Baaghi TV

Tag: اہم ترین

  • پاکستان میں ہوائی سفر میں حائل مشکلات جلد دورکی جائیں گی :خواجہ سعد رفیق

    پاکستان میں ہوائی سفر میں حائل مشکلات جلد دورکی جائیں گی :خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد:وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت محکمہ ایوی ایشن کا خصوصی اجلاس ہوا ہے جس میں وفاقی وزیر نے اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ہوائی سفر میں حائل مشکلات جلد دورکی جائیں گی :

    خواجہ سعد رفیق اس موقع پر زمینی رابطے کے فقدان کے باعث کوئٹہ کا فضائی آپریشن بڑھانے کیلئے قومی اور دیگر ملکی ائیرلائنز کو ہدایات جاری کیں اور اس پر جلد از جلد عمل کرنے کا بھی حکم دیا

    اس اہم اجلاس میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور سے کوئٹہ کی ہفتہ وار پروازوں کو بھی بڑھایا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اپنی سئنر سیٹیزن، سٹوڈنٹ اور خصوصی افراد کو دی گئی رعایت کو فروغ کرے

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کوئٹہ سے ایران اور عراق کے لئے پروازیں چلانے کی فیزیبیلیٹی بنائے تاکہ زائرین کو محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولتیں میسر آ سکیں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے اپنے کھانے کے معیار کو بہتر کیا ہے مگر اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے ، ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے جیٹ طیاروں پر مشتمل بجٹ ائر لائنز کی حوصلہ افزائ کی جائیگی تاکہ دومیسٹک فلائٹس میں اضافہ ھو اور چھوٹے ائر پورٹ فنکشنل ھو سکیں

    اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز اس مقصد کی خاطر ٹور پروموٹر لائسنس یافتہ فضائی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کریں

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • وزیراعظم شہبازشریف جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شریک ،اہم گفتگو بھی جاری

    وزیراعظم شہبازشریف جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شریک ،اہم گفتگو بھی جاری

    نیویارک :وزیراعظم شہباز شریف نےابھی تھوڑی دیر پہلے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی مشاورتی افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔استقبالیہ کی میزبانی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل (یو این ایس جی) انتونیو گوٹیرس نے کی۔

    وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق یہ استقبالیہ اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی  میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت اور حکومتوں کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔استقبالیہ کے دوران وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بات چیت کی۔

     

     

    تقریب کے موقع پر شہباز شریف نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے بھی بات چیت کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

     

    اس اجلاس میں اپنے افتتاحی کلمات میں، اقوام متحدہ کے سربراہ گٹیرس نے بڑھتی ہوئی قیمتوں، عالمی درجہ حرارت اور مہلک تنازعات سے آنے والے "عالمی عدم اطمینان کے موسم سرما” کے بارے میں سخت انتباہ جاری کیا۔

    اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "اعتماد ٹوٹ رہا ہے، عدم مساوات پھٹ رہی ہے، ہمارا سیارہ جل رہا ہے۔ لوگ تکلیف دے رہے ہیں –

     

     

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی درجہ حرارت میں کی وجہ سے پاکستان میں جوتباہی آئی ہے وہ سب کے لیے وارننگ ہے اقوام متحدہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ آلودگی پھیلانے والوں کو ادائیگی کرنی ہوگی۔
    کا دورہ نیویارک

    یاد رہے کہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر، ہسپانوی صدر پیڈرو سانچیز پیریز کاسٹیجن اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

    دوپہر کو وزیراعظم نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ساتھ انٹرویو کے لیے ٹائمز سینٹر جائیں گے۔بعد ازاں ان سے امریکی خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری ملاقات کریں گے۔

     

    وزیراعظم شہبازشریف جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شریک ،اہم گفتگو بھی جاری

     

     

    21 ستمبر کو شہباز شریف انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

    مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس، یو این ایس جی گوٹیرس، چینی صدر لی کی چیانگ اور جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا سے ملاقاتیں بھی وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کا حصہ ہوں گی۔

    23 ستمبر کو، وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، جہاں ان کی تقریر ملک میں حالیہ آب و ہوا سے پیدا ہونے والے تباہ کن سیلابوں کے نتیجے میں پاکستان کو درپیش چیلنجوں پر مرکوز ہوگی۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    اس سال کی جنرل اسمبلی خاص طور پر اہم ہے کیونکہ یہ 2019 کے بعد اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں کی پہلی ذاتی ملاقات ہوگی۔ 2020 اور 2021 کے سیشن کو کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے ورچوئل میٹنگز میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ہندوستان نے اپنی زمین خود ہی چین کے حوالے کردی

    ہندوستان نے اپنی زمین خود ہی چین کے حوالے کردی

    عالمی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہند چین معاہدے کے تحت کشیدگی والے سرحدی علاقے میں بفر زون بھی قائم کئےگئے ہیں جہاں ہندوستان اور چین میں سے کسی بھی ملک کے فوجیوں کو گشت کی اجازت نہیں ہوگی ۔

    خبررساں ادارے دی گارڈین نے دعوی کیا ہے کہ لداخ کے منتخب کونسلر کرنچوک سٹینزین نے دی گارڈین کو بتایا کہ ہندوستانی فوجی ان علاقوں سے باہر نکلے ہیں جو متنازعہ نہیں تھے اور چینی فوجی ان علاقوں میں تعینات ہوگئے ہیں جہاں عام طور پر ہندوستانی فوجی گشت کیا کرتے تھے۔

    کانگریسی رہنما راہول گاندھی ہندوستانی حکومت پر چین کے مقابلے میں پسپائی کا الزام لگاتے ہیں ۔ انھوں نے حال ہی میں مودی حکومت سے یہ وضاحت طلب کی تھی کہ چین کے حوالے کیا گیا علاقہ واپس کیسے لیا جائے گا؟

    ہندوستانی حکومت نے گزشتہ دنوں اعلان کیا کہ تازہ معاہدے کے بعد لائن آف ایکچویل کنٹرول ، ایل اے سی کے دونوں طرف کشیدگی سے پہلے کی صورتحال بحال ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان دو ہزار بیس سے مغربی ہمالیہ میں سرحدی تنازعے میں شدت آگئی تھی جس کے بعد دونوں ملکوں کے اعلی سطحی فوجی اجلاسوں میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہوا ۔ اس سلسلے میں ایک معاہدے کے بعد ہندوستان اور چین نے متناز‏عہ علاقے سے اپنے فوجیوں کو واپس بلالیا ۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جارہا ہے

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جارہا ہے

    کراچی :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھيلا جائے گا۔ میچ شام 7:30 پر شروع ہوگا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ کی تیاریاں مکمل ہیں۔

    میچ کا ٹاس شام 7 بجے ہوگا اور میچ کا آغاز 7:30 پر ہوگا۔

    پیر کو ميڈيا سے بات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا تھاکہ محمد رضوان اور ان کا اوپننگ پيئر کافی کامياب رہا ہے۔سیریز کے ابتدائی 4 میچزمیں معین علی انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    پاکستان اور انگلينڈ کے درميان پہلے میچ کی گیٹ منی سیلاب متاثرین فنڈ میں جائے گی۔300 سيلاب متاثرين ميچ اسٹيڈيم ميں ديکھ سکيں گے۔
    سیریز کے ابتدائی 4 میچز کراچی اور دیگر 3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی 20 سیریز کے لئے 28 ایچ ڈی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ٹی 20 سیریز میں ڈرون کیمرے اور بگی بھی شامل ہے۔اس کےعلاوہ الٹرا موشن، بال ٹریکنگ، الٹرا ایج سمیت ہاک آئی کے ساتھ ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہے

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • پشاورسے دوبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے۔283 انتہائی خطرناک حادثے سے بچ گئی۔

    پشاورسے دوبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے۔283 انتہائی خطرناک حادثے سے بچ گئی۔

    پشاور: پشاور سے دوبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے۔283 انتہائی خطرناک حادثے سے بچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق پشاور سے دبئی جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی ہے ، حکام کے مطابق پرواز پر دوسو سے زاید مسافر سوار تھے۔۔واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا

    مسافر اسامہ عبداللہ سیٹ نمبر 29 B پر سفر کررہا تھا۔ فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ عملے نے کتنی آسانی سے اس مسافر کو جہاز کی ونڈو تک رسائی دی۔ عملے نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا اور اس مسافر کو جہاز کا شیشہ توڑنے تک جانے دیا۔۔ مسافر نے جہاز کی ونڈو کا شٹر دوران پرواز لات مار کر توڑ دیا۔ اگر جہاز کی ونڈو کا شیشہ ٹوٹ جاتا تو ہوا کے دباؤ سے جہاز کریش ہوسکتا تھا۔

    مسافر نے جہاز میں توڑ پھوڑ شروع کی مگر جہاز کے عملہ نے اسے سنجیدہ نہ لیا۔مسافر نے جہاز کے عملہ کے ایک رکن عمران جاوید پر حملہ کردیا۔ پائیلٹ نے دوبئی ائرپورٹ سیکیورٹی کو لینڈنگ سے پہلے آگاہ کر دیا۔ دوبئی ائرپورٹ پر مسافر اسامہ عبداللہ کر حراست میں لے لیا گیا۔

    پی آئی اے کے عملہ کی نااہلی اور دیر سے رد عمل نے دو سو سے زائد مسافروں کی جان جا سکتی تھی پی آئی اے کے عملہ کو اسے شروع سے ہی باندھ دینا چاہئے تھا۔جو کہ ایوی ایشن کے عین قوانین کے مطابق ہوتا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس مسافر کا ذہنی توازن خراب ہے۔

    مسافر نے جہاز کے ٹیک آف ہوتے ہے غیر معمولی حرکتیں شروع کردیں۔جہاز کا عملہ خوف کے مارے سہما رہا۔خطرناک مسافر کو اگلے روز انڈرسیکیورٹی پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے،کسی کا دباو قبول نہیں:شہباز،نواز کا فیصلہ

    عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے،کسی کا دباو قبول نہیں:شہباز،نواز کا فیصلہ

    لندن: وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقات ہوئی جس میں اتفاق کیا گیا کہ کسی کا دباؤ قبول نہیں، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، سلمان شہباز بھی موجود تھے، وزیر اعظم نے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن سے مشاورت کے بارے میں نواز شریف کو آگاہ کیا۔

    شہباز شریف نے نواز شریف سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت تمام توجہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور معیشت کو بہتر کرنے پر مرکوز ہیں۔

     

    ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تمام اتحادی عام انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کے حامی ہیں، اتحادیوں کے ساتھ ملکر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

    نواز شریف نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر وزیراعظم شہباز شریف سے اقدامات لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کئے جائیں جبکہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سیلاب متاثرین کیلئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں، حکومت بحالی کیلئے کوششوں میں تیزی لائے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • گومل یونیورسٹی کے خراب معاملات کے وائس چانسلرذمہ دار ہیں :طلبا کا شکوہ

    گومل یونیورسٹی کے خراب معاملات کے وائس چانسلرذمہ دار ہیں :طلبا کا شکوہ

    ڈیرہ اسماعیل خان:گومل یونیورسٹی کے معاملات بگاڑنے میں نااہل وائس چانسلر ڈاکٹرافتخار کاہاتھ ہے، گومل یونیورسٹی کے ماحول کے خراب ہونے کی تمام ذمہ داری وائس چانسلرپر عائد ہوتی ہے۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے جب حالات بے قابوہوتے دیکھے تو یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بندکرنے کے احکامات جاری کردیے۔ اس نے ذاتی لالچ اوراپنی کرسی بچانے کیلئے یونیورسٹی کی بندش کرالی مگرطلباء کے مستقبل کاکوئی خیال نہ کیا۔اس حوالے سے طلباء نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹرافتخار کے دفترکے سامنے احتجاجی دھرنادے دیا ہے اورانہوں نے اعلان کیا ہے کہ احتجاجی دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مطالبات کاعملی شکل میں نوٹیفکیشن جاری نہ کیاجائے۔

    عوامی سماجی اورتعلیمی حلقوں کاچانسلر گورنر خیبرپختونخواہ اورسابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور سے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کے خلاف کاروائی اورتحقیقات کراکرضلع بدرکرنے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نااہل وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹرافتخار کی تعیناتی کی وجہ سے حالیہ دنوں مادرعلمی تنزلی کا شکارہے۔گومل یونیورسٹی آئے روز مختلف بحرانوں کا شکار رہتی ہے۔مالی بدعنوانیوں،جنسی ہراسمنٹ اوریونیورسٹی ملازمین کوتنخوا ہوں کی عدم ادائیگیاں معمول بن چکی ہے جبکہ طلباء پر تشددکے واقعات روزکامعمول بن چکے ہیں جس کی وجہ سے گومل یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی ہے۔

    گومل یونیورسٹی کے بگاڑنے میں نااہل وائس چانسلر ڈاکٹرافتخار کا ہاتھ ہے اوریونیورسٹی کے معاملات خراب ہونے کی تمام ترذمہ داری اس کے سرپرہے۔یونیورسٹی کے حالات خراب ہوتے دیکھ کر وائس چانسلر ڈاکٹرافتخار نے تاحکم ثانی گومل یونیورسٹی بندکرنے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں جس سے طلباء کامستقبل داؤپر لگ گیا ہے۔دوسری جانب طلباء تنظیموں کاکہناہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے تک ہمارااحتجاج جاری رہے گا۔اس سلسلے میں ڈیرہ کے عوامی سماجی اورتعلیمی حلقوں کاچانسلر گورنر خیبرپختونخواہ اورسابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور سے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کے خلاف کاروائی اورتحقیقات کراکرضلع بدرکرنے کامطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ وائس چانسلر ڈاکٹرافتخار کی جگہ کسی اہل وی سی کوگومل یونیورسٹی میں تعینات کیاجائے تاکہ مادرعلمی مزیدتباہی سے بچ سکے اورطلباء کے مستقبل سے کھیلنے کا گھناؤنا سلسلہ بندہو۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • ترک الفت کو نبھائیں تو نبھائیں کیسے؟ تجزیہ::-شہزاد قریشی

    ترک الفت کو نبھائیں تو نبھائیں کیسے؟ تجزیہ::-شہزاد قریشی

    موجودہ دور کی سیاست میں منہ پھٹ اور سیاسی بدتمیز لوگوں کی اکثریت آچکی ہے۔ سیاستدانوں کی لڑائی نے اس ملک کو کنگال کرکے رکھ دیا ہے آج کے سیاستدانوں کی جنگ نے ملک اور عام آدمی کی زندگی کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کردیا۔ ملکی اور قومی مفادات کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفادات کی سیاست کو پروان چڑھایا جا رہا ہے ۔

    اگر عمران خان کے دور اقتدار میں عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی نہیں دیکھی تو کیا پی ڈی ایم کی 4 ماہ کی کارکردگی میں عام آدمی کی زندگی بدل گئی ؟ ہرگز نہیں عوام کے سامنے ایک ناٹک کیا جارہا ہے ایک سیاسی طبقہ عمران خان کو سلیکٹڈ کہتا رہا اور اب موجودہ حکومت کو کٹھ پتلی کا نام دیا جا رہا ہے ۔ قصہ مختصر دونوں طرف سے اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کی جاتی رہی اور کی جا رہی ہے ۔ یعنی ہماری اسٹیبلشمنٹ کا حال ان سیاستدانوں نے یہ کردیا ہے بقول ایک پرانے گیت کے ۔

    ترک الفت کو نبھائیں تو نبھائیں کیسے
    ہر طرف آگ لگی ہے دامن کو بچائیں کیسے

    یوں تو وطن عزیز کراچی سے لے کر خیبر تک ۔ ڈاکوئوں ،لینڈ مافیا ۔ قبضہ مافیا ، اغوا برائے تاوان کے قبضے میں ہے ۔ اسلام آباد راولپنڈی کے شہری محفوظ تھے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے دور میں ان جڑواں شہروں کے شہری سکھ کاسانس لیتے تھے آج راولپنڈی ، اسلام آباد میں قبرستانوں ، عام آدمی کی زرعی زمینوں ، ریلوے کی زمینوں ،دیہہ شاملات اور دیگر شہری مکانوں پر قبضے کے ساتھ ساتھ جعلی ہائوسنگ سوسائٹیز کی بھر مار ہے ۔

    چوہدری نثارعلی خان کی سیاست پر اُن کے سیاسی مخالفین تنقید کر سکتے ہیں لیکن اُن کے کردار پر انگلی کھڑی کرنا ممکن نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ ایک قومی سیاست میں کردار ادا کرنے والے کیوں خاموش ہیں اس کا جواب تو چوہدری نثارعلی خان ہی دے سکتے ہیں تاہم اسلام آباد راولپنڈی میں بڑھتے ہوئے جرائم کودیکھ کر عام آدمی چوہدری نثارعلی خان کو یاد کرتا نظر آرہا ہے ۔

    راولپنڈی اسلام آباد کی سیاست میںسیاسی راہنمائوں کی بڑی تعداد موجود ہے لیکن چوہدری نثارعلی خان کے قومی سیاست میں کردار اور ذاتی کردار والا ایک بھی نظر نہیں آتا۔ قومی سیاست جس نہج پر پہنچ چکی ملک وقوم کو چوہدری نثار علی خان جیسے باکردار شخصیات کی ضرورت ہے ۔ ان جیسے دوسرے لوگوں کو آگے آکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • جہانگیرترین اور مخدم احمد محمود کی زیرقیادت جنوبی پنجاب کی نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے پرمشاورت

    جہانگیرترین اور مخدم احمد محمود کی زیرقیادت جنوبی پنجاب کی نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے پرمشاورت

    لاہور:جہانگیرترین اور مخدم احمد محمود کی زیرقیادت جنوبی پنجاب کی نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے پرمشاورت،اطلاعات کے مطابق عمران خان کے خلاف پی ڈی ایم اتحاد کو خاطرخواہ کامیابی نہ ملنے کے بعد اب جنوبی پنجاب میں ایک نیا گروپ سامنےآرہا ہے، بعض تواسے یہ کہہ رہے ہیں کہ مخالفین تحریک انصاف کو بڑا دھچکا دینے کو تیار ہوگئے ہیں۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین کی جانب سے نئی پارٹی بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کی سربراہی میں نئی پارٹی بنانے پر کام شروع کردیا ہے، جسے یہ دونوں رہنما لیڈ کریں گے۔

    پارٹی میں تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی شامل ہوں گے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی اراکین سے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے رابطے مکمل ہوگئے ہیں۔

    قبل ازیں جنوبی پنجاب کی سیاست کے دو بڑے سیاسی رہنماﺅں کے درامیان 10 سال بعد ملاقات ہوئی۔ سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین اور پیپلزپارٹی کے رہنما ،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے لاہور میں ملاقات کی۔

    اس سے قبل دونوں رہنماﺅں اپنے سیاسی فیصلے علیحدہ علیحدہ کر رہے تھے۔ دونوں رہنما کے درمیان ملاقات مخدوم سید احمد محمود کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی۔ پی ٹی آئی ایم این اے مخدوم مبین عالم کی بھی احمد محمود سے ملاقات ہوئی۔

    جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود کی دعوت پر ان کے عشائیہ میں شرکت کی، جس کے بعد دونوں خاندانوں میں دس سال پر محیط ناراضی ختم ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ سیاسی تعاون پر اتفاق اورآنے والے الیکشن مل کر لڑنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

  • تاجکستان اور کرغیزستان میں گھمسان کی جنگ،24 ہلاکتیں:جنگ بندی بھی کام نہ آئی

    تاجکستان اور کرغیزستان میں گھمسان کی جنگ،24 ہلاکتیں:جنگ بندی بھی کام نہ آئی

    شکیک-جنگ بندی کے باوجود کرغیزستان اور تاجکستان کی فوجوں میں جاری سرحدی جھڑپ میں مجموعی طور پر 24 افراد مارے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرغیزستان اور تاجکستان کی سرحد پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرحدی علاقوں سے شہریوں کو اپنے گھر بار اور مال مویشی چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے۔

    دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے باوجود سرحدوں پر جھڑپ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہوگئی جب کہ 80 سے زیادہ زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں شہری بھی شامل ہیں۔کرغیزستان نے الزام عائد کیا ہے تاجکستان کی فوج نے صوبے بادکند میں راکٹ برسائے جس کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔

    دوسری جانب تاجکستان کا دعوی ہے کہ کرغیزستان کی فوجوں نے سرحد پر اپنی پوزیشن تبدیل کیں اور ہماری سرزمین پر دیہاتیوں پر گولیاں برسائی تھیں۔ خیال رہے کہ دونوں ممالک میں روسی فوج کے اڈے بھی ہیں جس کے باعث روس نے دونوں ممالک کو جنگ بندی پر متفق کیا تھا۔

    کرغزستان اور تاجکستان نے ہفتے کے روز راتوں رات کسی بڑے واقعے کی اطلاع نہیں دی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جمعے کو شدید لڑائی کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا، دونوں طرف سے چھٹپٹ گولہ باری کے الزامات کے باوجود عمل میں رہا۔

    دو سابق سوویت جمہوریہ اس ہفتے ایک سرحدی تنازعہ پر جھڑپیں، ایک دوسرے پر قریبی بستیوں پر حملہ کرنے کے لیے ٹینک، مارٹر، راکٹ آرٹلری اور حملہ آور ڈرون استعمال کرنے کا الزام لگاتے رہے۔

    وسطی ایشیائی سرحدی مسائل زیادہ تر سوویت دور سے پیدا ہوئے جب ماسکو نے خطے کو ان گروہوں کے درمیان تقسیم کرنے کی کوشش کی جن کی بستیاں اکثر دوسری نسلوں کے درمیان واقع تھیں۔

    تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور ان کے کرغیز ہم منصب صدر جاپاروف اس ہفتے روس اور چین کی زیر قیادت علاقائی تنظیم کے اجلاس میں شریک تھے جب سرحدی تشدد پھوٹ پڑا۔

    ماسکو کی زیرقیادت اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم نے ہفتے کے روز کہا کہ کرغز-تاجک سرحدی تنازعہ میں طاقت کا استعمال ناقابل قبول تھا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.