Baaghi TV

Tag: ایف آئی اے

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

    اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے فروری 2025 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے کوہاٹ زون کی بڑی کارروائی کی اور فروری 2025 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت عامر حسین کے نام سے ہوئی ہے اورملزم کو ضلع کرم کے علاقے پاراچنار سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ہیومن انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا۔

    ترجمان ایف آئی کے مطابق گرفتار ملزم لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے، گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوا نے میں ملوث پایا گیا، گرفتار ملزم عامر حسین ایف آئی اے کوہاٹ کو فروری 2025 کے کشتی حادثے میں مطلوب تھا، ملزم عامر حسین نے متاثرہ شہری نصرت حسین کو یورپ بھجوانے کے لیے 37 لاکھ روپے بٹورے، ملزم نے بھاری رقوم بینک اکاؤنٹ میں وصول کی تھی، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہریوں کو لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔

    اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز : پاکستان نے طلائی تمغے سمیت 4 میڈلز جیت لیے

    انہوں نے بتایا کہ کشتی حادثے میں متاثرہ شہری کی کی موت واقع ہوئی، گرفتار ملزم عامر حسین کے دیگر ساتھی منیر حسین، احمد اسلم، شاہ فیصل اور واجد علی متحدہ عرب امارات، لیبیا اور اٹلی سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں، ملزم عامر حسین نے کشتی حادثے کے دیگر متاثرین سے بھی بھاری رقوم وصول کیں، ملزم کے زیر استعمال بینک اکاؤنٹ پہلے ہی ضبط کیا جا چکا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے اس سے قبل بھی متعدد بار چھاپے مارے جا چکے ہیں۔

    پشاور:گھروں پر حملے کر کے ویڈیوز بنانیوالے ٹک ٹاکرز گرفتار

    ڈائریکٹر ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور گینگ کے دیگر ملزمان کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے کیے جا رہے ہیں کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انسا نی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جار ی ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار انسانی اسمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

    ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اعتراف جرم کرلیا

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس :ملزم ارمغان کے گھر سے کال سینٹر کے مزید 18 سے زائد لیپ ٹاپ برآمد

    مصطفیٰ عامر قتل کیس :ملزم ارمغان کے گھر سے کال سینٹر کے مزید 18 سے زائد لیپ ٹاپ برآمد

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے گھر پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : اغوا کے بعد قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے گھر پہنچ گئی، پولیس کی موجودگی میں پورے گھر کی تلاشی لی گئی، ایف آئی اے ٹیم نے ٹرک منگوالیا، ارمغان کے گھر سے قیمتی گاڑیوں کو لفٹ کیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر علی مردان کے زیرنگرانی ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے گھر کے مختلف حصوں کی سرچنگ کا عمل جاری ہے، ملزم ارمغان کے زیر استعمال اشیا کی جانچ پڑتال جاری ہے، سرچنگ کے عمل کے دوران ارمغان کے زیر استعمال گاڑ ی کو چیک جارہا ہے، گھرکےاندر موجود الیکٹرونک گیجٹس کا معائنہ جاری ہے، گھر سے ملنے والی اشیاء کی انوینٹری بنائی جائیگی، تحویل میں لی گئی اشیا کو ایف آئی اے، اے ایم ایل منتقل کیا جائے گا۔

    ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کی ارمغان کے گھر کی تفصیلی تلاشی کے دوران گھر میں موجود کال سینٹر کے لئے استعمال ہونے والے مزید 18 سے زائد لیپ ٹاپ تحویل میں لے لئے گئے فراڈ میں استعمال ہونے والے دیگر الیکٹرونک آلات بھی تحویل میں لے لئے گئے، تحویل میں لئے گئے سامان کی انوینٹری جاری ہے ، اس کے علاوہ ارمغان کی ملکیتی بیش قیمت کار بھی ایف آئی اے نے تحویل میں لے لی، تحویل میں لی گئی کار مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے پییسوں سے خریدی گئی۔

    حکام کے مطابق ضبط کی گئی کار کو ایف آئی اے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، ارمغان کے گھر کی تلاشی کے لئے ایف آئی اے نے گزشتہ روز عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کیے تھے۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے 14 فروری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مقتول مصطفیٰ عامر 6 جنوری کو ڈیفنس کے علاقے سے لاپتا ہوا تھا، مقتول کی والدہ نے اگلے روز بیٹے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

    یو اے ای سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان پنجاب پولیس کے حوالے

    25 جنوری کو مصطفیٰ کی والدہ کو امریکی نمبر سے 2 کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہونے کے بعد مقدمے میں اغوا برائے تاوان کی دفعات شامل کی گئی تھیں اور مقدمہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) منتقل کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں، اے وی سی سی نے 9 فروری کو ڈیفنس میں واقع ملزم کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا تاہم ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اے وی سی سی احسن ذوالفقار اور ان کا محافظ زخمی ہوگیا تھا۔

    ملزم کو کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے جسمانی ریمانڈ لینے کے لیے گرفتار ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تو جج نے ملزم کا ریمانڈ دینے کے بجائے اسے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، جس کے خلاف سندھ پولیس نے عدالت عالیہ میں اپیل دائر کی تھی۔

    بابر اور رضوان کو مستقبل میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی،عاقب جاوید

    ملزم نے ابتدائی تفیش میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کے بعد لاش ملیر کے علاقے میں پھینک دی تھی لیکن بعدازاں اپنے بیان سے منحرف ہوگیا تھا، بعدازاں اے وی سی سی اور سٹیزنز پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کوششوں سے ملزم کے دوست شیراز کی گرفتاری عمل میں آئی تھی جس نے اعتراف کیا تھا کہ ارمغان نے اس کی ملی بھگت سے مصطفیٰ عامر کو 6 جنوری کو گھر میں تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنے کے بعد لاش اسی کی گاڑی میں حب لے جانے کے بعد نذرآتش کردی تھی۔

    ملزم شیراز کی نشاندہی کے بعد پولیس نے مقتول کی جلی ہوئی گاڑی حب سے برآمد کرلی تھی جبکہ حب پولیس مقتول کی لاش کو پہلے ہی برآمد کرکے رفاہی ادارے کے حوالے کرچکی تھی جسے امانتاً دفن کردیا گیا تھا، مصطفیٰ کی لاش ملنے کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ترقی کا دوسرا نام ،نواز شریف اور مسلم لیگ ن،تجزیہ:شہزاد قریشی

  • یو اے ای سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان  پنجاب پولیس کے حوالے

    یو اے ای سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان پنجاب پولیس کے حوالے

    گوجرانوالہ : متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق گرفتار ملزمان دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور فراڈ کے مقدموں میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے،گرفتار ملزمان کی شناخت سفیان علی، عکاشہ اقبال، زوہیب شہزاد، عبدالطیف، محمد جلیل، محمد رمیز اشرف اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ائیرپورٹ منتقل کیا گیا۔

    ملزمان گجرانوالہ، سیالکوٹ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے، ملزم سفیان علی کے خلاف تھانہ وزیر آباد سٹی سیالکوٹ میں سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا، ملزم دہشت گردی اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، گرفتار ملزم زوہیب شہزاد کے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت تھانہ سترہ، سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا، ملزم عبدالطیف قتل کے مقدمے میں تھانہ ائیرپورٹ، رحیم یار خان کو مطلوب تھا۔

    بابر اور رضوان کو مستقبل میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی،عاقب جاوید

    ملزم محمد جلیل گزشتہ 9 سال سے ڈکیتی کے مقدمے میں ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم محمد رمیز تھانہ صادق آباد، راو لپنڈی کو اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم عکاشہ اقبال اور محمد عثمان کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت سیالکوٹ او ر لاہور میں مقدمے درج تھے،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھےملزمان کو لاہور ائرپورٹ پر پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کار ی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

    اب کے دور کے اداکار آسان راستوں کی طرف جاتے ہیں،توقیر ناصر

  • پنجاب کے مختلف شہروں سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    پنجاب کے مختلف شہروں سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    گجرانوالہ:ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں 3 اشتہاری بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عارف حسین، ابرار علی، امتیاز علی، محمد ایان بٹ، آصف رضا اور ذکا اللہ عرف احسان اللہ سیفی کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کو جہلم، ڈسکہ، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم ابرار علی نے 6 شہریوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کی اور انہیں وزٹ ویزے پر موریطانیہ بھجوا دیا، جہاں سے انہیں کشتی کے ذریعے یورپ بھیجنے کی کوشش کی گئی، تاہم شہریوں نے غیر قانونی سفر سے انکار کر دیا اور واپس آ گئے۔

    کرم حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم آصف رضا سال 2022 سے اشتہاری تھا اور شہریوں کو یورپ بھجوانے کے لیے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد بٹورے، مگر انہیں یورپ کی بجائے آذربائیجان بھجوا دیا ، آذربائیجان میں ملزم کے ساتھیوں نے شہریوں کو محصور کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور تاوان کا مطالبہ کیا، تاہم ایک ماہ بعد شہری کسی طرح جان بچا کر واپس پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم امتیاز نے ایک شہری کو اٹلی میں ملازمت دلوانے کے نام پر 8 لاکھ روپے وصول کیے، جبکہ ملزم ایان بٹ نے ایک شہری کو برطانیہ بھجوانے کے لیے 60 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیا لی۔

    امریکی بینک نے شہری کے اکاؤنٹ میں 81 کھرب ڈالر جمع کرا دیئے

    ایف آئی اے کےمطابق ملزم عارف حسین اور ذکا اللہ سال 2012 سےانسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں اشتہاری تھےملزم عارف حسین نے شہری کو بیرون ملک ملازمت کے بہانے 1 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد رقم وصول کی، جبکہ ذکا اللہ نے 2012 میں ایک شہری کو دبئی بھجوانے کے نام پر 1 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کیے، مگر ملزمان اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے نے شہریوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرا دیا

  • ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف  2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

    ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی-

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایف آئی اے نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران 458 انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 8 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران یونان کشتی حادثہ 2023 کے 19 اشتہاری انسانی اسمگلروں اور یونان کشتی حادثہ 2024 میں ملوث 18 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا، اسی طرح مراکش کشتی حادثے 2025 میں ملوث 10 ایجنٹ بھی گرفتار کیے گئے۔

    رمضان پیکج :وزیراعظم کے وزارت آئی ٹی کو احکامات جاری

    گزشتہ 2 ماہ کے دوران ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی 661.63 ملین روپے سے زائد مالیت کی جائیدادیں ضبط کیں جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے زیر استعمال73.51 ملین روپے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئےانٹرپول کے ذریعے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مجموعی طور پر 26 ریڈ نوٹس جاری کیے گئے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پنجاب کو چیلنجز

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر تعینات افسران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے کڑی نگرانی کر رہے ہیں،معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ سے منسلک لفٹ گر گئی،11 افراد زخمی

    ایف آئی اے کی ٹیمیں انسانی اسمگلنگ کے متاثرین سے مسلسل رابطے میں ہیں،جبکہ گرفتار اسمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

  • 4 خواتین کو سعودیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، پنجاب پولیس کی سابق  ملازم ملوث نکلی

    4 خواتین کو سعودیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، پنجاب پولیس کی سابق ملازم ملوث نکلی

    کراچی سے 4 خواتین کو مبینہ طور پر جبری مشقت کے لیے سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافر وں کو گرفتارکرلیا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے امیگریشن سرکل کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی 4 خواتین کو کراچی ائیرپورٹ پر پروازوں سے آف لوڈ کر دیا گیا، ان خواتین میں شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثنا شہزادی عمرے کی مسافر تھیں، بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جا رہی تھیں-

    متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھجوایا جا رہا تھا، متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں۔

    واٹر ایمرجنسی کی خلاف ورزی،واسا نے 2 شہریوں کا چالان کر دیا

    امیگریشن حکام کا کہنا ہے خواتین کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے جو پنجاپ پولیس کی سابقہ ملازم ہے آسیہ نے ہی متاثرہ چاروں خواتین کے سفری اخراجات برداشت کیے جب کہ سعودی عرب میں قیام اور اخراجات کی سہولتکاری وسیم گجر نامی ایجنٹ کر رہا تھا، متاثرہ خواتین سے ایجنٹوں کے حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔

    کراچی میں حالات کسی وقت بھی ایٹم بم کی طرح پھٹ سکتے ہیں،فاروق ستار

    جبکہ ایف آئی اے کی ایک اور کارروائی میں ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچنے والے 2 مسافر گرفتار کر لیے گئےایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار مسافروں کی شناخت ایلس اور ریان کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان فلائٹ نمبر SV700 کے ذریعے کراچی پہنچے ، ملزمان کے پاس موجود ایمرجنسی پاسپورٹ جعلی پائے گئے، ملزمان کے پاسپورٹ پر لگی ایمرجنسی اسٹیمپ جعلی تھی، گرفتار ملزمان کی شہریت کو بھی مشکوک پایا گیا، گرفتار 2 ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

    مالاکنڈ یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا بڑا اسکینڈل، گرفتارپروفیسر سے طالبات کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد

  • ایف آئی اے میں 2018کے بعد بھرتی افسران کی چھان بین کا فیصلہ

    ایف آئی اے میں 2018کے بعد بھرتی افسران کی چھان بین کا فیصلہ

    اسلام آباد ایف آئی اے میں 2018کے بعد بھرتی ہونے والے افسران کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 2018 کے بعد بھرتی والے تمام افسران و اہلکاروں کی تعلیمی اسناد چیک کی جائیں گی۔ڈائریکٹر ایچ آر کی سربراہی میں ویری فکیشن سیل قائم کردیا گیا، تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔2019 یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے افسران کے کوائف طلب کر لئے گئے، تمام افسران و اہلکار اپنی تعلیمی اور کریکٹر سرٹیفکیٹ جمع کروائیں گے۔ان تمام افسران و اہلکاروں کے تعلیمی کوائف چیک کیا جائے گا، ڈائریکٹر ایچ آر کی سربراہی میں ویریفکیشن سیل قائم کر دیا گیا، تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ تمام سرٹیفکیٹ متعلقہ یونیورسٹی اور ایچ ای سی سے تصدیق شدہ ہوں۔ڈومیسائل متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سے تصدیق شدہ ہوں، مراسلے میں تین ماہ کے دوران تمام افسران و اہلکاروں کو دستاویزات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بلوچستان سے 92 کروڑ مالیت کی چرس پکڑی گئی

    ٹرمپ کےپےدرپےبیانات،ایگزیکٹوآرڈرز، امریکا میں مہنگائی کی لہر

    کراچی: تیزرفتار ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کچل دیا

    واٹس ایپ گروپ چیٹس کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

    کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف

  • ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

    ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

    ملک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں کارکردگی رپورٹ تیار کرنے اور پرفارمنس آڈٹ کے لیے 5رکنی اسپیشل کمیٹی تشکیل دے دی گئی گئی ہے،ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کو ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا کنوینیئر مقرر کیا گیا ہے جب کہ ڈائریکٹر پولیس بیورو، جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ،ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اوسی یونٹ این پی بی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی کارکردگی کیسی رہی اس حوالے سے کمیٹی اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوائے گی۔ کمیٹی ایف آئی اے کا پرفارمنس آڈٹ بھی کرے گی۔ ایف آئی اے نے کتنے مقدمات درج کیے اور کتنے ملزمان پکڑےگئے، کمیٹی تمام امور کا جائزہ لے گی۔کمیٹی میں انسداد انسانی اسمگلنگ ،اینٹی کرپشن، کارپوریٹ کرائم، سائبر کرائم سمیت تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    عظیم بلے باز حنیف محمد پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

  • لیبیا کشتی حادثے  کا مرکزی ملزم گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

    لاہور: لیبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم محمد اقبال کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک کے مطابق ملزم 2013 سے لیبیا میں مقیم تھا اور انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، ملزم کے اکاؤنٹ سے 8 کڑور روپےکی غیر قانونی ٹرانزیکشنز بھی پکڑی گئی ہیں ملزم رقوم کی غیرقانونی ترسیل میں ملوث تھا، ملزم لیبیا سےانسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں رقوم کی ترسیل کرتا تھا، ملزم کا نام بلیک لسٹ میں تھا اور اس کے خلاف مختلف مقدمات درج تھے۔

    قبل ازیں ایف آئی اے نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئےلیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کیا تھا ایف آئی اے فیصل آباد کے عملے نے ایک کارروائی کے دوران لیبیا کشتی حادثے کے مقدمے سے منسلک اہم ملزم کو گرفتار کرکے 17 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیے تھے ملزم رانا اشفاق احمد کے قبضے سے17 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے جو ملزم نے نوجوانوں کو یورپی مما لک اسمگل کے لیے لے رکھے تھے رانا اشفاق لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں ملوث تیسرے نمبر کا ملزم ہے ملزم پر پاکستان سے زمینی راستے لیبیا، ایران، یونان اور یورپی ممالک انسانی اسمگلنگ کرانےکا الزام ہےگرفتار ملزم نے زمینی راستے سے یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے۔

    افغانستان کی وجہ سے خیبرپختونخوا متاثر ہورہا ہے،علی امین گنڈاپور

    واضح رہےکہ جون 2023 میں یونان کے قریب لیبیا سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی، حادثے میں ہلاک افراد میں 100 سے زائد پاکستانی بھی شامل تھے۔

    کراچی،واٹر کارپوریشن کی رعایتی پالیسی میں تین ماہ کی مزید توسیع

  • ایف آئی اے نے  انٹرنیشنل ایکٹیو سمز فروخت کرنیوالا گینگ گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے نے انٹرنیشنل ایکٹیو سمز فروخت کرنیوالا گینگ گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے نے ایک کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل ایکٹیو سمز فروخت کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے غیر قانونی بین الاقوامی ایکٹیو سمز فروخت کرنے میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کیا ہے، جن میں فیضان الدین، محمد اسلم، محمد خلیل، رامین رضا اور عابد شامل ہیں۔ملزمان کو چھاپا مار کارروائی میں پشاور کے علاقے صدر میں واقع ایک موبائل شاپ سے گرفتار کیا گیا، جو بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں۔ یہ بین الاقوامی نمبرز غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے تھے۔

    ترجمان کے مطابق بین الاقوامی سمز کی فروخت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ گرفتار ملزمان سے کارروائی کے دوران غیر قانونی سمز برآمد کر لی گئی ہیں۔ چھاپا مار کارروائی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور مقامی پولیس کی ٹیم بھی شامل تھی۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون نامعلوم مقام پرروانہ

    القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق

    خدیجہ شاہ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    بچت سکیموں پر منافع کی شرح کم ہو گئی

    حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب؛ 3 ملزمان گرفتار