Baaghi TV

Tag: ایران

  • نئی عالمی سازش،ایران کا پاکستان پر حملہ،جوابی وار تیار،تحریک انصاف کا گھناؤنا کھیل

    نئی عالمی سازش،ایران کا پاکستان پر حملہ،جوابی وار تیار،تحریک انصاف کا گھناؤنا کھیل

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج کی اہم سب سے اہم خبر جس کی ساری دنیا میں بحث ہو رہی ہے کہ ایران نے کل شام پاکستان کی فضائی حدود کی‌ خلاف ورزی کی اور میزائل حملے کئے، ان حملوں‌کا مقصد، ٹارگٹ کیا تھا، پاکستان کا جواب کیا ہے؟ پاکستان کا مخصوص طبقہ کیوں اس پر خوش ہے؟ پاکستان کی قومی سلامتی انکو کیوں نظر نہیں آتی

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ پاکستانی وزیراعظم ڈیوس میں ہیں، انکی مختلف رہنماؤں سے ملاقات ہوئی،امریکی خصوصی نمائندے جان کیری اور ایرانی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی، رات کو ایک دھماکے دار خبر آئی کہ پاکستان پر ایران نے میزائل حملہ کیا اور جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جب تک ایران کے سرکاری میڈیا نے اس خبرکو کنفرم نہیں کیا تب تک پاکستان نے کوئی ردعمل نہیں دیا، کافی دیر بعد دفتر خارجہ کا ردعمل آیا،جس میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ادریس نامی شخص کی دو بچیاں شہید، تین زخمی ہوئیں ایسا کرنا تشویشناک ،غیر قانونی عمل ہے، پاکستان ایران کے مابین رابطے کے متعدد چینل ہونےکے باوجود یہ ہوا، پاکستان نے ایران کے ساتھ شدید احتجاج ریکارڈ کروایا،ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلایا گیا، اسکے نتائج کی ذمہ داری ایران پر ہو گی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلا سوال کہ جیش العدل ہے کیا، جیش العدل ایک مسلح عسکریت پسند گروہ ہے جو ایران کا مخالف ہے اور سنی تنظم کے طور پر متعارف کروایا گیا، یہ سیستان اور بلوچستان میں سنی حقوق کا پاسبان کہلاتا ہے، 2009 میں جنداللہ کے سربراہ کو گرفتارو پھانسی دینے کے چند دن بعد اس کا نام سامنے آیا،گزشتہ برسوں کے دوران اس گروہ نے ایران کی فوج کے ساتھ جھڑپیں کیں،کئی مسلح حملے کئے،ایران نے اسے جیش الظلم کا نام بھی دیا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایران پہلے بھی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر چکا ہے، پاک فضائیہ کے طیارے نےپہلے ایک ایرانی طیارے کو گرایا تھا، ایران کے جنوب مشرق میں ایک پولیس سٹیشن پر گزشتہ ماہ حملے کے بعد بھی پاکستان، ایران کے حالات کشیدہ ہوئے تھے،لیکن پھر معاملات ٹھیک ہو گئے، کل رات ہونے والا حملہ معمولی بات نہیں، رات گئے بغیر بتائے میزائیل داغے گئے اور کوئی اس پر خاموش نہیں رہ سکتا، پاکستان کا ایران پر حملہ کرنا کوئی مشکل کام نہیں،پاکستان کو ایران پر حملے سے بین الاقوامی سپورٹ بھی ملے گی، ایران کے حمایتی حوثیوں نے امریکہ کی ناک میں دم کیا ہوا ہے، اگر پاکستان نے حملہ کیا تو شاباش امریکہ سے آئے گی، پاکستان ہمیشہ امت کے مفاد میں سوچتا ہے، ایران کے معاملے میں نرمی رکھتا ہے، اس وقت مشرق وسطیٰ جنگ کی لپیٹ میں ہے، اسرائیل سمیت تمام ممالک چاہتے ہیں کہ مسلمان ممالک آپس میں لڑ پڑیں، انڈیا کو بھی اس میں فائدہ ہے، اسوقت انڈیا سب سے زیادہ خوش ہے، ایک اور بھی ہے جو سب سے زیادہ خوش ہے اور وہ پاکستان میں ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی ،مقبول سیاسی جماعت سمجھتے ہیں، اقتدار میں آنے کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں یہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگ ہیں جو رات کو حملے پر جشن مناتے رہے، وہ ایسی باتیں کرتے رہے جو میں دہرانہیں سکتا یہ وہ نسل ہے جو عمران خان نے تیار کی، جو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہے.ٹویٹر پر فیک اکاؤنٹ بنایا گیا پھر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ صحافی بھی ٹویٹ کرتے رہے لوگ اپنے اندر کا زہر اگلتے رہے انکا لیڈر بھی ایسا ہے، جب ایران کے دورے پر گیا تو بھونڈا بیان دیا کہ پاکستان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، ان لوگوں کے خلاف کاروائی کرنی ہو گی، کبھی یہ لوگ عدلیہ پر چڑھ دوڑتے ہیں، قانون سے بالاتر یہ کیوں سمجھتے ہیں ؟

     پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

    شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی

    پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر یہ حملہ ایران کی طرف سے جارحیت کا کھلا ثبوت

    پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا 

  • حوثی باز نہ آئے ،اسرائیل جانے والے یونانی جہازپر حملہ

    حوثی باز نہ آئے ،اسرائیل جانے والے یونانی جہازپر حملہ

    حوثی باغی بحری جہازوں پر حملے سے باز نہ آئے، بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے جہاز پر ایک اور حملہ کیا ہے

    عرب میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے یونان کے جہاز پر حملہ کیا ہے جو اسرائیل جا رہا ہے، حوثی گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ”جہاز کے عملے کی جانب سے وارننگ کال نظر انداز کرنے کے بعد جہاز پر حملہ کیا گیا،بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں جہازوں کو اسرائیل جانے سے روکتے رہیں گے”.

    ترجمان حوثی گروپ حوثی گروپ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کا محاصرہ ختم ہونے اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک حملے جاری رکھیں گے،

    قبل ازیں 15 جنوری کو بحیرہ احمرمیں حوثیوں نے امریکی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا تھا، امریکی فوج کے مطابق یمن سے داغا گیا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل حملہ امریکی ملکیت کے مارشل آئی لینڈز جھنڈا بردار جہاز پر ہوا،میزائل حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، جہاز کو بھی زیادہ نقصان نہیں پہنچا.

    بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے پیچھے محرکات

     جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے مستقبل سے متعلق اہم خفیہ پیغام ایران کو بھی پہنچادیا گیا

    یمن کے حوثی باغیوں نے امریکہ اور برطانیہ کے فضائی حملوں کے باوجود کارروائیاں بند کرنے سے انکار کردیا ہے، امریکا نے دو دن قبل یمن میں ایک درجن سے زائد مقامات پر ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، اس کارروائی کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھی ہے,

    سیاسی اور سفارتی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کشیدگی کسی بڑی جنگ کی طرف لے جانے والے حالات بھی پیدا کرسکتی ہےبحیرہ احمر میں بھارت اور اسرائیل سمیت متعدد ممالک کے مال بردار جہازوں کو میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بناکر حوثی ملیشیا نے عالمی معیشت کے لیے مشکلات بڑھادی ہیں حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے یمن میں مشقیں کی ہیں، وہ سمندر کے علاوہ زمینی اور فضائی حملوں کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔

    امریکہ نے بحیرہ احمر میں یمن کے حوثی باغیوں کے 10 اراکین کو ہلاک کر دیا

    ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اراکین کی موت

    ایرانی کمانڈر رضا موسوی پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے تھے،

    ایک ڈرون اور ایک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کو مار گرایا 

  • ایران کا پاکستانی بلوچستان میں میزائل حملہ

    ایران کا پاکستانی بلوچستان میں میزائل حملہ

    تہران:ایران نے پاکستان کے اندر بلوچ عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے دو ٹھکانوں کو میزائلوں سے ہدف بنایا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایران کے سرکاری میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا کہ ایران نے پاکستان کے اندر بلوچ عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے دو ٹھکانوں کو میزائلوں سے ہدف بنایا ہے۔

    https://x.com/TRTWorldNow/status/1747322995230515451?s=20

    برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز نے ایران کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ٹھکانے ڈرونز اور میزائل حملے میں تباہ ہو گئے مذکورہ گروپ نے پاکستانی سرحد سے متصل ایرانی علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر حملے بڑھا دیے تھے۔

    پاکستانی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ‏ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق ایران سے فائر کیے گئے 2 راکٹ/میزائل ایک دور افتادہ سرحدی گاؤں میں پاکستان میں گرے ہیں جس سے جانی نقصان ہوا ہےپاکستان حالات/تفصیلات، جوابی آپشنز پر غور کر رہا ہے، اور اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور طریقے پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے کسی کو ہماری خودمختاری کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ، سنگین نتائج نکل سکتے ہیں،دفتر خارجہ
    دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا،دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں، نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی، پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ دہشتگردی خطے کے تمام ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے جس کیلئے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے، اس طرح کی یکطرفہ کارروائیاں اچھے ہمسایہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں اور یہ دو طرفہ اعتماد کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں، پاکستان ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستانی فضائی حدود میں ایرانی حملے کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئی تھیں، یہ بات اور بھی تشویشناک ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز موجود ہونے کے باوجود یہ غیرقانونی عمل ہوا ہے،دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے پہلے ہی تہران میں ایرانی وزارت خارجہ میں متعلقہ سینیئر عہدیدار کے پاس شدید احتجاج درج کرایا جا چکا ہے، ایرانی ناظم الامور کو بھی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے تاکہ پاکستان کی خودمختاری کی اس صریح خلاف ورزی کی شدید مذمت کی جائے۔

    ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے پاکستان پر حملے کی خبر کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ایران کی جانب سے دو میزائل داغے گئے ہیں-

    چین کی ایران اور پاکستان سے تحمل سے کام لینے کی اپیل
    ایران کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے کے بعد چین کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے،چین نے موجودہ صورتحال میں ایران اور پاکستان سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کردی،چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے فریقین سے کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کیا گیا ہے،چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں


    قبل ا زیں ا یران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے گذشتہ سال 25 دسمبر کو رپورٹ کیا تھا کہ ملک کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں جیش العدل کے پولیس سٹیشن پر حملے میں 11 سکیورٹی اہلکار جان سے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھےسیستان بلوچستان کے قصبے رسک میں ہونے والی جھڑپوں میں جیش العدل کے متعدد ارکان بھی مارے گئے۔

    علاوہ ازیں 23 جولائی 2023 کو زاہدان شہر میں ایک ’دہشت گرد‘ حملے میں کم از کم چار ٹریفک پولیس اہلکاروں کی موت واقع تھی دریں اثنا 8جولائی، 2023 کو مسلح افراد اور خود کش حملہ آوروں نے زاہدان کے ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کیا تھا، جس میں دو پولیس افسران اور چار حملہ آوروں کی اموات ہوئی تھیں۔

  • امریکی صدر کا  یمنی حوثیوں سے متعلق  ایران کو اہم خفیہ پیغام

    امریکی صدر کا یمنی حوثیوں سے متعلق ایران کو اہم خفیہ پیغام

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے مستقبل سے متعلق اہم خفیہ پیغام ایران کو بھی پہنچادیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حوثیوں نے اپنے ساتھیوں کی امریکی حملوں میں مارے جانے پر سخت ردعمل کی دھمکی دی تھی، بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے کیے گئے تھے جس کے جواب میں امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا حملے میں 5 حوثی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ایران پر حوثی باغیوں کی پشت پناہی اور اسلحہ کی فراہمی کا الزام لگتا آیا ہے جس پر صدر جو بائیڈن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے کا ذمہ دار حوثیوں کو ٹھہراتے ہوئے ایران کو ایک نجی پیغام بھیجا ہے۔

    جنگ بذات خود انسانیت کے خلاف جرم ہے،پوپ فرانسس

    یمن کے حوثی باغیوں نے امریکہ اور برطانیہ کے فضائی حملوں کے باوجود کارروائیاں بند کرنے سے انکار کردیا ہے، امریکا نے دو دن قبل یمن میں ایک درجن سے زائد مقامات پر ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، اس کارروائی کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھی ہے۔

    سیاسی اور سفارتی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کشیدگی کسی بڑی جنگ کی طرف لے جانے والے حالات بھی پیدا کرسکتی ہےبحیرہ احمر میں بھارت اور اسرائیل سمیت متعدد ممالک کے مال بردار جہازوں کو میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بناکر حوثی ملیشیا نے عالمی معیشت کے لیے مشکلات بڑھادی ہیں حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے یمن میں مشقیں کی ہیں، وہ سمندر کے علاوہ زمینی اور فضائی حملوں کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔

    صدر محمد معیزو کی پالیسی کےتحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے

    حوثی ملیشیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گاحوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان بھی کشیدگی بڑھی ہے امریکی صدر جو بائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران حوثی ملیشیا کو جنگی ساز و سامان فراہم کر رہا ہے۔ تہران نے واشنگٹن کے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا کو یمن کے ساتھ جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن حوثیوں کو روکنا ہوگا کسی بھی کارروائی سے قبل فریقین سے بات چیت سمیت تمام ممکنہ راستے اپنائیں گے۔

    غزہ کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اُردن پہنچ گئی

  • ایران نے خلیج عمان میں امریکی تیل بردار  جہاز کو  تحویل میں لےلیا

    ایران نے خلیج عمان میں امریکی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لےلیا

    تہران: ایران نے خلیج عمان میں امریکی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لےلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی بحریہ نے جمعرات کو بحیرہ عرب میں امریکی آئل ٹینکر سینٹ نکولس کو قبضے میں لینے کی تصدیق کی ہےتہران نے عدالتی حکم کے مطابق خلیج عمان میں خام تیل سے لدے آئل ٹینکر کو قبضے میں لےلیا، ایرانی بحریہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے عمان کے ساحل سے ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔

    دوسری جانب یونانی کمپنی "ایمپائر نیوی گیشن” نے اطلاع دی ہے کہ اس کے "ہائی جیک” کیے گئے ٹینکر سینٹ نکولس کو ترکیہ کی "ٹوپراس” کمپنی نے چارٹر کیا تھا اس نے "ہنگامی پلان کو فعال کیا اور متعلقہ حکام کو مطلع کیا، ہم اس کے ساتھ رابطہ بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ٹینکر پر تقریباً 145 ہزار میٹرک ٹن خام تیل تھا جو عراقی بندرگاہ بصرہ سے براستہ نہر سوئز ترکیہ روانہ کیا گیا تھا،آئل ٹینکر میں "18 فلپائنی اور ایک یونانی عملہ سوار ہے-

    ڈریپ کی جانب سے کھانسی کے شربت میں زہریلے مادے کا ا لرٹ جاری

    اس سے قبل دو برطانوی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسیوں یو کے ایم ٹی او اور ای ایم بی آر آئی نے جمعرات کو اطلاع دی تھی کہ مسلح افراد خلیج عمان میں ایک بحری جہاز پر سوار ہوئے جس کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

    یو کے ایم ٹی او جو رائل نیوی کے زیر انتظام کام کرتی ہے نےبتایا کہ اسے سکیورٹی ڈائریکٹر کی طرف سے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ جہاز کے کپتان کے ساتھ فون پر نامعلوم آوازیں سنائی دی ہیں، ٹینکر 11.4 ناٹ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا تھا اور بورڈنگ کے اطلاع کے ایک گھنٹہ بعد ایک مقررہ راستے پر اس رفتار سے آگے بڑھتا رہا، مسلح افراد جہاز میں گھس کر اس کا رخ ایران کی جاسک بندرگاہ کی طرف لے گئے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج کو بم حملے کی …

    3 بار والا وزیراعظم اپنا اور خاندان کا احتساب کروا سکتا ہے تو یہ جج …

  • قاسم سلیمانی  کی چوتھی برسی، مقبرے کے قریب دھماکے، 103 افراد جاں بحق

    قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی، مقبرے کے قریب دھماکے، 103 افراد جاں بحق

    ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکے ہوئے ہیں جن میں 103کے قریب اموات ہو چکی ہیں

    ایران میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 103 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں،خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایران کی سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قبرستان میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں 103 اموات ہو چکی ہیں،دو سو کے قریب افراد زخمی ہیں لاشوں اور زخمیوں‌کو ہسپتال منتقل کیا گیا، دھماکوں‌کے بعد ہر طرف افرا تفری مچ گئی

    گورنر کرمان کے مطابق دھماکے دہشتگردی کے واقعات ہیں، دھماکے دستی بم پھٹنے کے باعث ہوئے ہیں، سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں میں ریموٹ کنٹرول بم استعمال کئے گئے،

    جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کیلیے منعقدہ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،ایران میں آج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے، انہیں 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا.

    اسلامی جمہوریہ ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلا دھماکا جبلیہ گنبد کے قریب انڈر پاس کے علاقے میں ہوا اور دوسرا دھماکا صاحب الزمان مسجد کے قریب کلی کے گیٹ پر ہوا۔”ارنا” کے مطابق "کرمان کے شہداء کے قبرستان کی طرف جانے والی سڑک کے ساتھ نصب دو دھماکہ خیز آلات کو دہشت گردوں نے دور سے اڑا دیا۔”

    ابھی تک کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ایرانی میڈیا کی طرف سے نشر کی جانے والی ویڈیوز میں کئی لاشوں کو چاروں طرف بکھرے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس میں کچھ لوگ زندہ بچ جانے والوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دیگر دھماکے کے علاقے سے نکلنے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔

    کرمان ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ رضا فلہ نے کہا، "تمام حفاظتی اقدامات کے باوجود وہاں ایک خوفناک آواز سنی گئی۔ ہم ابھی بھی تفتیش کر رہے ہیں۔”کرمان کے گورنر کے سیکیورٹی ڈپٹی نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں تصدیق کی تھی کہ دو دھماکے دہشت گرد حملے تھے۔

    دھماکوں کے بعد ایران میں جمعرات کو یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے،دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیخلاف عالمی عدالت جانےکا اعلان

    قاسم سلیمانی بارے اطلاع دینے والے ایرانی شہری، امریکی جاسوس کو ایران نے سنائی سزائے موت

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس بھی مارے گئے تھے۔

  • قاسم سلیمانی کا سب سے اہم کردار اور خدمات "مزاحمتی محاذ کو زندہ کرنا” ہے،علی خامنہ ای

    قاسم سلیمانی کا سب سے اہم کردار اور خدمات "مزاحمتی محاذ کو زندہ کرنا” ہے،علی خامنہ ای

    تہران: ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قاسم سلیمانی اور اسماعیل قاآنی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

    باغی ٹی وی: ایرانی خبر رساں ایجنسی ’ایرنا‘ کے مطابق علی خامنہ ای نے قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی کا سب سے اہم کردار اور خدمات "مزاحمتی محاذ کو زندہ کرنا” ہےغزہ میں تقریباً تین ماہ سے جاری مزاحمت مزاحمتی محاذ کی موجودگی کی وجہ سے ہےقاسم سلیمانی نے مزاحمتی محاذ کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی، انہوں نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کی کمان سنبھالنے والے اسماعیل قاآنی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مزاحمتی محاذ کو مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

    العربیہ کے مطابق یہ بیانات ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان رمضان شریف کے اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حماس کی جانب سے "طوفان الاقصیٰ” آپریشن پاسداران انقلاب میں قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں کیا گیا ہے تاہم حماس نے اس کی ترید کی تھی، بعد ازاں ایرانی حکام نے بھی اس بیان کو رد کردیا تھا انہوں نے قبل ازیں ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ گذشتہ سات اکتوبر کے واقعات سلیمانی کے قتل کی انتقامی کارروائیوں میں سے ایک تھے، انہوں نے تل ابیب کو پاسداران انقلاب کے ایک سینیر جنرل رضی موسوی کے شام میں قتل کے نتائج سے بھی خبردار کیا،دریں اثنا ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے جمعرات کے روز کہا کہ حماس کی طرف سے گذشتہ سات اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف شروع کئے گئے "طوفان الا اقصیٰ” آپریشن "مکمل طور پر فلسطینی” تھا۔

  • دمشق ایئر پورٹ پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اراکین کی موت

    دمشق ایئر پورٹ پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اراکین کی موت

    اسرائیل نے شام کے دمشق ایئر پورٹ پر حملہ کیا ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اراکین کی موت ہوئی ہے

    عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے 28 دسمبر کی شب دمشق ایئر پورٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں ایرانی پاسداران انقلان کے 11 اراکین کی موت ہوئی ، جن اراکین کی اسرائیلی حملے میں موت ہوئی وہ ایرانی فورسز کی دیکھ بھال کے ذمہ دار تھے اور اسرائیلی حملے کے وقت وہ ایئر پورٹ پر ایک سینئر وفد کا استقبال کرنے آئے تھے، ایرانی پاسداران انقلاب نے عرب میڈیا کے دعوے کو غلط قرار دیا

    قبل ازیں شام کے سرکاری میڈیا نے دمشق کے قریب اسرائیلی حملے کی خبر دی تھی، اسرائیل کی جانب سےبھی دمشق کے ایئر پورٹ پر حملے بارے کوئی بیان نہیں دیا گیا، تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سب سے بڑے دشمن ایران کو صدر بشارالاسد کی ملک میں موجودگی کو طول دینے کے لیے شامی حکومت کی حمایت کی اجازت نہیں دے گا،

    واضح رہے کہ ایران پاسداران انقلاب نے رواں ہفتے ہی شام میں اپنے اہم کمانڈر بریگیڈئیر جنرل سید رضا موسوی کے اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی،ایرانی کمانڈر رضا موسوی پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، وہ شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے،ایرانی پاسداران انقلاب نے دھکمی دی تھی کہ اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی، قاسم سلیمانی کے بعد موسوی ایران سے باہر مارے جانے والے سب سے سینئر ایرانی رہنما قرار دئیے جاتے ہیں۔

  • شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سردار سید رازی موسوی جاں بحق

    شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سردار سید رازی موسوی جاں بحق

    دمشق: پیر کے روز شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک سینئر مشیر سردار سید رازی موسوی جاں بحق ہوگئے جس پر ایرانی صدار کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : "الجزیرہ” کے مطابق ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شام میں پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈروں میں سے ایک سردار سید رازی موسوی چند گھنٹے قبل دمشق کے مضافات میں زینبیہ ضلع میں صیہونی حکومت کے ایک حملے کے دوران جاں بحق ہوئے،سردار سید رازی موسوی، شام اور ایران کے درمیان فوجی اتحاد کو مربوط کرنے کے ذمہ دار تھے۔

    ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے سردار سید رازی موسوی کو شام میں پاسداران انقلاب کے سب سے تجربہ کار مشیروں میں سے ایک قرار دیا ہے کہا کہ وہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کے ہمراہ کام کرتے رہے ہیں، جو 2020 میں عراق میں ایک امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

    دوسری جانب ایرانی پاسدارن انقلاب نے بھی کمانڈر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق دمشق میں ایرانی کمانڈر اسرائیلی حملےمیں جاں بحق ہوئے، بریگیڈیئر جنرل رضا موسوی شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے ایرانی پاسداران انقلاب نے دھکمی دی ہے کہ اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے فوجی مشیر کے قتل کی مذمت کی ہےایرانی صدر نے کہا سینئر جنرل کے قتل کی قیمت اسرائیل کو چکانا پڑے گی اسرائیل یقینی طور پر اس جرم کی قیمت ادا کرے گا،

    تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر سردار سید رازی موسوی کے مارے جانے کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    اسرائیل نے برسوں سے شام میں ایران سے منسلک اہداف کے خلاف حملے کیے ہیں، جہاں 2011 میں شام میں شروع ہونے والی جنگ میں صدر بشار الاسد کی حمایت کے بعد سے تہران کا اثر و رسوخ بڑھا ہے۔

    اس مہینے کے شروع میں، ایران نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں شام میں آئی آر جی سی کے دو ارکان ہلاک ہو گئے تھے جو وہاں فوجی مشیر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

  • ہم نے کسی ٹینکر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، ایران نے پینٹاگون کا الزام مسترد کر دیا

    ہم نے کسی ٹینکر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، ایران نے پینٹاگون کا الزام مسترد کر دیا

    بحر ہند میں کیمیائی مواد سے بھرے ٹینکر پر ڈرون حملہ ہوا تھا جس کا الزام امریکا نے ایران پر عائد کیا تھا-

    باغی ٹی وی: امریکی امور دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ بحر ہند میں دوران سفر ایک کیمیائی مواد سے بھرے ٹینکر پر ایران سے ڈرون حملے کی کوشش کی گئی ہے کہا گیا تھا کہ یہ حملہ ایران کی طرف سے ڈرون کے ذریعے کیا گیا ہے جس میں فی الوقت کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہِیں ملی ہے، سینٹ کام ٹینکر سے مسلسل رابطے میں ہے جو بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی کوشش میں ہے-

    پینٹاگون کے مطابق ، لیبیائی پرچم بردار جاپانی اور ولندیزی کمپنی کے حامل شیم پلوٹو نامی اس ٹینکر پر آج صبح بحر ہند میں ساحل سے 370 کلومیٹر دور ڈرون حملے کی کوشش کی گئی ۔

    چین اور روس نے دوطرفہ تجارت میں امریکی ڈالر کو مکمل طور …

    سینٹ حکام کا کہنا ہے کہ سال 2021 سے اب تک ایران نے تجارتی بحری جہازوں پر سات بار حملے کیے ہیں اس ٹینکر پر حملے ی کی ایران نے تردید کی ہے جو سعودی عرب سے بھارت جا رہا تھا ،ایرانی حکام نے کہا کہ ایران کی جانب سے کسی ٹینکر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا گیا-

    دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایندھن اور دیگر مصنوعات کی فراہمی کو روکیں، تہران میں خوزستان اور کرمان صوبوں کے عوام سے ملاقات کے دوران آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کو اپنی حکومتوں سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ اسرائیل کی امداد بند کریں اور اس کے ساتھ تعلقات منقطع کریں۔

    یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز ایک ڈرون حملے میں مبینہ طور پر بھارت کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز کو نقصان پہنچا ، جبکہ امریکا نے جمعہ کے روز الزام عائد کیا تھا کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ایران ملوث رہا ہے، جس سے عالمی جہاز رانی میں خلل پڑا ہے۔

    سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ،ورلڈ گولڈ کونسل

    ایران کے سپریم لیڈر نے غزہ جنگ کے تناظر میں مزید کہا کہ امریکا بے شرمی سے جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر رہا ہے اور مغربی تہذیب کا چہرہ بے نقاب کر رہا ہے،اسرائیل ایک دن زمین سے مٹا دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ انشا اللہ یہ وعدہ مستقبل کے یقین میں سے ایک ہے نوجوانوں، اس دن کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے، خدا کی مدد اور طاقت کے ساتھ اور خدا کی اجازت اور جلال کےساتھ، یہ ہو جائے گا، اور انشا اللہ، مجھے امید ہے کہ آپ نوجوان اس دن کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے فلسطینی قوم کی سب سے بڑی فتح یہ ہے کہ انہوں نے مغرب اور امریکا کو بدنام کیا اور انسانی حقوق کے ان کے جھوٹے دعوؤں کو دنیا کے سامنے اشکار کیا۔

    واضح رہے کہ زیر محاصرہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے آغاز سے اب تک ایرانی نواز حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

    انڈونیشیا نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکہ،13 افراد ہلاک،39 زخمی