Baaghi TV

Tag: اومی کرون

  • کورونا مزید 14 افراد کی جان لے گیا،1207 نئےمریض کورونا کا شکار

    کورونا مزید 14 افراد کی جان لے گیا،1207 نئےمریض کورونا کا شکار

    اسلام آباد:کورونا مزید 14 افراد کی جان لے گیا،1207 نئےمریض کورونا کا شکار ،اطلاعات کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 153 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 657 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 207 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 789، سندھ میں 5 لاکھ 67 ہزار ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 936، بلوچستان میں 35 ہزار 322، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 461، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 240 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 909 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 63 لاکھ 53 ہزار 468 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 625 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 40 ہزار 292 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 14 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 153 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 493، سندھ میں 8 ہزار 62، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 237، اسلام آباد میں ایک ہزار 9، بلوچستان میں 375، گلگت بلتستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 787 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق:کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تشخیص

    کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق:کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تشخیص

    اسلام آباد:کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق:کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تشخیص ،اطلاعات کے مطابق کورونا کی نئی لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار چھ سو چوالیس نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 33 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 644کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ320 گئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں49 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.29 فیصد پر پہنچ گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار967، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار698، پنجاب میں 4 لاکھ 98 ہزار 724، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار764، بلوچستان میں 35 ہزار 229، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 599اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 339 ہو گئی ہے۔

    ادھر بیرون ملک سےکراچی ائیر پورٹ پہنچنے والے سیکڑوں افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق 13 جنوری تا 17 فروری کے دوران بیرون ممالک سے آنے والے 204 مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ مسافرسعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بھارت، بحرین، قطر اور برطانیہ سے کراچی پہنچے تھے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 139 کورونا مثبت مسافر سعودی عرب سے آئے جس کے بعد تمام متاثرہ مسافروں کوگھروں پر قرنطینہ کیا گیا ہے۔

  • امریکا:کورونا وائرس سے لوگ مررہے ہیں مگرحکومت کوکوئی پرواہ تک نہیں‌:اموات 9 لاکھ سے تجاوزکرگئیں

    امریکا:کورونا وائرس سے لوگ مررہے ہیں مگرحکومت کوکوئی پرواہ تک نہیں‌:اموات 9 لاکھ سے تجاوزکرگئیں

    واشنگٹن : امریکا میں کورونا وائرس سے لوگ مررہے ہیں مگرحکومت کوکوئی پرواہ تک نہیں‌:اموات 9 لاکھ سے تجاوزکرگئیں،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    امریکہ میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ملک میں وائرس سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 9 لاکھ ہو گئی ہے ۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 9 لاکھ سے زائد امریکی جان سے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کورونا وائرس کی وباء سے مرنے والوں کے پیاروں کا دکھ اپنے دلوں میں محسوس کرتے ہیں۔

    امریکی صدر نے شہریوں پر کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین اور بوسٹرز ناقابلِ یقین حد تک کورونا کی وباء کے خلاف مؤثر ثابت ہوئے ہیں اور اعلیٰ ترین سطح کا تحفظ دیتے ہیں۔

     

     

    امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کورونا کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے پھیلاؤ میں کمی دیکھی جا رہی ہے تاہم روزانہ ہونے والی مریضوں کی اموات کی تعداد میں تاحال کمی نہیں آئی ہے ۔ امریکہ میں امراض پر قابو پانے کے مرکز کے ڈائریکٹر کاکہنا ہے کہ "مریضوں کے ہسپتالوں میں لانے جانے کی تعداد تاحال زیادہ ہے جس کے ملک کے بعض حصوں میں صحت کے نظام اور محکمہ صحت کے کارکنوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔”

    خیال رہے کہ امریکہ میں سب سے پہلے عالمی وبا کے خلاف ویکسین کی تیاری کے بعد کروڑوں شہریوں کی ویکسینیشن کرائی جا چکی ہے تاہم اس کے باوجود دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکی ریاستوں میں ہوئیں۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے۔

    امریکا میں اس وبا سے اب تک 9 لاکھ 24 ہزار 530 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 74 لاکھ 96 ہزار 860 ہو چکی ہے۔

    ادھر امریکا میں بارش اور شدید برف باری کے باعث ایک لاکھ سے زیادہ گھروں اور تجارتی مراکز میں بجلی منقطع ہوگئی ۔ برفانی طوفان کے باعث انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک ہزار سے زائد پروازوں میں خلل پڑا ۔ جنوبی روکیز سے شمالی نیو انگلینڈ کے درمیان شدید برف باری کی توقع کی جارہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کا ایک بڑاعلاقہ برف سے ڈھک سکتا ہے ۔

  • اومی کرون کا خوف: سعودی عرب نے سفری پابندیاں مزید سخت کردیں

    اومی کرون کا خوف: سعودی عرب نے سفری پابندیاں مزید سخت کردیں

    ریاض: اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں پر سفری پابندیاں مزید سخت کردیں۔

    باغی ٹی ی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب آمد کے لیے ویکسینیشن اور منفی پی سی آر یا ریپڈ ٹیسٹ لازمی قراردے دیا گیا ہے اور یہ ٹیسٹ سعودی عرب روانگی سے 48 گھنٹے کے اندر اندر ہونا ضروری ہے۔

    متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان

    سعودی ایوی ایشن کی جانب سے جای کیے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ 8 سال سے کم عمر کے بچے ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گےاسی طرح سعودی عرب سے روانگی کے خواہشمند مسافروں کے لیے بوسٹر ڈوز لازمی قرار دی گئی ہے اور بوسٹر لگوائے ہوئے زیادہ سے زیادہ 3 ماہ ہوئے ہوں۔

    سعودی ایوی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سفری پابندیوں کا اطلاق بدھ 9 فروری سے ہوگا اور احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں مسافر کو بلیک لسٹ کرنا بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت کورونا پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی لازمی ہے سعودی وزارت داخلہ نے ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پر 1 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم بار بار خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ ایک لاکھ ریال تک بھی ہوسکتا ہے ماسک پہننے کا مطلب ناک، منہ اور تھوڑی کا مکمل طور پر ڈھانپنا ہوگا۔ غیر محتاط انداز سے ماسک پہننے والوں کو بھی جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    ڈریپ نے گھر پر کورونا ٹیسٹ کی اجازت دے دی،نوٹیفیکیشن جاری

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لئے ریپڈ پی سی آر کی لازمی شرط کے معاملے پر ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہےاس دوران فیصل آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے ایئرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر مسافروں سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 3ہزار روپے وصول کئے جائیں گے۔

    فیصل آباد ایئرپورٹ منیجر محمد انور ضیاء نے بتایا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کی گئی ہےاس سے قبل دبئی ، شارجہ اور ابوظہبی جانیوالے مسافروں سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی مد میں 5ہزار روپے فیس وصول کی جاتی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ سال ستمبرمیں فیصل آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ہی متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے چارجز ساڑھے 6 ہزار سے کم کرکے 5 ہزارکر دیے گئے تھے۔

  • کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع

    کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع

    اسلام آباد: این سی او سی نے ملک بھر میں عائد کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی : این سی او سی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے حوالے سے عائد پابندیاں 15 فروری تک بڑھادی جائیں 10 فیصد یا زائد مثبت کیسز والےعلاقوں میں ہرقسم کی انڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ 10 فیصد مثبت کیسز والے علاقوں میں آؤٹ ڈور میں 300 ویکیسن شدہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

    اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام…

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسی طرح 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہوگی جبکہ 12 سال سے زائد عمر کے طالب علموں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے اور 12 سال سے کم عمر اسٹوڈنٹس 3 دن 50 فیصد آئیں گے۔

    کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار

    دوسری جانب کورونا کیسز کے باعث راولپنڈی کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی درخواست پر نافذ کیا گیا جو 2 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔

    کوویڈ ویکسین کی معیاد ختم ہونے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف…

    گلی نمبر 6 شمس آباد، گلی نمبر 3 ریس کورس روڈ ، گلی نمبر 4 خان ایونیو چکلالہ سکیم تھری، گلی نمبر 7 اور 8 محمدی سٹی مسلم ٹاؤن، گلی نمبر 18 سکیم تھری میں اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا۔

    اس کے علاوہ گلی نمبر 27 واہ ماڈل ٹاون فیز ٹو ٹیکسلا میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا، متاثرہ علاقوں میں مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔

    ایکسرے سے چند منٹوں میں کورونا کی 98 فیصد درست تشخیص کرنے کا کامیاب تجربہ

  • اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام متحدہ

    اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام متحدہ

    لندن: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں ہے بلکہ ابھی مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی-

    باغی ٹی وی :برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کی ٹیکنیکل ہیڈ ماریا وین کرخوف نے کہا ہے کہ وائرس اپنی شکل مسلسل تبدیل کرتے رہتے ہیں کورونا کی بھی متعدد شکلیں سامنے آچکی ہے اور اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ویریئنٹ اومی کرون آخری ویریئنٹ نہیں ہے بلکہ مستقبل میں مزید ویریئنٹس سامنے آئیں گے۔

    بی بی سی کو انٹرویو میں ماریا وین کرخوف نے کہا کہ کورونا وائرس اب بھی شکلیں تبدیل کرکے سامنے آرہا ہے اس لیے ہمیں اپنے معمولات زندگی کو بدلنے اور خود کو صورت حال کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہےکچھ لوگ اومی کرون کو زیادہ مہلک نہیں سمجھتے لیکن ایسا نہیں ہے کیوں کہ اس ویریئنٹ سے اسپتالوں میں مریضوں کی آمد بڑھ گئی ہے البتہ یہ ضرور ہے کہ اومی کرون ویریئنٹ ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں کم ہلاکت خیز ہے –

    انہوں نے کہا کہ اس وبا سے بچنے کا واحد راستہ ویکسینیشن ہے اور تاحال دنیا بھر میں 3 ارب ایسے لوگ ہیں جنھیں اب تک کورونا ویکسین کا ایک بھی ٹیکہ نہیں لگا ہے اس لیے یعنی دنیا بھر میں ویکسینیشن کو بڑھانا ہے ماسک لازمی پہننا ہے اور سماجی فاصلے برقرار رکھنا چاہیئے۔

    ایکسرے سے چند منٹوں میں کورونا کی 98 فیصد درست تشخیص کرنے کا کامیاب تجربہ

    قبل ازیں ورلڈ اکنامک فورم کے آن لائن ڈیوس ایجنڈا 2022 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت میں ایمرجنسیز پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا تھا کہ فوری طور پر ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اقدامات اٹھائے جائیں جن کی وجہ سے اس کے شرح پھیلاؤ میں کمی آئے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو اور یہ ہمیشہ انسانی معاشرے میں موجود رہے لیکن ساتھ ہی امکان ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے سبب اسپتالوں میں عائد کی جانے والی ہنگامی صورتحال کا سال رواں میں خاتمہ ہو سکتا ہے۔

    مائیکل ریان نے واضح کیا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کا واحد مؤثر طریقہ کار ویکسینیشن کرانا اور جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ مستقبل میں کورونا مستقل بنیادوں پر انسانی معاشرے میں رہتا بھی ہے تو وہ اس قدر مہلک و خطرناک ثابت نہیں ہو گا جتنا اپنے ابتدائی دور میں تھا کورونا کے تیز پھیلاؤ کی وجہ سے بھی انسانوں میں قوت مدافعت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

    بل گیٹس کی کورونا وبا سے متعلق نئی پیشگوئی

    دوسری جانب کورونا وبا کے خاتمے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل دنیا بھر میں جاری ہے تاہم ایک فرد کی کامل ویکسی نیشن کی تعریف کیا ہے، اس امر میں ویکسین تیار کرنے والی فارمیسیز سمیت شعبہ صحت کے حکام کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہےامریکا میں سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) اپنی 2 اہم ذمہ داریوں میں توازن قائم کر رہا ہے جس میں ویکسین شدہ افراد کو بوسٹر شاٹس کی اہمیت بتانا اور جنہیں ابھی تک ایک بھی ویکسین نہیں لگی انہیں ویکسین لگوانے پر قائل کرنا شامل ہے۔

    سی ڈی سی کی ڈائریکٹر روشیل ولینسکی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ جن افراد نے ابھی حال ہی میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوائی ہے اور وہ بوسٹر کے ابھی اہل نہیں ہوئے، وہ اپ-ٹو-ڈیٹ ہیں اور جو ویکسین کی 2 ڈوز لگواچکے ہیں اور اہل ہونے کے بابوجود بوسٹر شاٹس نہیں لگوائے، وہ اپ-ٹو-ڈیٹ نہیں کہلائے جاسکتے۔

    کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت

    لیکن رائٹرزنے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا سی ڈی سی کی ڈائریکٹر سے اختلاف کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں میری تجویز یہ ہے کہ بوسٹر شاٹس کے بجائے ہر سال ایک بار باقاعدگی سے کورونا ویکسین لگائی جائے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ کچھ کاروباری اداروں، یونیورسٹیوں اور ان جیسے دیگر اداروں میں عملے سے بوسٹر شاٹس سے متعلق پوچھا جارہا ہے لیکن کامل ویکسی نیشن کے حوالے سے اکثر ادارے سی ڈی سی کی تعریف اپنائے ہوئے ہیں کہ کورونا ویکسی نیشن کے ابتدائی مراحل مکمل ہونے کے بعد ایک فرد کی ویکسی نیشن مکمل ہوجاتی ہے۔

    جبکہ دی گلوب نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کینیڈا کے شعبہ صحت کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ وہ کامل ویکسی نیشن کی تعریف کا دوبارہ تجزیہ کررہے ہیں۔

    کورونا وائرس سے بچاؤ میں بھنگ بھی بہت مفید ،تحقیق

  • کراچی:کورونا کی شرح 40 فیصد سے بڑھ گئی، ضلع وسطی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی:کورونا کی شرح 40 فیصد سے بڑھ گئی، ضلع وسطی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے بڑھ گئی۔ شہر قائد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاگیا ،اسلام آباد میں ہیلتھ حکام نے 13 علاقوں کی مزید 28 گلیوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگانے کی تجویز دیدی ہے۔

    کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 41اعشاریہ تین دو تک پہنچ گئی ۔ سندھ بھر سے 3ہزار 359جبکہ کراچی سے 2ہزار 831کیسز رپورٹ ہوئے۔ شہر قائد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاگیا۔

    نوٹی فیکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ گلبرگ ، لیاقت آباد ،نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد میں ہوگا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن مختلف یوسیز، بلاکس اور گلیوں میں لگایا گیا ہے جس کا نفاذ آج رات سے ہوگا۔

    ضلعی انتظامیہ سینٹرل کے مطابق ضلع وسطی میں 106لوگوں میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی، گلبرگ میں اومی کرون کے 52کیسز، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی کے علاقوں میں 10،10کیسز رپورٹ ہوئے اسی طرح نارتھ ناظم آباد میں اومیکرون کیسز کی تعداد 40ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 فروری تک متاثرہ علاقوں اوریوسیز میں نافذ رہےگا، متاثرہ علاقوں میں بلاوجہ نقل و حرکت، ماسک کے بغیر داخلہ ممنوع ہوگا، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ضروری اشیا، میڈیکل اسٹور کےعلاوہ کاروبار بند رہےگا، متاثرہ علاقوں میں اجتماعات ، تقریبات ، ڈبل سواری پربھی پابندی ہوگی۔

  • اومی کرون سے امریکہ میں روزانہ 2 ہزارسےزائد لوگ مررہے ہیں :ہمیں احتیاط میں کوتاہی نہیں کرنی:اسد عمر

    اومی کرون سے امریکہ میں روزانہ 2 ہزارسےزائد لوگ مررہے ہیں :ہمیں احتیاط میں کوتاہی نہیں کرنی:اسد عمر

    اسلام آباد:جس طرح اومی کرون نے امریکہ میں تباہی پھیلا رکھی ہے ہمیں احتیاط میں کوتاہی نہیں کرنی:اسد عمرنے یہ پیغام سناکرسب کو ڈرا دیا ،اطلاعات کے مطابق رات گئے وفاقی وزیراسد عمر نے قوم کوخبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سے آنے والی خبروں نے تو بہت ہی زیادہ خوفزدہ کررکھا ہے

    اسد عمر نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ میں ہرروز 2ہزار سے زائد شہری اس وبائی وائرس سے ہلاک ہورہےہیں ان کایہ بھی کہنا تھا کہ اس کو معمولی نہ جانیں جتنا اس کو معمولی جانیں گے اتنا ہی زیادہ یہ نقصان دہ ثابت ہوگا ،

     

     

    اسد عمر نے اس موقع پر کہا کہ اس کا واحد حل بوسٹرشاٹ ہے جس کا لینا اب ضروری ہوگیا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن افراد کو کورونا ویکسین لیئے ہوئے چھ ماہ ہوگئے ہیں وہ اب بوسٹر ڈوز لے سکتے ہیں

    ادھراطلاعات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بیرون ملک سفرکیلئےبوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد بیرون ملک جانے والے مسافر صرف دستاویزات دکھا کرفری بوسٹر لگوا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بیرون ملک سفرکیلئےبوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک سمیت صوبوں کومراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والےدستاویزات دکھا کرفری بوسٹر لگوا سکیں گے۔

    خیال رہے حکومت نے 27 اگست کو بوسٹر ڈوز کےلیے1270 روپے فیس مقرر کی تھی۔

    یاد رہے ملک میں اومیکرون کے کیسز کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیےمیں بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز ہوگیا ہے ، این سی او سی کا کہنا تھا کہ بوسٹرڈوز کورونا ویکسین کی آخری خوراک سے چھ ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائے گی۔

    ادھر ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 540 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 60 ہزار 335، سندھ میں 5 لاکھ 20 ہزار 215، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 83 ہزار 865، بلوچستان میں 33 ہزار 855، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 480، اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 939 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 130 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 618 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 902 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 67 ہزار 598 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 100، سندھ میں 7 ہزار 730، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 969، اسلام آباد میں 975، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • پاکستان میں پی سی آر ٹیسٹ پرلاگت کتنی؟پرائیویٹ ادارے کتنی لوٹ مارکررہےہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    پاکستان میں پی سی آر ٹیسٹ پرلاگت کتنی؟پرائیویٹ ادارے کتنی لوٹ مارکررہےہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    لاہور:پاکستان میں پی سی آر ٹیسٹ پرلاگت کتنی؟پرائیویٹ ادارے کتنی لوٹ مارکررہےہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں ،اطلاعات کے مطابق پیتھالوجسٹ ڈاکٹرذیشان انصاری کے مطابق چائنیزکٹ کےساتھ کوروناکا پی سی آرٹیسٹ 1200 سے 1300 میں ہوجاتا ہے، ترکی اوریورپین کٹس کے ساتھ کورونا پی سی آر ٹیسٹ پر 2 ہزار تک لاگت آتی ہے۔

    ماہرین نے انکشاف کیا کہ فلاحی ادارہ الخدمت کوروناکا پی سی آرٹیسٹ 3000 میں کررہاہے اور بچت بھی ہورہی ہے جب کہ نجی ادارے کورونا کا ٹیسٹ 4 ہزار سے 7 ہزار روپے تک میں کر رہے ہیں۔

    ڈاکٹر ذیشان انصاری کا کہنا ہےکہ پاکستان میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ کا سارا سامان باہر سے آتا ہے، میڈیکل امپورٹ مافیا نےکورونا پی سی آرکٹس اور سامان کی درآمد پر اربوں کمائے، پاکستان میں کورونا پی سی آر کٹس مقامی طور پر تیار ہونی چاہیے، صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشن اور این سی او سی کو اس پر کردار ادا کرنا چاہیے۔

    ماہرین نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں کی استعداد بڑھا کرپرائیوٹ اداروں کی قیمتیں بھی کم کی جاسکتی ہیں ،بھارت میں پی سی آر ٹیسٹ کٹس اور دیگر سامان مقامی طور پر تیار ہوتا ہے۔

    دنیا کے اکثر ہسپتالوں میں جہاں کورونا کے مرض کی تشخیص کا عمل جاری ہے وہاں دو قسم کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ان میں سے ایک ہے سواب ٹیسٹ جبکہ دوسرا اینٹی باڈیز ٹیسٹ ہے۔

    سواب ٹیسٹ مشتبہ مریض کی ناک یا گلے سے نمونہ لے کر کیا جاتا ہے جس میں وائرس کے جینیاتی مواد کی نشاندہی کے لیے اس کا لیبارٹری میں تجزیہ کیا جاتا ہے۔

    اس قسم کے ٹیسٹ میں ایک آلے پر خون کے قطرے کا استعمال کرتے ہوئے قوتِ مدافعت دیکھی جاتی ہے۔ یہ بالکل حمل کے ٹیسٹ جیسا ہے۔ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہے کیا ۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

    جنوری 2021 میں عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے تین قسم کے ٹیسٹوں کی تجویز بھی دی، جن میں پی سی آر یعنی پولی میریز چین ری ایکشن ٹیسٹ، ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ اور ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ شامل ہیں۔

    پی سی آر کورونا ٹیسٹ
    یہ ٹیسٹ کورونا کی تشخیص کے لیے سب سے موثر ٹیسٹ سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ چھوٹے سے چھوٹے اور وائرس کی کم سے کم تعداد کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پی سی آر ٹیسٹ کورونا کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے بھی انسان میں اس کی موجودگی کا پتہ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے مخصوص کٹ کے ذریعے انسان کا لعاب، بلغم یا تھوک لے کر ایک مخصوص وقت کے لیے مشین میں ڈالا جاتا ہے۔۔تاہم یہ مہنگا ہے۔ اس ٹیسٹ کے کرنے کے لیے خصوصی تربیت یافتہ عملے کے ساتھ ساتھ خصوصی لیب مشینری بھی درکار ہے۔لیکن اس ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں کم از کم دس سے بارہ گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے لگتے ہیں۔

    پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ
    ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ در اصل پی سی آر ٹیسٹ کی ہی جدید شکل ہے۔ طریق کار وہی ہے سیمپلنگ بھی یکساں طریقے سے ہے لیکن پی سی آر کی رپورٹ 24 گھنٹے میں آتی ہے جبکہ ریپڈ پی سی آر کی رپورٹ چار گھنٹے میں آ جاتی ہے۔ لیکن اس کے لئے جدید ترین مشینری درکار ہوتی ہے ۔مسافر سفر سے 72 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کراتے ہیں۔ ممکن ہے اس وقت ان میں کورونا وائرس موجود نہ ہو اور وہ بعد میں کورونا کا شکار ہو گئے ہوں یا پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ میں غلطی آجائے۔ اس خدشے سے بچاؤ کے لیے مسافروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ روانگی سے چھ گھنٹے پہلے ٹیسٹ کرائیں جس کی رپورٹ چار گھنٹے میں مل جاتی ہے۔

    ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹریپد اینٹی جن ٹیسٹ عموماً ایئر پورٹس کے اوپر کیا جاتا ہے۔ اس کا طریقہ کار پی سی آر ٹیسٹ سے مختلف ہے۔ یہ ایسے مسافروں میں جن میں پہلے سے کورونا کی علامات موجود ہوں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرتا ہے۔ ایسے مریضوں میں وائرس پروٹین بہت ایکٹو ہوتا ہے اس لیے یہ آسانی سے بتا سکتا ہے کہ یہ علامات کورونا وائرس کی ہیں یا عمومی بخار یا فلو ہے۔ یہ محض ایک اسٹرپ کے ذریعے کیا جاسکتا ہے

    اینٹی باڈیز ٹیسٹ
    دوسری قسم کا ٹیسٹ اینٹی باڈی ٹیسٹ ہے۔ اس ٹیسٹ کے ذریعے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ آیا پہلے ہی کسی شخص کو وائرس ہو چکا ہے یا نہیں۔کسی شخص کو کورونا ہوا ہو اور اسے پتہ نہ چلا ہو اور وہ کورونا کے حملے سے صحت مند بھی ہوچکا ہو تو وہ اینٹی باڈی ٹیسٹ کرا کے پتہ چلا سکتا ہے کہ اس کے جسم میں اینٹی باڈیز بن چکی ہیں یا نہیں؟ اگر اینٹی باڈیز موجود ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ انسان کے جسم نے اپنا مدافعتی نظام حرکت میں لاکر کورونا وائرس کو ختم کردیا ہے

  • اسلا آباد:نیو اسلا م آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراومی کرون کا حملہ ہوگیا

    اسلا آباد:نیو اسلا م آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراومی کرون کا حملہ ہوگیا

    اسلا م آباد :اسلا آباد:نیو اسلا م آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراومی کرون کا حملہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق اے ٹی سی کنٹرول ٹاور کے اعلیٰ افسران میں امنی کرون کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں میں ڈائریکٹر سعید احمد ملک،جوائنٹ ڈائریکٹر اشفاق خان، اشفاق حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی کنٹرول راجہ منیب زاہد، ماجد نواز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی کنٹرول عثمان افضل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی کنٹرول ٹاور علی رضا السلام شامل ہیں،

    ادھر اس حوالے سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اسلا م آباد ایئرپورٹ عملہ اور مسافروں کی بڑی تعداد کا انفیکٹیڈ ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا،ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسوقت جڑواں شہروں سمیت دور دراز کے علاقوں سے مسافر اندرون و بیرون ممالک کا سفر کرنے کی غرض سے ایئرپورٹ کا رخ کررہے ہیں،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیرون ممالک کیلئے بنائی جانیوالی ویزٹر گیلری میں مسافروں کا کورونا ریپٹ ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے ، کورونا ریپٹ ٹیسٹ کیلئے ہزاروں مسافر روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کرواتے ہیں جہاں پر انتظامیہ کی جانب سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے،

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلا م آباد، ایئرپورٹ پر مسافروں کے دوران مناسب فاصلہ نہ ہونے اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہ ہونے سے مسافروں اور عملہ میں کورونا وائرس پھیل سکتا ہے ایئرپورٹ سے ملک کے دیگر حصوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے، انتظامیہ کی جانب سے عملہ کیلئے نہ تو کوئی سینی ٹائزر فراہم کیے گئے ہیں اور ہی عملہ کی حفاظت کیلئے ماسک دئیے گئے ہیں۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے عملہ کی تعداد کو بھی کم نہ گیا گیا جس سے ایئرپورٹ پر کام کرنیوالے عملہ میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکومتی عہدیدار اس حوالے سے ایکشن لیکر ایئرپورٹ عملہ کو محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرے