Baaghi TV

Tag: اڈیالہ جیل

  • سائفر کیس،عمران خان کی جج سے بدتمیزی،شاہ محمود قریشی نے فائل دیوار پر دے ماری

    سائفر کیس،عمران خان کی جج سے بدتمیزی،شاہ محمود قریشی نے فائل دیوار پر دے ماری

    سائفر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل کو بطور وکلا صفائی مقرر کر دیا ہے

    سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سیکریٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی،عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا آج بھی عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا،ملک عبدالرحمان عمران خان کیلئے ڈیفنس کونسل ہوں گے جبکہ یونس شاہ محمود قریشی کیلئے ڈیفنس کونسل ہوں گے، دونوں سرکاری وکلا ملزمان کی جانب سے بطور وکیل صفائی پیش ہوں گے، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسٹیٹ کونسل ملزمان کی نمائندگی کرتے ہوئے گواہان پر جرح کریں گے

    عدالتی فیصلے پر اڈیالہ جیل میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی غصے میں آ گئے اور انہوں نے جیل کے کمرہ عدالت میں اسٹیٹ ڈیفنس کونسل یونس شاہ سے فائل چھین کر دیوار پر دے ماری جج نے شاہ محمود قریشی کو بدتمیزی پر وارننگ دی، عمران خان نے بھی خصوصی عدالت کے جج سے آج بھی سماعت کے دوران بدتمیزی کی

    سائفر کیس،عمران خان کی جج سے تلخ کلامی،شاہ محمود قریشی کا غصہ، پراسیکیوٹر کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا مسترد
    سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی ،بانی تحریک انصاف کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث سائفر کیس میں گواہوں کے بیانات پر جرح شروع نہ ہوسکی ،عدالت کے احکامات پر سرکار کی طرف سے مقرر کردہ سرکاری وکلا بھی پیش ہوئے،سرکاری وکیل ایڈووکیٹ عبد الرحمن بانی تحریک انصاف کی طرف سے اور حضرت یونس شاہ محمود قریشی کی طرف سے پیش ہوئے ،

    بانی تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی نےسرکاری وکلا صفائی پر اظہار عدم اعتمادکر دیا،جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین اور بانی تحریک انصاف کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی،شاہ محمود قریشی نے سرکاری وکیل صفائی کی دی گئی کیس کی فائل ہوا میں اچھال دی ،عمران خان نے کہا کہ جن وکلا پر ہمیں اعتماد ہی نہیں وہ کیا ہماری نمائندگی کریں گے ۔ جج صاحب یہ کیا مذاق چل رہا ہے ؟ میں تین ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ سماعت سے پہلے مجھے وکلا سے ملنے کی اجازت دی جائے، بارہا درخواست کے باوجود وکلا سے مشاورت نہیں کرنے دی جاتی ، مشاورت نہیں کرنے نہیں دی جائے گی تو کیس کیسے چلے گا ، جج نے کہا کہ جتنا آپ کو ریلیف دیا جا سکتا تھا میں نے دیا،سائیکل فراہمی کی بات ہو یا پھر وکلا سے ملاقات میں نے آپ کی درخواست منظور کی، میرے ریکارڈ پر 75 درخواستیں ہیں جو ملاقاتوں سے متعلق ہیں،عمران خان نے کہا کہ آپ نے تو ملاقات کا آرڈر کیا لیکن ملاقات کرائی نہیں گئی،

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ادھر بھی سرکار ادھر بھی سرکار یہ مذاق ہو رہا ہے، ہمیں اتنا حق نہیں کہ اپنے وکلا کے ذریعے کیس لڑ سکیں،عمران خان نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی کاروائی اردو میں ہونی چاہیے،سرکار کی طرف سے تعینات کردہ وکیل صفائی جو انگریزی بول رہے ہیں وہ ہمیں سمجھ ہی نہیں آتی،جو کچھ ہو رہا ہے یہ شفاف ٹرائل کے تقاضوں سے متصادم ہے،پاکستان کی تاریخ میں ایسا ٹرائل نہیں ہوا جو اب ہو رہا ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ نے فیصلہ سنانا ہے تو ایسے ہی سنا دیں، انصاف کا گلا گھونٹا جا رہا ہے ۔نہ اللہ کا ڈر ہے کسی کو نہ ہی آئین و قانون کا۔

    مان نہ مان میں تیرا مہمان، عمران خان کا سرکاری وکلا پر طنز
    عمران خان نے جج سے استدعا کی کہ ان گھس بیٹھیوں کو تو باہر بھیجیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرکاری وکیلوں کو یہاں طوطا مینا کی کہانی کے لیے بٹھا دیا گیا ہے۔ ہمارے وکلا کو جیل کے اندر نہیں آنے دیا جا رہا ۔اوپن ٹرائل میں کسی کو جیل آنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے۔ جج نے کہا کہ شاہ محمود قریشی صاحب اگر آپ خود جرح کرنا چاہتے ہیں تو آپ خود بھی کر سکتے ہیں۔ تین مرتبہ تاریخ دی مگر آپ کے وکلا نے آنے کی زحمت نہیں کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ سرکاری ڈرامہ نہیں چلے گا اس طرح سے ٹرائل کی کیا ویلیو رہ جائے گی ۔جج نے کہا کہ” میرے لیے آسان تھا کہ میں ڈیفنس کا حق ختم کر دیتا ۔ لیکن میں نے پھر بھی سٹیٹ ڈیفنس کا حق دیا۔ اس کسٹڈی کی وجہ سے مجھے یہاں جیل آنا پڑ رہا ہے۔ وہ بھی تو کسی ماں کے بچے ہیں جن کے کیس جوڈیشل کمپلیکس میں چھوڑ کر آیا ہوں۔میں آرڈر کر کر کے تھک گیا ہوں مگر آپ کے وکیل نہیں آتے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا تھا کہ اگر ٹرائل میں رکاوٹیں آتی ہیں تو عدالت ضمانت کینسل کر سکتی ہے”۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ضمانت کے فیصلے کا بھی مذاق اڑایا گیا۔جیل سے باہر نکلتے ہی ایک اور کیس میں اُٹھا لیا گیا۔ جج نے کہا کہ شاہ صاحب اس کیس کو لٹکانے کا کیا فائدہ ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جج صاحب جیل میں کوئی خوشی سے نہیں رہتا۔میں اپنا وکیل پیش کرنا چاہتا ہوں سرکاری وکیلوں پر اعتبار نہیں۔ جج نے کہا کہ آپ اپنے وکیل کو بلا لیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پراسیکیوشن کے نامزد کردہ وکیلوں سے ڈیفنس کروایا جا رہا ہے۔ اس سے تو ثابت ہوتا ہے کہ فیصلہ ہمارے خلاف ہو چکا۔عثمان گل نے کہا کہ نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں کہا کہ سائفر کیس کا فیصلہ پانچ فروری تک ہو جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نجم سیٹھی کو عدالت بلایا جائے اور پوچھا جائے کہ کہاں سے یہ انفارمیشن ملی۔ جج نے کہا کہ آپ کو نجم سیٹھی کی باتوں پر اعتبار ہے یا عدالت پر اعتبار۔ پراسکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں ملزمان کی سائفر کیس میں ضمانت خارج کی جائے، جج نے کہا کہ ضمانت کا معاملہ خود دیکھوں گا یہ میرا معاملہ ہے۔ پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ فیئر ٹرائل وہ نہیں جو وکلا صفائی مانگ رہے ہیں، فیئر ٹرائل وہی ہے جو قانون میں دیا ہوا ہے ۔عدالت نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ان کے وکلا سے فون پر بات کروانے کی ہدایت کی ،وکلاء سے مشاورت کیلئے سماعت میں وقفہ کر دیا گیا

    شاہ محمود قریشی اور عمران خان کی اپنے وکیلوں سے بات کروانے کا حکم
    وقفہ کے دوران میڈیا نمائندوں کو جیل سے باہر بھجوا دیا گیا،معزز عدلیہ نے سائفر کی سماعت 15 منٹ کیلئے روک دی، وکلاء کی جانب سے گواہوں کے ساتھ سوال و جواب کا سلسلہ روک دیا گیا،ایڈووکیٹ عثمان ریاض نے عدالت سے 15 منٹ کا وقت مانگا تھا ،15منٹ کے وقفے کے بعد معزز جج صاحبان دوبارہ کمرہ عدالت پہنچ گئے،شاہ محمود قریشی کے ڈیفینس کونسل بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے،شاہ محمود قریشی نے اپنے ڈیفینس کونسل کے ساتھ بدتمیزی کی اور فائل چھین کر دیوار پر دے ماری ، شاہ محمود قریشی نے فرمائش کی کہ میری بات بیرسٹر گوہر سے کرائی جائے،عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بیرسٹر گوہر سے بات کرنے کی اجازت دے دی،عمران خان نے بھی اپنے ڈیفینس وکیل سکندرذوالقرنین سے بات کرنے کی اپیل کی،معزز جج نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کی اُن کے ڈیفینس کونسل سے بات کرانے کا حکم دیا

    سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    سائفر کیس کی سماعت ایسے لگ رہا ہے کہ آٹھ فروری الیکشن سے قبل مکمل ہو جائے گی اور خصوصی عدالت فیصلہ سنا د ے گی، سائفر کیس میں عمران خان کو کیا سزا ہو گی، اس پر مختلف رائے ہیں، سائفر کیس کے پراسیکیوٹر رضوان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو زیادہ سے زیادہ سز ا دلوانے کی کوشش کریں گے،سائفر کیس میں عمران کو 14 سال قید یا سزائے موت دلوانے کی کوشش کریں گے، تاہم دیکھتے ہیں کہ عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے.

    سائفر کیس کے حوالہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلے میں لکھا تھا کہ اکسانے ، سازش یا معاونت کو مرکزی جرم کرنے کی طرح ہی دیکھا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں سزا عمر قید ،سزائے موت ہے، شاہ محمود قریشی کو اسی تناظر میں دیکھا جائے گا ، عمر قید سزائے موت کے ملزمان کو عدالتیں ضمانت دیتے احتیاط سے کام لیتی ہیں، اس قسم کے کیسز میں جب تک معقول وجہ موجود نا ہو ضمانت نہیں دی جا سکتی،248کا استثنیٰ صرف آفیشل ڈیوٹی کیلئے ہے شاہ محمود قریشی پر جلسے میں تقریر کا الزام ہے، شاہ محمود قریشی پر 27 مارچ کی جو جلسہ تقریر کا الزام ہے وہ آفیشلی ڈیوٹی میں نہیں آتا،

    دوسری جانب سپریم کورٹ میں بھی اس کیس کی سماعت ہوئی تو عمران خان،شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی گئی تھی،دوران سماعت جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس پر آپ نے پورا سال ہی لگا دیا ہے،کچھ دفعات میں سزا دو سال ہے،کچھ میں سزائے موت اور عمر قید ہے.

    سائفر کیس میں ایف آئی اے نے چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا ،چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی قصوروار قرار دیئے گئے،ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کر دی،اسد عمر ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے ،اعظم خان کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے،

  • دوران عدت نکاح کیس،گواہان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

    دوران عدت نکاح کیس،گواہان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیرشرعی نکاح کیس کے گواہان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی

    مفتی سعید، خاور مانیکا، عون چوہدری وغیرہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی گئی، ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے 22 اے کی درخواست مسترد کی،ہ درخواست گزار وسیم تھہیم نے اندراجِ مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی تھی

    16 جنوری کو غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی،اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلقہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،فرد جرم کمرۂ عدالت میں سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے پڑھ کر سنائی تھی فرد جرم کے وقت عمران خان عدالت میں موجود تھے

    قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ ،بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے عدت کے دوران نکاح کے کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا گیارہ جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، بشری بی بی اور ان کے قانون شوہر کیخلاف درخواست بدنیتی پر مبنی ہے،عدت کے دوران نکاح کے کیس کو خارج کرنے کا حکم دیا جائے،اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے،بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام اباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی ، درخواست میں کہا گیا کہ عدالتوں نے عدت میں نکاح کو بے قاعدہ کہا، ختم نہیں کیا گیا۔ قرار دیا کہ عدت میں نکاح بے قاعدہ شادی ہے جو عدت کی مدت مکمل ہونے پر باقاعدہ ہو جائے گی عدت میں نکاح کو غیر اسلامی یا شریعت کیخلاف قرار نہیں دیا گیا، بشری بی بی کی درخواست میں اعلی عدالتوں کے فیصلوں کے حوالہ جات دیئے گئے.

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

    جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

  • جج محمد بشیر نے رخصت کی درخواست واپس لے لی

    جج محمد بشیر نے رخصت کی درخواست واپس لے لی

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی رخصت کی درخواست واپس لے لی

    احتساب عدالت کے جج توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کر رہے ہیں، اور وہی ان کیسز کا فیصلہ سنائیں گے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو یہ اعزاز حاصل ہو گاکہ وہ سابق وزیراعظم عمران خان کی قسمت کا بھی فیصلہ کریں گے،

    جج محمد بشیر نے بیماری کی وجہ سے رخصت کی درخواست دی تھی تاہم وزارت قانون نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست اب تک منظور نہیں کی جس کے بعد جج محمد بشیر نے درخواست واپس لے لی ہے،جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک رخصت کی درخواست دائر کی تھی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر رواں سال 14 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں،ریٹائر ہونے سے قبل جج محمد بشیر عمران خا ن کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیں گے.عمران خان کے کیسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو رہی ہے.

    جج محمد بشیر تین بار توسیع لے کر 12 سال اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج رہے ,جج احتساب عدالت محمد بشیر نے چھ وزرائے اعظم اور سابق صدر کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کی ،نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی سمیت پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کے کیسز جج محمد بشیر نے سنے

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنائی تھی، بعد ازاں نواز شریف کی پاکستان آمد کے بعد توشہ خانہ کیس میں نواز شریف نے جج محمد بشیر کی عدالت کے سامنے ہی سرنڈر کیا تھا،عمران خان بھی جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہو چکے ہیں.اب توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز کی سماعت جج محمد بشیر ہی اڈیالہ جیل میں کر رہے ہیں

    ہواؤں کا رخ تبدیل، جاتی عمرہ میں تشویش، تحریک انصاف پر شب خون

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

    ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

  • جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

    جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

    بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ جیلوں میں جو بے گناہ لوگ بھرے ہوئے ہیں، 8 مہینے سے بغیر ٹرائل کے جیلوں کے اندر ہیں اللہ کے واسطے انہیں رہا کریں، ظلم ہورہا ہے، جوان بچے اور عورتیں ہیں،غریب لوگ ہیں

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کوئی فکر نہ کریں، ہاتھ باندھ دیں، ٹانگیں باندھ دیں،منہ بند کردیں، دفعہ 144 لگا دیں، گھر سے نہ نکلنے دیں، پھر لوگ نکلیں گے، ہر پاکستانی کا حق ہے ووٹ ڈال سکے، آپ ووٹ ڈالنے کیلئے ضرور نکلیں،پریشان کن صورتِ حال یہ ہےکہ کسی کو پرواہ نہیں کہ کیس کیسے چل رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ ان کو یہ تاریخ دی گئی ہے کہ اس دن فیصلہ سنا دینا ہے، 15 اگست کو بانیٔ پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا،الیکشن کمیشن نے جلدی سے عمران خان کو نا اہل کر دیا ، سپریم کورٹ سے کہتے ہیں کہ ہماری اپیل سنی جائے،عمران خان باربار کہہ رہے ہیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کس نے چوری کی؟ پاکستان میں تمام اداروں کے دفاتر میں کیمرے موجود ہیں،

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

    جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

    عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

    عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

  • سائفر کیس، وکلا صفائی پیش نہ ہوئے، سماعت ملتوی

    سائفر کیس، وکلا صفائی پیش نہ ہوئے، سماعت ملتوی

    سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی
    سماعت کے دوران ملزمان کے وکلاء عدالت پیش نہ ہوئے،ملزمان کے وکلا کو عدالت پیشی کے لیے دو مرتبہ مہلت دی گئی،ملزمان کے سینیئر وکلا کے معاون قمر عنایت راجہ اور خالد یوسف عدالت پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کے سینیئر وکلاء کدھر ہیں،پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ اگر وکلا صفائی روز نہیں آئیں گے روز التوا لیں گے تو ہمیں کس بات کی سزا ہے کہ روزانہ صبح صبح آجائیں،بعض گواہان جرا کے لیے دبئی سے آ کر پاکستان بیٹھے ہوئے ہیں روزانہ عدالت پیش ہوتے ہیں،آج بھی التوا کی درخواست دائر کر رہے ہیں پتہ نہیں سینیئر کونسل کب ائیں گے، وکلاء صفائی جرح کرنے سے کتراتے اور تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں،

    معاون وکیل نے کہا کہ سکندر ذوالقرنین کے دانت کی سرجری ہے،ایسا معاملہ نہیں کہ ہم جان بوجھ کر التوا مانگ رہے ہیں،عدالت نے کہا کہ آپ تین مرتبہ پہلے بھی التوا لے چکے کوئی ایک وکیل تو آج حاضر ہوتا ،یہ سارے سرکاری ملازمین ہیں کچھ بیرون ملک سے جرح کے لیے آئے بیٹھے ہیں ،میں بطور جج صبح نو بجے کا آیا بیٹھا ہوں اب بہت ہو گیا ملزمان خود بھی جرح کر سکتے ہیں ،ملزمان نے فیملی سے ملاقات اور وکلا سے مشاورت کے لیے وقت مانگا عدالت نے دیا ،وکلا صفائی نے جرح کے لیے التوا مانگا عدالت نے وہ بھی دیا،اب اپ ایک لمبی تاریخ لینا چاہتے ہیں کس بنیاد پر دیں ،صبح میڈیا پبلک اور پراسیکیوشن آ جاتی ہے آپ دیر سے آتے ہیں سب اپ کا انتظار کرتے رہتے ہیں،

    پراسیکیوٹر ذلفقار عباس نقوی نے کہا کہ عدالت اپنے ارڈر میں پہلے بھی تحریر کرا چکی کہ وکلا صفائی جرح سے گریز کر رہے ہیں ،ملزمان کے بیان پر 16 جنوری سے جرح شروع ہونی تھی،یو اے ای سے سفیر جرح کے لیے آے بیٹھے ہیں وکلاء صفائی لاہور اور اسلام اباد سےنہیں آئے،وکلاء صفائی کا ملزمان سے جرح کا حق ختم کیا جائے

    فاضل جج نے وکیل صفائی کے معاونین کو ہدایت کی کہ آپ ساڑھے 12 بجے تک وکلا کو بلائیں نہیں تو قانون کے مطابق کاروائی کو آگے بڑھائیں گے آپ عدالت کا آخری فیصلہ بھی پڑھ لیں،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ وہ کلاسفائی جان بوجھ کر معاملہ لٹکا رہے ہیں اپ قانون کے مطابق فیصلہ کریں گواہ روزانہ یہاں موجود ہوتے ہیں،معاون وکیل خالد یوسف نے کہا کہ عدالت میں سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا ٹرائل جاری ہے اور ہمیں ابھی تک جرح کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئی،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ ساتھی وکیل جس جوش سے بات کر رہے ہیں اسی جوش کے ساتھ گواہان پر جرح بھی کر لیں، عدالت نے وکلا صفائی کو پیش ہونے کے لیے دو مرتبہ کی مہلت ختم ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا.

    سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • شیخ رشید کو طبی معائنے کے بعد خلاف قانون جیل منتقل کیا گیا،وکیل

    شیخ رشید کو طبی معائنے کے بعد خلاف قانون جیل منتقل کیا گیا،وکیل

    شیخ رشید کی جانب سے جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز خان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے ،توہین عدالت نوٹس کے باوجود جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت پیش نہ ہوئے ،انسداد دہشت گردی عدالت نے 24 جنوری کو جیل سپرنٹنڈنٹ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا ،جیل عملے کی جانب سے شیخ رشید کی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی ،وکیل شیخ رشید نے کہا کہ شیخ رشید کو طبی معائنے کے بعد خلاف قانون جیل منتقل کیا گیا، جج نے جیل عملے سے استفسار کیا کہ کیا شیخ رشید کو ہسپتال سے ان کی مرضی کے خلاف منتقل کیا گیا،جیل عملہ نے کہا کہ شیخ رشید کو ان کی مرضی کے مطابق جیل منتقل کیا گیا، جج اعجاز آصف نے استفسار کیا کہ کیا شیخ رشید کی منتقلی کے حوالے سے ان کی رضا مندی کی کوئی تحریر موجود ہے، جیل عملہ نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارے پاس کوئی تحریر موجود نہیں ہے، عدالت نے جیل عملے سے شیخ رشید کی منتقلی کے حوالے سے بیان طلب کر لیا ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت میں وقفہ کر دیا

    اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل وقیع الزمان شیخ رشید کا بیان لے کر عدالت پہنچ گئے ،توہین عدالت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جاری ہے،

     شیح رشید کی این اے 56 سے کاغذات نامزدگی منظور

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید کی نو مئی کے کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا 

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

  • شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب،اسپتال منتقل

    شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب،اسپتال منتقل

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو پولیس نے 16 جنوری کو 9 مئی واقعات میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا ان کے خلاف حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ درج ہےعدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا جہاں جمعرات کی صبح ان کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شیخ رشید کا مکمل طبعی معائنہ کیا جائے گا اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہی انہیں جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • نو مئی کے مقدمے،عمران خان، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

    نو مئی کے مقدمے،عمران خان، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

    سانحہ 9 مئی کے 12 کیسز میں ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کا معاملہ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کی درخواستوں ضمانتوں پرسماعت ملتوی کر دی گئی

    تمام درخواستوں کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی گئی،تمام 12 مقدمات کے چالان پیش نہیں ہوئے ،مرکزی پراسیکیوٹر بھی پیش نہ ہوئے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی ٹیم ریکارڈ سمیت لاہور گئی ہے،عدالت نے کہا کہ آئیندہ تاریخ پر مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی،بانی چیئرمین نے 12،شاہ محمود قریشی نے 6،شیخ رشید نے ایک مقدمہ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے

    دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی 9 مئی کے مقدمات میں درخواست ضمانت کا معاملہ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی،شیخ رشید کی جانب سے سردار شہباز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے

    واضح رہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اڈیالہ جیل میں ہیںَ عمران خان کو نومئی کے مقدمات میں بھی گرفتار کیا گیا ہے تو وہیں شیخ رشید کو بھی نو مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر عدالت سےگرفتار کیا گیا ہے

  • شیخ رشید کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست

    شیخ رشید کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست

    اڈیالہ جیل میں قید عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بیمار ہو گئے

    شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہونے پر انکے وکیل کی جانب سے جیل منتقلی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے،درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کی گئی ہے،شیخ رشید کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شیخ رشید کو کسی بھی سرکاری اسپتال میں منتقل کیا جائے شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہے اور کسی کو ملاقات کی بھی اجازت نہیں، عدالت شیخ رشید کی طبیعت ناسازی پر طبی معائنے کا حکم دے اور اس کی رپورٹ بھی طلب کی جائے، درخواست اے ٹی سی کے جج اعجاز آصف کی عدالت میں دائر کی گئی .

    دوسری جانب شیخ رشید احمد کی 9 مئی کے مقدمات میں درخواست ضمانت کے معاملے پرشیخ رشید کی جانب سے سردار شہباز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی

    علاوہ ازیں شیخ رشید کیخلاف 9 مئی کیس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا،راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا،عدالتی نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ عدالتی حکم کےباوجود ملزم کی رشتہ داروں سے ملاقات کیوں نہیں کرائی؟ شیخ رشید احمد کی بیماری پر کسی بھی سرکاری اسپتال سے میڈیکل چیک اَپ بھی کرانے کا حکم دیا گیاہے

    واضح رہے کہ نو مئی کے مقدمات میں سے ایک کی ضمانت خارج ہونے پر شیخ رشید کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا، شیخ رشید کو گرفتاری کے بعد اگلے دن عدالت پیش کیا گیا تو عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوا دیا.

  • سائفر کیس،دوران سماعت شاہ محمودقریشی اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی میں تلخ جملوں کا تبادلہ

    سائفر کیس،دوران سماعت شاہ محمودقریشی اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی میں تلخ جملوں کا تبادلہ

    اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی

    سائفر کیس کی سماعت دوران شاہ محمود قریشی پراسیکیوٹر پر برہم ہوگئے اور دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،دوران سماعت تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی روسٹرم پر آئے اور کہا کہ جج صاحب کی گارنٹی پر میرے ساتھ ہاتھ ہوا ہے تصدیق نہ ہونے کے باعث این اے 150، این اے 151 اور پی پی 218 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے،میں نے کاغذات نامزدگی کی تصدیق کا کہا تو جج صاحب نے کہا میرا حکم نامہ ساتھ لگا دو، جج صاحب کے حکم نامے کے باوجود میرے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے،جسٹس ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب ہم نے قانونی طریقہ کار پورا کردیا تھا.

    اس دوران پراسیکیوٹر بولے تو شاہ محمود قریشی غصے میں آگئے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اپنے بنیادی حقوق کی بات کر رہا ہوں، یہ بیچ میں کیوں بول رہے ہیں؟ جس کے بعد شاہ محمود قریشی اور پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔شاہ محمود قریشی نے پراسیکیوٹر کو کہا کہ تم اوپر سے آئے ہو، کون ہو تم، تمہاری کیا اوقات ہے؟ پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے شاہ محمود قریشی کو جواباً کہا کہ تمہاری کیا اوقات ہے؟ جج شاہ محمود قریشی کو پرامن رہنے کی تلقین کرتے رہے۔ شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست جمع کرائی، جس پر جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ یہ آپ کا حق ہے، ہم اس درخواست کو دیکھ لیتے ہیں، آپ کے جو حقوق ہیں وہ آپ کو ملیں گے،

    آج دوران سماعت سائفر کیس میں استغاثہ کے مزید 6 گواہوں کے بیان قلم بند کیے گئے، مجموعی طور پر 25 گواہوں کے بیان قلم بند کر لیے گئے ہیں،عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء کل سے گواہوں پر جرح کا آغاز کریں گے،عدالت نے سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

    امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید کا سائفر کیس میں بیان قلمبند کر لیا گیا، اسد مجید نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن پاکستان ہاؤس میں ہونے والی ملاقات اور بات چیت کو سائفر کے ذریعے سیکرٹری خارجہ کو بھجوائی گئی، دونوں سائیڈز کو معلوم تھا کہ میٹنگ کے منٹس لیے جا رہے ہیں، خفیہ سائفر ٹیلی گرام میں "خطرہ” یا "سازش” کے الفاظ کا کوئی حوالہ نہیں تھا، مجھے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں بھی بلایا گیا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں ڈی مارش ایشو کرنے کا فیصلہ ہوا، میں نے ڈی مارش ایشو کرنے کی تجویز دی تھی، سائفر معاملہ پاکستان امریکہ تعلقات کیلئے دھچکا ثابت ہوا.

    سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ