Baaghi TV

Tag: بارش

  • ڈیرہ غازی خان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سیلابی ریلوں کا خطرہ

    ڈیرہ غازی خان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سیلابی ریلوں کا خطرہ

    ڈیرہ غازی خان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے-

    باغی ٹی وی : – ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہےڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان پر موسلادھار بارشوں سے بستی لتڑہ کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا برساتی نالے مٹھوان کا سیلابی ریلا حفاظتی بند بہا کر لےگیا سیلابی ریلا بستی لتڑہ کی شہری آبادی میں داخل ہو گیا متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع ہو گئی۔

    ملک بھرکے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال سے ہزاروں متاثرین بے گھر

    آئندہ دو سے تین روز کے دوران تونسہ شریف اورکوہ سلیمان کے سلسلہ میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے جس سے ضلع بھر کے برساتی ندی نالوں میں شدید طغیانی آسکتی ہےضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تمام اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، مزید کشتیاں تونسہ منگوالی گئی ہیں۔

    برساتی ندی نالوں سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی، بیشتر خاندان محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔ بیشتر خاندان سڑکیں اور رابطہ پل بہہ جانے کی وجہ سے پیدل اور اونٹوں کے ذریعے ضروری سامان سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے ہیں۔

    وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 5 مکانات اور 3 بجلی گھر شدید متاثر،5 افراد…

    سیلاب نے تونسہ شریف میں تباہی مچا دی ہے متعدد بستیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔ سیلابی ریلے میں سب سے زیادہ نقصان تونسہ شریف کے مغرب میں آباد تاریخی قصبے “منگڑوٹھہ” میں ہوا سینکڑوں مکانات اور مال مویشی سیلابی پانی کے ساتھ بہہ گئے-

    اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کے مطابق فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو تین وقت کھانا اور رہائش دی جا رہی ہے، تاہم کئی متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں ۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

  • تونسہ میں سیلاب، حالات پریشان کُن :فوج سےمدد مانگ لی گئی

    تونسہ میں سیلاب، حالات پریشان کُن :فوج سےمدد مانگ لی گئی

    ڈیرہ غازی خان :تونسہ میں سیلاب، حالات پریشان کُن : سویلین حکام نے فوج سے ہیلی کاپٹر مانگ لئے،اطلاعات کے مطابق تونسہ میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے، ڈی جی خان نے فوج سے ہیلی کاپٹر مانگ لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تونسہ میں سیلاب نے اپنے راستے میں آنے والی بستیوں کو نشانہ بنایا، شدید بارشوں و سیلاب سے بستی مندرانی اور بستی کیچل میں سیکڑوں لوگ پھنس گئے۔

    شہریوں میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں جن کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہے، فوج فوری طور پرعملہ سمیت ایک عدد ہیلی کاپٹر فراہم کرے۔ڈی جی ڈیرہ غازی خان نے کورپس 2 کنٹونمنٹ ملتان کو خط لکھ دیا ہے۔

    ڈیرہ ۔ رودکوہی سیلابی ریلے سے حفاظتی بند ٹوٹ گیا،تباہی مچ گئی

    بلوچستان میں سیلابی صورتحال
    دوسری جانب پروونشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق آج سے 16اگست تک پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش جب کہ 18اگست تک ڈی جی خان کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔

    وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ کا بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے تباہی پراظہارافسوس

    علاوہ ازیں بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپئیل کے بعد سبی وگردونواح می وقفے وقفے کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد سبی شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں نے مزید سیلابی صورت حال پیدا کردی جبکہ ندی نالوں میں بھی طغیانی آگئی ہے۔

    کراچی میں پھربارشیں،بلوچستان میں سیلابی صورت حال کا الرٹ جاری

    قلعہ عبداللّٰہ میں پانی کے دباؤ سے تین ڈیم ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے جس کے باعث لوگ پھنس گئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پیر علی زئی گاؤں میں 25 بچوں کو سیلابی ریلے سے نکال لیا گیا جبکہ سیلاب سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    مون سون کے پے درپے اسپیل، موسلا دھار بارشوں نے سندھ اور بلوچستان میں تباہی مچادی، تھر پارکر اور بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، قلعہ عبداللہ میں ڈیم ٹوٹ گیا، سیلابی ریلے میں ٹریکٹر ٹرالی اور بجلی کے درجنوں پول بہہ گئے جب کہ 2 افراد چل بسے، 20 لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

  • وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ کا بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے تباہی پراظہارافسوس

    وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ کا بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے تباہی پراظہارافسوس

    اسلام آباد:وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ کا بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے تباہی پراظہارافسوس،اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے لسبیلہ، اوتھل، بارکھان، لورلائی، قلعہ عبداللہ،موسیٰ خیل، شیرانی،ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، مسلم باغ،قلعہ سیف اللہ،اورکزئی، دولت زئی، اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں حالیہ بارش اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

     

    سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان

    چیئرمین سینیٹ نے ضلعی انتظامیہ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ریسکیو حکام کو ہدایات جاری کیں کہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کریں اور تمام رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اورنشیبی علاقوں کی آبادیوں کی محفوظ جہگوں پر منتقلی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔چیئرمین سینیٹ نے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فوج اور صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

    چیئرمین سینیٹ نے سیلابی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔چیئرمین سینیٹ نے حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

    سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی بلوچستان کے مختلف اضلاع اور علاقوں میں حالیہ بارش اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

    دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں آنے والے سیلاب اور بارشوں کے باعث امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

    بلوچستان کے ضلع قلعہ عبد اللہ سمیت صوبے بھر میں ہونے والی حالیہ بارشیں اور سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    بارشوں اورسیلاب سے تباہ حال بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

    شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور بلوچستان حکومت کو امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کے حوالے سے فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم نے قلعہ سیف اللہ میں سیلاب سے دو بند ٹوٹنے اور نقصان کے مکمل تخمینے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ قوی امکان ہے شہباز شریف جلد ضلع قلعہ عبد اللہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    اس دوران انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے، سیلاب متاثرین کی رہائش کیلئے خیمہ بستیاں اور کھانے پینے کی اشیاء کا فوری انتظام یقینی بنایا جائے۔

  • بلوچستان میں پھر موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، حادثات میں مزید 6 اموات

    بلوچستان میں پھر موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، حادثات میں مزید 6 اموات

    کوئٹہ:بلوچستان میں پھر موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، حادثات میں مزید 6 اموات ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارش نے ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں تباہی مچادی، اوتھل میں لُنڈا ندی میں قومی شاہراہ کا متبادل راستہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا، کوئٹہ سے کراچی جانے والا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا، بارشوں اور سیلاب سے مزید 6 افرد کی جانیں چلی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 182 ہوگئی۔

    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ، بارکھان، دکی، زیارت، سنجاوی اور چمن میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں طوفانی بارش کے باعث کئی علاقے زیرآب آگئے، آرگس گاؤں، سلطان آباد، جان آباد، شین خڑ کے علاقوں میں سیلابی پانی نے تباہی مچادی۔

    متاثرین کا شکوہ ہے کہ سیلاب نے پورے پورے گاؤں تباہ کردیئے، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا گیا، حکومت متاثرین کی فوری مدد کرے۔اوتھل میں لنڈا ندی میں قومی شاہراہ کا متبادل راستہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا، سیلابی ریلے کے باعث قومی شاہراہ بند اور ٹریفک معطل ہوگئی۔

    کمشنر قلات داؤد خلجی کا کہنا ہے کہ لنڈا ندی پل سیلابی ریلے میں بہہ چکا ہے، عوام کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

    دوسری طرف پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 6 مزید افراد کی جانیں چلی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 182 ہوگئی، 18 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) حکام کا کہنا ہے حالیہ بارشوں کے بعد مثاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

  • بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ:کراچی میں 14 اگست تک بارشیں

    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ:کراچی میں 14 اگست تک بارشیں

    کراچی :محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدید ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے باعث مزید تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    کراچی اور گرد و نواح میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

    محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کراچی اور ٹھٹھہ کے قریب ہوا کا دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہوا کا دباؤ شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔ تاہم ماہی گیروں کو 14 اگست تک سمندر میں نہ جانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ تمام اداروں کو محتاط رہنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    کوشش ہےکراچی کو منتخب بلدیاتی ادارہ ملے، حافظ نعیم

    محکمہ کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 12 اور 13 اگست کے دوران ہونے والی شدید بارشوں کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورہ، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپور خاص کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ خوف ہے۔ دریں اثناء قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، بولان، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، پنجگور، پسنی، جیوانی اور ڈیرہ کے بارشی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    کراچی،لاہور سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان

    امتحانات ملتوی

    قبل ازیں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارشوں کی وجہ سے کراچی میں جمعہ 12 اگست کو ہونے والے انٹر آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانی پرچے ملتوی کردیئے ہیں، یہ امتحابات اب منگل 23 اگست کو ہونگے۔

    علاوہ ازیں ڈاؤ یونیورسٹی میں 12 اور 13 اگست کو ہونے والے (شام/صبح) کے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ان امتحانات کا انعقاد کرکٹ گراؤنڈ اوجھا کیمپس اور ڈاؤ میڈیکل کالج میں ہونا تھا۔

    اعلامیے کے مطابق آرٹس ریگولر، پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پیپرز اور پریکٹیکل امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ملتوی ہونے والے پرچوں میں آرٹس ریگولر، پرائیویٹ اسلامک ایجوکیشن، سوکس، ایتھکس کا پیپر شامل ہے جب کہ خصوصی امیدواروں کا سال دوم فائن آرٹس کا پیپر بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچے 23 اگست کو انہی امتحانی مراکز پر مقررہ شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پریکٹیکل امتحانات کو دوبارہ ترتیب دیں۔

  • ملک بھر میں بارشوں کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر

    ملک بھر میں بارشوں کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثرہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ریلوے ذرائع کے مطابق بارشوں کی وجہ سے کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے40 منٹ تاخیر کا شکارہوئی-

    کراچی،لاہور سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان

    کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 30منٹ، کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے ،کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے،کراچی سے لاہور آنے والی گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس بھی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

    علاوہ ازیں کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس 2 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ، کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی خیبر میل ایکسپریس ایک گھنٹہ 30منٹ تاخیر کا شکارہوئی۔۔

    کراچی براستہ فیصل آباد راولپنڈی چلنے والی پاکستان ایکسپریس ایک گھنٹہ 40 منٹ اور کراچی براستہ فیصل آباد ملکوال چلنے والی ملت ایکسپریس بھی 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی-

    ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کرائے کم ہونے کی وجہ سے ٹرینوں میں رش بھی زیادہ ہے، مسافروں کی سیفٹی پہلی ترجیح ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جا ری ہے اسلام آباد میں موسلا دھار بارش،میریٹ ہوٹل کے باہر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی سی ڈی اے کا عملہ نکاسی آب میں مصروف ہے،ظفر وال میں موسلا دھار بارش ممحکمہ آبپاشی کےمطابق ظفروال ،نالہ ڈیک میں درمیانے درجے کےسیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی نالہ ڈیک میں 11 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہےنالہ ڈیک میں پانی گزرنے کی گنجائش 25 ہزار کیوسک ہے-

    پنڈدادن خان میں موسلادھار بارش ،نشیبی علاقے زیر آب آگئیں متعدد علاقوں میں فیڈر ٹرپ کر گئے، بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی-

    کراچی: خاتون سمیت 7 مسلح ملزمان گھر سے 56 لاکھ روپے نقد، 28 تولہ سونا،4 موبائل…

  • لاہوراور کراچی پھرپانی پانی ہوگئے:مزید بارشوں کی پیشن گوئی

    لاہوراور کراچی پھرپانی پانی ہوگئے:مزید بارشوں کی پیشن گوئی

    لاہور:: کراچی اور لاہور کے کچھ حصے ہفتے کے روز مون سون کے نئےسپیل کی نذر ہوگئے ہیں ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات سے تیز بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہورہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادل مشرق کی جانب سے کراچی کی طرف بڑھ رہے ہیں، چند گھنٹوں میں شہر میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ 9 اگست تک جاری رہے گا جبکہ 11 سے 13 اگست تک موسلاھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے 13 اگست کو کراچی کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور میرپورخاص میں بھی موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

    ملک کے چوٹی کے علاقوں میں مون سون کی لہریں داخل ہو رہی ہیں۔ ملک کے مغربی اور بالائی علاقے بھی مغربی لہر سے متاثر ہو رہے ہیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں رواں مون سون کے دوران، محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    یہاں تک کہ لاہور میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کا دفتر بھی بارش کے نتیجے میں زیر آب آگیا۔ بارش کے پانی کی وجہ سے کئی نشیبی مقامات زیر آب آگئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر حصوں میں گرم اور گہرے موسم کی توقع ہے۔

    تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ زیریں سندھ اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بھی الگ تھلگ اہم بارشوں کا امکان ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی اکثریت نے موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

  • ٹانک: سیلاب سے پل ٹوٹنے سے درجنوں دیہات متاثر:عوام الناس پریشان

    ٹانک: سیلاب سے پل ٹوٹنے سے درجنوں دیہات متاثر:عوام الناس پریشان

    ٹانک: سیلاب سے پل ٹوٹنے سے درجنوں دیہات متاثر:عوام الناس پریشان ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں سیلابی ریلوں کے بعد صورت حال بہتر نہ ہوسکی۔

    ٹانک سے ذرائع کے مطابق سیلابی پانی کی وجہ سے پائی پل ٹوٹنے کے باعث کئی روز سے درجنوں دیہات کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہے، جس کی وجہ سے خواتین اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    ادھر ملک بھرمیں سیلاب اور بارشوں سے جوحالات درپیش ہیں اس کے مطابق
    بلوچستان:
    بلوچستان میں مون سون بارشوں کے تین اسپیلز کے دوران مجموعی طور جاں بحق افراد کی تعداد ایک سو ستر ہوگئی ہے، جب کہ سیلاب سے اٹھارہ ہزار سے زائد مکانات تباہ اور سولہ پل بہہ گئے۔ تئیس ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔متاثرین ابھی پچھلے سیلاب سے سنبھل نہیں سکے تھے کہ پی ڈی ایم اے نے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ میٹ آفس کے مطابق مکران، کوئٹہ، ژوب، سبی اور قلات ڈویژن میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 10 سے 13 اگست تک مون سون کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کیا ہے۔ مشیر داخلہ ضیاٗ لانگو کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نئے اسپیل سے نمٹںے کیلئے تیار ہے۔مشیر داخلہ ضیا کے مطابق اب تک 90 جاں بحق افراد کے ورثاٗ کو امدادی چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے مطابق سیلاب ڈیمز کو پہنچنے والے نقصان کی ہر صورت تحقیقات کی جائیں گی۔

    پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے آج سے مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورت حال کی وارننگ جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست تک کشمیر، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    لاہور

    لاہور میں ہفتے کی صبح شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سب سے زیادہ بارش جوہر ٹاؤن میں 81 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمے کے مطابق بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

    کراچی

    قائد کے شہر میں ایک بار پھر گھنگور گھٹاؤں نے ہفتے کی صبح سے ہی ڈیرے ڈال لیے، مون سون کے نئے اسپیل نے میٹروول، صدر، ایف بی ایریا اور لیاقت آباد میں بادل برسانے شروع کردیئے۔

    پاکستان چوک، عائشہ منزل، اولڈ ایریا، گارڈن اور لسبیلہ میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج شہر میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

  • کراچی سےاندرون ملک جانےوالی ٹرینوں کے    اوقات کارتبدیل:مزیدبارشوں کی خبربھی آگئی

    کراچی سےاندرون ملک جانےوالی ٹرینوں کے اوقات کارتبدیل:مزیدبارشوں کی خبربھی آگئی

    کراچی:کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کےاوقات کار تبدیل:مزید بارشوں کی خبربھی آگئی ،اطلاعات کے مطابق بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پاکستان ریلوے نے جمعہ کو کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے۔

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ کہ اسی حوالے سے پاکستان ریلوے کی جانب سے بتایا گیا کہ خراب موسم ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا باعث ہے۔ترجمان پاکستان ریلوے کی جانب سے بتایا گیا کہ 33اپ پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کے بجائے شام 06:30 پر روانہ ہونگی۔

    کراچی میں بارشی پانی نکالنے کے لئے ٹریکٹر ٹرالی کا استعمال,ویڈیو وائرل

    کراچی سے 43اپ شاہ حسین ایکسپرس شام 07:00 بجے کے بجائے رات 11:30 بجے روانہ ہوگی۔ کراچی سے 145اپ سکھرایکسپریس رات 11:00 کے بجائے رات 12:30 پرروانہ ہوگی۔

    ترجمان کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ کراچی سے بقیہ تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پرروانہ ہونگیں۔

    دوسری طرف ایک بار پھر کراچی میں بارشوں کی خبر نے کراچی والوں کےدل کرچی کرچی کردیئے ہیں ، لوگ خوفزدہ ہیں اور ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اب کیا کریں گے

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ 13 اگست تک جاری رہے گا۔

    اس دوران سندھ اور بلوچستان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جب کہ بارشوں سے دریائے جہلم اور ملحقہ نالوں میں بہاؤ تیز ہوگا۔

    میٹ آفس کی جانب سے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، جس کیلئے متعلقہ حکام کو الرٹ جاری کردیا۔

    کراچی / سندھ

    محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق مون سون سسٹم آج بروز جمعہ 5 اگست سے سندھ پر اثرانداز ہو سکتا ہے، اس دوران ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کراچی پر ایک نہیں دو سسٹم مزید بارشیں لارہے ہیں، ہفتے کو شروع ہونے والا نیا سلسلہ 9 اگست تک کہیں درمیانی کہیں تیز بارشوں کا باعث بنے گا، پھر 11سے 15اگست تک دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

    کے الیکٹرک کا پاور پلانٹ بن قاسم تھری کا گیس ٹربائن دھماکے سے تباہ،

    محکمہ موسمیات کی جانب سے 6 اگست سے لے کر 10 اگست تک لسبیلہ کے مختلف مقامات پر بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین کو ندی نالوں سے دور منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

     

    پنجاب

    دوسری جانب پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، سا ہیوال، اوکا ڑہ، سیالکوٹ، نارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ منڈی بہاؤالدین، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، خوشاب، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    پنجاب، خیبرپختونخوا، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    لاہور میں جمعہ 5 اگست کو موسلا دھار بارش نے جہاں گرمی کا زور توڑا، وہیں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ مون سون کی بارشوں نے لاہور شہر کی اہم شاہراہ پر بڑا شگاف ڈال دیا۔

    اکبر چوک سے فیصل ٹاون تک جانے والی سڑک پر دس فٹ گہرا اور بارہ فٹ چوڑا شگاف تاحال بھرا نہ جا سکا۔ روڈ پر شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

    بلوچستان

    بلوچستان میں ژوب، خضدار، بولان، کوہلو، قلات، لسبیلہ، آواران، زیارت، بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مالا کنڈ، خیبر اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • جاپان میں شدید سیلاب سے تباہی،کئی سڑکیں اور پل تباہ، گاڑیاں بہہ گئیں

    جاپان میں شدید سیلاب سے تباہی،کئی سڑکیں اور پل تباہ، گاڑیاں بہہ گئیں

    ٹوکیو:جاپان کو ایک طرف خطے میں تائیوان اور چین کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے سخت صورتحال کا سامنا ہے تو دوسری طرف جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور سیلاب کے باعث لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

    جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں نے ہر شے پانی پانی کردی، رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کے باعث ہزاروں افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کردی گئی۔

    قاتلانہ حملے میں ہلاک سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات ادا

    لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے دریا ابل پڑے،کئی سڑکیں اور پل تباہ ہوگئے، گاڑیاں ڈوبنے سے لوگوں کا بھاری مالی نقصان ہوا ہے، کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا، تین افراد لاپتا ہوگئے۔

    جاپان کا زمین سے چاند و مریخ تک ٹرین چلانے کا منصوبہ

    گھروں اور کاروباری مراکز میں پانی داخل ہوگیا، جاپانی میڈیا کے مطابق 5 لاکھ چالیس ہزار افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے، حکام کے مطابق سیلاب کے باعث 2000 گھروں کی بجلی اور پانی منقطع ہوگیا ہے۔

    بارشوں سے سڑکیں زیر آب آگئیں اور لوگ گھروں میں محصور ہیں ، سیلابی ریلہ عمر رسیدہ افراد کی رہائش گاہ میں بھی داخل ہوگیا ۔جاپانی حکام کے مطابق شدید بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے سے شدید تباہی ہوئی ہے ،

    چین کی جانب سے تائیوان پرداغے گئے5 میزائل جاپان کی حدود میں گرگئے

    سیلاب سے متاثر ہونے والے بعض علاقوں امدادی کارکنوں کو پہنچنے کے لیے بھی شدید مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ بعض شہروں میں پانی جمع ہونے سے سڑٖکوں زیر آب آگئیں اور عمارتوں کے اطراف میں پانی جمع ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں تاہم امدادی ادارے لاپتہ لوگوں کو تلاش کرنے اور محصور لوگوں کو عمارتوں سے نکالنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔