Baaghi TV

Tag: انسداد دہشت گردی عدالت

  • فردوس شمیم نقوی سمیت دیگر رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ

    فردوس شمیم نقوی سمیت دیگر رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 5 مقدمات میں نامزد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن فردوس شمیم نقوی سمیت 11 رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج 5 مقدمات کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے پی ٹی آئی کے 11 رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ کردیں اور ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔پی ٹی آئی رہنماؤں میں فردوس شمیم نقوی، خرم شیرزمان، راجا اظہر، عدیل احمد سمیت 11 رہنما شامل ہیں۔پراسیکیوٹرغلام عباس نے بتایا کہ تمام ملزمان آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ملزمان کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی گئی تھی۔عدالت نے 11 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ہے اور ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف فیروزآباد اور ٹیپو سلطان تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ملزمان پر 9 مئی 2023 کو جلاؤ گھیراؤ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت متعدد الزامات ہیں۔

    سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

  • 9 مئی مقدمات،عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

    9 مئی مقدمات،عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانتیں بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں نامزد کیا گیا، 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی لینا دینا نہیں۔ جب 9 مئی ہوا، اس وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان گرفتار تھے بعد ازاں وہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت بھی کرچکے ہیں۔انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 30 مقدمات میں حکومت کے خلاف فیصلے ہو چکے ہیں، 25 کے قریب فیصلے آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں، ہر مقدمہ میں مدعی پولیس والے ہیں، حکومت گوگلی، لیگ بریک، آف بریک دوسرا، تیسرا پھینک چکے ہیں، کبھی کہتے ہیں سازش اس طرح ہوئی، پھر کہتے ہیں نہیں اس طرح سے سازش ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈیڑھ سال سے جیل میں ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتیں منظور کی جائیں۔تاہم پراسکیوشن نے عمران خان کی ضمانتوں کی مخالفت کی اور ضمانتیں مسترد کرنے کی استدعا کی۔اسپیشل پراسکیوٹر نے دلائل دیے کہ جو فیصلے پیش کیے گئے ان کا ان کیسز سے تعلق نہیں ہے، ملزم کے اشارے پر 200 تنصیبات پر حملے کیے گئے سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ آج حقیقی جہاد کا دن ہے۔ رینجرز اور پولیس اہلکار شہید ہوئے، ملزم کہتا ہے کہ میں تو جیل میں ہوں، عدالت ضمانتیں مسترد کرے۔عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بعد ازاں، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔واضح رہے کہ عمران خان نے جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور شادمان جلاؤ گھیراؤ کے 8 مقدمات میں ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

    سپریم کورٹ بار کا نقوی اور گنڈاپورسے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    چیئمپنز ٹرافی: ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے کا پلان سامنے آگیا

    بلوچستان اسمبلی ، پی ٹی آئی پر پابندی کی قرار داد کل پیش کی جائے گی

    سبرامنیم سوامی کا اڈانی اسکینڈل پر مودی سے استعفے کا مطالبہ

  • 9 مئی: 4 افغان سمیت 10 ملزمان کو 6 سال قید، جرمانے

    9 مئی: 4 افغان سمیت 10 ملزمان کو 6 سال قید، جرمانے

    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق مقدمے میں 10 ملزمان کو 6 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی، جس میں 4 افغان شہری بھی شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ جن افراد کو سزا سنائی گئی ہے ان میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان عابد محمود، احسن ایاز، شوکت، راولپنڈی کے مطیع اللہ، جبکہ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے نعیم اللہ اور ذاکر اللہ شامل ہیں۔ سزا یافتہ 10 افراد میں 4 افغان شہری ہیں، جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے، جن میں داؤد خان ولد حاجو خان ، یونس خان ولد خان محمد، احسان اللہ ولد ضیا الحق، لال آغا ولد خان آغا شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ کل 17 ملزمان کے خلاف 10 مئی کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) 626/24 اسلام آباد کے تھانے آئی-9 میں درج کی گئی تھی، نامزد ملزمان میں سے ایک بعد از تفتیش بری کر دیا گیا اور 6 روپوش ہیں جبکہ 10 کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں اور گرفتار ہوتے ہی عدالت میں پیشی کا حکم دیا گیا ہے۔احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں شامل مجرمان بشمول ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا، جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

    ‏حکومت کی پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

    پرتھ ٹیسٹ:بھارت کے بعدآسٹریلیا مشکلات سے دوچار

    اوچ شریف: حضرت سید جلال الدین بخاری کے 755ویں عرس کی تقریبات اختتام پذیر

    افغانستان: بغلان میں مزار پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

  • جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان پر فرد جرم تیسری بار ٹل گئی

    جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان پر فرد جرم تیسری بار ٹل گئی

    سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جاری ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر پر فرد جرم تیسری بار بھی ٹل گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو شیخ رشید احمد، امجد خان نیازی، عمر تنویر بٹ، واثق قیوم، میجر طاہر صادق، عمر ایوب و دیگر کے وکلا نے اپنے دلائل دیے۔اس موقع پر پراسیکیوٹرز نے وکالت ناموں کے بغیر دلائل دینے پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ صرف وہی وکلا دلائل دیں جنہوں نے وکالت نامے داخل کروا رکھے ہیں۔ پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ مقدمے میں نامزد 102 ملزمان کے وکلا کے وکالت نامے ہی نہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کے کیسز کی پیروی کے لیے اسٹیٹ کونسل مقرر کرے۔علاوہ ازیں شیریں مزاری اور شکیل نیازی و دیگر کے وکلا نے بھی اپنے دلائل مکمل کرلیے، جس کے بعد پراسیکیوشن کی جانب سے دلائل دیے گئے۔عدالت نے سرکاری وکلا کو شیخ رشید، شیریں مزاری، امجد نیازی و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر آج ہی دلائل دینے کا حکم دیا جب کہ پیش ہونے والے تمام ملزمان کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔بعد ازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیش نہ ہونے والے ملزمان کو چالان کی اضافی نقول تقسیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔ آئندہ تاریخ پر سرکاری وکلا بریت کی درخواستوں پر جوابی دلائل دیں گے۔سماعت سے قبل عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بھی لاہور سے طلب کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی فرد جرم کے لیے عدالت نے طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ آج ہونے والی سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام 125 ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان تھا۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی کے لیے آج میں آیا ہوں۔ عدالت میں پیش ہوا ہوں، پچھلی دفعہ بھی پیش ہوا تھا۔ 24 نومبر کے حوالے سے ہماری تیاریاں جاری ہیں، احتجاج کریں گے اور ضرور کریں گے۔

    آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز

    قلات میں دہشت گردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

    برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا

  • سانحہ چکرا گوٹھ، ایم کیو ایم لندن کے ملزمان کی درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ

    سانحہ چکرا گوٹھ، ایم کیو ایم لندن کے ملزمان کی درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ چکرا گوٹھ حملے کے مقدمے میں ایم کیو ایم لندن کے 3 ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ چکرا گوٹھ حملہ کس میں ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما سمیت 3 ملزمان کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ نے مقف دیا کہ ملزمان کیخلاف استغاثہ ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا ہے۔
    ملزمان کی بریت درخواستیں منظور کی جائیں۔ استغاثہ نے مقف اپنایا کہ مقدمے میں رئیس عرف مما، کامران عرف مادھوری، شاہ جہان عرف شٹن، ظہیر عرف فنٹر سمیت 21 ملزمان شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کے تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج سمیت 5 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کا مقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 11 نومبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔عدالت نے اس سلسلے میں پراسیکیوشن کے دیگر گواہوں کو بھی سمن جاری کر دیے اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم رئیس مما نے 2011 میں کورنگی میں اپنی دہشت اور اجارہ داری قائم رکھنے کے لیے چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر حملہ کیا۔ فائرنگ سے ریزرو پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق اور ایک اہلکار سمیت 27 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    سیالکوٹ: ڈی پی او نے کاشف بٹ کو تھانہ کوتوالی میں ایس ایچ او تعینات کر دیا

  • علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف کیس کا ریکارڈپیش نا کرنے پر عدالت برہم

    علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف کیس کا ریکارڈپیش نا کرنے پر عدالت برہم

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف کیس کا ریکارڈ فوری طور پر طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وکیل نیاز اللہ نیازی، عنصر کیانی و دیگر پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف درج مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا۔

    نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ پچھلی سماعت پر بھی ریکارڈ پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے ضمانت نہیں ہو سکی، جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کا ریکارڈ فوری طور پر طلب کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کدھر ہے مسئلہ کیا ہے۔

    وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیئے کہ یہ 600 افراد کا کیس ہے، کوئی سائفر کا کیس تو ہے نہیں کہ دو بندے ہوں، الزام کی تاریخ، وقت، گواہ کچھ بھی نہیں بس خاموشی ہے، الزام ہے عامر مغل ، علیمہ خان ، عظمیٰ خان میگا فون پر تقریر کے ذریعے اشتعال دلواتے رہے، کسی کا کوئی مخصوص کردار واضح نہیں سب پر مشترکہ الزام ہے۔

    سلمان صفدر نے علیمہ خان عظمیٰ خان کی درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا کر دی، عدالت نے ریکارڈ منگواتے ہوئے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

  • یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری  کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 روز کی توسیع

    یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 روز کی توسیع

    لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچ مقدمات میں رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی، جبکہ جناح ہاؤس حملہ توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے عسکری ٹاور پر حملہ، مسلم لیگ ن آفس جلانے اور یاسمین راشد کے خلاف دیگر مقدمات پر سماعت کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پرعدالت میں پیش کیا گیا پولیس نےیاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تاہم عدالت نے پانچ مقدمات میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی عدالت نے یاسمین راشد کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

    خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان کی عدالت میں حاضری کیلئےجوڈیشل کمپلیکس آمد،اوپر جانے سے انکار

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

    پولیس کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمات کا چالان تکمیل کے مرحلے میں ہے مہلت دی جائے عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے جناح ہاؤس حملہ کیس کے چالان کی تفصیلات طلب کرلیں اور عدالت نے ملزمان کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا-

    میں کیا کروں کہ ضبط تمنا کے باوجود، بے اختیار لب پہ ترا نام …

    عمر سرفراز چیمہ کو بیماری کے باعث وہیل چیئر پر عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنےکا حکم دے دیا عمر سرفراز چیمہ کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

  • یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت دیگرخواتین کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت دیگرخواتین کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    لاہور: جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس پر سماعت ہوئی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے کی دوران سماعت خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد مکمل ہونے پر پولیس نے عدالت میں پیش کیا عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 جولائی تک توسیع کر دی۔عدالت نے سانحہ 9 مئی کے دیگر ملزمان کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا اور پولیس کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ملک گیر پُرتشدد احتجاج کیا گیا جس میں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، شرپسندوں نے فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کارکنان گرفتار ہیں اور انھیں متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔

    عمران خان 9 مئی کے واقعات میں بھی ملزم نامزد

    دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں حساس تنصیبات اورمیٹروسٹیشن جلانے کے مقدمات میں بھی ملزم نامزد کر دیا گیا عمران خان کو راولپنڈی کے تھانہ آراے بازاراورتھانہ نیوٹاؤن میں درج انسداد دہشت گردی اوردیگر دفعات کے تحت درج کئے گئے دو مقد مات میں نامزد کیا گیا 9 مئی کو ہونے والے پرتشددواقعات میں راولپنڈی پولیس نے جی ایچ کیو پر حملے کے الزام میں تھانہ آراے بازارمیں ایف آئی آرنمبر 208 ،سابق وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت سمیت پی ٹی آئی کے 15 نامزد اور دیگر 300 نامعلوم کارکنوں کے خلاف سب انسپکٹر ملک محمدریاض کی مدعیت میں درج کی تھی –

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں نظر ثانی …

  • درخواست گزار نے پاکستان کو بہت سے انعامات جتائے،عمران خان کے وکیل کے عدالت میں دلائل

    درخواست گزار نے پاکستان کو بہت سے انعامات جتائے،عمران خان کے وکیل کے عدالت میں دلائل

    انسدادِ دہشت گردی عدالت ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواستوں پر سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے ،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ درخواست گزار عدالت میں موجود ہیں، تھانہ سنگجانی کا مقدمہ سب سے پرانا ہے، یہ 2022 میں مقدمہ درج ہوا،سب سے پہلے میں مقدمات کے پس منظر پر بات کرنا چاہوں گا، ہم تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہو چکے ہیں،ہم جے آئی ٹی کے سامنے بھی پیش ہوئے، تمام سوالات کے جواب دیئے، 493 کا ریلیف غیر معمولی حالات میں غیر معمولی شخصیات کو دیا جاتا ہے، ان مقدمات میں بدنیتی شامل ہے، درخواست گزار کا کرکٹنگ ہسٹری میں بہت صاف ریکارڈ ہے،درخواست گزار نے پاکستان کو بہت سے انعامات جتائے، درخواست گزار فلاحی بہبود کے کاموں میں بھی بہت آگے ہیں، شوکت خانم اسپتال اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے،درخواست گزار ملک کے 22ویں وزیر اعظم رہے ہیں، درخواست گزار کے دور میں احتساب کا سلسلہ شروع ہوا، درخواست گزار کے دور میں کرپشن کے مقدمات چلے جو اپنے اختتام کو پہنچے اور سزائیں ہوئیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت سے ہٹانے کے بعد سیاسی انتقام شروع ہوا، وزیر داخلہ ، وزیراعظم اور مخالف سیاسی لیڈران کا چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف بغض تھا،

    چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج کیسز کی مزید انکوائری تک بھی جائیں گے،
    وکیل صفائی نے کہا کہ شہبازگِل کے خلاف مقدمہ درج کرکے چیرمین پی ٹی آئی کو پہلی بار نشانہ بنایا گیا، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ شہبازگِل کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کسٹوڈیل ٹارچر کے خلاف آواز اٹھائی، چیئرمین پی ٹی آئی عدالت ہمیشہ آتے ہیں، وکلاء بھی ہمراہ ہوتے، چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں ادب و خاموشی سے کیس سنتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکلاء کا عدالتی رؤیہ بہت اچھا اور واضع ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے اسٹیمینا کو سلام پیش کرتا ہوں،کوئی نوجوان ہوتا تو 150 سے زائد کیسز کو دیکھ کر رک جاتا، چیرمین پی ٹی آئی عدالت سے انصاف چاہتےہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا رؤیہ عدالت کے سامنے واضح ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج کیسز کی مزید انکوائری تک بھی جائیں گے، انسدادِ دہشت گردی عدالت صرف دہشت گردوں کے لیے مختص ہے،وزارت عظمیٰ چھوڑنے سے قبل چیرمین پی ٹی آئی کا کیا کریمینل ریکارڈ ہے؟ بتایاجائے،صرف آج کے دن چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف 17 فوجداری کیسز کی سماعتیں مقرر ہیں،

    پولیس دیکھتی کب زمان پارک کے لیے نکلیں اور مقدمہ درج کیا جائے
    وکیلِ صفائی نے کہا کہ کوئی پرائیویٹ مدعی نہیں، تمام کیسز میں مدعی صرف پولیس ہے،پراسیکیوشن بتا دے چیئرمین پی ٹی آئی کو کس کیس میں گرفتاری درکار ہے، 5 مقدمات میں شامل تفتیش ہوئے، دیگر میں نہیں ہوئے،وکیلِ صفائی نے کہا کہ یعنی پراسیکیوشن کو تمام کیسز میں چیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری درکار ہے، وزارت عظمیٰ چھوڑنے سے قبل چیرمین پی ٹی آئی کا کیا کریمینل ریکارڈ ہے؟ بتایا جائے، صرف آج کے دن چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف 17 فوجداری کیسز کی سماعتیں مقرر ہیں، 2022 سے چئیرمین پی ٹی آئی کو جانتاہوں، تب سے زمان پارک صرف عدالتی پیشیوں کے لیے چھوڑا،گھر سے باہر انصاف لینے کے لیے نکلتے تو فوجداری کارروائی کے کیسز درج کیے گئے، پولیس دیکھتی کب زمان پارک کے لیے نکلیں اور مقدمہ درج کیا جائے، چئیرمین پی ٹی آئی جب بھی زمان پارک سے نکلے تو ضمانت حاصل کرنے کے لیے نکلے، 2022 سے چئیرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے،

    وکیل صفائی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی، پولیس خود کبھی مدعی نہیں بنتی، انہیں مدعی چاہیئے،ضلِ شاہ کیس میں مدعی پولیس بنی، چیئرمین پی ٹی آئی کو گولیاں لگیں تو مدعی پولیس خود بنی، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مدعی بننے کے لیے پولیس ہر وقت تیار رہتی ہے، جب تک سیاسی جنگ چلتی رہے گی یہ مقدمات چلتے رہیں گے، جب یہ جنگ ختم ہوجائے گی تب یہ مقدمات بھی ختم ہوجائیں گے، جب تک ختم نہیں ہوتے تب تک ہم آپکی عدالت آئے ہیں کہ گرفتاری سے بچایا جائے، پولیس کا رؤیہ قابلِ مذمت ہے جس پر سوالیہ نشان ہے،سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہو تو اسلام آباد پولیس کی ساکھ خراب ہوتی، چیرمین پی ٹی آئی کے اسٹیمینا کا تو پولیس کو معلوم نہیں ،انصاف عدالت سے ملنا ہے، پولیس سے نہیں، پراسیکیوٹر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی شاملِ تفتیش ہوں، عام آدمی بھی تھانہ جاتا ہے،اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل صفائی کہہ رہے چیرمین پی ٹی آئی کا اسٹیمینا زیادہ ہے، وکیل صفائی نے استدعا کی کہ کم سے کم عدالت میں بجلی تو لے آئیں،اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 12 بجے بجلی آئے گی، پراسیکوٹر نے کہا کہ جہاں تک ریلیف بنتا ہے چیرمین پی ٹی آئی کودیا جا رہا ہے، وکیلِ صفائی نے کہا کہ کہا جاتا ہےکہ عام آدمی تو شامل تفتیش ہوتاہے لیکن چیرمین پی ٹی آئی نہیں ہوتے، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ عام آدمیوں والا سلوک بھی تو نہیں ہوتا، اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک آپ نے دفع 109 پر دلائل نہیں دیئے،

    ہم نے ملزم عمران خان کو ویڈیوز دکھا کے تفتیش کرنی ہے،پراسیکیوٹر

    4 جولائی تک شامل تفتیش ہوں بصورت دیگر آپ زمہ دار ہوں گے،عدالت
    چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ کا معاملہ ،پراسیکیوٹر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال تفتیش جوائن نہیں کی گئی،ڈی آئی جی کا آفس ساتھ ہے شامل تفتیش ہو جائیں ویڈیوز ہیں ڈی آئی جی آفس سیکیورٹی کے لحاظ سے محفوظ ہے ،ہم نے ملزم کو ویڈیوز دکھا کے تفتیش کرنی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ جوڈیشل کمپلکس میں کوئی کمرہ موجود نہیں جہاں تفتیشی افسر شامل تفتیش کر لیں،پراسیکیوٹر نے کہا کہ جوڈیشل کمپلکس میں شامل تفتیش کرنے کیلئے کوئی مخصوص کمرہ نہیں،عدالت نے جوڈیشل کمپلکس کے رجسڑار کو طلب کر لیا،جوڈیشل کمپلکس کے رجسٹرار سجاد علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،اور کہا کہ عدالت کے حکم کے مطابق شامل تفتیش کرنے کیلئے کمرہ فراہم کردیتے ہیں ،جج سکندر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کیلئے 4 جولائی تک مہلت دے دی ،عدالت نے کہا کہ 4 جولائی تک شامل تفتیش ہوں بصورت دیگر آپ زمہ دار ہوں گے ،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی ،اسد عمر ،راجہ خرم نواز کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

    انسدادِ دہشت گردی عدالت ،چیئرمین پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے سماعت کی،سابق وزیر اعظم وکیل سلمان صفدر کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے،اے ٹی سی جج نے کہا کہ دیگر دونوں ججز نے 4 جولائی تک ضمانت میں توسیع کا بتایا ہے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعتراض نہیں، سیکیورٹی کے پیش نظر ایک ہی بار چیرمین پی ٹی آئی آجائیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان مقدمات کی لسٹ دے دیں کن میں شامل تفتیش ہوئے اور کن میں نہیں، پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست گزار مجموعی طور پر 5 مقدمات میں شامل تفتیش ہوچکے ہیں،جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ باقی دونوں ججز نے مجھے 4 جولائی کی تاریخ بتا دی ہے، اس لیے ہم ایک دن رکھتے ہیں کیونکہ سکیورٹی انتظامات اور دیگر معاملات کرنے ہوتے ہیں،

    عمران خان اسد عمر کو سلام کر کے نکل گئے،بیٹھنے کے اشارے کے باوجود نہ بیٹھے
    تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی کمرہ عدالت میں ملاقات ہوئی،اسدعمر جج سکندرخان کی کمرہ عدالت میں بیٹھے ہوئے تھے ،چیئرمین پی ٹی آئی اور اسدعمر نے سلام کیا، ہاتھ ملایا ،اسدعمر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ساتھ کرسی پر بیٹھنے کی جگہ دی ،چیئرمین پی ٹی آئی اسدعمر کے ساتھ کرسی پر نہیں بیٹھے اور روسٹرم پر چلے گئے دونوں رہنماؤں کے درمیان کمرہ عدالت میں صرف سلام ہوا،

    khan and asad

    اسد عمر عدالت سے نکلے تو صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا آپکے ساتھ رویہ کیسا تھا؟ اسد عمر نے جواب دیا کہ فرسٹ کلاس، سب سے پہلے انہوں نے میری صحت پوچھی، صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، جس کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر ٹکٹ ملا تو ضرور الیکشن لڑوں گا

    چیئرمین پی ٹی آئی کے نامزد اٹارنی نعیم پنجوتھا جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے ،جوڈیشل کمپلیکس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک گاڑی کو داخلے کی اجازت مل گئی ،چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب جوڈیشل کمپلیکس میں دو گاڑیوں کے داخلے کی اجازت مانگی گئی تھی،

     کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

  • جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری ، اعظم سواتی، عمرایوب، عامر کیانی اورراجہ خرم عدالت پیش ہوئےاس کے علاوہ وکلا علی بخاری اور نعیم پنجوتھہ سمیت پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی اے ٹی سی میں پیش ہوئی۔

    ٹھٹھہ :باغی ٹی وی کاجہاد رنگ لایا، سال بعد ماں سےچھیناگیا بچہ واپس،بلکہ اجڑاگھربھی بس …

    سماعت کے دوران زلفی بخاری ،عامر کیانی، حماداظہر، عمر ایوب، اعظم سواتی، حسان نیازی، فرخ حبیب، اسدعمر، اسدقیصر اور شبلی فراز کی عبوری ضمانت میں ں 2 مئی تک توسیع کر دی گئی جج راجہ جواد عباس کی رخصت کے باعث سماعت 2 مئی تک ملتوی کی گئی-

    پنجاب میں مفت آ ٹا اسکیم ختم ہوگئی

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے معاملے میں تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔