Baaghi TV

Tag: ایف آئی اے

  • رضوان رضی کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا،صحافیوں کا احتجاج

    رضوان رضی کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا،صحافیوں کا احتجاج

    صحافی و اینکر رضوان رضی کو ایف آئی اے نے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا

    رضوان رضی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کو بھجوایاگیا نوٹس شیئر کیا،رضوان رضی کو عدلیہ کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے پر طلب کیا گیا ہے،رضوان رضی کو 26 جولائی کو ایف آئی اے لاہور آفس میں طلب کیا گیا ہے،رضوان رضی نے ایکس پر کہا کہ احباب کے توجہ دلانے پر ذاتی معلومات چھپا کرکے دوبارہ اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔ یکجہتی کے لئے پوسٹ کرنے والے احباب بھی اس پر توجہ رکھیں ۔

    ممتاز صحافی و قانوندان میاں داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ سینئر صحافی رضی دادا کو ایف آئی اے کی طرف سے عدلیہ کی توہین پر جاری کردہ نوٹس قابل مذمت ہے۔ سمجھ نہیں آتی کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود حکومتی ایجنسیوں کو توہین عدلیہ پر اتنی تکلیف کیوں ہوتی ہے کہ ہر مرتبہ صحافیوں بالخصوص رضی دادا جیسے صحافیوں کو ہی ٹارگٹ کیا جاتا ہے؟اگر عدلیہ کو عدالت کے کسی بھی عدالتی فیصلے یا انتظامی حکم پر کسی شہری کی تنقید، سخت تنقید، سخت ترین تنقید توہین توہین لگتی ہے تو اخلاقی ہمت کر کے توہین عدالت کا براہ راست نوٹس جاری کریں تاکہ شہریوں اور بالخصوص صحافیوں کو بھی پتہ چلا کہ عدلیہ مضبوط ادارہ ہے یا ایک کمزور ترین ادارہ ہے جو ہر مرتبہ ایف آئی اے، پولیس کے پیچھے چھپ کر وار کرتا ہے۔

    اجمل جامی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ رضوان رضی کو ایک بار پھر ایف آئی اے نے یاد فرمایا ھے۔ افسوس ھے کہ الزام اب یہ لگا کہ آپ اعلی عدلیہ کے خلاف قابل اعتراض اور دھمکی آمیز مہم کا حصہ ہیں۔رضی صاحب کی سیاسی فکر یا تجزیاتی اپروچ سے اختلاف ہو سکتا ھے مگر یہ الزام اور پھر نوٹس تک کی کہانی ناقابل فہم ھے۔ اگر ایسا کچھ واقعی جناب نے ارشاد فرمایا تو وہ نظر سے نہیں گزرا۔ لیکن آس پاس دستیاب دیگر کھلم کھلے لب و لہجے انہیں یاد کیوں نہ آئے۔۔؟

    صحافی نوید چودھری نے ایکس پر لکھا کہ جناب رضوان رضی کو نوٹس جاری ہونے کے بعد زیادہ شدت سے لازم ہوچکا ہے کہ پارلیمنٹ ججوں کے تقرر کا از سر نو جائزہ لے ، پاشا سے فیض دور تک بھرتی کردہ چھانٹیوں کے مستحق ہیں ۔ ڈگریاں اور پراپرٹیاں چیک کراکے مقدمات چلائے جائیں ، توہین عدالت قانون فی الفور ختم کیا جائے

    صحافی محمد عاصم نصیر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ جو پسند ہو اسکو ہر طرح کی آزادیُ دے دو۔ وہ جن کے مرضی کپڑے اتار دیتے ہیں پگڑیاں اچھالتے ہیں ملک کو توڑنے میں مصروف عمل ہیں مگر انکو آزادی ہےاور جو دہائیوں سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں انکو نوٹسز پر نوٹس جاری کئے جاتے ہیں ہم رضوان رضی اور سعید چوہدری کو دبانےکے نوٹسز کی مذمت کرتےہیں

  • رؤف حسن کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    رؤف حسن کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کردیا گیا

    ایف آئی اے نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی ،پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ نے روف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالف کردی،لطیف کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو سیاسی جماعت کہاہے، حکومت تحریک انصاف کو دہشتگرد قرار دے رہی ہے، ماضی میں بےنظیر بھٹو، ذوالفقار بھٹو، فاطمہ جناح کو غدار کہاگیا، عمران خان کو غدار کہا جارہا، کسی کو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کا حق نہیں،حکومت تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوشش کررہی ہے، رؤف حسن کا میڈیا سیل سے کوئی تعلق نہیں ہے،
    تحریک انصاف پر پریشر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، نظریں عدلیہ پر ہیں کہ کیا انصاف کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے؟

    ڈیجیٹل دہشتگردی کا لفظ اب تحریک انصاف پر مسلّط کرنے لگے ہیں،لطیف کھوسہ
    وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے روف حسن کے خلاف درج مقدمہ کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کردی،لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشتگردی ایک نیا لفظ متعارف کروا دیا گیا ہے، ڈیجیٹل دہشتگردی کا لفظ اب تحریک انصاف پر مسلّط کرنے لگے ہیں، تحریک انصاف کے لاہور اسلام آباد میں سینٹرل دفاتر سیل ہے، اب روف حسن کو ڈیجیٹل دہشتگردی میں ملوث کرنے کی کوشش کررہے، سیکیورٹی اہلکار تحریک انصاف کا تمام ریکارڈ لے گئے ہیں، الیکشن کمیشن میں آج سماعت ہے، ہمارے امیدواروں کا ریکارڈ لے گئے ہیں،

    واٹر چلر بھی تحریک انصاف کے دفتر سے اٹھا کر لے گئے، ایسا معلوم ہورہا جیسے بھارت نے حملہ کردیا اور سب کچھ ساتھ لے گئے،لطیف کھوسہ
    رؤف حسن کے خلاف درج مقدمہ کی کاپی پی ٹی آئی وکلاء کو فراہم کردی گئی، وکیل صفائی علی بخاری روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ مقدمہ میں تحریر شدہ وقت پر وقوعہ ہواہی نہیں،لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک ملزم کے کہنے پر مقدمہ میں روف حسن کو نامزد کیاگیا، تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کی ڈیوائسزز موبائل ایف آئی اے کے پاس ہیں، واٹر چلر بھی تحریک انصاف کے دفتر سے اٹھا کر لے گئے، ایسا معلوم ہورہا جیسے بھارت نے حملہ کردیا اور سب کچھ ساتھ لے گئے،

    تحریک انصاف اور عمران خان سے زیادہ محب وطن کوئی نہیں،لطیف کھوسہ
    ایف آئی اے نے روف حسن کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی،وکیل صفائی نے روف حسن و دیگر تحریک انصاف کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی،لطیف کھوسہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے کا کبھی کسی سیکیورٹی ایجنسی نے تحریک انصاف کے خلاف موقف اختیار نہیں کیا، تحریک انصاف اور عمران خان سے زیادہ محب وطن کوئی نہیں،وکیل صفائی علی بخاری نے کہا کہ رؤف حسن کینسر کے مریض رہ چکےہیں، ایک پڑھی لکھی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں، ایف آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کیا تفتیش کی؟ کچھ بھی نہیں،

    بیرسٹر گوہرعلی خان کمرہ عدالت پہنچ گئے،وکیل علی بخاری نے کہا کہ جب کوئی ثبوت ہی نہیں تو دس دن کا ریمانڈ مانگنے کی کیا ضرورت ہے؟ کیا موبائل فون استعمال کرنا جرم ہے؟ کیا رؤف حسن نے کچھ ٹویٹ کیا؟رؤف حسن سے کوئی بم برآمد نہیں ہونا، سوشل میڈیا کی بات ہو رہی،سب کو معلوم ہے کیس کی کیا حیثیت ہے، صرف ذلیل کرنا مقصد ہے،

    رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی گئی ، عدالت پیشی کے وقت رؤف حسن خاموش رہے،بعد ازاں عدالت نے روف حسن سمیت دیگر ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا.دیگر تحریک انصاف کے مرد کارکنان کا بھی دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا، دو خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیج دیاگیا

    رؤف حسن سمیت 12 ملزمان کی طرف سے روزانہ ریاست مخالف بیانیہ بنایا جارہا ہے،مقدمے کا متن
    روف حسن اور گرفتار دیگر پی ٹی آئی کارکنان پر درج ایف آئی اے مقدمے کی کاپی منظر عام پر آ گئی ،پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اور میڈیا سیل کے 12 ممبران مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں،درج مقدمے کے مطابق ملزمان ریاست مخالف بیانیے بنانے میں ملوث ہیں، ملزمان روزانہ کی بنیاد پر اندرونی اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملکر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ملزمان کی طرف سے روزانہ ریاست مخالف بیانیہ بنایا جارہا ہے، ملزمان میں وقاص احمد، روف حسن، آفاق احمد علوی، حمید اللہ، زیشان فاروق شامل ہیں،ملزمان میں سید اسامہ، محمد رضوان،محمد رفیق،سید حمزہ بھی شامل ہیں،ملزمان میں خاتون کارکنان فرحت خالد، اقرا الیاس اور دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں.
    rauf fir

    واضح رہے کہ رؤف حسن کو گزشتہ روز اسلام آباد پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار کیا گیا تھا،رؤف حسن کی گرفتاری پر ترجمان وزارت داخلہ کا بیان سامنے آیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران روف حسن گرفتار ہوئے،پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے،جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے،

  • عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ، صنم جاوید کا جج سے مکالمہ

    عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ، صنم جاوید کا جج سے مکالمہ

    تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید عدالت پیش ہوئی.

    ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،صنم جاوید عدالت پیش ہوئی اور جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ، جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا، وکلاء آتے رہے، انہوں نے دلائل دیے، میں نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا،

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل پرسماعت ہوئی،ایف آئی اے نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے لی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت پیش ہوئے،عدالت نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

    عدالت پیشی کےموقع پر صنم جاوید کا کہنا تھا کہ میں جج صاحب کا شکریہ ادا کر کے آ رہی ہوں، انصاف کرنا آج مشکل ہے، آپ نے ہمت کر کے انصاف کیا،صنم جاوید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ بہت مسئلے ہیں، پی ٹی آئی کی جان چھوڑیں، نکلیں اس میں سے اور مسئلے حل کریں،

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی جانب سے صنم جاوید کو نوٹس بھجوایا گیا جو صنم جاوید کو موصول ہو گیا ہے،پنجاب حکومت نے 2 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے، لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صنم جاوید کو گوجرنوالہ مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا

    صنم جاوید کی کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اخلاقیات سے گری ہوئی ہیں، طیبہ راجہ

    صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے جلائیں،عظمیٰ بخاری

    صنم جاوید کو ضمانت کے بعد بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسد قیصر

    گوجرانوالہ،صنم جاوید عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ منظور

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    واضح رہے کہ صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا تھا تو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا تھا بعد ازاں ایف آئی اے نے رہا کیا تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا تھا بعد ازاں اگلے روز صنم جاوید کو بلوچستان پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو رہا کرنے اور بلوچستان منتقل نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ صنم جاوید جمعرات تک اسلام آباد رہیں گی اور کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گی،بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا.

  • ایف آئی اے کی کاروائی، بھیک مانگنے جانیوالے 8 مسافروں سے لاکھوں کے سگریٹ برآمد

    ایف آئی اے کی کاروائی، بھیک مانگنے جانیوالے 8 مسافروں سے لاکھوں کے سگریٹ برآمد

    ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر بڑی کاروائی،بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا
    لاکھوں مالیت کے سگریٹ اور ویلو بھی برآمد کر لئے گئے ،گرفتار مسافروں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں،ملزمان کا تعلق لودھراں اور ملتان سے ہے،ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ملزمان کے پاس فی کس 500 ریال سے بھی کم پیسے تھے،ملزمان عمرے کے حوالے سے بھی امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزمان کے سامان کی بھی تلاشی لی گئی،تلاشی کے دوران ملزمان کے سامان سے 900 سگریٹ بکس اور 70 ویلو کے پیکٹ برآمد کر لئے گئے،ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا

    بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

    بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

    دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

     بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

    بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

    بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

    لاہور ائرپورٹ پرکاروائی،جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ، 2 مسافر آف لوڈ
    دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن کی لاہور ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں،جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ، 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا،ملزمان کی شناخت سفیان سرور اور اسد والٹر کے نام سے ہوئی،ملزم سفیان سرور فلائٹ نمبر 9P-502 کے ذریعے وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہا تھا،ملزم کے پاسپورٹ پر پاکستان آمد اور یونان روانگی کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں۔جبکہ ملزم اسد والٹر فلائٹ نمبر GF-765 کے ذریعے اٹلی جا رہا تھا،ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 12 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ کارڈ حاصل کیا۔ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا

  • ایف آئی اے کی کامیابی، سنگین جرائم میں مطلوب 9 ملزمان  یو اے ای سے گرفتار

    ایف آئی اے کی کامیابی، سنگین جرائم میں مطلوب 9 ملزمان یو اے ای سے گرفتار

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی تاریخی کامیابی،خصوصی آپریشن کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 9 ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا گیا۔

    ملزمان کی گرفتاری انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی،گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان میں عرفان اصغر، فرحان نزاکت، ثمر عباس، نجیب اللہ، صدام حسین شامل ہیں،گرفتار ملزمان میں محمد رفیق، محمد ثاقب، محمد عثمان اور طارق محمود شامل ہیں،ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمے درج تھے۔ملزم طارق محمود گزشتہ 14 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا،جبکہ ملزم محمد رفیق کے خلاف سال 2011 میں مقدمہ درج ہوا تھا،ملزم نجیب اللہ سال 2014 جبکہ ملزم صدام حسین سال 2018 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا،دیگر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات سال 2020 سے 2023 کے دوران درج کئے گئے۔

    گرفتار ملزمان میں سیالکوٹ پولیس کو 3, ڈی جی خان پولیس کو 2 ملزمان مطلوب تھے۔جبکہ فیصل آباد، گجرانوالہ، پاکپتن اور بھکر پولیس کو 1،1 ملزم مطلوب تھا،ملزمان قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے جنہیں یو اے ای کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کو یو اے ای سے پاکستان منتقل کرنے کے لئے ٹیم روانہ کر دی گئی،گرفتار ملزمان کو لاہور ائرپورٹ پر پنجاب پولیس حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

  • لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی نہ ہو سکی، صنم جاوید ایک بار پھر گرفتار

    لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی نہ ہو سکی، صنم جاوید ایک بار پھر گرفتار

    لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت ملنے کے باوجود صنم جاوید کی ایک بار پھر رہائی نہ ہوسکی،صنم جاوید کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے.

    صنم جاوید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی دو ٹیمیں گوجرانوالہ پہنچی تھیں، صنم جاوید کو ایف آئی اے اسلام آباد نے گرفتار کیاہے، سخت سیکورٹی میں ایف آئی اے حکام صنم جاوید کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئے، صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے

    گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھاتاہم رہائی نہ ہو سکی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ درخواست گزار کو بار بار ایک ہی نوعیت کے مقدمے میں نامزد کرنا بدنیتی کا ثبوت ہے۔عدالت نے سخت الفاظ میں کہا کہ درخواست گزار کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرنے کا مقصد عدالتی نظام کو شکست دینا ہے۔ یہ رویہ قانون کی حکمرانی کے خلاف ہے۔اس فیصلے سے پی ٹی آئی کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوں کے خلاف ایک اہم مثال قائم ہوئی ہے۔ یہ فیصلہ سیاسی کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کے نظام میں اعتماد بحال کرنے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور گوجرانولہ نے جیل میں ہونے کے باوجود درخواست گزار کے نظر بندی کے احکامات جاری کیے، ڈپٹی کمشنرز کیخلاف سخت کارروائی کا کہتے لیکن عدالت بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارروائی نہیں کر رہی، جسمانی ریمانڈ دینے والی عدالتوں کو بھی ریمانڈ دیتے ہوئے آئین میں دیے بنیادی حقوق کو سامنے رکھنا چاہیے۔عدالت نے فیصلے کی کاپی جوڈیشل افسران، آئی جی اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کے پاس درخواست گزار کو مقدمے میں نامزد کرنے کے کوئی شواہد موجود نہیں، درخواست گزار کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیا گیا، درخواست گزار کو مقدمے سے فوری طور پر ڈسچارج کیا جاتا ہے، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے بیان دیا کہ صنم جاوید کے خلاف مزید کو ئی مقدمہ درج نہیں۔

    صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے جلائیں،عظمیٰ بخاری

    صنم جاوید کو ضمانت کے بعد بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسد قیصر

    گوجرانوالہ،صنم جاوید عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ منظور

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    واضح رہے کہ صنم جاوید گوجرانوالا کینٹ پولیس کو 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب تھیں جس پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا،گوجرانوالہ کے کیس میں ہی لاہور ہائیکورٹ نے رہائی کا حکم جاری کیا تھا، قبل ازیں سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کےتین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کی ضما نت منظور کر لی تھی، دونوں رہنماوں کے خلاف 9 مئی کے حوالے سے میانوالی میں تین مقدمات درج تھے۔

    قبل ازیں 2 اپریل کو تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید اورعالیہ حمزہ میانوالی ہنگامہ آرائی کیس میں بھی گرفتارکیا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ 9 اور10 مئی کے چار مقدمات میں تحریکِ انصاف کی دونوں خاتون رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا۔

    سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

     بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

    واضح رہے کہ صنم جاوید بھی جیل میں ہیں، صنم جاوید کی ضمانت ہوتی ہے تو کبھی انہیں نظر بندتو کبھی دوبارہ کسی اور مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، صنم جاوید کی کئی مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے تا ہم عدالت سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے,آٹھ نومبر کو پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا،20 اکتوبر کو بھی تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید خان اور ان کی ساتھی خواتین کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملنے کے بعد ان کے جیل سے باہر نکلتے ساتھ ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا،25 ستمبر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور دیگر خواتین کو پھر سے گرفتار کرلیا تھا،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • غیرملکیوں کو  پاکستانی پاسپورٹ جاری پر دوافسران  گرفتار

    غیرملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری پر دوافسران گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے کاونٹرٹیرارزم ونگ نے غیرملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں پاسپورٹ آفس کے دوافسران کو گرفتارکرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق غیر ملکیوں کو 294 پاکستانی پاسپورٹ اجراء کے معاملے پر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ کراچی نے کارروائی کی جس کے دوران غیر ملکیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکیا گیا گرفتار ملزمان میں فرید شاہ اور نصرت علی شامل ہیں، ملزم فرید شاہ پاسپورٹ آفس میں بطورسپریڈنڈنٹ جبکہ ملزم نصرت علی پاسپورٹ آفس کا سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم فرید شاہ مجموعی طور پر 63 غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث ہے جبکہ نصرت علی نے مجموعی طور پر 231 افغان شہریو ں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئے،ملزمان کو کراچی سے گرفتارکیا گیا، ان کے خلاف 2 مقدمات درج تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے، ملزمان کا 4روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

    عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعظم

    علاوہ ازیں بلوچستان کے بروری روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہ ہوا ہے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بروری روڈ کلی ابراہیم زئی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیادستی بم حملہ کسی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش کیلیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے،دستی بم حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔

    پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایئر کنڈیشن پبلک واش رومز کا افتتاح

  • قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

    قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

    اسلام آباد: بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے والی ملزمہ گرفتار

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل راولپنڈی نے بڑی کاروائی میں انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمہ کو چھاپہ مار کاروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمہ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ہے، ملزمہ نے معصوم شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، ملزمہ پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گی تھی، ملزمہ کے خلاف متعدد مقدمات اور انکوائریاں درج ہیں، ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے –

    قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

    کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار

    ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کاروائی ،سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی، ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کو بلیو نوٹس کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے یو اے ای فرار ہونے کی کوشش کی، ملزم شمس عارف کو لاہور ائرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا،ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب ہے، ملزم کے خلاف تھانہ کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھ، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے بلیو نوٹس جاری کیا تھا، ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزم کو بعد ازاں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن لاہور کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی-

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ و ہنڈی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں عباد، شفیع اللہ، کریم اور فرہاد شامل ہیں جنہیں طورخم سے گرفتار کیا گیا، چھاپے کے دوران ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار

    ترجمان کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 382600 افغانی اور 11 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث  پیسکو   افسر   گرفتار

    کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار

    پشاور: کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو کے افسر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے ایک بڑی کارروائی میں پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے ایس ڈی او کو گرفتار کرلیا، جو کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث تھا، ملزم وسیم احمد نوشہرہ میں بطور ایس ڈی او تعینات تھا،ملزم نے دوران تعیناتی نوشہرہ میں واقع عثمان زادہ نامی صابن فیکٹری کے مالک کی بجلی چوری میں معاونت کی اور بجلی چوری کے عوض کروڑوں روپے کی رشوت وصول کی۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی معاونت سے ہونے والی بجلی چوری سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ،ملزم کو پیسکو ایم اینڈ ٹی آفس پشاور سے گرفتار کیا گیا ، جس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ایف آئی اے نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

  • مبینہ منی لانڈرنگ،جنرل ر باجوہ کے قریبی عزیز پھر ایف آئی اے میں طلب

    مبینہ منی لانڈرنگ،جنرل ر باجوہ کے قریبی عزیز پھر ایف آئی اے میں طلب

    ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے قریبی عزیز صابر حمید عرف مٹھو کے کیس کو ری اوپن کردیا،

    صابر حمید کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 27 جون کو پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا، صابر حمید کو طلبی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دس سال کا زمین کی خریدوفروخت کا ریکارڈ ہمراہ لائیں،فیملی کی جانب سے کی گئی خریدوفروخت کا بھی ریکارڈ ہمراہ لائیں،سرکاری محکموں کو فروخت کی گئی زمینوں کے ریکارڈ بھی ہمراہ لائیں،صابر حمید کے خلاف گزشتہ برس 2023 میں منی لانڈرنگ کی انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا صابر حمید کو اس وقت بھی طلب کیا گیا تھاتاہم بعد ازاں انکوائری بند کر دی گئی تھی اب انکوائری دوبارہ ری اوپن کر دی گئی ہے

    27 اکتوبر 2023 کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے صابرحمید کے خلاف انکوائری بند کردی تھی، ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء نے انکوائری بند کرنے کا مراسلہ جاری کیا تھا اور ایف آئی اے نے صابر حمید کو نوٹس جاری کرکے 23 اکتوبر کو طلب کیا تھا اور وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

    ایف آئی اے نے چوہدری اشرف گُھرکی اور حامد مشتاق کو بھی طلب کیا ہے،اینٹی کرپشن نے تینوں کو 26 جون جبکہ ایف آئی اے نے صابر حمید اور اشرف گھرکی کو 27 جون ، حامد مشتاق کو 28 جون کو طلب کیا۔ایف آئی اے کی جانب سے تینوں افراد کو منی لانڈرنگ الزامات کے تحت جاری انکوائری میں طلب کیا گیا،تینوں پر غیر قانونی طور پر سرکاری اداروں کو زمین کی خریدو فروخت کا بھی الزام ہے۔

    آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

    ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

    ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

    آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی