Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • ہزار عارف علوی مِل کر بھی آصف علی زرداری کی برابری نہیں کر سکتے، ترجمان بلاول ہاوَس

    ہزار عارف علوی مِل کر بھی آصف علی زرداری کی برابری نہیں کر سکتے، ترجمان بلاول ہاوَس

    بلاول ہاوَس کا سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف عارف علوی کی ہرزہ سرائی پر دو ٹوک جواب ۔ ترجمان بلاول ہاوَس سریندر ولاسائی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خراب آر ٹی ایس سے جنم لینے والے سلیکٹڈ حکمرانوں کا اخلاقیات پر لیکچر دینا بھونڈا مذاق ہے۔ یہ قوم کے لیئے باعث حیرت ہے کہ صدر مملکت کے منصب پر بیٹھا شخص حکومت کا ترجمانی کرتا پھرے۔ عارف علوی نے ایوانِ صدر جیسے آئینی ادارے کو مذاق بنا دیا ہے.
    ہزار عارف علوی مِل کر بھی آصف علی زرداری کی برابری نہیں کر سکتے۔ آصف زرداری سیاسی تدبر اور غیرمتزلزل عزم کا نام ہے۔ وہ جمہوریت اور اپنے اصولوں کی پاسداری کی خاطر چار دہائیوں سے ظلم و جبر کا مقابلہ کر رہا ہے۔آصف علی زرداری کو 13 سال بلاجواز قید رکھا گیا، اور تاریخ کا طویل اور مہنگا ترین میڈیا ٹرائیل تاحال ان کے خلاف جاری ہے۔ سینیٹ الیکشن نے ناجائز و نالائق سلیکٹڈ حکمرانوں کے پورے ٹبر کی نیندیں حرام کردی ہیں، مواخذہ جن کا مقدر ہے۔

  • پاکستان میں عام شہریوں کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی کا اعلان، عثمان بزدار

    پاکستان میں عام شہریوں کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی کا اعلان، عثمان بزدار

    بزدار حکومت کی جانب سے بے گھر افراد کے لئے بڑی خوشخبری سنا دی گئ۔ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے ایک اور سنگ میل عبور
    ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب کے درمیان 4ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے تاریخ ساز معاہدہ طے پا گیا
    10ارب روپے کی لاگت سے 800کنال اراضی پر 4ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ معاہدے کے تحت بینک آف پنجاب ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے مالی وسائل مہیا کرے گا وزیراعلی آفس میں منعقدہ تقریب میں اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ایل ڈی اے کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ جبکہ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے معاہدے پر دستخط کئے
    معاہدے کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپارٹمنٹس تعمیر کرے گی۔ اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کے لئے شفاف طریقے سے قرعہ اندازی ایل ڈی اے کی ذمہ داری ہوگی
    اپارٹمنٹس کا قبضہ دینے کے بعد عمارتوں اور انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال ایل ڈی اے کرے گا
    عثمان بزدار نے کہا کہ بینک آف پنجاب الاٹمنٹ کے لئے درخواستیں وصول کرے گا۔ بینک آف پنجاب متوقع الاٹیوں کو لیٹر آف کمفرٹ جاری کرے گا۔ بینک آف پنجاب قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزاروں کو اسلامک مارگیج فنانسنگ کے تحت آسان شرائط پر قرض مہیا کرے گا۔ اس منصوبے کے لئے مہیا کی جانے والی رقم کسی اور مقصد یا منصوبے پر خرچ نہیں ہوسکے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کے بے گھر افراد کوچھت فراہم کرنے کے ویژن کو آج عملی تعبیر دی ہے-پنجاب حکومت نے4ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے خواب کو عملی جامع پہنانے کی طرف ا ہم قدم اٹھایاہے-لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدہ تاریخ ساز ہے-یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں عام شہریوں کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سرکاری محکموں اور قومی بینکوں نے ایک دوسرے سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے-یہ معاہدہ پاکستان میں رہائشی مکانات کی فراہمی کے لئے ایک نئے کلچر کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا – مارگیج فنانسنگ کے ذریعے عام شہری بھی اپنے گھروں کے مالک بن سکیں گے- لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں شامل موضع ہلوکی میں واقع ساڑھے آٹھ ہزار کنال اراضی پر تین سال کی مدت میں 35ہزار24 اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے- یہ جگہ رنگ روڈ سے ملحقہ ہے اور فیروز پو رروڈ اورڈیفنس روڈ سے بھی قریب ہے-
    ان اپارٹمنٹس کے لئے مختص کی جانے والی اراضی پر سڑکوں‘ واٹر سپلائی‘ سیوریج‘زیر زمین بجلی کی ترسیل اور دیگر انفرا سٹرکچر کی تعمیر کے لئے 20 ارب روپے کا پی سی ون منظور کرلیا گیاہے-پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے -۔اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کے لئے 10 ارب روپے کا پی سی ون منظور کر لیا گیا ہے-اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا 27 لاکھ روپے ہو گی-
    اپارٹمنٹ کی بکنگ صرف 10 فیصد ڈاؤن پے منٹ سے کروائی جاسکے گی-اپارٹمنٹ کی باقی قیمت کی ادائیگی قسطوں میں ہو گی-اپارٹمنٹ کا قبضہ صرف ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں الاٹی کے حوالے کر دیاجائے گا۔ابتدائی طور پر اپارٹمنٹ کی لاگت کا تخمینہ تقریبا ً45لاکھ روپے لگایا گیا تھا۔ وزیراعظم کے ویژن کے تحت کم آمدنی والے لوگوں کو سہولت مہیا کرنے کیلئے اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا27لاکھ روپے رکھی گئی ہے -میں اس ضمن میں وائس چیئر مین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے اپارٹمنٹ کی قیمت کم کرنے کے لئے دن رات محنت کی -اپارٹمنٹس خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے 3 لاکھ روپے کی سبسڈی اورقومی بینکوں کی طرف سے اسلامی بینکاری (تکافل)کے اصولوں کے تحت آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے۔مارگیج فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے کی خاطر 7 بینکوں کا کنسورشیم قائم کر دیا گیا ہے۔ان بینکوں میں پنجاب بینک،حبیب بینک،فیصل بینک،بینک الفلاح، یوبی ایل، میزان بینک اور نیشنل بینک شامل ہیں۔یہ قرضے پانچ سے دس اور بیس سال کی مدت میں واجب الادا ہوں گے۔
    ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے پر فاسٹ ٹریک پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے خصوصی ڈائریکٹوریٹ قائم کر دیا گیاہے-حکومت پنجاب وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ 4 منزلہ اپارٹمنٹس کے125بلاک تعمیر کئے جائیں گے-
    ایک بلاک32رہائشی یونٹوں پر مشتمل ہوگا-اپارٹمنٹس بلاکس میں 60فیصد سے زیادہ جگہ سڑکوں، گرین بیلٹس‘پارک اور فٹ پاتھ وغیرہ کے لئے رکھی گئی ہے-
    ہر اپارٹمنٹ کا رقبہ 650 مربع فٹ ہوگا-ہر اپارٹمنٹ دو بیڈروم دو باتھ روم (ایک اٹیچڈ دوسرا ڈی ٹیچڈ) اور بالکونی پر مشتمل ہو گا-وزیراعلی کو بریفنگ
    قسطوں کی ادائیگی قبضہ ملنے کے بعد شروع ہوگی-وزیراعلی کو بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی آفس میں منعقد ہونے والی تقریب میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، عمرآفتاب، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران، وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری اطلاعات،بینک آف پنجاب کے حکام،چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی،ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

  • ایل سی ڈبلیو یو  میں کشمیر یکجہتی کانفرنس کا انعقاد!!

    ایل سی ڈبلیو یو میں کشمیر یکجہتی کانفرنس کا انعقاد!!

    ڈپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکشن اورفریڈم فار آل کے اشتراک سےکشمیر یکجہتی کانفرنس کاانعقاد کیاگیا
    وفاقی وزیر،چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
    کانفرنس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری نے شرکت کی۔کشمیر یکجہتی کانفرنس میں ہیڈآف ڈپارٹمنٹ ماس کمیونیکشن پروفیسرڈاکٹر نجم ضیاء، ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریڈم فار آل منظر الہی، چیئرمین کشمیر کمیٹی رائے نواز کھرل نے شرکت کی۔
    سینئر وائس پریذیڈنٹ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریچیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن کنیز فاطمہ ،سینٹر جرنلسٹ اینڈ اینالیسٹ سلمان عابد نے شرکت کی۔
    چیئرمین کشمیر کمیشن آف پاکستان اور چیئرمین متحدہ کسان محاذ پنجاب نے شرکت کی۔
    کانفرس میں شعبہ ماس کمیونیکشن کے فکیلٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور "لہو لہو بہشت”کے عنوان سے ایک ڈرامہ پیش کیا گیا۔ فائن آرٹس کی پینٹینگز کی نمائش کی گئی۔
    نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے کیا۔پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کشمیر یکجہتی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیرھ سال سے زائد عرصے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، عالمی برادری اور یو این کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بربریت اور ظلم و ستم پر نوٹس لینا چاہیے،ایل سی ڈبلیو یو نہتے کشمیری بہن ،بھائیوں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔

  • چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ کے زیر صدارت اجلاس میں 8 ترقیاتی سکیميں منظور

    چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ کے زیر صدارت اجلاس میں 8 ترقیاتی سکیميں منظور

    چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اس میں مختلف سیکٹرز کی 8 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی۔
    ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی (فیز ;73;) کیلئے 2 ارب 14 کروڑ 69 لاکھ 96 ہزار روپے کی منظوری
    دے دی ۔ ڈی جی خان میں چوکی والا تا آٹومک انرجی منصوبہ تک میٹلڈ روڈ کی کشادگی کیلئے 87 کروڑ 32 ہزار روپے منظور ہو گئے۔ ڈی جی خان میں کوٹ قیصرانی تا ویہوا برآستہ جھوک بودو اور لترا میٹلڈ روڈ کی بحالی کیلئے 46 کروڑ سے زائد فنڈز منظور۔ماحولیاتی انڈوومنٹ فنڈ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے 13 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔لاہور میں شیرانوالہ فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 5 ارب 26 کروڑ 31 لاکھ 11 ہزار روپے کی منظوری
    دے دی گئی۔ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے

  • حکومت دھاندلی کی پیداوار اور دھاندلی کی سردار ہے ، مریم اورنگزیب

    حکومت دھاندلی کی پیداوار اور دھاندلی کی سردار ہے ، مریم اورنگزیب

    ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت 20 پولنگ اسٹیشنز کو فوکس کیا گیا، باقی 340 پولنگ اسٹیشنز پر ڈاکہ ڈالا گیا، حکومت دھاندلی کی پیداوار اور دھاندلی کی سردار ہے، آٹا،بجلی،گیس اور ادویات چوری کرنا ہی ان کی کارکردگی ہےسامنے سے کہتے ہیں چور دوسرا ہے اور پیچھے سے وارداتیں ڈالتے ہیں، پرویز رشید کے کاغذات نامزگی مسترد ہونے ان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پرویز رشید کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، پرویز رشید سینیٹ کی نشست کےمرہون منت نہیں وہ ایک نظریے کا نام ہیں، پرویز رشید کی جگہ پارٹی ٹکٹ کس کو دینا ہےقیادت فیصلہ کرے گی۔ کل براڈشیٹ کو45 لاکھ روپے شریف خاندان کو دینا پڑے، براڈشیٹ کے بعد جے آئی ٹی کو بھی کالعدم قرار دینا چاہیئے.

  • زونرجی سی ایس آر کی مد میں مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے ، ڈاکٹر اختر ملک

    زونرجی سی ایس آر کی مد میں مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے ، ڈاکٹر اختر ملک

    وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے دو رُکنی چینی وفد کی ملاقات ہوئی
    زونرجی کمپنی کے جی ایم شُو ہونگ چینگ کی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات ہوئی
    پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کی ایم ڈی میڈم ثانیہ اویس اور زونرجی کے لیگل ہیڈ آغا ارشیاں بھی موجود تھے۔
    باہمی دلچسپی کے امور اور کارپوریٹ سوشل رسپونسبیلٹی پر بات چیت ہوئی۔ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ زونرجی سی ایس آر کی مد میں مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے ۔ بین الاقوامی انرجی کمپنیوں کو اپنے منافع کا کچھ حصہ تعلیم اور صحت پر خرچ کرنا چاہیے۔ ساہیوال میں سی ایس آر کی مد میں محکمہ توانائی نے ٹرسٹ قائم کیا ہے۔
    اس ٹرسٹ کے تحت ٹیکنکل ٹریننگ سکول اور ہیپاٹائٹس کلینکس کام کام رہے ہیں۔

  • چودھری پرویزالٰہی نے ریسکیو ادارے کو سیٹ نہ دینے پر کیا دھمکی دی؟؟

    چودھری پرویزالٰہی نے ریسکیو ادارے کو سیٹ نہ دینے پر کیا دھمکی دی؟؟

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 جیسے شاندار کارکردگی کے حامل ادارے کو خودمختار نہ بنا کر اس کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے.
    اس ادارے کی نہ صرف اندرون ملک بلکہ UNO نے بھی تعریف کی اور اس کی کارکردگی کو سراہا، لیکن پھر بھی اس کے اہلکاروں کو ریگولرائز نہیں کیا گیا تو یہ نہایت افسوسناک بات ہے
    اگر اس محکمے کو وہ سٹیٹس نہ دیا گیا جو اس کو دینا چاہئے تھا تو میں ان تمام لوگوں کی فہرست سامنے لاؤں گا جو اس ادارے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں:
    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ کی رکن خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب ایمرجنسی سروس کا ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا تو تمام ارکان اسمبلی نے اس بل کی تائید کی۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس محکمے کے بل کو 2004ء میں ہماری حکومت نے ہی پاس کروایا تھا جس کی اب تک کی کارکردگی نہایت شاندار رہی ہے جس کی نہ صرف اندرون ملک بلکہ UNO نے بھی تعریف کی اور اس کی کارکردگی کو سراہا، لیکن پھر بھی اگر اس ادارے کو خودمختار اور اس کے اہلکاروں کو ریگولرائز نہیں کیا گیا تو یہ نہایت افسوسناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 نے اس ادارے نے بلاتفریق امیر و غریب کے آج تک 90 لاکھ سے زائد مریضوں کو ریسکیو کر کے ان کی جانیں بچائیں، آگ کے واقعات میں ایک لاکھ 55 ہزار جائیدادیں جن کی مالیت 400 ارب روپے ہے بروقت respond کر کے ان کا تحفظ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو خودمختار بنایا جا سکتا ہے تو کیا امر مانع ہے کہ اس ادارے کو ابھی تک خودمختار نہیں بنایا گیا، اس ادارے کو کبھی شہری دفاع کے ساتھ منسلک کر دیا جاتا ہے تو کبھی کسی اور ادارے کے ساتھ جو اس محکمے اور اس کے اہلکاروں کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس محکمے کو وہ سٹیٹس نہ دیا گیا جو اس کو دینا چاہئے تھا تو میں ان تمام لوگوں کی فہرست سامنے لاؤں گا جو اس ادارے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ وزیرقانون راجہ بشارت نے یقین دہانی کروائی کہ اس ادارے کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں، حکومت اس کے مسودہ قانون میں ترمیم کیلئے کام کر رہی ہے اور انشاء اللہ جمعرات تک وہ اس ہاؤس کے سامنے وہ تمام سفارشات پیش کریں گے جو آپ نے بیان کی ہیں اس میں کسی بھی قسم کا کوئی فرق نہیں ہو گا۔

  • ایس اچ  او سمناباد کو کیوں معطل کر دیا گیا؟؟

    ایس اچ او سمناباد کو کیوں معطل کر دیا گیا؟؟

    سمن آباد شادی کی تقریب میں فائرنگ، 07 سالہ بچی کے زخمی ہوگیئ۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی کا واقعہ کا نوٹس، ایس ایچ او سمن آباد کو معطل کر دیا گیا۔
    ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں،واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔ اپنے اور دوسروں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر رعایت کے لائق نہیں۔ کوتاہی،لاپرواہی کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

  • پاکستان اور سری لنکا کے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے  وسیع مواقع

    پاکستان اور سری لنکا کے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وسیع مواقع

    وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ء سری لنکا کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سری لنکن ہم منصب ڈائنش گناوردنا کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کی
    دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے حامل کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال سری لنکن وزیر خارجہ نے سری لنکا آمد پر وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہا۔
    شاہ محمود قریشی پاکستان، سری لنکا کے ساتھ، گذشتہ کئی دہائیوں پر محیط، دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ دورہ اسی عزم کا اظہار ہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
    پاکستان سری لنکا کی انسانی وسائل کی ترقی، سیکیورٹی تعاون ، دہشتگردی کے خلاف جنگ، ترقی اورخوشحالی میں ایک قابل فخرشراکت دارکے طورپرکھڑاہے۔سری لنکا کے وزیر خارجہ ڈائنش گناوردنا نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اور تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا

  • بچوں پر جسمانی تشدد کے تدارک کے لیے قانون سازی تاریخی اہمیت کی حامل ہے، اسد قیصر

    بچوں پر جسمانی تشدد کے تدارک کے لیے قانون سازی تاریخی اہمیت کی حامل ہے، اسد قیصر

    قومی اسمبلی میں بچوں پر جسمانی تشدد کے تدارک بل اکثریت رائے سے منظور۔
    اسد قیصرکا کہنا ہے کہ بچوں پر جسمانی تشدد کے تدارک کے لیے قانون سازی تاریخی اہمیت کی حامل ہے ، سکولوں میں بچوں پر جسمانی سزاؤں کے تدارک کے قانون سازی ناگزیر تھی، جسمانی سزاؤں سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما سمیت تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی تھیں، معروف گلوکار و سماجی کارکن اور زندگی ٹرسٹ کے سربراہ شہزاد رائے کی بچوں پر جسمانی تشدد کے تدارک کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں،بچوں پر ہونے والے جسمانی تشدد کے تدارک کے لیے قانون سازی کے عمل میں وزیر انسانی حقوق شیریں مہرالنسا مزاری اور رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔