Baaghi TV

Tag: اٹلی

  • اطالوی بحری جہاز 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

    اطالوی بحری جہاز 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

    اطالوی تربیتی بحری جہاز امریگو ویسپوچی 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اٹلی کے مشہور بحری سیاح امیریگو ویسپوچی کے نام پر جہاز کی کراچی آمد پر اطالوی سفیر اور قونصل جنرل سمیت پاک بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔ اطالوی جہاز کی آمد 2023 تا 2025 ورلڈ ٹور کا حصہ ہے۔ کراچی کے دورے میں جہاز کےسئینر افسران پاک بحریہ کے افسران سے ملاقات بھی کریں گے۔امیریگو وسیکوچی جہاز ورلڈ ٹور کے سلسلے میں کراچی کی بندرگاہ پہنچا ہے۔ جہاز کے عملے کو کرا چی میں مختلف مقامات کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔ امیریگو ویسپوچی کو دنیا کے خوبصورت ترین شپ کا درجہ حاصل ہے۔واضح رہے کہ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں افریقہ کے دورے پر ہے ۔پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کینیا میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ میڈیکل کیمپ میں کینیا کی عوام کو مفت علاج، آپریشنز اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

    ڈھائی کروڑ اور22 تولہ سونے کی خاطر بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

  • اٹلی میں تارکین وطن کی دو کشتیوں کو حادثہ ،17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لاپتہ

    اٹلی میں تارکین وطن کی دو کشتیوں کو حادثہ ،17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لاپتہ

    روم: اٹلی میں تارکین وطن کی دو کشتیوں کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق غیر قانونی تارکین سے بھری کشتیاں جنوبی ساحلی پٹی پر ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 60 سے زائد غیر ملکی تارکین لاپتہ ہوگئےسمندر میں موجود جرمنی کے ایک امدادی گروپ نے 51 افراد کو ریسکیو کر کے ساحل پر پہنچایا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مہاجرین پر نظر رکھنے والے ادارے اور یونیسیف کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کشتیوں میں ایرانی، شامی، بنگلادیشی ، پاکستانی، اور مصری شہری سوار تھے،لاپتہ تارکین کی تلاش کے لیے اٹلی کی کوسٹ گارڈ کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وقت زیادہ گزر جانے کی وجہ سے اب بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

  • اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کی والدہ پنجاب سے گرفتار

    اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کی والدہ پنجاب سے گرفتار

    کھاریاں: اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی 18 سالہ لڑکی کی تین سال سے مفرور والدہ اور حکومت کو مطلوب اشتہاری ملزمہ کو پنجاب پولیس نے کھاریاں سے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ نازیہ شاہین قتل کے مقدمے میں اٹلی کی حکومت کو مطلوب اشتہاری تھیں اور ا سے گوجرانوالہ ریجن پولیس نے گرفتار کیا ہے اور اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانولہ طیب حفیظ چیمہ کو ٹاسک سونپا تھا گوجرانولہ ریجن پولیس نے اشتہاری ملزمہ کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی تھی اور پولیس ٹیم نے ملزمہ کو کھاریاں سے گرفتار کر لیا،ملزمہ نازیہ شاہین کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے تاجراغوا،دو پولیس اہلکار اور ایک ریلوے ملازم گرفتار

    واضح رہے کہ اطالوی نژاد پاکستانی لڑکی 30 اپریل 2021 کو اٹلی کے شہر ریگیو ایمیلیا سے لاپتا ہوئی تھی اور بعد ازاں نومبر 2022 میں اس کی لاش ملی تھی جبکہ اس کی والدہ51 سالہ نازیہ شاہین قتل کے بعد اپنے خاوند کے ساتھ اٹلی سے فرار ہو گئی اور اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے تھےپنجاب پولیس نے اگست 2023 میں ملزمہ کے شوہر شبر عباس کو گرفتار کرکے اٹلی کی حکومت کے حوالے کر دیا تھا، جو اس وقت اٹلی میں اپنے جرم کی سزا بھگت رہا ہے۔

    ویٹ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوا،پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ …

  • اٹلی کی وزیراعظم ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار،نازیبا ویڈیو وائرل،عدالت پہنچ گئیں

    اٹلی کی وزیراعظم ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار،نازیبا ویڈیو وائرل،عدالت پہنچ گئیں

    اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی بھی ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار ہوگئی ہیں

    غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کا چہرہ کسی دوسرے شخص کے جسم کے ساتھ لگا کر نازیبا ویڈیو بنائی گئیں اور ان غیر اخلاقی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر دیا گیا،تحقیقاتی کرنے والے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس کام میں دو افراد ملوث ہیں

    اٹلی کی 47 سالہ وزیراعظم جارجیا میلونی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئیں جس میں انکی تصویر کا غط استعمال کیا گیا تھا تو وہ خاموش نہ رہیں اور کیس دائر کر دیا، اب دو جولائی کو اٹلی کی وزیراعظم ملزمان کے خلاف گواہی دینے کے لئے عدالت میں جائیں گی،تحقیقاتی اداروں نے اٹلی کی وزیراعظم کی نازیبا ویڈیو بنانے کے حوالہ سے 40 سالہ شخص اور اسکے 73 سالہ والد پر الزام عائد کر رکھا ہے،

    عدالت میں دائر کئے گئے ہتک عزت کے مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیوز امریکا میں ایک فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی تھیں اور کئی مہینوں کے دوران اسے لاکھوں بار دیکھا گیا،پولیس کے مطابق یہ ڈیپ فیک ویڈیو 2022ء کی ہے یعنی یہ ویڈیو جارجیا میلونی کے وزیر اعظم بننے سے پہلے کی ہیں،

    اطالوی وزیراعظم کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ جارجیا میلونی ہرجانے کی پوری رقم مردوں کے تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کی مدد کے لیے عطیہ کریں گی،انہوں نے ایک لاکھ یورو ہرجانہ مانگا ہے، معاوضے کا مطالبہ ان خواتین کو پیغام دے گا جو اس قسم کی ناجائز طاقت کا شکار ہیں

    ڈیپ فیک ٹیکنالوجی، آپ نہیں مگر آپ!!! — ڈاکٹر حفیظ الحسن

    ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کیا ہے؟جس نے بڑے بڑے مضبوط اعصاب والے انسانوں کوبے بس کررکھا ہے

    آخر یہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کیا ہے؟

    ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک ٹارگٹ ڈاٹ کام‘ کے مطابق لفظ ’ڈیپ فیک‘دو الفاظ ’ڈیپ لرننگ‘ اور ’فیک‘ کے ملاپ سے وجود میں آیا ہے۔یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جس مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جعلی تصاویر، آڈیوز اور ویڈیوز بنائی جاتی ہیں۔

    ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے کئی مثبت استعمالات بھی ہیں، مثلاً خبریں پڑھنے میں اور اپنے ملازمین کو مختلف زبانوں کی تربیت دلوانے سمیت کئی معاملات میں کمپنیاں اور نشریاتی ادارے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں۔خیال رہے کیونکہ ہر ٹیکنالوجی کی طرف اس کے منفی استعمالات بھی ہیں۔

    اس کے ذریعے مشہور شخصیات کو فحش فلموں کے اداکار بنا کر پیش کر دیا جاتا ہے یا پھر سیاست دانوں کی ویڈیوز بنا کر اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیانات پھیلا دیئے جاتے ہیں ۔ایسی جعلی ویڈیوز، آڈیوز یا تصاویر بنانے کے لیے مخصوص سافٹ ویئرز استعمال ہوتے ہیں جوڈیپ لرننگ اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے لیس ہوتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈیپ فیک ویڈیو بنانے کے لیے اس سافٹ ویئر کو ٹارگٹ کے متعلق بہت سے معلومات فراہم کرنی ہوتی ہیں،۔مثلاً وہ دیکھنے میں کیسا ہے، بولتا کیسے ہے، بولتے وقت اس کی حرکات و سکنات کیسی ہوتی ہیں، وہ کس طرح کی صورتحال میں کیا ردعمل دیتا ہے، وغیرہ۔

    ٹارگٹ کے متعلق تمام معلومات مہیا کرنے کے بعد یہ سافٹ ویئر آپ کی مرضی کی ویڈیو، آڈیو یا تصویر بنانے کا کام شروع کر دیتا ہے اور نتیجے کے طور پر جو مواد بنتا ہے وہ حقیقت کے قریب تر ہوتا ہے جس کے جعلی ہونے کا فوری طور پر پتا چلانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ماہرین کا اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں ڈیپ فیک اور حقیقی ویڈیوز میں فرق کرنا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ یہ ان میں موجود معمولی فرق بھی ختم ہو جائے گا۔

  • 60  سے  70  سالہ مبینہ مسلح ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار

    60 سے 70 سالہ مبینہ مسلح ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار

    اٹلی: اطالوی پولیس نے 60 سے 70 سال کی عمر کے درمیان موجود چھ مشتبہ ڈاکوؤں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے جو روم کے ڈاک خانوں میں مسلح وارداتیں کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

    باغی ٹی وی: برطانوی اخبار ”دی گارڈین“ کی رپورٹ کے مطابق ، اس گینگ کے سرغنہ کی شناخت 70 سالہ ایٹالو ڈی وٹ عرف ”جرمن“ کے نام سے ہوئی ہے، جس نے 1990 کی دہائی کے وسط میں ہسپانوی سٹیپس کے قریب ایک کامیاب بینک ڈکیتی کے بعد شہرت حاصل کی۔

    اس چھ رکنی گینگ میں موجود بزرگوں میں سے ایک کی عمر 68 ہے جس نے مبینہ طور پر ڈکیتیوں کو انجام دینے میں بنیادی کردار ادا کیا، جب کہ ایک 66 سالہ شخص کو نشانہ بنائے گئے ڈاکخانوں کی بیک ڈور چابیوں کی نقل حاصل کرنے کا کام سونپا گیا، 50 کی دہائی کے اوائل میں موجود دو افراد کا کام دیواروں میں سوراخ کرنا تھا جو اکثر راتوں رات یا ہفتے کےآخر میں چوروں کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے کام کرتے تھے۔

    گلف آئل کا پاکستان کی شراکت کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں آغاز کار

    اس گینگ پر گزشتہ سال مئی میں سان جیوانی ضلع کے ایک پوسٹ آفس سے تقریباً200,000 یورو چوری کرنے کا الزام ہے واردا ت کے دوران بندوقوں سے لیس دو ارکان پچھلے دروازے سے داخل ہوئے اور اے ٹی ایم لوڈ کرنے والے ایک ملازم کو ڈرایا۔

    لا ریپبلیکا کے مطابق گینگ کو ایک اور ڈکیتی کا پلان بھی منسوخ کرنا پڑا کیونکہ 66 سالہ گینگ ممبر کو بے ضابطگی کے مسائل تھے اور اسے اپنے پروسٹیٹ کے آپریشن کی ضرورت تھی۔

    ڈان باسکو علاقے کے ڈاک خانے میں ناکام چوری کے بعد ڈکیتیوں کا سلسلہ اختتام پذیر ہوا جو تمام کیمرے پر پکڑی گئی تھی، ختم ہو گئی ڈکیتیوں میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کو مسلح ڈکیتی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ ہلاک

    ان مبینہ ڈاکوؤں کی شناخت اطالوی دارالحکومت کے مجرمانہ حلقوں میں ”شناسا چہرے“ کے طور پر کی گئی تھی ، مبینہ ڈاکوؤں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اطالوی دارالحکومت کے جرائم پیشہ انڈرورلڈ میں پولیس کے "پرانے جاننے والے” تھے۔ 1995 میں، ایک خوبصورت لباس میں ملبوس ڈی وٹ نے 15 بینک کارکنوں کو یرغمال بنا لیا جب وہ کریڈٹو اٹالیانو کی ایک برانچ میں ان کے لنچ بریک کے دوران کاپی شدہ چابیوں کا سیٹ استعمال کرتے ہوئے اور بندوق کی نوک پر دھمکیاں دیتے رہے اس نے 210 ملین لیرا لُوٹے۔

    پشاور کی چار احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں

  • اگر ثقافت کو بچانا ہے تو… ایلون مسک   کا اٹلی کی ماؤں کو مشورہ

    اگر ثقافت کو بچانا ہے تو… ایلون مسک کا اٹلی کی ماؤں کو مشورہ

    روم: ٹیسلا،اسپیس ایکس اور ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اٹلی کی ماؤں سے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کر نے کا مطالبہ کر دیا-

    باغی ٹی وی:ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اٹلی میں کم شرح پیدائش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ نقل مکانی کے باعث بڑھتی ہوئی آبادی اصل آبادی نہیں، مقامی آبادی آپ کی نسل چلاتی ہے-

    ایلون مسک نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی برادرز آف اٹلی پارٹی کی جانب سے منعقدہ کردہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹلی کی کم شرح پیدائش سرمایہ کاروں کو روک سکتی ہے، ایلون نےاٹلی کی ماؤں کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا نہیں کئے تو ان کی اپنی نسل مٹ جائے گی اور اصل اطالوی ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گے۔

    وفاقی دالحکومت ایک ہی دن پے در پے دو ڈکیتی اور قتل کے واقعات

    ایلون مسک نے کہا کہ اصل آبادی وہ ہوتی ہو جو مقامی ہو۔ نقل مکانی کرکے اٹلی میں آباد ہونے والے وارث نہیں۔ اطالیوں کو اپنی نسل بچانے اور ثقافت بچانے کے لیے زیادہ بچے پیدا کرنا ہوں گے،وہ قانونی طور پر ہجرت کر کے آنے والوں کے حق میں ہیں اور تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ ایماندار اور محنتی افراد کو خوش آمدید کہیں چاہے وہ کسی بھی ملک سے آرہے ہوں-

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں، مسک نے وضاحت کی تھی کہ اٹلی میں کم شرح پیدائش، جزوی طور پر، غیر ملکی سرمایہ کاری کو خوفزدہ کر رہی ہے اور یہ کہ قانونی ہجرت کو فروغ دینا یورپی ملک کی معیشت کو بحال کرنے اور اسے فروغ دینے کے لیے ایک اچھا آپشن ہو سکتا ہے۔

    نگران وزیر اعلی پنجاب نے گڈز ٹرانسپورٹ کو کرائے کم کرنے کی ڈیڈ لائن دے …

    تاہم، مسک نے نشاندہی کی کہ اٹلی کا ایک بڑا مسئلہ غیر قانونی امیگریشن ہے، اس سال اب تک 153,000 سے زیادہ لوگ سمندر کے راستے اٹلی پہنچے ہیں”اگر یہ غیر قانونی امیگریشن ہے اور کوئی فلٹر نہیں ہے تو آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ کون آ رہا ہے؟-

    ٹیسلا کےمالک نے پیدائش کے بحران کا ذکر کیا اورمصنوعی ذہانت کا اضافہ نسل انسانی کے لیے اہم خطرات میں سے ہیں، پیدائش کی شرح ان میں سے ایک ہے، دوسری جوہری جنگ ہے، پھر AI ایک وجودی خطرہ ہے، ہمیں AI کی آمد سے محتاط رہنا چاہیے، لیکن یہ بڑی حد تک دو دھاری تلوار ہے، AI جادوئی جن ہے،” مسک کہا. "جادو جینز کی کہانی عام طور پر اتنی اچھی نہیں نکلتی، اس لیے محتاط رہیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔

    آڈیالہ جیل میں بجلی منقطع

  • اٹلی کے تاریخی مینار کا گرنے کا خطرہ،علاقے کو سیل کردیا گیا

    اٹلی کے تاریخی مینار کا گرنے کا خطرہ،علاقے کو سیل کردیا گیا

    روم: اٹلی کا تاریخی ’جھکا ہوا مینار‘ کسی بھی وقت گرنے کے خطرے کی وجہ سے علاقے کو سیل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم سے 375 کلومیٹر دور واقع اطالوی شہر بولوگنا میں قرون وسطیٰ دور کے ایک ہزار سال سے زائد قدیم گیریزنڈا ٹاور کو ضرورت سے زیادہ جھکاؤ کے بعد اچانک گرنے کے خطرے کی وجہ سے سیل کردیا گیا۔

    ٹاور گرنے کا انتباہ ایک سائنسی کمیٹی نے جاری کیا ہے جو 2019 سے اس کی نگرانی کررہی ہے ٹاور میں نصب سینسر اُس کی نقل و حرکت کی پیمائش کرتے ہیں اکتوبر 2023 میں ریڈنگ نے خطرے کی گھنٹی بجائی تھی،‘ہائی الرٹ’ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ لیننگ ٹاور کی بنیاد میں استعمال ہونے والے پتھروں میں دراڑیں اوپر کی اینٹوں تک پھیل سکتی ہیں-

    سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر کو نقول …

    جس کے بعد انتظامیہ نے ٹاور کے آس پاس کا علاقہ سیل کرکے وہاں جانے والے راستے بند کردئیے ہیں شہری حکام کا کہنا ہے کہ ٹاور کے گرد ایک حصار بنایا جارہا ہے تاکہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے جبکہ 16 فٹ اونچی رکاوٹ کی تعمیر بھی شروع کردی ہے تاکہ اس کے گرنے کی صورت میں ملبہ کو روکا جا سکے۔

    گزشتہ کئی برسوں کے دوران اطالوی حکومت نے اسکو برقرار رکھنے کے لیے وسیع کام کیا ہے لیکن اب ٹاور ضرورت سے زیادہ جُھک گیا ہے جس سے اس کے اچانک کسی بھی وقت گرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، دستیاب معلومات کے مطابق گیریزنڈا ٹاور کی تعمیر 1173 میں شروع ہوئی تھی جو 14 ویں صدی سے 4 ڈگری کے زاویے پر جھکا ہوا ہے، واضح رہے کہ اسی نوعیت کا ایک اور ٹاور پیسا شہر میں بھی واقع ہے تاہم وہاں سیاحوں کو جانے کی اجازت ہے،دونوں ٹاورز کو مضبوط بنانے کا کام 1990 کی دہائی سے جاری ہے-

    بھارت میں افغان سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا

    میئر میٹیو لیپور نے اس ماہ کے شروع میں ایک مباحثے میں نوٹ کیا تھا کہ گاریزنڈا ٹاور جب سے بنایا گیا ہے جھک گیا ہے "اور تب سے ہی ایک تشویش ہے” اسے قرون وسطیٰ کے دور میں اضافی نقصان پہنچا جب اس کے اندر لوہے کا کام اور بیکری کے تندور بنائے گئے تھے میئر نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ ٹاورز کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کے لیے درخواست کرے۔

  • اٹلی  اسپتال پر مبنی بحری جہاز غزہ  بھیجے گا،وزیر دفاع

    اٹلی اسپتال پر مبنی بحری جہاز غزہ بھیجے گا،وزیر دفاع

    روم: اٹلی کی جانب سے زخمی شہریوں کے علاج کے لیےغزہ کے قریب ایسا بحری جہاز بھیجا جائے گا جو اسپتال کے طور پر کام کرتا ہے۔

    باغی ٹی وی:”روئٹرز” کے مطابق اٹلی کے وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو نے اعلان کیا ہے کہ 8 نومبر کو یہ خصوصی بحری جہاز غزہ کی جانب روانہ ہو جائے گا، اس بحری جہاز میں 170 افراد کا عملہ موجود ہوگا،جس میں 30 افراد طبی ہنگامی حالات کے لیے تربیت یافتہ ہیں،اٹلی کی جانب سے ایک فیلڈ اسپتال بھی غزہ بھیجنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ غزہ میں 33 روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے،فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 214 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 569 ہوگئی ہے شہید افراد میں 4324 بچے، 2823 خواتین اور 649 معمر افراد بھی شامل ہیں 26 ہزار 475 فلسطینی زخمی ہوئے 193 طبی ورکرز شہید جبکہ 45 ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا ہے۔

  • وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کیلئے  روم نے اعزازی شہریت کا فیصلہ کرلیا

    وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کیلئے روم نے اعزازی شہریت کا فیصلہ کرلیا

    اٹلی کی سیاسی رہنما ، ماہر قانون اور روم کی سابق میئر ورجینیا راگی نے کہا ہے کہ جیل میں قید وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کیلئے اگلے سال کے اوائل تک کو روم کی اعزازی شہریت مل جائے گی جبکہ واضح رہے کہ 52 سالہ اسانج 2019 سے لندن کی انتہائی سکیورٹی والی بیلمارش جیل میں قید ہیں اور سنہ 2010 میں خفیہ امریکی فوجی ریکارڈ اور سفارتی کیبلز کے اجرا کے معاملے میں امریکہ میں مطلوب ہیں۔

    تاہم ان کے حامی ان کے مقدمے کو صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر سیاسی حملے کے طور پر دیکھتے ہیں اور واشنگٹن کا کہنا ہے کہ خفیہ دستاویزات کے اجراء نے زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا لہذا انہیں ایٹرنل سٹی کا شہری بنانے کی تحریک کی قیادت بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والی فائیو اسٹار موومنٹ سے تعلق رکھنے والی ورجینیا راگی نے کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف کو ریلیف بھونڈے طریقے سے دیا گیا. مصطفیٰ نواز
    کامران شاہد صاحب آئندہ وہ کردار دینا جو آن ائیر جا سکے عدنان جیلانی
    نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے مگر تاخیر کیوں؟
    توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
    2016 سے 2021 کے درمیان روم کے سٹی ہال کو چلانے والی ورجینیا راگی نے رائٹرز کو بتایا، “اسانج آزادی اظہار کی علامت ہیں جو کسی بھی حقیقی جمہوریت کے لیے ضروری ہے جبکہ انہوں نے کہا، ایک صحافی کے طور پر کام کرنے کی وجہ سے انہیں برسوں سے، خوفناک حالات میں اپنی آزادی سے محروم رکھا گیا ہے۔

  • اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ سڑک پر گرگیا، کار سوار خاندان زد میں آگیا

    اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ سڑک پر گرگیا، کار سوار خاندان زد میں آگیا

    اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ سڑک پر گرنے سے کار سوار خاندان زد میں آگیا، حادثے میں پانچ سالہ بچی ہلاک، چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ طیارہ مکمل تباہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی:اطالوی میڈیا کے مطابق، اطالوی ایکروبیٹک فضائی ٹیم کا ایک طیارہ ہفتے کے روز شمالی شہر ٹورین کے باہر پریکٹس کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس سے ایک بچی ہلاک ہو گئی ایک 9 سالہ بچے اور والدین کا جھلسنے کا علاج کیا جا رہا تھا۔

    حادثے کا شکار طیارے کا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن سڑک پر طیارہ گرنے سے سڑک سے گزرتی کار میں سوار خاندان اس کی زد میں آگیا، حادثے میں ہلاک ہونے والی5 سالہ بچی کا بھائی اور والدین بھی زخمی ہوئے۔

    برازیل میں طیارہ گر کر تباہ ،14 افراد ہلاک

    میڈیا کے مطابق اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ گرنے کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا تھا، دوران مشق طیارہ گر کر سڑک سے گزرتی گاڑی سے ٹکرایا جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سفر کر رہے تھے،طیارہ گرتے وقت پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا، جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    یہ حادثہ مبینہ طور پر صنعتی شمالی شہر کے قریب ٹورین کیسیل ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے بعد پیش آیا پائلٹ کی حالت یا حادثے کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا-

    ضرورت پڑنے پر ترکیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو سکتا ہے،ترک صدر

    Frecce Tricolori اٹلی کی ایکروبیٹک پائلٹوں کی سب سے بڑی ٹیم ہے، جو اطالوی فضائیہ کا حصہ ہے۔ وہ عام طور پر قومی اہمیت کے واقعات میں ڈرامائی فلائی بائی کا مظاہرہ کرتے ہیں، جس سے اطالوی پرچم کے رنگوں کے لیے سرخ، سبز اور سفید دھوئیں کی لکیریں نکلتی ہیں وہ ایئر شوز کے دوران زیادہ پیچیدہ ایکروبیٹکس کا مظاہرہ کرتے ہیں اسکواڈ اتوار کو اطالوی فضائیہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر ایک شو کی تیاری کر رہا تھا۔

    ہائپرسونک میزائلوں کی دوڑ میں امریکا ،روس اورچین سے پیچھے

    1988 میں، جرمنی کے رامسٹین ایئر بیس پر ایک ایئر شو کے دوران فریس ٹرائیکولوری کے تین طیارے آپس میں ٹکرا گئے اور زمین پر گر کر تباہ ہو گئے جس میں تقریباً 300,000 لوگوں نے شرکت کی تین پائلٹ اور زمین پر موجود 67 افراد ہلاک ہو گئےسینکڑوں مزید زخمی ہوئے۔