Baaghi TV

Tag: ایف آئی اے

  • سائفر تحقیقات روکنے کا معاملہ،تحریک انصاف کے سربراہ کو نوٹس جاری

    سائفر تحقیقات روکنے کا معاملہ،تحریک انصاف کے سربراہ کو نوٹس جاری

    چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آفشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سائفر تحقیقات روکنے کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی حکم امتناعی واپس لینے کی متفرق درخواست پر تحریک انصاف کے سربراہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جولائی کو جواب طلب کرلیا

    جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کی ،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل پیش ہوئے ،وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آفشل سیکریٹ سروس ایکٹ 1923 کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ،

    وفاقی حکومت نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوے ایف ائی اے کو معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا ،ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 30نومبر کو طلبی کا نوٹس دے دیا ،چئیرمن پی ٹی آئی عمران خان نے حقائق چھپا کر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس دیے اور سنے بغیر یکطرفہ ایف آئی اے نوٹس پر عمل درآمد معطل کر دیا

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایک جلسے میں ایک خط لہرایا تھا اور اس خط کو انکی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کہا تھا، بعد ازاں بتایا گیا تھا کہ امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم کی جائے، عمران خان اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد ابھی تک اسی بیانئے کو لے کر چل رہے تھے تا ہم سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں واضح کہا گیا کہ کسی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی، عمران خان اسی سائفر کو لے کر اپنی تحریک چلا رہے ہیں اور عمران خان کا غیر ملکی سازش و مداخلت کا بیانیہ عوام میں مقبول ہو چکا ہے تا ہم سائفر کے حوالہ سے عمران خان کی دو آڈیو لیک ہو چکی ہیں جس کے بعد سائفر کا بیانیہ پٹ گیا

    سائفر کے حوالہ سے 25 اپریل کو ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار سے سوال کیا گیا کہ مراسلہ سے متعلق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بعد بہت کنفیوژن ہے،جس کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں ہونے والی بحث کو دیکھنا ہو گا،این ایس سی کے دونوں اجلاسوں میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے سب کچھ واضح کیا ہے،سیکیورٹی ایجنسیز نے بتایا کہ کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی،اسد مجید کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد تھیں، اور ہیں کمیٹی اجلاس میں سفیر اسد مجید ہو کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا کسی سفیر پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا.ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا مزید کہنا تھا کہ مراسلے کوکئی روز تک کو دبانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ٹیلیگرام جیسے ہی دفترخارجہ پہنچا اور قانون کے مطابق متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی میں زیر بحث لایا گیا اور پھر ڈی مارش دیا گیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی نے 30 مارچ کو دعویٰ کیا تھا کہ دھمکی آمیز خط شاہ محمود قریشی نے خود دفتر خارجہ کے سفارت کار سے لکھوایا،علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ فارن آفس کے ڈپلومیٹ نے شاہ محمود قریشی کے کہنے پر یہ خط وزیر خارجہ شاہ محمود کو بھجوایا,ڈپلومیٹ سے خود ساختہ خط موصول ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو خط پہنچایا,اس معاملے کے حقائق جلد قوم کے سامنے آئیں گے, شاہ محمود قریشی اور فارن آفس اس جعلی سازی کے اصل کرادر ہیں,شاہ محمود قریشی اور فارن آفس لیڑ گیٹ سکینڈل میں بری طرح پھنس چکے ہیں,ہم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور فارن آفس کے ملوث کرداروں کو اس کیس سے نہیں نکلنے دیں گے,

  • نیب کاعثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    نیب کاعثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گرفتاری کے لیے چیئرمین نیب سے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی ہے،قومی احتساب بیورو کے مطابق نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عثمان بزدار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے ان کے اور ان کے خاندان پر 9 ارب روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کا کیس زیر تفتیش ہے۔

    اگرایس ایچ اوکی شان میں گستاخی نہ ہوتواسےعدالت میں طلب کرکے وضاحت طلب کریں،وکیل شیخ …

    تحریک انصاف کے دور حکومت میں پنجاب کے وزیراعلیٰ رہنے والے عثمان بزدار پر پیسے لے کر تقرریوں کا بھی الزام ہے جب کہ وہ مختلف کیسز میں نیب کے سامنے پیش ہوتے رہے ہیں اور انہوں نے عدالتوں سے ضمانتیں بھی حاصل کررکھی ہیں-

    عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے اور پی ٹی آئی میں اکثر ان کی کارکردگی سے متعلق اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیںتاہم عمران خان نے اپنی حکومت کے آخری ایام میں عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹاکر پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔

    9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد گزشتہ ماہ 2 جون کو عثمان بزدار نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر سیاست سے دستبرداری کا اعلان کیا انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ وہ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

    منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہبازسمیت دیگر بری

  • یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا پاکستانی واپس گھر پہنچ گیا

    یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا پاکستانی واپس گھر پہنچ گیا

    یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا پاکستانی واپس گھر پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : گجرات کے نواحی علاقے کالیکی کا رہائشی 28 سال کا عثمان محکمہ پولیس میں کانسٹیبل تھا، عثمان کے مطابق وہ اپنے چار دوستوں کے ساتھ اٹلی جانا چاہتا تھاکشتی میں 700 افراد سوار تھے جن میں 350 پاکستانی تھے،کشتی میں سوار ہونے سے قبل ان سے لائف جیکٹس کے لیے رقم وصول کی گئی تھی، 6 روز سمندر میں کشتی چلتی رہی کوئی کنارہ دیکھا نہ کوئی جزیرہ ایک کارگو جہاز نے رک کر پانی اور خوراک سے مدد دی-

    عثمان نے بتایا کہ حادثے سے قبل ایک ہیلی کاپٹر بھی آیا اور وہ تصاویر لینے کے بعد چلا گیا،ہیلی کاپٹر آنے کے بعد وہ پرامید ہوگئےکہ اب انہیں ریسکیو کرلیا جائے گا، عثمارسی ڈال کر کشتی کو کھینچا گیا تو بیلنس بگڑ گیا اور کشتی ڈوب گئی، رسی ڈال کر کھینچنے والے دور کھڑے رہے اور وہ پانی میں غوطے کھاتے رہے-

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے سیف ہاؤسز میں اب بھی 20,000 کے قریب پاکستانی موجود ہیں، جنہیں کشتی کے ذریعے اٹلی بھیجے جانے کا انتظار ہے ان کے تین دوست بھی ان سیف ہاؤسز میں موجود تھے جبکہ ایک اور پولیس کانسٹیبل بھی اس سانحے میں جان کی بازی ہار گیا تھا اسمگلر نے پاکستان چھوڑنے کے 10 دن کے اندر ہمیں منزل تک پہنچانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن انہوں نے رقم وصول کرنے کے باوجود وعدے کبھی پورے نہیں کیے-
    https://twitter.com/FIA_Agency/status/1677960873183420416?s=20
    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے،ایف آئی اے نے مرکزی ملزم آصف سنیارے کے بھائی محمد سلیم سنیارے کو گجرات سے گرفتار کیا ملزم نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لیے کروڑوں روپے بٹورے۔

    ملزم کے خلاف 9 مقدمات ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج تھے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہوگیا تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم سلیم حوالہ ہنڈی کے ذریعے اپنے بھائی آصف کو پیسے بھجواتا تھا، جو کہ اس وقت لیبیا میں موجود ہے آصف سنیارے نے لیبیا میں متعدد سیف ہاؤسز بنائے ہوئے ہیں۔

  • یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار

    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار

    یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے گجرات کے چھاپوں میں مزید تیزی آئی ہے،

    کشتی حادثہ میں ملوث مزید 6 ایجنٹ گرفتار کر لئے گئے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے گجرات نے مجموعی طور پر 35 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا ہے ریڈ بک میں شامل بدنام زمانہ ایجنٹس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ایجنٹوں میں اسلم اور حسنین شاہ کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ،صفدر بھاگٹ کو منڈی بہاوالدین اور ارشد گجر کو جہلم سے گرفتار کیا گیا ، محمد اشرف اور ممتاز حسین شاہ کو ملکوال سے گرفتار کیا گیا ،بدنام زمانہ انسانی سمگلرز متاثرین کے اہل خانہ کو اٹلی بھیجنے کے لیے بھاری رقوم بٹوریں،

     یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

    کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

    انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتوں اجلاس ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا

    شہری ڈوب چکے، کئی کی لاشیں ملیں تو کئی ابھی تک لاپتہ ہیں،

    گجرات کا ایک جیولر بھی اس گروپ کے ساتھ کام کرتا ہے
    ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں کوگرفتار کیا تو انہوں نے دوران تحقیقات اہم انکشافات کئے، ایک ایجنٹ کے مطابق لیبیا میں مقیم پاکستانی اپنے تین بھائیوں کے ساتھ مل کر نیٹ ورک چلا رہا تھا،اس کام کے لئے ایک بھائی پاکستان میں بیرون ملک جانے کے خواہشمند تلاش کرتا ہے اور ان سے پیسے لیتا ہے، دو بھائی لیبیا سے آگے لوگوں کو بھیجنے میں معاونت کرتے ہیں ،پنجاب کے شہر گجرات کا ایک جیولر بھی اس گروپ کے ساتھ کام کرتا ہے،انسانی سمگلروں کے اس گروپ کے ایجنٹ گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، کوٹلی اوردیگر شہروں میں موجود ہیں یونان کشتی حادثے میں متاثرہ تمام افراد بھی اسی گروہ کے ذریعے یورپ جارہے تھے ، گروہ دو برسوں میں تین ہزار سے زائد افراد کو پاکستان سے یورپ تک لے جا چکا ہے

    نعمان نامی نوجوان نے دوران سفر کشتی سے گھر والوں کو ویڈیو پیغام بھیجا تھا
    پنجاب کے شہر گجرات کے اور چار نوجوان کشتی حادثے میں لاپتہ ہیں، اروپ موڑ کا رہائشی ناصر علی ، کھیالی کا نعمان ، منڈیالہ کا سانول اورسنسرہ کا ابوبکر بھی کشتی میں سوار تھے،نعمان نامی نوجوان نے دوران سفر کشتی سے گھر والوں کو ویڈیو پیغام بھیجا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ کشتی میں سوار ہے اور اٹلی پہنچ کر دوبارہ رابطہ کرے گا، کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے افراد میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے تین دوست بھی شامل ہیں، جن کا عاطف نامی دوست اپنے دوستوں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے مختلف ٹریول ایجنسیوں کے چکر کاٹ رہا ہےعاطف کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثہ میں 3 دوست کھو دئیے ہیں ان کیساتھ گزرا ہوا ہر پل یاد کرکے دن رات روتا ہوں ، یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں شیخوپورہ کے تین مزید نوجوانوں کے بارے میں پتہ چلا ہے جن کے لواحقین نے انسانی سمگلروں کو 25سے 30لاکھ روپے فی کس اد اکیے تھے۔

  • خاتون کو ہراساں کرنے والا اسلامک سینٹر کا ڈائریکٹر گرفتار

    خاتون کو ہراساں کرنے والا اسلامک سینٹر کا ڈائریکٹر گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر اسلامک سینٹر کے سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کر تے ہوئے بلیک میلنگ اور جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ملزم زاہد اقبال کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا ہے،

    ملزم زاہد اقبال کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش ایریا میں واقع اسلامک سینٹر کا ڈائریکٹر ہے، ایف آئی اے کے مطابق ملزم زاہد اقبال شکایت کنندہ خاتون کی فحش تصاویراورویڈیوز نشر کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھا

    ملزم نے متاثرہ خاتون کی نازیبا تصاویراور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیں، ملزم زاہد اقبال نے نازیبا تصاویر و ویڈیوز کی آڑ میں متاثرہ کو دھمکیاں دیں اور خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر قابل اعتراض مواد حاصل کیا،ملزم کے موبائل کے فرانزک تجزیے سے متاثرہ خاتون کی متعدد نازیبا ویڈیوزبرآمد ہوئیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گزشتہ 9 ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھا،ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا،ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ کے لئے ملزم نے اپنے, رشتہ داروں و دیگر افراد کے نام پر جاری موبائل سمز استعمال کیا تھا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

  • یونان کشتی حادثہ؛ مزید انسانی اسمگلر گرفتار

    یونان کشتی حادثہ؛ مزید انسانی اسمگلر گرفتار

    یونان کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، اور اب تک درجنوں انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ایف آئی کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں میاں امجد اور احسان اللہ شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے، اور ان کی نشاندہی متاثرین کے لواحقین نے کی تھی۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ انسانی اسمگلروں نے مختلف شہریوں کو بیرون ملک یورپ کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، اور لیبیا سے یورپ بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث تھے، جب کہ گرفتار ہونے والے ملزمان انٹرنیشنل اسمگلنگ کے گروہ سے بھی رابطے میں تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
    عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
    نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
    عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا
    تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
    بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم
    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی زیر نگرانی ٹیمیں مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کر رہی ہیں، اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروے کار لایا جارہا ہے۔

  • انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد

    انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد

    ایف آئی اے نے گرفتارانسانی اسمگلرزکےبینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات کے حوالےسے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے گرفتار41انسانی اسمگلرزکےبینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے،اورملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثےمیں ملوث انسانی اسمگلرز کےشناختی کارڈ اورپاسپورٹس بھی منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے کے بعد فیصل آباد زون نےکشتی حادثےمیں ملوث 41 انسانی اسمگلرزگرفتارکیے،لاہوراور فیصل آباد زون نےاب تک 5 انکوائریاں اور 149 مقدمات درج کیے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایئرپورٹس انچارج یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ایجنٹ بیرون ملک فرارنہ ہو۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
    امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری

    دوسری جانب یونان کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں بچ جانے والے چار افراد کا کہنا ہے کہ یونانی کوسٹ گارڈ کی کارروائیوں کی وجہ سے کشتی ڈوب گئی، جس سے بڑا جانی نقصان ہوا۔ جبکہ ایک اندازے کے مطابق 14 جون کو کشتی الٹنے کے وقت 750 افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر پاکستان، شام اور مصر سے تھے۔ جبکہ یاد رہے کہ یہ حادثہ حالیہ برسوں میں بحیرہ روم میں آنے والی بدترین انسانی آفات میں سے ایک تھا۔ اس حادثے میں 104 افراد زندہ بچ گئے اور 82 لاشیں سمندر سے نکالی جا چکی ہیں۔

  • فیصل آباد سے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار

    فیصل آباد سے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار

    غیرقانونی طریقےسے یورپ جانے کے خواہشمند افراد کی کشتی کو یونان میں پیش آنے والے حادثے پرچار مزید انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہےادھر ایف آئی اے نے کچھ عرصہ قبل پیش آنے والے ایسے ہی ایک حادثے میں ملوث 5 انسانی اسمگلرز کے ریڈ وارنٹ کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے کی طرف یونان کشتی واقعے کی انکوائری رپورٹ تیارکرلی گئی ہے، جس کے مطابق 5 پاکستانی نژاد افراد انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں رپورٹ کے مطابق ان میں چار ایجنٹ لیبیا اور ایک اٹلی میں مقیم ہے ایف آئی اے گجرات کی ایجنٹس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد نے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ملزم طاہر ندیم کے خلاف 30 سے زائد مقدمات درج تھے اور 3 انکوائریاں بھی درج تھیں ملزم کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں 14 مقدمات اور فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے تحت 16 مقدمات درج تھے، ملزم نے متعدد شہریوں سے جعل سازی اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر کروڑں روپے لوٹے۔

    بینک اکاونٹس سے آن لائن کروڑوں روپے نکلوانے والا گینگ گرفتار

    ملزم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک بھیجنے میں ملوث تھا طاہر ندیم فیصل آباد کے شہریوں سے جعل سازی اور فراڈ کرنے میں بھی ملوث رہا ماضی میں ملزم کے خلاف 6 مقدمات میں چالان میں جمع کروایا گیا تھا ملزم مذکورہ مقدمات میں عدالتی مفرور بھی ڈکلیر ہوا تھا۔

    ایف آئی نے ملزم طاہر ندیم کے قبضے سے 25 پاکستانی پاسپورٹس اور جعلی بینک مہریں برآمد کیں ملزم سے مختلف ممالک کے جعلی ویزے، چیک بکس، اسٹامپ پیپرز اور متعدد چیکس بھی برآمد ہوئے چھاپے کے نتیجے میں ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ اس دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    یونان کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، گوجرانوالہ ریجن اور ضلع کوٹلی سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کی تعداد 128 ہوگئی اور مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں دیگر علاقوں کے لاپتہ افراد اس کے علاوہ ہیں گوجرانوالا سے 38، گجرات سے 47، سیالکوٹ سے 11افراد لاپتہ ہیں، اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین کے 5 افراد بھی لاپتہ ہیں۔

    آئی ایم ایف کا اعتراض،بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی شناخت کے لیے ان کے لواحقین کے ڈی این اے سیمپلز لیے جارہے ہیں، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ کے 40 اور گجرات کے رہائشی 30 فیملیز کے ڈی این اے سیمپلز لیے جا چکے ہیں گوجرانوالہ ایف آئی اے نے 3 مقدمات درج کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ گجرات میں 4 ملزمان کو گرفتارکر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں کوٹلی اور میرپور میں بھی مقدمہ درج کرکے میرپور سے ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    آزاد کشمیر کے 9 مبینہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا،فیصل آباد میں بھی ایف آئی اے نے کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے شہرون کے بھائی ابوبکر کی مدعیت میں 3 ایجنٹس شہزاد، حسام اور کلیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا-

    پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جعلی ویڈیو شئیر کرنے پررانا ثناء اللہ کا …

  • انسانی اسمگلنگ میں ایجنٹ مافیا کے ساتھ اداروں کے افسرملوث ہوتے ہیں،وزیر دفاع

    انسانی اسمگلنگ میں ایجنٹ مافیا کے ساتھ اداروں کے افسرملوث ہوتے ہیں،وزیر دفاع

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افسران کی مرضی کے بغیر لوگ اتنی تعداد میں لوگ باہر نہیں جاسکتے، ایجنٹ مافیا کے ساتھ اداروں کے افسر ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کا کاروبار سیالکوٹ، گجرات، گوجر انوالہ اور آزاد کشمیر میں ہو رہا ہے کوئی ان لوگوں کو پکڑتا نہیں، دولت کماتے ہیں، جس کا جتنا حصہ بنتا ہے اس کو پہنچاتے ہیں، یونان کشتی حادثے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس مافیا کو پوری قوت سے ختم کرے۔

    واضح رہے کہ یونان میں ہوئے کشتی کے حادثے میں دیگر ممالک سمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں واقعے کے بعد سے ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،آج مختلف کارروائیوں میں مزید 2 انسانی اسمگلرز گرفتارکئے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے غلام عباس نامی شخص کو کینٹ اسٹیشن کراچی کے قریب واقع ہوٹل سے گرفتار کیا ملزم بیرون ملک ملازمت کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے پاسپورٹس اور لاکھوں روپے وصول کررہاتھا-

    انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں آگرہ تاج کالونی سےطاہر محمود نامی شخص کوبھی گرفتار کیا گیا ہے ملزم کی گرفتاری جعلی ویزوں کے باعث ڈی پورٹ ہونے والے افراد کی نشاندہی پر کی گئی ملزم نے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کو جعلی ویزے دیئے تھے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    جاپان میں نئے جان لیوا وائرس کا انکشاف

    واضح رہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی کے ساتھ پیش آنےوالےسانحےکےبعد ملک بھر میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں 14 جون کو یونان کے ساحلی علاقےمیں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھاکشتی میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن سوار تھے ڈوبنے والی کشتی میں تقریباً 400 پاکستانی تھے جن میں سے صرف 12 زندہ بچ پائے تھے، جبکہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یونان میں الٹنے والی کشتی میں سوار پاکستانیوں کی اب تک کی تعداد 350 ہے، حادثے میں بچائے گئے 104 افراد میں صرف 12 پاکستانی ہیں۔

    نواب شاہ: 2 مسافربسوں میں تصادم،خواتین سمیت 6 افراد جاںبحق اور 45 سے زائد زخمی

  • انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی اسمگلرز گرفتار-

    باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کےمطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے غلام عباس نامی شخص کو کینٹ اسٹیشن کراچی کے قریب واقع ہوٹل سے گرفتار کیا ملزم بیرون ملک ملازمت کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے پاسپورٹس اور لاکھوں روپے وصول کررہاتھا –

    ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں آگرہ تاج کالونی سےطاہر محمود نامی شخص کوبھی گرفتار کیا گیا ہے ملزم کی گرفتاری جعلی ویزوں کے باعث ڈی پورٹ ہونے والے افراد کی نشاندہی پر کی گئی ملزم نے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کو جعلی ویزے دیئے تھے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    نواب شاہ: 2 مسافربسوں میں تصادم،خواتین سمیت 6 افراد جاںبحق اور 45 سے زائد زخمی

    اسٹیٹ بینک کا عیدلاضحیٰ کی چھٹیوں میں بینکس کھولنے کا اعلان


    واضح رہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی کے ساتھ پیش آنےوالےسانحےکےبعد ملک بھر میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں 14 جون کو یونان کے ساحلی علاقےمیں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھاکشتی میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن سوار تھے ڈوبنے والی کشتی میں تقریباً 400 پاکستانی تھے جن میں سے صرف 12 زندہ بچ پائے تھے-

    منی لانڈرنگ کیس:ضمانت ملنے کے باوجود پرویز الہی کی رہائی نہ ہو سکی

    گرمی کی لہر: شمالی علاقوں میں گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ،دریائے سندھ میں پانی کا بہا …

    ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات شروع