Baaghi TV

Tag: انسٹاگرام

  • کیا صبا قمر پھول دینے والے کو دل دے بیٹھی ہیں؟

    کیا صبا قمر پھول دینے والے کو دل دے بیٹھی ہیں؟

    اداکارہ صبا قمر اکثر و بیش تر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر پھولوں کی تصویریں پیار بھرے کیپشنز کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں، انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کو پھول دینے والا کوئی ہے اور بہت پیار سے وہ پھول بھیجتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ پھول دینے والا کوئی ملکی نہیں‌ہے بلکہ غیر ملکی ہے. انہوں نے یہ بات کہتے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ پھول بھیجنے والا مسلمان ہے. صبا قمر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مختصر دورانیے کی ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے سال کے 365 دن مکمل ہونے کی خوشی منائی ہے. صبا

    قمر نے پہلے اپنے سامنے رکھے گلدستے ویڈیو میں دکھائے جن پر 365 کا ہندسہ درج تھا بعد میں خود کیمرے میں آئیں جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔ گلدستوں کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ساتھ نبھانے کے لیے ایک لمبا سفر طے کرنا ہے۔ صبا قمر کی اس قسم کی پوسٹ کے بعد گمان کیا جا رہا ہے کہ شاید ان کو انکا جیون ساتھی مل گیا ہے اور وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں‌بندھنے والی ہیں. ان کے مداح یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ شاید پھول بھیجنے والے کے ساتھ دوستی کو صبا کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے تبہی صبا نے اس قسم کی وڈیو شئیر کی ہے. تاہم اس قسم کی قیار آرائیوں کے باوجود صبا قمر نے تاحال خاموشی اخیتار کی ہوئی ہے.

  • نادیہ حسین بابر علی کی وڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

    نادیہ حسین بابر علی کی وڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

    آج سوشل میڈیا کا دور ہے ہر کوئی اپنی کوئی نہ کوئی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کرکے لوگوں سے داد وصول کررہا ہوتا ہے۔ حال ہی میں ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین اور سینئر اداکار بابر علی نے اپنی ایک وڈیو انسٹاگرام پر جاری کی۔ یہ مزاحیہ وڈیو ہے جس میں نادیہ حسین اور بابر علی لپ سنگ کررہے ہیں ۔ وڈیو کچھ اس طرح ہے بابر علی نادیہ حسین سے کہتے ہیں شکر ہے خوبصورتی پر ٹیکس نہیں ہے ورنہ مجھے کروڑوں روپے بھرنا پڑنا تھا، نادیہ حسین بابر علی کی یہ بات سن کر خوش ہوتی ہیں بنیادی طور پر بابر علی نادیہ کے بارے میں نہیں بلکہ اپنے چہرے کے بارے میں کہہ رہے ہوتے ہیں نادیہ جب یہ محسوس کرتی ہیں تو وہ برا مناتی ہیں۔وڈیو کے آخر میں نوے کی دہائی کے بھارتی گلوکار کمار شانو کا گیت لگایا جاتا ہے” کتنا حسین چہرہ کتنی پیاری آنکھیں” .

    نادیہ حسین اور بابر علی کی اس وڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے، خصوصی طور پر ان کی اس میں اداکاری اور چہرے کے تاثرات بہت سراہے جا رہے ہیں. یاد رہے کہ نادیہ خان نہ صرف ماڈل اور اداکارہ ہیں بلکہ بیوٹیشن بھی ہیں‌انہوں نے حال ہی میں لاہور میں اپنے میک اپ برینڈ کے دو شاپنگ مالز میں ریک بھی لگائے ہیں. دوسری طرف بابر علی ہمیشہ کی طرح صرف جاندار کرداروں میں ہی نظر آتے ہیں اس کے لئے چاہے ان کو کسی سکرپٹ کا کتنا ہی انتظار کیوں نہ کرنا پڑے.

  • کیا چیز قسمت بدل دیتی ہے حماد شعیب نے  بتا دیا

    کیا چیز قسمت بدل دیتی ہے حماد شعیب نے بتا دیا

    نوجوان نسل کے نمائندہ اداکارہ حماد شعیب سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ چاہے کہیں شوٹ کررہے ہوں یا کہیں ویسے ہی بیٹھے ہوں وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے رہتے ہیں. ان کی خصوصی طور پر ڈانس وڈیوز بہت زیادہ وائرل ہوتی ہیں. حماد شعیب کو کم ہی عرصے میں بہت زیادہ پذیرائی بھی ملی ہے. حماد کا آج کل سوشل میڈیا پر ایک کلپ بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کچھ یوں باتیں کررہے ہیں. ” میرے حساب سے انسان جتنا مرضی باصلاحیت ہو جتنا مرضی خوبصورت ہو لیکن اگر اللہ اس سے راضی نہیں ہے تو اسے کامیابی نہیں مل سکتی نہ ہی اسکا کچھ ہو سکتا ہے ، حماد مزید بھی کہہ رہے ہیں کہ میرا ماننا ہے کہ دعا قسمت بدل دیتی ہے ماں باپ کا پیار اگر آپ کے ساتھ ہو

    اور صبح کو ان کا پیار لیکر ہی گھر سے نکلیں تو کامیابی ملتی ہی ملتی ہے. حماد اسی انٹرویو میں یہ بھی کہتے ہی کہ ان کا ان کے والدین کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے ان کی ماں اور باپ نے کبھی ان پر رعب نہیں ڈالا ہمیشہ دوستانہ ماحول رکھا. انہوں نے صحیح غلط کی تمیز سکھائی یہی وجہ ہےکہ کوئی کام کرنے سے پہلے دس دفعہ سوچنا پڑتا ہے کہ کہیں کچھ ایسا نہ ہوجائے کہ جس سے ماں باپ کے اعتبار کو ٹھیس پہنچے. یاد رہے کہ حماد شعیب کو بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ بھی ملایا جاتا ہے.

  • انسٹاگرام پر 40 کروڑ 50 لاکھ یورو کا جرمانہ عائد

    انسٹاگرام پر 40 کروڑ 50 لاکھ یورو کا جرمانہ عائد

    ڈبلن: آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام پر جنرل ڈیٹا پروٹیکشن قواعد (GDPR) کی خلاف ورزی کرنے پر 40 کروڑ 50 لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے پیر کو کہا کہ اس نے انسٹاگرام پر بچوں کے ڈیٹا کو ہینڈل کرنے سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ریکارڈ 405 ملین یورو جرمانہ کیا ہے۔

    ڈی پی سی نے 2020 کے آخر میں ان خدشات کے بارے میں ایک تحقیقات کا آغاز کیا کہ فوٹو اور ویڈیو شئیرنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بچوں کے ذاتی ڈیٹا کو کیسے ہینڈل کرتا ہے تحقیقات کا مرکز بچوں کے لیے انسٹاگرام پروفائل اور اکاؤنٹ کی ترتیبات کی "مناسبیت” اور فرم کی "بطور کمزور افراد کے ڈیٹا کے تحفظ کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری” پر تھا۔

    یہ جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (GDPR) کےتحت منعقد کیا گیا تھا ڈیٹا کے حقوق کے EU چارٹر جو مئی 2018 میں نافذ ہوا تھا GDPR ڈیٹا ریگولیٹرز کو خلاف ورزیوں پر سخت جرمانے عائد کرنے کا اختیار دیتا ہےچونکہ انسٹاگرام میٹا کی ملکیت ہے جس کا یورپی ہیڈکوارٹر ڈبلن میں ہے، یہ ضابطوں کو نافذ کرنے کے لیے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن پر آتا ہے۔

    آئرش کمیشن کی جانب سے جرمانے کی تصدیق کردی گئی لیکن کمیشن مزید کسی قسم کا کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا آئرش کمیشن میں ابھی بھی میٹا کی ذیلی کمپنیوں کے حوالے کم از کم چھ مزید تحقیقات موجود ہیں۔

    کمیشن کی جانب سے انسٹاگرام پر بچوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی یعنی بچوں کے ای میل ایڈریس اور فون نمبر شائع کرنے کی وجہ سے عائد کیا گیا یہ جرمانہ میٹا کی کسی بھی ذیلی کمپنی پر اس سے قبل لگائے جانے والے جرمانے سے زیادہ ہے۔

    میٹا ترجمان کے مطابق یہ تحقیقات پُرانی سیٹنگز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کی گئیں جن کو کمپنی کی جانب سے ایک سال قبل اپ ڈیٹ کردیا گیا تھا اور تب سے اب تک کمپنی نے کئی نئے فیچر متعارف کرائے تاکہ نوعمروں کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے اور ان کی معلومات خفیہ رہے۔

    ترجمان نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر کا کوئی بھی شخص جب انسٹاگرام میں شامل ہوتا ہےتو ان کا اکاؤنٹ خود بخود پرائیویٹ ہو جاتا ہے، اس لیے صرف وہی لوگ دیکھ سکتے ہیں جنہیں وہ جانتے ہیں،اور بالغ افراد ان نوجوانوں کو پیغام نہیں بھیج سکتے جو ان کو فالو نہیں کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی اس بات سے متفق نہیں کہ جرمانے کا حساب کیسے لیا گیا اور وہ اپیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    آئرش ادارے کی جانب سے میٹا کےپلیٹ فارمز پر عائد کیا گیا یہ تیسرا جرمانہ ہے البتہ یہ جرمانہ مالیت کے اعتبار سےاب تک کا دوسرا بڑا جرمانہ ہے سب سے زیادہ جرمانہ 74 کروڑ 60 یوروز کی مالیت کا تھا جو ایمازون پر عائد کیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں پچھلے سال، اس نے واٹس ایپ پر جرمانہ عائد کیا، جو میٹا کی ملکیت ہے، جو ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کو توڑنے پر اس وقت کا ریکارڈ 225 ملین یورو تھا میٹا کو بھی مارچ میں ڈیٹا کی 12 خلاف ورزیوں پر 17 ملین یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا-

  • راکھی ساونت کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 10 ملین ہو گئی

    راکھی ساونت کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 10 ملین ہو گئی

    بالی وڈ اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 10 ملین ہو گئی ہے اس خوشی کو انہوں نے منایا اپنے بوائے فرینڈ عادل کے ساتھ. راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ عادل کے ساتھ 10 ملین فالورز ہونے کی خوشی میں کیک کاٹ رہی ہیں . اس موقع پر انہوں نے کہ میں‌اپنے فالورز کی شکر گزار ہوں. میں بہت خوش ہوں کہ میرے فالورز کی تعداد 10 ملین ہو گئی ہے لوگوں کے تو پچاس پچاس ملین ہیں اور میرے 10 ملین ہونے میں اتنے سال لگ گئے. راکھی کی اس بات پر ان کے سامنے کھڑے ایک کیمرہ مین نے کہا کہ جب آپ کا اور عادل کا گانا آئیگا تو آپ کے فالورز کی تعداد 20 ملین ہو جائیگی. یاد رہے کہ راکھی ساونت ڈرامہ کوئین کے نام سے جانی

    جاتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے بوائے فرینڈ عادل نے مجھے ایسے کپڑے پہننے سے منع کیا ہے جس سے جسم کی نمائش ہو لہذا میں ان کی اس بات کو ضرور مانوں گی. انسٹاگرام پر اپنے فالورز کی تعداد 10 ملین ہونے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج جو بھی ہوں اپنے مداحوں کی بدولت ہوں . میرے مداحوں نے ہمیشہ مجھے بہت زیادہ پیار دیا ہے جس کےلئے میں ان کی شکر گزار رہوں گی.

  • 7 ملین فالورز، حرامانی نے پسوڑی وڈیو لگا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    7 ملین فالورز، حرامانی نے پسوڑی وڈیو لگا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    اداکارہ و گلوکارہ حرامانی جن کو اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا رہتا ہے وہ ہیں بہت زیادہ خوش اور اس بار خوشی کسی پراجیکٹ کے سپر ہٹ ہوجانے کی نہیں ہے بلکہ اس بار خوشی ان کو انسٹاگرام پر 7 ملین فالورز ہونے کی ہے. حال ہی میں ان کے انسٹاگرام پر 7 ملین فالورز ہو گئے ہیں اس موقع پر اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور شکریہ ادا بھی انہوں نے اپنی ہی آواز میں گایا ہوا گانا پسوڑی کی وڈیو لگا کر کیا. اس وڈیو میں حرامانی ایک کنسرٹ کررہی ہیں اور اس دوران وہ علی سیٹھی کاسپر ہٹ گانا پسوڑی گا رہی ہیں اور حرامانی نے اپنے مداحوں کا شکریہ اس وڈیو کو لگا کر کیا. حرا نے جیسے ہی شکریہ کی پوسٹ لگائی تو ان کے مداحوں نے بھی ان

    کو 7 ملین فالورز کی تعداد پر مبارکباد دیں. حرامانی انسٹاگرام پر بہت زیادہ ایکٹیو ہیں وہ اپنا ہر پراجیکٹ اور اپنی ہر موومنٹ کے بارے میں اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے آگاہی دیتی رہتی ہیں. یاد رہے کہ حرامانی کی اداکاری پر تو کوئی سوال نہیں اٹھایا جاتا لیکن ان کی گلوکاری پر ضرور سوال اٹھایا جاتا ہے ، وہ جب بھی کوئی گانا گاتی ہیں تو زیادہ تر لوگوں‌ کی تعداد ان سے یہی کہہ رہی ہوتی ہےکہ خدا کےلئے گانا مت گایا کریں لیکن گائیکی حرامانی کا شوق ہے اسلئے وہ کنسرٹ بھی کرنے لگ گئی ہیں.

  • انسٹاگرام پر حرامانی کے فالورز کی تعداد 7 ملین ہوگئی

    انسٹاگرام پر حرامانی کے فالورز کی تعداد 7 ملین ہوگئی

    ٹی وی اداکارہ حرامانی جواپنی اداکاری کی وجہ سے خاصی مقبول ہیں ان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 7 ملین ہو گئی ہے. حرامانی کا شمار پاکستان کی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈپا کافی ایکٹیو رہتی ہیں. وہ وقفے وقفے سے اپنی وڈیوز پوسٹ کرکے اپنے مداحوں سے داد وصول کرتی رہتی ہیں. حرامانی ٹی وی ڈراموں میں سنجیدہ کرداروں کے حوالے سے ایک خاص پہچان رکھتی ہیں. ان کے کریڈٹ پر دو بول اور میرے پاس تم ہو جیسے ڈرامے ہیں . حرامانی گانے کی بھی شوقین ہیں، حرامانی ملٹی ٹلینٹڈ ہیں گا بھی لیتی ہیں اداکاری بھی کر لیتی ہیں ڈانس بھی کر لیتی ہیں. حرامانی فلمسٹار میرا کی طرح سوچ سمجھ کر نہیں‌بولتیں جو دل میں آئے بول دیتی ہیں چاہے

    ان کے بولے ہوئے کی بعد میں قیمت ہی کیوں نہ ادا کرنی پڑے. حرامانی نے متعدد مرتبہ اپنے انٹرویوز میں ایسی باتیں کہی ہیں جن کا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مذاق بنا ہے.حرا اپنی اور اپنے شوہر مانی کی لو اسٹوری اور شادی کے قصے بہت شوق سے سناتی ہیں.حرامانی نے فراری گانے کے بعد کنسرٹ کرنے بھی شروع کر دئیے ہیں. مانی اپنی اہلیہ کی صلاحیتوں پر کافی فخر محسوس کرتے ہیں. انہوں نے اپنی اہلیہ کو اداکاری اور گلوکاری دونوں میں بہت سپورٹ کیا ہے اور حرا کے ناقدین کو خود بھی کبھی کبھار جواب دے دیتے ہیں. حرامانی کو زیادہ تر سکس سگما پروڈکشن ہائوس ہی اپنے ڈراموں میں کاسٹ کرتا ہے.

  • سیلاب متاثرین کی مددکریں  انجمن کا جذباتی وڈیو  پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

    سیلاب متاثرین کی مددکریں انجمن کا جذباتی وڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

    سینئر اداکارہ انجمن نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں کئی برس سے آپ سب سے محبتیں سمیٹ رہی ہوں ،مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ میری بات ضرور سنیں گے. انجمن نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے.سیلاب کی وجہ سے لوگوں‌کے گھر بربار ہو گئے ہیں اور بے سرو سامانی کے عالم میں لوگ آپ کی مدد کے منتظر ہیں. ہم سب کو سیلاب متاثرین کا درد محسوس کرنا چاہیے ،تین کروڑ لوگ سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہیں بستیاں اجڑ گئی ہیں. مال مویشی ، کچے پکے مکان سیلاب بہا کر لے گیا ہے.بوڑھے جوان مرد خواتین اور بچے کھلے آسمان کی چھت کے نیچے ہماری مدد کے منتظر ہیں . میں آپ سب سے التماس کرتی ہوں کہ خدا کے لئے

    ان کی مدد کریں. اپنے سکھ اور خوشیوں‌کو ان کے دکھوں میں شامل کر کے ان کو بھی خوشیاں دیں. اگر تھوڑا ہے تو تھوڑے سے تھوڑا سیلاب متاثرین کو دے دیں اگر زیادہ ہے تو اس میں‌ سے کچھ تقسیم کریں.ان کو ان کی مسکراہٹیں واپس دینے کی کوشش کریں. .اللہ کی خوشنودی انسانیت کی خدمت کرنے میں ہے،سب کچھ دنیا میں رہ جانا ہے صرف ہمارے اعمال ہمارے ساتھ جانے ہیں. اللہ نے ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنےکا موقع دیا ہے. ہم سب کو چاہیے کہ ہم روتے ہوئوں کو گلے لگا لیں. میں اپنے ملک کے لئے دعا گو ہوں اللہ کرے یہاں خوشحالی ایکبار پھر سے آجائے. ہمارے لوگ ہنستے بستے رہیں.

  • وڈیو وائرل، ماریہ واسطی شدید تنقید کی زد میں

    وڈیو وائرل، ماریہ واسطی شدید تنقید کی زد میں

    ٹی وی ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ماریہ واسطی آ گئیں ہیں شدید تنقید کی زد میں. گزشتہ روز اس وقت سب حیران رہ گئے جب ان کی ایک وڈیو وائرل ہوئی اس وڈیو میں وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ کھڑی ہیں دونوں کے ہاتھ میں بوتلیں ہیں اور بوتل پی رہے ہیں. انسٹاگرام پر اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اداکارہ پر تنقید کی جا رہی ہے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ماریہ واسطی اور ان کا دوست شراب پی رہے ہیں. تاہم اس چیز کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ وہ

    دونوں شراب ہی پی رہے ہیں یا کچھ اور ہے. اداکارہ ماریہ واسطی پر تنقید تو بہت زیادہ ہورہی ہے لیکن ان کی طرف سے وڈیو کے بعد کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا، انہوں نے اس حوالے سے بالکل وضاحت نہیں دی کہ ان کے ہاتھ میں بوتل کس چیز کی ہے جس کو وہ پی رہی ہیں بلکہ ماریہ واسطی اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ابھی تک بالکل خاموش ہیں.ان کے ساتھ وڈیو میں کون ہے یہ بھی تاحال معلوم نہیں‌ہو سکا یقینا وہ کوئی شوبز کی شخصیت نہیں‌ہے. یاد رہے کہ ماریہ واسطی نے پی ٹی وی کے ڈراموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور وہ کم مگر معیاری کام کرتی ہیں.ان کے کریڈٹ بڑے ڈرامے ہیں انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ پروگرامز کو پوسٹ بھی کیا ہے.

  • عدنان سمیع خان آئے تنقید کی زد میں

    عدنان سمیع خان آئے تنقید کی زد میں

    معروف گلوکار عدنان سمیع خان جنہوں نے پاکستان کی شہریت چھوڑ کر ہندوستان کی شہریت حاصل کر لی تھی وہ اکثر خبروں میں رہتے ہیں. بھارت میں ان کو بھارتی حکومت کی طرف سے اعلی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے. عدنان سمیع خان نے چند روز قبل انسٹاگرام اکائونٹ سے اپنی تمام پوسٹیں جن میں‌تصاویر اور وڈیوز تھیں ان کو ڈیلیٹ کر کے ایک پوسٹ لگائی ”الوداع”. ان کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداح کافی پریشان ہوئے. ان کی پوسٹ کے نیچے صارفین نے پوچھا کہ

    آخر کیا وجہ ہے کسی نے کہا کہ کیا کوئی نیا گانا تو ریلیز نہیں کررہے لیکن عدنان سمیع خان نے کسی ایک صارف کے کسی ایک سوال کا جواب بھی نہیں دیا. لیکن اب یہ سسپنس ختم ہو گیا ہے کیونکہ اب کنفرم ہو چکا ہے کہ انہوں نے نئے گانے کی تشہیر کے لئے یہ سٹنٹ استعمال کیا. عدنان سمیع کی طرف اپنے گانے کی بھونڈے انداز میں تشہیر کے منصوبے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے تاہم عدنان سمیع کی طرف سے تاحال کسی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا. عدنان سمیع کے مداح ان سے ناراض ہیں کیونکہ جب سے ان کے پسندیدہ گلوکار نے الوداع جیسی پوسٹ لگائی تو سب پریشان ہو گئے اور انکی خیریت کے لئے دعائیں‌کرنے لگے تھے لیکن جب انہیں‌پتہ چلا کہ یہ محض ایک تشہیری سٹنٹ تھا تو سب ہی غصے میں ہیں.