملاقات میں میڈیا نمائندوں کی موجودگی کے حوالے سے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ امریکی عوام کو صورتحال معلوم ہو اسی وجہ سے میں نے یہ ملاقات جاری رکھی۔ٹرمپ نے زیلنسکی سے کہا کہ آپ کو شکر گزار ہونا چاہیے، آپ کے پاس آپشز نہیں ہیں، آپ کے لوگ مررہے ہیں، آپ کو فوجیوں کی کمی کاسامنا ہے۔ہ آپ تیسری عالمی جنگ کا خطرہ مول لے رہے ہیں، آپ اس ملک [امریکا] کی توہین کررہے ہیں۔ آپ ہمیں احکامات دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں‘۔

    نائب امریکی صدرجے ڈی وینس نے زیلنسکی سے کہا کہ ’آپ کے الفاظ انتہائی غیر مناسب ہیں‘، ٹرمپ نے زیلسنکی سے سوال کیا کہ کیا آپ نے ایک بار بھی امریکا کا شکریہ ادا کیا؟ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو سکیورٹی ضمانت امریکا نہیں یورپ کی ذمہ داری ہے ، چاہتے ہیں امریکا یوکرین کی مدد بند نہ کرے.یوکرینی صدر نے کہا کہ روس نے 30 ہزار سے زائد بچوں اور دیگر شہریوں کو اغوا کیا، اپنے لوگوں کی واپسی چاہتے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے یوکرینی صدر کو کہا گیا کہ آپ بہت زیادہ بولتےہیں۔ملاقات میں نائب امریکی صدر جے ڈی وانس نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان امن کا راستہ امریکی سفارتی کوششوں سے ہو کر گزرتا ہے، اس میں روسی صدر سے مذاکرات بھی شامل ہیں۔

    یوکرینی صدر کی جانب سے کہا گیا کہ ہم نے روسی صدر کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، لیکن انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا، آپ کس قسم کی سفارت کاری کی بات کر رہے ہیں؟غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس ملاقات کے بعد امریکا اوریوکرین کے صدور کی مشترکہ پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹرمپ نے کابینہ سے خطاب میں کہا تھا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی جمعے کو ایک بڑی ڈیل پر دستخط کرنے آ رہے ہیں۔یوکرین سے اپنے پیسے واپس لیں گے ،یوکرین کیلئے سکیورٹی ضمانت امریکا نہیں، یورپ دے گا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی

    وزیراعظم رمضان پیکج؛ 5 ہزار روپے فی خاندان دینے کا اعلان

    سوات: سیدو شریف میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان

    قائمہ کمیٹی داخلہ کامصطفیٰ قتل کیس کی ہائی پروفائل انویسٹی گیشن کا مطالبہ

  • امریکہ،ٹک ٹاک کو دوسری بارپابندی میں توسیع ملنے کا امکان

    امریکہ،ٹک ٹاک کو دوسری بارپابندی میں توسیع ملنے کا امکان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ٹک ٹاک کی پابندی کی مدت میں دوسری بار بھی اضافہ کردیں گے.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ایک صحافی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ بڑھائی گئی 75 دن کی مدت میں ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملے طے پا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی مسئلے کی وجہ سے ٹک ٹاک کی فروخت کی ڈیل نہیں ہوپاتی تو ان کے پاس مدت بڑھانے کا اختیار موجود ہے۔ ان کے پاس 90 دن تک ٹک ٹاک پر پابندی کی مدت منسوخ کرنے کا اختیار ہے اور وہ دوسری بار بھی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کی مدت میں توسیع کریں گے۔

    خیال رہے کہ پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی منسوخی میں 75 دن کا اضافہ کر رکھا ہے جو کہ اپریل میں ختم ہوجائے گا۔ٹک ٹاک کو اپریل میں ہر حال میں اپنی امریکی سروسز کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنی ہوں گی، دوسری صورت میں اس پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔امریکی صدر کے پاس اختیار ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر پابندی کو 90 دن تک منسو کر سکتے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی ٹک ٹاک کو 75 دن کی مہلت دے رکھی ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ امریکی صدر مزید 90 دن مہلت دینے کے مجاز ہوں گے یا نہیں۔

    اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و حراس

    ایلون مسک کی امریکی محکمہ خزانہ تک رسائی رک گئی

    اوباما اورمشعل میں طلاق کی خبریں ، اہلیہ نے مخالفین کے منہ بند کرادیئے

    گن شاٹ یا ایکسیڈنٹ ہو تو نجی اسپتال کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی، شرجیل میمن

  • ٹرمپ کےپےدرپےبیانات،ایگزیکٹوآرڈرز، امریکا میں مہنگائی کی لہر

    ٹرمپ کےپےدرپےبیانات،ایگزیکٹوآرڈرز، امریکا میں مہنگائی کی لہر

    امریکامیں گزشتہ ماہ کے دوران کھانے پینے کی اشیا، گھریلو استعمال کی چیزوں، ایندھن اور پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکاکے لیبر ڈیپارٹمنٹ نے جاری ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کنزیومر پرائس انڈیکس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں تین فی صد اضافہ ہوا ہے جب کہ پچھلے مہینے کے مقابلے میں یہ 2.9 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مہنگائی بڑھنے سے جہاں خاندانوں کی مشکلات بڑھی ہیں وہیں چھوٹے کاروباروں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔کنزیو پرائس انڈیکس گھریلو استعمال کی عمومی اشیا اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں رد و بدل کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے اجناس اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں تبدیلی کا پتا چلتا ہے۔کنزیومر پرائس انڈیکس کی ستمبر 2023 میں شرح 2.4 فی صد تھی جوساڑھے تین سال کے دوران کم ترین شرح ریکارڈ ہوئی تھی۔امریکا میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں 0.5 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں میں حالیہ اضافہ اگست 2023 کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے۔

    اسی طرح گروسری یعنی گھریلو استعمال کی اشیا کی قیمتیں جب گزشتہ ماہ بڑھیں تو اس سے انڈوں کی قیمت میں بھی 15.2 فی صد اضافہ ہو گیا۔ یہ انڈوں کی قیمت میں جون 2015 کے بعد سب سے بڑا اضافہ تھا۔پرندوں میں برڈ فلو پھیلنے کے خدشات کے سبب انڈوں کے بیوپاری مرغیاں تلف کر رہے ہیں جس کے سبب انڈوں کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔امریکا میں انڈوں کی قیمت گزشتہ برس کے مقابلے میں 53 فی صد بڑھ چکی ہیں جب کہ انڈوں کی کمی کے سبب ملک بھر میں مارکیٹوں میں صارفین کو ان کی محدود خریداری کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اسی طرح ہوٹلوں میں انڈوں سے بنے پکوان اضافی قیمت میں فروخت ہو رہے ہیں۔

    لیبر ڈپارٹمنٹ کے حالیہ اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ فیڈرل ریزرو نے سالانہ دو فی صد افراطِ زر کا ہدف مقرر کیا تھا۔ لیکن امریکا میں لگ بھگ چھ ماہ سے افراطِ زر کی شرح اس سے بلند رہی ہے۔ اس سے قبل ڈیڑھ سال تک اس میں کمی آ رہی تھی۔مبصرین کے مطابق مہنگائی میں اضافے کے سبب ممکنہ طور پر امریکہ کا فیڈرل ریزرو فی الحال شرح سود میں مزید کمی نہیں کرے گا۔یو ایس فیڈرل ریزرو سسٹم بینکنگ کا مرکزی نظام ہے جو امریکا کے مالیاتی امور کو دیکھتا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران عندیہ دیا تھا کہ وہ اشیا کی قیمتوں میں کمی لائیں گے۔

    البتہ بعض اقتصادی ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ موجودہ حکومت کے عائد کردہ ٹیرف یعنی مختلف ممالک سے درآمد ہونے والی اشیا پر ڈیوٹی بڑھانے سے عارضی طور پر قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔مہنگائی بڑھنے کے سبب اس کے اثرات دوسرے سیکٹرز پر بھی پڑ رہے ہیں۔امریکا میں کاروں کی انشورنس مسلسل بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں اس میں دو فی صد اضافہ ہوچکا ہے۔ ملک میں گاڑیوں کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں بھی 1.8 فی صد اضافہ ہوا ہے۔نیویارک اسٹاک ایکسچیج کے ڈاؤ فیوچر یعنی 30 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کی کمی آ چکی ہے جب کہ دیگر مارکیٹوں میں بھی مندی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    امریکا میں انڈوں کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ امریکا میں انڈوں کی قیمت 4.95 ڈالر فی درجن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ برڈ فلو کے باعث یہ قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔ تازہ ترین کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق، جنوری میں امریکی شہروں میں درجن گریڈ اے انڈوں کی اوسط قیمت 4.95 ڈالر تک پہنچ گئی۔ جو دو سال قبل 4.82 ڈالر کے سابقہ ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

    کراچی: تیزرفتار ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کچل دیا

    واٹس ایپ گروپ چیٹس کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

    شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات

    ترک صدر کا آصف زرداری اور شہباز شریف کو شاندار تحفہ

    پاک نیوزی لینڈ فائنل، ٹکٹوں کی مانگ بڑھ گئی

    شادی کی تقریب میں چیتا گھس گیا، باراتیوں کی دوڑیں

    شادی کی تقریب میں چیتا گھس گیا، باراتیوں کی دوڑیں

  • صدر ٹرمپ کا  جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی  لگانےکا اعلان

    صدر ٹرمپ کا جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی لگانےکا اعلان

    دوسری بار صدر منتخب ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں کہا امریکہ کا سنہری دور شروع ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکہ 47 ویں صدر کی حیثیث سے حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب میں شریک شرکا سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا اب سنہری دور شروع ہوگیا، میرے دور میں امریکہ پہلی ترجیح ہوگا، اب امریکہ ترقی کرے گا، میری اولین ترجیج ایک ایسا ملک قائم کرنا جو مضبوط ہو، امریکی خود مختاری کو دوبارہ حاصل کریں گے، امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا,سابق حکومتیں داخلی مسائل حل نہیں کرسکیں لیکن دنیا بھر میں مہنگی مہمات کرتی رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلی انتظامیہ نے ہمارے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے ’خطرناک مجرموں ‘ کو پناہ اور تحفظ فراہم کیا ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے ’ غیر ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے لامحدود فنڈنگ ‘ دی ہے لیکن امریکی سرحدوں کے دفاع کے چیلنج کو نظر انداز کر دیا لیکن میں اور میری انتظامیہ سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نےسی بی پی ون نامی سرحدی ایپ کا استعمال ختم کر دیا،سی بی پی ون نے 10 لاکھ افراد کو قانونی طور پر کام کرنے کی اہلیت کے ساتھ امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ 8 سال مجھے جن مشکلات کا سامنا رہا امریکی تاریخ میں کسی اور کیساتھ ایسا نہیں ہوا، میں امریکا کو پھر سے عظیم بناؤں گا، آج کا دن امریکی شہریوں کی آزادی کا دن ہے، میں اور میری انتظامیہ ملک کی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، سابقہ انتظامیہ کے اقدامات کے باعث اب ہمارے پاس ایک ایسی حکومت ہے جو اندرون ملک ایک معمولی بحران سے بھی نمٹ نہیں سکتی،سیاہ فارم اور لاطینی امریکیوں کا شکریہ، میں نے اُن کے مسائل سنے ہیں۔ آج یعنی 20 جنوری مارٹن لوتھر کنگ ڈے ہے اور اس مناسبت سے میں اُن کے لئے کام کروں گا، میں امریکا کی جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کروں گا، آج تاریخی حکم ناموں پر دستخط کروں گا، ہم لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن اور جرائم پیشہ افراد کو واپس بھجیں گے، منظم جرائم کے گروہوں کو غیرملکی دہشتگرد قرار دیں گے، اُن کے خلاف فوج کو استعمال کریں گے۔

    اپنے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ اپنی کابینہ کو ہدایت کروں گا کہ ہر صورت میں مہنگائی پر قابو پائے، امریکہ ایک بار پھر دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک بنے گا، میں امریکا کے تجارتی نظام کو فوری ٹھیک کرنے میں لگ جاؤں گا، میں تمام حکومتی سنسرشپ ختم کرنے کا فوری حکم دوں گا، امریکی عوام پر ٹیکسوں میں کمی کرونگا، ہم اپنے شہروں میں قانون کی بالادستی لائیں گے، امریکا کہ دشمنوں کو شکست دینگے۔ ہم ایک میرٹ والی سوسائٹی بنائیں گے ، اپنے ملک کو خطرات اور درندازیوں سے بچانا اولین ذمہ داری ہے، خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خیلج امریکا رکھ رہے ہیں، ہم پاناما کینال واپس لیں گے، امریکا میں آزاد اظہار رائے کی مکمل آزادی بحال کروں گا، مریخ پر خلائی مشن اور خلانوردوں کو بھیجیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سورج کی روشنی پوری دنیا پر پڑ رہی ہے اور امریکا کے پاس اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا موقع ہے جو پہلے کبھی نہیں تھا‘،لاس اینجلس آگ سے متعلق کہا کہ آگ نے کچھ امیر ترین اور طاقتور افراد کو متاثر کیا، جن میں سے کچھ اس وقت یہاں بیٹھے ہیں، ان کے پاس اب کوئی گھر نہیں ہے۔ امریکا میں صحت کا ایسا نظام موجود ہے جو آفت کے وقت کام نہیں کرتا لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس پر ‘دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ’ پیسہ خرچ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایک ایسا تعلیمی نظام ہے جو ’ہمارے بچوں کو خود پر شرمندہ ہونا سکھاتا ہے‘۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ‘یہ سب کچھ آج سے بدل جائے گا اور یہ بہت تیزی سے بدلے گا۔

    انہیں یہ مینڈیٹ دیا گیا ہے کہ وہ امریکی عوام کے خلاف برسراقتدار لوگوں کی جانب سے ’خوفناک خیانت ‘ کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے اور عوام کو ان کا ایمان، ان کی دولت، جمہوریت اور ان کی مکمل شخصی آزادی دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج سے امریکا کے زوال کا دور ختم ہو چکا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں تمام سابق صدور اور تقریب میں شریک دیگر اہم شخصیات بشمول اپنی حریف سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر جو بائیڈن کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔

    ایک اور آئی پی پی کے ساتھ پاور معاہدہ ختم

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سب سے معمر صدر بن گئے

    سنہرے دور کا آج سے آغاز ہو گیا ہے،ٹرمپ کا خطاب

    ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب جاری، نائب صدر جے ڈی وینس نے حلف اٹھالیا