Baaghi TV

Tag: ایران

  • صدر مملکت کا  ایرانی ہم منصب  سے ٹیلیفونک رابطہ، سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی مذمت

    صدر مملکت کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی مذمت

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی ہم منصب سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا –

    باغی ٹی وی: ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

    اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ غزہ میں انسانی بحران اور اسرائیلی افواج کی جانب سے نسل کشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

    شادی کے بعد خواتین کے گھریلو کام کاج میں کتنا اضافہ ہوتا ہے؟

    اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ کام جاری رکھے گا صدر مملکت نے دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے معلومات کے تبادلے کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جبکہ ایرانی صدر اور ان کے اہل خانہ کی صحت، تندرستی اور خوشیوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    مولانا فضل الرحمان کا اسماعیل ہنیہ کو بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر …

  • قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو  سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

    قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

    تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ہے-

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ہے، ظالم حکومت نے غلطی کی ہے اور اس کی سزا ملنی چاہیے اور ایسا ہوگا۔

    دوسری جانب اسرائیل کے وزیرخارجہ اسرائیل کاٹز نے آیت اللہ خامنہ ای کےبیان کے بعد ردعمل میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کے بعد ردعمل میں کہا کہ اگر ایران اپنی سرزمین سے حملہ کرتا ہے تو اسرائیل اس کا جواب دے گا اور ایران میں حملہ کرے گا۔

    قبل ازیں دو امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اسرائیل پر کوئی بھی حملہ ممکنہ طور پر خطے میں موجود تہران کے ایجنٹوں کے ذریعے کروائے گا اور خود براہ راست اس حملے میں حصہ نہیں لے گا، ایران نے اپنے وفادار مسلح گروپوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرون اور میزائلوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کریں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ اس ہفتے کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

    ایران کے صوبے سیستان پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ ، 5 افسران ہلاک …

    ایک ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ایران نے ابھی حملہ کرنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، وہ صرف صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں،ایران اور اس سے منسلک گروپ کشیدگی میں اضافے کے خوف سے خطے میں موجود امریکی افواج پر حملہ کرنے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔

    واضح رہے کہ یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر بم حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 7 عہدیدار ہلاک ہوگئے تھے اور ایران نے اس کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا تھا-

    ایران اسرائیل پر حملے کیلئے تیار ہے،امریکی انٹیلی جنس

  • ایران کے صوبے سیستان  پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ ، 5 افسران ہلاک ایک زخمی

    ایران کے صوبے سیستان پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ ، 5 افسران ہلاک ایک زخمی

    تہران: ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان،بلوچستان میں پولیس کی دو گاڑیوں پر حملے میں 5 افسران مارے گئے اور ایک زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس کی کاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں،ایرانی خبرایجنسی تسنیم نے بتایا کہ پولیس افسران ایک ملزم کو لے کر واپس آرہے تھے جو گزشتہ ماہ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس افسر کے قتل میں ملوث تھا، ذمہ داری جیش العدل نے قبول کی ہے جبکہ پولیس پر حملے کا واقعہ اسی خطے میں چند روز قبل پاسداران انقلاب کے مرکز پر حملے کے نتیجے میں 11 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔

    بچوں کی تعلیم کا بندوبست کئے بغیر قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں …

    جیش العدل صوبے میں بلوچ اقلیت کو بنیادی حقوق برابری کی بنیاد پر فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ حالیہ برسوں میں ایرانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہے افغانستان اور پاکستان کی سرحد سے منسلک علاقوں میں ایرانی سیکیورٹی فورسز کو حملوں کا سامنا رہا ہے اور جیش العدل سمیت دیگر گروپس حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

    11 سالہ غیر مسلم لڑکی سے نکاح کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

  • ایران اسرائیل پر  حملے کیلئے تیار ہے،امریکی انٹیلی جنس

    ایران اسرائیل پر حملے کیلئے تیار ہے،امریکی انٹیلی جنس

    ایران دمشق میں اپنے سفارت خانے پر ہوئے اسرائیلی حملے کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ”نے یہ دعویٰ دو امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے کیا ہے،”العربیہ” کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ ایران اسرائیل پر کوئی بھی حملہ ممکنہ طور پر خطے میں موجود تہران کے ایجنٹوں کے ذریعے کروائے گا اور خود براہ راست اس حملے میں حصہ نہیں لے گا، ایران نے اپنے وفادار مسلح گروپوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرون اور میزائلوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کریں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ اس ہفتے کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

    ایک ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ایران نے ابھی حملہ کرنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، وہ صرف صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں،ایران اور اس سے منسلک گروپ کشیدگی میں اضافے کے خوف سے خطے میں موجود امریکی افواج پر حملہ کرنے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔

    میئرکراچی مرتضیٰ وہاب سندھ حکومت کے ترجمان مقرر

    واضح رہے کہ امریکی حکام نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ یکم اپریل کو دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے متعدد کمانڈروں کی ہلاکت کا جواب دینے کے تہران کے اعلانات کے بعد امریکہ اور اسرائیل ہائی الرٹ پر ہیں۔

    شوال کا چاند نظر آ گیا ، عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی

    سوئس سفارتخانے کی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا …

  • ایرانی حملے کا خطرہ: اسرائیل نے مختلف ممالک میں اپنے 28سفارتی مشن بند کر دئیے

    ایرانی حملے کا خطرہ: اسرائیل نے مختلف ممالک میں اپنے 28سفارتی مشن بند کر دئیے

    یروشلم: شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد اسرائیل نے مختلف ممالک میں اپنے 28سفارتی مشن بند کر دئیے-

    باغی ٹی وی:سی این این کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں ایران خطے میں اسرائیل یا امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے تاہم ہم یقینی طور پر چوکنا ہیں۔

    سی این این کے مطابق آئندہ ہفتے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملہ ہو سکتا ہے، امریکا ہائی الرٹ ہے، دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد ایران نے کہا کہ وہ فیصلہ کن ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔سی این این کے مطابق شام میں قونصل خانے پر حملے کے خلاف ایران اسرائیلی سفارتی مرکز نشانہ بنا سکتا ہے، حملوں میں ڈرونز کے ساتھ کروز میزائل بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی

    اسرائیلی حکام نے ایران کی دھمکیوں کے باعث مختلف ممالک میں تقریباً 28 سفارتی مشن بند کر دیئے ہیں، صیہونی میڈیا کے مطابق حکومت نے اپنے سفارت خانوں میں تیاری کا اعلان کیا ہے اور مصر، اردن، بحرین، مراکش، ترکمانستان، انقرہ اور استنبول میں اپنے نمائندہ دفاتر کو خالی کرالیا ہے۔

    اسرائیلی ذریعے نے تاس کو بتایا کہ اسرائیلی سفارتخانوں کے انخلا کی خبریں غلط ہیں، سکائی نیوز عربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے ایران کی دھمکیوں کے بعد دنیا بھر کے ممالک میں 28 سفارت خانوں کی کارروائیاں معطل کر دی ہیں،ایران کی جانب سے دمشق میں اپنے قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دینے کی دھمکی کے بعد 28 سفارتی مشن بند کر دیے گئے تھے۔

    اسرائیلی وزارت خارجہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ دمشق حملے پر ایران کے متوقع ردعمل کے لئے بے مثال تیاری کے حصے کے طور پر متعدد سفارت خانوں کو خالی کر دیا جائے۔

    غزہ جنگ21ویں صدی کی سب سے زیادہ تباہ کن جنگوں میں سے ایک قرار

    اسرائیل ڈیفنس فورسز کے ترجمان نے کہا کہ ملک کی فوج کسی بھی پیشرفت کے لئے ہائی الرٹ ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے متعدد سفارت خانوں سے اہلکاروں کے انخلا کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

    4 اپریل کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عبرانی زبان میں لکھا کہ وہ اسرائیل کو دمشق میں تہران کے قونصلر دفتر پر فضائی حملہ کرنے کے فیصلے پر سبق سکھائیں گے، جس میں پاسداران انقلاب کے دو اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی بحالی کیلئے کلئیرنس آپریشن میں شہید نائب صوبیدار …

  • ایران ، اسرائیل  کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں  میں اضافہ

    ایران ، اسرائیل کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    لندن: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافےکا رحجان ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی منڈی میں خام تیل 1 ڈالر اضافے سے 91 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کرگیا ہے،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں رواں ہفتے 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،نومبر 2023 کے بعد خام تیل قیمت کی یہ بلند ترین سطح ہے۔

    واضح رہےکہ چند روز قبل شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر اسرائیل کے میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں متعدد سفارتکار بھی شامل ہیں،ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے اپنے ردعمل میں حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا،جبکہ امریکی انٹیلی جنس نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر درجنوں ڈرون حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

  • ایران، دو مقام پر دہشتگردانہ حملے،جوابی کاروائی میں آٹھ ہلاک

    ایران، دو مقام پر دہشتگردانہ حملے،جوابی کاروائی میں آٹھ ہلاک

    ایران نے ملٹری چیک پوسٹوں پر دہشت گردانہ حملےکو ناکام بنا دیا،

    واقعہ ایران کے شہر راسک اور چاہ بہار میں پیش آیا جہاں بیک وقت دو پولیس ملٹری پوسٹوں پر دہشت گرد حملہ آور ہوئے، جوابی کاروائی میں آٹھ حملہ آور مارے گئے جبکہ 5 سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں، ایرانی نائب وزیر داخلہ برائے سیکورٹی و پولیس امور ماجد میر احمدی کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ حملے جیش العدل نے کئے تھے ، جن کو ناکام بنا دیا گیا ہے،حملے میں ملوث تمام دہشت گرد وں کو مار دیا گیا ہے،

    ایران کی "IRNA” نیوز ایجنسی نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے بارے میں بتایا کہ دہشت گردانہ حملے میں مارے جانے والوں میں ایک سپاہی، دو سیکورٹی گارڈ اور 2 پولیس افسران ہیں،جیش العدل مسلح گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    پاکستان کی ایران میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت ، ترجمان دفتر خارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کے شہر راسک اور چابہار میں پولیس اور سیکورٹی تنصیبات پر ہونے والے گھناؤنے اور وحشیانہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، ہم ایران کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کرتے ہیں

  • وزیرکھیل پنجاب کی ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فارسے ملاقات

    وزیرکھیل پنجاب کی ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فارسے ملاقات

    وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فارسے ملاقات ہوئی ہے

    ایرانی قونصلیٹ جنرل میں صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھرکا پرتپاک استقبال کیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان سپورٹس مقابلہ جات پر بات چیت ہوئی ،وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سپورٹس کے حوالے سے تعلقات کو بڑھایا جائے گا،دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اورکھیلوں کے پروگرام کروائے جائیں گے، پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ سپورٹس کمیٹی پر بھی کام کیا جائے گا،سپورٹس کے ذریعے دونوں برادر اسلامی ممالک میں تعلقات کو وسعت دی جائے گی،

    ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فار کا کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس لورز ملک ہے یہاں بہت ٹیلنٹ موجود ہے،سیالکوٹ میں دنیا کا بہترین سپورٹس کا سامان تیار ہوتا ہے،پاکستان کے بنے فٹبال پوری دنیا میں مشہور ہیں،صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کو قونصلیٹ جنرل مہران مواحد فار نے سوئیئر پیش کیا،

    ،پنجاب لیگ میں 15 کھیلوں کو شامل کیا جائے گا،وزیرکھیل پنجاب

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    عالمی یوم جنگلات ،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع

    گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی

    بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

  • دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی میزائل حملے،سفارتکاروں سمیت 8 ا فراد ہلاک

    دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی میزائل حملے،سفارتکاروں سمیت 8 ا فراد ہلاک

    دمشق: اسرائیل کے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں متعدد سفارتکار بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قونصل خانے کی عمارت تباہ ہوگئی،اسرائیلی حملے میں قونصل خانے سے متصل عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، اسرائیلی میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ایران کے سرکاری میڈیا نے دمشق میں سفارتکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی سفارتکار بھی جاں بحق ہوئے، دمشق میں اسرائیلی میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق میزائل حملے میں قونصل خانے اور سفیر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا،اسرائیلی حملے کے بعد شامی وزیر خارجہ نے بھی ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔

  • پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ دیا جا سکتا ہے: احسن اقبال

    پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ دیا جا سکتا ہے: احسن اقبال

    اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدم نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات سے ملاقات میں انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں ایرانی صدر کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے ممکنہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات پر گفتگو کرنے ہوئے 900 کلومیٹر طویل مشترکہ زمینی اور سمندری سرحد کو دو طرفہ تجارت اور باہمی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے موثر روڈ ریل ٹرانزٹ روٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ 2.5 بلین ڈالر کے تجارتی حجم میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے پاکستان ایران کے ساتھ اس شعبے میں تعاون کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر احسن اقبال نے ای سی او کے تحت 2009 میں پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان کارگو ٹرین سروس کو بحال کرنے کی بھی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    ملاقات میں پاکستان بالخصوص صوبہ بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایران کے پیشہ ورانہ اور فنی تربیت کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سے خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندانہ رجحانات میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

    ایرانی سفیر نے تجارت کے لیے چابہار، گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کی تزویراتی (اسٹریٹجک) اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایران کے چابہار بندرگاہ کو زاہدان ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے کے عزم کا اظہار کیا، جس سے روس اور وسطی ایشیا کے ممالک سے ممکنہ طور پر رابطوں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

    بھائی نے بہن کا گلا دبایا،والد نے قاتل کوپانی پلایا،ویڈیو وائرل

    کولکتہ ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا اور انڈیگو کے طیارے ٹکرا گئے

    امریکہ نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے،

    چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی 

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک