سیول: جنوبی کوریا کی سٹار یوٹیوبر لڑکی بورم نے 8 ملین ڈالر کا گھر خرید لیا، بورم اس وقت دو یوٹیوب چینلز کی مالک ہے ان میں سے ایک پر وہ کھلونوں کو دکھاتی ہے اور دوسرے پر اپنے چھوٹے چھوٹے کام عام عوام سے شیئر کرتی ہے، اور اس کے دونوں چینلز کے کل 30 ملین سبسکرائبرز ہیں جس کی بدولت بورم 8 ملین ڈالر کی رقم کمانے اور صرف 6 سال کی عمر میں 8 ملین ڈالر کا گھر خریدنے کے قابل ہوئی ہے، بورم نے ایک پانچ منزلہ پراپرٹی خریدی جو کہ سیول کے ڈاؤن ٹاؤن میں واقع ہے
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی رئیل اسٹیٹ کمپنی نے تفصیلات جاری کی ہیں کہ بورم کی پرائیویٹ کمپنی جو کہ اس کے والدین نے بنائی ہے پر 8 ملین ڈالر کی ٹرانزیکشن کی گئی اور اس کے نتیجے میں 5 منزلہ پراپرٹی خریدی گئی ہے
Tag: باغی ٹی وی
-

6 سالہ لڑکی نے 80 لاکھ ڈالر کا گھر کیسے خرید لیا ؟
-

ہر فلم میں آئٹم سانگ کا ہونا ضروری نہیں،سارہ علی خان
سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئیں لیکنن نا مناسب لباس کی وجہ سے انکار کردیا-
ایک انٹرویو میں سارہ علی خان نے کہا کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن آئٹم سانگ میں نا مناسب لباس کی وجہ سے آئٹم سانگ کرنے سے انکار کر دیا-کیوں کہ پہلی بات تو یہ کے کسی بھی فلم میں آئٹم سانگ کا ہونا ضروری نہیں ہے.پاکستان فلم انڈسٹری آئٹم سانگ کے بغیر بھی مزید بہتری کی جانب بڑھ سکتی ہے-
سارہ علی خان نے کہا کہ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آئٹم سانگ کی بغیرفلم باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کرسکتی،میں اس بات کی مکمل طور پر مخالفت کرتی ہوں- -

غلطی ہو جانے پر فوراََ معافی مانگنے کی قائل ہوں،حریم فاروق
پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ اگر ان سے کوئی غلطی ہو جائے تووہ فوراََ معافی مانگنے کی قائل ہیں-
حریم فاروق نے نجی ٹی وی پرگفتگوکرتے ہوئے فلم”جانان”کے سیٹ پر اداکارہ مینہ خان کے ساتھ تنازعہ کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس کا سرعام جواب دینا مناسب نہیں سمجھتیں اور نہ ہی وہ کسی پر بات کرنے کی قائل ہیں
حریم فاروق کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کا اپنے ساتھی دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہو جائےتو وہ فوراََ معافی مانگ لیتی ہیں .ان کا کہنا تھا کہ فلم”پرچی”ان کے دل کے بہت قریب ہے- -

ماہرہ خان کو ماں کے کرداراداکرنے چاہئیں،فردوس جمال
نامور پاکستانی اداکار فردوس جمال کا کہناہے کہ ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اب انہیں ہیروئنوں کے نہیں بلکہ ماں کے کردار اداکرنے چاہئیں-
پا کستان ٹی وی،فلم اور تھیٹرکے مایا نازاداکارحال ہی میں ایک نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے فیصل قریشی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ماہرہ خان کے بارے میں اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں-
فردوس جمال نے کہا کہ اگر میری بات کسی کو بری لگی ہو تو معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ماہرہ خان کو اب ہیروئن کے کردار ادا کرنے چاہئیں-ماہرہ خان ماڈل ہو سکتی ہیں لیکن نہ تو وہ اچھی اداکار ہیں اور نہ ہی ہیروئن-
فردوس جمال کی اس بات پر میزبان فیصل قریشی معنی انداز میں مسکرادئیے.فردوس جمال نے ماہرہ خان کی عمر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان کی عمرزیادہ ہوگئی ہے اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتیں بلکہ ما ں کے کردار اداکیے جاتے ہیں- -

محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
محمد عامرنے27 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، لیفٹ ہینڈڈ فاسٹ بولر وائٹ بال کرکٹ کھیلتے رہیں گے، محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچ کھیلے، اور30.47 کی اوسط سے 119 وکٹیں حاصل کیں
تفصیلات کیمطابق محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ وائٹ بال کرکٹ میں مزید توجہ کیساتھ کھیلنا چاہتے ہیں اس لیے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی قوم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بے حد سپورٹ کی اور مجھے گولڈن سٹار سینے پر سجانے کا موقع ملا، -

شاہد کپور نے اپنی فلم کبیر سنگھ کے کردار پر لوگوں کی تنقید کو بلا جواز قرار دے دیا
شاہد کپور نے اپنی فلم ”کبیر سنگھ” کے کردار پر لوگوں کی تنقید کو بلاجواز قرار دے دیااور کہا کہ ان سے قبل بھی بعض اداکاروں نے متنازع کردار ادا کیےہیں.تاہم ان پر کسی نے ےتنقید نہیں کی-
شاہد کپور نے گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم”سنجو”کا حوالہ دیا اور کہا کہ سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم میں مرکزی کردار سنجو اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک دوسری خاتوں کے ساتھ گفتگو کے دوران اعتراف کرتا ہے کہ اس کے کم سے کم 300 خواتین کے ساتھ ناجائز جسمانی تعلقات رہے ہیں-شاہد کپور نے سوال کیا کہ جب سنجو کے خواتین کے ساتھ جاجائز جنسی تعلقات کے اعتراف پر کسی نے اعتراض نہیں کیا تو ان کے کردار پر کیوں تنقید کی جا رہی ہیں- -

بالی ووڈ فنکار بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کے خلاف بول پڑے
بالی ووڈاداکارہ کونکنا سین شرما،فلمسازشیام بینگل سمیت 49 بالی ووڈ فنکاروں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں مسلمانوں اور اقلیتوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف آواز اٹھائی ہے-
بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے تشدد نے بالی ووڈ فنکاروں کو بھی آواز اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے،فنکاروں اور سماجی کارکنوں کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ہونے والے تشددپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ہونے والے تشدد کو اب بند ہونا ہوگا-
فنکاروں نے کہا ہم نے این سی آر بی (نیشنل کرائم ریکارڈزبیورو)کی رپو رٹس دیکھ کر حیران ہیں جس کے مطابق جنوری2009 سے لے کر اکتوبر 2018 تک بھارت میں مذب کی بنیاد پر 254 جرائم رپورٹ ہوئےاور کم سے کم 91 لوگوں کو قتل کیاگیا جب کہ ان واقعات میں579 لوگ زخمی ہوئے- -

غیر ملکیوں کیلئے بھارت میں زندگی گزارنا بہت مشکل ہے،نورا فتیحی
نامور بالی ووڈاداکارہ نورا فتیحی نے اپنی آپ بیتی بتا تے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کیلئے بھارت میں زندگی کزارنا بہت مشکل ہے جب کے انہوں نے بالی ووڈ میں جگہ بنانے کیلئے کئی قربانیاں دی ہیں-
حال ہی میں دئیےگئے انٹر ویو میں نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ ابتدا میں انہیں ہندی نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے انہیں کئی با ر آڈیشنز میں شرمندہ کیا گیا-نورا نے کہا لوگ مجھ پر ہنستے تھے جسے میں کوئی سرکس ہوں،مجھے پریشان کرتے تھے،میری تذلیل کرتے تھے-ایک بار ایک کاسٹنگ ایجنٹ نے مجھے کہا کہ واپس چلی جاؤ ہمیں تماری ضرورت نہیں-
نورا نے مزید کہا کہ وہ ایک ایجنسی کے ذریعے کینیڈاسے بھارت آئی تھیں ان کا روایہ بہت ہی خراب تھا جب میں نے ایجنسی کو چھوڑناچاہا تو انہوں نے میرے20 لاکھ روپے دینے سے انکار کر دیا جومیں نے اشتہاری ایجنسی میں کام کر کے کمائے تھے.ان کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کیلئے بھارت میں زندگی گزارنا بہت مشکل ہے.ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ بڑا کام کرنے کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں- -

کیسی افلیک کی نئی فلم "لائٹ آف مائی لائف” کا ٹریلر جاری
نامورہالی ووڈ اداکار کیسی افلیک کی نئی فلم ”لائٹ آف مائی لائف”کا ٹریلرریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول-
”فلم”لائٹ آف مائی لائف” میں کیسی افلیک ایک باپ کا کرداراداکر رہے ہیں،فلم کی سٹوری ایک ایسی دنیا کی ترجمانی کرتی ہیں جس میں ایک بیماری کے باعث دنیا میں خواتین کی تعداد کم ہوتے ہوئے ختم ہو جاتی ہیں،فلم میں کیسی افلیک ایک باپ کے کردار میں اپنی بیٹی کوجان لیوا بیماری سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں-
کیسی افلیک کی نئی فلم ”لائٹ آف مائی”کی سٹوری عورت کے بغیر دنیا کا تصور پیش کرتی ہے،فلم کے ٹریلر سے شائقین کی انزئیٹی عروج پر مداحوں کو فلم کی ریلیز کا انتظار- -

ماہرہ خان کی نقل کرنے پر زارانورعباس کا ناقیدین کو جواب
نامور پاکستانی اداکارہ زارانورعباس نے سپراسٹار ماہرہ خان کی کاپی کرنے اور خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نزدیک یہ اچھی بات ہے-
فلم”چھلاوا”میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ زارانور عباس نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹر ویو دیتے ہوئے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کی ہے-
میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ لوگ آپ کا موازانہ ماہرہ خان سے کرتے ہیں کہ آپ ماہرہ خان کی طرح بات کرنے کی اور ان کی طرح نظرآنے کی کوشش کرتی ہیں کیا یہ سن کر آپ کو برا نہیں لگتا ؟
اس سوال کے جواب میں اداکارہ زارانور عباس کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان بہت ذہین خاتون ہیں ،وہ ہمارے ملک کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور وہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں لہزا اگر میرا موازنہ ان سے کیا جاتا ہے تو یہ اچھی بات ہے بلکہ میں اپنا موازنہ ماہرہ خان سے کرنے پر خوش ہوں-