Baaghi TV

Tag: ایران

  • اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے،نیتن یاہو

    اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے،نیتن یاہو

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کی شہادت پر کہا ہے کہ حسن نصراللہ کا قتل خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کے لیے ضروری تھا،حسن نصراللہ اور ان کے ساتھی اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔

    باغی ٹی وی : خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نیویارک کا دورہ مکمل کرکے واپس اسرائیل پہنچے ہیں، جہاں سے انہوں نے حسن نصر اللّٰہ پر حملے اور ان کی ہلاکت پر بیان دیاقوم سے اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ وہ رواں ہفتے اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ حزب اللہ پر موجودہ حملے کافی نہیں کیونکہ نصراللہ نہ صرف ایران کے اشارے پر کام کرتے ہیں بلکہ ایران کو آپریٹ کرتے ہیں۔

    انہوں نے حسن نصراللہ کی موت کو تاریخی موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حسن نصراللہ کا قتل خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کے لیے ضروری تھا، بے شمار اسرائیلیوں کو قتل کرنے والے سے حساب لے لیا، حسن نصراللہ ایران کی برائی کا محور اور مرکزی انجن تھے، اسرائیل نے سینکڑوں امریکیوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کی ہلاکت کا بدلہ لے لیا،حسن نصراللہ اور ان کے ساتھی اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتے تھے، جو آپ کو مارنے کے لیے کھڑا ہو، پہل کرکے اسے مار ڈالو۔

    نتین یاہو نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، پورے مشرق وسطیٰ نے اسرائیل کی طاقت تسلیم کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ جمعہ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے، دوسری جانب لبنان بارڈر پر اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت دیکھی گئی، اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ نقل وحرکت زمینی کارروائی کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں، ہفتے کے روز حملوں میں 33 افراد شہید اور 195 زخمی ہوگئے، اسرائیلی حملوں سے تقریباً 10 لاکھ لبنانی بے گھر ہو چکے ہیں۔

  • حزب اللہ کے اہم کمانڈروں کی شہادت ،آیت اللہ علی خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل

    حزب اللہ کے اہم کمانڈروں کی شہادت ،آیت اللہ علی خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل

    تہران: لبنان پر اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے اہم کمانڈروں کی شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد ایران اگلے لائحہ عمل کے لیے حزب اللہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔

    واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہفتے کے دوران 700 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیلی آرمی چیف نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے بھی بیروت پر حملے میں شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے،سرائیل کے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر گزشتہ روز کیے گئے حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کے شہید ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں تاہم ان کی بھی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ اسرائیل کے حملے میں 6 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔

    اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ گزشتہ روز بیروت حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ حزب اللہ کے اہم کمانڈر علی کرکی بھی حملے میں شہید ہوئے۔ حزب اللہ یا لبنانی حکام نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

    اسرائیلی فورسز کا مزید کہنا ہے کہ بیروت میں حزب اللہ کے راکٹ لانچر اور اسلحہ رکھنے والے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے گئے ہیں۔ لبنان سے فائر کیے گئے راکٹ مغربی کنارے میں فضا میں پھٹ گئے۔ راکٹ حملوں کے بعد مغربی کنارے میں سائرن بجائے گئے۔

  • ہمارے کسی صدارتی امیدوار کو نقصان پہنچایا تو  ایران  کو تباہ کردیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

    ہمارے کسی صدارتی امیدوار کو نقصان پہنچایا تو ایران کو تباہ کردیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر کسی امریکی صدارتی امیدوار کو نقصان پہنچایا تو جواب میں ایران یا اس کے کسی شہر کو مکمل طور پر تباہ کردینا چاہیے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا اور ایران ہمارے کسی صدارتی امیدوار کے قتل کی دھمکی دیتا تو جواب میں سخت ردعمل دیتا میں ایران کو کہتا کہ اگر ہمارے کسی صدارتی امیدوار کو نقصان پہنچایا تو تمھارے پورے ملک یا کسی بڑے شہر کو تباہ کردیں گے، موجودہ حکومت کو بھی ایسا ہی ردعمل دینا چاہیے اور ایران کو سختی سے متنبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے نے ٹرمپ کو قتل کرنے کی ایرانی سازش سے خبردار کرتے ہوئے انھیں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے جولائی میں پنسلوینیا اور فلوریڈا میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تھیں جن میں سے ایک حملے میں وہ زخمی بھی ہوگئے تھے تاہم ان دونوں حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے امکان کو رد کردیا گیا تھا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو  ایران کی طرف سے قتل کیے جانے کا خطرہ ہے،امریکی انٹیلی جنس

    ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کی طرف سے قتل کیے جانے کا خطرہ ہے،امریکی انٹیلی جنس

    واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس ادارے نے قتل کی ایرانی سازش سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نے سابق صدر کو اطلاع دی کہ ان کو ایران کی طرف سے قتل کیے جانے کا خطرہ ہے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے قتل کی اس کوشش کا مقصد امریکا انتخابات پر اثر انداز ہونا اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

    ایران نے امریکی سیکیورٹی ادارے کے اس الزام پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ماضی میں امریکی امور میں مداخلت کے حوالے سے امریکی دعوؤں کی تردید کرتا آیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی الیکشن ہوں گے اور اس سے قبل ہی انتخابی مہم کے دوران 2 بار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں سے ایک میں وہ زخمی بھی ہوئے جب گولی ان کے کان کو چھو کر گزری تھی۔

  • ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے،ایرانی صدر

    ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے،ایرانی صدر

    جنیوا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ایرانی صدر نے فلسطین میں نسل کشی کےخاتمے اورغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے دفاع کے بہانے فلسطینیوں کی نسل کشی کی، غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری ختم ہونی چاہیے، ایران 2015 جوہری معاہدے کے فریقین سے مل کر تعطل ختم کرنے کو تیار ہے،ایران پر عائد پابندیاں غیر انسانی ہیں، عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں، ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے۔

    دوسری جانب لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کا اسرائیل لبنان جنگ سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی اقوام متحدہ میں تقریر امید افزا نہیں تھی، اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، بیان سے مایوسی کے باوجود پھربھی پر امید ہوں کہ امریکا واحد ملک ہے جو مشرق وسطیٰ میں صورتحال بدل سکتا ہے ہماری نجات کیلئے امریکا کا کردار اہم ہے، لبنان خود سے لڑائی ختم نہیں کر سکتا، ماضی کی مایوسیوں کے باوجود امریکا کی مدد درکار ہےلبنان میں جنگ سے اسرائیلیوں کی گھروں کو واپسی میں مدد نہیں ملے گی، اس کا حل صرف مذاکرات میں ہی ہے۔

    نریندر مودی کا امریکا کا دورہ: اہم ملاقاتیں اور کواڈ سمٹ میں شرکت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ دنیا کو اس وقت بہت سے چیلنجز کاسامناہے دنیا میں بہت لوگ مشکلات کو دیکھ رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں مشکلات سے نکلنے کا راستہ ہوتا ہےغزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر جو بائیڈن نے کہا کہ دنیا کو 7 اکتوبر کی ہولناکیوں سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے، غزہ میں شہری اور یرغمالی ہولناک لمحات سے گزر رہے ہیں،غزہ میں ہزاروں فلسطینی اوربچےانتہائی مشکل حالات میں ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کا پھیلاؤ کسی کے حق میں نہیں، ہر مسئلے کا سفارتی حل ممکن ہوتا ہے، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کے قیام میں ہے۔

    وزیر اعظم کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات: تجارت، سیاحت اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون …

  • ایران: اسرائیل کیلئےکام کرنے کے الزام میں 12 افراد گرفتار

    ایران: اسرائیل کیلئےکام کرنے کے الزام میں 12 افراد گرفتار

    تہران: ایران کی پاسداران انقلاب نے 12 افراد کو حراست میں لے لیا جن پر اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کا الزام تھا۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ” نے ایرانی خبررساں ادارے "فارس” کے حوالے سے بتایا کہ پاسداران انقلاب کے ذرائع نے 12 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد دشمن ملک اسرائیل کے لیے کام کرتے تھے۔

    پاسداران انقلاب کے ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ یہ گرفتاریاں کب اور کہاں سے کی گئیں اور نہ ہی گرفتار افراد کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ایران میں ان الزامات پر گرفتاریاں معمول کی بات ہیں لیکن حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران کی حساس عمارت میں ایک پُراسرار حملے میں شہادت کے بعد یہ اسرائیل کے آلہ کاروں کی گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ ہے حماس اور ایران نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا اور بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی، اس سے پہلے بھی کئی بم دھماکوں کے علاوہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی کوشش میں اسرائیل کا نام آتا رہا، جن میں ایٹمی پروگرام کے سربراہ سائنسدان محسن فخرزادے بھی شامل ہیں،اسرائیل ایران میں اس طرز کی کارروائیاں مقامی افراد کی مدد سے کرتا ہے۔

    اسرائیل اور لبنان کے درمیان لڑائی کا دائرہ مزید پھیل گیا، عراقی گروہ بھی شامل

    کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ،فاطمہ ثنا

    ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکا،سعود شکیل

  • صدر  ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے کریش ہوا،ایرانی رکن پارلیمنٹ  کا دعویٰ

    صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے کریش ہوا،ایرانی رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ

    تہران:ایرانی رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس مئی میں ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے کریش ہوگیا تھا۔

    باغی ٹی وی: واضح رہے کہ مئی کے وسط میں مشرقی آذر بائیجان صوبے میں ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان، مشرقی آذر بائیجان کے گورنر مالک رحمتی، تبریز کے امام سید محمد الہاشم، صدر کے سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈر سردار سید مہدی موسوی سمیت بارڈی گارڈ اور ہیلی کاپٹر عملہ جاں بحق ہوگئے تھےبعدازاں ایرانی حکام نے تحقیقات کے بعد تصدیق کی تھی کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو کسی نے نشانہ نہیں بنایا بلکہ وہ موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

    ہائے کیا لوگ مرے حلقہ احباب میں تھے

    اب اس معاملے پر ایرانی رکن پارلیمنٹ احمد بخشائیش اردستانی ایرانی خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدرابراہیم رئیسی کی ہلاکت میں ایک ممکنہ وجہ ان کا پیجر کا دھماکہ بھی ہوسکتا ہے سابق ایرانی صدر رئیسی ایک پیجر استعمال کرتے تھے، اگرچہ ان کے پیجر کی قسم حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرسے مختلف ہوسکتی ہے تاہم، ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پیجر دھماکہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    کمیونسٹ نظریے کے حامی انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب

    انہوں نے کہا کہ ایران نے پیجرز کی خریداری میں کردار ادا کیا،ایرانی افواج نے یقینی طور پر حزب اللہ کے پیجرز کی خریداری میں کردار ادا کیا ہے اور اس لیے ہماری اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بھی اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہئیں“۔

    ایرانی رکن پارلیمنٹ احمد بخشائیش اردستانی کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے کمیونیکشن نیٹ ورک کو ہائی جیک کرکے ان کے زیر استعمال پیجر کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق اور ڈھائی ہزار سے زائد لوگ زخمی ہوگئے تھے۔

    امریکا کااسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار

  • ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا،30 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی

    ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا،30 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی

    تہران: ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 30 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر دور صوبہ خراسان کے ضلع تباص میں پیش آیا،دھماکا ہفتے کی رات 9 بجے کان کے دو بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 30 افراد کی ہلاکت اور 17 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے،دھماکے کے وقت کوئلے کی کان کے ان دو بلاکس میں 69 افراد موجود تھے جن میں سے 24 تاحال لاپتہ ہیں۔

    افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم

    اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین سکول پر حملہ، 22 فلسطینی شہید

    اسرائیل لبنان کشیدگی،امریکا کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کاحکم

  • ایرانی ہیکرز نےجو بائیڈن  کو ٹرمپ کی انتخابی مہم سے چوری شدہ مواد بھیجا

    ایرانی ہیکرز نےجو بائیڈن کو ٹرمپ کی انتخابی مہم سے چوری شدہ مواد بھیجا

    واشنگٹن: امریکی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ایرانی ہیکرز نے ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم میں شامل افراد کو سابق ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم سے چوری شدہ مواد پر مشتمل ای میلز بھیجی تھیں-

    باغی ٹی وی :ایف بی آئی، سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایرانی بدخواہ سائبر عناصر نے جون سے سابق صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم سے متعلق چوری شدہ اور غیر عوامی مواد امریکی میڈیا اداروں کو بھیجنے کی اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ ایران کی جانب سے امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی مبینہ وسیع تر کوشش کا حصہ ہے تاہم فی الحال امریکی حکام نے چوری شدہ مواد کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

    واضح رہے کہ اگست میں امریکا نے ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے دونوں امریکی صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم کے خلاف سائبر آپریشن شروع کیے ہیں۔

    اک بار اس نے مجھ کو دیکھا تھا مسکرا کر

    امریکا میں 4 سال بعد شرح سود میں کمی

    اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر منتقل کردئیے

  • لبنان،پیجرز دھماکوں میں 11 اموات،4 ہزار سے زائد زخمی،اسرائیل پر الزام

    لبنان،پیجرز دھماکوں میں 11 اموات،4 ہزار سے زائد زخمی،اسرائیل پر الزام

    لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سلسلہ وار دھماکوں میں تقریباً 11 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 4 ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں،دھماکےحزب اللہ کے زیر استعمال پیجر (وائرلیس کمیونیکیشن ڈیوائس) میں ہوئے،حزب اللہ اور لبنان نے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہےتاہم تل ابیب نے ان الزامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا

    مغربی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ جن پیجر میں دھماکے ہوئے تھے وہ لبنان نے چند ماہ پہلے تائیوان سے خریدے تھے،سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیجرز میں لبنان پہنچنے سے پہلے دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا، حزب اللّٰه تک پہنچنے سے پہلے پیجرز میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی، پیجرز پر نئے پیغام کا سگنل آنے کے چند سکینڈ بعد ایک ساتھ دھماکے ہوئے، پیغام رسانی کے لیے پیجرز لبنانی گروپ حزب اللّہ اور ہیلتھ ورکرز بشمول ڈاکٹرز استعمال کررہے تھے،میڈیا رپورٹس کے مطابق پیجرز تائیوان سے براہ راست لبنان پہنچے یا کسی تیسرے ملک سے لبنان درآمد کئے گئے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ پیجر جدید ترین نظام پر میسج بھیجتا ہے مگر ہیکنگ ممکن ہے، تاہم پیجر ریڈیو فریکوئنسی پر کام کرتے ہیں جنھیں کنٹرول کیا جاسکتا ہے، اسرائیلی حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے لبنان میں اسمارٹ فونز کا استعمال کم ہوچکا ہے، مختلف اقسام کے پیجرز اسرائیلی سیکیورٹی حکام بھی استعمال کرتے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے، حزب اللہ کے زخمی ارکان کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے

    دوسری جانب ایران نے لبنان میں پیجر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ، پیجر دھماکوں کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس اراقچی نے لبنانی وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا اور دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی،ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی سفیر کو فوری طبی امداد فراہم کرنے پر لبنان کا شکریہ ادا کیا ،علاوہ ازیں اقوام متحدہ نے بھی لبنان میں پیجر ڈیوائس دھماکوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ لبنان میں پیجر دھماکوں کی پیشرفت انتہائی تشویشناک ہے، لبنان میں غیر مستحکم حالات پیدا کرنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

    لبنان کے پیجر حملے میں حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کی موت کی خبر بھی سامنے آئی ہے، خبر رساں ادارے رائیٹرز نے حزب اللہ کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ دو دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے بیٹے زخمی ہوئے ہیں،حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ علی عمار نے اپنے بیٹے مہدی کے قتل کے بعد ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان کے خلاف اسرائیل کی نئی جنگ ہے، مناسب وقت پر جوابی کارروائی کی جائے گی۔

    لبنان میں پیجرز حملوں میں ایرانی سفیر کی آنکھ بھی ضائع ہو گئی ہے،ان حملوں نے حالیہ برسوں کے دوران خطے میں ہونے والے خفیہ قتل اور سائبر حملوں کے ریکارڈ کوپیچھے چھوڑ دیا ہے، روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان میں پیجرز دھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے دی تھی،اسی ہفتے اسرائیلی وزیراعظم نے منظوری دی جس کے بعد دھماکے کئے گئے، ان دھماکوں کا مقصد د کارروائیوں کو نئے مرحلے میں داخل کرنا تھا

    لبنان میں پیجر دھماکوں پرحزب اللہ کا بیان جاری

    امریکہ نے لبنان میں پیجر دھماکوں پر ردعمل ظاہر کر دیا

    بیروت : ایران کے سفیر مجتبیٰ عمانی اسرائیلی پیجر دھماکوں میں زخمی، لبنان میں خون کے عطیات کی اپیل

    اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر نے دھماکوں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکے ممکنہ طور پر اسرائیل کی طرف سے کی گئی کارروائی ہو سکتی ہیں۔ اس بیان نے علاقے میں مزید کشیدگی پیدا کر دی ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی گہرائی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔یہ دھماکے لبنان میں حالیہ دنوں میں ہونے والے سب سے سنگین واقعات میں سے ایک ہیں، اور اس نے لبنان کی سیکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ بین الاقوامی برادری اور مقامی حکومتوں کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے کہ وہ اس صورتحال کو کیسے سنبھالتے ہیں اور متاثرین کی مدد کس طرح کی جاتی ہے۔

    یہ حملہ اسرائیل کی طرف سے حزب اللہ پر ایک نیا اور مؤثر طریقہ کار ہے، جو کہ ان کے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اس حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے، اور اس کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔