Baaghi TV

Tag: بارش

  • بارش کا سلسلہ جاری،مردان میں چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق

    بارش کا سلسلہ جاری،مردان میں چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق

    ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کے کئی شہروں میں بارش کا آغاز ہو گیا ہے، گرمی آتے آتے موسم سرد ہو گیا، پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت کئی شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں بھی گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے، شیخوپورہ، چکوال،گجرات، پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوئی ہے

    بھمبر آزاد کشمیراور گردونواح میں بھی بارش کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی،مختلف شہروں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا تو دوسری جانب گیس کا پریشر بھی انتہائی کم ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو سحری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

    خیبر پختونخوا کے علاقے مردان ،تخت بھائی اور گردونواح میں شدید بارش کے باعث کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق جبکہ اہلیہ اور خاوند شدید زخمی ہو گئے ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ایمبولینس، میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی ابتدائی طبی امداد فراہم کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

    بلوچستان کے بھی مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،

    فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

    میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

  • کراچی میں بارش، سی اے اے نے چھوٹے طیاروں کا آپریشن روک دیا

    کراچی میں بارش، سی اے اے نے چھوٹے طیاروں کا آپریشن روک دیا

    شہر قائد کراچی میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بارش کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے

    کراچی کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے، کئی مقامات پر تیز اور کئی علاقوں میں ہلکی، تا ہم پہلے روزہ اہلیان کراچی کے لئے اچھا موسم لے کر آیا،بارش کے نتیجے میں موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئی، کراچی کے علاقوں ڈی ایچ اے، ناظم آباد، کورنگی، گلشن، لانڈھی، ماڈل کالونی،ملیر سمیت دیگر میں بارش ہوئی،بارش کے بعد کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے،

    دوسری جانب شہر قائد میں بارش کی وجہ سے سول ایوی ایشن نے تمام ایوی ایشن کمپنیز کے لئے ہدایات جاری کی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق سی اے اے کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق کراچی میں بارش ہوئی ہے اور ایئر پورٹ پر بھی بارش تیز ہوئی ہے اس وجہ سے چھوٹے طیاروں کی فلائنگ کو روک دیا گیا ہے کیونکہ بارش کے دوران چھوٹے طیاروں کے لئے مشکلات ہوتی ہیں، بارش کے ساتھ ہوائیں بھی چل رہی ہیں، سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے چھوٹے طیاروں کو ونگز کے ساتھ وزن باندھ کر پارک کیا جائے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ شعبہ کو محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے،

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے بڑا حکم دیا

    طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

    اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، اسلام آباد اورپنجاب سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے زیریں سندھ، بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کیلئے کھلےہیں،کامران ٹیسوری

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیراثرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ دن بھر وقفے وقفے سے بادلوں کی تشکیل ہوتی رہےگی جس سے کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان رہےگا کل سسٹم پنجاب اور کے پی کے کی جانب بڑھ جائےگا اور سندھ میں کل سےبارش کا امکان کم ہوجائےگا۔

    ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی

    محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مزید بادل شہر کی جانب آرہے ہیں، آئندہ 2 سے 3 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونےکا امکان ہے، شہرکے مغربی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان زیادہ رہےگا، بادلوں کا پھیلاؤ زیادہ ہونےکے باعث مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

  • اسلا م آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں بارش کا امکان

    اسلا م آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلا م آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہو گا جو کل تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا آج سے جمعہ کے روز تک اسلام آباد ،سندھ ، پنجاب، بلوچستان ،خیبر پختو نخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں تیزبارش کا امکان ہے ۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آبادمیں گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوابالائی پنجاب اوربلوچستان میں بارش متوقع ہے، آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں بھی بارش کاامکان ہے،پنجگور،کیچ،گوادر،پسنی،جیوانی،لسبیلہ اوردالبندین میں بارش متوقع ہے،قلات،خضدار،تربت،آواران اور مکران میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری،گلیات،خطہ پوٹھوہار،گوجرانوالہ اورمنڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد،جھنگ،خوشاب،بہاولنگراورقصورمیں کاامکان ہے، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کےمطابق اوکاڑہ،شیخوپورہ،حافظ آباد،لاہور،قصور،گجرات اور نارووال میں بھی بارش متوقع جبکہ سیالکوٹ،میانوالی اورسرگودھا میں چند مقامات پر بارش کاامکان ہے سوات،دیر،مالاکنڈ، مانسہرہ،ایبٹ آباد ،بالاکوٹ میں بار ش کا امکان ہے کوہاٹ،کوہستان،پشاور،مردان،کرم،وزیرستان میں بھی تیزہواوں کےساتھ بارش متوقع ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

  • آج رات سے بارش کا امکان،مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

    آج رات سے بارش کا امکان،مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

    آج رات سے بارش کا امکان

    ڈائریکٹر کوارڈینیشن ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب توقیر وٹو نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں بدھ(رات) کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی جو 9 فروری کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور 10 فروری تک شمالی علاقہ جات پر موجود رہیں گی۔

    اسی دوران بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش،برفباری کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 09 سے10 فروری کے دوران اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ،نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، خوشاب، میانوالی اور سرگودھا میں تیز ہواوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی دوران چند مقا مات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 08 سے 10 فروری کے دوران مری میں درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے۔شدید برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہو سکتی ہے اور اسی دوران مری میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ موجود رہے گا۔انہوں نے سیاحوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش اور برفباری کے دوران محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے مری میں برف ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری اور سٹاف کی مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اور سیاحوں کی سہولت کے لیے فسیلیٹیشن سنٹرز بھی مکمل فعال ہیں، کنٹرول رومز سے مری کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو 24/7 الرٹ رکھا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مری جانے والے سیاح جاری کردہ ایڈوائزری پر من و عن عمل کریں اور ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کرکے مدد حاصل کریں

    حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی،کوئی پوچھنے والا نہیں، مریم

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

     عمران خان کی طرف سے الزام تراشییوں کا سلسلہ پرانا نہیں عمران یو ٹرن لینے کی بجائے قلابازیاں کھا رہا ہے

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ،پہاڑوں پربرف برفباری کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ،پہاڑوں پربرف برفباری کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،کوئٹہ، ژوب،بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق چمن، پشین،پنجگور، تربت، نوکنڈی، دالبندین اور خضدار میں بارش کا امکان ہے،قلات اور مکران میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے،مری ،گلیات اور گردو نواح میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ، ایبٹ آباد اور بونیر میں برفبار ی متوقع ہے،باجوڑ،کرم اور وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے-

  • مری، دیر ،چترال میں برفباری،موسم ہوا مزید سرد

    مری، دیر ،چترال میں برفباری،موسم ہوا مزید سرد

    ملک بھر میں بارش اور برفباری کا نیا اسپیل ،دیر بالا میں گرتے روئی کے گالوں سے ہر سو سفیدی چھا گئی ،درجہ حرارت منفی دس ڈگری تک گر گیا،

    ملکہ کوہسار میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،ملکہ کوہسار مری میں برفباری سے سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں،بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو رہی ہے، کوئٹہ میں برفباری کے ساتھ بارش ہوئی ہے،مری میں ہلکی برف باری اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی میں شدید اضافہ ہو گیا ہے، مری میں درجہ حرارت منفی چار تک گر گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا

    مری آنے والے سیاحوں کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں، مری میں سفر کے آغاز سے پہلے موسم کی صورتحال کا جان لینا بہت ضروری ہے پہاڑی علاقے میں سفر کرنے کے لیے گاڑی کا مکمل طور پر فٹ ہونا ضروری ہے کوشش کریں 4×4گاڑی کا استعمال کریں۔ڈی ایس پی مری کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے ٹائر درست حالت میں ہونا بہت ضروری ہے برفباری کے دوران ٹائر چین کا استعمال کریں۔ ٹول کٹ اپنے پاس رکھیں جس میں کیبل اور ٹو چین شامل ہو مشکل وقت میں مدد آپکے لیے مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ مری میں دو طرفہ روڈ ہونے کی وجہ سے ڈبل لائن ہر گز نہ بنائیں ,مری لین لائن کی پابندی کریں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو جاری رکھا جا سکے۔ رش صورت میں اپنی لائن میں رہیں اور مناسب فاصلہ رکھیں گاڑی نو پارکنگ میں کھڑی کرنے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک میں خلل پیدا نہ ہو میں جو سڑک ون وے قرار دی گئی ہو اسکی خلاف ورزی کرنے سے اجتناب کریں۔ دوران سفر پرشانی کی صورت میں ہمارے کنٹرول روم نمبر 0519269200 پر رابطہ کریں

    مظفرآباد میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ ایک دن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا ہے، بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کی ہدا یت کی گئی ہے،

    این ایچ اے نے برفباری کے موسم میں سفر کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان این ایچ اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مری میں برف باری کے پیش نظر قومی شاہراہوں کی بحالی کیلئے این ایچ اے متحرک ، مشینری پہنچا دی گئی۔این ایچ اے کی ٹیموں کو برف باری سے نمٹنے کیلئے مختلف مقامات پر الرٹ کردیا گیا، بھاری مشینری اور دیگر ضروری اشیاءمختلف مقامات تک پہنچا دی گئی ہیں،وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایت پر جی ایم ظفر یعقوب خان تمام صورتحال کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں، مسافروں سے گزارش ہے کہ موسمی حالات کے پیش نظر مری اور گلیات کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،انتہائی ضروری سفر کے دوران ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے حفاظتی سازو سامان ، سَنو چین اپنے ہمراہ رکھیں۔

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    11 اور 13جنوری کے دوران اسلام آباد، لاہور،سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے اور 11اور 12 جنوری کو ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے

  • پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
    پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے بدھ سے جمعہ کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں 10 جنوری رات سے داخل ہونگی۔

    مغربی ہوائیں 11 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونگی۔ 11 سے 13 جنوری کے دوران مری میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،اسی دوران مری میں شدید برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان ہے، اسی دوران مری میں چند مقامات پر شدید برفباری کا بھی امکان ہے۔بارش کے دوران اور بعد میں درجہ حرات میں نمایاں کمی کا امکان ہے،مسافر حضرات کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہیں اور ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

    مزید یہ کہ 11 اور 13جنوری کے دوران اسلام آباد، لاہور،سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے اور 11اور 12 جنوری کو ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

  • فیروز پور روڈ پر حادثات میں 25 افراد زخمی، ایک ڈاکٹر کی موت

    فیروز پور روڈ پر حادثات میں 25 افراد زخمی، ایک ڈاکٹر کی موت

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند اور ہلکی بارش کی وجہ سے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    لاہور کی معروف شاہراہ فیروز پور روڈ پر گزشتہ رات سے اب تک 25 افراد ٹریفک حادثات میں زخمی ہوئے ہیں،لاہور میں ٹریفک حادثے میں چلڈرن اسپتال کا ڈاکٹر چل بسا، حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا حادثے میں زخمی ہونیوالے چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹر نعمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے فیروز پور روڈ پر گزشتہ رات سے پیش آنیوالے مختلف حادثات میں زخمی پچیس افراد کو جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ایم ایس جنرل ہسپتال کو زخمیوں کے علاج کی نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی

    دوسری جانب لاہور میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے، لاہور میں بارش کے بعد سموگ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے،علاوہ ازیں سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد اورسیکرٹری تحفظ ماحولیات عثمان علی خان نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ چار ماہ میں صوبہ میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے 2193 صنعتی یونٹس کوسیل، 1730 ایف آئی آرز کا اندراج اور نو کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انسپکشنز کے دوران 9ہزار5 سو 37 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

  • مکہ مکرمہ:موسلادھار بارش کے بعدہنگامی حالت کانفاذ، 2 افراد جاں بحق

    مکہ مکرمہ:موسلادھار بارش کے بعدہنگامی حالت کانفاذ، 2 افراد جاں بحق

    ریاض : مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی تیز بارش سے سڑکوں پر سیلابی صورت حال ہے۔تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔ پانی مارکیٹوں میں بھی داخل ہوگیا۔ سعودی حکام کی جانب سے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔

    مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے باعث ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے متعدد انڈر پاس احتیاطی تدابیرکے طور پر بند کر دیےگئے ہیں، مکہ مکرمہ کی ضلعی حکومت کے مطابق بارش سے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب جدہ میں بارش کے باعث فضائی سفر بھی متاثر ہوا ہے اور بعض پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔شدید بارش اور تیز ہوا کے باعث متعدد پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں۔جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ائیرپورٹ نےکہا ہےکہ مسافر ائیرپورٹ آنے سے قبل ائیرلائن انتظامیہ سے رابطہ کرلیں۔

    وزارت حج و عمرہ نے بھی زائرین سےکہا ہےکہ وہ ائیرپورٹ جانے سے قبل اپنی پرواز کی صورتحال کے بارے میں ائیر لائنز سے رابطہ کریں۔مکہ جدہ ہائی وے جسے حرمین ہائی وے بھی کہا جاتا ہےکو بارش کا پانی جمع ہونے کی اطلاعات کے بعد بندکر دیا گیا۔

    موسلا دھار بارش کے باعث جدہ میں آج اسکول اور جامعات بند رہیں اور طے شدہ امتحانات ملتوی کردیے گئے۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق جد میں صبح 8 سےدوپہر 2 بجے تک 179٫6 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی، جدہ میں سال 2009 میں 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

    سعودی محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہےکہ بارش کا سلسلہ جمعے تک جاری رہ سکتا ہے۔خیال رہےکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سعودی عرب کی تمام مساجد میں 17 نومبرکو نماز استسقاء کرائی گئی تھی۔

    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟