Baaghi TV

Tag: ایران

  • ایران،پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ،خواتین سمیت 35 جاں بحق

    ایران،پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ،خواتین سمیت 35 جاں بحق

    ایران میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی ہے، 35 افراد کی موت جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں

    واقعہ ایران کے شہر یزد میں پیش آیا، بس جس پر پاکستانی زائرین سوار تھے دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی ، بس میں 53 زائرین سوار تھے، حادثے میں 35 افراد جان سے گئے جبکہ 15 زخمی ہیں ،کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و لاشوں کو بس سے نکالا جب کہ حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    بس میں سوار افراد کا تعلق اندرون سندھ سے ہے، بس لاڑکانہ سے گئی تھی، بس میں 14 خواتین بھی سوار تھیں،ایران میں موجود قافلے کے سر براہ سید اطہر شمسی نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قافلے میں دو بسیں شامل تھیں، ایک بس میں وہ خود بھی سوار تھے، زائرین دو بسوں میں سوار تھے، پاسپورٹ اور کاغذات کے مسائل کی وجہ سے ان کی بس پیچھے رہ گئی، آگے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی

    ایرانی ٹریفک پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس کے بریک سسٹم میں فنی خرابی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 11 خواتین بھی شامل ہیں

    ایران بس حادثہ، صدر مملکت،وزیراعظم،وزیر داخلہ و دیگر کاا ظہار افسوس
    ایران بس حادثے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ پنجاب، چیئرمین سینیٹ و دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے،
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران کے شہر یزد میں المناک بس حادثہ میں 35 پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےجاں بحق ہونے والے زائرین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ ایران میں بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے۔تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نےپاکستانی زائرین کی بس کو ایران کے شہر یزد کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دُکھ و رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران کے شہر یزد ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے زائرین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔رنج و اَلم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔شہید ہونے والے زائرین کو اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔اللہ پاک بس حادثے میں زخمی زائرین کو جلد از جلد شفایاب فرمائیں۔ آمین

    سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کے المناک حادثہ پر انتہائی دکھ ہوا ہے۔ اس افسوسناک خبر نے پورے ملک کو غمزدہ کردیا ہے۔ بس حادثے میں کم از کم 35 زائرین جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہم ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں جو اس سانحے کا شکار ہوئے ہیں۔

    ایران بس حادثہ،میتیں جتنی جلدی ممکن ہوا واپس بھیجیں گے،پاکستانی سفیر
    ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ یزد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں جتنی جلدی ممکن ہوا واپس بھیجیں گے، حادثہ تہران سے 700 کلو میٹر دور یزد میں پیش آیا ہے، یزد کے لیے ایئر ٹکٹس دستیاب نہیں تھے اس لیے افسر گاڑی پر گئے ہیں،حادثے کی وجہ بس کی اوور اسپیڈنگ اور بریک فیل ہونا تھا، اوور اسپیڈنگ کی وجہ بس ایک اسکول کی دیوار سے ٹکرائی، پاکستانی سفارتخانے نے اطلاع ملتے ہی ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر کے ایرانی حکام سے رابطہ کیا، ایرانی وزارت خارجہ کے حکام اور یزد کی مقامی حکومت سے بھی رابطے میں ہیں، زخمیوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستانی سفارتی حکام کو زخمیوں کی مدد کے لیے تہران سے روانہ کر دیا گیا ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بس حادثے میں زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے زخمی زائرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی،مریم نواز کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ایران میں بس حادثے میں پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی،انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں،چیئرمین سینیٹ نے حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا گو ہوں،علاوہ ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اس واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایران بس حادثے میں پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی،انہوں نے کہا کہ تشویشناک حالت میں مبتلا زائرین کا علاج ایران میں ہی کیا جائے، متعلقہ حکام سے حکومت پاکستان رابطے میں ہے، انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، میتوں کو پاکستان لانے کے لیے خصوصی انتظامات یقینی بنانا ہوں گے۔

    ایران بس حادثہ،بس میں سوار پاکستانی مسافروں کی فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

  • ایران اسرائیل کشیدگی کم کروانے کیلئے امریکا، برطانیہ متحرک

    ایران اسرائیل کشیدگی کم کروانے کیلئے امریکا، برطانیہ متحرک

    ایران ،اسرائیل کشیدگی رکوانے کے لئے امریکا سرگرم ہو چکا ہے، امریکا نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کرے

    ترکی میں امریکا کے سفیر جیف فلیک نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ترکی سمیت دیگر اتحادی ایران سے بات کریں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ایران کو آمادہ کریں، ترک رابطہ کار کوشش کر رہے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں،

    دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے مشترکا بیان پر ایران کا ردعمل سامنے آیا ہے،ایران نے کشیدگی پر تحمل کے یورپی ممالک کے مطالبے کو مسترد کردیا،ایران نے جواب میں کہا کہ ” ایران سے تحمل کا مطالبہ سیاسی شعور کا فقدان ہے، ایران سے تحمل کا مطالبہ بین الاقوامی قانونی اصولوں سے بھی متصادم ہے، ایران ایک بار پھر فرانس، جرمنی اور برطانیہ سے غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے”۔ تین یورپی ممالک کے رہنماؤں کا یہ بیان اس وقت شائع ہوا جب اسرائیلی حکومت کی حمایت کرنے والے مغربی ممالک کی بے حسی کے اثرات، اس حکومت کی طرف سے نسل کشی اور ہر قسم کے جنگی جرائم بے دفاع فلسطینی قوم پر جاری ہیں، اور صہیونی حکام کے سزا سے استثنیٰ نے انتہائی گھناؤنے جرائم اور بین الاقوامی جرائم کے ارتکاب میں ان کی ہمت کو بڑھا دیا ہے،اگر متذکرہ ممالک واقعی خطے میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں تو انہیں اسرائیل کی نسل پرست حکومت کی جنگی مہم جوئی اور غزہ کے خلاف جنگ اور خواتین، بچوں اور شہریوں کے گھناؤنے اور خوفناک قتل کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔

    علاوہ ازیں مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایرانی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے،سر کیئر اسٹارمر نے ایرانی صدر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسرائیل پر حملے سے باز رہے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، برطانیہ کے وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا،برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر 30 منٹ تک بات چیت کی۔

    واضح رہے کہ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران 24 گھنٹوں کے اندر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے،مشرق وسطیٰ میں حکام سمجھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملے کا وقت آگیا ہے،

    اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایران کے یقینی ردعمل اور اس کے سینئر کمانڈر شہید فواد شکر کے قتل پر لبنان کی اسلامی مزاحمت کے ردعمل کی وجہ سے اسرائیلی حکومت کی بے چینی اور ذہنی الجھنوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے،صہیونی ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ شہید ھنیہ کے قتل کے بعد صہیونی اس قاتلانہ کارروائی کے جواب کے منتظر ہیں،اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس سروسز بھی اپنے اتحادیوں کی مدد سے حملے کی نوعیت، ٹارگٹ اور وقت جاننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں اور حزب اللہ کے اہم عسکری کمانڈر فؤاد شکر کی بیروت کے جنوبی نواح میں ہلاکت کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی شدت عروج پر پہنچ چکی ہے ،اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایران میں اس وقت شہید کیا گیا تھا جب وہ ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب کے لئے ایران میں موجود تھے.

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے اتوار کے روز اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ ایران کی فوجی تیاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران اسرائیل پر وسیع پیمانے پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا فیصلہ کیا ہے جو آنے والے چند دنوں میں ہو گا، ایرانی صدر شدید جوابی کارروائی سے گریز چاہتے ہیں جب کہ پاسداران انقلاب وسیع پیمانے پر حملے کا ارادہ رکھتی ہے

  • حزب اللّٰہ کا شمالی اسرائیل پر حملہ،30 راکٹ فائر

    حزب اللّٰہ کا شمالی اسرائیل پر حملہ،30 راکٹ فائر

    حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر حملہ کرتے ہوئے درجنوں راکٹ فائر کیے ہیں

    لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کے راکٹوں کو روکنے کے لیے اسرائیلی دفاعی نظام نے کوئی میزائل فائر نہیں کیا،اسرائیل کا کہنا ہے کہ لبنان سے 30 راکٹ فائر ہوئے جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حزب اللہ کے مطابق الجلیل شہر میں راکٹ فائر کئے گئے ہیں،

    قبل ازیں اتوار کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان میں العدیسہ قصبے میں حزب اللہ کی کئی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے،گزشتہ برس سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے مابین جنگ جاری ہے، لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 565 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جن میں 116 عام شہری شامل ہیں،اسرائیلی حکام نے بھی حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی کے بعد سے اب تک 22 اسرائیلی فوجی اور 26 شہریوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں اور حزب اللہ کے اہم عسکری کمانڈر فؤاد شکر کی بیروت کے جنوبی نواح میں ہلاکت کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی شدت عروج پر پہنچ چکی ہے ،اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایران میں اس وقت شہید کیا گیا تھا جب وہ ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب کے لئے ایران میں موجود تھے.

    دوسری جانباسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے اتوار کے روز اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ ایران کی فوجی تیاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران اسرائیل پر وسیع پیمانے پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا فیصلہ کیا ہے جو آنے والے چند دنوں میں ہو گا، ایرانی صدر شدید جوابی کارروائی سے گریز چاہتے ہیں جب کہ پاسداران انقلاب وسیع پیمانے پر حملے کا ارادہ رکھتی ہے

  • بنگلہ دیش کی عبوری حکومت، پاکستان کا خیر مقدم،بھارتی رپورٹس مسترد

    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت، پاکستان کا خیر مقدم،بھارتی رپورٹس مسترد

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایران کو میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،پاکستان بنگلہ دیش کی عبوری حکومت اور چیف ایڈوائزر کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

    ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین مثبت تعلقات ہیں جو عرصہ دراز سے ہیں، دفتر خارجہ نے بنگلہ دیشی عوام اور حکومت کے لیے اظہار ہمدردی کیا ہے,،پاکستان نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نئے چیف ایڈوائزر ڈاکٹریونس کو مبارکباد پیش کی ہے ، پاکستانی ہائی کمشنر نے تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کی ہے،بنگلہ دیش واقعات میں ملوث ہونیکی رپورٹس بھارت کے پاکستان کو لیکر ذہنی جنون کی عکاس ہیں،بنگلہ دیش کے واقعات میں پاکستان کے ملوث ہونے کی تمام رپورٹس مسترد کرتے ہیں، 100 کے قریب پاکستانی طلبہ ابھی تک بنگلا دیش میں ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن بنگلا دیش میں پاکستانی طلبہ سے رابطے میں ہے

    ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی،اجلاس ایران اور فلسطین کی درخواست پر بلایا گیا تھا، اسرائیلی بربریت اور جارحانہ منصوبوں کی مذمت کی گئی،یوم آسیان کے موقع پر اسحاق ڈار نے آسیان کی رکن ریاستوں اور ممالک کو تہنیت پیغام پیش کیا،رواں ہفتے یوم استحصال کشمیر منایا گیا.نائب وزیر اعظم نے اقوام متحدہ،عالمی رہنماوں اور او آئی سی کو خطوط بھیجے ہیں.

    آصف رضا مرچنٹ کے حوالے سے امریکہ کے جواب اور تفصیلات کے منتظر ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے امریکی انتظامیہ سے گرفتار آصف رضا مرچنٹ کے حوالے سے رابطہ کیا ہے،آصف رضا مرچنٹ کے حوالے سے امریکہ کے جواب اور تفصیلات کے منتظر ہیں، امریکی بیان دیکھا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں،پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی امور پر متعدد چینلز موجود ہیں، امریکی کانگریس میں بل کو نوٹ کیا ہے، اس بل میں پاکستان کی جانب غیر ضروری اشاروں کا نوٹس لیا ہے، دوست ممالک کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، پاکستان امریکا سے اچھے تعلقات رکھتا ہے، امید رکھتے ہیں کہ امریکی کانگریس پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کرے گی،

    ایران کو شاہین تھری میزائل دینے کی رپورٹس غلط ہیں، پاکستان
    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے، ہم غزہ سے محاصرہ اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ سے بچا جائے، ایران کو شاہین تھری میزائل دینے کی رپورٹس غلط ہیں، اس نازک صورتِ حال میں غلط اور فیک نیوز سے بچنا چاہیے،

    پاکستانی شہریوں کے لیے یو اے ای کی جانب سے ویزا پابندی نہیں ہے،ترجمان دفتر خارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے برطانیہ میں جاری فسادات پر کہا کہ ہم برطانیہ میں واقعات کو دیکھ رہے ہیں، برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ تشدد میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،یو اے ای کے ساتھ ہمہ جہتی تعلقات ہیں، پاکستانی شہریوں کے لیے یو اے ای کی جانب سے ویزا پابندی نہیں ہے، لبنان میں موجود پاکستانیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے

    مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

    جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

    ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

    ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

    سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

  • اسماعیل ہنیہ کا قتل ایرانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے،سعودی عرب

    اسماعیل ہنیہ کا قتل ایرانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے،سعودی عرب

    سعودی عرب نے کہا ہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی تھا۔

    او آئی سی کا اجلاس ہوا جس کے اعلامیے میں اسرائیل کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے،گزشتہ روز سعودی عرب میں 57 رکنی بلاک کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس حملے کا مکمل طور پر ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتا ہے، اور اسرائیلی اقدام کو اس نے ایران کی خودمختاری کی "سنگین خلاف ورزی” قرار دیا ہے، سعودی نائب وزیرخارجہ ولیدالخوریجی نے اوآئی سی اجلاس کےدوران کہا کہ کسی بھی ملک کی خودمختاری اوراندرونی معاملات میں مداخلت کومسترد کرتے ہیں اور اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی تھا۔

    ایران کے سامنے اور کوئی راستہ نہیں کہ وہ اپنے دفاع کے قانونی حق سے کام لے،ایرانی وزیر خارجہ
    ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے جدہ میں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیتوں اور خلاف ورزیوں پر سلامتی کونسل کی جانب سے مناسب اقدام نہ کئے جانے کی صورت میں ایران کے سامنے اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے کہ وہ اپنے دفاع کے قانونی حق سے کام لے،ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق او آئی سی اجلاس کی درخواست ایران نے تہران میں غاصب صیہونی حکومت کی بزدلانہ اور دہشت گردانہ جارحیت میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد کی تھی، ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں ان حکومتوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے تہران پر غاصب صیہونی حکومت کی بزدلانہ اور دہشت گردانہ جارحیت کی مذمت کی ،ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کی مغربی ملکوں بالخصوص امریکا کی جانب سے بے دریغ حمایت کئے جانے کے باعث اقوام متحدہ بھی غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام روکنے پر قادر نہیں ہے،غاصب صیہونی حکومت نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اور فلسطین کے سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ کو بزدلانہ اور دہشت گردانہ جارحیت میں ایسی حالت میں شہید کیا ہے کہ وہ صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران آئے تھے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری مہمان تھے، غاصب صیہونی حکومت کی اس دہشت گردی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ یہ حکومت دہشت گردی، جرائم، جارحیت، جنگ افروزی اور نسل کشی پر استوار ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ سبھی اسلامی ممالک مل کر اعلان کریں کہ سرزمین فلسطین پر اسرائیلی حکومت کا قبضہ اور اس کے اقدامات اور پالیسیاں نا قابل انکار جارحیت، ناجائز ‍قبضے، اپا ر تھائیڈ، مںظم دہشت گردی اور جنگی نیز انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کی مصداق ہیں

    اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے اسرائیلی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اس اقدام سے ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے جدہ میں خطاب میں کہا کہ وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھنے پر غاصب اسرائیلی حکومت کا اصرار سبھی بین الاقوامی قوانین، اصول و ضوابط اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے منافی ہے،

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں میزائل حملے میں شہید کیا گیاتھا، وہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کے لیے تہران میں موجود تھے، ایران کی جانب سے حملے کا الزام اسرائیل اور امریکا پر عائد کیا گیا ہے تاہم اسرائیل نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا،اسماعیل ہنیہ کے شہادت کے بعد یحییٰ السنوار کو حماس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے.

    ایرانی حملے کا خطرہ،حکومت نے آج ہمیں لبنان کا سفر کرنے سے روک دیا،مبشر لقمان

    یحییٰ السنوار حماس کے نئے سربراہ مقرر

    اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

    حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

    حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

    سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

    مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

    مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

  • امریکا میں گرفتار آصف مرچنٹ کیخلاف پاکستان میں بھی تحقیقات

    امریکا میں گرفتار آصف مرچنٹ کیخلاف پاکستان میں بھی تحقیقات

    امریکا میں گرفتاری پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے حوالہ سے پاکستان میں بھی تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں

    آصف مرچنٹ کا تعلق شہر قائد کراچی سے ہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق آصف مرچنٹ کا کوئی کرمنل ریکارڈ ابھی تک سامنے نہیں آیا،اور نہ ہی وہ پاکستان میں کسی جرم میں ملوث رہا ہے پھر بھی تحقیقاتی ادارے آصف مرچنٹ کے بارے مزید تحقیقات کر رہے ہیں ،آصف مرچنٹ 18 مئی 1978 کو پیدا ہوئے ،وہ شادی شدہ ہیں اور انکے دو بچے ہیں،آصف مرچنٹ پاکستان میں انکم ٹیکس فائلر ہیں ،پاکستان میں ایف بی آر کے ریکارڈ میں ان کا شمار ایکٹو فائلر لسٹ میں ہے،ان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ بظاہر ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا ہے، انہوں نے ایک نجی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

    آصف مرچنٹ کے پاس کیا کچھ ہے اور انہوں نے کن کن ممالک کا سفر کیا ،تفصیلات سامنے آئی ہیں، آصف مرچنٹ نے تین پاسپورٹوں پر 2 نومبر 2017 سے 8 اپریل 2024 تک متعدد مرتبہ ایران کا سفر کیا، آصف مرچنٹ دو نومبر 2017 سے 14 نومبر 2017 تک ایران میں رہا،رواں برس 15 جنوری کو آصف مرچنٹ نے کراچی ائیر پورٹ سے ایک بار پھر ایران کا سفر کیا،آصف مرچنٹ نے 17 ستمبر 2023 سے 15 اکتوبر 2023 کا عرصہ بھی ایران میں گزارا، اکتوبر 2023 میں ایران سے واپسی کے بعد 21 نومبر کو آصف مرچنٹ نے امریکا کا سفر کیا،اسکے بعد آصف مرچنٹ 17 دسمبر 2023 کو امریکا سے واپس پاکستان پہنچا، رواں سال 15 جنوری کو آصف مرچنٹ نے کراچی ائیر پورٹ سے ایک بار پھر ایران کا سفر کیا، ایران کے اس سفر سے آصف مرچنٹ کی واپسی 12 فروری 2024 کو ہوئی، یکم اپریل کو بھی آصف مرچنٹ نے کراچی سے ایران کا سفر کیا تھا، اسکے بعد آصف مرچنٹ 8 اپریل کو ایران کے سفر سے واپس کراچی پہنچا،اسکے بعد آصف مرچنٹ نے 11 اپریل 2024 کو پاکستان سے ترکی کے راستے مبینہ طو پر امریکا کا سفر کیا،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف مرچنٹ کے کراچی گلشن اقبال اور جعفر طیار سوسائٹی میں دو گھر ہیں،آصف مرچنٹ نے کراچی کی نیو پورٹ انسٹی ٹیوٹ سے منیجمنٹ سسٹم میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور 2002 سے کراچی میں بینکنگ کیریئر کا آغاز کیا،ایک بینک ملازمت سے آصف مرچنٹ کو مبینہ کرپشن پر برطرف بھی کیا گیا ہے،آصف مرچنٹ کے زیر استعمال 4 پاکستانی موبائل نمبروں اور ایک انٹرنیشنل نمبر کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہیں، کراچی میں آصف مرچنٹ کے زیر استعمال 3 گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، اس سلسلے میں مزید چھان بین جاری ہے۔

    پاکستانی ویزا دنیا میں مقبول،3 سالوں میں لاکھوں غیر ملکیوں کو پاکستانی ویزے جاری

    اوہائیو،ریپبلکن نیشنل کنونشن کے باہر فائرنگ سےچاقو بردار شخص ہلاک

    سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

    کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

    لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

  • ٹرمپ و امریکی حکام پر حملہ کی منصوبہ بندی،پاکستانی شہری امریکا میں گرفتار

    ٹرمپ و امریکی حکام پر حملہ کی منصوبہ بندی،پاکستانی شہری امریکا میں گرفتار

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ٹرمپ و دیگر امریکی حکام کے قتل کی منصوبہ بندی میں امریکہ نے پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے، آصف مرچنٹ کو امریکہ نے اس الزام میں حراست میں لیا ہے اور اس پر فردجرم عائد کر دی گئی ہے

    اگرچہ مجرمانہ شکایت میں ٹرمپ کے نام کا ذکر نہیں کیا گیا ہے، تاہم اس کیس سے واقف متعدد ذرائع نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ مبینہ سازش کا ایک مطلوبہ ہدف ٹرمپ تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ دیگر ممکنہ اہداف میں دونوں اطراف کے سرکاری اہلکار شامل تھے۔آصف مرچنٹ نے جس شخص سے رابطہ کیا وہ ایف بی آئی کے ساتھ کام کرنے والا ایک خفیہ مخبر تھا۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق آصف مرچنٹ کا ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں،وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے آصف مرچنٹ کی ٹرمپ پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر الزام لگایا ہے کہ اس نے سابق امریکی صدر ٹرمپ سمیت امریکی حکام کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، آصف مرچنٹ مبینہ طور پر ایرانی حکام سے بھی رابطے میں تھا،آصف مرچنٹ کی گرفتاری کے بعد ٹرمپ کی سیکورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے،امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ وہ ایک ہٹ مین کے ساتھ امریکی حکام کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا،آصف مرچنٹ کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ 12 جولائی کو امریکا سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا

    پاکستانی شہری جس کے ایران سے تعلقات ہیں سیاستدان یا امریکی حکومتی اہلکاروں کے قتل کی ناکام سازش کے سلسلے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے،مدعا علیہ نے مبینہ طور پر امریکی سرزمین پر کسی سیاستدان یا امریکی حکومت کے اہلکاروں کو قتل کرنے کے لیے ہٹ مین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے نیویارک شہر کا سفر کیا تھا۔ بروکلین کی وفاقی عدالت میں، آصف مرچنٹ، جسے "آصف رضا مرچنٹ” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے خلاف امریکی سرزمین پر کسی سیاست دان یا امریکی حکومت کے اہلکاروں کو قتل کرنے کی اسکیم کے تحت کرایہ پر قتل کے الزام میں ایک شکایت کی گئی تھی . قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس الزام کی سازش کو ناکام بنا دیا اس سے پہلے کہ کوئی حملہ کیا جا سکے۔ مرچنٹ نیویارک میں وفاقی حراست میں ہے۔

    اٹارنی جنرل میرک بی گارلینڈ نے کہا، "برسوں سے، محکمہ انصاف ایرانی جنرل سلیمانی کے قتل کے لیے امریکی سرکاری اہلکاروں کے خلاف انتقامی کارروائی کی ایران کی ڈھٹائی اور بے لگام کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جارحانہ انداز میں کام کر رہا ہے۔محکمہ انصاف ان لوگوں کو روکنے اور جوابدہ بنانے کے لئے کوئی وسائل نہیں چھوڑے گا جو امریکی شہریوں کے خلاف ایران کی مہلک سازش کو انجام دینے کی کوشش کریں گے، اور آمریکی عوامی عہدیداروں کو نشانہ بنانے اور امریکہ کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی آمرانہ حکومت کی کوششوں کو برداشت نہیں کرے گا۔”

    نیو یارک کے مشرقی ضلع کے لیے امریکی اٹارنی بریون پیس نے کہا، "بیرون ملک دوسروں کی جانب سے کام کرتے ہوئے، مرچنٹ نے امریکی سرزمین پر امریکی حکومت کے اہلکاروں کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ یہ استغاثہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ دفتر اور پورا محکمہ انصاف ہماری قوم کی سلامتی، ہمارے سرکاری اہلکاروں اور ہمارے شہریوں کو غیر ملکی خطرات سے بچانے کے لیے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔”

    ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے کہا، "کرائے کے لیے قتل کی یہ خطرناک سازش آج کے الزامات میں مبینہ طور پر ایک پاکستانی شہری نے ترتیب دی تھی جس کا ایران سے قریبی تعلق ہے اور یہ براہ راست ایرانی پلے بک سے باہر ہے۔،کسی سرکاری اہلکار، یا کسی امریکی شہری کو قتل کرنے کی غیر ملکی ہدایت کی منصوبہ بندی، ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اسے ایف بی آئی کی پوری طاقت اور وسائل سے پورا کیا جائے گا۔”

    نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل میتھیو جی اولسن نے کہا، ” جو لوگ امریکی سرزمین پر مہلک سازش میں ملوث ہیں، انہیں امریکی نظام انصاف کی پوری طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔” "غیر ملکی اداکاروں کی طرف سے سابق اور موجودہ اہلکاروں کو نشانہ بنانا ہماری خودمختاری کی توہین ہے اور ہمارے جمہوری ادارے اور محکمہ انصاف اس گھناؤنی سرگرمی کو بے نقاب کرنے اور اس میں خلل ڈالنے کے لیے ہر ممکن ہتھیار استعمال کرے گا۔”

    عدالتی دستاویزات کے مطابق، مرچنٹ نے امریکی سرزمین پر کسی سیاستدان یا امریکی حکومت کے اہلکاروں کو قتل کرنے کی سازش رچی۔ تقریباً اپریل 2024 میں، ایران میں وقت گزارنے کے بعد، مرچنٹ پاکستان سے امریکہ پہنچا اور ایک ایسے شخص سے رابطہ کیا جس کے بارے میں اسے یقین تھا کہ اس اسکیم میں اس کی مدد کر سکتا ہے۔ اس شخص نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مرچنٹ کے طرز عمل کی اطلاع دی اور ایک خفیہ ذریعہ بن گیا۔جون کے شروع میں، مرچنٹ نے نیویارک میں اس شخص سے ملاقات کی اور قتل کی سازش کی وضاحت کی۔ آصف مرچنٹ کی جس شخص سے ملاقات ہوئی تھی وہ مخبر تھا اس نے مرچنٹ کی تمام معلومات ایف بی آئی کو بتائیں، اجرتی قاتل خفیہ طور پر امریکی انٹیلی جنس اداروں کیلئے کام کررہا تھا اور آصف مرچنٹ نےایک شخص کے گھر سے یو ایس بی چوری کرنے کی بات کی۔اس کے علاوہ یہ بھی دعوی کیا گیا تھا کہ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق منصوبہ بندی میں ایران بھی ملوث ہوسکتا ہے، اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آصف مرچنٹ کو منصوبہ بندی کی ہدایت کس نے دی تھی۔ دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر انتخابی مہم کے دوران ہونے والے حملے سے آصف مرچنٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے.

    اوہائیو،ریپبلکن نیشنل کنونشن کے باہر فائرنگ سےچاقو بردار شخص ہلاک

    سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

    کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

    لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

  • پاکستان نے ایرانی شہری محمد مصطفیٰ کو خان کو شہریت دے دی

    پاکستان نے ایرانی شہری محمد مصطفیٰ کو خان کو شہریت دے دی ہے،

    پاکستانی حکومت نے ایرانی شہری محمد مصطفی خان کو طویل انتظار کے بعد شہریت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد مصطفیٰ خان کی شہریت وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات پر وزارت داخلہ کی جانب سے ان کے کیس کا مکمل جائزہ لینے کے بعد بحال کی گئی۔ محمد حسین مرحوم کے بیٹے محمد مصطفیٰ خان نے 6 مارچ 2023 کو اپنی ایرانی شہریت ترک کر دی تھی لیکن پاکستانی شہریت کے حصول میں قانونی رکاوٹوں اور محکمانہ رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا تھا.

    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے سیکشن 14(1) کے تحت شہریت کی بحالی کے لیے محمد مصطفیٰ خان کی اہلیت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اپنی شہریت کی بحالی کے بعد، محمد مصطفیٰ خان اب ایک نیا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے اور پاکستانی شہری کے تمام حقوق اور مراعات سے لطف اندوز ہونے کا حقدار ہے۔

    رپورٹ، زبیرقصوری،اسلام آباد

    حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

    بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

    حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

    حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

    شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

    شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

    بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

    بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

  • اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمارت میں مقیم حماس رہنما نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمارت میں مقیم حماس رہنما نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی ایران میں قاتلانہ حملے میں شہادت کے بعد اب نئی چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آئی ہیں

    ایران اور پاکستان میں حماس کے نمائندے ڈاکٹر خالد القدومی نے اسماعیل ہنیہ پر حملے کی رات سے متعلق تفصیلات بتائی ہیں، خالد القدومی کے مطابق وہ حملے کی شب اسی عمارت میں تھے جہاں اسماعیل ہنیہ پر حملہ کیا گیا،ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر خالد القدومی کا کہنا تھا کہ "ہم سو رہے تھے، رات ایک بج کر 37 منٹ پر ہماری عمارت اچانک لرز اٹھی، ہم سمجھے کوئی زلزلہ آیا یا بجلی گری اور اسکی چمک ہے، میں نے اپنے کمرے کی کھڑکی کھولی باہر دیکھا تو موسم صاف تھا، بارش کے کوئی آثار نہ تھے،اور گرم ہوا چل رہی تھی، اسی دوران میں اپنے کمرے سے باہر نکلا تو دھواں دیکھا ،اسماعیل ہنیہ کا کمرہ چوتھی منزل پر تھا، اس کمرے کی طرف گئے تو دیکھا ہنیہ کے کمرے کی دیوار اور چھت گر گئی تھی

    ڈاکٹر خالد القدومی کا کہنا تھا کہ جب ہم کمرے میں داخل ہوئے تو اسماعیل ہنیہ شہید ہو چکے تھے،کمرے اور شہید اسماعیل ہنیہ کے لاش کی حالت بتارہی تھی کہ یہ فضا سے گرائی جانے والی کسی چیز یا میزائل حملے کا نتیجہ ہے ،ڈاکٹر خالد القدومی نے امریکی اور اسرائیلی میڈیا کی ان خبروں جن میں کہا گیا ہے اسماعیل ہنیہ کے بیڈ کے نیچے بم رکھا گیا تھا کو گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ زمینی حقائ‍ق نیویارک ٹائمز اور اسرائیلی فوج کے ترجمان کی کہانیوں کے برعکس ہیں،

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت،ایرانی پاسداران انقلاب نے تفیصلات جاری کر دیں
    دوسری جانب،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اپنے نوٹیفیکیشن نمبر 3 میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شارٹ رینج والے وارہیڈ پراجیکٹائل سے شہید کیا گیا ہے،یہ دہشت گردانہ کارروائی تقریباً 7 کلو گرام کے وار ہیڈ کے ساتھ ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والے پراجیکٹائل کو مہمانوں کی رہائش کے علاقے کے باہر سے فائر کرکے انجام دی گئی، جس کے ساتھ ایک زوردار دھماکہ بھی ہوا،ارنا کی ڈیفنس فیلڈ کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اسماعیل ھنیہ کی شہادت میں صیہونی حکومت کے اس دہشت گردانہ جرم میں ملوث قرار دیا،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صیہونی مجرمانہ حکومت کے اس دہشت گردانہ اقدام جس کے نتیجے میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے بہادر سربراہ اور مجاہد شہید ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ اور ان کے ساتھی کی شہادت ہوئی ہے، ایرانی عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ، اس حملے کی منصوبہ بندی اور نفاذ صیہونی حکومت نے کیا اور اس کی حمایت امریکہ کی مجرمانہ حکومت نے کی۔ تحقیقات کے مطابق یہ دہشت گردانہ کارروائی مہمانوں کی رہائش کے باہر سے تقریباً 7 کلو گرام وزنی وار ہیڈ سے ایک زوردار دھماکے کے ساتھ شارٹ رینج پراجیکٹائل فائر کرکے کی گئی۔آخر میں، اس پر زور دیا جاتا ہے؛ شہید اسماعیل ھنیہ کے خون کا بدلہ یقینی ہے اور دہشت گرد صیہونی حکومت کو اس جرم کا جواب "سخت سزا” کی صورت میں بھرپور، مناسب وقت اور جگہ پر ملے گا۔

    میرے شہید والد کے جسم کے ٹکڑے بکھر گئے،دایاں پاؤں کٹ گیا،میزائل اوپر والے حصے پر لگا،اسماعیل ہنیہ کے بیٹے کا بیان
    شہید اسماعیل ھنیہ کے بیٹے معاذ ھنیہ نے والد اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد پر قریب مسافت سے میزائل حملہ ہوا ،تقریبا 7.5 کلو گرام بارودی مواد کا حامل میزائل تھا ،میزائل نے میرے شہید والد کے اوپر والے حصے کو ہٹ کیا ،جس کی وجہ سے میرے شہید والد کے جسم کے ٹکڑے ہوگئے اور وہ بکھر گئے ،اسی طرح سے ان کا دایاں پاؤں بھی کٹ گیا اور ٹکڑے اڑ گئے ،میزائل کا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کہ میرے والد کے محافظ وسیم جو دروازے پر کھڑے تھے اور قران کریم تھام کر تلاوت کررہے تھے وہ فضا میں اڑ کر کہیں دور جا گرے جہاں ان کے سینے پر قرآن کریم رکھا ہوا ملا

    اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

    واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ، جو ایران میں ایک حملے میں شہید ہوئے، کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دفن کیا گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد، حماس کے سابق رہنما خالد مشعل، اسماعیل ہنیہ کے بیٹے، اور فلسطینی تنظیموں کے اعلیٰ رہنماؤں نے شرکت کی۔ پاکستان سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی، اسماعیل ہنیہ کو دوحہ کے لوسیل قبرستان میں علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی وفات نے عالمی سطح پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں، اور ان کے جنازے میں شرکت کرنے والے لوگوں کی تعداد نے ان کے عالمی مقام اور فلسطین کی جدوجہد میں ان کے کردار کو اجاگر کیا۔

    حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

    حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

    سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

    مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

    مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

  • اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

    اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

    ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں

    ایران نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ کے قتل کے شبہہ میں درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے ،جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سینئر انٹیلی جنس افسران، فوجی حکام اور عملے کے ارکان بھی شامل ہیں،اسماعیل ہنیہ شہید کی حفاظت پر مامور 20 سے زائد اہلکار گرفتار کئے گئے ہیں،ایرانی مہمان خانے کے سارے ملازمین بھی گرفتار کئے گئے ہیں،ایران کے اندر سے کون جاسوس غدار ملا ہوا تھا ،تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے ،دوسری جانب ایرانی انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ پر اسرائیلی قاتلانہ حملے کو امریکی رضامندی حاصل تھی

    حماس رہنما اسسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران گئے ہوئے تھے، 31 جولائی کو ان پر حملہ ہوا اور وہ شہید ہو گئے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو فلسطین کی تحریک آزادی کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے، ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا خود پر فرض قرار دے دیا ہے جبکہ اسرائیل نے تاحال اسماعیل ہنیہ کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی .

    دوسری جانب برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کرایا،ان ایجنٹوں کے کمرے میں آنے جانے کی ایرانی حکام کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے،

    واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ، جو ایران میں ایک حملے میں شہید ہوئے، کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دفن کیا گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد، حماس کے سابق رہنما خالد مشعل، اسماعیل ہنیہ کے بیٹے، اور فلسطینی تنظیموں کے اعلیٰ رہنماؤں نے شرکت کی۔ پاکستان سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی، اسماعیل ہنیہ کو دوحہ کے لوسیل قبرستان میں علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی وفات نے عالمی سطح پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں، اور ان کے جنازے میں شرکت کرنے والے لوگوں کی تعداد نے ان کے عالمی مقام اور فلسطین کی جدوجہد میں ان کے کردار کو اجاگر کیا۔

    حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

    حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

    سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

    مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

    مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ