Baaghi TV

Tag: ایس سی او

  • ایس سی او اجلاس:جڑواں شہروں کیلئے ٹریفک پلان جاری

    ایس سی او اجلاس:جڑواں شہروں کیلئے ٹریفک پلان جاری

    اسلام آباد: جڑواں شہروں میں محکمہ ٹریفک پولیس کے نے سربراہی اجلاس کے دونوں میں ٹریفک پلان پیش کردیا سڑکوں کی بندش کا اطلاق 14 سے 16 اکتوبر تک ہو گا۔

    باغی ٹی وی : شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد میں ہوگا جس میں مختلف ممالک کے 200 وفود شرکت کریں گے جس کے لئے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلیٰ سطح اجلاس کی ساری تیاریاں ہوگئی ہیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں کئی شاہراہیں نقل و حمل کے لیے بند ہیں۔

    اسلام آباد

    پشاور سے روات: جی ٹی روڈ، ٹیکسلا، موٹروے، چک بیلی روڈ، اور روات استعمال کریں، لاہور (جی ٹی روڈ) سے پشاور: روات، چک بیلی روڈ، چک بیلی انٹر چینج، موٹروے، اور ٹیکسلا استعمال کریں، مارگلہ روڈ سے راولپنڈی: 9th ایونیو استعمال کریں، فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ: ٹریفک کو 9 ویں ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

    اسی طرح بہارہ کہو سے راولپنڈی: کورنگ روڈ اور لہترڑ روڈ بنی گالہ کے راستے استعمال کریں، راولپنڈی سے اسلام آباد: مری روڈ (صدر) سے 9ویں ایونیو کا استعمال کریں، فیصل ایونیو (زیرو پوائنٹ) تا کورل چوک: ایکسپریس وے دونوں سمتوں سے بند رہے گا، کرنل شیر خان شہید روڈ تا فیض آباد: 9th ایونیو سگنل اور اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں، ہیوی ٹریفک (پشاور سے لاہور): ٹیکسلا، موٹروے، ترنول پھاٹک، فتح جنگ روڈ انٹرچینج، اور موٹر وے کا استعمال کریں، ہیوی ٹریفک (لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد/راولپنڈی): چک بیلی روڈ، چک بیلی انٹر چینج، اور موٹر وے استعمال کریں۔

    راولپنڈی

    موومنٹ کے دوران چوہان چوک سے ائیرپورٹ روڈ کی طرف ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی، کورل چوک کی طرف جانے والی ٹریفک کو چوہان چوک سے راول روڈ، شاہین چوک، مری روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا، جھنڈا ٹرن سے امر چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو امر چوک سے سکیم 3 یا کچہری چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا، امر چوک سے چوہان چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو آغا ز فلائی اوور رحیم آباد سے رحیم آباد کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

    اسی طرح انیکسی چوک سے امر چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو جھنڈا روڈ (جھنڈا ٹرن) اور راشد منہاس روڈ کے راستے موڑ دیا جائے گا مشتاق بیگ شہید روڈ سے ایئرپورٹ روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو انیکسی چوک سے کچہری چوک کی طرف موڑ دیا جائے گاکچہری چوک سے ایئرپورٹ روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو راشد منہاس روڈ اور مریر چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا مال روڈ سے کچہری چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو شالیمار چوک سے سرور روڈ، پنجاب سٹریٹ اور راشد منہاس روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا،اس دوران ہیوی ٹریفک کو موٹروے سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • ایس سی او اجلاس:  غیرملکی وفود کی آمد کاسلسلہ شروع

    ایس سی او اجلاس: غیرملکی وفود کی آمد کاسلسلہ شروع

    اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے غیرملکی وفود کی آمد کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے،روس ،چین کرغستان ، ایران اور بھارتی وفود پاکستان پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق ایس سی او سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں بھارت کا 4 رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا ہےروس کا 76رکنی جبکہ چین کا 15رکنی وفد بھی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچا ہےکرغستان کا 4 رکنی اور ایران کا 2رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

    واضح رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد میں ہوگا جس میں مختلف ممالک کے 200 وفود شرکت کریں گے جس کے لئے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلیٰ سطح اجلاس کی ساری تیاریاں ہوگئی ہیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں کئی شاہراہیں نقل و حمل کے لیے بند ہیں۔

    جڑواں شہروں میں محکمہ ٹریفک پولیس کے نے سربراہی اجلاس کے دونوں میں ٹریفک پلان پیش کردیا۔ سڑکوں کی بندش کا اطلاق 14 سے 16 اکتوبر تک ہو گا۔

    اسلام آباد

    پشاور سے روات: جی ٹی روڈ، ٹیکسلا، موٹروے، چک بیلی روڈ، اور روات استعمال کریں، لاہور (جی ٹی روڈ) سے پشاور: روات، چک بیلی روڈ، چک بیلی انٹر چینج، موٹروے، اور ٹیکسلا استعمال کریں، مارگلہ روڈ سے راولپنڈی: 9th ایونیو استعمال کریں، فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ: ٹریفک کو 9 ویں ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

    اسی طرح بہارہ کہو سے راولپنڈی: کورنگ روڈ اور لہترڑ روڈ بنی گالہ کے راستے استعمال کریں، راولپنڈی سے اسلام آباد: مری روڈ (صدر) سے 9ویں ایونیو کا استعمال کریں، فیصل ایونیو (زیرو پوائنٹ) تا کورل چوک: ایکسپریس وے دونوں سمتوں سے بند رہے گا، کرنل شیر خان شہید روڈ تا فیض آباد: 9th ایونیو سگنل اور اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں، ہیوی ٹریفک (پشاور سے لاہور): ٹیکسلا، موٹروے، ترنول پھاٹک، فتح جنگ روڈ انٹرچینج، اور موٹر وے کا استعمال کریں، ہیوی ٹریفک (لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد/راولپنڈی): چک بیلی روڈ، چک بیلی انٹر چینج، اور موٹر وے استعمال کریں۔

    راولپنڈی

    موومنٹ کے دوران چوہان چوک سے ائیرپورٹ روڈ کی طرف ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی، کورل چوک کی طرف جانے والی ٹریفک کو چوہان چوک سے راول روڈ، شاہین چوک، مری روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا، جھنڈا ٹرن سے امر چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو امر چوک سے سکیم 3 یا کچہری چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا، امر چوک سے چوہان چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو آغا ز فلائی اوور رحیم آباد سے رحیم آباد کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

    اسی طرح انیکسی چوک سے امر چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو جھنڈا روڈ (جھنڈا ٹرن) اور راشد منہاس روڈ کے راستے موڑ دیا جائے گا مشتاق بیگ شہید روڈ سے ایئرپورٹ روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو انیکسی چوک سے کچہری چوک کی طرف موڑ دیا جائے گاکچہری چوک سے ایئرپورٹ روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو راشد منہاس روڈ اور مریر چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا مال روڈ سے کچہری چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو شالیمار چوک سے سرور روڈ، پنجاب سٹریٹ اور راشد منہاس روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا،اس دوران ہیوی ٹریفک کو موٹروے سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • عمران خان سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے،پی ٹی آئی کور کمیٹی

    عمران خان سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے،پی ٹی آئی کور کمیٹی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر، وکیل یا کسی بھی پارٹی رہنما کی ملاقات کرا دی گئی تو 15 اکتوبر کو احتجاج ملتوی کر دیا جائے گا-

    باغی ٹی وی: گزشتہ رات بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14 اکتوبر تک عمران خان سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے، سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق پریشانی لاحق ہے ڈاکٹر، وکیل یا کسی بھی پارٹی رہنما کی ملاقات کرا دی گئی تو احتجاج ملتوی کر دیا جائے گاملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

    پارٹی کے بعض اراکین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے باعث احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی جبکہ شہباز گل اور خالد خورشید سمیت دیگر اراکین نے احتجاج ملتوی کرنے کی مخالفت کی ، پارٹی قیادت اور سینیئر رہنماوں نے احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی ارکان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

  • پی ٹی آئی کی  ڈی چوک پر احتجاج کی کال،پولیس کے  مختلف رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

    پی ٹی آئی کی ڈی چوک پر احتجاج کی کال،پولیس کے مختلف رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کی کال دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی نے پنجاب میں احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شنگھائی کانفرنس تنظیم کے اجلاس کے دوران 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا عالمی سربراہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے اور اس دوران اسلام آباد میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں جمعہ کے روز پی ٹی آئی نے 14 تاریخ کو لاہور میں احتجاج مؤخر کرتے ہوئے 15 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کیا۔

    جس پر راولپنڈی پولیس نے 7 کارکنوں کو حراست میں لے لیا جبکہ رات بھر مختلف رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے لیکن قیادت روپوش ہوگئی،پولیس نے گزشتہ رات پی ٹی آئی رہنماراجہ بشارت، سابق ایم پی اے وحید قاسم، عارف عباسی، راشد حفیظ کے گھروں پر چھاپے مارے، اس دوران پولیس نے 7 کارکنوں کو حراست میں لےلیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ ہے، احتجاج یا ریلی کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ شنگھائی اجلاس کی وجہ سے راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہےپولیس نے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی شہریار ریاض کے گھر بھی چھاپہ مارا لیکن شہریار ریاض گھر پر نا ہونے کے باعث گرفتار نہ ہوسکے۔

  • ، ہم کسی طور نہیں چاہتے کہ احتجاج ہو لیکن ہمیں مجبور نہ کریں  ،اسد قیصر

    ، ہم کسی طور نہیں چاہتے کہ احتجاج ہو لیکن ہمیں مجبور نہ کریں ،اسد قیصر

    اسلام آباد :شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کی احتجاج کی کال سے متعلق اسد قیصر نے کہا کہ 15 اکتوبر کو احتجاج ابھی طے نہیں ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی :پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرنے کہا کہ جو مہمان ہیں، پاکستان کے مہمان ہیں، ہم کسی طور نہیں چاہتے کہ احتجاج ہو لیکن ہمیں مجبور نہ کریں ہمارے خلاف کریک ڈاؤن روکا جائے، یہ ملک ہمارا ہے، ہم یہاں امن چاہتے ہیں-

    جبکہ مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کی احتجاج کی کال بلیک میلنگ کی کوشش ہے اپوزیشن دیکھتی ہے کہ کس موقع پر ان کی آواز سنی جائے گی۔

    تمام تر حکمت علی تیار ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے پنجاب میں احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شنگھائی کانفرنس تنظیم کے اجلاس کے دوران 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ہدایت دی گئی کہ نچلی ترین سطح تک تمام تنظیمی ذمہ داران اور ونگز ڈی چوک احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں 15 اکتوبر کو ڈی چوک کے احتجاج کی تیاریوں کے پیشِ نظر پنجاب کے اضلاع میں احتجاج کی منسوخی کا اعلان کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں ایک طویل عرصے ایک اہم انٹرنیشنل اجلاس ہو رہا ہے جس میں ایک درجن سے زیادہ ممالک کے صدور اور وزرا اعظم شریک ہو رہے ہیں اس کے علاوہ تقریبا 900 وفود اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔ علاوہ ازیں تقریبا 200 انٹرنیشنل میڈیا ارکان بشمول بھارتی میڈیا موجود ہونگے۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم  اجلاس، وزیراعظم کا انتظامات کا جائزہ

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم کا انتظامات کا جائزہ

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنوینشن سینٹر کا دورہ کیا ہے

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کو چیئرمین سی ڈی اے، وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلی حکام بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہاںِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا.

    دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسلز کی جا رہی ہیں ،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جاری کردہ پلان کے مطابق روٹ لگائے جائیں گے ،چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہیکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں . ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے اسلام آباد پولیس کے ریڈیو ایف ایم 92.4 کو سنتے رہیں یا پکار 15 پر رابطہ کریں ،کامیاب ایس سی او کے انعقاد میں ہمارے معاون بنیں ،

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں افغانستان شامل نہیں ہو گا۔

    ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات

    "شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان

    پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کو اسلام آباد پر حملے کی دھمکی، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش

    اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری

    وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں چین، روس، بھارت، وسطی ایشیائی ریاستوں اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس پاکستان کے لیے سفارتی طور پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس میں خطے کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن میں اقتصادی ترقی، سکیورٹی تعاون اور علاقائی استحکام کے امور شامل ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کانفرنس کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر کارروائیاں کریں گے۔ سڑکوں پر گشت، داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹس، اور اہم مقامات پر سکیورٹی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔اس کانفرنس میں بھارت کی شرکت بھی عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات میں کشیدگی رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی نمائندے کی شرکت کی تصدیق کی جا چکی ہے، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کے نئے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔

  • ایس سی او اجلاس :پمز  اسپتال کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ

    ایس سی او اجلاس :پمز اسپتال کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران پمز انتظامیہ نے اسپتال کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کرلیا-

    باغی ٹی وی : پمز انتظامیہ نے تمام ڈیپارٹمنٹس کے لیے سرکل جاری کردیا، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،اسپتال میں ہائی الرٹ 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک نافذ رہے گاشفٹ اسٹاف، ایمرجنسی اسٹاف، کلینیکل ڈیپارٹمنٹس کو ہنگامی روسٹر تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

    سرکلر کے مطابق جنرل سرجری، نیورو سرجری، آرتھوپیڈک، کارڈیالوجی، کریٹیکل ایریا اور ایمرجنسی میں اسٹاف کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، عملے کی جانب سے دی گئی چھٹیوں کی کسی درخواست پر عمل نہیں کیا جائے گاڈائریکٹر ایمرجنسی پمز ڈاکٹر شرجیل ظہیر کو ہائی الرٹ کے دوران فوکل پرسن مقررکردیا گیا۔

    دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 دن عام تعطیل کی منظوری دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    جڑواں شہروں میں تین دن کی تعطیل کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14،15،16 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی،عام تعطیل کا اعلان شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کی منظوری وزیراعظم نے دی ہے۔

  • بھارت پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم  کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا

    بھارت پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا

    اسلام آباد: بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی اسلام آباد میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا،ایس سی او سمٹ 15 ،16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی-

    باغی ٹی وی : بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پریس کانفرنس میں اس پیشرفت کی تصدیق کی، انہوں نے کہا کہ جے شنکر 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ایس سی او سربراہی اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سربراہی اجلاس کے لیے مدعو کیا تھا پاکستان کے پاس شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی چیئرمین شپ ہے اور اس حیثیت میں رواں ماہ دو روزہ ایس سی او سربراہان حکومتوں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

    ٹربیونل تبدیلی کیس:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے اور دلائل کیلئے …

    بھارت، چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان پر مشتمل ایس سی او ایک بااثر اقتصادی اور سیکورٹی بلاک ہے جو بین الاقوامی بین الاقوامی تنظیموں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے اس اہم علاقائی گروپ کے حصے کے طورپر پاکستان اور بھار ت دونوں سربراہی اجلاس منعقد کر سکتے ہیں۔ اس اہم علاقائی گروپ کے حصے کے طور پر پاکستان اور بھارت دونوں سربراہی اجلا س منعقد کر سکتے ہیں، بھارت نے گزشتہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کی تھی جس کا اہتمام ورچوئل موڈ میں کیا گیا تھا، اور اس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی۔

    ڈی چوک احتجاج: اڈیالہ جیل کا قیدی پاکستان میں جلاؤ گھراؤ اور مار دھاڑ …

  • ایس سی او کا سالانہ اجلاس،بھارت کی پاکستان کو بھی دعوت

    ایس سی او کا سالانہ اجلاس،بھارت کی پاکستان کو بھی دعوت

    بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سالانہ سربراہی اجلاس 4 جولائی کو ہوگا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی وزارت خارجہ کےمطابق ایس سی او کا سالانہ سربراہی اجلاس ورچوئل فارمیٹ میں ہوگا جس میں چین، پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کو مدعو کیا گیا ہے ایران، بیلاروس اور منگولیا کو مبصر جبکہ ترکمانستان کو بطورمہمان مدعو کیا گیا ہے اقوام متحدہ اور آسیان سربراہان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

    پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے شہری کو لٹنے سے بچا لیا

    واضح رہے کہ رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نےشرکت کی تھی۔

    دوسری جانب ہندوستان نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 4 جولائی کو آن لائن منعقد ہو گا اور غیرملکی شخصیات کو ذاتی حیثیت میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے منگل کواعلان کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 22 واں سربراہی اجلاس ’ورچول فارمیٹ‘ میں منعقد ہوگاجس کی سربراہی وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ تاہم وزارت نے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے-

    وزیراعلی سندھ کے فضائی اخراجات پر 10 کروڑ سے زائد روپے خرچ ہوئے

    چین اور روس کی قیادت نے دہلی میں ستمبرمیں ہونےوالے جی20 اجلاس میں شرکت کرنی ہےاگرممبرممالک کے سربراہان کو ذاتی حیثیت میں مدعو کیا جاتا تو روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا یوکرین پر حملے کے بعد ہندوستان کا پہلا دورہ ہوتا۔ اسی طرح پاکستان اور چین کی قیادت کی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کا بھی امکان تھا جن کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔

    اس اجلاس کا عنوان ’ٹوورڈز اے سکیور ایس سی او‘ ہے جس کا مطلب سکیورٹی، معیشت و تجارت، رابطہ کاری، خود مختاری کا احترام اور ماحولیات ہے وزارت خارجہ کے مطابق ’انڈیا تنظیم میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    اپنی محبوبہ کو چاقو اور پتھر مار کر قتل کرنیوالا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے …

  • سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)  میں شمولیت اختیار کرلی،چینی صدر کے دورہ سعودی عرب میں سعودی عرب کی ایس سی او میں شمولیت پر تبادلہ خیال ہواتھا۔

    باغی ٹی وی: سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی کابینہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کی منظوری دےدی ہے سعودی عرب نے ڈائیلاگ پارٹنر کی حیثیت سے تنظیم میں شمولیت کی ہے جو مکمل رکنیت کی طرف پہلا قدم ہے۔

    سعودی عرب نے ایس سی او میں ڈائیلاگ پارٹنر کا درجہ ملنے سے متعلق یادداشت کی منظوری دی ہے، جس سے ریاست شنگھائی تعاون تنظیم میں مذاکراتی شراکت دار بن جائے گی امریکی تحفظات کے باوجود سعودی عرب چین کے ساتھ طویل مدت شراکت داری کا خواہاں ہے۔

    واضح رہے کہ ایس سی او ایک سیاسی اور سیکیورٹی تنظیم ہے جس میں یورپ اور ایشیا کے ممالک شامل ہیں یہ تنظیم 2001 میں روس، چین اور سابق سوویت ریاستوں نے قائم کی تھی ایران بھی پچھلے سال ایس سی او میں شمولیت اختیار کرچکا ہے ایس سی او میں چین، روس، پاکستان، بھارت اور وسط ایشیائی ممالک شامل ہیں۔

    چینی صدر شی جن پنگ نے پچھلے دسمبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، اس دوران عرب ریاست کے ایس سی او میں شامل ہونے پر بات چیت کی گئی تھی سعودی عرب کو ایس سی او میں مذاکراتی شراکت دار کی حیثیت حاصل ہونا مکمل رکنیت کی طرف پہلا قدم ہے قبل ازیں سعودی کمپنی آرامکو نے گزشتہ روز چین میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کیا تھا۔