Baaghi TV

Tag: ایران

  • ایران اسرائیل کے جوہری ری ایکٹر کو براہ راست نشانہ بنانے میں کامیاب رہا،اسرائیلی اخبار

    ایران اسرائیل کے جوہری ری ایکٹر کو براہ راست نشانہ بنانے میں کامیاب رہا،اسرائیلی اخبار

    تل ابیب: اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران ہفتے کی شب کیےگئے میزائل اور ڈرون حملے میں اسرائیل کے دیمونہ جوہری ری ایکٹر کو براہ راست نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی اخبار کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج کےفضائی دفاعی نظام نے ایران کے 99 فیصد نہیں 84 فیصد ہتھیاروں کو روکا سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق دیمونہ ری ایکٹر پر ایک حملہ براہ راست ہوا جبکہ دو حملے اطراف میں ہوئے، اس کے علاوہ صحرائے نقب میں اسرائیلی فوجی اڈے پر چار ایرانی میزائل گرے، اڈے میں گرنے والے ایرانی میزائلوں کا ملبہ ملا ہے جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام کے انٹرسیپٹر میزائلوں کی کوئی باقیات نہیں ملی۔

    دوسری جانب مریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کا غلط اندازہ ایران سے تصادم بڑھنے کا باعث بنا اسرائیل کو ایران سے اتنے بڑے پیمانے پر ردعمل کی توقع نہ تھی، امریکا اور اسرائیلی حکام کا خیال تھاکہ ایران کا ردعمل محدود ہو گا اسرائیل نے ایرانی ہدف پر حملے سے چند لمحے قبل واشنگٹن کو ایران کی جانب سے کم درجے کی اطلاع دی تھی جبکہ امریکی اہلکاروں نے امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کو حملے کے سنگین نتائج کے خدشے سے فوری آگاہ کیا تھا۔

    جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی،منظوری کیلئے …

    امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی اہداف پر اسرائیلی حملے کے بعد عوامی سطح پر امریکا نے اسرائیل کی حمایت کی جبکہ نجی طور پر امریکا نے مشورہ کئے بغیر شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کرنے پر اسرائیل پر غصے کا اظہار کیا اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے عوامی اور سفارتی طور پر جوابی کارروائی کا عزم کیا، ایران نے نجی طور پر پیغام بھیجا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ واضح جنگ نہیں چاہتا، ایران نے امریکا کو پیغام پہنچانے کیلئے عمان، ترکیہ اور سوئٹزرلینڈ کو ثالث بنایا،ایرانی وزارت خارجہ، پاسداران انقلاب نے امریکا کو پیغامات بھیجنے کیلئے عمانی حکومت کیلئے ہاٹ لائن کھلی رکھی، سوئس سفیر کو پاسداران انقلاب کے اڈے پر طلب کر کے امریکا کو لڑائی سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا گیا اور اسرائیل کی جوابی کارروائی پر ایران نے دوبارہ، سخت اور بغیر وارننگ کے حملے سے خبردار بھی کیا، امریکا نے ایران پر واضح کیا کہ وہ اس حملے میں شامل نہیں ہے اور وہ جنگ نہیں چاہتا-

    آرمی چیف کی ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

    واضح رہےکہ ایران نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کے جواب میں ہفتے کی شب اسرائیل پر 300 سے زائد میزائل اور ڈرون داغے تھے،اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر 99 فیصد میزائل اور ڈرون مار گرائے تھے۔

  • وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی سفیر  کی ملاقات

    وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی سفیر نے ملاقات کی-

    باٍغی ٹی وی : وزارت دفاع کے مطابق ایران کے سفیر رضا امیری مغادم نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی جس میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

    وزیر دفاع نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی کی جلد کامیابی اور مسئلہ فلسطین کے حل پر روشنی ڈالی مشترکہ سرحدی کمیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں اور اس معاملے پر مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔

    سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا ،وزیراعظم

    ایرانی سفیر نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور توانائی کے شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات موجود ہیں، دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ مفادات، سلامتی کو بڑھانے، انسداد دہشت گردی اور علاقائی اقتصادی رابطوں کے شعبوں میں اسے مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت …

  • روسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    روسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    ماسکو : روسی صدر نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا-

    باغی ٹی وی: روسی صدر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب سے رابطہ کیا تھا گفتگو میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر بات چیت ہوئی روسی صدر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب کوتحمل سے کام لینے پر زور دیا، روسی صدر نے کہا کہ وسیع تر تنازعہ خطے کے لیے تباہ کن ہوگا، امید ہے دونوں فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے،جس پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر ایران کےحملے محدود تھے، ایران کا مقصد کشیدگی کو مزید ہوا دینا نہیں ہے۔

    دوسری جانب چینی صدر نے ایرانی وزیر خارجہ سےرابطہ کیا،ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے شام کے شہر دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر حملے سے ایرانی مؤقف سے وانگ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس حملے کے بعد ضروری ردعمل نہیں دیا اور ایران کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی پر جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔

    امیر عبداللہیان نے خطے کی موجودہ صورتحال کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران تحمل کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے اور صورتحال کو مزید خراب کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ایران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے اور جنگ بندی، علاقائی امن کی بحالی اور علاقائی ممالک کے درمیان تعاون مضبوط بنانے میں چین کی فعال کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور وہ ایران ۔ چین تعاون میں مزید پیشرفت کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

    چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر حملے کی شدید مذمت اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اسے عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور ناقابل قبول قراردیتا ہے چین نے ایران کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے کہ اس کی کارروائی محدود تھی اور یہ شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جوابی ردعمل تھا چین علاقائی اور ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہ بنانے ، اچھے ہمسائے اور دوستانہ پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہونے کے ایرانی اعادہ کو سراہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ باور کیا جاتا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور وقار کا تحفظ کرتے ہوئے صورتحال کو اچھی طرح سنبھال سکتا اور خطے کو مزید افراتفری سے بچا سکتا ہے موجودہ صورتحال غزہ میں بڑھتی کشیدگی کا نتیجہ ہے اب اہم کام سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 پر جلد از جلد عمل درآمد کرنا، جنگ بندی کا حصول ، غزہ میں لڑائی کا خاتمہ ، شہریوں کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کرنا اور انسانی بحران کو مزید بڑھنے سے روکنا ہے۔

  • مشرق وسطیٰ کشیدگی،چینی وزیر خارجہ کا ایرانی و سعودی ہم منصب سے رابطہ

    مشرق وسطیٰ کشیدگی،چینی وزیر خارجہ کا ایرانی و سعودی ہم منصب سے رابطہ

    چینی وزیر خارجہ نے ایرانی اور سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی پر بات چیت کی گئی ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کو لے کر چین متحرک ہے، چین نے علاقائی اور پڑوسی ممالک کو نشانہ نہ بنانے کے ایران کے اقدام کو سراہا ہے، چینی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا ، اس دوران چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ” یقین ہے ایران اپنی خودمختاری کی حفاظت کرتے ہوئے صورتحال کو اچھی طرح سنبھال لے گا اور خطے کو مزید انتشار سے بچائے گا”؛ شام میں ایرانی سفارت خانے پرحملے کی شدید مذمت اور مخالفت کرتے ہیں، واقعہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اورناقابل قبول ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی کشیدگی سے آگاہ ہیں اور تحمل سے کام لینے پر آمادہ ہیں، ایران مزیدکشیدگی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا

    سعودی عرب چین پر مکمل اعتماد کرتا ہے،سعودی وزیر خارجہ
    چین کے وزیرخارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا،چینی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں مزیدکشیدگی سے بچنے کیلئے ریاض کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے،سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پرچین سے فعال اور اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے، سعودی عرب چین پر مکمل اعتماد کرتا ہے، غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کیلئے چین کے ساتھ رابطہ مضبوط کرنےکو تیار ہیں.

    اسرائیل کا ایران کے خلاف جنگ نہ کرنے البتہ نقصان پہنچانے کا فیصلہ
    دوسری جانب ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی جنگی کابینہ نے ایران کو نقصان پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایران کے خلاف جنگ نہیں کرنی بلکہ ایران کو نقصان پہنچانا ہے،ایران کے حوالے سے اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس آج پھر ہوگا۔اسرائیلی آرمی چیف نھی ایرانی حملے پر کہہ چکے ہیں کہ ایران کو اپنے اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا

    علاوہ ازیں امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے، یہ بات غلط ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی وارننگ پہلے دی تھی، ایران سے حملے کا پیغام ملا تھا لیکن کوئی وقت، ہدف یا ردعمل کی نوعیت شامل نہیں تھی، ایران کی واضح نیت بہت زیادہ تباہی کی تھی، اسرائیل آج بہت مضبوط اسٹریٹجک پوزیشن میں ہے،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی متحرک ہیں، امریکی وزیر خارجہ نےاردن، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے اپنے ہم منصبوں سے بات کی ہے، چیت میں امریکی قیادت نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا اور اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے

    قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

     فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید 

     اسرائیل کے سب سے بڑی جنگی بیس نیو اتیم ایئر بیس کو نقصان پہنچا

    اسرائیل کے لیے امریکی حمایت واضح اور آہنی ہے،امریکا

    واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور کروز میزائلز فائر کیے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی تسلیم کیا کہ ایران کے فائر کردہ کچھ میزائل اسرائیل میں گرے، ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

  • ایران نے اسرائیلی بحری جہاز پر موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دید ی

    ایران نے اسرائیلی بحری جہاز پر موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دید ی

    تہران: ایران نے تحویل میں لئے گئے اسرائیلی بحری جہاز پر موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی: پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں کے باعث ایران کی جانب سے اجازت دی گئی، ایران نے مطلع کیا ہے کہ ایم ایس سی ایریز پر پاکستانی عملہ جب چاہے وطن واپسی کیلئے آزاد ہے،جہاز کے کپتان کا اختیار ہے کہ وہ جب بھی اپنے عملے کو اجازت دے وہ جہاز چھوڑ دے۔

    واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کے بعد یہ ایرانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نئی حکومت قائم ہونے کے بعد پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہوں گے جو پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ، ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر پیشرفت اور امریکہ کی جانب سے ممکنہ پابندیوں سے بچنے کے آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا-

    اسلام آباد اور تہران کی جانب سے ابھی تک دورے کے شیڈول کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے .ایرانی صدر رئیسی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حالیہ پیش رفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال نمایاں طور پر سامنے ہوگی، صدر آصف علی زرداری دورہ کرنے والے صدر کے اعزاز میں خصوصی دعوت کا اہتمام کریں گے،دورہ دونوں ممالک کے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے جسے جنوری کے میزائل تبادلے میں عارضی دھچکا لگا تھا،

  • ایران  نے جوابی کارروائی کے لیےصلاحیت اور  ہمت کا مظاہرہ کیا ، چوہدری شجاعت حسین

    ایران نے جوابی کارروائی کے لیےصلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا ، چوہدری شجاعت حسین

    گجرات: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اسرائیل پر ایرانی حملے سے متعلق کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملےکے جواب میں کارروائی پرایران مبارکباد کامستحق ہے-

    باغی ٹی وی : چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملےکے جواب میں کارروائی پر ایران مبارکباد کامستحق ہے،ایران نے جوابی کارروائی کے لیےصلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا ہے، ایران کے حملے نے اسرائیل اور اس کے مغربی حمایتیوں کو حیران کردیا ہےمیں ایران کی اپنے دفاع کے حق میں جوابی کارروائی کی حمایت کرتا ہوں۔

    چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، اسرائیل کوبتانا چاہیےکہ وہ غزہ میں بےگناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے،ایران کی کارروائیوں نے آج اسرائیل کی فوجی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے، اسرائیل اخلاقی، قانونی، سیاسی، نفسیاتی اور سفارتی طور پر ہارگیا ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ایک خود مختار ملک کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا، ایران کے سینیئر فوجی افسر اس حملے میں شہید ہوئے، ایران جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے، ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد توقع تھی کہ ایران جوابی کارروائی کرے گا، ایران کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہے وہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہنے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران کا اسرائیل پر حملہ ایک علامتی رد عمل اور نپا تلا حملہ تھا جس کے نتیجے میں اسرائیل کی دفاعی تنصیبات کی معلومات ایران کو مل گئیں ہیں اور پورے اسرائیل کی میپنگ ہوگئی ہے، اسرائیل نے ایران پر جوابی حملہ کیا تو اسرائیل کا بہت نقصان ہوگا اس جنگ کے اثرات پوری دنیا میں جائیں گے، جو بڑے ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں یہ آگ ان کو بھی لپیٹ میں لے گی، اس جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی ہوں گے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان فلسطین کی آزادی کے لیے دعاگو اور ان کا حمایتی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی بڑھے لیکن فلسطین میں قتل عام بند ہونا چاہیے، پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔

    ایران کے ساتھ تعلقات کے بارے میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران کےساتھ ایک واقعہ ہوا تھا لیکن ایران سے تعلقات مستحکم ہیں، گیس پائپ لائن پر بھی بات آگے بڑھی ہے جس سے تعلقات میں مزید مضبوطی آئی ہےگوادر سے ایرانی سرحد تک اپنے حصے کی گیس پائپ لائن بنا رہے ہیں، پاکستان پائپ لائن بچھانے کی پوزیشن میں ہے اور ہم نے فیصلہ کرلیا ہے۔

  • ایران اسرائیل کشیدگی،برطانیہ نے اضافی جنگی طیارے مشرق وسطیٰ میں منتقل کر دیئے

    ایران اسرائیل کشیدگی،برطانیہ نے اضافی جنگی طیارے مشرق وسطیٰ میں منتقل کر دیئے

    لندن:ایران کی جانب سےاسرائیل پر کئے جانے والے حملے کے بعد برطانیہ نے اپنے اضافی جنگی طیارے مشرق وسطیٰ میں منتقل کر دیئے۔

    باغی ٹی وی :برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیل پر ایران کے حملے کےبعد متعدد اضافی لڑاکا طیارے اور ایندھن بھرنے والے ٹینکروں کو مشرق وسطیٰ میں منتقل کیا گیا ہے،ایک بیان میں حکومت نے کہا کہ فضائی اثاثے شام اور عراق میں مسلح گروپ داعش کے خلاف برطانیہ کے موجودہ آپریشن کو تقویت دیں گے اور ساتھ ہی ضرورت کے مطابق ہمارے موجودہ مشن کی حدود میں کسی بھی فضائی حملے کو روکیں گے۔

    ایک ترجمان نے کہا کہ طیاروں کی ایک بڑی تعداد کو رومانیہ سے عارضی طور پر منتقل کر دیا گیا ہے-

    واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور کروز میزائلز فائر کیے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی تسلیم کیا کہ ایران کے فائر کردہ کچھ میزائل اسرائیل میں گرے، ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

  • ایرانی صدر 22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے

    ایرانی صدر 22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کے بعد یہ ایرانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نئی حکومت قائم ہونے کے بعد پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہوں گے جو پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ، ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر پیشرفت اور امریکہ کی جانب سے ممکنہ پابندیوں سے بچنے کے آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

    اسلام آباد اور تہران کی جانب سے ابھی تک دورے کے شیڈول کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے .ایرانی صدر رئیسی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حالیہ پیش رفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال نمایاں طور پر سامنے ہوگی، صدر آصف علی زرداری دورہ کرنے والے صدر کے اعزاز میں خصوصی دعوت کا اہتمام کریں گے،دورہ دونوں ممالک کے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے جسے جنوری کے میزائل تبادلے میں عارضی دھچکا لگا تھا، صدر رئیسی کے ایجنڈے میں دو طرفہ تعلقات، سیکورٹی تعاون، گیس پائپ لائن اور ممکنہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) شامل ہیں۔ ایرانی صدر کے دورے کے دوران دونوں فریقین افغانستان کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

    دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

    کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

  • قبضے میں لئے گئے جہاز میں پاکستانی شہری،دفترخارجہ نے ایران کے ساتھ معاملہ اٹھا دیا

    قبضے میں لئے گئے جہاز میں پاکستانی شہری،دفترخارجہ نے ایران کے ساتھ معاملہ اٹھا دیا

    پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہےکہ اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی موجود ہے تو اسے برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دیا جائے گا
    ایران کے زیرتحویل اسرائیلی جہاز میں پاکستانی عملےکی موجودگی کے معاملے پر ایران کے سفیر رضا مقدم نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ زوڈائیک کمپنی کےجہازپرکسی پاکستانی شہری کے موجود ہونےکی تصدیق کا انتظارہے، کل پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات موصول ہوگئی ہیں جو تہران بھیجی ہیں اگر اس جہاز پر کوئی پاکستانی شہری موجود ہوا، تو قانونی تقاضوں اور برادرانہ تعلقات پراسے رہا کر دیں گے

    قبل ازیں پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایرانی مسلح افواج کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز پر 2 پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ ایرانی حکومت کے سامنے اٹھا دیا ہے،ایرانی سفارتخانے کو جہاز میں‌ موجود دونوں پاکستانیوں شہریوں کی تفصیلات دے دی گئی ہیں، ایران کی جانب سے جس اسرائیلی جہاز پر قبضہ کیا گیا اس میں دو پاکستانی شہری موجود ہیں جبکہ اس میں بھارتی شہری بھی موجود ہیں،اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے معلومات تہران تک پہنچا دی ہیں، دونوں پاکستانیوں کی جلد رہائی کا امکان ہے۔

    ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کیا ہے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ایم ایس سی ایریز اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ بھی ہے۔

    صیہونی حکومت کیخلاف ایران کی عسکری کارروائی ایک متناسب فوجی کارروائی تھی،ایرانی سفارتخانہ
    دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے اسرائیل پر ایرانی حملے کے حوالہ سے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کا مقصد مقبوضہ فلسطین میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنانا تھا، کسی شہری، غیر فوجی مراکز بشمول شہروں، اسپتالوں، عبادت گاہوں، انفرااسٹرکچر وغیرہ کو نشانہ نہیں بنایا، صیہونی حکومت کیخلاف ایران کی عسکری کارروائی ایک متناسب فوجی کارروائی تھی، کارروائی یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق دفاع کے موروثی اور جائز حق کے فریم ورک کے اندر کی گئی تھی، کارروائی دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کو نشانہ بنانے والے صیہونی حکومت کے فوجی حملے کے جواب میں تھی، ایران یو این کے چارٹر کے اصولوں اور اہداف کی پاسداری پر زور دیتا ہے، ایران طاقت کے کسی بھی غیرقانونی استعمال اور جارحیت کیخلاف اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کا دفاع کرنے کے عزم پر زور دیتا ہے، ایران کا اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرنے کیلئے جائز دفاعی اقدامات ایک ذمہ دارانہ رویے کے عکاس ہیں،صیہونی حکومت غزہ کے بے گناہ لوگوں کی نسل کشی اور قتل عام کر رہی ہے، ایران بارہا کہہ چکا ہے کہ وہ اپنے اصولی ڈھانچے میں خطے میں جنگ اور کشیدگی کے دائرہ کار کو بڑھانے کی کوشش نہیں کرتا، ایران نے اس مسئلے پر ذمہ دارانہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، موجودہ صورتحال حل کرنے کی کلید غزہ میں جنگ کا فوری خاتمہ اور جنگ بندی ہے، جنگ زدہ علاقوں میں انسانی امداد کی آزادانہ روانی ہے، ایران کا ردعمل کم سے کم اور کم سے کم حد تک تھا، ایرانی ردعمل زیادہ سخت ہوسکتا تھا، اگر صیہونی حکومت دوبارہ یہی کام کرتی ہے تو اس بار ایرانی ردعمل زیادہ سخت اور فیصلہ کن ہوگا

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے

    قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

     فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید 

    دوسری جانب ایران نے ضبط شدہ اسرائیلی بحری جہاز کے بھارتی عملے سے سفارتی حکام کو ملاقات کی اجازت دی ہے، ایران نے اسرائیلی جہاز کو قبضے میں لیا جس میں دو پاکستانی اور 17 بھارتی شہری سوار تھے،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے اپنے شہریوں کی حفاظت اور جلد از جلد رہائی کو یقینی بنانے کے لئے سفارتی ذرائع سے ایرانی حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد ایران نے سفارتی حکام کو ملاقات کی اجازت دے دی ہے،

  • دمشق حملے کے بعد اسرائیل ایران تنازعہ بّڑھ گیا

    دمشق حملے کے بعد اسرائیل ایران تنازعہ بّڑھ گیا

    دمشق حملے کے بعد اسرائیل ایران تنازعہ بّڑھ گیا

    شام کے شہر دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملے نے اسرائیل اور ایران کے درمیان دیرینہ تنازعہ بڑھا دیا ہے۔ اس حملے میں سات افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور کے دو اعلیٰ کمانڈرز بھی شامل تھے، جو شام میں تعینات تھے۔

    یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے ایران اور شام میں خفیہ کارروائیوں کے سلسلے میں تازہ ترین حملہ تھا جس میں ایرانی اہلکاروں، جوہری تنصیبات اور پراکسی گروپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل پر خطے میں ایرانی اہداف پر متعدد خفیہ حملے کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس میں ایرانی سائنسدانوں، انجینئروں، اسلامی انقلابی گارڈز کے کمانڈروں کا قتل اور شام میں ایرانی اور حزب اللہ کے اہداف پر حملے شامل ہیں۔

    دمشق میں اسرائیلی حملے کے بعد ایران جوابی کاروائی کی طرف بڑھا اور ایران نے پہلی بار براہ راست اسرائیل پر سینکڑوں میزائل اور ڈرون داغے۔ یہ تنازعہ میں ایک تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جو پہلے پراکسیز کے ذریعے لڑا گیا تھا، جیسے غزہ میں حماس، جسے ایران سے فنڈنگ اور مدد ملتی ہے۔

    اسرائیل پر ایران کا براہ راست حملہ خطے میں وسیع جنگ کے امکانات کے بارے میں خدشات کو جنم دیتا ہے۔ اگر ایران محسوس کرتا ہے کہ اس کا ردعمل کافی ہے تو صورت حال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔ تاہم، اگر اسرائیل نے ایران کے حملے کو کامیاب سمجھا، تو اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی کا امکان ہے جس کے بعدد ممکنہ طور پر پورے خطے میں جنگ پھیل سکتی ہے

    اسرائیل اور ایران کے درمیان کئی دہائیوں سے تنازع جاری ہے، جس میں وقتاً فوقتاً کشیدگی میں اضافہ ہوتا رہتا ہے،حماس جیسے فلسطینی عسکریت پسند گروپوں کے لیے ایران کی حمایت ایک بڑا تنازعہ رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی 2020 کی رپورٹ کے مطابق، ایران فلسطینی عسکریت پسند گروپوں بشمول حماس کو تقریباً 100 ملین ڈالر سالانہ فراہم کرتا ہے۔

    اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے حالیہ حملے میں ایران کی طرف سے داغے گئے 99 فیصد میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا ہے، لیکن براہ راست تصادم اس تنازع میں ایک نئے دور کی نشاندہی کرتا ہے۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان براہ راست ڈرون و میزائل حملوں کے تبادلے سے تنازع کھل کر سامنے آ جاتا ہے۔ایران کے اسرائیل پر براہ راست حملے کے مضمرات بہت دور رس ہیں، جس میں ایک وسیع علاقائی جنگ کا امکان ہے جس میں متعدد اداکار شامل ہیں۔ امریکہ، جو تاریخی طور پر اسرائیل کا ایک مضبوط اتحادی رہا ہے، اس تنازعے کی طرف بڑھ سکتا ہے، جو ممکنہ طور پر دیگر علاقائی طاقتوں کے ساتھ ایک وسیع تر تنازعے کا باعث بن سکتا ہے۔