Baaghi TV

Tag: ایف آئی اے

  • چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار

    چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار

    سکھر: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبرکرائم سرکل سکھر نے کارروائی کے دوران چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ایف آئی اے کےمطابق سائبرکرائم سرکل نے کارروائی کرکے لاڑکانہ کے رہائشی ملزم اسد علی کو سکھر سے گرفتار کرلیا گرفتارملزم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پرچائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

    لیونل میسی کو پولیس نے رہا کر دیا

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی،ملزم کے موبائل فون سے فیس بک آئی ڈی اورچائلڈ پورنوگرافی کا مواد برآمد کرلیاگیا ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    بگ باس 16 کی میزبانی کیلئے سلمان خان کو ایک ہزار کروڑ انڈین روپے معاوضہ …

    قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کی سائبر کرائم سرکل کراچی کے غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے کے دوران پاکستانی اور امریکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کے خفیہ مالیاتی ڈیٹا کی چوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکیا ملزمان Voip کے ذریعے امریکی شہریوں کو کال کر کے خفیہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے تھے۔

    وزیراعظم کی سمندری طوفان کے پیش نظر پیشگی ہنگامی اقدامات کی ہدایت

    علاوہ ازیں سائبر کرائم سرکل نے سکھر میں کارروائی کے دوران جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم مختیار کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے اپنے پروڈکشن آفس کے چینجنگ روم میں خفیہ کیمرہ نصب کیا ہوا تھا۔ملزم نے خفیہ کیمرے سے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کیں ملزم گزشتہ 6 ماہ سے متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔

  • پرویز الہی کے بیٹے، دو بہوؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس،چپڑاسی کا کردار بھی آ گیا

    پرویز الہی کے بیٹے، دو بہوؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس،چپڑاسی کا کردار بھی آ گیا

    لاہور ہائیکورٹ:ایف آئی اے نے پرویز الہی کے بیٹے اور دو بہوؤں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی

    ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر بھٹی نے کرپشن سے پیشہ کمایا جس کا تانے بانے راسخ الہی ، زارا اور تحریم الہی سے ملتے ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام نے تحریری آگاہ کیا کہ پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی کے اثاثہ جات انکی آمدن سے زائد ہیں ۔پنجاب اسمبلی کا چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے ۔ چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی نے تحریم الہی ، زارا الہی اور راسخ الہی کے ساتھ ناقابل وضاحت بینکنگ ٹرانزیکشنز کیں ۔پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی نے گیارہ افراد اور تین کمپنیز کے ساتھ ایسی ٹرانزیکشنز کیں جب کی کوئی وضاحت موجود نہیں ہے

    مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کے ساتھ 27 ملین کی ناقابل وضاحت ٹرانزیکشن ہوئی۔راسخ الہی اور انکی اہلیہ زارا الہی کے ساتھ 83 ملین اور 5 ملین کی ٹرانزیکشنز ہوئیں ۔چپڑاسی قیصر بھٹی نے تین کمپنیز کے ساتھ مجموعی طور پر 129.8 ملین کی ٹرانزیکشنز کیں ۔اینٹی کرپشن کی رپورٹ کی روشنی میں راسخ الہی ، تحریم الہی اور زارا الہی کے خلاف منی لانڈرنگ دفعات کے مقدمہ درج ہوا ۔ بینک ریکارڈ کے مطابق چپڑاسی قیصر بھٹی کے اکاؤنٹس کا ٹرن اوور 811 ملین پاکستانی اور 4000 یورو ہے ۔قیصر اقبال بھٹی کے ساتھ ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر راسخ الہی انکی اہلیہ اور مونس الہیٰ کی اہلیہ کو طلب کیا گیا ۔قیصر اقبال بھٹی کے اکاؤنٹس سے 325 ملین کی رقم چوہدری خاندان کو ٹرانسفر ہوئی۔ایف آئی اے نے راسخ الہی ، زارا الہی اور تحریم الہی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی

    پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی انکی اہلیہ زارا الہی اور مونس الہیٰ کی اہلیہ تحریم الہی نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کے اخراج کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • انٹرپول پاکستان کی یو اے ای میں کامیاب کارروائی، تین مطلوب ملزمان گرفتار

    انٹرپول پاکستان کی یو اے ای میں کامیاب کارروائی، تین مطلوب ملزمان گرفتار

    انٹرپول پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں کامیابی سے کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: یہ آپریشن ایف آئی اے کے نیشنل سینٹرل بیورو نے کیا، جسے انٹرپول پاکستان بھی کہا جاتا ہے متعلقہ پولیس کی درخواست کے بعد، این سی بی کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیے گئے ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا ہے جس کے بعد انہیں فیصل آباد لے جایا جائے گاگرفتارافراد میں محمد ذیشان، محمدعثمان اورمحمد ثقلین شامل ہیں یہ تمام افراد اغوا اور جنسی زیادتی کےالزام میں فیصل آباد پولیس کو مطلوب ہیں۔

    بہو سے شادی کیلئے دادا نے 6 سالہ پوتے کو قتل کر دیا

    واجح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں ایف آئی اے کے این سی بی نے ایک مجرم کو پکڑا تھا ملزم ابرار احمد سیالکوٹ پولیس کو زیادتی کے ایک مقدمے میں مطلوب تھا این سی بی دیگر انٹرپول ممبر ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور مجرمانہ تحقیقات میں بین الاقوامی تعاون کی سہولت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔

    گوجرخان :بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا

  • پاک فوج کا جعلی آفیسر بن کر شہری کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

    پاک فوج کا جعلی آفیسر بن کر شہری کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائی ،پاک فوج کا جعلی آفیسر بن کر شہری کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد نعمان نے پاک فوج میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے پیسے ہتھیائے۔ملزم خود کو پاک فوج کا جعلی جنرل ظاہر کرکے شہریوں سے رابطہ کرتا تھا۔ ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے دہوکہ دہی سے شہریوں سے 28 لاکھ روپے بٹورے۔ملزم کے قبضے سے موبائل فونز، غیر قانونی سمز، لیپ ٹاپ، مختلف اداروں کے جعلی سروس کارڈز برآمد کر لئے گئے۔ ملزم کے موبائل سے یونیفارم میں لے گئی تصاویر بھی برآمد کر لی گئی۔ملزم پنجاب پولیس کا کمانڈو بن کر بھی سادہ شہریوں کو ہراساں کرتا رہا ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    دوسری جانب ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل ملتان کی کارروائی ،جنسی ہراسگی میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان نے سوشل میڈیا پر خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیں۔ ملزمان نے قابل اعتراض مواد شکایت کنندہ کے اہل خانہ کو بھی بھیجا۔ ملزمان سے برآمد ہونے والے موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا گیا۔

  • اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے عدا لت کے سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے اعظم سواتی کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی-

    9 مئی :حساس ادارے کے دفتر پر حملےکے 4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کےتحت مقدمہ …

    واضح رہے کہ عدالت نے اعظم سواتی کو آج فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا تھا تاہم وہ خود پیش نہیں ہوئے جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

    اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان نے عدالت کو بتایا کہ ان کا اپنے موکل سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیس کے تفتشی افسر وارنٹ کی تعمیل کیلئے کہاں گئے اور کیسے تعمیل کروائی۔

    تفتیشی افسر نے کہا کہ انھوں نے وارنٹ کی تعمیل کروائی تاہم اعظم سواتی اپنے گھر میں موجود نہیں تھے۔ وارنٹ کی تعمیل کروانے والے ایف آئی اے اہلکار ممتاز نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ اعظم سواتی گھر پر نہیں تھے اور نہ ہی کسی نے دروازہ کھولا۔

    اسپیکرقومی اسمبلی کی قائم کردہ آڈیولیکس تحقیقاتی کمیٹی کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر

    سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے اعظم سواتی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنےکی درخواست کرتےہوئےکہاکہ الیکٹرانک میڈیا کا دور ہے جس میں ہر آدمی لمحہ بہ لمحہ آگاہ ہو جاتا ہے۔

    اعظم سواتی کے وکیل کاکہنا تھا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا قانون ہی الگ ہےاسے دیکھنا ہوگاان کا موقف تھا کہ عدالت قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل پہلے مکمل کروائے کیوں کہ ہائیکورٹ کے آرڈر کے مطابق پہلے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل ضروری ہے۔

    اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے وارنٹ کی تعمیل کروانے والے اہلکار کو طلب کرلیا اور سماعت میں وقفہ کردیا بعد ازاں عدالت نے اعظم سواتی کی عدم پیشی پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی-

    9 مئی :حساس ادارے کے دفتر پر حملےکے 4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کےتحت مقدمہ …

  • منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے نے اسد عمر کو کیا طلب

    منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے نے اسد عمر کو کیا طلب

    ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں اسد عمر کو کراچی طلب کر لیا

    اسد عمر کو اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کراچی میں 25 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، اسد عمر کو اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں دن 12 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے اسد عمر نے اپنے گھریلو ملازم لیاقت حسین کے نام پر 2013 میں یوبی ایل کے اکاؤنٹ میں چار کروڑ کی رقم منگوائی

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو نوٹس ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سیل عبدالرؤف شیخ کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 15 اپریل 2013 کو اسد عمرکے گھر سے 3 کروڑ روپے بینک عملے نے وصول کئے بینک عملے کی جانب سے رقم پی ٹی آئی جناح ایونیو اسلام آباد برانچ میں ڈپازٹ کی گئی 5 مئی 2013 کو ایک کروڑ کے قریب رقم دوبارہ سے وصول کی گئی اور مزید رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں بے نامی اکاونٹ سے ڈپازٹ کی گئی

    ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اسد عمر کے گھر سے وصول رقم لیاقت حسین کے نام سے ڈپازٹ ہوئی رقم جمع کرنے میں لیاقت حسین کا شناختی کارڈ استعمال کیا گیا حقائق مدنظررکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اسدعمر معاملے سے بخوبی واقف ہیں ،اسد عمر کو 25 مئی کو طلب کیا گیا ہے،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

  • خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم  گرفتار

    خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل سکھر کی کارروائی ،خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
    ملزم اسامہ مقصود نے ورغلا کر متاثرہ خاتون کی ویڈیوز ریکارڈ کیں۔ملزم نے ریکارڈ کردہ ویڈیوز اہل خانہ کو بھی بھیجی۔ملزم گزشتہ کئی ماہ سے قابل اعتراض ویڈیوزکی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔ملزم کو سکھر بس سٹینڈ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے واٹس ایپ اکاونٹ اور قابل اعتراض ڈیٹا برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی بڑی کارروائی ،حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم نعمان کو پشاور کے علاقے چوک یادگار سے گرفتار کیا گیا ،چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 60 ہزار 9 سو ساوتھ افریقن رینڈ برآمد کر لئے گئے ملزم کے قبضے سے 40 ہزار روپے بھی برآمد کر لئے گئے۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ملزم کے موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ سے متعلق مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر کے پی زون نثار احمد خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی نے ٹیم کی کاوشوں کوسراہا۔

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

  • جعلی سفری دستاویزات پر سائپرس جانے والے 4 مسافرآف لوڈ

    جعلی سفری دستاویزات پر سائپرس جانے والے 4 مسافرآف لوڈ

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں،

    ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی ،جعلی سفری دستاویزات پر سائپرس جانے والے 4 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ مسافروں کے سفری دستاویزات دوران چیکنگ مشتبہ پائے گئے مسافر بین الاقوامی پرواز نمبر PC132 سے سائپرس جا رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں ولید اشفاق، عامر سہیل، مبشر حسن اور فہد رسول شامل ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے اسٹڈی ایگزیمشن لیٹر جعلی نکلے۔ اسٹڈی ایگزیمشن لیٹر کی آن لائن تصدیق کے مطابق ملزمان کے کاغذات ٹی آر این سی کی جانب سے رد کئے گئے۔ملزمان نے فی کس 10 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے اسٹڈی ایگزیمشن لیٹر حاصل کئے۔ ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

    ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی. ریڈ بک کا اشتہاری سمگلر اسلام آباد سے گرفتار،
    ڈائریکٹر ایف آئی اے لاھور کی ہدایت پر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی چھاپہ مار ٹیم بمشتمل انسپکٹر رائے عالم شیر، ھارون رشید صدیقی، اور کانسٹیبلان محمد سعید، اسفند ثاقب، محمد اعزاز نے کارروائی کرتے ہوئے طویل عرصے سے روپوش انتہائی مطلوب انسانی سمگلر اور اشتہاری ملزم (ایف آئی اے ریڈ بک سیریل نمبر 8) میاں اعجاز حسین ولد میاں امیر سلطان سکنہ ضلع چنیوٹ حال مقیم اسلام آپاد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور میں Emigration Ordinance 1979 کی دفعات 17/22 کے تحت مندرجہ ذیل مقدمات درج تھے۔ 853/2017 ,858/2017, 863/2017 ,865/2017, 866/2017 ,867/2017 ,868/2017 اشتہاری ملزم میاں اعجاز حسین کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے متعدد متاثرین کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور محکمہ ایکسائز کے مشترکہ کارروائی ،
    ڈائریکٹر کے پی زون نثار احمد خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی نگرانی ٹیم نے محکمہ ایکسائز کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ ملزم فرید حسین کو پشاور سے گرفتار کیا گیا چھاپوں کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 کروڑ 29 لاکھ روپے برآمد کئے گئے ملزم کے قبضے سے مختلف بینکوں کی 6 چیکس بھی برآمد کر لئے گئے۔ ملزم کے موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ سے متعلق لسٹیں بھی برآمد کر لئی گئیں ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

    ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل فیصل آباد کی کارروائی
    جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شعیب احمد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا۔ ملزم واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کیں۔ملزم قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد اور واٹس ایپ اکاونٹ برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی کاروائیاں جاری ہیں

    ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل سکھر کی کارروائی ، کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم سہیل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ورغلا کر متاثرہ کی ویڈیوز ریکارڈ کیں۔ملزم نے ریکارڈ کردہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ملزم نے متعدد جعلی فیس بک اکاونٹس بنا رکھے تھے۔ملزم قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوزکی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔ملزم کو خیرپور سے گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے استعمال ہونے والی سمز، فیس بک اکاونٹس برآمد کر لئے گئے ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن نے راچی ائیرپورٹ پر کارروائی کی،منسوخ ویزے پر دوبارہ امریکہ جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا ، محمد زاہد مغل نامی مسافر فلائٹ نمبر TK709 سے امریکہ جا رہا تھا۔ ملزم کے پاکستانی پاسپورٹ پر امریکہ کا ویزہ لگا ہوا تھا۔ ملزم پیشے کے لحاظ سے ویلڈر ہے۔ملزم نے غلط معلومات ظاہر کرتے ہوئے امریکہ کا بزنس وزٹ ویزا حاصل کیا ،ملزم نے جعل سازی کرتے ہوئے خود کو ٹیکسٹائل فیکٹری کا مالک ظاہر کیا۔ملزم کی تعلیم میٹرک ہے جبکہ ویزے فارم میں ملزم نے تعلیم بیچلر ظاہر کی ہوئی تھی۔ملزم نے تمام دستاویزات 25 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے حاصل کیں۔امیگریشن ریکارڈ کے مطابق ملزم سال 2022 میں بھی آف لوڈ ہوا جس پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی تھی سال 2022 میں ملزم نے اسلام آباد ائرپورٹ سے امریکہ جانے کی کوشش کی تھی۔امریکی قونصلیٹ کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر لگنے والا ویزہ پہلے ہی کینسل کر دیا گیا ہے۔ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس انوار الحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی-

    پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی مدد …

    دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ 28 اپریل کو دبئی جانا چاہتا تھا، لاہور ائیرپورٹ پر مجھے جہاز سے اتار دیا گیا، مجھے بتایا گیا کہ میرا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے، ائرپورٹ پر مجھ سے میرا پاسپورٹ اورسامان بھی قبضےمیں لے لیا گیا ہے، میرا نام ای سی ایل میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیا گیا۔

    عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے کا حکم دے، عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

    مری: جنگلی بوٹی کھانے سے چار بچوں کی حالت غیر،ایک بچہ جاں بحق

    عدالت نے فرخ حبیب کانام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 28 اپریل کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے ان کا سامان بھی قبضے میں لے لیا تھا فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی جا رہے تھے تاہم ایف آئی اے نے انہیں روک لیا، فرخ حبیب کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا اور گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ گرفتاری کی کوشش سے بچ کر ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے ایف آئی اے نے فرخ حبیب کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور سامان اپنی تحویل میں لے لیا-

    جناح ہاؤس لاہوراورریڈیو پاکستان پشاورکی جلی ہوئی عمارتوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا