Baaghi TV

Tag: ایف بی آر

  • ایف بی آر کا  صلاحیت بڑھانے کیلئے 1600 آڈیٹرز بھرتی کرنے کا اعلان

    ایف بی آر کا صلاحیت بڑھانے کیلئے 1600 آڈیٹرز بھرتی کرنے کا اعلان

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آڈٹ کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے تقریباً 1600 آڈیٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    ایف بی آر کے مطابق شوگر، سیمنٹ، تمباکو، کھاد، مشروبات اور ٹیکسٹائل سیکٹرز میں ڈیجیٹل پروڈکشن مانیٹرنگ متعارف کرا دی گئی ہے۔ آڈٹ کے لیے ٹیکس دہندگان کا انتخاب مصنوعی ذہانت پر مبنی رسک پیرامیٹرز کے تحت کیا جائے گا۔ترانسفارمیشن پلان کے نتیجے میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.24 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ فیس لیس کسٹمز اپریزمنٹ کے باعث فی گڈز ڈیکلریشن محصولات میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں انفورسمنٹ کی وجہ سے محصولات 8 گنا بڑھ گئے۔

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں ایل ٹی او کراچی میں فیسیلٹیشن ڈویژن قائم کیا گیا ہے تاکہ کاروباری طبقے کو مزید آسانیاں فراہم کی جا سکیں۔

    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس: ملزم کی ضمانت مسترد، جیل بھیج دیا گیا

    چھ مسلم ممالک پر اسرائیلی حملے، قطرڈپلومیسی تو وڑ گئی، اربوں ڈالر تحائف کام نہ آئے

    آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر اعظم ون ڈے میں تیسرے نمبر پر

    نیپال، سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی عبوری حکومت کی سربراہ ہوں گی

  • سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ  بڑھا دی گئی

    سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

    ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق سال 2025ء کے ٹیکس گوشوارے اب 26 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ایف بی آر نے ہدایت کی ہے کہ سیلز ٹیکس واجبات لازمی طور پر مقررہ تاریخ کے اندر ادا کرنا ہوں گے۔واضح رہے کہ پہلے سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 اگست مقرر تھی، تاہم تاریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھانے کے لیے واجب الادا سیلز ٹیکس کی بروقت ادائیگی لازمی قرار دی گئی ہے۔

    ہردس میں سے چار وزرائے اعلیٰ کے خلاف فوجداری مقدمات

    خدمت خلق کے یہ جوان اور ہمارا فرض،تحریر: سعد فاروق

    کبوتر پکڑ لیا،سرنڈر مودی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، گودی میڈیا ہلکان

    صدر مملکت نے 11واں نیشنل فنانس کمیشن تشکیل دے دیا

  • تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار

    تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری افراد کے لیے سخت قوانین تیار کر لیے جب کہ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے ایف بی آر کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    دستاویز کے مطابق بزنس پوائنٹ کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ مشین، کیو آرکوڈ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ایف بی آر سے لنک کرنا ہوگا، اشیا کی آن لائن فروخت کے لیے ویب سائٹ، سافٹ ویئر، موبائل ایپلی کیشن بھی لنک ہوگی،انٹیگریٹڈ شخص ٹیکس افسر کو کاروباری احاطے، ریکارڈ تک رسائی دینے کا پابند ہوگا، الیکٹرانک سسٹم سے چھیر چھاڑ کرنے والے کو جرمانہ اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

    انٹرنیٹ یا بجلی کی بندش کی صورت میں انوائسز24 گھنٹے کے اندر اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے انفورسمینٹ نیٹ ورک قائم کیا جائے گا، کیو آر کوڈ یا ایف بی آر نمبر کے بغیر انوائسز جاری کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی،سیلز ٹیکس انوائس ڈیجیٹل دستخط، کیو آر کوڈ، ایف بی آر کے منفرد نمبر پر مشتمل ہوگی ،یومیہ، ہفتہ وار اور ہر مہینے کے آخر میں الیکٹرانک انوائسز کا ریکارڈ مرتب کرنا ہوگا،ڈیجیٹل انوائسز یا آن لائن فروخت کی انوائسز کا ڈیٹا 6 سال تک محفوظ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    غزہ جنگ بندی کیلئے ہزاروں اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج

  • ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری، نیا طریقہ کار جاری

    ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری، نیا طریقہ کار جاری

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کے لیے نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کی جانب سے جعلی یا فلائنگ انوائسز کے ذریعے ٹیکس چوری کے واقعات کے سدباب کے لیے قواعد و ضوابط میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق اب کسی بھی تاجر کو بلیک لسٹ کرنے سے قبل 7 روز کے اندر شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا اور رجسٹریشن معطل کر کے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ٹیکس حکام نے بتایا کہ کسی بھی گرفتاری سے قبل متعلقہ تاجر تنظیم کے کم از کم دو نمائندوں سے مشاورت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    جعلی انوائسز کی نشاندہی ایف بی آر کے اسیسمنٹ پراسسنگ سیل کی جانب سے کی جائے گی، جس کے بعد کم از کم دو افسران متعلقہ تاجر کے ڈیٹا کا تجزیہ کریں گے۔ تجزیہ میں خرید و فروخت، ٹیکس گوشوارے اور ٹرانزیکشنز کا جائزہ شامل ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس فراڈ سے فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ایف آئی آر درج ہوگی اور انکوائری کی اجازت صرف کمشنر ان لینڈ ریونیو دے گا۔ گرفتاری سے قبل ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز سے باقاعدہ اجازت لینا بھی لازمی ہوگی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی سرکاری افسر، اہلکار یا ادارے کے اندر موجود سہولت کار بھی فراڈ میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    بحریہ ٹاؤن سے منسلک 3 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی

  • ایف بی آر  ،جولائی میں 6 ارب 40 کروڑ روپے زائد ریونیو جمع

    ایف بی آر ،جولائی میں 6 ارب 40 کروڑ روپے زائد ریونیو جمع

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی 2025 کے دوران مقررہ ہدف سے 6 ارب 40 کروڑ روپے زائد ریونیو جمع کر لیا۔

    ایف بی آر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں مجموعی طور پر 754 ارب 40 کروڑ روپے کا ریونیو جمع کیا گیا، جبکہ مقررہ ہدف 748 ارب روپے تھا۔ادارے کے مطابق جولائی میں ریونیو ہدف کا 100.9 فیصد حاصل کیا گیا۔ اس دوران ایف بی آر نے 81 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے۔

    جولائی میں انکم ٹیکس کی مد میں 297 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 304 ارب روپے، ایف ڈی آئی سے 46 ارب روپے اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 107 ارب روپے جمع کیے گئے۔

    127 سال بعد بھارت کو بدھ مت کے نایاب جواہرات واپس مل گئے

    سعودی عرب: جھولا حادثہ، 23 افراد زخمی، 4 کی حالت نازک

    جنرل ساحر شمشاد کی مصری صدر و اعلیٰ قیادت سے ملاقات

  • ایف بی آرکاآن لائن آرڈر کیے گئے سامان پر عائد ٹیکس  واپس لینےکافیصلہ

    ایف بی آرکاآن لائن آرڈر کیے گئے سامان پر عائد ٹیکس واپس لینےکافیصلہ

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے بیرونِ ملک سے آن لائن آرڈر کیے گئے سامان اور خدمات پر عائد ڈیجیٹل پروسیڈز ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے –

    ایف بی آر کے بدھ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی،سےڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس اُن سامان اور خدمات پر لاگو نہیں ہوگا جو کسی بھی فرد یا ادارے کی جانب سے بیرونِ ملک سے آن لائن آرڈر کیے گئے ہوں اور جو مذکورہ ایکٹ کے تحت پہلے ہی ٹیکس کے دائرے میں آتے ہوں، بیرونِ ملک سے آن لائن خریداری کرنے والے پاکستانی صارفین کے لیے عارضی ریلیف میسر آیا ہے، اور ان اشیا پر فی الحال اضافی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے مقامی اور غیر ملکی ای کامرس پلیٹ فارمز پر نئے ٹیکسز عائد کیے تھے، جس سے پاکستان میں آن لائن خریداری مہنگی ہوگئی تھی، ان ہی اقدامات کے تحت ’ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس ایکٹ 2025‘ بھی متعارف کرایا گیا تھا، جس کے ذریعے بیرونِ ملک سے آن لائن خریدے گئے سامان پر ٹیکس وصولی کا نظام قائم کیا گیا تھا۔

    پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے،احسن اقبال

    مجوزہ قانون کے تحت صارفین سے اُن کی خریداری پر ادا کی گئی رقم کا 5 فیصد بطور ٹیکس لیا جانا تھا، جو بینک، مالیاتی ادارے یا ادائیگی کے آن لائن نظام (پیمنٹ گیٹ وے) وصول کرتےاسی قانون کے تحت کسٹمز حکام کو بھی اختیار دیا گیا تھا کہ جب تک کوریئر کمپنیاں ٹیکس کی ادائیگی کا ثبوت فراہم نہ کریں، بیرونِ ملک سے خریدا گیا سامان صارف کو نہ دیا جائے۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

  • ایف بی آر افسر کی میڈیا ورکرز سے بدتمیزی ،فیصل واوڈا  کا شدید ردعمل

    ایف بی آر افسر کی میڈیا ورکرز سے بدتمیزی ،فیصل واوڈا کا شدید ردعمل

    ایف بی آر افسر کی کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلانے اور میڈیا سے بدتمیزی کرنے کی ویڈیو سینیٹر فیصل واوڈا نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے افسر کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    سماجی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کالے شیشے والی ایک گاڑی کو روکا جس پر نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی بعدازاں گاڑی سے ایف بی آر کا ایک افسر نکل آیا جس نے بازپرس پر میڈیا کو دیکھ کر ان سے بدتمیزی کی، کیمرا چھیننے کی کوشش کی، جو میڈیا ورکرز نے ریکارڈ کرلی،ایف بی آر افسر نے میڈیا ورکرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور خود کا تعارف اسسٹنٹ کمشنر صدام کروایا-

    ویڈیو سامنے آنے پر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ ابھی تک وزیراعظم پاکستان اور خصوصی طور پر وزیر خزانہ اور چئیرمین ایف بی آر جن سے میرا ملک کی بہتری کیلئے بہت اچھا تعلق ہے انہوں نے اس ایف بی آر کے افسر کو نوکری سے نکالا کیوں نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ واضح کردوں کہ اس افسر کو صرف معطل نہیں بلکہ نوکری سے برخاست کرنا ہوگا جو عوام کا نوکر ہوتے ہوئے عوام سے جانوروں کی طرح سلوک کررہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا میں ملک سے باہر ہوں، وطن واپسی تک اگر اس افسر کو نوکری سے برخاست کرنے کی کارروائی شروع نہیں کی گئی تو سینیٹ کی فنانس کمیٹی میں جس کا میں خود ممبر ہوں، میں اسے سینیٹ میں بلا کر جو کروں گا پھر کوئی گلہ نہ کرے۔

  • ایف بی آر آفس میں سونا، چاندی اور کرنسی سمیت 43 اشیاء کی خرد برد کا انکشاف

    ایف بی آر آفس میں سونا، چاندی اور کرنسی سمیت 43 اشیاء کی خرد برد کا انکشاف

    سینیٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزارت خزانہ کی جانب سے دیے گئے تحریری جواب میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لاہور دفتر سے سونے، چاندی اور کرنسی سمیت 43 قیمتی اشیاء کی خرد برد کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    تحریری جواب کے مطابق ایف بی آر کے فیلڈ آفس اسٹیٹ ویئر ہاؤس کسٹمز ہاؤس لاہور سے مجموعی طور پر 43 اشیاء غائب پائی گئیں، جن میں 36 کرنسی آرٹیکلز اور 7 سونے و چاندی کی قیمتی اشیاء شامل ہیں۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس خرد برد میں ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ یوسف خان اور انسپکٹر خالد پرویز بھٹہ ملوث پائے گئے، جب کہ خالد بھٹہ کو بنیادی طور پر ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ اس کیس کی تحقیقات کے بعد معاملہ ایف آئی اے کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    تحریری جواب میں مزید انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران نان فائلرز سے ایف بی آر نے مجموعی طور پر 7 ارب 81 کروڑ روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے۔جولائی 2024 سے جون 2025 کے دوران ایف بی آر نے ریٹیل سیکٹر سے 628 ارب روپے انکم ٹیکس اور 389 ارب روپے سیلز ٹیکس کی وصولی کی۔ تاجر دوست اسکیم کے تحت 2 لاکھ 80 ہزار 197 نئے ریٹیلرز رجسٹر کیے گئے، جس کے بعد ریجسٹرڈ ریٹیلرز کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 71 سے بڑھ کر 10 لاکھ 34 ہزار 143 ہو گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری 2020 سے جون 2025 کے درمیان پاکستان میں ایک لاکھ 57 ہزار 960 گاڑیاں درآمد کی گئیں، جن میں سے سب سے زیادہ یعنی ایک لاکھ 55 ہزار 288 گاڑیاں جاپان سے منگوائی گئیں۔ دیگر ممالک میں جمیکا سے 1085، برطانیہ سے 865 اور جرمنی سے 257 گاڑیاں درآمد ہوئیں۔اسی مدت کے دوران پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ 248 گاڑیاں بھی بیرونِ ملک برآمد کیں، جن میں 151 گاڑیاں جاپان، اور 20 گاڑیاں کینیا کو بھیجی گئیں۔

    ایوان بالا میں پیش کی گئی یہ تفصیلات نہ صرف ایف بی آر میں شفافیت کے چیلنجز کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ ٹیکس نیٹ اور مقامی پیداوار کے رجحانات کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 5900 روپے سستا ہو گیا

    وزیراعظم کا ضم شدہ اضلاع کے لیے میڈیکل و انجینئرنگ کوٹہ بحال کرنے کا اعلان

    پی ٹی اے کا بڑا اقدام: لاکھوں چوری شدہ اور جعلی موبائل فونز بلاک

  • مختلف شہروں میں  نئے ٹیکس قوانین کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری

    مختلف شہروں میں نئے ٹیکس قوانین کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری

    ملک کے مختلف شہروں میں ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری ہے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےاختیارات میں توسیع پر وفاقی حکومت نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرلیے تھے، تاہم کراچی اور لاہور چیمبرز کی جانب سے آج ہڑتال کی کال برقرار رکھی گئی تھی،تاجروں کی ہڑتال کے باعث کراچی، لاہور اور حیدرآباد میں کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ کراچی میں بولٹن مارکیٹ اور الیکٹرانکس مارکیٹ سمیت مختلف چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

    ادھر حیدرآباد میں کلاتھ مارکیٹ، اناج منڈی، لوہا مارکیٹ، شاہی بازار، الیکٹرونکس مارکیٹ اور موبائل مارکیٹ بھی بند ہیں اسی طرح لاہور میں چیمبر آف کامرس کی اپیل پر شہر میں تاجر برادری نے ہڑتال کرتے ہوئے مال روڈ اور اس سے ملحقہ تمام مارکیٹیں بند کردیں،بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ اور لوہا مارکیٹ بھی بند ہے جب کہ صدر ریڈی میڈ گارمنٹس نے بھی آج تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا۔

    پاکستان کا حالیہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سال میں سب سے زیادہ ہے، وزیراعظم

    کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے جمعہ کی شب پریس کانفرنس میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک روزہ ہڑتال پرامن ہوگی، تاہم اگر حکومت نے تحریری طور پر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پشاور اور دیگر شہروں میں مارکیٹیں اور بازار کھلے رہے، پشاور چیمبر نے آج کی ہڑتال مؤخر کرکے 15 اگست کی تاریخ دی تھی، تاجر برادری میں ملک گیر ہڑتال کے معاملے پر گہری تقسیم دیکھنے میں آئی ہے۔

    چکوال میں شدید بارشوں سے انفراسٹرکچر تباہ، شہری مشکلات میں

    واضح رہے کہ ایف بی آر کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر تاجروں میں اختلافات سامنے آئے تھے، ایف پی سی سی آئی نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، جب کہ کراچی اور لاہور چیمبر نے ہڑتال کی کال برقرار رکھی تھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اختیارات میں توسیع پر حکومت نے فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس کو قائل کرلیا تھا، لیکن بڑے چیمبرز کو رام نہیں کرسکی،تاجروں نے مطالبات تسلیم کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری نہ کرنے پر ہڑتالوں کا دائرہ وسیع کرنے کا انتباہ بھی کیا ہے۔

    امید ہے کہ سکس ریڈ ایونٹ میں ماسٹر ایونٹ سے بھی بہتر کھیل پیش ہوگا ،محمد آصف

  • 2 لاکھ روپے نقد جمع کرانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی،ایف بی آر کی تاجروں کو یقین دہانی

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آل پاکستان تنظیم تاجران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ 2 لاکھ روپے تک نقد بینک میں جمع کرانے پر کوئی ٹیکس کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

    آل پاکستان تنظیم تاجران کے وفد نے ایف بی آر حکام سے ملاقات کی جس میں اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ڈیجیٹل انوائسنگ کا اطلاق چھوٹے تاجروں اور ریٹیلرز پر نہیں ہوگا بلکہ یہ مرحلہ وار صرف بزنس ٹو بزنس سیلز ٹیکس رجسٹرڈ کمپنیوں پر نافذ ہوگی۔ایف بی آر نے مزید وضاحت کی کہ ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی میں تاجروں کے نمائندے شامل کیے جائیں گے، جبکہ سیلز ٹیکس قوانین 37 اے اور 37 بی کا اطلاق چھوٹے تاجروں پر نہیں ہوگا۔ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ کسی بڑے صنعتکار کو بھی ان قوانین کے تحت گرفتار نہیں کیا جائے گا، ان قوانین کا مقصد صرف جعلی انوائسز کی روک تھام ہے۔

    ایف بی آر کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں کسٹمز کے چھاپوں کے خلاف ایک الگ اجلاس میں نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، جبکہ موبائل فونز پر ٹیکس اصلاحات کے لیے بھی تاجروں سے مشاورت کی جائے گی۔اعلامیہ کے مطابق کاشف چوہدری، سلمان صدیقی، شرجیل میر اور دیگر تاجر رہنماؤں نے ٹیکس نظام پر اپنے تحفظات پیش کیے اور واضح کیا کہ کسی بھی صورت ظالمانہ ٹیکسز قبول نہیں کیے جائیں گے۔

    وزیراعظم کی آصف زرداری سے ملاقات، معیشت اور سیکیورٹی پر تبادلہ خیال