Baaghi TV

Tag: ایف آئی اے

  • ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے کا الزام، علیمہ خان کی طلبی کا ایک اور نوٹس جاری

    ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے کا الزام، علیمہ خان کی طلبی کا ایک اور نوٹس جاری

    عمران خان کی بہن علیمہ خان کو انسداد دہشت گردی ونگ ایف آئی اے نے بھی نوٹس جاری کر دیا

    وزرات داخلہ کی شکایت پر علیمہ خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، علیمہ خان کو چھ فروی کو سی ٹی ڈبلیو میں طلب کیا گیا ہے،علیمہ خان پر ریاست کے خلاف نفرت انگریز تقاریر کرنے کا الزام ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف بیانیہ پھیلایا جارہا ہے۔ اداروں کو متنازع کرنےکا بھی الزام عائد کیا گیا ہے،علیمہ خان پر نوٹس انکوائری نمبر 4/24 کے لیے 160سی آر پی سی کے تحت جاری کیاگیا ہے،علیمہ خان کو تحقیقات کے لئے چھ فروری دن گیارہ بجے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے

    قبل ازیں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کو کل نوٹس جاری کرتےہوئے آج طلب کیا تھا،علیمہ خان کیخلاف فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے سائبر کرائم کے نتیجے میں انکوائری کا نوٹس جاری کیا گیا،علیمہ خان کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دیا گیا،علیمہ خان کیخلاف انکوائری کا حکم دھمکیاں، معاشرے میں انتشار پھیلانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں کیا گیا،ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا علیمہ خان 3 فروری 2024ء کو صبح گیارہ بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں ،عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے

    جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

    عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

  • جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی بڑی کاروائیاں،ڈائریکٹر کے پی زون نثار تنولی کی ہدایت پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

    جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے گرفتار ملزمان میں شمس الرحمان اور شفیع اللہ شامل ہیں، ملزمان جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث تھے۔ انسپیکٹر عمران وزیر کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے ملزم شفیع اللہ کو سوات جبکہ ملزم شمس الرحمان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور سعد اللہ خان نے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں،چھاپہ مار ٹیمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    وزیر اعظم بن کر بلوچستان کے لاپتا افراد کا مسئلہ حل کروں گا۔بلاول

    ”مچھ“ میں سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گرد جہنم واصل 

    بھارت کا بلوچ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب 

    بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

  • عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا

    عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا

    ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کو کل طلب کر لیا
    علیمہ خان کو سائبر کرائم انکوائری کا نوٹس جاری کر دیا گیا،علیمہ خان کیخلاف فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے سائبر کرائم کے نتیجے میں انکوائری کا نوٹس جاری کیا گیا،علیمہ خان کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دیا گیا،علیمہ خان کیخلاف انکوائری کا حکم دھمکیاں، معاشرے میں انتشار پھیلانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں کیا گیا،ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا علیمہ خان 3 فروری 2024ء کو صبح گیارہ بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں ،عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے

    جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

    عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

  • ایف آئی اے کا مونس الٰہی کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹرپول سے رابطہ

    ایف آئی اے کا مونس الٰہی کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹرپول سے رابطہ

    لاہور : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مونس الہیٰ کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔

    باغی ٹی وی : اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور کی مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے لاہور نے ملزم مونس الہیٰ کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔

    اس سے قبل سپیشل جج سنٹرل کورٹ لاہور نے ملزم مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے مونس الٰہی متعدد مرتبہ عدالت اور ایف آئی اے کے جاری کردہ نوٹسوں کو پس پشت ڈالتے رہے اور شامل تفتیش ہونے سے گریزاں رہے۔

  • نئے ڈی جی ایف آئی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    نئے ڈی جی ایف آئی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نئے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد آمد پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور افسران سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ اور سائبر کرائمز چیلنجز کو کنٹرول کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہوگی، سوشل میڈیا پر جعلی، قابل اعتراض اور نفرت آمیز مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گ۔

    احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کیساتھ فرائض کی ادائیگی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی، بدعنوانی، لاپرواہی میں ملوث افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    بیلٹ پیپرز کی ڈیلوری کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہو چکا ہے،الیکشن کمیشن

    واضح رہے کہ چند روز قبل کابینہ کی جانب سے احمد اسحاق جہانگیر کی تعیناتی کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اس سے قبل احمد اسحاق جہانگیر ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

    گھریلو تشدد کے الزامات، اینکر پرسن اشفاق اسحق ستی معطل

    پی ٹی آئی نے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں

  • پی ٹی آئی کے بیرون ملک مقیم  کارکنوں نے  پاکستان کیخلاف نیا محاز کھول لیا

    پی ٹی آئی کے بیرون ملک مقیم کارکنوں نے پاکستان کیخلاف نیا محاز کھول لیا

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف ایک نیا محاذ کھولنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے لیے پی ٹی آئی کے بیرون ملک مقیم اراکین اور مختلف اداکاروں نے فنڈز فراہم کیے ہیں اس مبینہ منصوبے کے بنیادی مقاصد، سفارتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذریعے پاکستان پر دباؤ بڑھانا شامل ہے حتمی مقصد حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عالمی دباؤ ڈال کر پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کے لیے مراعات حاصل کرنا ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس منصوبے میں پروپیگنڈا کی کوششوں کے ذریعے 9 مئی کو جھوٹے فلیگ آپریشن کا الزام لگا کر مسلح افواج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا بھی شامل ہے، ذرائع کے مطابق اس کا مقصد 8 فروری کے انتخابات کو متنازعہ بنانا اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کو بڑھانا ہے۔

    ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے، ایف آئی اے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، جس کے شواہد مبینہ طور پر فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) جیسے اداروں کے پاس پہنچ چکے ہیں-

    مزید برآں، ایف آئی اے ذرائع کا الزام ہے کہ پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف قراردادیں امریکی ایوان نمائندگان اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ماضی میں بھی اسی طرح کے مقاصد کے حصول کے لیے پیش کی جا چکی ہیں، کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بیانیے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نئی رپورٹ بین الاقوامی فوجداری عدالت برائے تحقیق اور پالیسی (ICCRP) میں پیش کیے جانے کے عمل میں ہے۔

    منصوبے کے ایک حصے کے طور پر، مبینہ طور پر پاکستانی حکومت اور افواج کے کردار کو منفی انداز میں پیش کرنے کے لیے ایک متعصب دستاویزی فلم تیار کی گئی ہے، جس کی جلد ریلیز کا منصوبہ ہے۔ مزید برآں، ایسے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کا مقصد امریکی اور مغربی میڈیا میں اسپانسر شدہ مضامین کی اشاعت کے ذریعے پاک فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو نشانہ بنانا ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کو جھوٹا فلیگ آپریشن ثابت کرنے کے لیے مزید لابیسٹ فرموں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حتیٰ کہ من گھڑت کہانی میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران کے نام بھی شامل ہیں۔ مبینہ طور پر اس منصوبے میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) پر ایف بی آئی کی رپورٹ شائع کرنے کے ارادے سے پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کو دھمکیاں دینے کا الزام لگانا شامل ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، ان پیش رفت کے درمیان سوشل میڈیا پر "آپریشن گولڈ سمتھ” کے حوالے سے باتیں گردش کر رہی ہیں۔ خبروں اور تجزیوں کی اشاعت کو "آپریشن گولڈ سمتھ” کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں ایف آئی اے نے "آپریشن گولڈ سمتھ پلس” کے مشتبہ سودوں کے ذریعے کئی افراد کے خلاف اہم شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف ایک منظم اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ مہم شروع کی گئی ہے مختلف بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس، جن میں دی انٹرسیپٹ، دی اکانومسٹ، نیویارک ٹائمز، الجزیرہ، بی بی سی اردو، اور دیگر شامل ہیں، مبینہ طور پر اس رپورٹ کردہ اقدام کے حصے کے طور پر پاکستان مخالف مضامین شائع کر چکے ہیں۔

  • سوشل میڈیا پرعدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات  ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے،مرتضیٰ سولنگی

    سوشل میڈیا پرعدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے،مرتضیٰ سولنگی

    اسلام آباد : نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرعدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات قانون کے مطابق ہوئی ہیں اور ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی وی ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عدلیہ کےخلاف مہم کےخلاف جےآئی ٹی بنائی گئی، 100 کے قریب انکوائریز ہوچکی ہیں، ہم آئین اورعدالتوں کا احترام کرتے ہیں، اب تک کی کارروائی قانون کےمطابق ہوئی، تنقید کو تہذیب کے دائرے میں رکھیں، بہتان تراشی اور تذلیل سے اجتناب کرنا چاہئے، جےآئی ٹی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے، قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے، کسی کو نوٹس دینا متعلقہ اداروں کا اختیار ہے، ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔

    امریکہ میں بھارت سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے وفاقی حکومت نے تحقیقات کے لیے 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی،اس حوالے سے وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ کمیٹی کے سربراہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ ہوں گے، اس کے علاوہ تحقیقاتی کمیٹی میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے نمائندے اور ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے جبکہ پی ٹی اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا، جے آئی ٹی میں شامل آئی بی اور آئی ایس آئی کا نمائندہ گریڈ 20 کا افسر ہوگا۔

    کراچی کے نوجوان کو دوستی کا بھرم رکھنا چاہئے ،سعد رفیق

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ج جے آئی ٹی ملزمان کی شناخت کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات دے گی آئی ٹی سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مذموم مہم چلانے والوں کا پتہ لگائے گی اور مذموم مہم چلانے والوں کو عدالت میں پیش کرکے چالان پیش کرے گی جبکہ عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف متعلقہ عدالتوں میں مقدمات چلیں گے، جے آئی ٹی 15 دن میں ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو دے گی۔

    پی ٹی آئی کی لاہور، کراچی ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں ،درجنوں …

  • 35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر پیشرفت

    35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر پیشرفت

    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کاروائی،35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر پیشرفت سامنے آئی ہے

    ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد صائم سلطان کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں زاہد اقبال اور تبارک حسین شامل ہیں،ملزمان کو دینہ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث تھے۔ملزمان نے چین کا ویزا حاصل کرنے کے لئے جعلی کمپنیوں کے نام سے دستاویزات تیار کیں۔ملزمان چین سے ہانگ کانگ بارڈر پار کرنے میں بھی ملوث تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان انسانی سمگلروں کے ساتھ رابطے میں رہے تھے۔گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید چھاپہ مار کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔تحقیقاتی ٹیم میں سب انسپیکٹر ہادی پرستان، بلال عباسی، اے ایس آئی نعمان احمد اور ولیم شہزاد شامل ہیں،

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا جس کے بعد کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے

    قطر ایئرویز کے پائلٹ کی دہلی سے دوحہ کی پرواز میں موت

  • پشاور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    پشاور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    پشاور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کی گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے دھندے میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی، گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے کے مطابق کوہاٹ روڈ پر کارروائی کے دوران گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار کیا گیا، ملزم شعیب میڈیکل ٹیکنیشن ہے اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا تھا ، ابتدائی تفتیشن کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ڈاکٹرز بھی ملوث ہیں، ملزمان پرائیوٹ اسپتالوں میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کرتے تھے، ملزم کے موبائل فون سے ڈونرز کے حوالے سے بھی اہم معلومات حاصل کر لی گئیں، گرفتار ملزم سے تفتیش کر کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

    آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی

    دوسری جانب ایف آئی اے انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عرب امارات سے گرفتار کرلیا،ایف آئی اے انٹرپول نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے سمیت سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عرب امارات سے گرفتار کرلیا ہے۔

    ن لیگ کے لاہور کی 12 نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل،سردار ایاز صادق شامل …

    ترجمان ایف آئی کے مطابق گرفتار ملزم محمد کاشف پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، جسے یو اے ای سے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے،ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا، اور ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کیا تھا، ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

    لیگی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • ایف بی آر نے ایف آئی اے  کے ہدف سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

    ایف بی آر نے ایف آئی اے کے ہدف سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک ماہ میں ایک کھرب روپے سے زائد کے ٹیکس جمع کرنےکا ریکارڈ بنالیا۔

    باغی ٹی وی :فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا ہدف حاصل کرلیا ہے، ایف بی آر کے مطابق دسمبر 2023 کے دوران 1021 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے، دسمبر میں جاری 38 ارب روپےکے ریفنڈز ایڈجسٹ کرنے کے بعد خالص محصولات کی وصولی984 ارب روپےرہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےرواں مالی سال2023-24 کی پہلی ششماہی میں 4468 ارب روپےکی ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کرلیں، دسمبر میں ریکارڈ 1021 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔

    جولائی تا دسمبر کےلیے ٹیکس وصولیوں کاہدف 4425 ارب روپے رکھا گیا تھاپہلی ششماہی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 4468 ارب روپے رہی ہیں جو ہدف سے 43 ارب روپے زائد ہیں ایف بی آر کا کہنا ہےکہ براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کے تناسب میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی، مالی سال کی پہلی ششماہی میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ بڑھ کر 49 فیصد ہوچکا ہے، صرف دسمبر کے مہینے میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال پہلی ششماہی کے دوران براہ راست ٹیکسز کی مد میں 41 فیصد اضافہ ہوا ٹیکس دہندگان کے مسلسل تعاون اور درست ڈیکلیریشنز کے بغیر یہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا تھا۔