Baaghi TV

Tag: ایران

  • ایران میں موساد کیلیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی

    ایران میں موساد کیلیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی

    تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دیدی-

    ایرانی میڈیا کے مطابق رواں برس جون سے تاحال جاسوسی کے الزام میں پھانسی پانے والے مجرموں کی تعداد دس ہوگئی ان میں زیادہ تر نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کی تھی،آج جس شخص کو اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دی گئی اس کا نام اغیل کشاورز تھا۔

    سپریم کورٹ نے بھی اغیل کشاورز کی پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا تھا جس کے بعد آج سزا پر عمل درآمد کردیا گیا،27 سالہ اغیل کشاورز فنِ تعمیر (آرکیٹیکچر) کا طالب علم تھا اسے رواں سال کے آغاز میں شمال مغربی شہر ارمیہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ اغیل کشاورز کو گشت پر مامور فوجیوں نے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک فوجی ہیڈکوارٹر کی تصاویر لے رہا تھا،تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم نے یہ تصاویر اسرائیل کے لیے کھینچنے کا اعتراف کیا تھا۔ جس کے لیے موساد سے رقم بھی وصولی تھی،اغیل کشاورز نے تہران، اصفہان، ارمیہ اور شاہرود سمیت مختلف شہروں میں اسرائیلی انٹیلی جنس کے لیے 200 سے زائد مشن انجام دیے،ان مبینہ سرگرمیوں میں حساس مقامات کی تصاویر لینا، رائے عامہ کے جائزے اور مخصوص علاقوں میں ٹریفک کی نگرانی شامل تھی۔

    اغیل کشاورز کے اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس ادارے موساد کے ساتھ انکرپٹڈ میسجنگ ایپس کے ذریعے کیے گئے میسیجز پکڑے گئےجس کے لیےاغیل کشاورز کو مشن مکمل کرنے کےبعد کرپٹو کرنسی میں ادائیگیاں کی جاتی تھیں،عدلیہ نےکہا کہ اس نے دانستہ طور پر اسرا ئیلی اداروں سے تعاون کیا اور ایران کی اسلامی جمہوریہ کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتا تھا۔

  • ایران کا ساحل ’’خون کی طرح سرخ‘‘ ہو گیا، ویڈیو وائرل

    ایران کا ساحل ’’خون کی طرح سرخ‘‘ ہو گیا، ویڈیو وائرل

    ایران کے خلیجی ساحل پر واقع جزیرہ ہرمز حالیہ بارشوں کے بعد ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں ساحلی زمین اور سمندر کا کنارہ غیرمعمولی طور پر سرخ دکھائی دینے لگا۔

    اس حیران کن منظر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر کئی افراد نے اسے ’’خون کی بارش‘‘ سے تعبیر کیا، تاہم ماہرین ماحولیات نے اس پراسرار کیفیت کے پیچھے موجود حقیقت واضح کر دی ہے۔

    ماہرین کے مطابق جزیرہ ہرمز کی سرخ رنگت کسی آلودگی یا خطرناک ماحولیاتی تبدیلی کا نتیجہ نہیں، بلکہ یہ ایک خالصتاً قدرتی عمل ہےاس جزیرے کی مٹی میں ہیماٹائٹ نامی معدنیات پائی جاتی ہیں، جو آئرن آکسائیڈ سے بھرپور ہوتی ہیں،جب بارش کا پانی اس مٹی سے گزرتا ہے تو آئرن آکسائیڈ کے ذرات پانی میں گھل کر ساحل اور سمندر کو گہرے سرخ رنگ میں بدل دیتے ہیں۔

    ہرمز کو ’’رینبو آئی لینڈ‘‘ بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ یہاں صرف سرخ ہی نہیں بلکہ پیلے، سنہری اور نارنجی رنگوں کی زمین بھی موجود ہے،یہ رنگ ہزاروں برسوں پر محیط قدرتی جغرافیائی سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں، جو اس جزیرے کو دنیا کے منفرد قدرتی عجائبات میں شامل کرتے ہیں۔

    https://x.com/WeatherMonitors/status/2000942727815700851?s=20

    ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ منظر اگرچہ دیکھنے میں چونکا دینے والا ہے، مگر یہ کسی ماحولیاتی خطرے کی علامت نہیں درحقیقت یہی قدرتی رنگ اور معدنی ساخت جزیرہ ہرمز کو سائنسی تحقیق اور سیاحت دونوں کے لیے غیر معمولی اہمیت فراہم کرتی ہے۔

    بارش کے بعد سرخ ساحل کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، یہ جزیرہ آج بھی اس بات کی زندہ مثال ہے کہ قدرت بعض اوقات ایسے مناظر تخلیق کر دیتی ہے جو حقیقت ہونے کے باوجود افسانہ محسوس ہوتے ہیں۔

  • ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ روابط بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں،اسحاق ڈار

    ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ روابط بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ روابط بڑھانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

    نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاک ایران تعلقات پر بین الوزارتی اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نائب وزیراعظم نے ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ روابط بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، اجلاس میں وزیر پیٹرولیم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری پیٹرولیم، وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

  • تہران  میں  افغانستان کی صورتحال  پر  چین، روس، پاکستان  اور دیگر ممالک کا غیرمعمولی اجلاس

    تہران میں افغانستان کی صورتحال پر چین، روس، پاکستان اور دیگر ممالک کا غیرمعمولی اجلاس

    تہران: چین، روس، پاکستان اور دیگر ممالک نے افغانستان سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں افغانستان کی صورتحال پر چین، روس، پاکستان اور دیگر ممالک کا غیرمعمولی اجلاس ہوا،اجلاس میں تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے نمائندے بھی شریک ہوئے اجلاس میں شریک ممالک کے نمائندوں نے افغانستان سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق غیر معمولی اجلاس میں افغانستان نے شرکت نہیں کی۔ پاکستان کی نمائندگی افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق نےکی، اجلاس میں کابل میں پاکستان کے سفیر عبید نظامانی بھی شریک ہوئے، تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو بھی اجلاس میں شریک ہوئےکانفرنس کے شرکا نے اتفاق کیا کہ افغان سرزمین سے ابھرنے والا دہشت گردی کا مسلسل خطرہ پورے خطےکے لیے چیلنج ہے۔

    اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا کہ افغانستان کے پڑوسی صرف ایک ایسے افغانستان پر ہی اعتبار کرسکتے ہیں جو دہشت گردوں کو پناہ نہ دیتا ہو۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر  سے ملاقات

    وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

    اشک آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کے درمیان ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے باقاعدہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو یہاں ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے دو طرفہ ملاقات کی، خوشگوار ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اس سال کے شروع میں دونوں ممالک کو بیرونی جارحیت کا سامنا کرنے کے وقت ایک دوسرے کو فراہم کی جانے والی مضبوط حمایت کو سراہا۔

    اس سال کے شروع میں پاک-ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دو طرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے، سرحدی منڈیوں کو فعال کرنے، سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانے اور اسلام آباد-بلوچستان ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ذریعے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے فریقین کے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ افغان سرزمین سے اٹھنے والی دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے سنگین سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے افغانستان حکومت بامعنی کارروائی کرے،دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری امن کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، صدر پیزشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

    بیان کے مطابق یہ ملاقات پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے جو ان کی مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے سے جڑے ہوئے ہیں، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باقاعدہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خمینی کے لیے تہہ دل سے تہنیتی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • ایران: میراتھن میں بغیر حجاب کے خواتین کی دوڑ، منتظمین گرفتار

    ایران: میراتھن میں بغیر حجاب کے خواتین کی دوڑ، منتظمین گرفتار

    ایران کے جزیرۂ کیش میں ہونے والی سالانہ میراتھن کے دو منتظمین کو ملک میں بے حیائی کے فروغ اور مملکت کے اقدار کے منافی کام کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خوبصوت سیاحتی جزیرے میں چھٹی کیش میراتھن میں علی الصبح تقریباً 5 ہزار افراد نے شرکت کی،خواتین کی دوڑ صبح 5:30 بجے ہوئی جب کہ مردوں کی ریس کا آغاز ساڑھے 8 کے بعد ہوا، خواتین نے روایت کے برعکس ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا،خواتین کی اکثریت نے اس یونیفارم کے ساتھ حجاب نہیں پہنا جو کہ اس قسم کے کھیلوں میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں کے لازمی ہے۔

    ایران کی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ میراتھن ملک کے قانونی اور مذہبی معیارات پر پوری نہیں اترتی.اس کے باوجود منتظمین نے اس پر توجہ نہ دی اور جب میراتھن کی وڈیوز وائرل ہوئیں توپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو منتظمین کو حراست میں لے لیا جن پر شرعی قوانین سمیت ملکی قانونی اور مذہبی تقاضوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔

    انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے

    گرفتار ہونے والوں میں کیش فری زون آرگنائزیشن کا سرکاری عہدیدار اور ایک نجی کمپنی کا نمائندہ جو میراتھن کے انعقاد کا ذمہ دار تھا، شامل ہے ان دونوں افراد کو عدالت نے پوچھ گچھ کے بعد ضمانت پر رہا کردیا مگر ان پر عدالتی نگرانی عائد کر دی گئی ہے،علاوہ ازیں سرکاری عہدیدار کو ملازمت سے بھی معطل کردیا گیا جب کہ نجی کمپنی کے منتظم پر کسی بھی اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد یا انتظام پر پابندی لگا دی گئی۔

    ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنےکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے،بلوم برگ

  • ایران کا جوہری معاہدہ ختم، پابندیوں پر مزید عمل درآمد سے انکار

    ایران کا جوہری معاہدہ ختم، پابندیوں پر مزید عمل درآمد سے انکار

    ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب اپنے جوہری پروگرام پر عائد کسی بھی پابندی کا پابند نہیں رہا کیونکہ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پایا 10 سالہ تاریخی جوہری معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 2015 میں ویانا میں طے پانے والے اس معاہدے پر ایران، چین، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور امریکا نے دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیوں کے بدلے تہران پر عائد بین الاقوامی پابندیاں اٹھا لی گئی تھیں۔تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکا کے یکطرفہ علیحدگی اختیار کرنے کے بعد یہ معاہدہ کمزور ہو گیا، جس کے بعد ایران نے بھی اپنے وعدوں سے بتدریج انحراف کیا۔

    گزشتہ ماہ معاہدے کے تین یورپی دستخط کنندگان کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی بحالی نے اس معاہدے کو عملاً غیر مؤثر بنا دیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے معاہدے کی مدت ختم ہونے کے دن جاری بیان میں کہا کہ آج سے معاہدے کی تمام شقیں، بشمول ایرانی جوہری پروگرام پر پابندیاں، ختم تصور کی جائیں گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اب بھی سفارتکاری سے وابستہ ہے اور پرامن مقاصد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ مغربی ممالک طویل عرصے سے ایران پر خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنانے کا الزام لگاتے رہے ہیں، تاہم ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف توانائی کی پیداوار اور شہری مقاصد کے لیے ہے۔معاہدے کے خاتمے کی تاریخ 18 اکتوبر 2025 مقرر تھی، جب اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت باضابطہ طور پر نافذ ہوئے 10 سال مکمل ہوئے

    پاکستان نے شاندار سفارت کاری سے ٹرمپ کو اپنا ہمنوا بنا لیا،امریکی میڈیا

    ون ڈے کپتانی کا نیا معرکہ، مضبوط امیدوار نے ضمانت مانگ لی

    والدین کو بچوں کے اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی حاصل ہوگی،میٹا کا اعلان

    پیراماؤنٹ نے ایم ٹی وی کے پانچ مشہور میوزک چینلز بند کرنے کا اعلان کر دیا

  • ماسکو فارمیٹ اجلاس میں افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی مسترد

    ماسکو فارمیٹ اجلاس میں افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی مسترد

    ماسکو میں منعقدہ ماسکو فارمیٹ اجلاس میں پاکستان، چین، روس، ایران، بھارت سمیت بڑی علاقائی طاقتوں نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ افغانستان میں کسی غیر ملکی فوج کی موجودگی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

    اعلامیے میں زور دیا گیا کہ تمام ریاستیں افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں اور ملک کو بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔اجلاس میں شریک ممالک نے واضح کیا کہ کسی بھی بہانے سے افغانستان یا اس کے ہمسایہ ممالک میں غیر ملکی فوجی تنصیبات کا قیام خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہوگا۔پاکستان، چین، روس، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے خصوصی نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے، جبکہ افغان عبوری حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی پہلی بار مکمل رکن کے طور پر شریک ہوئے۔

    اعلامیے میں افغان حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔پاکستان کی شرکت ایسے موقع پر ہوئی جب اسلام آباد اور کابل کے تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے مطابق تحریک طالبان پاکستان اور دیگر شدت پسند گروہ افغان سرزمین سے حملے کرتے ہیں، تاہم طالبان انتظامیہ اس الزام کی تردید کرتی ہے۔ اس کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط اور اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے جاری ہیں۔

    اسرائیلی جارحیت کے 2 سال ، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 92 فیصد مکانات ملبے کا ڈھیر

    کراچی پولیس نے برطانوی پولیس افسر کا گم سامان برآمد کر کےحوالے کر دیا

    راولپنڈی میں آپریشن، انتہائی مطلوب افغان ڈکیت سمیت 3 ملزمان ہلاک

    جاسوس کی گرفتاری پر بھارتی میڈیا نے وسیم اکرم کی تصویر دیکھا دی

  • پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

    پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدےمیں دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔

    لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی پشت پر امریکا ہے اور جنگ بندی کو ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا، وادی تیرہ جیسے واقعات سے غیر یقینی کی کیفیت میں اضافہ ہوتا ہے، ایسے واقعات سے اداروں پر عدم اعتماد بڑھے گا اور عوام سے دوریاں پیدا ہونگی۔ بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن سے قابو پایا جا سکتا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افغانستان سے معاملات کو معمول پر لایا جائے اور تحریک طالبان کا مسئلہ ان کے تعاون سے حل کیا جائے، پرامن انداز میں بات چیت سے دونوں ملک ایشوز حل کریں اسی میں دونوں کی بہتری ہے نظام جب تک بدل نہیں جاتا ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی اجتماع عام انشااللہ تبدیلی کی بنیاد بنے گا جو نومبر میں مینار پاکستان کے سائے تلے منعقد ہوگا۔

    لازوال عشق کے ٹریلر پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

    ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر

    ناسا کا 5 دہائیوں بعد انسان بردار خلائی مشن کو چاند کے مدار پر بھیجنے کا فیصلہ

  • امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت ’بند گلی‘ ہے،  خامنہ ای

    امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت ’بند گلی‘ ہے، خامنہ ای

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کے لیے دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

    ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت ’بند گلی‘ ہے، جو ایران کے لیے کسی فائدے کی حامل نہیں،امریکی فریق بضد ہے کہ ایران کو (یورینیم) افزودگی کی اجازت نہ ہو، ہم نے ہتھیار ڈالے نہ ڈالیں گے، ہم اس معاملے یا کسی اور معاملے میں دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔

    سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ،امریکا سے مذاکرات صرف ایران کو نقصان پہنچائیں گے،موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ صرف بے فائدہ ہیں بلکہ بڑے نقصان دہ بھی ہیں، جن میں سے کچھ کو ناقابلِ تلافی بھی کہا جا سکتا ہے، پچھلے 10 سال کے تجربات کو نہ بھولیں، دوسرا فریق جس پر ہماری بحث ہے، وہ امریکا ہے، یہ فریق ہمیشہ وعدہ خلافی کرتا ہے، ہر بات پر جھوٹ بولتا ہے، دھوکا دیتا ہے اور ہر موقع پر فوجی دھمکیاں دیتا ہے، ایسے فریق سے مذاکرات نہیں کیے جا سکتے، میری نظر میں امریکا کے ساتھ جوہری معاملے پر اور شاید دوسرے معاملات پر بھی مذاکرات ’مکمل بند گلی‘ ہیں۔

    متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہرکے وارنٹ گرفتاری منسوخ

    ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے، جب یورپی طاقتیں ایران کے خلاف اس کے جوہری پروگرام پر سخت پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے لیے ملاقات کر رہی تھیں، مگر کسی سمجھوتے کے آثار نظر نہیں آئے۔

    یورپی ممالک اور امریکا کو شبہ ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے، لیکن تہران نے اس کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اسے پُرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کا حق حاصل ہےجون میں اسرائیل نے ایران کے جوہری مراکز پر ایک بڑی فوجی کارروائی کی، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامل ہو کر امریکی جنگی طیاروں کو اہم اہداف پر بمباری کا حکم دیا،ٹرمپ انتظامیہ، جو طویل عرصے سے پابندیوں کے دوبارہ نفاذ پر زور دے رہی تھی، نے ایران سے بات چیت کی آمادگی ظاہر کی ہے، لیکن ایران کو واشنگٹن کی نیت پر شک ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے صدرآئی ایم ایف سربراہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں