Baaghi TV

Tag: ایلون مسک

  • ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالرز کی کمی

    ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالرز کی کمی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے لیے 2025 کا سال مالی لحاظ سے کچھ زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا، 2025 کے دوران ایلون مسک کی دولت میں 132 ارب ڈالرز کی کمی آچکی ہے۔

    درحقیقت 10 مارچ کو ہی ایلون مسک کو 29 ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اور ان کی مجموعی دولت اب 301 ارب ڈالرز تک گھٹ گئی ہے۔ایلون مسک نے سال کا آغاز 433 ارب ڈالرز کے ساتھ کیا تھا اور بظاہر امریکی حکومت کے لیے ان کی جانب سے تجویز کردہ مالی بچت کے اقدامات ان کی اپنی کمپنیوں کے لیے کچھ زیادہ اچھے ثابت نہیں ہو رہے۔دسمبر 2024 میں ان کی دولت 486 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح تک پہنچی تھی، 10 مارچ کو ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی آئی جس کے نتیجے میں ایلون مسک کو 29 ارب ڈالرز سے محروم ہونا پڑا۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔3 ماہ میں 132 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود ایلون مسک تاحال دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، ایمازون کے بانی جیف بیزوز دوسرے نمبر پر ہیں جو 216 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔مارک زکربرگ 211 ارب ڈالرز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ 183 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور لیری ایلیسن 169 ارب ڈالرز کے ساتھ 5 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

    این ایل سی کی خلیجی ممالک کے لیے بحری سروس کا آغاز

    قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا، ایجنڈا جار ی

    بھارت کا انٹرنیٹ کیلئے اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ

    جعفر ایکسپریس حملہ، 13دہشت گردوں کو ہلاک ، 80 مسافر بازیاب

  • بھارت کا انٹرنیٹ کیلئے  اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ

    بھارت کا انٹرنیٹ کیلئے اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ

    بھارتی ٹیلی کام کمپنی ’ایئرٹیل‘ نے ملک میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروسز کے لیے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس سے معاہدہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیلی کام کمپنی نے اسٹار لنک کی تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز حاصل کرنے کے لیے ارب پتی امریکی بزنس مین ایلون مسک کی اسپیس ایکس کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا۔ایئرٹیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ بھارت میں ہونے پہلا معاہدہ ہے تاہم اسپیس ایکس کو ملک میں اپنے آپریشنز کا آغاز کرنے کے لیے حکومت کی منظوری درکار ہوگی۔اس معاہدے کے تحت امریکی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنی ایئرٹیل کے ریٹیل اسٹور نیٹ ورک کو پورے بھارت میں اپنی ڈیوائسز تقسیم کرنے کے لیے استعمال کر سکے گی۔خیال رہے کہ اسٹار لنک کا یہ اعلان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی واشنگٹن میں ایلون مسک سے ملاقات کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔

    بھارتی ٹیلی کام کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ایئرٹیل اور اسپیس ایکس ملکر ایئرٹیل کے ریٹیل اسٹورز میں اسٹار لنک کے آلات، کاروباری صارفین کے لیے اسٹار لنک سروسز، کمیونٹیز، اسکولوں اور ہسپتالوں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے پر غور کریں گے۔ایئرٹیل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور وائس چیئرمین گوپال وٹھل کا کہنا تھا کہ بھارت میں اسپیس ایکس کے ساتھ کام کرنا ایک اہم سنگ میل ہے اور ہم ایئرٹیل صارفین کو اسٹار لنک کے ذریعے فائدہ پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسپیس ایکس کے ساتھ تعاون سے ہم بھارت کے دور دراز علاقوں میں بھی عالمی معیار کی تیز ترین انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے قابل ہوں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہر فرد، کاروبار اور برادری کے پاس قابل اعتماد انٹرنیٹ موجود ہو۔اسپیس ایکس کے صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر گوینے شاٹ ویل کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایئرٹیل کے ساتھ کام کرنے اور وہاں کے لوگوں کو تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    جعفر ایکسپریس حملہ، 13دہشت گردوں کو ہلاک ، 80 مسافر بازیاب

  • امریکا کے لیے یورپ کا دفاع کرنے کا کوئی جواز نہیں،ایلون مسک

    امریکا کے لیے یورپ کا دفاع کرنے کا کوئی جواز نہیں،ایلون مسک

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے نیٹو سے امریکی انخلا کی حمایت کر دی-

    باغی ٹی وی : ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں جس میں کہا گیا تھا کہ "اب امریکا کو نیٹو سے نکل جانا چاہیے، پر مسک نے جواب دیا کہ ہمیں واقعی ایسا کرنا چاہیے،امریکا کے لیے یورپ کا دفاع کرنے کا کوئی جواز نہیں-

    ایلون مسک کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیٹو اپنی 76 ویں سالگرہ منانے والا ہے، مگر اس کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے امریکی صدر ٹرمپ نے کئی بار یورپی یونین پر تجارتی محصولات عائد کرنے کی دھمکیاں دی ہیں اور یوکر ین جنگ کے معاملے پر ان کے روس کے ساتھ نرم رویے نے یورپی حکام میں تشویش پیدا کردی ہے۔

    پاکستانی طالبعلم کا اعزاز، موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

    یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے اس معاملے پر کہا کہ یورپ کے لیے یہ "ویک اپ کال” ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ یورپ اپنے دفاع کے لیے خود اقدامات کرے یورپی یونین نے حالیہ اجلاس میں 800 بلین یورو کے دفاعی بجٹ پر اتفاق کیا ہے تاکہ خطے کی سلامتی کو مستحکم کیا جا سکے، یورپی یونین کے مطابق تمام اتحادیوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی اور نیٹو کے مستقبل پر نظر ثانی کا وقت آ چکا ہے۔

    عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا،جس کا جدید نظام سے خاتمہ ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف

  • ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ نے  ٹرمپ کو روسی صدر کا بندہ قرار دیا

    ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ نے ٹرمپ کو روسی صدر کا بندہ قرار دیا

    واشنگٹن: ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ نے امریکی صدر ٹرمپ کو روسی صدر کا بندہ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق گروک نے دعویٰ کیا کہ 75 فیصد اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی نہ کسی طرح روس کے لیے کام کر رہے ہیں اور وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے متاثر ہیں،اے آئی چیٹ بوٹ کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

    امریکی کامیڈی شو کے میزبان جمی کمل کے مطابق گروک نے کہا کہ ٹرمپ کے روس کے ساتھ دہائیوں پر مبہم محیط مالی تعلقات اور اتحادیوں پر حملوں کے باوجود پیوٹن پر تنقید نہ کرنے نے اس شک میں اضافہ کیا اور 75 سے 85 فیصد امکان ہے کہ ٹرمپ پیوٹن کے آدمی ہیں۔

    اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر چوہدری سالک کا نوٹس

    واضح رہے کہ ایلون مسک نے حال ہی میں اپنے گروک کو زمین پر سب سے ذہین اے آئی چیٹ بوٹ قرار دیا تھاساتھ ہی انہوں نے خبردار کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ چونکہ گروک ابھی نیا ہے، اس لیے لوگوں کو پہلے اسے چیٹ بوٹ سے کچھ غلطیوں کی توقع کرلینی چاہیئے۔

    جدید ترین اور اسمارٹ اے آئی چیٹ بوٹ گروک 3 اوپن اے آئی کے جی پی ٹی-4 اور گوگل کے جیمینی جیسے ماڈلز کی طرح جواب دینے، تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ چیٹ باٹ 4 سیکنڈ کی بہترین اے آئی ویڈیو بھی بنانے کے بھی قابل ہے۔

    چیمپئنزٹرافی : فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

    علاوہ ازیں گروک تھری کی مدد سے مشہور شخصیات کے بالکل حقیقی چہرے بھی بنائے جاسکتے ہیں، گروک اے آئی ریاضی کے پیچیدہ سوالات اور فزکس کی ایکوئشن کو حل کرنے کی مہارت بھی رکھتا ہے گروک تھری موڈ تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے یہ موڈ ریاضی، سائنس اور کمپیوٹر پروگرامنگ جیسے پیچیدہ موضوعات کی تفصیلی وضاحت دینے کے لیے مکمل تحقیق اور محتاط تجزیہ کرتا ہے۔

    اسی کے ساتھ ساتھ اوپن اے آئی کے ڈیپ سرچ کی طرح گروک ایپ میں بھی ڈیپ سرچ کا فیچر موجود ہے گروک کے ڈیپ سرچ کے اس فیچرز میں اے آئی ماڈل انٹرنیٹ اور ایکس پر موجود معلومات کو اسکین کرتا ہے اور سوال کے جواب میں ایک خلاصہ پیش کرتا ہے۔

    ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا

    ایکس اے آئی کا نیا کردہ گروک تھری چیٹ بوٹ گروک 2 کا اپ گریڈ ورژن ہے۔ اس تازہ ترین ورژن کو ایک بڑے ڈیٹاسیٹ پر تربیت دی گئی ہے، جو ناقابل یقین حد تک موثر اور مشکل ترین ٹاسک کو آسانی سے حل کرنے کے قابل ہے۔ مذکورہ چیٹ بوٹ معلومات کو تیزی سے اور زیادہ درست طریقے سے پروسیس کر سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ Grok 3 زیادہ درست جوابات فراہم کر سکتا ہے، اہم سوالات کو سمجھ سکتا ہے، اور یہاں تک کہ انسان جیسا متن بھی بنا سکتا ہے۔ اپ گریڈ شدہ انفراسٹرکچر اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ Grok 3 بیک وقت متعدد کاموں کو سنبھال سکتا ہے، جس سے یہ صارفین کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک طاقتور ٹول ہے۔

    شام میں دو روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک

  • ایلون مسک  کے ہاں 14ویں بچے کی پیدائش

    ایلون مسک کے ہاں 14ویں بچے کی پیدائش

    واشنگٹن: ایلون مسک 14ویں بچے کے باپ بن گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی پارٹنر اور نیورلنک کی ایگزیکٹو شیون زیلیس نے اپنے چوتھے بچے کی پیدا ئش کی تصدیق کی ہےاور اپنے چوتھے بچے کا نام سیلڈن لائکر گس بتایا یہ اعلان انہوں نے اپنے تیسرے بچے آرکیڈیا کی پہلی سالگرہ مناتے ہوئے ایکس پر کیا،انہوں نے اپنی پوسٹ میں نومولود کو "جگنارٹ جیسی مضبوط جسامت کا حامل اور سونے جیسے دل والا” قرار دیا جس پر ایلون مسک نے دل کے ایموجی کے ساتھ ردعمل دیا۔

    ایلون مسک اور شیون زیلیس کے چار بچے ہیں جن میں پہلے بچے جڑواں ہیں جن کے نام اسٹرائیڈر اور ایزور، تیسرا آرکیڈیا اور اب سیلڈ ن دنیا میں آیا ہے،سیلڈن نام غالباً ہیری سیلڈن سے متاثر ہے، جو آئزک عاصموف کی فاؤنڈیشن سیریز کا ایک فکشنل کردار ہے۔

    مولانا حامد الحق کی جگہ ان کے بھائی نائب مہتمم مقرر

    سیلڈن ایک ریاضی دان اور بصیرت والا تھا جس نے معاشرے کے مستقبل کی پیشگوئیاں اور اثر انداز ہونے کا ایک طریقہ ”سائیکو ہسٹری“ تخلیق کیا تھا،چونکہ ایلون مسک سائنس فکشن اور ٹیکنالوجی سے محبت کے لیے جانے جاتے ہیں، ممکن ہے کہ اس لیے یہ نام تجویز کیا گیا ہو۔

    اس سے قبل قدامت پسند کمنٹیٹر ایشلے سینٹ کلیئر نے 5 ماہ قبل ایلون مسک کے 13 ویں بچے کو جنم دیا تھا اطلاعات کے مطابق سینٹ کلیئر نے مسک کے خلاف پدرانہ حقوق کا مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔

    کرد عسکریت پسند تنظیم کا ترکی کیساتھ 40 سالہ جنگ بندی کا اعلان

  • ایلون مسک کی مسلم فلاحی تنظمیوں پر تنقید

    ایلون مسک کی مسلم فلاحی تنظمیوں پر تنقید

    واشنگٹن:ایلون مسک نے امریکی مسلم امدادی تنظیموں پر دہشت گردی سے تعلق کا الزام لگایا ہے جس سے نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا-

    باغی ٹی وی : ایلون مسک نے ایک ریٹویٹ میں امریکی مسلم امدادی تنظیموں پر دہشت گردی سے تعلق کا الزام لگاتے ہوئے لکھا کہ ہم ان تنظیموں اور کچھ ممالک کو نفرت پھیلانے کے لیے فنڈ کیوں دے رہے ہیں، جب کہ وہ یہ کام مفت میں بھی کر سکتے ہیں؟”

    یہ بیان ان گروپس کے خلاف دیا گیا جو USAID سے فنڈنگ حاصل کرتے ہیں، جن میں عرب امریکن انسٹی ٹیوٹ، اسلامک ریلیف ایجنسی، مسلم ایڈ، اور فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ شامل ہیں،CAIR کے مطابق یہ تنظیمیں رجسٹرڈ غیر منافع بخش ادارے ہیں اور انہیں دیگر فلاحی اداروں کی طرح وفاقی فنڈنگ حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔

    اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں،رابعہ کلثوم

    تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نہاد عوض نے ایلون مسک کے بیان کو "بے بنیاد، خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی امریکی مسلم فلاحی تنظیم کے نام میں ‘اسلام’ دیکھ کر اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے، وہ نفرت اور لاعلمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔”

    CAIR نے ایلون مسک کو مشورہ دیا کہ وہ امریکی مسلم اداروں پر تنقید کرنے کے بجائے، امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے اسرا ئیل کی فوجی مدد پر توجہ دیں، جس کے باعث غزہ میں ہزاروں بے گناہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    بہاول پور : ون ڈش پالیسی پر سختی سے عملدرآمد،میرج ہالز کی مانیٹرنگ جاری

    ایلون مسک، جو اس وقت ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے سربراہ ہیں، امریکی امدادی پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کر رہے ہیں، اتوار کے روز ٹرمپ انتظامیہ نے 2000 USAID ورکرز کی برطرفی کا اعلان کیا اور ہزاروں ملازمین کی معطلی کا فیصلہ کیا، جس سے تنازع مزید بڑھ گیا ہے۔

    ایلون مسک کے متنازع بیان کے بعد امریکی مسلم تنظیموں اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

    بنگلہ دیشی ائیر فورس بیس پر حملہ،ایک شخص ہلاک

  • ایلون مسک کی نئی پالیسی،امریکی سرکاری اداروں میں تشویش کی لہر

    ایلون مسک کی نئی پالیسی،امریکی سرکاری اداروں میں تشویش کی لہر

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر خاص اورامریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے رکن ایلون مسک نے امریکی سرکاری ملازمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پورے ہفتے کی کارکردگی کی تفصیلات دینا ہوں گی، ورنہ انہیں مستعفی سمجھا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے تحت کام کرنے والے وفاقی ملازمین کو ایک ای میل موصول ہوگی، جس کے جواب میں انہیں یہ وضاحت دینا ہوگی کہ پورے ہفتے میں کتنا کام کیا گیا ہے۔

    امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے رکن ایلون مسک نے مزید کہا کہ اگر کسی ملازم نے ای میل کا جواب نہ دیا تو اسے ملازمت سے مستعفی تصور کیا جائے گا۔ ان کے اس بیان کے بعد امریکی سرکاری اداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور ملازمین اس فیصلے پر ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔

  • ایلون مسک کو ”رائل سوسائٹی“ سے نکالے جانے کا  امکان

    ایلون مسک کو ”رائل سوسائٹی“ سے نکالے جانے کا امکان

    دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ کے مالک ایلون مسک کو برطانیہ کی معروف سائنسی تنظیم ”رائل سوسائٹی“ سے نکالے جانے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق رائل سوسائٹی 1660 میں قائم کی گئی تھی اور اسے دنیا کی سب سے پرانی سائنسی تنظیم کہا جاتا ہے اس کے ممبران میں سرآئزک نیوٹن، چارلس ڈارون، البرٹ آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ جیسے عظیم سائنسدان شامل رہے ہیں، ایلون مسک کو 2018 میں ان کی الیکٹرک گاڑیوں اور خلائی تحقیق میں شاندار خدمات کے اعتراف میں اس تنظیم کا رکن بنایا گیا تھااس وقت انہیں ’اکیسویں صدی کا ازامبارڈ برونیل‘ کہا گیا تھا، جو کہ برطانیہ کے مشہور انجینئر تھے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے کئی سائنسدان ایلون مسک کے خیالات اور بیانات پر اعتراض کر رہے ہیں ان پر الزام ہے کہ وہ سائنسی تحقیق کو نقصان پہنچا رہے ہیں، غلط معلومات پھیلا رہے ہیں اور بعض معروف سائنسدانوں پر بےبنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

    کرم روڈ پر 120 سکیورٹی پوسٹیں قائم کی جائیں گی،خیبر پختونخوا کابینہ

    ایک کھلے خط میں، جس پر دنیا بھر کے 2300 سے زائد سائنسدانوں نے دستخط کیے ہیں، مسک پر سائنس کے خلاف حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے خاص طور پر ان کی ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اور ماحولیاتی تبدیلی (کلائمیٹ چینج) کو کم اہم ظاہر کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

    رائل سوسائٹی نے اس معاملے پر غور کرنے کے لیے اپنے 1800 اراکین کی میٹنگ بلائی ہے اس میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا ایلون مسک کو تنظیم سے نکال دیا جائے یا نہیں،جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلے 150 سال میں کسی بھی رکن کو رائل سوسائٹی سے نہیں نکالا گیا اس سےپہلے، ڈی این اے کی دریافت کرنےوالے جیمز واٹسن پر نسل پرستی اور خواتین مخالف بیانات دینے کے الزامات لگے، مگر وہ آج بھی رائل سوسائٹی کے رکن ہیں۔

    پتوکی: کھلے مین ہول میں گر کر 2 افراد جاں بحق، میونسپل افسران پر مقدمہ درج

    رائل سوسائٹی کے کچھ اراکین کا کہنا ہے کہ مسک کے نظریات قابل اعتراض ہیں، مگر ان کی سائنسی خدمات بےمثال ہیں ایک رکن نے کہا میں مسک کے کچھ خیالات سے اتفاق نہیں کرتا، لیکن انہیں تنظیم سے نکالنا منافقت ہوگی، کیونکہ وہ انجینئرنگ میں عظیم کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔

    اس وقت کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، کہ ایلون مسک کو سوسائٹی سے نکالا جائے گا یا نہیں مگر یہ معاملہ سائنسی دنیا میں ایک بڑا تنازعہ بن چکا ہے اگر مسک کو بےدخل کر دیا گیا، تو یہ ڈیڑھ صدی میں پہلا موقع ہوگا جب کسی بڑے سائنسدان کو رائل سوسائٹی سے نکالا جائے گا –

    ہانیہ عامر بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

  • ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں بڑھتے اختیارات ،ٹرمپ نے میڈیا کو نشانے پر لے لیا

    ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں بڑھتے اختیارات ،ٹرمپ نے میڈیا کو نشانے پر لے لیا

    واشنگٹن: ٹیسلا کمپنی کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں بڑھتے اختیارات سے متعلق خبروں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو نشانے پر لے لیا۔

    باغی ٹی وی : ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا پر ہر وقت ایسی خبریں گرم رہتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا کنٹرول ایلون مسک کو سونپ دیا،انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ان کے اور مسک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک کا وائٹ ہاؤس میں بڑھتا اثر اور ان کے غیر روایتی رویے پر میڈیا میں مسلسل بحث ہو رہی ہے رائے عامہ کے جائزے ظاہر کرتے ہیں کہ مسک کی مقبولیت میں کمی آ رہی ہے، جبکہ دوسری طرف ٹرمپ کی مقبولیت اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،تاہم امریکی صدر نے اس حوالے سے میڈیا کو نشانے پر لے لیا-

    کراچی میں حالات کسی وقت بھی ایٹم بم کی طرح پھٹ سکتے ہیں،فاروق ستار

    فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے نیوز اینکر کی نقل اتارتے ہوئے کہا ہمارے پاس بریکنگ نیوز ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت ایلون مسک کے حوالے کر دی! صدر مسک آج کابینہ اجلاس میں شرکت کریں گے-

    صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایلون مسک نے خود انہیں فون کرکے میڈیا کی ان خبروں پر بات کی۔ "ایلون نے مجھے فون کیا اور کہا، یہ لوگ ہمیں ایک دوسرے سے دور کرنا چاہتے ہیں، میں نے کہا بالکل-

    جنوبی افریقہ میں دنیا کے پہلے ہم جنس پرست امام مسجد کا لرزہ خیز قتل

    ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام میڈیا کی چالوں کو سمجھتی ہے اور وہ ان پر اثر انداز نہیں ہو سکتیں، میں پہلے سوچتا تھا کہ میڈیا بہت چالاک ہے، لیکن اگر وہ واقعی اچھے ہوتے تو میں کبھی صدر نہ بنتا-

  • ایلون مسک کی امریکی محکمہ خزانہ تک رسائی رک گئی

    ایلون مسک کی امریکی محکمہ خزانہ تک رسائی رک گئی

    امریکا کی فیڈرل کورٹ نے ایلون مسک کے محکمے DOGE ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی سی اینشی کی محکمہ خزانہ تک رسائی روک دی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق عدالت نے DOGE حکام کو امریکا کے ٹریژری ڈپارٹمنٹ کی ورکنگ میں دخل دینے سے بھی روک دیا ہے۔ کیونکہ اس ڈپارٹمنٹ کے پاس امریکا کے کروڑوں شہریوں کی انتہائی حساس اور ذاتی معلومات پر مشتمل ڈیٹا ہے جہاں تک رسائی کا ایلون مسک کی کمپنی کو قانونی حق نہیں ہے۔ یادرہے گزشتہ مہینے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد متعدد ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے ایلون مسک کی سربراہی میں محکمہ DOGE کو سی آئی اے ، پینٹاگون سمیت وفاقی ملازمین تک رسائی دی گئی تھی تاکہ حکومتی خزانے پر فالتو بو جھ ختم کیا جاسکے ۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے ہزاروں نوکریوں کی ڈاؤن سائزنگ کردی گئی جبکہ یوایس ایڈ سمیت کئی محکموں کا وجود خطرے میں ہے۔

    19ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز کے ایک گروپ نے ایلون مسک، ڈونلڈ ٹرمپ اور ‘ DOGE ‘ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس پر فیصلہ سناتے ہوئے مین ہٹن میں ڈسٹرکٹ جج جینیٹ ورگاس نے ‘ DOGE ‘ کی رسائی محکمہ خزانہ تک روک دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے عدالت کے احکام پر عمل کرنے کی بات کہی ہے۔ وہیں مسک- ٹرمپ کے معاونین نے فیصلہ سنانے والے جج کیخلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلع جج جین نیٹ ورگاس نے 19 درخواستوں میں سے ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا گیا ہے۔ باقی عرضیوں پر فیصلہ ابھی سنایا جانا باقی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و حراس

    کراچی: گھر میں گیزر دھماکا، خواتین سمیت 4افراد زخمی

    اوباما اورمشعل میں طلاق کی خبریں ، اہلیہ نے مخالفین کے منہ بند کرادیئے

    گن شاٹ یا ایکسیڈنٹ ہو تو نجی اسپتال کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی، شرجیل میمن

    رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد میں اضافہ