Baaghi TV

Tag: ایران

  • ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تیاری مکمل کرلی، نیویارک ٹائمز کا انکشاف

    ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تیاری مکمل کرلی، نیویارک ٹائمز کا انکشاف

    امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات پر ممکنہ حملوں کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا کھل کر اسرائیل کا ساتھ دیتا ہے تو ایران فوری جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی انٹیلی جنس رپورٹس سے پتا چلا ہے کہ ایران نے میزائل، ڈرونز اور دیگر اسلحہ امریکی اڈوں کے قریب پہنچا دیا ہے، اور ممکنہ حملے کا آغاز عراق سے کیا جا سکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری میں ہے تاکہ ایرانی بحری نقل و حرکت کو محدود کیا جا سکے۔

    مزید یہ کہ امریکا نے خطے میں ممکنہ کارروائی کے تناظر میں اپنے 30 سے زائد فضائی ایندھن بھرنے والے طیارے یورپ منتقل کر دیے ہیں، جو امریکی بمبار طیاروں کو ایران کے حساس مقامات تک رسائی دلانے میں مدد دیں گے۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر شدید فکرمند ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اسرائیل واشنگٹن پر ایران کے خلاف براہ راست کارروائی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

    دوسری طرف ایران نے اقوام متحدہ میں دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں شراکت داری کی تو وہ بھی اس تنازعے کا نشانہ بنے گا۔اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایراوانی نے واضح کیا کہ اسرائیل امریکا کی حمایت کے بغیر یہ حملے نہیں کر سکتا، اسی لیے امریکا بھی اس تصادم کی ذمہ داری سے بری نہیں ہو سکتا۔

    ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ وہ صرف اسرائیلی جارحیت کا جواب نہیں دے رہے بلکہ ان تمام ممالک کے خلاف موقف اپنائے ہوئے ہیں جو اسرائیل کو اسلحہ، انٹیلی جنس یا سیاسی حمایت فراہم کر رہے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی پاک ایران بارڈر بندش کی خبروں کی تردید

    چین نے ایران اور اسرائیل سے شہریوں کا محفوظ انخلا مکمل کرلیا

    جنگ رکوائی تو کشمیر کا مسئلہ بھی امریکا ہی حل کرے،خواجہ آصف کا دوٹوک مؤقف

    پاسداران انقلاب کا اسرائیلی دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعویٰ

    بھارت نے ایران میں کشمیری طلبہ کو تنہا چھوڑ دیا، کوئی مدد نہیں ملی

  • ایران نے اسرائیل جنگ سے متعلق مذاکراتی ٹیم بھیجنے کی خبروں کو مسترد کر دیا

    ایران نے اسرائیل جنگ سے متعلق مذاکراتی ٹیم بھیجنے کی خبروں کو مسترد کر دیا

    ایران نے اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں مذاکراتی وفد کو سلطنت عمان بھیجنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران نے مسقط کسی قسم کی مذاکراتی ٹیم نہیں بھیجی اور اس حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔قبل ازیں بعض عرب ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی مذاکراتی وفد سلطنت عمان پہنچ چکا ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کسی قسم کے دباؤ میں آ کر مذاکرات نہیں کرے گا اور امن صرف برابری کی بنیاد پر قبول کیا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران ہر دھمکی کا جواب دھمکی سے اور ہر اقدام کا جواب اسی نوعیت کے اقدام سے دے گا۔

    ادھر ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران، امریکا اور اسرائیل سے بات چیت کا خواہشمند ہے، تاہم ایران کی جانب سے سرکاری سطح پر اس کی بھی تصدیق نہیں کی گئی۔

    اربوں کی ٹیکس چوری: ایف بی آر نے متعدد شوگر ملز کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کر دیں

    کراچی کی 20 اہم سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائد

    ملک بھر میں فی تولہ سونا مزید 2 ہزار 245 روپے سستا

    پاک بحریہ کا زخمی بھارتی عملے کی جان بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن

    ایران کی جوابی کارروائی: اسرائیل پر 400 سے زائد میزائل اور 1000 ڈرونز داغے گئے

  • ملک کی جوہری تنصیبات اچھی حالت میں ہیں،ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم

    ملک کی جوہری تنصیبات اچھی حالت میں ہیں،ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم

    ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم (اے ای او آئی) کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ملک کی جوہری تنصیبات اچھی حالت میں ہیں۔

    مہر نیو ز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جب ان سے اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران کی جوہری سرگرمیوں کی صورتحال کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظ اور اچھی حالت میں ہیں،اے ای او آئی کا عملہ اور ملازمین اپنے مورچوں پر موجود ہیں اور پوری ثابت قدمی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

    محمد اسلامی نے کہا کہ فخر اور طاقت ایرانی قوم کی سرشت میں رچی بسی ہے، کیوں کہ انہوں نے کبھی بھی زبردستی کے آگے سر نہیں جھکایا اور نہ ہی ہتھیار ڈالے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی جارحیت کے ذریعے کچھ حاصل نہیں کر سکے گا۔

    مشرق وسطیٰ میں جوہری خطرہ کوئی مفروضہ نہیں ، ترجمان روسی وزارت خارجہ

    واضح ہے کہ صیہونی حکومت نے 13 جون کی علی الصبح ایران پر جارحیت کا آغاز کیا، جس میں فوجی اور جوہری تنصیبات کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اسرائیلی فوجی حملوں کے نتیجے میں درجنوں فوجی کمانڈرز، جوہری سائنسدان اور عام شہری شہید ہوئے، اور ایران کے مرکزی صوبے اصفہان میں واقع نطنز جوہری تنصیب کو بھی نقصان پہنچا۔

    اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور پاگل پن پر مبنی حملوں کا دفاع ایران کا جائز حق ہے،ترک صدر

  • مشرق وسطیٰ میں جوہری خطرہ کوئی مفروضہ نہیں ، ترجمان روسی وزارت خارجہ

    مشرق وسطیٰ میں جوہری خطرہ کوئی مفروضہ نہیں ، ترجمان روسی وزارت خارجہ

    روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا ہے کہ ایران کو پُرامن جوہری تنصیبات رکھنے کا حق حاصل تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، اور یہ تنصیبات اب حملوں کی زد میں ہیں۔

    روسی خبر رساں ادارے ’تاس‘ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جوہری خطرہ کوئی مفروضہ نہیں بلکہ حقیقی اور عملی پہلو رکھتا ہے، جو نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرے کا باعث ہےیہ سب کچھ نہ صرف کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے، بلکہ خطے اور دنیا کے لیے براہ راست خطرہ بن چکا ہے، کیوں کہ پُرامن ایٹمی یا جوہری تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں، جوہری خطرہ مفروضاتی نہیں بلکہ عملی حقیقت بن چکا ہے، ایران کو پُرامن جوہری تنصیبات رکھنے کا حق حاصل تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، اور یہ تنصیبات اب حملوں کی زد میں ہیں۔

  • اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور پاگل پن پر مبنی حملوں کا دفاع  ایران کا جائز حق ہے،ترک صدر

    اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور پاگل پن پر مبنی حملوں کا دفاع ایران کا جائز حق ہے،ترک صدر

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور پاگل پن پر مبنی حملوں کا دفاع قانونی، فطری اور جائز حق ہے،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں نسل کشی کے جرائم میں ایڈولف ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    پارلیمنٹ میں اپنی حکمران جماعت ’اے کے‘ پارٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ اسرائیل نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جوہری مذاکرات ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر ترکیہ کے ہمسایہ ملک ایران پر حملہ کیا، ترکیہ چاہتا ہے کہ ان مسائل کو سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے، ترکیہ اس حل میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں نسل کشی کے جرائم میں ایڈولف ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فونک گفتگو میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو مشرق وسطیٰ کے امن و سلامتی کے لیے ’سب سے بڑا خطرہ‘ قرار دیا تھا ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس خطے کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں وہ کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گےاسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد شروع ہونے والے تنازع پر ترکیہ بھرپور سفارتی روابط میں مصروف ہے۔

  • ایران میں موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹس گرفتار

    ایران میں موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹس گرفتار

    مغربی ایران سے موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹوں کو گرفتارکرلیاگیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مغربی حصے سے اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے مزید پانچ مشتبہ ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد پر الزام ہے کہ وہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ایران کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش میں ملوث تھے۔

    گرفتار کیے گئے ملزمان نے عوام کے درمیان خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی اور مقدس ایرانی نظام کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا۔ یہ اقدام ایران کے سلامتی اداروں کی طرف سے ملک کے استحکام اور عوام کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی گرفتاری ایران کے قومی سلامتی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے دوران موساد کے کئی دیگر ایجنٹس کو پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ موساد ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے مختلف حربے آزما رہا ہے، جن میں جاسوسی، پروپیگنڈا اور تخریب کاری شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران اسرائیل جنگ کے دوران موساد کے ایجنٹوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    ڈیجیٹل اکانومی اور کیش لیس معیشت کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

    علاوہ ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلانیہ آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ "صہیونی دہشت گرد ریاست پر رحم کا وقت ختم ہوچکا” اور "سخت جواب دینا ناگزیر ہے”۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر دو اہم پیغامات میں کہا کہ "جنگ کا آغاز ہوچکا ہے” "صہیونی ریاست پر رحم نہیں کیا جائے گا، ایک پوسٹ میں ایک شخص کی تصویر بھی شامل تھی جو تلوار لیے قلعے کے دروازے میں داخل ہو رہا ہے، جسے بعض مبصرین نے خیبر کے قلعے کی فتح سے تعبیر کیا ہے، جو اس بیان کو مذہبی اور تاریخی شدت دے رہا ہے۔

    یہ بیانات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انتباہ کے بعد سامنے آئے جس میں انہوں نے کہا کہ "ہم جانتے ہیں خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ آسان ہدف ہیں، مگر فی الحال ہم انہیں مارنے کا ارادہ نہیں رکھتے لیکن ہمارا صبر ختم ہو رہا ہے۔”

    اسرائیل ایران میں وہ گندا کام کر رہا ہے جو ہمیں کرنا چاہیے تھا،جرمن چانسلر

    واضح رہے کہ خامنہ ای کی یہ ٹوئٹ موجودہ کشیدگی میں ان کا پہلا عوامی اور براہِ راست اعلان جنگ ہے، جس سے اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ ایران اب فوجی کارروائی کی طرف قدم بڑھا سکتا ہے۔

  • عالمی توانائی کی لائف لائن آبنائے ہرمز بند  ہو جائے تو کیا ہو گا؟

    عالمی توانائی کی لائف لائن آبنائے ہرمز بند ہو جائے تو کیا ہو گا؟

    ایران نے اسرائیل سے جنگ کے تناظر میں خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے پر غور کر سکتا ہے۔

    ایران کی پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہےیہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دی ہو ماضی میں بھی ایران نے جوابی کارروائی کے طور پر ایسی دھمکیاں دی ہیں، جو تجارت کو محدود کرنے اور عالمی تیل کی قیمتوں کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

    اگر ایران آبنائے ہرمز کو بند کر دیتا ہے تو اس کے دنیا پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ؟ خلیج فارس اور خیلج عمان کو جوڑنے والی آبنائے ہرمز سے پوری دنیا کو تیل کی 3 فیصد اور ایل این جی کی5 فیصد ترسیل کی جاتی ہے ایران، اسرائیل جنگ نے آبنائے ہرمز میں تجارت اور دنیا کو تیل و گیس کی ترسیل کی بندش کے خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔

    سندھ پولیس کی سینیارٹی لسٹ جاری،فہرست میں ہوشربا انکشاف

    عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کی محض دھمکی ہی عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں کو ہلا کر رکھ سکتی ہےصرف 33کلومیٹر چوڑی آبنائے ہرمز کے ایک طرف خلیج فارس اور دوسری طرف خلیج عمان ہے، خلیج فارس کے اندر 8 ممالک ایران، عراق، کویت، سعودی عرب ،بحرین، قطر، یو اے ای اور عمان موجود ہیں ان تمام ممالک سے مجموعی عالمی تیل کی رسد کا پانچواں حصہ اسی چوک پوائنٹ سے گزر تا ہے۔

    1980 سے 1988 تک جاری رہنے والی ایران اور عراق کی جنگ کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی تیل کی رسد اور برآمدات کو متاثر کرنے کی کوشش کی تھی اور اس تنازع کو اسی وجہ سے تاریخ میں ’ٹینکر جنگ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

    عالمی رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال آبنائے ہرمز سے روزانہ 20 ملین بیرل تیل کی ترسیل ہوئی، جو عالمی پیٹرولیم استعمال کا 20 فیصد ہے جبکہ ہر ماہ تقریباً 3 ہزار بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے ہیں 2023 میں آبنائے ہرمز سے 90 ارب کیوبک میٹرز ایل این جی کی ترسیل کی گئی، جو گلوبل ایل این جی ٹریڈ کا 20 فیصد تھا، ایران، اسرائیل جنگ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں 13 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    دفاعی اور معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ آبنائے ہرمز صرف ایک بحری راستہ نہیں بلکہ عالمی توانائی کے لیے ایک لائف لائن ہے۔

  • خامنہ ای کا انجام بھی صدام حسین جیسا ہوسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

    خامنہ ای کا انجام بھی صدام حسین جیسا ہوسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

    اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سنگین دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملے اور جنگی جرائم جاری رکھے تو ان کا انجام عراق کے سابق صدر صدام حسین جیسا ہو سکتا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک سکیورٹی اجلاس کے دوران وزیر دفاع کاتز نے کہا کہ میں ایرانی آمر کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اسرائیلی شہریوں پر میزائل برسا کر جنگی جرائم کا سلسلہ بند کرے اگر وہ یہی راستہ اپنائے گا تو اس کا انجام بھی اس ہمسایہ ملک کے آمر جیسا ہوگا، جس نے اسرائیل کے خلاف یہی روش اختیار کی تھی-

    خوراک کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر اسرائیلی حملے ، مزید 47 فلسطینی شہید

    کاتز نے انکشاف کیا کہ ایک روز قبل اسرائیلی فورسز نے تہران میں ایرانی ریاستی نشریاتی ادارے ”آئی آر آئی بی“ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا انہوں نے عندیہ دیا کہ ایرانی حکومت کے دیگر شہری ادارے بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں آ سکتے ہیں،ہم آج بھی تہران میں حکومتی اور عسکری اہداف کو نشانہ بنائیں گے میں تہران کے شہریوں سے کہتا ہوں وہ ان علاقوں سے نکل جائیں جن کے بارے میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے فارسی زبان میں ہدایات جاری کی ہیں یہ ان کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔

    واضح ہے کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کی جانب تھا، جنہیں 2003 میں امریکا نے معزول کیا، صحرائی پناہ گاہ سے گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں پھانسی دی گئی۔

    جی 7سیون اجلاس: ٹرمپ کیجانب سے ملاقات سے انکار ،مودی اور بھارتی میڈیا شدید مایوس

  • جو  لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا  ایران میں بھی وہی کریں گے،اسرائیلی فوجی ترجمان کی دھمکی

    جو لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا ایران میں بھی وہی کریں گے،اسرائیلی فوجی ترجمان کی دھمکی

    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ اسرائیل نے لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا ایران میں بھی وہی کرے گا۔

    العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران پر کیے گئے حملوں پر بات کی لیکن مستقبل کے اہداف کا اعلان کرنے سے انکار کردیا بتایا کہ اتوار کے روز ایران پر کیے گئے حملوں میں 50 سے زائد طیاروں نے شرکت کی اور ان حملوں میں 120 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا،ہم اپنے حملوں کو ایرانی فضائیہ کی قیادت پر مرکوز کررہے ہیں جب کہ اسرائیل نے ایران کے ایک تہائی میزائل لانچرز کو تباہ کردیا ہے، ایران کے خلاف آپریشن اپنی تمام شکلوں میں جاری ہے، جو کچھ اسرائیل نے لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا وہ ایران میں بھی وہی کرے گا۔

    جی 7سیون اجلاس: ٹرمپ کیجانب سے ملاقات سے انکار ،مودی اور بھارتی میڈیا شدید مایوس

    پنجاب پولیس کو ٹیکس کلیکشن کا بڑا ٹارگٹ مل گیا

    آئی سی سی کا ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے4 روزہ کرنے کا عندیہ

  • دھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا،چین کا  ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر  ر دعمل

    دھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا،چین کا ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ر دعمل

    صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے سست نہیں ہوں گے،آپ کو اگلے دو دنوں میں سب پتہ چل جائے گا، کسی نے ابھی تک سست روی نہیں دکھائی-

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پر دباؤ میں مزید شدت لانے کا عندیہ دیا انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کا ”حقیقی خاتمہ“ چاہتے ہیں، اور یہ نہیں کہا کہ وہ جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے سست نہیں ہوں گے، آپ کو اگلے دو دنوں میں سب پتہ چل جائے گا کسی نے ابھی تک سست روی نہیں دکھائی، اگر ایران نے امریکی مفادات کو نشانہ بنایا تو ’ہم بہت سخت جواب دیں گے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر واپس آیا تو وہ ’وٹکوف یا جے ڈی وینس کو ایران بات چیت کے لیے بھیج سکتے ہیں-

    ایران کے ساتھ مذاکرات کے خاص موڈ میں نہیں ہوں، ٹرمپ

    چینی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو ”جلتی پر تیل“ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملوں سے جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہےدھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا اور صورتحال کو پرسکون بنانے کے لیے سفارتی راستہ ہی واحد حل ہے، انہوں نے اشارہ دیا کہ بیجنگ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے۔چین نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران-اسرائیل کشیدگی کو مزید بڑھانے کے بجائے اسے ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔

    یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    شازیہ مری کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی