Baaghi TV

Tag: اہم ترین

  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع

    اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں کے سلسلے میں بیلٹ پیپرز تمام ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دیے گئے۔ بیلٹ پیپرزڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے آراوز کے حوالے کئے گئے۔

    سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی

    الیکشن کمیشن کی جانب ریٹرننگ افسران کو چھٹی کے روز بیلٹ پیپرز حاصل کرنے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل بغیر دستخط واپس بھجوادیا۔

    کراچی:میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب جوتا پھینک دیا گیا

    صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق (1) (b) کے تحت اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2022 کو بغیر دستخط کے واپس کر دیا ہے۔صدر مملکت کا کہنا ہے کہ اس بل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی، وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی جو جمہوریت کے لیے مثبت نہیں۔

    2022 کرکٹ؛ گرین شرٹس کی کامیابیاں اورناکامیوں کا سال رہا

    ایوان صدر کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے مندرجہ ذیل غلط اقدامات کی وجہ سے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں انتخابات نہیں ہو سکے۔

  • عوام جانتی ہےکہ خدمت کون کررہا ہے اورسیلاب کے نام پرسیاست کون؟:چودھری پرویزالہٰی

    عوام جانتی ہےکہ خدمت کون کررہا ہے اورسیلاب کے نام پرسیاست کون؟:چودھری پرویزالہٰی

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت احساس پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 10ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کر رہی ہے، مخالفین نے سیلاب متاثرین کی امداد کے نام پر بھی صرف سیاست چمکائی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے چیئر پرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل بھی اس موقع پر موجود تھے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعلیٰ کو پنجاب احساس پروگرام پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے احساس پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے کیے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

    عرب ممالک میں 13 کروڑ افراد غربت کا شکار ہیں:اقوام متحدہ

    چودھری پرویزالٰہی نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی فلڈ ریلیف پروگرام میں شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیلی تھون کے ذریعے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز جمع کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عمران خان نے تنہا اربوں روپے سیلاب متاثرین کیلئے جمع کر کے قومی خدمت کی۔

    سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اب تک سیلاب متاثرین کی آباد کاری کے لئے 5 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، پنجاب حکومت احساس پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 10 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کر رہی ہے، عمران خان کی ٹیلی تھون سے حاصل ہونے والے فنڈز بھی سیلا ب متاثرین کی بحالی پر صرف کیے گئے ہیں، 36 ہزار متاثرہ خاندانوں کو ادائیگی مکمل کی جا چکی ہے۔

    بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل:اسمبلی میں نشستیں ایک سے…

    چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کو یکسر تنہا چھوڑے رکھا، مخالفین نے سیلاب متاثرین کے نام پر بھی صرف سیاست چمکائی، گھروں کی تعمیر کے لئے بھی پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو مالی معاونت فراہم کی گئی ہے۔

     

    احساس راشن پروگرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبے کے 80 لاکھ خاندانوں کیلئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم سے احساس راشن رعایت پروگرام شروع کیا ہے، پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو آٹا، دالیں، کوکنگ آئل اور گھی 40 فیصد تک سستا مل رہا ہے، غریب آدمی کو ریلیف دینا عمران خان کا ویژن ہے، جسے ہم نے عملی جامہ پہنایا ہے۔

  • خوشخبری۔۔۔۔نئے سال کا پہلا تحفہ

    خوشخبری۔۔۔۔نئے سال کا پہلا تحفہ

    لاہور:پاکستان کےخلاف دشمن نے ہرمحاذ پرجنگ شروع کررکھی ہے،آج کل ففتھ جنریشن وار کابڑا زور ہے، اس میں کچھ ایسے لوگ اور این جی اوز استعمال ہوجاتی ہیں کہ جن کے ذریعے دشمن اپنے مفادات حاصل کرتا ہے،اس ففتھ جنریشن کا شکارزیادہ اپنے ہی لوگ ہوتے ہیں ، جن کو ریاست کےخلاف استعمال کرنا آسان ہوتا ہے،

    ایسا ہی ایک کردار میجر ریٹائرڈ عدیل راجہ ہے جو کہ ہے تو پاک فوج کا ریٹائرڈ افسر مگراس کا تعلق پاک فوج سے جوڑنا بڑے شرم کی بات ہے،عدیل راجہ راولپنڈی روات کے علاقے کے رہائشی ہیں اور آج کل تو وہ پاک فوج کے خلاف وہ زہراگل رہے ہیں جودشمن بھی نہیں اگل سکتا ،حتی کہ اب تو بھارت میجرریٹائرڈ عدیل راجہ کو پروموٹ کررہا ہے ،

    اس حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ وہ بہت پریشان تھے کہ یہ شخص کون ہے جو پاک فوج کا اپنے آپ کو ریٹائرڈ افسرکہتا ہے اور پاک فوج کے خلاف ہی زہر اگل رہا ہے، ان کا کہنا تھاکہ انہیں معلوم ہوا کہ میجرریٹائرڈ عدیل راجہ 99 پی ایم لانگ کورس کے ذریعے پاک فوج میں کمیشن حاصل کرنے میں‌ کامیاب رہے ، ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ میجر عدیل راجہ ریٹائرڈ بس داو لگ گیا ، یہ اس لائق نہیں تھا کہ اسے کمیشن کے ذریعے بڑے عہدے پر بٹھا دیا جائے ، انکا کہنا تھاکہ میجرریٹائرڈ عدیل راجہ کے ساتھیوں کا کہنا ہےکہ یہ شخص شروع دن سے ہی منفی سوچ کا حامل افسر تھا ، ان کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ پی ایم لانگ کورس بڑے بڑے لوگوں کوبنا دیتا ہے مگراس کا تو تعلیم نے بھی کچھ نہیں‌ بدلا بلکہ بگڑہی گیا

     

    ان کا کہنا تھا کہ جو فوج میں‌ بھرتی ہوتے ہیں ان کو بڑے عہدوں تک پہنچنے کےلیے بڑے بڑے کورس کرنا پڑتے ہیں، کوئی آرٹلری تو کوئی اور اسپیشل کورس کرکے اپنی قابلیت کا سکہ منواتا ہے مگر یہ میجر عدیل راجہ تو وہ شخص ہے کہ جس نے اپنی قابلیت بہتر کرنے کےلیے کوئی کورس بھی نہیں کیا ، مزید تعلیم بھی حاصل نہیں کی

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس شخص نے بڑے بہانے بنائے ،کبھی ماں اور کبھی بیوی سے متعلق اپنی کہانی سنائی اورپھر ایک وقت آیا کہ فوج سے اس کو چھٹی دے دی گئی ، اس کی پہلی بیوی بھی اس کو چھوڑ چکی ہے ، اور پھر یہ شخص ڈی ایچ اے میں زمینوں پر قبضے کے حوالے سے بھی مشہور ہے، ان کا کہنا تھاکہ اس کے رشتہ دار اس کی سب چالیں جانتے ہیں‌، ان کا مزید کہنا تھاکہ پھر یہ جب کنگال ہوا تو یوکے بھاگ گیا اور وہاں جاکروی لاگ کرنے لگا پھررا نے اس کی مدد کی اورپی ٹی آئی کا پلیٹ فارم اس نے استعمال کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مقبول تین وی لاگر بن گیا،

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ میجرریٹائرڈ عدیل راجہ اس وقت زہر اگل رہا ہے لیکن اس کو یہ احساس نہیں کہ اس سے پاک فوج کی بدنامی ہورہی ہے اور ملک کا نقصان ہورہا ہے، لیکن اسے کیا اسے تو پی ٹی آئی کی مدد وحمایت حاصل ہے،عمران خان جیسے مقبول لیڈرکی مہم چلا رہا ہے ،یہ شخص ملک کے خلاف زہر اگل رہا ہےمگرکب تک یہ ملک دشمنی کرے گا ، ذمہ داروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیےj

  • بلوچستان میں سرکاری نوکریاں لاکھوں میں بکنے لگیں:جام کمال کا انکشاف

    بلوچستان میں سرکاری نوکریاں لاکھوں میں بکنے لگیں:جام کمال کا انکشاف

    بلوچستان میں سول سیکرٹریٹ میں درجہ سوئم اور چہارم کی نوکریاں 15 سے 40 لاکھ روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سماجی رابطے کی ویب ساٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی ہی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آج بلوچستان کے سول سیکرٹریٹ میں نائب قاصد اور ڈرائیورز کے عہدے کے لیے 15 لاکھ اور اسٹینوگرافر کی پوسٹ کے لیے 40 لاکھ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

     

    جام کمال خان نے کہا کہ جو لوگ ایس اینڈ جی اے ڈی چلا رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے، ان عہدوں پر تعینات ہونے والے لوگ سرمایہ کار ہوں گے نہ کہ ملازم۔

     

    سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک غریب آدمی نے کسی سے کہا ہے کہ وہ اسے ڈرائیور کی نوکری دلوائے کہ وہ قرض لے گا اور ادائیگی کرے گا، باقی اس کی تنخواہوں سے وصول کیا جائے، ان کی تنخواہ میں سے صرف 10 ہزار روپے انہیں دیے جائیں تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکے،آج اس ماحول اور حال کے کچھ لوگ ذمہ دار ہیں اور ان سب کو پتا بھی ہے۔

  • پی سی بی کےچیف ایگزیکٹوآفیسر’’بچت مہم‘‘کی زد میں آگئے

    پی سی بی کےچیف ایگزیکٹوآفیسر’’بچت مہم‘‘کی زد میں آگئے

    کراچی: پی سی بی کے سی ای او بھی ’’بچت مہم‘‘ کی زد میں آگئے۔اطلاعات کے مطابق پی سی بی افسران کی بھاری تنخواہیں دیکھ کر مینجمنٹ کمیٹی کے ہوش اڑ گئے ہیں، ان کا خیال ہے کہ اگرشاہ خرچیوں پر قابو نہ پایا گیا توجلد خزانہ خالی ہو جائےگا،یہ بھی محسوس کیا گیا کہ بیشتر حکام کام سےزیادہ رقوم وصول کر رہے ہیں۔

    پاکستان میں بھی سال 2023 کا آغاز،منچلوں کی طرف سے فائرنگ اورآتش بازی:وزیراعظم…

    ذرائع نے بتایا کہ کئی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا کہ وہ تنخواہ میں 30 سے 40 فیصد کمی برداشت کریں یا گھر واپس چلے جائیں،انھیں فیصلے کیلیے ایک ہفتے کا وقت ملا ہے،یو اے ای سے آنے والے چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین بھی ان میں شامل ہیں۔

    بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل:اسمبلی میں نشستیں ایک سے…

    2014 کے پی سی بی آئین میں سی ای او کی گنجائش ہی موجود نہیں ہے،اسی لیے ویب سائٹ پر فیصل کا کوئی عہدہ ہی درج نہیں کیا گیا،ان کی ماہانہ تنخواہ 25 لاکھ 93 ہزار750 روپے ہے، فیصل کو 40 فیصد کٹوتی یا استعفے کا آپشن دے دیا گیا۔

    برطانیہ کا سالِ نو کےآغازپر141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازات دینے کا اعلان:پاکستانی…

    14 لاکھ 12 ہزار980 روپے ماہانہ پانے والے چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ بھی خطرے میں ہیں، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کی تنخواہ 14 لاکھ 72 ہزار 500 روپے ہے، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکر خان ماہانہ 9لاکھ 61 ہزار663 روپے وصول کرتے ہیں، ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر اینڈ ریئل اسٹیٹ ناصرحمید 9 لاکھ جبکہ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سمیع الحسن برنی 13 لاکھ 93 ہزار 999 روپے ماہانہ پاتے ہیں۔

    پاکستان میں بھی سال 2023 کا آغاز،منچلوں کی طرف سے فائرنگ اورآتش بازی:وزیراعظم…

    چیف میڈیکل آفیسر نجیب اللہ سومرو11لاکھ 77 ہزار 500 روپے ماہانہ تنخواہ حاصل کرتے ہیں، ان سب کو بھی کٹوتی یا گھر جانے کا آپشن دے دیا گیا، اگلے 7 سے 10 روز کے دوران پی سی بی میں کئی اہم تبدیلیاں ممکن ہیں،ذاکر خان 3اپریل کو 60 سال کے ہو کر ویسے ہی ریٹائر ہو جائیں گے لیکن انھیں بھی 3ماہ کی تنخواہ لے کر جانے کا کہہ دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا چند روز قبل ہی مستعفی ہو گئی تھیں، انھیں ماہانہ 9لاکھ 85 ہزار روپے دیے جاتے تھے۔

  • سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کو بڑی تباہی سے بچالیا

    سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کو بڑی تباہی سے بچالیا

    پشاور:محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن اور انٹیلی جنس ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کرکے ملک کو بڑی دہشتگردی سے بچالیا، مشترکہ کارروائی میں دہشت گرد خودکش جیکٹ سمیت پکڑا گیا۔

    خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی مردان ریجن اور انٹیلی جنس ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کرکے دہشت گرد تنظیم کے اہم کارندے عبدالکبیر ولد محمد خان کو گرفتار کرکے خود کش جیکٹ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

    فورسز نے مشترکہ کارروائی مہاجر کیمپ اکوڑہ ضلع نوشہرہ میں کی، دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    ادھر اس سے پہلے سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے میں ملوث تھے، علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں شہید سپاہی محمد وسیم کا تعلق خیرپور سے تھا۔

  • برطانیہ:آفات اوربحرانوں کی زد میں:کورونا کےبعداسٹریپٹوکوکس اے کےانفیکشن سےاموات میں تیزی آگئی

    برطانیہ:آفات اوربحرانوں کی زد میں:کورونا کےبعداسٹریپٹوکوکس اے کےانفیکشن سےاموات میں تیزی آگئی

    لندن:برطانیہ میں اب تک درجنوں شہری ایک جراثیمی انفیکشن کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق برطانوی ہیلتھ سیکورٹی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ یہ ہلاکتیں جن کی تعداد ایک سو بائیس بتائی گئی ہے،اسٹریپٹوکوکس اے بیکٹیریا کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے تیس کی عمر اٹھارہ سال سے کم بتائی جا رہی ہے۔

    ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    رپورٹ کے مطابق، اسٹریپٹوکوکس اے بیکٹیریا نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چار سے زائد بچوں کی بھی جان لے لی ہے۔

    راولپنڈی سے مالدیپ بھیجی جانیوالی کرکٹ بالز سے ہیروئن برآمد

    قابل ذکر ہے کہ اسٹریپٹوکوکس اے بیکٹیریا غلاظت اور نجاست کو براہ راست چھونے سے پھیلتی ہے اور اس کے علائم پہلے مرحلے میں بخار اور گلے میں درد کی شکل میں سامنے آتے ہیں ۔ اگر اینٹی بایوٹک سے اس کا علاج نہ ہو تو انفیکشن خون میں داخل اور جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔

    2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام

    برطانیہ کے محکمہ صحت کے حکام نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین مہینے کے دوران اسکارلیٹ بخار کے تقریبا چونتیس ہزار معاملات بھی سامنے آئے ہیں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اینٹی بایوٹک، بالخصوص پینی سلین کی قلت کے نتیجے میں رواں سال کے دوران درجنوں برطانوی بچے بھی موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

  • عدالت کا فیصلہ اپنی جگہ مگراتنےمختصروقت میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں:اعظم نذیر تارڑ

    عدالت کا فیصلہ اپنی جگہ مگراتنےمختصروقت میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں:اعظم نذیر تارڑ

    اسلام آباد:انتخابات کا انعقاد آئینی،جمہوری طریقے سے ہوتا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہارکرتےہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اتنے مختصر وقت میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانا عملی طور پر ممکن نہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ عملدرآمد کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ اپیل کا آپشن موجود ہے، استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان: ٹکواڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا جدید ہتھیاروں سے حملہ

     

    سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ انتخابات کا انعقاد آئینی،جمہوری طریقے سے ہوتا ہے، حکومت نے بھی اجلاس بلا لیا ہے جس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن تاخیر سے کرانے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

    سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں سال2022 ء کے اختتام پر بھی ڈاکو راج…

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو 101یونین کونسلز پر31 دسمبر کو الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے۔

    الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چار ماہ میں الیکشن پر رضامند

    الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس
    اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کل کرانے کے حکم کے بعدالیکشن کمیشن کاہنگامی اجلاس بلالیا۔ اجلاس میں اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم عدالتی فیصلےکی تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔

  • گوادر:دفعہ 144 کے باوجود حق دو تحریک کے مظاہروں کا سلسلہ جاری

    گوادر:دفعہ 144 کے باوجود حق دو تحریک کے مظاہروں کا سلسلہ جاری

    گوادر:پاکستان کے ساحلی علاقے گوادر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود حق دو تحریک کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ایک جگہ پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    فٹبالز کے ذریعے کروڑوں روپے کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پاکستانی میڈیا ذرا‏ئع کے مطابق گوادر کو حق دو تحریک کی کال پر جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران گزشتہ چار دن میں مختلف علاقوں میں پر تشدد واقعات بھی رونما ہوئے ۔ بتایاگیا ہے کہ گوادر میں اب تک سو سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ ضیااللہ لانگو نے خبردار کیا ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے الزام لگایا کہ پر تشدد مظاہرے کرنے والوں اور خواتین سے انسانی ڈھال کے طور پر کام لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    دوسری طرف گوادر کو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت اللہ نے پولیس اور انتظامیہ پر طاقت کے استعمال سے مظاہرین کی سرکوبی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم موٹروے اور اورینج لائن نہیں بلکہ اپنے بنیادی حقوق جیسے پانی بجلی اور نوکریوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم کئے جانے تک مظاہرے جاری رہیں گے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ اپنے سبھی گرفتار ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ:کوئی بھی جیت نہ سکا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ:کوئی بھی جیت نہ سکا

    کراچی:پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا، میچ کم روشی کے باعث ڈرا کیا گیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 85 رنز بنا لیے تھے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ کے پانچویں روز جب پاکستانی ٹیم میدان میں اتری جلد ہی دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تاہم بعد میں سرفراز احمد اور امام الحق نے 81 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

    فٹبالز کے ذریعے کروڑوں روپے کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اوپنر عبداللہ شفیق 17، شان مسعود 10، نعمان علی 4، کپتان بابراعظم 14، سرفراز احمد 53، آغا سلمان 6 اور محمد وسیم جونیئر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نوجوان بیٹر سعود شکیل 55 اور میر حمزہ 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ادھر مہمان ٹیم کی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹرز کو رنز بنانے سے روکے رکھا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے 6 جبکہ مچل پریسول نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان نے 311 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی جس کے بعد مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 138 رنز کا ہدف ملا، پانچویں دن 15 اوورز کا کھیل باقی تھا، نیوز لینڈ کو انہی 15 اوورز میں جیت حاصل کرنے کے لئے 138 رنز بنانے تھے۔

    بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کی لیکن ہدف کو حاصل نہ کر سکے، مہمان ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 85 رنز بنا لیے تھے تاہم کم روشنی کے باعث امپائرز کی مشاورت اور دونوں ٹیموں کی رضا مندی سے میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا۔