Baaghi TV

Tag: این سی او سی

  • کورونا وبا: ملک بھر میں 2 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 1.33 فیصد

    کورونا وبا: ملک بھر میں 2 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 1.33 فیصد

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 38 ہزار595 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 514 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار634 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 319 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.33 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار868، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 433، پنجاب میں 5 لاکھ 4ہزار 142، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 887، بلوچستان میں 35 ہزار453، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 200اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 651 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 541 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 91، خیبر پختونخوا 6 ہزار 306، اسلام آباد ایک ہزار 22، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378 اور آزاد کشمیر میں 790 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ملک بھر میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد

  • این سی اوسی کا ملک بھرمیں  کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ختم  کرنے کا اعلان

    این سی اوسی کا ملک بھرمیں کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

    این سی او سی نے ملک بھرمیں کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرنےکا اعلان کر دیا ہے

    وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ 70فیصد افراد مکمل طورپر ویکسی نیٹڈ ہوچکے ہیں،کورونا میں کمی آچکی ہے ،اب یہ معمول کا حصہ ہے،کورونا سے نمٹنے کے لیے سب نے ملکر2سا ل بہترین کام کیا،ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی ,این سی او سی کی ہدایات پر بہت حد تک عمل کیا گیا،

    معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا میں واضح طور پر کمی آچکی ہے ،شہری کورونا میں ویکسین کا استعمال کریں ،کورونا کی صورتحال کو مسلسل مانیٹرکرتے رہیں گے،ماسک کا استعمال کورونا کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرتاہے ،

    دوسری جانب حکومت نے این سی اوسی کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایاکہ وزیراعظم کی جانب سے اس مہینے کے آخر میں این سی او سی کے خاتمے کاباقاعدہ اعلان متوقع ہے جس کے بعد این سی او سی کی ذمہ داریاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا ادارہ انجام دے گا

    پاکستان میں کرونا کیسز پھیلنے پر وزیراعظم کی ہدایت پر این سی او سی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کا سربراہ اسد عمر کو بنایا گیا تھا،

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

    دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

    این سی او سی نے پی ایس ایل کے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

    کورونا پابندیوں کا اعلامیہ جاری،تعلیمی اداروں بارے بھی بڑی خبر

    کرونا کے وار جاری، ایک روز میں 40 اموات

  • ملک بھر میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد

    ملک بھر میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد

    عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 34 ہزار698کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 493 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار120 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 317 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار555، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 357، پنجاب میں 5 لاکھ 4ہزار 45، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 878، بلوچستان میں 35 ہزار447، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 190اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 648 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 540 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 91، خیبر پختونخوا 6 ہزار 306، اسلام آباد ایک ہزار 21، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378 اور آزاد کشمیر میں 790 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بتائی جانیوالی تعداد سے تین گنا زائد ہے

  • پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید کمی

    پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید کمی

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 34 ہزار401 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 473 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار627 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 313 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 1.37 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار297، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 268، پنجاب میں 5 لاکھ 3ہزار 939، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 859، بلوچستان میں 35 ہزار442، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 181اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 641 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 540 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 91، خیبر پختونخوا 6 ہزار 302، اسلام آباد ایک ہزار 21، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378 اور آزاد کشمیر میں 790 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان این سی او سی کو رواں ماہ کے اختتام پرغیر فعال کرنے جا رہی ہے، یکم اپریل سے ملک میں کرونا کی صورت حال کی مانیٹرنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد کرے گا اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ صحت کا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کرونا مانیٹرنگ کرے گا، واضح رہے کہ سی ڈی سی قومی ادارہ صحت میں اصلاحات کے بعد تشکیل دیا گیا تھا، اور یہ تاحال مکمل فعال نہیں ہے۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا تھا کہ این سی او سی سے ریکارڈ کی سی ڈی سی کو منتقلی کا عمل جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر مارچ 2020 میں تشکیل دیا گیا تھا، این سی او سی میں ملک بھر سے کرونا کے اعداد و شمار جمع کیے جاتے ہیں، این سی او سی کو ڈیٹا فراہمی میں پولیو ای او سی نے اہم کردار ادا کیا تھا نیشنل ویکسینیشن اسٹریٹجی کی تیاری کا سہرا این سی او سی کے سر ہے، کرونا ویکسینیشن میں ای پی آئی کے بنیادی ڈھانچے نے اہم کردار ادا کیا، ملک میں کرونا سے متعلق پابندیوں کے نفاذ سمیت تمام فیصلے این سی او سی کرتا تھا، اس مرکز کے وفاق اور صوبائی سطح پر متعدد اجلاس منعقد ہوئے جن میں وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز شریک ہوتے تھے، وفاقی اور صوبائی محکمہ تعلیم، اور صحت حکام بھی شریک ہوتے تھے، این ڈی ایم اے، وزارت داخلہ، خارجہ، مذہبی امور کے حکام بھی این سی او سی کا حصہ تھے۔

    این سی او سی میں وفاقی اور صوبائی دونوں سطح پر اجلاس منعقد کیے جاتے تھے، اور فیصلے وفاق، صوبے، فریقین کی مشاورت سے ہوتے تھے، این سی او سی کے فریقین کی مشاورت سے کیے گئے فیصلے کامیابی کی ضمانت بنے، اور کرونا میں پاکستان کی بہترین کارکردگی کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ ہیں، این سی او سی قومی کورونا رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی ذمہ دار تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ این سی او سی کی کامیابی میں موجودہ ڈی جی ہیلتھ پاکستان کا اہم کردار رہا ہے، اس کے قیام کے وقت ڈاکٹر صفدر رانا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو، توسیع پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے سربراہ تھے، کرونا سرویلنس، ویکسینیشن نظام بنانے اور کامیابی سے چلانے میں ڈاکٹر صفدر رانا کا اہم کردار رہا۔

  • ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 36 ہزار241 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 639 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار789 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 291 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.76فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار934، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 690، پنجاب میں 5 لاکھ 3ہزار 279، اسلام آباد میں ایک لاکھ چونتیس ہزار 736، بلوچستان میں 35 ہزار 403، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 149اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 598 ہو گئی ہے۔

    کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ،تحقیق

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 535 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 85، خیبر پختونخوا چھ ہزار 294، اسلام آباد ایک ہزار 19، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 377 اور آزاد کشمیر میں 790 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • کورونا وبا: مزید 6 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 2.07 فیصد

    کورونا وبا: مزید 6 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 2.07 فیصد

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 36 ہزار569کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 758 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    عرب امارات میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کےباوجود احتیاطی تدابیرضروری

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار150 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 287 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.07 فیصد رہی۔

    ہرن سے انسان میں منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس دریافت

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار688، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 503، پنجاب میں 5 لاکھ 3ہزار 128، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 700، بلوچستان میں 35 ہزار 399، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 140اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 592 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 535 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 85، خیبر پختونخوا 6 ہزار 291، اسلام آباد ایک ہزار 19، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 377 اور آزاد کشمیر میں 789 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

     

    سعودی عرب نے 17 ممالک کی ایئرلائنز پرعائد پابندیاں ختم کردیں

  • کورونا وبا: مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    کورونا وبا: مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 29 ہزار216کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 378 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میںملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار392 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 281 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.29 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار353، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 304، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 968، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 662، بلوچستان میں 35 ہزار 398، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 125اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 582 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 530 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 85، خیبر پختونخوا 6 ہزار 291، اسلام آباد ایک ہزار 19، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 377 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 60 لاکھ سے بڑھ گئی عالمی سطح پر تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ کورونا کی وبا پر نظر رکھنے والی امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی نے اعداد وشمار جاری کیے۔

    دسمبر 2019میں چین کے شہر ووہان میں منظر عام پر آنے والا یہ وائرس پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 958,437 ہے دنیا بھر میں کورونا کے باعث اموات میں پاکستان کا 31 واں نمبر ہے۔

  • کورونا وبا: مزید 7 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد

    کورونا وبا: مزید 7 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 37 ہزار661کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 755 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار258 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 265 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.0 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 978، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 983، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 621، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 620، بلوچستان میں 35 ہزار 380، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 106 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 570 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 520 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 85، خیبر پختونخوا 6 ہزار 288، اسلام آباد ایک ہزار 17، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 376 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • کورونا  وبا: مزید 10 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد  سے زائد

    کورونا وبا: مزید 10 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 37 ہزار 785 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 796 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 12 ہزار 707 ہو گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 258 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.10 فیصد رہی۔

    ہرن سے انسان میں منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس دریافت

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 637، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 812، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 455، اسلام آباد میں ایک لاکھ چونتیس ہزار 583، بلوچستان میں 35 ہزار 363، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 94 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 559 ہو گئی ہے۔

    کوویڈ 19 کے بعد دنیا کو جلد ایک اوروبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بل گیٹس

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 518 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 83، خیبر پختونخوا 6 ہزار 286، اسلام آباد ایک ہزار 16، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 376 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ،تحقیق

  • کورونا وبا: 19 افراد جاں بحق، مزید 768 کیسز رپورٹ

    کورونا وبا: 19 افراد جاں بحق، مزید 768 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید19 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 35 ہزار281 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 768 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملکہ برطانیہ نے کورونا کو شکست دے دی

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 11 ہزار 754 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار دوسو سینتیس ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.17 فیصد رہی اس کے علاوہ 908 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ،تحقیق

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 928، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 386، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار12، اسلام آباد میں ایک لاکھ چونتیس ہزار 496، بلوچستان میں 35 ہزار 357، آزاد کشمیر میں 43 ہزار44 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 531 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 508 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 80، خیبر پختونخوا چھ ہزار 280، اسلام آباد ایک ہزار 14، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 376 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ہرن سے انسان میں منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس دریافت