Baaghi TV

Tag: انسانی اسمگلنگ

  • کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث  سب ایجنٹ افغان شہریوں سمیت گرفتار

    کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث سب ایجنٹ افغان شہریوں سمیت گرفتار

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک سب ایجنٹ کے ہمراہ افغان شہری بھی گرفتار کرلیے ہیں۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق سب ایجنٹ ڈرائیور عرفان کو گرفتار کیا، جس کے ساتھ 8 افغان باشندے بھی پکڑے گئے ہیں، اس ضمن میں مرکزی ملزمان گل بدین اور غمائی کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے،دونوں مرکزی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد ہوا، جس سے واٹس ایپ چیٹس، تصاویر اور دیگر ریکارڈ حاصل کیے گئے ہیں، جو انسانی اسمگلنگ میں اس کے ملوث ہونے کے واضح شواہد فراہم کرتے ہیں،اس کارروائی میں استعمال ہونے والی گاڑی اور رکشہ کو بھی ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا ہے گرفتار سب ایجنٹ کے براہِ راست افغانستان میں موجود ایجنٹ تاج محمد اور کامل کے ساتھ رابطے ہیں،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • ایپسٹین نے جیل میں خودکشی نہیں کی؟ ڈاکٹرز کا  دعویٰ

    ایپسٹین نے جیل میں خودکشی نہیں کی؟ ڈاکٹرز کا دعویٰ

    کمسن بچیوں سے جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمات میں ملوث بدنام امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کی موت سے متعلق ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی بلکہ ممکنہ طور پر ان کا گلا دبایا گیا تھا یہ دعویٰ ان کی موت کے حوالے سے جاری بحث کو ایک بار پھر تازہ کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین اگست 2019 میں نیویارک کی جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔ اس وقت سرکاری طور پر ان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم اس معاملے پر مختلف حلقوں کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

    دوسری جانب ایپسٹین سے مبینہ تعلقات کے معاملے پر عالمی لاجسٹکس کمپنی ڈی پی ورلڈ کے سربراہ سلطان احمد بن سلیم مستعفی ہو گئے ہیں رپورٹس کے مطابق ایپسٹین سے متعلق جاری دستاویزات میں ان کا نام بھی سامنے آیا تھا۔

    حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف نے ایپسٹین کیس سے متعلق نئی فائلز جاری کی ہیں جن میں کمسن بچوں سے جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات کی تفصیلات شامل ہیں ان دستاویزات کے بعد اس کیس سے جڑے مختلف افراد پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

  • گوادر میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 14 ملزمان گرفتار

    گوادر میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 14 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے مختلف کارروائیوں کے دوران سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے ہے، جن میں گوجرانوالہ سے 4، فیصل آباد اور حافظ آباد سے 2، لوئر دیر سے 5 جبکہ صوابی، مردان اور مالاکنڈ سے ایک، ایک شخص شامل ہے۔ ملزمان کو جیوانی کے علاقے سے پکڑا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ افراد غیر قانونی طور پر ایران پہنچ کر وہاں سے دوسرے ممالک منتقل ہونا چاہتے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

    کے الیکٹرک کی ملکیت،لڑائی عدالتوں سے عوام تک پہنچ گئی

    ہنگو ،پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، تین اہلکار شہید

    امریکا کا القاعدہ برصغیر کے دو رہنماؤں پر انعام کا اعلان

    فوجی بغاوت، صدر معزول، سرحدیں بند، کرفیو نافذ

  • پاکستان اور بھارت امریکی انسانی اسمگلنگ کی لسٹ میں شامل

    پاکستان اور بھارت امریکی انسانی اسمگلنگ کی لسٹ میں شامل

    امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی اسمگلنگ (ٹی آئی پی) رپورٹ 2025 میں پاکستان اور بھارت کو ان ممالک میں شامل کیا گیا ہے جو انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے کم از کم معیارات پر پورا نہیں اترتے، مگر اس کے لیے نمایاں کوششیں کر رہے ہیں۔

    دنیا بھر کی حکومتوں کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے، اور اسے جدید دور کی غلامی قرار دیا گیا ہے، جس میں جبری مشقت، جنسی استحصال اور دیگر جبر کی شکلیں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ایسے ملک کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں مرد، خواتین اور بچے خاص طور پر افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے آنے والے تارکین وطن جبری مشقت کے شکار ہوتے ہیں۔ اسمگلرز افغانستان، ایران اور دیگر ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین اور لڑکیوں (اور کم حد تک لڑکوں) کو پاکستان میں جنسی استحصال کا نشانہ بناتے ہیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خود کو ہم جنس پرست یا دو جنسی رجحان رکھنے والے افراد شدید استحصال کے خطرے میں ہیں، کیونکہ پاکستان میں ہم جنس پرستی جرم قرار دی گئی ہے اور ایسے افراد کو منظم امتیاز اور تشدد کا سامنا رہتا ہے، جس سے ان کے اسمگلنگ کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔سول سوسائٹی کی تنظیموں نے امریکی حکام کو آگاہ کیا کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تشدد، بشمول ’غیرت کے نام پر قتل‘، انہیں اسمگلنگ نیٹ ورکس کے لیے خاص طور پر کمزور بنا دیتا ہے۔

  • یمن کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، 54 افراد ہلاک

    یمن کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، 54 افراد ہلاک

    یمن کے ساحلی علاقے کے قریب افریقی پناہ گزینوں کی کشتی سمندر میں الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 54 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ درجنوں کو زندہ بچا لیا گیا۔

    عالمی رپورٹس کے مطابق پناہ گزینوں کو غیر قانونی طور پر یمن کے راستے اٹلی منتقل کیا جا رہا تھا کہ کشتی بحیرہ احمر کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔بچائے گئے افراد میں زیادہ تر کا تعلق ایتھوپیا سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ کچھ دیگر افریقی ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔حادثے کے فوراً بعد مقامی امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو سمندر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا، تاہم متعدد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ امدادی ٹیمیں تاحال تلاش میں مصروف ہیں۔

    یہ واقعہ ایک بار پھر غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کے سنگین خطرات کو اجاگر کرتا ہے۔

    مصروف شیڈول،پاکستان اور آئرلینڈ کی ہوم سیریز مؤخر

    انسٹاگرام پر لائیو اسٹریمنگ کیلئے فالوورز کی شرط عائد

  • کراچی میں انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

    کراچی میں انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹ نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کی۔کارروائی کے دوران ایجنٹ عبدل زاہد خان کو گرفتار کیا گیا، جو انسانی اسمگلنگ اور جعلی ویزہ اسٹیمپس کے فراڈ میں ملوث تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے ایک شہری مزمل مظفر کو بیرون ملک بھیجنے کی کوشش کے دوران اس کے پاسپورٹ پر جعلی ایگزٹ اسٹیمپس چسپاں کیں۔

    قطر جانے والے مزمل مظفر کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    عدالت کا توہینِ مذہب مقدمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا حکم

    غربت ، ایک کے بعد دوسرا دوست بھی زہر کھا کر جاں بحق

  • ایف آئی اے  کی کارروائی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 بدنام زمانہ ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 بدنام زمانہ ملزمان گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور زون نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 4 بدنام زمانہ اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتاریاں لاہور اور شیخوپورہ میں کی گئی ہیں۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمیر رفیق، محمد یوسف، شاہد رسول اور نوریز صادق شامل ہیں۔ یہ افراد بیرون ملک ملازمت اور ویزے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکے ہیں۔عمیر رفیق نے کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ روپے ہتھیائے۔محمد یوسف اور شاہد رسول نے ایک شہری سے کینیڈا کا جعلی وزٹ ویزہ دے کر 40 لاکھ روپے بٹورے۔نوریز صادق نے بیرون ملک ملازمت کا لالچ دے کر 11 لاکھ روپے لیے۔

    اہم انکشاف یہ بھی ہوا ہے کہ ملزم نوریز صادق لاہور ٹریفک پولیس میں بطور وارڈن ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، جس سے اداروں کے اندر بھی ایسے عناصر کی موجودگی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ایف آئی اے نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے فراڈ سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک پیشکش کی اطلاع فوری طور پر ایف آئی اے کو دیں۔

    پی ٹی اے اور سائبر کرائم ایجنسی کا کلون شدہ موبائل فونز کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 افراد گرفتار

    ٹرمپ کا بڑا فیصلہ؛ یورپی یونین کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ ہوگا

    سیالکوٹ: عدالت کا بڑا فیصلہ،بھائی کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزمان کی شناخت ساجد محمود ، محمد افضل اور وسکین احمد کے نام سے ہوئی، ملزمان کو کھاریاں اور گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم ساجد نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 8 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے،ملزم محمد افضل اور وسکین احمد نے شہریوں کو ملائیشیاء ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 55 لاکھ روپے وصول کیےملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام ہوئے تاہم بھاری رقوم وصول کیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    پنجاب:جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ کلچر متعارف کروانے کا فیصلہ

    ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

    جرمن ڈائریکٹر کی سلمان خان کی پیشہ ورانہ مہارت پر تنقید

  • مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد اجمل، ذوالفقار احمد، عمران اللہ عرف الیاس مانی اور اسد رضا کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کو کوٹ مومن، کھاریاں، گجرات اور گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم عمران اللہ اشتہاری ہے جس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزم سال 2015 سے مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست میں شامل تھا جس نے شہری کو یونان بھجوانے کے عوض 41 لاکھ روپے وصول کیے لیکن یونان کے بجائے ترکی بھیج دیا۔

    ملزم اسد رضا کو گجرانوالہ سے حراست میں لیا گیا، جس نے اٹلی ملازمت کے لیے بھجوانے کے نام پر 10 لاکھ روپے اور 3 ہزار ڈالر وصول کیے، مگر شہری کو ایران بھیج دیا۔ملزم محمد اجمل انسانی اسمگلنگ فہدی گینگ کا کارندہ ہے جس نے عمران اقبال نامی شہری سے اسپین بھجوانے کے نام پر 20 لاکھ روپے بٹورے۔ سمندری راستے سے جاتے دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں متعدد پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے جبکہ عمران اقبال کو ریسکیو کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم ذوالفقار احمد 2015 سے مفرور تھا اور انسانی اسمگلرز کی مطلوب فہرست میں شامل تھا۔ وہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔

    وائی فائی انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے آسان طریقے

    سونا مہنگا ،قیمتیں پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنیوالے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنیوالے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف آئی اے اور آئی بی کے افسران سے ملاقات کے دوران انسانی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم نے ججا گینگ کی گرفتاری کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گینگ انسانی اسمگلنگ کے کالے دھند ے میں ملوث تھا، جو ملک کی بدنامی کا باعث بنا انہوں نے اس مکروہ کاروبار کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گھناؤنے عمل سے کئی معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جو ناقابل قبول ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں انسانی اسمگلنگ اور کشتی حادثات میں پاکستان کا نام لیا گیا، جو ملک کے لیے افسوسناک ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی اور اس جرم میں ملوث عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔

    امریکا میں خوفناک طوفانی بگولوں کی یلغار، درجن سے زائد افراد ہلاک

    انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک کا وقار بلند کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں اور اس جرم کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھیں۔

    مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے