Baaghi TV

Tag: ایف آئی اے

  • ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کا نائب قاصد گرفتار

    ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کا نائب قاصد گرفتار

    ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک میں ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کے نائب قاصد کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق فراڈ میں ملوث بینک کے 3 افسران نے ملی بھگت سے آر ٹی سولوشن نامی ایک کمپنی بنا کر ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کرائی، مذکورہ کمپنی کا سربراہ پی آئی اے کے نائب قاصد کو بنایا گیاغبن شدہ رقم پہلے جعلی کمپنی اور بعد میں بینکر کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کی جاتی رہی، ملزمان نے بیرون ملک دوروں کے لیے سوا کروڑ روپے کے فضائی ٹکٹس بھی بنوائے۔

    ایف آئی اے کے مطابق،ملزمان نے کروڑوں روپے اپنے اہل خانہ کے نام پر بھی منتقل کیے، گرفتار ملزمان میں بینک کا اے آئی ہیڈ سید عظیم الشان اور پی آئی اے کا ڈیلی ویجز ملازم کاشان شامل ہیں،ایف آئی اے کی جانب سے اکاؤنٹس منجمد کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔

    وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

    خیبرپختونخوا حکومت کی مختلف حکمتِ عملیوں نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا،رپورٹ

    اسرائیلی حملہ: وزیراعظم ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے، محمد بن سلمان کی آمد بھی متوقع

  • ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی اور کوئٹہ سےحوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی اور کوئٹہ سےحوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے کراچی اور کوئٹہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    کراچی میں اسٹیڈیم روڈ اور شرف آباد میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار افراد حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے 72 لاکھ روپے نقدی، 3 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی کے شواہد برآمد ہوئے۔دوسری جانب کوئٹہ میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 3 کروڑ 30 لاکھ (33 ملین) ایرانی کرنسی، 2 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار افراد بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہیں جو افغانستان، دبئی اور آسٹریلیا میں حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی ترسیل کرتے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے، گھر کے باہر گاڑی اور ٹینک نذرِ آتش

  • ایف آئی اے کے نام پر جعلی ایف آئی آرز کا انکشاف

    ایف آئی اے کے نام پر جعلی ایف آئی آرز کا انکشاف

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام سے واٹس ایپ پر جعلی اور من گھڑت ایف آئی آرز بھیج کر عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔

    ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان جعلی ایف آئی آرز میں شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں نامزد کر کے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے اس کے علاوہ، یہ عناصر فرضی نام اور جعلی شناخت استعمال کر کے خود کو ایف آئی اے کے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ان پیغامات میں ’’سائبر کرائمز‘‘ اور ’’دہشت گردی‘‘ جیسے سنگین الزامات لگا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو کہ سراسر غیر قانونی اور قابل گرفت اقدام ہے ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ ادارہ کسی بھی شہری کو واٹس ایپ یا سوشل میڈیا کے ذریعے اس نوعیت کا پیغام نہیں بھیجتا۔

    عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو اس قسم کا مشکوک پیغام یا رابطہ موصول ہو تو فوری طور پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی میں شکایت درج کروائیں، جو سائبر کرائم کی تحقیقات کی مجاز اتھارٹی ہے۔

    ایف آئی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے فراڈ سے ہوشیار رہیں، کسی بھی مشتبہ فرد سے ذاتی یا مالیاتی معلومات شیئر نہ کریں۔ مزید معلومات اور مدد کے لیے ایف آئی اے کی ہیلپ لائن 1991 پر رابطہ کریں۔

  • کرپشن اور انسانی اسمگلنگ، سابق سرکاری افسر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    کرپشن اور انسانی اسمگلنگ، سابق سرکاری افسر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    لاہور:ایف آئی اے سرگودھا سرکل نے کرپشن اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث سابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب اصغر علی ڈاہا کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے ماتحت افسر کی غیر قانونی بیرون ملک روانگی میں سہولت فراہم کی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ماتحت افسر کی 7 ماہ سے زائد غیر حاضری کو حکام سے چھپایاملزم نے اس دوران اس کی تنخواہیں، اضافی ڈیوٹی الاؤنسز اور اعزازیہ کی ادائیگی میں بھی سہولت کاری کی، اس اقدام سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    ایف آئی اے فیصل آباد نے ایک کارروائی میں اشتہاری گل بہار عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں تلہ گنگ چکوال سے گرفتار کیا گیاترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری کو عرب امارات ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 6 لاکھ روپے ہتھیائے۔

    سہ فریقی سیریز اورایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان ٹیم سے باہر

    ادھرمکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک افغان شہری کو سزائے موت دے دی گئی،سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان شہری غلام رسول فقیر پر مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنےکا الزام تھا۔ مجاز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی،مجرم کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تاہم عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا بروز ہفتہ مجرم کو مکہ مکرمہ میں سزائے موت دے دی گئی۔

    سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہےکہ مملکت میں منشیات کے خلاف سخت سزائیں نافذ ہیں، جو بھی ایسا جرم کرےگا کہ قانون کے مطابق سزا اس کا مقدر ہوگی۔

  • حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزم گرفتار

    حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزم گرفتار

    ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت گل امیر کے نام سے ہوئی ، جس کا تعلق پشاور سے ہے، ملزم کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پایا گیا، چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 64 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے، حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔

    ایف آئی اے لاہور زون کی ایک اور کارروائی میں انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو دھر لیا گیا۔ ملزم کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا گیا، شناخت محمد طلحہ لطیف کے نام سے ہوئی گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہے، ملزم نے ساتھی کی ملی بھگت سے شہریوں کو دبئی اور بحرین ملازمت کا جھانسہ دیکر مجموعی طور پر 16 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے اور بعد میں شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا، ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔

  • بحریہ ٹاؤن میں ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم فنانشل ریکارڈ برآمد

    بحریہ ٹاؤن میں ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم فنانشل ریکارڈ برآمد

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بحریہ ٹاؤن کے فنانشل ریکارڈ اور ادائیگیوں سے متعلق فائلوں کی بازیابی کے لیے اہم چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

    چھاپہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف جاری بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں مارا گیا، جس دوران چھپائی گئی دستاویزات ایک نجی فلاحی ہسپتال کی عمارت سے برآمد کر لی گئیں۔نیب ٹیم نے چھاپے کے دوران کمپیوٹرز، سرورز، ڈیجیٹل شواہد اور ڈیٹا بھی قبضے میں لے لیا۔حکام کے مطابق تمام ریکارڈ ہسپتال کے گیسٹ روم میں چھپایا گیا تھا۔نجی ایمبولینس کو ریکارڈ کی منتقلی کے لیے استعمال کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے مبینہ کرپشن کو چھپانے کے لیے نجی ہسپتال کو فرنٹ آفس کے طور پر استعمال کیا، اور اہم مالیاتی ریکارڈ کو عوامی نظروں سے چھپایا گیا۔ایف آئی اے ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دفتر سے بھی مختلف منصوبوں کی فائلیں اور دیگر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔

    مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں، جب کہ متعلقہ افراد کے خلاف سخت اقدامات متوقع ہیں۔

    اسکاٹ لینڈ طوفان فلورس کی لپیٹ میں، نظامِ زندگی مفلوج

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    این ڈی ایم اے کا الرٹ،دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ

    مولانا فضل الرحمٰن کا نواز شریف سے رابطہ، کزن کے انتقال پر تعزیت

  • ایف آئی اے  نے بارڈر کراسنگ کی کوشش کرنیوالے 33 غیر ملکیوں کوگرفتار کر لیا

    ایف آئی اے نے بارڈر کراسنگ کی کوشش کرنیوالے 33 غیر ملکیوں کوگرفتار کر لیا

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 33 ملزمان کو گرفتار کرلیا-

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے بڑی کارروائی کے دوران غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 33 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، جو وزٹ ویزے پرپاکستان آئے تھے ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی، کارروائی فرنٹیئر کور حکام کے تعاون سے عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمان قانونی دستاویزات طلب کرنے پر تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 22 جولائی کو بھی ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے کارروائی کرتے ہوئے 20 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا تھا،گرفتار ملزمان میں بابل حسین، میاں عارف، شوپان، عبداللہ، محمد کابل، مہدی حسن الامین، ساغر حسین، نجم الحسین، حبییب الرحمٰن، انارلحق، روجب علی صوجب علی، اسد، روبل میاں، عرفات علی، ایمن اکونڈا اور شبیر علی شامل تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کیا گیا تھا۔

    پاک یو اے ای تجارتی تعاون، معاشی تعلقات کی بحالی کی علامت

    بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے مسلسل اضافہ،مودی حکومت خاموش تماشائی

    سوات مدرسہ طالبعلم قتل:مقتول طالبعلم فرحان کے نانا کے دل سوز انکشافات

  • ایف آئی اے کو حکومت کے ساتھ عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہو گا،محسن نقوی

    ایف آئی اے کو حکومت کے ساتھ عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہو گا،محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا-

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور ایف آئی اے کے شہدا کی یادگار پر حاضری دی، پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور عظیم قربانیوں پر شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی، محسن نقوی نے ادارے کو مزید فعال بنانے کے لیے قوانین اور رولز میں ضروری ترامیم پر فوری کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔

    https://x.com/MOIofficialGoP/status/1947208362686386275

    محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے اکیڈمی کو نئی الاٹ کی گئی زمین پر منتقل کیا جائے، محسن نقوی نے کراچی زونل آفس کی بحالی بھی جلد از جلد کرانے کی ہدایت کی،ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار نے وزیر داخلہ کو ادارے میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی-

    وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

    محسن نقوی نے ادارے کو مزید فعال بنانے کے لیے قوانین اور رولز میں ضروری ترامیم پر فوری کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کی،وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کے لیے فوری طور جدید ٹیکنالوجی اور مطلوبہ ہتھیاروں کی منظوری دی، محسن نقوی نے واضح کیا کہ ایف آئی اے کو حکومت کے ساتھ عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہو گا، کارکردگی پر ہی ایف آئی اے کو مزید مراعات دی جائیں گی،وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ‎غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، بے رحمانہ کریک ڈاؤن کیا جائے اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔

    وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، چئیرمین سی ڈی اے سمیت ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے-

    لاہور سے کراچی آنے والی پرواز میں بال بال محفوظ رہے، قیصر نظامانی

  • چیئرمین پی اے آر سی اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ   3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    چیئرمین پی اے آر سی اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    ایف آئی اے نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ (کونسل پی اے آرسی) کے چیئرمین ڈاکٹرغلام محمد علی کو غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے-

    ایف آئی اے کی جانب سے دائر مقدمہ کے مطابق چئیرمین پی اے آر سی پر آڈٹ اعتراض تھا کہ انہوں نے اپنے ادارے میں بھرتیوں میں مروجہ طریقہ کار نظر انداز کیا ہے اور 154 افراد کی بجائے 332 افراد کو بھرتی کیا اس بڑے حجم کی غیرقانونی بھرتیوں کے بعد ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کیں اور گرفتاری عمل میں لائی گئی-

    ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق ملک کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے پی اے آر سی کے دونوں اعلیٰ افسران کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دیں مقدمے میں دیگر 17 افسر و اہلکار بھی نامزد ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے دونوں ملزمان کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے ایف آئی اے نے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تھی تاہم عدالت نے تین دن کی منظوری دی جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو 17 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ دیگر ملوث افسران کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ اس کیس کو مکمل طور پر شفاف اور قانون کے مطابق حل کیا جا سکے۔

  • کاروباری طبقے کے لیے ریلیف: اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں اہم تبدیلیاں

    کاروباری طبقے کے لیے ریلیف: اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں اہم تبدیلیاں

    کاروباری برادری کی شکایات پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور اینٹی منی لانڈرنگ اتھارٹی نے اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں ترامیم کرتے ہوئے نئے قواعد جاری کر دیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ان ترامیم کا مقصد قانون کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔نئے اصولوں کے تحت اب کاروباری طبقے کے خلاف کارروائی سے قبل متعلقہ سرکل رجسٹرار سے باقاعدہ اجازت لینا لازمی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بار نوٹس جاری ہونے کے بعد اسے واپس لینا ممکن نہیں ہوگا جب تک مکمل تحقیقات نہ کی جائیں۔

    ان ترامیم کو کاروباری طبقے کو بلاوجہ ہراساں کیے جانے کے خدشات کے پیش نظر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    وفاقی حکومت کا فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس بنانے کا فیصلہ

    سرکاری اداروں کو 343 ارب روپے کا نقصان، مجموعی خسارہ 5893 ارب ہو گیا

    روسی سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، غزہ، افغانستان پر گفتگو

    آن لائن کمائی کے جھانسے میں 1 لاکھ روپے کا نقصان، خاتون نے خودکشی کرلی

    پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات دینے کی تقریب