Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • ٹھوس ثبوت ہیں  کہ روس یوکرائن پر حملے کی تیاری کر رہا ہے:امریکی انٹیلیجنس کا دعویٰ

    ٹھوس ثبوت ہیں کہ روس یوکرائن پر حملے کی تیاری کر رہا ہے:امریکی انٹیلیجنس کا دعویٰ

    واشنگٹن :ٹھوس ثبوت ہیں کہ روس یوکرائن پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی انٹیلیجنس کا دعوی ،اطلاعات کے مطابق امریکی انٹیلیجنس کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس یوکرائن پر ممکنہ روسی حملے کے شواہد موجود ہیں۔

    امریکی خفیہ اداروں نے گزشتہ روز روس کی جانب سے یوکرائن کے خلاف فوجی حملے کی منصوبہ بندی کا دعویٰ کیا تھا جو آئندہ برس کے اوائل میں ہو سکتا ہے۔

    اس حوالے سے امریکی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ اس آپریشن میں ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ 75 ہزار روسی فوجی شامل ہو سکتے ہیں۔

    واشنگٹن پوسٹ نے امریکی انٹیلیجنس حکام سے جو دستاویزات حاصل کی ہیں اس میں روسی افواج کو چار مقامات پر جمع ہونے اور ٹینکوں کی آمد کے واضح شواہد پیش کیے گئے ہیں۔ اس دستاویز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرائن کی سرحد کے قریب فی الوقت روسی فوجیوں کی تعداد 94 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی اور روسی حکام کا کہنا ہے کہ معاملے پر بات کرنے کیلیے امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات کی کوشش کی جارہی ہے۔

    خارجہ امور کے روسی مشیر یوری اوشاکوف کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن مذاکرات کے دوران روس کی ان “سرخ لکیروں” کا اعادہ کریں گے جس میں بطور ضمانت وہ مطالبات شامل ہیں کہ نیٹو اپنی توسیع میں یوکرائن کو شامل نہیں کرے گا۔

    2014 میں کرائمیا کے الحاق اور یوکرائن کے مشرقی صنعتی علاقے ڈونباس میں علیحدگی پسندوں کی بغاوت کی حمایت کے بعد سے ہی روس اور یوکرائن کے درمیان تنازع چل رہا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس تنازعے میں اب تک 14 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

     

     

  • بھارت سے گندم کی اجازت:افغان حکومت کا پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم

    بھارت سے گندم کی اجازت:افغان حکومت کا پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم

    کابل: بھارت سے گندم کی اجازت:افغان حکومت کا پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم،اطلاعات کے مطابق افغانستان نے بھارت سے گندم لے کر آنے والے ٹرکوں کو براستہ واہگہ اور طورخم افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    دفترخارجہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ پاکسان نے فیصلہ کیا ہے کہ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی بھارت سے افغانستان منتقلی کے لیے سہولت دی جائے گی۔

     

     

    افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے افغانستان کی وزیر خارجہ امیر خان متقی کو ہفتے کو ملاقات کے دوران فیصلے سے آگاہ کیا۔

    بعد ازاں افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقاہر بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ملاقات میں تجارت اور بھارت سے گندم کی منتقلی کے حوالے سے سہولت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

     

    ان کا کہنا تھا کہ امیر خان متقی نے افغانستان کے ٹرکوں میں گندم کی منتقلی کی اجازت دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل اکتوبر کے اوائل میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں مذاکرات کے دوران بھارتی وفد نے طالبان حکومت کے رہنماؤں سے غیررسمی ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اسلام آباد سے درخواست کریں کہ وہ پاکستان کے راستے بھارت سے افغانستان گندم لے جانے کی اجازت دیں۔

    جس کے بعد امیر خان متقی نے معاملے کو نومبر میں دورہ اسلام آباد کے دوران اٹھایا تھا اور وزیراعظم عمران خان نے انہیں یقین دلایا تھا کہ پاکستان اس درخواست کا جائزہ لے گا۔

  • یورپی ممالک کا افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنےکا فیصلہ

    یورپی ممالک کا افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنےکا فیصلہ

    قطر:یورپی ممالک کا افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنےکا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق یورپین ممالک نے افغانستان میں اپنا مشترکہ سفارتی مشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تائید فرانس کے اس بیان کے بعد ہوئی ہےجس میں کہا گیا ہےکہ فرانس کئی یورپی ممالک کے ساتھ مل کر افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنے کاخواہشمند ہے

    طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد دارالحکومت کابل میں امریکا اور یورپ سمیت کئی ممالک نے اپنے سفارتخانے بند کردیے ہیں تاہم پاکستان، چین اور روس سمیت چند ممالک کے سفارتخانے کام کررہے ہیں۔

    تاہم اب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فرانس سمیت کئی یورپی ممالک کے افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنے کا اشارہ دیا ہے۔

    فرانسیسی صدر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں صحافیوں سےگفتگو میں کہا کہ فرانس سمیت کئی یورپی ممالک افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنے پر کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں سکیورٹی مسائل کو حل کرنےکی ابھی بھی ضرورت ہے۔

    فرانسیسی صدر کا کہنا تھاکہ افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنےکا مطلب طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں ہوگا۔

  • صوبائی حکومت نے “گوادر کو حق دو تحریک” کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے، ضیاء اللّٰہ لانگو

    صوبائی حکومت نے “گوادر کو حق دو تحریک” کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے، ضیاء اللّٰہ لانگو

    کوئٹہ :صوبائی حکومت نے “گوادر کو حق دو تحریک” کے تمام مطالبات تسلیم ،اطلاعات کے مطابق صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ “گوادر کو حق دو تحریک” کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے،

    مشیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے “گوادر کو حق دو تحریک” کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے ہیں۔ مولانا گوادر کے لوگوں پر رحم کرکے 20 دنوں سے جاری دھرنا ختم کریں۔

    مشیر داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے چار راؤنڈ مکمل کرلئے ہیں۔

    ضیاء اللہ لانگو نے کہا ٹرالر کے خلاف کارروائی جاری ہے مافیا سے نمٹنے کے لئے وقت لگتا ہے، ڈی جی فشریز ٹرالر کے خلاف آپریشن کررہے ہیں۔ پاکستان نیوی اور ایم ایس اے کو بھی آپریشن کے متعلق کہا گیا ہے۔

    میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کمشنر مکران عرفان شاہ غرشین، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن جمیل احمد بلوچ، ڈی آئی جی مکران، جاوید جسکانی، ایس ایس پی طارق مستوئی اور ڈی جی فشریز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بارڈر وفاقی ایشو ہے، اس پر کام ہورہا ہے۔ اشیائے خورد و نوش پر تجارت آسانی سے جاری ہیں، بارڈر پر آسانی سے ٹریڈ کیا جارہا ہے۔

    ضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کہ غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔ گوادر یونیوسٹی کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔

    مشیر داخلہ کہتے ہیں کہ پانچ ہزار پولیس اہلکاروں کو بجھوانے کا فیصلہ گوادر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت دھرنے کو طاقت کے زریعے ختم کرانے کے حق میں شروع سے نہیں ہے، پولیس کی نفری دھرنے کے شرکاء اور سرکاری املاک کی حفاظت کے لئے بجھوائی گئی ہے تاکہ دھرنے کو ہائی جیک نہ کیا جائے۔

    ان کا مزی کہنا تھا کہ گوادر کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے سیکیورٹی بڑھانے کا پلان کیا ہے، تاکہ پُرامن دھرنے کو شرپسند خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔

    مشیر داخلہ نے کہا کہ دھرنے سے متعلق گوادر کے عوام خود فیصلہ کریں، حکومت چاہتی ہے معاملہ ٹیبل پر حل ہو۔ مولانا سے ملاقات کرکے آیا ہوں کہ مطالبات تسیلم کرنے کے بعد دھرنے سے متعلق نظر ثانی کریں۔

  • انڈونیشیا: آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی،ہرطرف خوف وہراس

    انڈونیشیا: آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی،ہرطرف خوف وہراس

    جکارتہ :انڈونیشیا: آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی،ہرطرف خوف وہراس،اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں واقع آتش فشاں پہاڑ ’’ماؤنٹ سیمیرو‘‘ کے پھٹنے کی وجہ سے کم از کم ایک شخص جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

    انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوج سے مدد طلب کرلی ہے۔ پھٹنے والے آتش فشاں پہاڑ کے دھویں اور راکھ نے قریبی علاقوں کو ڈھک لیا۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) کی جانب سے جاری کی گئی وڈیو میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد مقامی افراد کو جان بچا کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    امدادی کارکن مقامی باشندوں کو نکالنے کے لیے پہنچے کیونکہ لاوا قریبی دیہات تک پہنچ گیا اور مشرقی جاوا میں لوماجنگ ریجنسی میں ایک پل کو تباہ کر دیا۔

    انڈونیشیا بحرالکاہل کے ’’رنگ آف فائر‘‘ پر واقع ہے جہاں براعظمی پلیٹوں کے ملنے سے آتش فشاں اور زلزلے کی تیز رفتار سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیں۔ انڈونیشیا میں اس وقت تقریباً 130 کے قریب فعال آتش فشاں موجود ہیں۔

    2018 کے آخر میں جاوا اور سماٹرا جزائر کے درمیان آبنائے میں ایک آتش فشاں پھٹ پڑا تھا جس کے باعث زیرِ آب لینڈ سلائڈنگ اور سونامی نے 400 سے زائد افراد کی جانیں لے لی تھیں۔

  • مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ کا پہلا بیان:وزیراعظم عمران خان ہمیں‌ انصاف چاہیے

    مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ کا پہلا بیان:وزیراعظم عمران خان ہمیں‌ انصاف چاہیے

    کولمبو:مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ کا پہلا بیان:وزیراعظم عمران خان ہمیں‌ انصاف چاہیے،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے صنعتی شہرسیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کی اہلیہ نیروشی دسانیہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے انصاف کی اپیل کردی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں مقتول فیکٹری منیجر کی اہلیہ کا کہنا تھاکہ میرے شوہر معصوم انسان تھے، خبروں سے پتا چلا کہ بیرون ملک اتنا کام کرنے کے باوجود میرے شوہر کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

    انہوں نے سری لنکا کے صدر اور پاکستان کے صدر و وزیر اعظم سے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میرے شوہر اوردو بچوں کو انصاف دیا جائے۔

    مقتول فیکٹری منیجر کے بھائی کا کہنا تھاکہ پریا نتھا 2012 سے سیالکوٹ کی اس فیکٹری میں ملازمت کر رہے تھے، فیکٹری کے مالک کے بعد پریانتھا نے ہی اس کا تمام انتظام سنبھالا ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق تعلیم کے اعتبار سے پریا نتھا کمارا ایک انجینیئر تھے اور ان کے دو بچے ہیں جن کی عمریں 14 اور 9 سال ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

    انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی۔

    دوسری طرف سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سانحہ سیالکوٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین محکم سے سری لنکن عوام کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،

    ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ سری لنکن منیجر کے پاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے،وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ سری لنکا اور اس کے عوام کو وزیراعظم عمران پر یقین ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان ذمے داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن صدر کو یقین دلایا کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود سری لنکن صدر گوٹابایا راجہ پاکسے سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ سیالکوٹ میں پریانتھا دیاودانا کے قتل پر پاکستانی قوم کو بھی غصہ ہے اور قوم سری لنکا سے شرمندہ ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران میں نے سری لنکن صدر کو بتایا کہ اس واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور انہیں یقین دلایا کہ ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔

  • شکریہ محمد بن سلمان :سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول

    شکریہ محمد بن سلمان :سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول

    لاہور:شکریہ محمد بن سلمان :سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان تین ارب ڈالر قرض ڈپازٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ معاہدے کے تحت سعودی فنڈ کو اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر رکھوانے تھے جو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائرکا حصہ ہوں گے۔

     

    https://twitter.com/shaukat_tarin/status/1467059562104635394?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1467059562104635394%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FBusiness%2F631581

    وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کے طورپردئیے ہیں جو سٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ہیں۔

    مشیر خزانہ شوکت ترین نے ڈپازٹ کی رقم موصول ہونے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔بینک حکام کے مطابق سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات ہونگے۔

     

    یاد رہے معاہدہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب کے دوران ہوا ، جس میں سعودی ولی عہد نے پاکستان کےلیے3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کی منظوری دی تھی ، رقم سعودی فنڈ برائے ترقی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھاسعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔

     

     

  • صفائی ستھرائی کے لیے جس سپروائزر کی پریانتھا نے سرزنش کی اسی نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پولیس رپورٹ

    صفائی ستھرائی کے لیے جس سپروائزر کی پریانتھا نے سرزنش کی اسی نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پولیس رپورٹ

    سیالکوٹ :وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ نئے سے نئے انکشافات نے ذاتیات کی خاطر مذہب کواستعمال کرنے کے واقعہ کو اور بھی پچیدہ بنا دیا ،ادھر اطلاعات کے مطابق جس سپروائزر کی پریانتھا نے سرزنش کی اسی نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پولیس رپورٹ میں سیالکوٹ میں فیکٹری منیجرپریانتھا کمارا کے قتل کی پولیس تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آگئے۔

    پولیس کے مطابق ورکرزاور دوسرا عملہ غیرملکی منیجرکو سخت ناپسندکرتےتھے اور پریانتھا اور فیکٹری کے دوسرے عملے میں اکثرتکرار ہوتی رہتی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ پریانتھا کے خلاف ورکرز اور سپروائزر نے مالکان سے کئی بارشکایت بھی کی تھی جبکہ واقعے کے روز پریانتھا کمارا نے پروڈکشن یونٹ کا اچانک دورہ کیا تھا جہاں ناقص صفائی پرپریانتھا کمارا نے ورکرزاورسپروائزرکی سرزنش کی تھی۔

    پولیس کے مطابق فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا نے ورکرزکودیواروں پررنگ کیلئے تمام اشیا ہٹانے کا کہا تھا اور مقتول منیجر خود بھی دیواروں سے چیزیں ہٹاتارہا، اسی دوران مذہبی پوسٹر بھی اتارا جس پر ورکرز نے شورمچایا تو مالکان کے کہنے پر پریانتھا کمارا نے معذرت کرلی تھی۔

    پولیس تحقیقات کے مطابق جس سپروائزر کی پریانتھا نے سرزنش کی اسی نے بعد میں ورکرز کو اشتعال دلایا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پریانتھا کمارا فیکٹری میں بطورجنرل مینجرپروڈکشن ایمانداری سے کام کرتا تھا اور فیکٹری قوانین پر سختی سے عمل درآمدر کراتا تھا جس پر فیکٹری مالکان بھی اس کےکام سے خوش تھے۔

    پولیس کی تحقیقات کے مطابق وقوعہ کے وقت فیکٹری میں رنگ روغن کا کام جاری تھا، سری لنکن شہری نے صبح 10 بج کر28 منٹ پردیوارپر لگے کچھ پوسٹرز اتارے تو اس دوران فیکٹری منیجر اور ملازمین میں معمولی تنازع ہوا۔ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کے قتل کے واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

    پولیس کی تحقیقات کے مطابق وقوعہ کے وقت فیکٹری میں رنگ روغن کا کام جاری تھا، سری لنکن شہری نے صبح 10 بج کر28 منٹ پردیوارپر لگے کچھ پوسٹرز اتارے تو اس دوران فیکٹری منیجر اور ملازمین میں معمولی تنازع ہوا۔

    پولیس رپورٹ کے مطابقتحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ فیکٹری منیجر زبان سے نا آشنا تھا جس وجہ سے اسے کچھ مشکلات درپیش تھیں تاہم فیکٹری مالکان نے ملازمین کےساتھ تنازع حل کرایا اور فیکٹری منیجر نے غلط فہمی کا اظہار کرکے معذرت بھی کی لیکن کچھ ملازمین نے بعد میں دیگر افراد کو اشتعال دلایا جس پر بعض ملازمین نے منیجر کو مارنا شروع کردیا۔

    تحقیقات کے مطابق فوٹیج سے پتا چلا کہ صبح 10 بج کر 40 منٹ پر منیجر کو عمارت سے نیچے گرایا گیا اور مشتعل افراد اسے گھسیٹ رہے تھے، منیجر کو مشتعل ملازمین نے اندر ہی مار دیا تھا، جس وقت اسے نیچے گرایا تھا وہ بے سدھ ہوچکا تھا اور غالب امکان ہے کہ نیچے گرانے سے منیجر کی موت واقع ہوچکی تھی، اس کے بعد منیجر کی لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری ایریا سے باہر لایا گیا۔

    تحقیقات کے مطابق گارمنٹ فیکٹری میں 13 سکیورٹی گارڈز تعینات تھے لیکن واقعے کے وقت تمام گارڈز بھی موقع سے فرار ہوگئے جس کے بعد ملازمین فیکٹری منیجر کی لاش گھسیٹ کر باہر لے آئے، 11 بج کر 28 منٹ پر پولیس کو ون فائیو پر اطلاع دی گئی تو مقامی ایس ایچ او جائے وقوعہ پر پہنچے، صورتحال خراب دیکھ کر انہوں نے ڈی پی او کو کال کی جس پر ڈی پی او نے 27 انسپکٹرز کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی اور بھاری نفری کو طلب کرلیا۔

    تحقیقات سے پتا چلا ہےکہ سڑک بند ہونے سے پولیس کی نفری کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں تاخیر ہوئی اور ڈی پی او بھی خود پیدل بھاگ کر جائے وقوعہ پر پہنچے مگر ان کے پہنچنے تک ملازمین فیکٹری منیجر کی لاش کو جلا چکے تھے۔

    یہ یاد رہے کہ گزشتہ روز 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

    انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی۔

  • ڈھاکہ سے کرکٹ کے متعلق اہم خبرآگئی

    ڈھاکہ سے کرکٹ کے متعلق اہم خبرآگئی

    ڈھاکہ: ڈھاکہ سے کرکٹ کے متعلق اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے متعلق ڈھاکہ ٹیسٹ کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے ادھر خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم ہوگیا ہے

    بنگلا دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے تاہم خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل پورا نہ ہو سکا۔

    ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 59 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے اور پھر 70 کے مجموعے پر عابد علی بھی 39 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

     

    پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے تھے کہ بارش اور خراب موسم کے باعث میچ روک دیا گیا۔

    میچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم پاکستان نے 57 اوورز میں 161 رنز اسکور کیے تھے کہ خراب موسم کے باعث میچ کو ایک بار پھر روک دیا گیا۔

    خراب روشنی کے باعث امپائرز نے پہلے روز کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کرنے کا اعلان کیا تو بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

    قبل ازیں ٹاس جیت کر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے، کوشش ہو گی کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجایا جائے، اس پچ سے اسپنرز کو مدد ملے گی۔

    دوسری جانب بنگلا دیشی ٹیم کے کپتان مومن الحق کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ٹیم آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے اور دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

  • سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونیوالے سری لنکن منیجر کا پوسٹمارٹم مکمل:پریشان کن حقائق

    سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونیوالے سری لنکن منیجر کا پوسٹمارٹم مکمل:پریشان کن حقائق

    لاہور:سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونیوالے سری لنکن منیجر کا پوسٹمارٹم مکمل:خطرناک حقائق نے جھنجھوڑ کررکھ دیا ،اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں سینکڑوں مشتعل افراد کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے پریانتھا کمارا کی لاش کا زیادہ تر حصہ جلا ہوا پایا گیا ہے جب کہ پاؤٕں اور ٹانگوں کا نچلا حصہ آگ سے محفوظ رہا، آگ لگنے سے بچ جانے والے حصے کی ہڈیاں ٹوٹی پائی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل ہونے پر وزرات داخلہ پنجاب نے سری لنکن سفارتخانے سے رابطہ کرلیا ، پریانتھا کمارا کی لاش آج خصوصی پرواز سے اسلام آباد بھجوائی جائے گی جہاں سے سری لنکن سفارت خانے کے اہلکار لاش کو سری لنکا لے کر جائیں گے۔

    پولیس کی جانب سے شہری کی افسوسناک ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، واقعے کے مرکزی ملزم فرحان کو گرفتار کر لیا گیا، مزید 118 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، 900 افراد کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    واضح رہےکہ جمعہ کے روز سیالکوٹ میں ایک لیدر فیکٹری کے ورکرز نے سری لنکن منیجر پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگاتے ہوئے تشدد کیا اور اسے قتل کردیا، بعد ازاں مشتعل ہجوم سری لنکن شہری کی لاش کو گھسیٹ کر چوک میں لے گیا اور اسے آگ لگا دی،واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو دیکھنے والوں کے دل دہل گئے۔

    ادھرسری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سانحہ سیالکوٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین محکم سے سری لنکن عوام کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،

    ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ سری لنکن منیجر کے پاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے،وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ سری لنکا اور اس کے عوام کو وزیراعظم عمران پر یقین ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان ذمے داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے اپنی قوم سے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو اچھی طرح جانتے ہیں وہ مذہبی انتپاپسندی کے سخت خلاف ہیں وہ دیگرمذاہب اور اقوام کی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عزت وتکریم کرتے ہیں اور وہ ایک اچھے انسان ہیں

    دوسری طرف اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن وزیراعظم اور قوم کو یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزموں کو کٹہرے میں بھی لائیں گے اور انکو سزا بھی دلوائیں گے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی گھنوئی سازش نہ کرسکے

    وزیراعظم نے اس موقع پر سری لنکن وزیراعظم سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ مجرم جلد کٹہرے میں ہوں گے

    وزیراعطم نے یہ بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ سری لنکن مینجر کی اہل خانہ کو ہرقسم کی مدد اور تعاون فراہم کریں گے