Baaghi TV

Tag: اہم ترین

  • پاک فضائیہ کی متاثرینِ سیلاب کی طبی امداد اوربحالی کےعمل میں سول انتظامیہ کی مدد۔جاری وساری

    پاک فضائیہ کی متاثرینِ سیلاب کی طبی امداد اوربحالی کےعمل میں سول انتظامیہ کی مدد۔جاری وساری

    کراچی: پاک فضائیہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے مصائب سے بخوبی آگاہ ہےاور ان کی طبی امداد اور بحالی کے لیے جاری کوششوں میں ہرممکن مدد کررہی ہے۔پاک فضائیہ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں طبی امداد کی فراہمی اور بحالی کے عمل میں سول انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہے۔ پاک فضائیہ کے میڈیکل لیب کلیکشن پوائنٹس سیلاب سےمتاثرہ افراد میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی تشخیص کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ وبائی امراض پر قابو پانے کی غرض سےپاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیمیں طبی سہولیات کی بروقت فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹھل، لاکھڑا، مٹیاری، شہداد کوٹ، صحبت پور، قلعہ عبداللہ، فاضل پور، جھل مگسی، حاجی پور، بستی شیر محمد، بستی جاگیر گبول سمیت کئی دور دراز علاقوں کے ضرورت مند خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، جس میں 17740 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 207 پانی کی بوتلیں اور 1350 خشک راشن کے پیکٹ شامل ہیں۔ مزید براں، پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں میڈیکل ٹیموں نے 400 مریضوں کا مفت طبی معائنہ بھی کیا۔

    پاک فضائیہ قدرتی آفات کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔پاک فضائیہ کی جانب سے حالیہ امدادی کارروائیاں، پاک فضائیہ کے اس عزم کا عملی نمونہ ہیں کہ ہر ضرورت کی گھڑی میں پاک فضائیہ عزیز ہم وطنوں کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

  • سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد گوداموں میں ذخیرہ کی جارہی ہے:بلوچستان کےایک سینیٹرنے پول کھول دیا

    سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد گوداموں میں ذخیرہ کی جارہی ہے:بلوچستان کےایک سینیٹرنے پول کھول دیا

    کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر کبیر احمد محمد شاہی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندان اب بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے کے ساتھ خوراک کی کمی کے علاوہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

    برج نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر کبیر احمد شاہی کے ساتھ دیگر رہنماؤں نے حکومت پر تنقید کی کہ وہ سیلاب متاثرین کو این جی اوز کے رحم و کرم پر چھوڑ رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نصیر آباد ڈویژن میں سیلاب کا پانی تاحال موجود ہے اور لوگوں کے پاس اپنے گھروں کو واپس جانے کا کوئی راستہ نہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ حکومتی اہلکار مستحق متاثرین کو امدادی سامان فراہم کرنے کے بجائے امدادی سامان کو گوداموں میں رکھ کر بیٹھے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل پارٹی نصیر آباد، کچھی اور بولان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔

    نیشنل پارٹی کے رہنما نے سوال اٹھایا کہ وہ امدادی سامان کہاں گیا جو این جی اوز، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور دیگر غیر ملکی کاؤنٹیز نے فراہم کیا، جب کہ بلوچستان میں متاثرین کو خیمے، مچھر دانی وغیرہ جیسا کوئی امدادی سامان نہیں ملا۔

    انہوں نے وفاقی حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مرکزی حکومت نے بھی متاثرین کو ڈونرز، این جی اوز اور مقامی انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرین کی بلاواسطہ مدد نہیں کر سکتے، خیمے اور ضرورت کی چیزیں دستیاب ہیں جو متاثرین کے بجائے منظور شدہ لوگوں کو دی جارہی ہیں، قانون سازوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ آبپاشی کیرتھر، پیٹ فیڈر اور دیگر نہروں کی صفائی کا کام شروع کرے۔

  • لٹ گئی تحریک انصاف، مگر پکچر ابھی باقی ہے۔| پارٹ 3 تیار، دوڑیں لگ گئیں۔

    لٹ گئی تحریک انصاف، مگر پکچر ابھی باقی ہے۔| پارٹ 3 تیار، دوڑیں لگ گئیں۔

    لاہور:لٹ گئی تحریک انصاف، مگر پکچر ابھی باقی ہے۔| پارٹ 3 تیار، دوڑیں لگ گئیں۔یہ کہنا تھا سینئرصحافی مبشرلقمان کا جوپاکستان کے سیاسی اور معاشی حالات پر مسلسل نظررکھے ہوئے ہیں، اس حوالے سے مبشرلقمان نے عمران خان کی آڈیو لیکس پرکھل کرتبصرہ کیا ہے

    وہ کہتے ہیں کہ ابھی عمران خان کی پہلی دو لیکس پر تبصرے ہورہے تھے کہ تیسری لیکس کو لیک کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ،مبشرلقمان کہتے ہیں کہ پہلے سائفر کا ذکرکرکے کہ ثابت کیاکہ حکومت کے خاتمے کے پیچھے امریکی سازش ہے اور اب خود ہی تسلیم کرہے ہیں کہ اس سازش میں امریکہ کا نام نہیں لینا

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پہلی جو دو لیکس آئی ہیں وہ یہ ثابت کرتی ہیں کہ اس میں چار کردارتھے جن کو اس سائفر کا علم تھا باقی کسی دوسرےکو یہ نہیں بتایا گیا تھا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسد عمر عمران خان سے کہتے ہیں کہ یہ سائفر نہیں خط ہے تو عمران خان کہتے ہیں کہ لوگوں کو سائفر کا پتہ نہیں چلے گا کہ سائفر کیاہوتا ہے اس لیے اسے خط کا نام دیتےہیں ، پھراسی گفتگو میں عمران خان کہتےہیں کہ

     

    اس کے منٹس لکھے جانے چاہیں ، تاکہ عوام الناس کو پاکستان میں امریکی سازش کا بتایا جائے ،

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ ہیکر نےجمعہ کے دن باقی ریکارڈنگ کو پبلک کرنے کی دھمکی دی تھی لیکن ابھی تک کوئی ایسی چیز سامنے نہیں آئی بلکہ الٹا پی ٹی آئی کی تیسری لیکس کے منظرعام پرآنے کی اطلاعات ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ اس لیکس میں ہوسکتا ہے کہ عمران خان ادارے کے ذمہ داران کے بارے میں گفتگو کررہے ہوں

    مبشرلقمان کا کہ بھی کہنا تھا کہ پتہ نہیں کہ وہ ہیکر کس بات پر خاموش ہے کسی نے کوئی ڈیل کرلی ہےیا کوئی اور معاملہ ہےانکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہیکر سے ملاقات کےلیےنوازشریف نے طارق فاطمی کی ذمہ داری لگائی تھی لیکن ابھی تک کیا پیش رفت ہوئی ہے اس کے بارے میں کسی کو کوئی علم نہیں ہے

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ اس سائفر کو بنیاد بنا کرعمران خان سیاست کررہے ہیں جو کہ سرا سر جھوٹ ہے

  • خیبر پختونخوا کےمختلف اضلاع میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار

    خیبر پختونخوا کےمختلف اضلاع میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار

    پشاور:خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کا معاملہ معمہ بن گیا:اطلاعات ہیں کہ خیبر پختونخوا کےمختلف اضلاع میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکارہیں

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس کی بڑی وجہ اکاؤنٹنٹ جنرل KP کے سسٹم میں تکنیکی خرابی ہے ، جس کی وجہ سے تنخواہ ٹرانسفر ہونا ممکن نہیں ہے

    اکاؤنٹنٹ جنرل KP کے ذرائع کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لہذا ایک ہفتے تک تنخواہ ٹرانسفر ہو گی۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ تنخواہیں 5 اکتوبر سے لے کر 10 اکتوبر تک تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں.

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا کی کئی سرکاری جامعات کے ملازمین کو دیر سے تنخواہیں ملی تھیں‌،فیڈریشن آف آل یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کی سرکاری جامعات مالی مشکلات سے دوچار تھیں ۔

    یہی وجہ تھی کہ ان دنوں اسلامیہ کالج، انجینئرنگ یونیورسٹی، گومل اور چترال یونیورسٹی کے ملازمین کو گزشتہ ماہ کی تنخواہ نہیں مل سکی۔

    فپواسا کے مطابق جامعہ پشاور نے ملازمین کی جولائی کی تنخواہوں سے کنوینس الاؤنس کاٹ دیے ہیں جبکہ زرعی یونیورسٹی پشاور نے بھی ملازمین کو تنخواہیں تاخیر سے دیں۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حکومت نے اکاونٹنٹ جنرل کو ہدایت کی ہےکہ ادارہ جلد سے جلد ملازمین کی تنخواہیں ریلیز کرنے کے اقدامات کرتے تاکہ ملازمین کو کسی قسم کی مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

  • عمران خان کی گرفتاری کےلیے پولیس بنی گالہ پہنچ گئی:عمران خان کومحفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا

    عمران خان کی گرفتاری کےلیے پولیس بنی گالہ پہنچ گئی:عمران خان کومحفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا

    اسلام آباد: عمران خان کی گرفتاری کےلیے پولیس والےبنی گالہ پہنچ گئے:عمران خان کومحفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے ، اس حوالے سے مختلف ذرائع سے ملنی والی خبروں میں کہا جارہا ہے کہ پولیس بنی گالہ پہنچ چکی ہے دوسری طرف تحریک انصاف کے کارکن بھی بنی گالہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عمران خان علی امین گنڈاپور کے ہمراہ کسی نامعلوم مقام کی طرف چلے گئے ہیں

    یاد رہے کہ اس سے پہلے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئےہیں‌۔

    تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

    عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ 30 ستمبر کے ہیں جبکہ آج یکم اکتوبر کو ان وارنٹس پر عمل درآمد کیا جارہاہے

     

     

     

    وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیےگئے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہے،عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔

  • بنی گالہ جس کا اصل نام منی گالہ ہے  وہاں پر بھی ریڈ ہونا چاہئے:مریم نواز

    بنی گالہ جس کا اصل نام منی گالہ ہے وہاں پر بھی ریڈ ہونا چاہئے:مریم نواز

    لاہور: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سائفر کے معاملے پر پاکستان میں سیریس سیکیورٹی بریچ ہوا ہے، عمران خان کو عدم اعتماد کے دوران نکالا گیا، عمران خان نے سائفر کا سہارا لیکر اپنی سٹوری بنائی، آڈیو لیکس سے ان کا پلان سامنے آگیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء سردار ایاز صادق، احسن اقبال، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

    اجلاس میں ‏عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ شرکا نے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی اور سائفر کے معاملے پر مشاورت کی۔اجلاس میں پنجاب میں ضمنی انتخابات، ان ہاؤس تبدیلی اور نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے آئینی و قانونی امور بحث کی گئی۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ایک بڑی سکیورٹی بریچ ہوئی ہے، انہوں نے سائفر کے ذریعے سازش کا سہارا لیا اور اپنی اسٹوری بنائی، اب تک جو آڈیو لیکس ہوئی ہیں اس سے یہ سازش کھل گئی ہے، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ اس کا ایجنڈا ہی پاکستان کوختم کرنا ہے، معاشی طور پرتو اس نےختم کرہی دیاہے اور ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا گیا ہے، کسی ملک میں نیشنل سکیورٹی بریچ کی اجازت نہیں، کسی ملک میں معاشی طور پر تباہ کرنے کی اجازت نہیں۔

    وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور کابینہ نے تفصیل کے ساتھ اس پر ہر چیز کا معائنہ کیا ہے، سائفر غائب ہے، سابق پرنسپل سیکرٹری کا کہناہےاس نے وہ عمران خان کو دے دیا تھا، جو منٹس بنائے گئے وہ موجود ہیں لیکن سائفر موجود نہیں، اب ثابت ہوگیاکہ سازش اس وقت کی اپوزیشن نےنہیں بلکہ انہوں نےکی تھی۔

    ان کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ بھی ہوچکی ہے، ہم اپنےآئین سےغداری کریں گے اگر ہم اسےمنطقی انجام تک نہیں لےکرجائیں گے، سائفر والے معاملے پر جو کچھ کیا گیا، اس کی کوئی معافی نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کسی ملک میں نیشنل سکیورٹی بریچ کی اجازت نہیں، یہ اتنا سیریس معاملہ ہے، وزیراعظم، کابینہ نے مکمل جائزہ لیا ہے، سائفرغائب ہے، شہبازشریف نے پرنسپل سیکرٹری سے پوچھا کدھر ہے، سائفر وزیراعظم ہاؤس کی پراپرٹی ہے، پرنسپل سیکرٹری نے کہا سائفر تو عمران کو دے دیا تھا۔ اب ثابت ہوگیا سازش حکومت نہیں پی ٹی آئی نے کی تھی، شواہد ہمارے سامنے ہے، یہ نہیں ہوسکتا اب اس کو ہاتھ نہ لگائیں، اس حوالے سے نیشنل سکیورٹی اور کابینہ کی بھی میٹنگ ہو چکی ہے، اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، اگرہم کارروائی نہیں کریں گے تومطلب ہم اپنی آئینی ذمہ داری میں ناکام ہو گئے۔

    اسحاق ڈار کہنا تھا کہ پاکستان میں سنجیدہ سکیورٹی بریچ ہوئی ہے، قانون کی دھجیاں اڑانے کا ذمہ دارعمران خان ہے، چارسال کا گند، تباہی چار سے 5 ماہ میں صاف نہیں ہو سکتا تھا، شہباز شریف کی ٹیم نے دن رات کوشش کی ہے، کوشش ہے جوتباہی ہوئی اس کوروکیں گے، وزیراعظم ہاؤس سے سائفرغائب ہونا سنگین معاملہ ہے، پچھلے 5 دن میں معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے، پچھلے 5 دن میں قرضوں میں بھی کمی ہوئی، پٹرولیم مصنوعات میں بھی عوام کوریلیف دیا ہے۔ آنے والے ہفتوں میں چیزیں مزید بہتر ہوں گی، اس وقت ایل سی رُکی ہوئی ہے، آنے والے دنوں میں ہر فیلڈ میں بہتری لائیں گے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جتنی بار آڈیو سنیں گے آپ کو پتا چلےگا ملک کے ساتھ کتنا بڑا کھیل کھیلاگیا، میں اس شخص کو اپنے گھر کے باہر والے دروازے سے بھی اندر نہ آنےدوں، مسلم لیگ ن کی جتنی بھی آڈیوزآجائیں کبھی ملک کےخلاف کوئی سننےکو نہیں ملےگی، پاکستان کی سلامتی پر مسلم لیگ ن کبھی سمجھوتہ نہیں کرےگی۔

    ان کا کہنا تھاکہ جب اس کوپتا چلا اس کےاپنے ممبران خلاف ہوگئےہیں توساز ش سازش شروع کردیا، اس صدی کا سب بڑا جھوٹا عمران خان ہے، سازش کا ماسٹر مائنڈ فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان ہے، یہ صرف سازش نہیں ہوئی یہ ٹیمپرنگ ہوئی ہے، اس نےکہا ٹرانسکرپٹ کا لوگوں کو کیا پتا، سازش بنادو، آپ نے پاکستان کے حساس دستاویز کے ساتھ جعل سازی کی۔

    مریم نے الزام عائد کیا کہ سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہے، عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے جاتےجاتے منرل واٹر کی 2ہزاربوتلیں بھی ساتھ لےگئے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے بتایا کوئی ملک پاکستان کوخط لکھنےکوتیارنہیں، دوسرے ممالک پاکستان سے بات کرنے سے ڈرتے ہیں، آڈیوز اس فتنہ کے خلاف پوری فردجرم ہے، یہ شخص پاکستان میں فتنہ پیدا کرکے باہر سے ڈالرز لیتا رہا، پاکستان کے دشمنوں سے کروڑوں روپےعمران خان نے اپنی جیب میں ڈالے، سپریم کورٹ کا فیصلہ دیکھ لیں، عمران خان نے جاتے جاتے آئین توڑ دیا، پاکستان کی سب سےبڑی عدالت سےآپ کےخلاف فیصلہ آیا کہ آپ نےآئین توڑا۔

    ان کا کہنا تھاکہ اس شیطانی ذہن کےہاتھوں پاکستان کی قوم 4 سال سے یرغمال بنی ہوئی ہے، ہم کوئی خوشی خوشی آئی ایم ایف کےساتھ ڈیل نہیں کررہے، یہ عمران خان نے کی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں امریکا کا نام نہیں لینا پھرنام لے لیا، عمران خان جس غلطی پرپکڑے جاتے ہیں اس پرمعافی مانگتے ہیں، عمران خان کی آڈیوزسے حیرانگی نہیں ہوئی، عمران خان کے ماتھے پرغداری کا لیبل لگا آج تک ایسا لیبل کسی وزیراعظم پرنہیں لگا۔

  • میری بیوی اوربیٹے کی ہلاکت کی ذمہ دارکراچی میونسپل کمیٹی:،شوہرنے11کروڑ ہرجانےکا دعوی دائرکردیا

    میری بیوی اوربیٹے کی ہلاکت کی ذمہ دارکراچی میونسپل کمیٹی:،شوہرنے11کروڑ ہرجانےکا دعوی دائرکردیا

    کراچی: شدید بارشوں کے باعث اُبلتے نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر نے کے ایم سی کے خلاف 11 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران شادمان نالے میں گر کر خاتون اور بچے کی ہلاکت پر متاثرہ شہری محمد دانش نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے کے ایم سی کے خلاف سیشن عدالت میں ساڑھے 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ہے۔

    عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 17 جولائی کو کے ایم سی کی غفلت سے دانش کی اہلیہ ثمن اور 3 ماہ کا بیٹا اذلان جاں بحق ہوا تھا، کے ایم سی بروقت حفاظتی اقدامات کرتی تو حادثہ نہ ہوتا، کے ایم سی اور ڈی ایم سی ہلاکتوں کے براہ راست ذمے دار ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ متعدد شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کھلے نالے پر توجہ نہیں دی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

    دوسری طرف ایک اور واقعہ میں کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے 5 سالہ بچی کی ساتھ نازیبا حرکات اور تصاویر بنانے سے متعلق مقدمے میں ملزم اشوک کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

    کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے 5 سالہ بچی کی ساتھ نازیبا حرکات اور تصاویر بنانے کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے موبائل سے بچی کی نازیبا تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کیخلاف سنگین جرم کے شواہد موجود ہیں۔وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ ملزم کیخلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ متاثرہ بچی کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانہ نہیں ہیں۔

    مدعی کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ متاثرہ بچی کم عمر ہے ملزم نے سنگین جرم کیا ہے۔ ملزم کو کسی صورت ضمانت نہیں دی جائے۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف گذری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • ابھی تو بہت کم آڈیولیک ہوئی ،اللہ نہ کریں ایسا ہوورنہ  جنرل (ر)غلام مصطفیٰ بولتے ہوئے اچانک خاموش

    ابھی تو بہت کم آڈیولیک ہوئی ،اللہ نہ کریں ایسا ہوورنہ جنرل (ر)غلام مصطفیٰ بولتے ہوئے اچانک خاموش

    لاہور:ابھی تو بہت کم آڈیولیک ہوئی ،اللہ نہ کریں ایسا ہوورنہ یہ خدشات پیش کررہےہیں پاک فوج کے سابق جنرل (ر)غلام مصطفیٰ جوکہ خبردارکرتے ہوئے بتارہے ہیں کہ وزیراعظم ہاوس کی لیکس بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے

    اس حوالے سے سیینیئر صحافی مبشرلقمان کی طرف سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے لیکن حال یہ ہے کہ اس کے وزیراعظم اور دیگراہم مقامات کی جاسوسی کی جارہی ہے اور کسی کو پتہ تک نہیں‌

     

    جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ کہتے ہیں‌ کہ جس نے وزیراعظم ہاوس کی اہم باتیں لیک کی ہیں وہ تو کل کو بہت کچھ لیک کرسکتا ہے اور جس ملک کے وزیراعظم ہاوس اور اس کے گردونواح کا یہ حال ہو کہ اس میں ہونے والی ہربات ریکارڈ کی جارہی ہوتو پھر یہ لمحہ فکریہ ہے، ایسا کرنے والا بہت کچھ کرسکتا ہے وہ وزیراعطم ہاوس اور نواح میں حساس اور اہم مقامات کی ریکارڈنگ بھی کررہے ہوں گے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسی صورت میں تو بہت کچھ سامنے آئے گا جس سے تو زلزلہ بپا ہوسکتا ہے پھرکون کون شکار ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں تو اس قسم کے سانحات پرقابو پانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • پاک -امریکہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب:وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک

    پاک -امریکہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب:وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک

    اسلام آباد:پاک امریکہ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ میں شرکت کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف امریکی سفارتخانے پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال سفارتخانے کے عملے نے کیا ، اس موقع پر شہبازشریف نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مٰن گرمجوشی کو بھی سراہا

     

    اطلاعات ہیں کہ آج شام اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہازشریف نے شرکت کی اور امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ سے دوستی کا متمنی ہے ،

     

     

    اطلاعات کے مطابق سالگرہ کی اس تقریب کا آغاز پاکستان کے سیلاب ذدگان سے یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے کیا گیا.

     

    تقریب میں اعلان کیا گیا کہ "تقریب میں ابھی ہم پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں اور جن افراد کا روزگار تباہ ہوا انکے احترام میں ایک لمحہ خاموشی اختیار کریں گے”

    تقریب میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم، وفاقی وزراء کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت.

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں دو تہائی کی کمی

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں دو تہائی کی کمی

    اسلام آباد :انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں صرف دو دن باقی ہیں اور ریٹرنز جمع کرانیوالوں کی تعداد گزشہ سال کے مقابلے میں 2 تہائی کم ہے۔ تاجر تنظیموں نے حکومت سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں صرف 2 دن باقی رہ گئے ہیں تاہم ایف بی آر کو گزشتہ سال کی نسبت ایک تہائی ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے ہیں۔

    تازہ اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر سے تاحال صرف 13 لاکھ 50 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوسکے ہیں، گزشتہ سال مجموعی طور پر 40 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت ایف بی آر کو تاحال 26 لاکھ 50 ہزار انکم ٹیکس گوشواروں کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے گزشتہ سال کے ساڑھے 4 لاکھ گوشواروں کے مقابلے میں صرف 2 لاکھ 25 ہزار گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔

    آل پاکستان انجمن تاجران سمیت تاجر تنظیموں نے حکومت سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں سیلاب کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کر رکھی ہے۔

    تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں میں سیلاب کی وجہ سے حالات خراب ہیں، اس لئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھائی جائے۔تاجر رہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ بدھ کو حلف اٹھانے والے نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ٹیکس نظام کو بہتر بنائیں گے۔

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

     یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے