Baaghi TV

Tag: ایران

  • روس ایران میں 8 نئے جوہری بجلی گھر تعمیر کرے گا

    روس ایران میں 8 نئے جوہری بجلی گھر تعمیر کرے گا

    ایران اور روس اس ہفتے ایران میں نئے جوہری بجلی گھروں کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا اور روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ریا‘ نےکہا کہ یہ،بات،ایران کے ایٹمی توانائی کے سربراہ اور نائب صدرمحمد اسلامی نے پیر کو ماسکو پہنچنے پر کہی،انہوں نے ایرانی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ دورے کے دوران دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے، جن میں 8 ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ شامل ہے، کیوں کہ تہران 2040 تک 20 گیگاواٹ ایٹمی توانائی کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے معاہدے کی بات چیت ہو چکی ہے، اور اس ہفتے معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہم عملی اقدامات کے مرحلے میں داخل ہو جائیں گے۔

    یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ایران کے مغرب کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں، کیوں کہ مغربی طاقتیں تہران پر الزام عائد کرتی ہیں کہ وہ 2015 کے اُس معاہدے پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہا ہے، جس کا مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنا تھاایران اس الزام کی تردید کرتا ہے اور روس کا کہنا ہے کہ وہ تہران کے پُرامن ایٹمی توانائی کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

    جمعہ کے روز 15 رکنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک مسودہ قرارداد کو مسترد کر دیا تھا، جس کا مقصد تہران پر پابندیاں مستقل طور پر ختم کرنا تھابرطانیہ، فرانس اور جرمنی نے پیشکش کی ہے کہ اگر ایران اقوام متحدہ کے ایٹمی معائنہ کاروں کے لیے رسائی بحال کرے، افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے متعلق خدشات دور کرے، اور امریکا کے ساتھ بات چیت کرے، تو وہ پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کو چھ ماہ تک مؤخر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    سلامتی کونسل نے ایران پر اقوام متحدہ کی منجمد پابندیوں کو بحال کرنے کے حق میں بھی ووٹ دیا، جب تین یورپی حکومتوں نے ایک دہائی پرانے ایٹمی معاہدے میں ’اسنیپ بیک‘ میکنزم کو فعال کیا اور ایران پر عدم تعمیل کا الزام لگایا تھا۔

  • ایران کے پاس حالات بدلنے اور نئی راہیں نکالنے کی طاقت موجود ہے، ایرانی صدر

    ایران کے پاس حالات بدلنے اور نئی راہیں نکالنے کی طاقت موجود ہے، ایرانی صدر

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد ہونے کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سخت ردعمل دیا ہے۔

    ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایران ایک بار پھر پابندیوں کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےپابندیوں سے راستے روکے جا سکتے ہیں لیکن خیالات اور عزم نئے راستے بناتے ہیں،مسعود پزشکیان نے اپنی جوہری تنصیبات کے حوالے سے واضح کیا کہ نطنز اور فردو کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، مگر دشمن یہ نہیں سمجھتے کہ ان تنصیبات کو بنانے والے انسان ہیں اور وہی دوبارہ انہیں تعمیر کر سکتے ہیں،ایران کبھی بھی حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا کیونکہ ایران کے پاس حالات بدلنے اور نئی راہیں نکالنے کی طاقت موجود ہے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی تھی، جس کے بعد ایران پر جوہری اور اقتصادی پابندیاں برقرار رہیں گی اس ووٹنگ میں پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے ایران کے حق میں ووٹ دیا۔

    امریکا کی پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے،پوپ لیو

    انتہاپسندی، غربت اور عدم مساوات امن کے لیے بڑے خطرات ہیں، ،بلاول بھٹو

    بارکھان میں شرپسندوں نے سڑک کی تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی

  • ایران کا  عالمی جوہری ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کا اعلان

    ایران کا عالمی جوہری ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کا اعلان

    ایران نے اقوام متحدہ میں ووٹنگ کے بعد عالمی جوہری ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کا اعلان،کیاہے-

    ایران کی اعلیٰ ترین قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اقدام عملاً اقوام متحدہ کے ایٹمی نگران ادارے کے ساتھ ایران کے تعاون کو معطل کر دے گا۔

    یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب سلامتی کونسل نے جمعے کو ان پابندیوں کو بحال کرنے کے حق میں ووٹ دیا جو کئی برس سے منجمد تھیں، یورپی حکومتوں نے ایک دہائی پرانے جوہری معاہدے میں شامل ’اسنیپ بیک‘ میکانزم کو فعال کیا تھا اور ایران پر عدم تعمیل کا الزام لگایا تھا۔

    اس ووٹ کا مطلب یہ ہے کہ وہ پابندیاں، جو 2015 کے معاہدے کے تحت ایران کی جوہری سرگرمیوں پر پابندیوں کے بدلے معطل کر دی گئی تھیں، 28 ستمبر سے دوبارہ نافذالعمل ہو جائیں گی، جب تک کہ ایران آئندہ ہفتے کے اندر سلامتی کونسل کو قائل نہ کر سکے۔

    تہران نے کہا کہ یورپی طاقتوں کا یہ اقدام مہینوں کی ان کاوشوں کو نقصان پہنچاتا ہے جو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ نگرانی کی بحالی اور عالمی قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے کی گئی تھیں۔

    اس ماہ کے آغاز میں ایران اور ایجنسی کے درمیان قاہرہ میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ دوبارہ شروع ہونا تھا،ایران نے یہ معائنے اُس وقت معطل کر دیے تھے جب جون میں اسرائیل اور امریکا نے اس کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے،مغربی حکومتیں طویل عرصے سے ایران پر ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کا الزام لگاتی رہی ہیں، تاہم تہران اس الزام کی تردید کرتا ہے۔

  • پابندیاں ختم کرنے سے انکار پرایران کاشدید ردعمل

    پابندیاں ختم کرنے سے انکار پرایران کاشدید ردعمل

    ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلے پر شدید ردعمل دیا ہے۔

    ایرانی سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں،ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کا اقدام غیر قانونی اور غیر منصفانہ ہے، اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گاایران کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر 28 ستمبر کو سلامتی کونسل کی جانب سے پابندیاں دوبارہ نافذ ہوئیں تو قاہرہ میں عالمی جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا حالیہ معاہدہ معطل کر دیا جائے گا۔

    نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو 27 ستمبر کے بعد یہ پابندیاں خودکار طریقے سے بحال ہوجائیں گی اور اس کے ساتھ ہی آئی اے ای اے کے ساتھ طے پایا معاہدہ ختم تصور ہوگا،وزیر خارجہ عباس عراقچی پہلے ہی اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ ایران پر کسی بھی نئی پابندی کا مطلب آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کا خاتمہ ہوگا۔

    بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کی تجویز مسترد کر دی تھی،اس فیصلے کے نتیجے میں ’’اسنیپ بیک میکانزم‘‘ کے تحت 28 ستمبر کو 30 روزہ مدت پوری ہونے پر تمام پرانی پابندیاں خودبخود بحال ہو جائیں گی،رواں ماہ 10 ستمبر کو ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کی بحالی کا معاہدہ قاہرہ میں ہوا تھا، جس پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عالمی جوہری ادارے کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے تھے۔

    روسی جنگی طیاروں نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی،اسٹونیا

  • ایران کے مشہور گلوکار کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاںبحق

    ایران کے مشہور گلوکار کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاںبحق

    ایران کے مشہور گلوکار امید جہاں کنسرٹ کے دوران،دل کا دورہ پڑنے کے باعث 43 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    امید جہاں جنوبی ایران کی لوک موسیقی کو پاپ رنگ دینے کے منفرد انداز کے باعث شہرت رکھتے تھے وہ ایران کے شہر بم میں ایک فیسٹیول کے دوران اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے،ایمرجنسی ٹیم نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انکی جان بچانے کی کوشش کی اور آئی سی یو منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    1982 میں ایران کے شہر آبادان میں پیدا ہونے والے امید جہاں نامور موسیقار محمود جہاں کے بیٹے تھے اور انہوں نے اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے موسیقی کو اپنا پیشہ بنایا،34 برس کی عمر میں انہوں نے اپنا پہلا باضابطہ البم ریلیز کیا جس نے انہیں موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان دلائی،ان کے مقبول گانے اور جداگانہ انداز نے انہیں نہ صرف ایرانی مداحوں بلکہ دنیا بھر کے موسیقی کے شائقین میں مقبول بنایا، ان کی اچانک موت پر مداحوں اور فنکار برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    عظمیٰ بخاری کی معروف تھیٹر آرٹسٹوں سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مریم اورنگزیب کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری

  • ایران میں موساد کے 8 ایجنٹ گرفتار

    ایران میں موساد کے 8 ایجنٹ گرفتار

    ایران میں حساس مقامات اور اعلیٰ فوجی قیادت کی تفصیلات اسرائیل بھیجنے کی کوشش میں خفیہ ایجنسی موساد کے 8 اریجٹ گرفتار کر لیے گئے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب،کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ حساس مقامات کی لوکیشنز اور اعلیٰ فوجی شخصیات کی تفصیلات اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے بتایا کہ اس نے 8 ایسے ایجنٹ پکڑے ہیں جن پر شبہ ہے کہ وہ حساس مقامات اور اعلیٰ فوجی قیادت کے بارے میں تفصیلات اسرائیل کو منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے،ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے جون میں ایران اسرائیل جنگ کے دوران موساد کو حساس معلومات فراہم کیں جنگ میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں و سائنسدانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    صدر مملکت نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ افراد نے موساد سے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے خصوصی تربیت حاصل کی تھی۔ ان کو شمال مشرقی ایران سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنا منصوبہ عملی جامہ پہنانے والے تھے۔ گارڈز کے مطابق ان کے قبضے سے لانچر، بم، بارودی مواد اور بوبی ٹریپس بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔

    ایرانی ریاستی میڈیا کے مطابق اس ماہ کے آغاز میں پولیس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے دوران کم از کم 21 ہزار افراد کو گرفتار کیا تھا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان پر کس نوعیت کے شبہات تھے۔

    کراچی میں 11 اور 12ربیع الاوّل کو ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

    ایران نے حالیہ مہینوں میں کم از کم 8 افراد کو پھانسی دی ہے جن میں ایک جوہری سائنسدان روزبہ وادی بھی شامل ہیں جنہیں 9 اگست کو اسرائیل کو ایک اور سائنسدان کے بارے میں معلومات دینے کے الزام میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

  • یورپی ممالک ایران پر  پابندیاں بحال کرنے کے لیے سرگرم

    یورپی ممالک ایران پر پابندیاں بحال کرنے کے لیے سرگرم

    برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ ایران نے اس اقدام کو غیر معقول اور غیر قانونی قرار دے دیا۔

    تینوں یورپی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق وعدوں کی پاسداری نہیں کی اور 2015 کے جوہری معاہدے کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے۔یورپی ممالک کے مطابق وہ "اسنیپ بیک میکنزم” کو فعال کر رہے ہیں، جس کے تحت پابندیاں دوبارہ عائد ہونے کا عمل 30 روز میں مکمل ہو جائے گا۔خیال رہے کہ 2015 کے جوہری معاہدے کے بعد ایران پر سے اقوام متحدہ کی پابندیاں معطل کر دی گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان نئے جوہری معاہدے پر بات چیت کے کئی ادوار بھی ہو چکے ہیں۔

    سیلاب کے باعث گندم 5 ہزار روپے من تک پہنچنے کا خدشہ

    سیلاب میں پلوں اور سڑکوں کی تباہی کی اصل وجہ کرپشن ہے، خواجہ آصف

    بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں بہتری، نئے ہائی کمشنرز کی تقرری کا اعلان

    الیکشن کمیشن کی نئی فہرست، پی ٹی آئی سمیت 4 جماعتیں بغیر سربراہ کے شامل

  • آسٹریلیا کا ایران پر یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام، ایرانی سفیر کی ملک بدری کا حکم

    آسٹریلیا کا ایران پر یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام، ایرانی سفیر کی ملک بدری کا حکم

    آسٹریلوی وزیرِاعظم نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا نے ایران کے سفیر احمد صادقی کو ملک بدر کر دیا ہے۔

    رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ کینبرا میں ایران کے سفیر کو ملک بدر کرے گا وزیراعظم انتھونی البانیز نے تہران پر الزام لگایا کہ اس نے سڈنی اور میلبورن کے اہم شہروں میں دو یہود مخالف (اینٹی سیمیٹک) حملے کرائے، اکتوبر 2023 میں اسرائیل-غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے آسٹریلیا میں گھروں، اسکولوں، یہودی عبادت گاہوں (سیناگاگ) اور گاڑیوں کو یہود مخالف توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کا نشانہ بنایا گیا۔

    البانیز نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ آسٹریلیا کی سیکیورٹی ایجنسی نے مصدقہ انٹیلی جنس اکٹھی کی ہے کہ ایرانی حکومت نے کم از کم 2حملوں کی ہدایت دی، ان کے مطابق آسٹریلین سیکیورٹی انٹیلی جنس آرگنائزیشن (اے ایس آئی او) کا کہنا ہے کہ ایران نے گزشتہ سال 20 اکتوبر کو سڈنی کے ’لوئس کونٹینینٹل کچن‘ اور 6 دسمبر کو میلبورن کے ’اَداس اسرائیل سیناگاگ‘ پر حملے کروائے، انہوں نے مزید کہا کہ اے ایس آئی او کا اندازہ ہے کہ ایران نے مزید حملوں کی بھی منصوبہ بندی کی تھی۔

    ڈیرہ غازی خان: ممکنہ سیلاب، ضلعی انتظامیہ نے این جی اوز سے تعاون طلب کر لیا

    البانیز نے کہا کہ یہ غیر معمولی اور خطرناک جارحیت تھی جو ایک غیر ملکی ریاست نے آسٹریلوی سرزمین پر منظم کی، یہ ہماری سماجی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور معاشرے میں پھوٹ ڈالنے کی کوششیں تھیں،آسٹریلیا نے تہران میں اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور تمام سفارتکار محفوظ ہیں اور ایک تیسرے ملک میں موجود ہیں، ان کی حکومت ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے گی۔

    نارنگ منڈی میں مہنگائی کا طوفان، انتظامیہ کی طوطاچشمی

  • ایران امریکا کے دباؤ کو کبھی قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    ایران امریکا کے دباؤ کو کبھی قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کے سامنے جھکنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور واشنگٹن کے دباؤ کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

    خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے ایران اس کی فرمانبرداری کرے لیکن یہ ناممکن ہے، ایران امریکا کے مطالبات کے خلاف ڈٹ کر کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ براہِ راست مذاکرات کی خواہش رکھنے والے کم عقل ہیں، جبکہ مخالف قوتیں ایران کے اندر تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ایرانی سپریم لیڈر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے صیہونیوں کو ایران پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا اور انہیں ایران کو ختم کرنے کا ٹاسک دیا، لیکن امریکا اور اس کے اتحادی یہ سمجھنے میں ناکام رہے کہ ایران کا ردعمل ان کے لیے شدید پچھتاوے کا باعث ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایران دشمن قوتوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور اور سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اپنی خودمختاری اور سلامتی کا دفاع کرے گا۔واضح رہے کہ اسرائیل جنگ کے بعد خامنہ ای نے کہا تھا کہ امریکا اس جنگ میں اس لیے شریک ہوا تاکہ اسرائیل کو مکمل تباہی سے بچایا جا سکے، لیکن امریکا کو اس جنگ سے کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

    ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاوّل 26 اگست کو ہوگی

  • ایران: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں اسرائیل سے منسلک 6 دہشت گرد ہلاک

    ایران: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں اسرائیل سے منسلک 6 دہشت گرد ہلاک

    ایرانی سکیورٹی فورسز نے جنوبی مغربی علاقے میں کارروائی کے دوران 6 عسکریت پسند ہلاک کردیے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق تمام عسکریت پسند ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے،ایرانی حکام نے ہلاک عسکریت پسندوں کا تعلق اسرائیل سے بتایا ہے جو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے تربیت یافتہ اہلکار تھے، یہ گروہ ایران کے اندر تخریب کاری، دہشت گردی اور جاسوسی کے مشن پر تھا، جس کا ہدف ملک کے مشرقی علاقے میں ایک اہم اسٹریٹیجک تنصیب کو نشانہ بنانا تھا،ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں سے ایک کے علاوہ سب غیرملکی تھے جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے ان کی شہریت نہیں بتائی گئی۔

    واضح،رہےکہ،ایران میں گزشتہ روز مسلح افراد کے حملے میں 5 اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

    سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

    مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، ندی ، نالوں میں طغیانی ، نشیبی علاقے زیر آب

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا