Baaghi TV

Tag: انتخابات

  • این اے 15مانسہرہ،نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    این اے 15مانسہرہ،نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی این اے 15 سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    الیکشن کمیشن میں نواز شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکلاء کے دلائل مکمل ہونے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا، کیپٹن ر صفدر اور نوازشریف کے وکیل جہانگیر جدون کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ، دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 15 فروری کو آر او رپورٹ مانگی، 650 صفحات کی آر او رپورٹ دی گئی ، ہمار اکیس اب آر او کی رپورٹ کے رکارڈ پر ہوگا، درخواست گزار کو 82 ہزار سے زائد ووٹ ملے ، مخالف امیدوار کو ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد ووٹ پڑے، مسترد ووٹ 9 ہزار 82 تھے ، این اے 15 میں ٹوٹل 550 پولنگ سٹیشن تھے ، ہمیں 123 پولنگ سٹیشنز کا لا ڈھاکہ کے تھے ، ان کے فارم 45 نہیں ملے ، الیکشن کے دن موبائل انٹرنیٹ کنیکٹوٹی نہیں تھی، پریزائیڈنگ افسر نے ذاتی طور پر آراو کو رزلٹ دینا تھا، کچھ بیلٹ بیگز کی سیل مکمل اور کچھ کی جزوی ٹوٹی تھی، فارم 51 نہیں ملا، ہم نے دیکھنا تھا کہ کون سی سیل ٹوٹی ،یہ ڈسکہ سے زیادہ حساس کیس ہے ، ٹیمپرنگ کی گئی ، اے آر او پر ایف آئی آر کٹی کہ سامان چھوڑ کر کہا ں چلے گئے ،ایف آئی آر میں ہے کہ اے آر او بتائے بغیر ہسپتال سے غائب ہو گئے ۔

    این اے 15 دوبارہ الیکشن کروایا جائے، نواز شریف کے وکیل کا کمیشن سے مطالبہ
    ممبر کمیشن نے پوچھا کہ فارم 51 آپ کو کیوں فراہم کیا جائے ؟آپ نے سیل ٹوٹے بیگز دیکھنے ہیں تو ٹربیونل میں جائیں، آپ کے پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 ملے ؟پریزائیڈنگ افسر کیوں آپ کو فارم 45 نہیں دے رہے تھے، سارے ملے ہوئے تھے ؟ جہانگیر جدون نے کہا کہ بیلٹ بیگز کی ٹیمپرنگ ہوئی، فارم 45 کی ٹیمپرنگ کی گئی، این اے 15 کا الیکشن نہ آئین ، نہ الیکشن ایکٹ نہ الیکشن رول کے مطابق ہے ، ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ پورے ملک کے الیکشن کے بارے میں تو نہیں کہہ رہے ناں ؟جہانگیر جدون نے کہا کہ ریکارڈ ٹیمپر ہونے کے باعث ہمارا رزلٹ متاثر ہوا، اس حلقے میں ہمارا رزلٹ متاثر ہوا، پورا حلقہ مثاتر ہواہے،ممبرکمیشن نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن ہو، جہانگیر جدون نے کہا کہ اب گنتی کی گنجائش نہیں، پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے ، یہاں برف تھی، کنیکٹوٹی نہیں تھی، حلقے کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے .

    واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کامیاب ہوئے تھے،الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی این اے15انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی تھی تا ہم نواز شریف کے وکیل دوبارہ پیش ہوئے اور عذر داری بحال کرنے کی درخواست دی تھی،الیکشن کمیشن نے درخواست منظور کر لی تھی، الیکشن کمیشن نے آر او کا بھی تبادلہ کر دیا تھا،

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 مانسہرہ پر اپنی شکست تسلیم کریں این اے 15 مانسہرہ میں کہیں سےدھاندلی کی شکایت نہیں ملی، وہ خود بھی امیدوار تھے اور سارے حلقے میں ان کے ایجنٹ موجود تھے این اے 15سے وہ خود اور نواز شریف ہارگئے ہیں نواز شریف جس بنیاد پر عدالت جا رہے ہیں وہ بہت کمزور ہے-

    مانسہرہ این اے 15 انتخابی نتائج،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے انتخابی نتائج چیلنج کیئے تھے،نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے انتخابی نتائج چیلنج کیے،درخواست میں کہا گیا کہ 125 پولنگ اسٹیشن کے نتائج مکمل نہیں ہوئے،آار او نے بقیہ پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے بغیر ہی فارم 47 جاری کر دیا،نواز شریف نامکمل فارم 47 پر ہارے ، انھیں فارم 47 پر تحفظات ہیں،مانسہرہ این اے 15 کے نتائج روکے جائیں،بقیہ پولنگ اسٹیشن کو حتمی نتیجے میں شامل کیے جائیں ،تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے

    این اے 15 مانسہرہ، نواز شریف کو شکست، آزاد امیدوار جیت گیا
    این اے 15 مانسہرہ ، نواز شریف ہار گئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار شہزاد محمد گستاسپ خان نے ایک لاکھ پانچ ہزار دو سو انچاس ووٹ حاصل کئے،نواز شریف نے اس حلقے سے80 ہزار 382 ووٹ حاصل کئے ہیں، نواز شریف نے مانسہرہ میں جلسہ بھی کیا تھا ،کیپٹن ر صفدر بھی مانسہرہ میں نواز شریف کی بھر پور مہم چلاتے رہے، اس حلقے سے اعظم سواتی دستبردار ہو گئے تھے

  • بحیثیت چیئرمین پی ٹی آئی میرا انتخاب ہو چکا،عاطف حلیم کا خط

    بحیثیت چیئرمین پی ٹی آئی میرا انتخاب ہو چکا،عاطف حلیم کا خط

    پی ٹی آئی چیئرمین شپ کے امیدوار عاطف حلیم نے چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کو خط لکھا ہے

    عاطف حلیم کا کہنا تھا کہ بحیثیت چیئرمین پی ٹی آئی میرا انتخاب ہو چکا ہے، الیکشن رولز کے مطابق میری تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، جنرل باڈی قرارداد اور الیکشن شیڈول کے مطابق میرے علاوہ کسی نے چیئرمین شپ کیلئے کاغذات جمع نہیں کرائے، میں نے کاغذات کے ساتھ پچاس ہزار روپے بھی جمع کرائے، کسی اور امیدوار کی جانب سے کاغذات جمع نہ کرانے پر میں بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گیا ہوں،عاطف حلیم نے رؤف حسن کو خط میں کہا ہے کہ دو فروری کو آپ نے کہا تھا امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں انتخابات بعد میں ہونگے، دو فروری کو بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کا بتایا جس کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا، ملک بھر سے بلا مقابلہ منتخب ہونیوالوں کی فہرست فراہم کی جائے،

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہو گیا،انٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا وقت 25 فروری سہ پہر تین بجے تک تھا ،بانی چیئرمین کے نامزدکردہ امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ،مرکزی تنظیم کیلئے بانی چیئرمین کے نامزدکردہ امیدوار برائے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی قیادت میں 15 رکنی پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع ہو گئے،سندھ سے اشرف قریشی، بلوچستان سے محمد اسلم اور خیبرپختونخوا سے نوید انجم نے بھی چیئرمین کے عہدے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کروا دیے ،پنجاب سے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاوہ محمد خان مدنی اور اسد حنیف نے بھی پنجاب کی صوبائی تنظیم کیلئے پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے ،سندھ کی تنظیم کیلئے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ حلیم عادل شیخ اور خاوند بخش غلام محمد کی قیادت میں دو پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی موصول ہو گئے،بلوچستان سے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ ڈاکٹر مینر بلوچ کے علاوہ 5 دیگر افراد نے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے ،بلوچستان کی تنظیم کیلئے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی داخل کروانے والوں میں سید جعفر آغا، نوابزادہ امین اللہ جوگیزئی، داؤد شاہ، سید عبدالصادق اور بابر مرغزانی شامل ہیں،خیبرپختونخوا سے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا کی تنظیم کیلئے پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی موصول ہو گئے،

    پاکستان تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات میں شرکت کے خواہاں امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی کیلئے مرکز اور صوبوں میں الگ الگ ریٹرننگ افسران مقرر کئے گئے ،ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات طے شدہ شیڈیول کے مطابق 3 مارچ کو منعقد کئے جائیں گے

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

    بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

  • کھلے عام قانون سے کھلواڑ،انتخابات کو 18 دن بیت گئے،فارم 45 ویب سائٹ پر نہ آ سکے

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کھلے عام قانون کی خلاف ورزیاں شروع کردیں جنرل الیکشن 2024کے 18 دن بعد بھی فارم 45 ویب سائٹ پر نہیں ڈالے،الیکشن ایکٹ الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے کہ وہ 14دن کے اندر تمام فارم 45 ویب سائٹ پر ڈالے گا ۔ترجمان الیکشن کمیشن نے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود موقف نہیں دیا ۔

    جنرل الیکشن 2024کو انققاد ہوئے18 دن گزر گئے ہیں مگر اس کے باوجود الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام صوبائی و قومی اسمبلیوں کے حلقوں کے فارم 45 جو پریزائڈنگ آفیسرز نے جاری کئے ہیں ان کو ویب سائٹ پر نہیں ڈالا گیا ہے 8 فروری کو الیکشن ہوئے ہیں قانون کے مطابق 14 دن کے اندر فارم 45کو ویب سائٹ پر شائع کرنے کا پابند ہے ۔الیکشن ایکٹ کی شق 95 کی ذیلی شق 10 اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو پابند بناتی ہے کہ وہ الیکشن پول ڈے کے 14دن کے اندر تمام فارم 45 اپنی ویب سائٹ پر شائع کرئے گا ۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 124سے زائد ایسی عذرداریاں ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کو فارم 45 کے مطابق رزلٹ دیا جائے ۔اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن سے باربار رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا کہ کیوں ابھی تک فارم 45 ویب سائٹ پر شائع نہیں کئے گئے ہیں۔
    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر فیصلے نہیں دینے، ثبوت دیں چیف الیکشن کمشنر

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

  • 14 ویں صدر کا انتخاب:   آج  شیڈول  جاری  کیے  جانے کا  امکان

    14 ویں صدر کا انتخاب: آج شیڈول جاری کیے جانے کا امکان

    اسلام آباد: ملک کے 14 ویں صدر کا انتخاب 9 مارچ کو ہو گا-

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کی طرف سے صدارتی انتخاب کے حوالے سے آج شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے ، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے کےبعد سینیٹ الیکشن سے پہلے صدارتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیاصوبائی اسمبلیوں کی حلف برداری کے فوری بعد ہی صدارتی انتخابات ہو گا ، حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے آصف علی زرداری متفقہ امیدوار ہیں ۔

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کابینہ مرحلہ وارتشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق پہلےمرحلے میں15 ممبران اسمبلی کو وزراتیں دی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں مزید 7 وزرا حلف اٹھائیں گے کابینہ میں شامل تمام وزرا کی پرفارمنس کا آڈٹ ہوگا ن لیگ میں شامل ہونے والے بعض آزاد ارکان کوبھی کابینہ میں شامل کیاجائے گا۔

    کنگز کا قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

    علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کا عمل شروع ہوگیا، اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں پنجاب اسمبلی اجلاس کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابا ہوا اور سنی اتحاد کونسل اورن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

    پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا اور حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی شامل ہیں، نماز مغرب کےوقفے کےبعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو نئےاسپیکر کےانتخاب کاعمل جاری ہے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے 3 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں ارکان ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

    الزامات لگانے والے دھاندلی کا ثبوت بھی دیں،بلاول بھٹو

    ملک محمد احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے ن لیگ اور احمد خان بچھر سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اسپیکر کے امیدوار ہیں،ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں ن لیگ کے ظہیراقبال چنڑ کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی سے ہوگا، سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ان کے ارکان کو اسمبلی آنے سے روکا جا رہا ہے، میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں۔

    ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ ہلاک

  • الیکشن 2024 تمام دھاندلیوں کی ماں ہے،شوکت بسرا

    الیکشن 2024 تمام دھاندلیوں کی ماں ہے،شوکت بسرا

    تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ الیکشن 2024 تمام دھاندلیوں کی ماں ہے، میں اب تک 5 الیکشن لڑ چکا ہوں،

    شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ جو عوام کے منہ پر تھپڑ اس بار مارا گیا پہلے نہ ہوا، عوام کو بتایا گیا کہ ان کی حیثیت کیڑے مکوڑوں سے زائد نہیں، مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ میں فل کورٹ بنائی جائے لیکن قاضی فائز عیسی اس میں نہ بیٹھیں،چیف جسٹس کے بارے میں کمشنر راولپنڈی نے ملوث ہونے کا بیان دیا،ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے مت لگایا جائے، ہمیں پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کے سب سے بڑے قاضی کا احترام ہے،قوم نے مینڈیٹ عمران خان کو دیا ہے، کہتے تھے عمران خان کا ووٹ صرف سوشل میڈیا پر ہے، ہماری پارٹی توڑ دی گئی لوگوں سے پریس کانفرنس کروائی گئی، 8 دن پہلے مجھے مور کا نشان ملا اس کے باوجود مجھے 1 لاکھ ووٹ دیا گیا،تیسرے نمبر پر آمر ضیاء الحق کا بیٹا ہے جس کو جتوا دیا گیا، میں نے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں بھی یہ ہی بیان ریکارڈ کروایا، قاضی فائز عیسی کی عدالت میں گیا مجھے روک دیا گیا،الیکشن کمیشن بری طرح پھنس چکا ہے،عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے،آئی ایم ایف کو کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں، ہم پاکستان کی سالمیت کیخلاف نہیں جائیں گے

    کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • آٹھ فروری،الیکشن کے نام پر سنگین مذاق تھا،عوام کی توہین کی گئی،سراج الحق

    آٹھ فروری،الیکشن کے نام پر سنگین مذاق تھا،عوام کی توہین کی گئی،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے، کہ آٹھ فروری کو قوم کیساتھ سنگین مذاق کیا گیا،ایک لحاظ سے الیکشن کے نام پر عوام کی توھین کی گئی،

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ غریب قوم کے خزانے سے پچاس ارب روپے خرچ کیے گئے، آٹھ فروری کو لوگ ووٹ ڈالنے نکلے، لیکن نتیجہ قومی فیصلے کے خلاف نکلا، یہاں فیصلے پہلے ہوتے ہیں اور الیکشن بعد میں اس سے بڑا مذاق نہیں ہوسکتا ، یورپی یونین، فافن، اکانومسٹ اور دیگر نے تحفظات کا اظہار کیا، بین القوامی مبصرین نے الیکشن کو ڈرامہ قرار دیا، جب بھی عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کیا جاتا ہے تو ملکی جغرافیہ سلامت نہیں رہتا، ہم اور پوری قوم اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے شفاف الیکشن کا حلف اٹھایا تھا، لیکن چیف الیکشن کمشنر نے حلف کی پاسداری نہیں کی، پوری دنیا میں الیکشن کے بعد استحکام اتا ھے، لیکن یہاں انارکی میں اضافہ ہوا،انٹرنیٹ شٹ ڈاون کر کے غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ کی گئی،کراچی میں لوگوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا، ہمارے چھ حلقے ہم سے چھین لیے گئے،ہمارے لوگوں کیساتھ ننانونے فیصد فارم پنتالیس ہیں، آج ہم الیکشن کمیشن گئے، اپنا حق لینے کے لیے طویل مہم چلانا پڑ رہی ہے

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ یہ الیکشن فارم سنتالیس کا الیکشن ھے، قوم پنتالیس کا نتیجہ مانگ رہی ہیں ،رات بارہ بجے تک جیتا کوئی اور ھے اور پھر فاتح کوئی اور ہوتا ھے، گزشتہ الیکشن میں آر ٹی ایس ناکام ہوا، اب ای ایم ایس بیٹھ گیا ،اگر الیکشن اسی مذاق کا نام ھے تو یہ قابل برداشت نہیں، نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا پھر چھوڑا،

    اسلام آباد میں خواتین کی حنیف عباسی،خواجہ سعد رفیق کے ساتھ بدتمیزی

    آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

    مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

    انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط

    اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط

    اسلام آباد کے تین حلقوں کے انتخابی نتائج اور نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نےسماعت کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن اس عدالت کے سامنے آ چکا ہے،درخواست گزار نے الیکشن ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن اس عدالت سے چھپایا، الیکشن کمیشن نے اس جلدبازی میں نوٹیفکیشنز کیوں جاری کیے، معاملہ دیکھیں گے،الیکشن کمیشن خود اسٹے آرڈر جاری کرتا ہے اور خود ہی نوٹیفکیشنز جاری کر دیتا ہے، اس صورتحال سے تو آئینی ادارے کے کام پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں، اگر کمیشن کل شکایات درست قرار دے دیتا ہے تو نوٹیفکیشن کا کیا ہو گا؟کیا عدالت نوٹیفکیشن معطل رکھ کر درخواستیں نمٹا دے؟نوٹیفکیشن کو الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواستوں پر فیصلے سے مشروط کر دیتے ہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے تین حلقوں کے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشنز کو الیکشن کمیشن کے تحریکِ انصاف کے امیدواروں کی درخواستوں پر فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں،اسلام آباد سے لیگی ایم این ایز طارق فضل چوہدری ، انجم عقیل خان اور راجہ خرم پرویز کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز الیکشن کمیشن میں زیر التوا شعیب شاہین ، علی بخاری ، عامر مغل کی درخواستوں کے فیصلوں سے مشروط ہیں الیکشن کمیشن نے درخواستیں منظور کر لیں تو کامیابی کے نوٹیفکیشن کالعدم اور مسترد کر دیں تو کامیابی کے نوٹیفکیشن بحال ہو جائیں گے

    اسلام آباد میں خواتین کی حنیف عباسی،خواجہ سعد رفیق کے ساتھ بدتمیزی

    آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

    مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

    انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

  • انتخابات 2024 میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی درخواست دائر

    انتخابات 2024 میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی درخواست دائر

    لاہور: عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : شہری میاں شبیر احمد کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں پورے ملک میں دھاندلی ہوئی ہے متعلقہ سرکاری افسران خود اس کا اعتراف کر چکے ہیں۔ اس لیے الیکشن کالعد م قرار دیا جائے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن سے متعلقہ تمام افسران کو شامل کرکے قانون کے مطابق انکوئری کا حکم دیا جائے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی روشنی میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی انکوئری کی جائے ۔

    پی ٹی آئی پی خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفی

    واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں بھی عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی جاچکی ہے تاہم گزشتہ روز سماعت کے آغاز پر درخواست واپس لیے جانے اور درخواست گزارکی عدم پیشی پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کیس سُنا جائے گا، درخواست گزار کو پیش کیا جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کیخلاف کارروائی سے روک دیا

    چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں اور ان پر آرٹیکل 6 لگایا جائے،سینیٹر مشتاق

  • چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں اور ان پر آرٹیکل 6 لگایا جائے،سینیٹر مشتاق

    چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں اور ان پر آرٹیکل 6 لگایا جائے،سینیٹر مشتاق

    جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں اور ان پر آرٹیکل 6 لگایا جائے،جبکہ نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر طاہر بزنجو نے چیف الیکشن کمشنر کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : سینیٹ اجلاس میں سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں چن چن کر حقیقی عوامی نمائندوں کو ہرایا گیا اور صوبے میں دوبڑی جماعتوں کی آشیرباد سے ڈرگ لارڈ اور لینڈگریبرز کو اسمبلی تک پہنچایا گیا، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عدلیہ کو حق تھا کہ وہ پی ٹی آئی کا نشان چھینے؟ ایسے دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں ملک میں استحکام آئے گا؟-

    طاہر بزنجو نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو گرفتار کرکے آئین شکنی کا مقدمہ چلایا جائے،ان کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کے مسئلے کو التوا میں ڈالنےکے لیے یہ سب کیا گیا ہے-

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس:عمران خان اور اہلیہ کیخلاف فرد جرم کی کارروائی ملتوی

    دوسری جانب سینیٹ اجلاس سے خطاب مین سینیٹر مشتاق نے کہا کہ الیکشن صاف وشفاف اورقانون کے مطابق نہیں تھے،الیکشن کمیشن انتخابات میں غداری کامرتکب ہوا۔چند سرکاری افسر بند کمروں میں بیٹھ کر 25 کروڑ لوگوں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے؟یہ آزادی اس لیے حاصل نہیں کی تھی کہ یہ چند سرکاری افسران کی غلام بن جائے-

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن معافی مانگے،چیف الیکشن کمشنرمستعفی ہوں اور ان پر آئین کا آرٹیکل6 (سنگین غداری) لگایا جائےآٹھ فروری کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کی گئی اسی وقت پتہ چل گیا کہ انتخابات شفاف اور آزادنہ نہیں الیکشن کے سودے پہلے سے ہوگئے تھے اس کے مطابق نتائج کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کرنے والے قومی مجرم ہیں،سابق کمشنر راولپنڈی نے دھاندلی کا کچا چٹھا کھول دیا۔

    نیپرا میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر

    سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن پرجو 50 ارب خرچ ہوا وہ ذمہ داران لوگوں سے وصول کریں اور سپریم کورٹ کی سطح پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ایک صوبائی حلقےپرالیکشن کاخرچہ ڈھائی کروڑروپےہے۔بجلی اورگیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور یہ پیسہ الیکشن کمیشن کودیاجارہاہے دھاندلی کرنے والے پاکستان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔الیکشن اس لیے کیا جاتا ہے کہ بحرانوں سے نکال کر ملک کو سیاسی و معاشی استحکام کی طرف لے جایا جائے۔’یہ کیسا الیکشن ہے جس کے بعد جمہوریت کی تنزلی ہوئی۔

    سینیٹر مشتاق نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر 3 دن سے بند ہے، دال میں کچھ کالا نہیں ساری دال کالی ہے، ٹوئٹر پر پابندی سے تعلیمی اور معاشی نقصان ہو رہا ہے اس کے علاوہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کی سطح پر با اختیار جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور بااختیار جوڈیشل کمیشن فارم 45 کے معاملے کی تحقیقات کرے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا مثبت آغاز،ڈالر مہنگا

  • این اے 16کی انتخابی عذرداری سے متعلق فیصلہ محفوظ

    الیکشن کمیشن نے این اے 16کی انتخابی عذرداری سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا
    الیکشن کمیشن میں این اے 16کی انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی،ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی نے 2رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ 46پولنگ سٹیشن کے فارم 45دستخط شدہ نہیں تھے،پولنگ عملے کو بغیرنوٹس دیئے تبدیل کیا گیا،الیکشن کمیشن نے این اے 16کی انتخابی عذرداری سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن میں این اے 11 شانگلہ میں عذرداری کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار آزاد امیدوار سید فرین کے وکیل نے کہا کہ خواتین کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ نہیں ہوئی، خواتین کے اس پولنگ اسٹیشن پر کامیاب امیدوار کو ووٹ کیسے ملے؟ممبر کمیشن نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کو کوئی ووٹ نہیں ملا لیکن این اے امیدوار کو 600 ووٹ کیسے ملے؟الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی

    پی کے 40،دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار کامیاب
    خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 40 میں 173 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی مکمل ہو گئی ہے،دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف کامیاب ہو گئے ہیں،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شکور لغمانی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی،پی کے 40 کا فارم 47 جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سردار شاہ جہان یوسف نے 43014 جبکہ شکور لغمانی نے 42918 ووٹ حاصل کیے ہیں

    مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل
    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد سے نون لیگ کے امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا پی ٹی آئی آزاد امیدوار شعیب شاہین کی انٹرا کورٹ اپیل میں عدالت نے نوٹیفکیشن معطل کیا،دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس افسر سے پوچھیں جس نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا کون الیکشن کمیشن میں بیٹھ کر یہ کام کر رہا ہے

    اسلام آباد ہائی کورٹ،اسلام آباد کے حلقہ این 46, 47 اور 48 کے انتخابی عذرداری کا معاملہ ،ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی،شعیب شاہین، فیصل چوہدری، علی بخاری و دیگر عدالت پیش ہوئے، شعیب شاہین نے کہا کہ میں حلقہ این اے 47کا امیدوار ہوں اور میرے پاس تمام فارم 45 موجود ہیں، تمام فارم 45 کے مطابق میرے ووٹ 1 لاکھ 4 ہزار 72 بنتے ہیں ،میرے مدمقابل طارق فضل چوہدری کے 51 ہزار 173 ووٹس تھے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس اس وقت اصل فارم 45 موجود ہیں ؟شعیب شاہین نے کہا کہ اصل فارم 45 ہم نے چھپا کر رکھے ہیں کیونکہ ہمیں چھیننے کا خدشہ ہے، رزلٹ جب آیا تو فارم 47 کے لیے ہم آر او کے آفس گئے، عدالت نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے کس سیکشن کے تحت فارم 45 اور 47 جاری کئیے جاتے ہیں، شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 90 شق 10 اور 13 کے تحتہ فارمز کا اجراء کیا جاتا ہے، وکیل نے کہا کہ قانون میں واضح ہے کہ ریٹرننگ افسر بغیر کسی تاخیر کے فارم 47 جاری کرے گا،جسٹس میان‌گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس تمام فارم 45 کب تک آئے ؟ شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کی رات 12 بجے تک میرے پاس 380 فارم 45 آئے تھے، میں آر او کے افسر گیا تو میرے فارم طارق فضل چوہدری کے کھاتے میں ڈال رہے تھے اور ان کے میرے کھاتے میں،ریٹرننگ افسر کے دفتر گیا تو دھمکی دی کہا کہ جاو ورنہ اٹھاکر باہر نکال دیں گے،الیکشن نتائج کے بعد دو فارم 47 جاری کردئیے گئے تھے، فارم 47 کے مطابق طارق فضل چوہدری کو 1 لاکھ دو ہزار 502 جبکہ مجھے 86 ہزار 396 ووٹس دئیے گئے، الیکشن کمیشن ویب سائٹ پر 10 فروری کو ایک اور فارم 47 جاری کیا گیا اس میں معمولی تبدیلی کی گئی، آن لائن فارم 47 کے مطابق میرے 86 ہزار 784 جبکہ طارق فضل کے 1 لاکھ دو ہزار سے کم کیا،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار