Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • مصباح نے فٹنس جانچنے کیلئے عمراکمل کو طلب کرلیا

    مصباح نے فٹنس جانچنے کیلئے عمراکمل کو طلب کرلیا

    پاکستان کے جارح مزاج کرکٹر عمر اکمل کو نئے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے فٹنس جانچنے اور قومی ٹیم میں ایک اور موقع دینے کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا ،
    عمر اکمل کو فٹنس کے بہتر نہ ہونے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے سبب قومی کرکٹ ٹیم سے باہر کیا گیا تھا ، آخری دفعہ عمر اکمل کو پاکستان کپ میں کھیلتے دیکھا گیا تھا، پاکستان کپ میں بلے کیساتھ ان کی پرفارمنس بہترین تھی لیکن ان کی فٹنس انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی نہیں تھی اس لیے انہیں قومی ٹیم کے ورلڈ کپ 2019 سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا

  • وینا ملک کشمیریوں کی آواز بن کر میدان میں آگئیں

    وینا ملک کشمیریوں کی آواز بن کر میدان میں آگئیں

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا ظلم کشمیریوں کو بنیادی حقوق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا-
    معروف اداکارہ وینا ملک بھارت کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر کیے جانے والے ظلم کے خلاف آواز بن کر میدان میں آگئیں.وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکشمیر کے حریت رہنما سید علی گیلانی کی ٹوئٹ شیئر کی اورساتھ ہی بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پرمذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک ساتھ ملکر چلنا ہوگا-
    وینا ملک نے اپنی اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فوج ظلم وجبر سے کشمیریوں کوحق خودارادیت سے نہیں روک سکتی کیونکہ آزادی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے-فورسزکا استعمال کرکےکوئی بھی کشمیریوں کو بنیادی حقوق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا-

  • اداکارہ نادیہ خان سے یہ توقع نہیں تھی،احسن خان

    اداکارہ نادیہ خان سے یہ توقع نہیں تھی،احسن خان

    اداکاراحسن خان نے کہا ہے کہ اداکارہ نادیہ خان سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات پرتنقید کرکے نیا پنڈوراباکس کھول دیں گی-
    یادرہے کہ حال ہی میں اداکارہ نادیہ خان نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی تھی جس کے میزبان احسن خان تھے.احسن خان کی جانب سے شوبزانڈسٹری کے حوالے سے پوچھا گیا سوال کہ آپ ماہرہ خان،صباقمراور مہوش حیات کو اداکاری کے حوالے سے کون سے نمبر پر رکھیں گی.جس کے جواب میں نادیہ خان نے کہا کہ وہ صباقمرکو پہلے اور اقراعزیز کو دوسرے نمبرپر،جبکہ ان کے نزدیک ماہرہ خان اور مہوش حیات کو اداکاری نہیں آتی-
    نادیہ کی اس تنقید کے بارے میں احسن کان کا کہنا ہے کہ ہم میں سے کسی کو بھی جج نہیں بننا چاہیےبلکہ کسی بھی فنکار کی مقبولیت کا فیصلہ پر ستار کرتے ہیں.احسن خان کا کہنا تھا کہ شوبزمیں یہ روایت پڑھ چکی ہے کہ اداکار ایک دوسرے کی ذاتیات پر حملہ کرتے ہیں جو کہ کسی بھی طرح قابل ستائش نہیں-
    ان کا کہنا تھا کہ شوبزانڈسٹری میں اس طرح کی سرگرمیوں کی بجائے مثبت مقابلے بازی کا رجحان ہونا چاہیے اور پھرخود جج بن کر فیصلہ کرنے کی بجائے اسے عوام پر چھوڑدیا جائے-

  • انوشکا شرما کی ٹھکرائی ہوئی سپرہٹ فلمیں

    انوشکا شرما کی ٹھکرائی ہوئی سپرہٹ فلمیں

    بالی ووڈ کی ناموراداکارہ انوشکاشرما کا شمار بالی ووڈ انڈسٹری کی صف اول کی ادکاراؤں میں ہوتاہے جن کی کیریئر میں کئی سپرہٹ فلمیں شامل ہیں-تاہم انہوں نے کئی فلموں کو ٹھکرایا بھی ہے جو ریلیز ہونے کے بعد ہٹ ثابت ہوئیں-
    2015 میں ریلیزہونے والی فلم ”تماشا”میں رنبیر کپوراور دپیکاپڈوکون کی اداکاری آج بھی لوگوں کو یاد ہے اس فلم کے ہدایت کار امتیازعلی نے پہلے اداکارہ دپیکا کی بجائے انوشکا شرما کو پسند کیا تھا لیکن انوشکا نے یہ کہہ کر فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے انہیں اس فلم میں اپنا کردار پسند نہیں-
    ارجن کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم”2اسٹیٹس” بھی پہلے انوشکا شرما کو آفر ہوئی تھی لیکن انوشکا نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا. فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی-
    ارجن اور کرینہ کپور کی فلم”کی اینڈ کا ”بھی انوشکا کو آفر ہوئی لیکن انوشکا شرما نے فلم کو ٹھکرا دیا .تاہم یہ فلم باکس آفس پر اوسط درجے کا بزنس ہی کرسکی-
    یہاں ایک ایسی فلم کا ذکر بھی ہے جسے انوشکا نے ٹھکرایا تو نہیں لیکن وہ فلم انوشکا کے حصے میں نہ آسکی – یہاں بات ہو رہی ہے عامر خان اور کرینہ کپور کی 2009 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ”تھری ایڈیئٹس’کی انوشکا شرما نے اس فلم میں کرینہ کپور والے رول کیلئے آڈیشن بھی دیا تھا لیکن اس فلم کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی کو پتہ ہی نہیں چلا لیکن جب بعد میں انوشکا شرما نے انہیں آڈیشن والا کلپ دکھایا تو وہ حیران رہ گئے-

  • بھارتی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑا،عاطف اسلم

    بھارتی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑا،عاطف اسلم

    پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا بھارتی پابندیوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ پابند کی وجہ سے مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑا-

    حال ہی میں ایک انٹر ویو میں پاکستانی گلو کار عاطف اسلم نے پہلی بار بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف بات کی ہے.میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خراب تعلقات کی وجہ سے بالی ووڈانڈسٹری تقریباََ تباہ ہو چکی ہے اس کی وجہ سے آپ کی زندگی اور آمدن پر کتنا فرق پڑاہے –
    عاطف اسلم نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آمدن کی بڑا ذریعہ بالی ووڈ انڈسٹری نہیں بلکہ ہمیشہ سے کنسرٹ رہاہے اور اللہ کا شکر ہے کہ میرے کنسرٹ ابھی بھی چل رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں حال ہی میں نیروبی سے شو کرکے واپس آیا ہوں اور اب میرا موریشیس جانے کا اردہ ہے.عاطف اسلم نے کہا کہ بھارتی پابندی کی وجہ سے مجھ پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا-
    واضح رہے کے پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی تھی جس کی مخالفت بالی ووڈ کے اندر سے بھی ہوئی کہ جب پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانی ہوتی ہے تو انہیں بلایا ہی کیوں جاتا ہے-

  • ماہرہ خان کی آمدنی کابڑا ذریعہ کیا ہے ؟

    ماہرہ خان کی آمدنی کابڑا ذریعہ کیا ہے ؟

    ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بڑی اداکاراؤں میں ہوتا ہے.ماہرہ خان کے چاہنے والے اپنی پسندیدہ اداکارہ سے متعلق جہاں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جانے کے خواش مند ہیں وہیں وہ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ماہرہ کی آمدنی کتنی ہے، گوگل سرچ انجن پر ماہرہ خان سے سب سے زیادہ پوچھے جانے والا سوال بھی یہی ہے کہ آخر ماہرہ کتنا کماتی ہیں؟
    حال ہی میں سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ماہرہ نے اپنی آمدنی کے بارے میں بتایا ہے.ماہرہ خان نے کہا ہے کہ جب میں فلموں میں کام کرتی ہوں تو مجھے زیادہ پیسے نہیں ملتے لیکن اشتہارات میں کام کرنے کے زیادہ پیسے ملتے ہیں-
    گوگل سرچ انجن پر دوسرا سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہ تھا کہ ماہرہ خان سے کیسے ملا جا سکتا ہے جس کے جواب میں ماہرہ نے مسکرا کر کہا کہ مجھ سے ملنا ہے تومیرے دروازے کی گھنٹی بجائیں اور مجھ سے مل لیں-
    یاد رہے کہ فلموں میں کام کرنے کے علاہ ماہرہ خان مشہوربرانڈز کے ساتھ بھی منسلک ہیں اس کے علاہ اشتہارات اور ماڈلنگ بھی ماہرہ اخان کی کمائی کا بڑا ذریعہ ہیں-

  • سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے کشمیر کی حمایت پر اکاؤنٹ بند ہونے کا معاملہ باغی ٹی وی نے چئیرمین کشمیر کمیٹی تک پہنچادیا

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے کشمیر کی حمایت پر اکاؤنٹ بند ہونے کا معاملہ باغی ٹی وی نے چئیرمین کشمیر کمیٹی تک پہنچادیا

    اسلام آباد :سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے کشمیریوں کی حمایت کے سلسلہ میں اکاؤنٹ بند ہونے کے حوالے سے چیئرمین کشمیر کمیٹی کو باغی ٹی وی کے نمائندہ نے آگاہ کردیا, باغی ٹی وی اسلام آباد کے نمائندہ نے چئیرمین کشمیر کمیٹی فخر امام سے کہا کہ کشمیریوں کی حمایت پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے اکاؤنٹس کو بند کردیا جاتا ہے اس حوالے سے آپ کوئی پالیسی مرتب دیں اس حوالے سے انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا اور انہوں نے باغی ٹی وی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے اس معاملے پر بات میرے علم میں لائی میں اس حوالے سے کوشش کروں گا, اس موقع پر سیکرٹری پریس کلب انوار رضا بھی موجود تھے.

  • سنی لیونی کے”ارجن پٹیالہ”میں فلمی فون نمبر سے دلی والاایک شخص پریشان

    سنی لیونی کے”ارجن پٹیالہ”میں فلمی فون نمبر سے دلی والاایک شخص پریشان

    سنی لیونی کی گزشتہ ماہ ریلیزہونے والی فلم”ارجن پٹیالہ”میں سنی لیونی نے اداکار دلجیت دوسانج کوجو نمبر دیا تھا وہ داراصل دلی کے ایک شخص پُنیت اگروال کا تھا-
    دلی کے پُنیت اگروال اس نمبر کے سبب راتوں رات مشہور تو ہوئے ساتھ ہی مصیبت کا شکار بھی ہوئے کیونکہ اب دن میں انہیں بےشمار فون کال موصول ہورہی ہیں.پُنیت اگروال فون کال سے بے حد پریشان ہیں اُن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ انہیں فون کرکے سنی لیونی سے بات کروانے کی درخواست کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ انہیں حراساں بھی کر رہے ہیں-
    پُنیت اگروال کہتے ہیں کہ اس سلسلے میں انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کیونکہ کچھ لوگ فون کال کرکے ان کے ساتھ نازیباں زبان استعمال کرہے ہیں لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی اس لیے انہوں نے اب عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے-

  • ماہرہ خان کا  فردوس جمال کی تنقید کا جواب

    ماہرہ خان کا فردوس جمال کی تنقید کا جواب

    پاکستان کی سپراسٹارماہرہ خان نے اداکار فردوس جمال کی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ وہ ماں کا کردار اداکرچکی ہیں اب ان کا منصوبہ نانی ،دادی اور پرنانی کا کردارادا کرنے کا ہے-
    اداکار فردوس جمال کے ماہرہ خان کے بارے میں تبصرے نے سوشل میڈیا پرآگ لگائی ہوئی ہے-
    جہاں ماہرہ خان کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی حمایت کررہے ہیں وہیں فردوس جمال کے چاہنے والے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہر انسان کی اپنی رائے ہوتی ہے جس کا اظہار اُس کا حق ہے.
    فردوس جمال کے تبصرے پر ماہرہ خان اپنا ردعمل دے چکی ہیں تاہم اس حوالے سے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ ماں کا کردار پہلے ہی ادا کرچکی ہیں اب وہ نا نی ،دادی بلکہ پرنانی کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں-
    ماہرہ خان نے کہا کہ اس طرح کے موضوعات پر خاموشی اختیار کرنا پسند کرتی ہوں لیکن میں ایک بات کرنا چاہتی ہوں میری حمایت میں جس طرح پوری انڈسٹری باہرآئی میں اس کے لیے شکر گزار ہوں-

  • شوبز میں انٹری کی وجہ سے والد ناراض ہو گئےتھے،مایاعلی

    شوبز میں انٹری کی وجہ سے والد ناراض ہو گئےتھے،مایاعلی

    نامورپاکستانی اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ شوبز میں کام کر نے کی وجہ سے ان کے والد ان سے بہت ناراض ہو گئے تھے یہاں تک کہ انہوں نے مایا علی سے 8 سال تک بات نہیں کی تھی-
    نامور اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیت ورک کو دیئے گئے انٹر ویو میں شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں لوگوں سے اتنی محبت نہیں ملی تھی بلکہ اُلٹا ان پر تنقید کی جاتی تھی.لیکن بعد میں لوگوں نے ان کے کام کو بے حد سراہا-
    مایا علی کا کہنا تھا کہ شوبز میں انٹری کی وجہ سے ان کے والد بھی ان سے ناراض ہوگئے تھے 8 سال تک انہوں نے مجھ سے بات نہیں کی تھی میں اُن سے بات کرنے کی کوشش کرتی تھی لیکن وہ جواب نہیں دیتے تھے یہ چیزیں مجھے تکلیف پہنچاتی تھی-لیکن آج وہ اس دنیا میں نہیں ہیں.میری خواہش ہے کہ آج وہ میرے ہوتے تو میری کامیابی دیکھ کر بہت خوش ہوتے-
    مایا علی نے بتایا کہ برسوں مجھ سے ناراض رہنے کے بعد میرے والد بھی میری اداکاری کے معترف ہوگئےتھےاور وفات سے 6 ماہ قبل انہوں نے مجھ سے بات کی اور میرے ایوارڈ نہ جیتنے پر انہوں نے مجھے دلاسہ دیتے ہوئے کہا کوئی بات نہیں اگلے سال تم ضرور ایوارڈ جیتو گی اور پھر ایسا ہی ہوا لیکن میرے والد میرے ساتھ نہیں تھے-
    انہوں نے تمام والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو اپنے خواب پورے کرنے دو تا کہ انہیں زندگی میں کسی قسم کا افسوس نہ ہو-
    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ماہرہ خان کو بہت پسند کرتی ہوں اور ان کی بہت بڑی مداح ہوں اور خوش ہوں کہ بڑی عید پر میری ،ماہرہ خان اور حریم فاروق کی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں ،بالآخراب ہماری انڈسٹری نے آگے بڑھنا شروع کر دیا ہے-