Baaghi TV

Tag: ایلون مسک

  • ایلون مسک کو  ایک ہفتے کے دوران تقریباً 350 ارب ڈالر کا بھاری مالی نقصان

    ایلون مسک کو ایک ہفتے کے دوران تقریباً 350 ارب ڈالر کا بھاری مالی نقصان

    واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو صرف ایک ہفتے کے دوران تقریباً 350 ارب ڈالر کا بھاری مالی نقصان ہوا-

    رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں یہ غیر معمولی کمی بنیادی طور پر ان کی کمپنی اسپیس ایکس کے حصص کی قیمت میں تقریباً 30 فیصد گراوٹ کے باعث ہوئی چند روز قبل اسپیس ایکس کی شاندار مارکیٹ کارکردگی اور حصص کی فروخت کے بعد سرمایہ کاروں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا تھا، تاہم بعد ازاں کمپنی کے مصنوعی ذہانت سے متعلق منصوبوں کے لیے درکار نئی سرمایہ کاری اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے خدشات نے مارکیٹ کے اعتماد کو متاثر کیا۔

    رواں ماہ ایلون مسک نے اسپیس ایکس کے حصص فروخت کے لیے پیش کیے تھے، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی اور وہ دنیا کے پہلے "ٹریلینئر” کے طور پر خبروں کی زینت بنے تھے تاہم حالیہ گراوٹ نے ان کی دولت میں نمایاں کمی کر دی ہےاس گراوٹ کے نتیجے میں ایلون مسک کی مجموعی دولت تقریباً 1.45 ٹریلین ڈالر سے کم ہو کر 1.1 ٹریلین ڈالر کے قریب رہ گئی ہے اگرچہ وہ اب بھی دنیا کے امیر ترین افراد میں سرفہرست شمار ہوتے ہیں، لیکن ایک ہفتے کے دوران ہونے والا یہ نقصان حالیہ برسوں کے بڑے مالی نقصانات میں شمار کیا جا رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس کے حصص میں کمی کا اثر صرف کمپنی تک محدود نہیں رہا بلکہ عالمی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی منڈیوں پر بھی دباؤ دیکھا گیا ہے سرمایہ کار اب مصنوعی ذہانت کے منصوبوں کے اخراجات، منافع اور مستقبل کی مالی حکمت عملی کا مزید باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

  • خودکار ٹیسلا گاڑی کو حادثہ، 76 سالہ خاتون ہلاک، ایلون مسک کا ردعمل

    خودکار ٹیسلا گاڑی کو حادثہ، 76 سالہ خاتون ہلاک، ایلون مسک کا ردعمل

    ریاست ٹیکساس میں ٹیسلا کی ایک خودکار ڈرائیونگ کار بے قابو ہو کرایک گھر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 76 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی۔

    امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق 19 جون کو پیش آنے والے حادثے میں ٹیسلا ماڈل 3 سڑک سے نکل کر ایک رہائشی مکان میں جا گھسی، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے بتایا ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی کا خودکار ڈرائیونگ نظام فعال تھا بتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں نہیں تھا، جو تحقیقا ت میں مکمل تعاون بھی کر رہا ہے۔

    دوسری جانب ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی مکمل خودکار ڈرائیونگ موڈ میں نہیں تھی کیونکہ یہ نظام رہائشی علاقوں میں کم رفتار سے چلتا ہے جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا، کمپنی کے مصنوعی ذہانت کے شعبے کے نائب صدر اشوک ایلوسوامی نے بھی کہا ہے کہ ڈرائیور نے خود سے ایکسیلیٹر دبا کر ٹیسلا کار کے خودکار نظام کو نظر انداز کیا تھا جس کے باعث گاڑی کی رفتار 73 میل فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس درجنوں واقعات سامنے آنے کے بعد امریکی ریگولیٹرز پہلے ہی ٹیسلا کے خودکار ڈرائیونگ نظام کا جائزہ لے رہے ہیں،گزشتہ سال ٹیسلا گاڑیوں کے سرخ اشارے توڑنے یا مخالف سمت میں جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جبکہ ٹیسلا کا مؤقف ہے کہ اس کا خودکار ڈرائیونگ نظام انسانی ڈرائیوروں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے تاہم امریکی روڈ سیفٹی ریگولیٹرز اس دعوے کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

  • عالمی دولت کی تاریخ میں نیا ریکارڈ،ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے

    عالمی دولت کی تاریخ میں نیا ریکارڈ،ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے

    ایلون مسک تاریخ کی پہلی ایسی شخصیت بن گئے ہیں جن کی مجموعی دولت ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے،ان کی اس تاریخی دولت کا بڑا حصہ ان کی کمپنیوں (خاص طور پر ٹیسلا اور اسپیس ایکس) کی مارکیٹ ویلیو پر مبنی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سنگِ میل بنیادی طور پر ان کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے ریکارڈ ساز آئی پی او یعنی کمپنی کے شیئرز ببلک کی سطح پر بیچنے کے بعد حاصل ہوا، مالیاتی ماہرین کے مطابق یہ دولت زیادہ تر نقد رقم کی شکل میں نہیں بلکہ ان کی کمپنیوں کے حصص اور شیئرز پر مشتمل ہے،۔ اگر حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ جائے تو مسک کی مجموعی دولت کم بھی ہو سکتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس نے تقریباً 75 ارب ڈالر کا تاریخی آئی پی او کیا جس کے بعد کمپنی کی مالیت 1.7 ٹریلین ڈالر سے زیادہ جا پہنچی اس پیش رفت سے ایلون مسک کے اسپیس ایکس حصص کی قدر میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور ان کی مجموعی دولت 1.1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک کی یہ دولت صرف اسپیس ایکس تک محدود نہیں۔ ان کے بڑے اثاثوں میں نیورالنک ، ایکس اے آئی، ٹیسلا اور دی بورنگ کمپنی کے حصص بھی شامل ہیں۔ تاہم حالیہ اضافے میں سب سے بڑا کردار اسپیس ایکس کی بڑھتی ہوئی قدر نے ادا کیا ہے-

  • ایلون مسک کو اوپن اے آئی کے خلاف مقدمے میں شکست

    ایلون مسک کو اوپن اے آئی کے خلاف مقدمے میں شکست

    امریکہ کی وفاقی جیوری نے ارب پتی ایلون مسک کے اوپن اے آئی اور اس کے سی ای او سیم ایلٹمین کے خلاف دائر کردہ دعوے مسترد کر دیے،جیوری نے اپنے متفقہ فیصلے میں قرار دیا کہ ایلون مسک کا مقدمہ قانونی مدت گزر جانے کے باعث قابل سماعت نہیں تھا۔

    کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ کی وفاقی عدالت میں ہونے والی اس عدالتی کارروائی میں جیوری نے ایلون مسک کے دعوے مسترد کرتے ہوئے کمپنی کو ذمہ دار قرار دینے سے انکار کر دیا،جیوری نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ ایلون مسک نے مقدمہ دائر کرنے میں بہت تاخیر کی۔

    مقدمے کی سماعت 28 اپریل سے جاری تھی اور اسے مصنوعی ذہانت کی صنعت کے مستقبل کے لیے اہم مقدمہ قرار دیا جا رہا تھا۔ مقدمے کے دوران اوپن اے آئی اور اس کے سربراہ کی ساکھ بھی زیر بحث رہی، جبکہ فریقین نے ایک دوسرے پر مالی مفادات کو ترجیح دینے کے الزامات عائد کیے۔

    ماسکو اور بیجنگ کے تعلقات غیر معمولی طور پر بے مثال سطح تک پہنچ چکے ہیں، پیوٹن

    ایلون مسک (اوپن اے آئی کے شریک بانی) نے الزام عائد کیا تھا کہ کمپنی اور اس کے ایگزیکٹوز نے پبلک گڈ اور نان پرافٹ (غیر منافع بخش) مشن سے انحراف کرتے ہوئے منافع کمانے والی کمپنی میں تبدیلی کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

    ایلون مسک کا مؤقف تھا کہ اوپن اے آئی اپنی اصل انسانی فلاح کی پالیسی سے ہٹ گئی ہے اور سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے پر توجہ دے رہی ہے انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مائیکروسافٹ کو شروع سے معلوم تھا کہ اوپن اے آئی مالی مفادات کو ترجیح دے رہی ہے۔

    دوسری جانب اوپن اے آئی کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ ایلون مسک خود مالی مفادات کے تحت کارروائی کر رہے ہیں اور انہوں نے بہت دیر سے قانونی دعویٰ دائر کیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ مائیکرو سافٹ اوپن اے آئی کے ساتھ شراکت داری میں 100 ارب ڈالر سے زائد خرچ کر چکی ہے، جبکہ اوپن اے آئی مستقبل میں حصص کی عوامی فروخت کی تیاری بھی کر رہی ہے، جس سے کمپنی کی مالیت ایک کھرب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

    9 رکنی جیوری نے صرف دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں مشاورت مکمل کر کے متفقہ فیصلہ سنایا کہ ایلون مسک نے بہت تاخیر سے مقدمہ دائر کیا تھا، اس مقدمے میں جیوری نے کمپنی کو ذمہ دار قرار دینے سے انکار کیا اور جج نے مقدمے کو خارج کر دیا۔

    ایلون مسک کے وکلاء نے اس فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے اور اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    ایران میں پاکستان کے نامزد سفیر عمران احمد صدیقی کی اسحاق ڈار سے ملاقات

  • وائٹ ہاؤس نے  ایلون مسک  کو  دورۂ چین میں شرکت کی دعوت دے دی

    وائٹ ہاؤس نے ایلون مسک کو دورۂ چین میں شرکت کی دعوت دے دی

    وائٹ ہاؤس نے ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک اور ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کک کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں ہفتے ہونے والے دورۂ چین میں شرکت کی دعوت دے دی۔

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایک وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ گولڈمین ساکس کے ڈیوڈ سولومن، بلیک اسٹون کے اسٹیفن شوارزمین، بلیک راک کے لیری فنک، سٹی گروپ کی جین فریزر اور میٹا پلیٹ فارمز کی ڈینا پاول میک کارمک بھی ٹرمپ کے وفد میں شامل ہونے والے اہم کاروباری رہنماؤں میں شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایک درجن سے زائد اعلیٰ کاروباری شخصیات پر مشتمل یہ وفد صدر ٹرمپ کے ساتھ چین جا رہا ہے، جہاں امریکی صدر کو امید ہے کہ بیجنگ کے ساتھ مختلف کاروباری معاہدے اور خریداری کے سمجھوتے طے پائیں گے متعلقہ کمپنیوں نے فوری طور پر اس حوالے سے تبصرہ نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ صدر ٹرمپ 13 سے 15 مئی کے دوران چین کا دورہ کریں گے، جسے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان پیچیدہ تعلقات کے باوجود سفارتی روابط کی نئی کوشش قرار دیا جا رہا ہے،جبکہ ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل امریکی فضائیہ کے C-17 گلوب ماسٹر III طیارے بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بڑے فوجی ٹرانسپورٹ طیارے ٹرمپ کے دورے کے لیے درکار گاڑیاں، سکیورٹی آلات اور دیگر لاجسٹک سامان لے کر آئےہیں یہ طیارے امریکی صدور کے دوروں کے لیے سکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔

  • کم عمر بچوں کی جعلی نازیبا تصاویر بنانے کا الزام، ایلون مسک کی کمپنی کیخلاف مقدمہ

    کم عمر بچوں کی جعلی نازیبا تصاویر بنانے کا الزام، ایلون مسک کی کمپنی کیخلاف مقدمہ

    امریکی ریاست ٹینیسی میں چند کم عمر لڑکوں اور ایک بالغ شخص نے ٹیکنالوجی کمپنی ایکس اے آئی اور اس کے مالک ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

    مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی کے چیٹ بوٹ گروک نے ان کی تصاویر کو غیر اخلاقی انداز میں تبدیل کر کے بچوں سے متعلق فحش مواد تیار کرنے کی اجازت دی گزشتہ دسمبر میں گرفتار ایک شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے حاصل کردہ تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے گروک کے ذریعے کم عمر افراد کی جعلی اور نامناسب تصاویر بنائیں،یہ تصاویر بعد ازاں ڈسکورڈ اور ٹیلی گرام جیسے پلیٹ فارمز پر پھیلائی گئیں اور بعض کیسز میں انہیں دیگر غیر قانونی مواد کے تبادلے کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔

    شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر کوئی مصنوعی ذہانت کا ماڈل بالغ افراد کی جنسی نوعیت کی تصاویر بنا سکتا ہے تو اسے کم عمر بچوں کے ایسے مواد بنانے سے روکنا ممکن نہیں رہتا مدعیان کے وکیل نے کہا کہ یہ بچے زندگی بھر اس صدمے کا سامنا کریں گے کیونکہ ان کی جعلی مگر نامناسب تصاویر انٹر نیٹ پر موجود رہیں گی۔

    افغان طالبان پروپیگنڈے کا پردہ چاک، اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف

    مقدمے میں شامل ایک متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی کو معلوم ہوا کہ اس کی جعلی تصاویر آن لائن پھیل چکی ہیں تو اسے شدید ذہنی دباؤ اور گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑا بیٹی کی تعلیمی سال کی خوشیاں اب خوف میں بدل چکی ہیں کہ اس کی کوئی بھی تصویر دوبارہ غلط استعمال ہو سکتی ہے۔

    کیس کی مرکزی وکیل انیکا مارٹن نے کہا کہ وہ ایلون مسک سے یہ سوال پوچھنا چاہتی ہیں کہ کیا وہ بطور والد اس صورتحال کو قبول کر سکتے ہیں کہ ان کے اپنے بچے کی تصویر یا آواز کو اس طرح غلط اور غیر اخلاقی مواد میں استعمال کیا جائے۔

    افواج پاکستان نے کابل اور ننگرہار میں 6 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، عطا اللہ تارڑ

    گزشتہ کچھ عرصے سے ایلون مسک اور ان کے اے آئی ٹول گروک کو مختلف ممالک میں تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ یہ ٹیکنالوجی خواتین اور لڑکیوں کی بغیر اجازت ڈیپ فیک تصاویر بنانے کے لیے استعمال ہو رہی تھی،تنقید کے بعد کمپنی نے تصاویر بنانے کی سہولت محدود کر دی اور 15 جنوری کو گروک کے ذریعے تصاویر میں لوگوں کو برہنہ بنانے کی صلاحیت بند کرنے کا اعلان کیا،برازیل، برطانیہ اور اسپین سمیت کئی ممالک ان الزامات پر تحقیقات بھی کر رہے ہیں۔

  • ایلون مسک  دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

    ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

    الیکٹرک کاریں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کی طرف گامزن ہیں-

    فوربز ورلڈ بلینئرز کی فہرست کے مطابق ایلون مسک کی دولت کا حجم بڑھ کر 839 ارب ڈالر ہوگیا ہے جو گزشتہ ایک برس کے دوران تقریباً 500 ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا ہے، جو ٹیسلا اور اسپیس ایکس کی قدر میں اضافے کی وجہ ہےایلون مسک دنیا کے پہلے فرد ہیں جس کی دولت 800 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے اور وہ دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب ہیں۔

    فوربز کی فہرست کے مطابق مصنوعی ذہانت میں تیزی سے بڑھتی سرمایہ کاری، غیر مستحکم مالیاتی منڈیاں اور معاون مالیاتی پالیسیاں دولت میں اضافے کا باعث بن گئی ہیں اور اس کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً400 نئے افراد اس فہرست میں شامل ہو گئے جبکہ دنیا کے ریکارڈ 3 ہزار 428 ارب پتی افراد کی مجموعی دولت 4 کھرب ڈالر اضافے سے ریکارڈ 20.1 کھرب ڈالر ہوگئی ہے جو تاریخ کا بلند ترین حجم ہے اب 20 افراد کم ازکم 100 ارب ڈالر کی دولت کے مالک بن گئے ہیں جو دنیا کے امیر ترین افراد کے اثاثوں میں اضافے کے رجحان کی عکاسی ہے۔

    پاکستان کی لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    فوربز فہرست میں ایلون مسک مسلسل دوسرے سال پہلے نمبر پر ہیں اور ان کی دولت میں مسلسل ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے،دنیا کے دوسرے امیر ترین گوگل کے شریک بانی لیری پیج ہیں، جن کی دولت ایک اندازے کے مطابق 257 ارب ڈالر ہے، جس کے بعد گوگل کے شریک بانی سیرگی برن 237 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ایمیزون کے جیف بیزوز کی دولت 224 ارب ڈالر ہے جبکہ میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ کی دولت 222 ارب ڈالر ہے اور دونوں امیر ترین افراد بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

    پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    سب سے زیادہ امیر ترین افراد امریکا میں مقیم ہیں جہاں مجموعی طور پر 989 افراد ارب پتی ہیں اور سرفہرست 20 سے 15 افراد بھی امریکی ہیں، چین کے 610 افراد ارب پتی ہیں، جس میں ہانگ کانگ بھی شامل ہے، اس کے بعد بھارت میں 229 افراد ارب پتی ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ کرپٹو کرنسی اور ان کے خلاف بنائے گئے فراڈ کیسز کے جرمانوں کا خاتمہ ہے اور وہ 6.5 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا میں 645 ویں نمبر پر ہیں دنیا کے امیرترین افراد میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہوگئی ہیں، جن کا تعلق شوبز، کھیل اور دیگر شعبوں سے ہے، مشہور سنگر بیوئنس اور سابق ٹینس اسٹار روجر فیڈر بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

    توانائی بحران:ہفتے میں دفاتر کی 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

  • ایلون مسک نے واٹس ایپ کو صارفین کے لیے غیر محفوظ قرار

    ایلون مسک نے واٹس ایپ کو صارفین کے لیے غیر محفوظ قرار

    ایلون مسک نے مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا کی ملکیت معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو صارفین کے لیے غیر محفوظ قرار دیا ہے-

    ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ محفوظ نہیں ہے، حتیٰ کہ سگنل بھی مشکوک ہے، اور صارفین کو ایکس چیٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

    ان کے اس بیان کا تعلق ایک بین الاقوامی مدعی گروپ کے ذریعہ میٹا کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے سے ہے، جس میں واٹس ایپ کی پرائیویسی اور سیکیورٹی پر الزامات عائد کیے گئے ہیں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی صارفین کی نجی گفتگو تک رسائی رکھتی ہے اور ذاتی معلومات کو ذخیرہ، تجزیہ اور استعمال کرتی ہے۔

    واٹس ایپ کے خلاف دائر اس مقدمے میں کہا گیا ہے کہ میٹا اور واٹس ایپ صارفین کی مبینہ طور پر نجی مواصلات تک رسائی حاصل کرتے ہیں، جو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے دعووں کے برعکس ہے۔

    عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ

    میٹا کے ترجمان نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ کے لوگوں کے پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ نہ ہونے کے دعوے بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں واٹس ایپ نے ایک دہائی سے سگنل پروٹوکول کے ذریعے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کی ہے، اور یہ مقدمہ غیر معقول اور حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔

    بار بار اپنی فوج پر جھوٹے الزامات لگانے سے کسی کی نااہلی، نالائقی یا کرپشن چھپ نہیں سکتی،طلال چوہدری

  • مصنوعی ذہانت اگلے 5 سال میں پوری انسانیت سے  زیادہ ہو سکتی ہے،ایلون مسک

    مصنوعی ذہانت اگلے 5 سال میں پوری انسانیت سے زیادہ ہو سکتی ہے،ایلون مسک

    ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نےخبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) اگلے 5 سال میں نہ صرف اپنی موجودہ صلاحیتوں سے آگے بڑھ سکتی ہے بلکہ پوری انسانیت سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے-

    عالمی اقتصادی فورم میں ایلون مسک نے بلیک راک کے سی ای او لیری فنک کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ کمپیوٹر سسٹمز اور مختلف صنعتوں میں تیار شدہ ذہین سافٹ وئیر کی ترقی کی رفتار اتنی تیز ہے کہ اگلے سال یا اس سال کے دوسرے نصف میں AI ممکنہ طور پر انسانی قابلیت سے آگے بڑھ سکتی ہے۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ AI کی ترقی مرحلہ وار ہوگی اور اگلے 10 سال میں واضح مراحل میں بڑھتی رہے گی، جس کی رفتار زیادہ تر لوگ سمجھ نہیں پاتے، تاہم عالمی معیشت میں اس کے اثرات بہت جلد نظر آئیں گے،انہوں نے روبوٹکس میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسلا کے ہیومینوڈ روبوٹز، جنہیں ’آپٹیمس‘ کہا جاتا ہے، پہلے ہی فیکٹریوں میں معمول کے کام انجام دے رہے ہیں اور سال کے آخر تک یہ زیادہ پیچیدہ کام بھی کر سکیں گے، وقت کے ساتھ صارفین روبوٹز سے تقریباً ہر قسم کا کام کروانے کی توقع رکھ سکتے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے ٹیسلا کی گاڑیوں کے لیے کیا جاتا ہے۔

  • اسپیس ایکس کو خلا میں مزید سیٹلائٹس لانچ کرنے کی اجازت مل گئی

    اسپیس ایکس کو خلا میں مزید سیٹلائٹس لانچ کرنے کی اجازت مل گئی

    نیویارک: ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کو اپنے انٹرنیٹ نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے لیے خلا میں مزید اسٹار لنک سیٹلائٹس لانچ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے وفاقی مواصلاتی کمیشن (ایف سی سی) نے اسپیس ایکس کے جنریشن 2 سیٹلائٹس میں اپ گریڈز کی بھی منظوری دی ہے جس کے بعد کمپنی دنیا کے مزید حصوں میں اپنی براڈبینڈ اور موبائل سروسز فراہم کر سکے گی۔

    امریکی ادارے کے مطابق اس منظوری کے تحت اسپیس ایکس کو 7500 مزید جنریشن 2 اسٹار لنک سیٹلائٹس بنانے، لانچ کرنے اور آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہےاس توسیع سے اسپیس ایکس عالمی سطح پر تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گی۔

    واضح رہے کہ موجودہ فعال سیٹلائٹس میں دو تہائی اسٹار لنک کے ہیں۔ اور زمین کے نچلے مدار میں 9 ہزار سے زائد اسٹار لنک سیٹلائٹس کا نیٹ ورک موجود ہے۔